Baaghi TV

Blog

  • قومی بچت اسکیموں کی شرح منافع میں اضافہ

    قومی بچت اسکیموں کی شرح منافع میں اضافہ

    حکومت نے قومی بچت اسکیموں (نیشنل سیونگز) کی شرح منافع میں اضافہ کر دیا ہے۔

    وزارتِ خزانہ کی جانب سے جاری کردہ باقاعدہ نوٹیفکیشن کے مطابق، منافع کی ان نئی اور بڑھی ہوئی شرحوں کا اطلاق فوری طور پر آج سے ہی کر دیا گیا ہے اس فیصلے سے ان لاکھوں عام شہریوں، پنشنرز اور بیواؤں کو فائدہ پہنچے گا جنہوں نے اپنی جمع پونجی سرکاری بچت اسکیموں میں رکھوائی ہوئی ہے۔

    نوٹیفکیشن کے مطابق، اسپیشل سیونگ سرٹیفکیٹ اکاؤنٹ کی شرح منافع بڑھا دی گئی ہے جس کے تحت اب سالانہ شرح منافع کو 12.4 فیصد سے بڑھا کر 13.6 فیصد مقرر کیا گیا ہےاس اسکیم کے تحت سرمایہ کاری کرنے والوں کو منافع کی ادائیگی ہر چھ ماہ بعد یعنی ششماہی بنیادوں پر کی جائے گی۔

    حکام نے وضاحت کی ہے کہ اب ایک لاکھ روپے کے سرٹیفکیٹ پر پہلی ششماہی میں 6200 روپے منافع ملے گا، جبکہ اسی ایک لاکھ روپے کے سر ٹیفکیٹ پر دوسری ششماہی میں منافع بڑھ کر 6800 روپے ہو جائے گا اس منافع پر ٹیکس کی کٹوتی کے حوالے سے حکومت نے واضح کیا ہے کہ فائلرز سے 15 فیصد جبکہ نان فائلرز سے 30 فیصد ٹیکس وصول کیا جائے گا اسی طرح دیگر اہم اسکیموں کے منافع میں بھی تبدیلیاں کی گئی ہیں۔

    نوٹیفکیشن کے مطابق، ڈیفنس سیونگ سرٹیفکیٹ پر سالانہ منافع کی شرح 10 فیصد مقرر کی گئی ہے، اور اگر کوئی سرمایہ کار اسے طویل مدت کے لیے رکھتا ہے تو ڈیفنس سیونگ سرٹیفکیٹ پر پانچویں سال تک یہ شرح بڑھ کر 67 فیصد تک پہنچ جائے گی اس کے علاوہ، ریگولر انکم سرٹیفکیٹ پر سالانہ منافع 12.24 فیصد مقرر کیا گیا ہے۔

    نوٹیفکیشن میں معاشرے کےمعذور، بزرگ اور شہدا کے خاندانوں کا بھی خاص خیال رکھا گیا ہےجس کے تحت بہبود سیونگ، پنشنرز اور شہدا فیملی سرٹیفکیٹ پر منافع کی شرح 13.20 فیصد مقرر کر دی گئی ہے تاکہ ان طبقات کو بہتر مالی سہارا مل سکے۔

  • وفاقی بجٹ  2026–27: 20 ترقیاتی منصوبوں کے لیے 27 ارب روپے مختص کرنے کی تجویز

    وفاقی بجٹ 2026–27: 20 ترقیاتی منصوبوں کے لیے 27 ارب روپے مختص کرنے کی تجویز

    وفاقی حکومت نے مالی سال 2026–27 کے بجٹ میں 20 ترقیاتی منصوبوں کے لیے 27 ارب روپے مختص کرنے کی تجویز دی ہے-

    سرکاری دستاویزات کے مطابق حکومت نے 10 جاری ترقیاتی منصوبوں کے لیے 2.5 ارب روپے اور 10 نئے ترقیاتی منصوبوں کے لیے 24.5 ارب روپے مختص کرنے کی تجویز دی ہے نئے منصوبوں کے لیے مختص رقم میں 21.3 ارب روپے غیر ملکی فنڈنگ اور 3.2 ارب روپے مقامی فنڈنگ شامل ہے۔

    بزنس ریکارڈ کے مطابق نئے منصوبوں میں سب سے بڑا منصوبہ 2022 کے سیلاب کے بعد بحالی کے پروگرام کے تحت بلوچستان میں ریزیلینس امپروومنٹ اینڈ لائیولی ہُڈ ڈائیور سفیکیشن کے لیے 21 ارب روپے یعنی مکمل طور پر غیر ملکی فنڈنگمختص کرنے کی تجویز ہے حکومت نے ملک کے 20 غریب ترین اضلاع کی ترقی کے لیے رائزنگ ٹوگیدر پروجیکٹ کے لیے 1 ارب روپے مختص کرنے کی بھی تجویز دی ہے، جو 50:50 کی لاگت شیئرنگ بنیاد پر ہوگا۔

    اسی طرح غذائی قلت اور بچوں میں نشوونما کی کمی کے خاتمے کے لیے نیشنل ملٹی سیکٹرل نیوٹریشن پروگرام کے لیے 30 کروڑ روپے، نیشنل سینٹر فار برانڈ ڈویلپمنٹ کے قیام کے لیے 40 کروڑ روپے، وزیرِاعظم انوویشن سپورٹ اور اسٹارٹ اپ گرانٹس پروگرام کے لیے 40 کروڑ روپے، اور سوشل سیکٹر ایکسیلیر یٹر (ایچ این ای وائی جی–نیشنل پرائرٹی انیشیٹوز) کے لیے 94 کروڑ 82 لاکھ 70 ہزار روپے اور سی پیک سیکرٹریٹ کے لیے 30 کروڑ روپے رکھنے کی تجویز بھی شامل ہے۔

    جاری ترقیاتی منصوبوں میں وزارتِ منصوبہ بندی، ترقی و خصوصی اقدامات کی استعداد کار بڑھانے کے لیے 40 کروڑ روپے، ڈویلپمنٹ کمیونیکیشن پروجیکٹ کے لیے 50 کروڑ روپے، وزارت کے آئی ٹی انفرااسٹرکچر کو مضبوط بنانے کے لیے 40 کروڑ روپے اور نیشنل اکنامک ٹرانسفارمیشن اینڈ 5 ایز یونٹ (این ای ٹی یو) کے نظرثانی شدہ منصوبے کے لیے 35 کروڑ روپے سمیت دیگر منصوبے شامل ہیں۔

  • بڑے  ڈسکوز کی نجکاری کے عمل کو تیز کیا جائے،وزیراعظم کی ہدایت

    بڑے ڈسکوز کی نجکاری کے عمل کو تیز کیا جائے،وزیراعظم کی ہدایت

    وزیراعظم شہباز شریف نےمتعلقہ حکام کوبجلی تقسیم کار بڑے اداروں(ڈسکوز) کی نجکاری کے عمل کو تیز کرنے کی ہدایت کی ہے-

    بجلی تقسیم کار سرکاری کمپنیوں(ڈسکوز) کی نجکاری سے متعلق اعلیٰ سطح اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ حکومتی حصص کی فروخت شفاف اور مؤثر انداز میں کی جائے تاکہ سرمایہ کاروں کا اعتماد بڑھے اور عوام کا اعتماد بھی برقرار رہےانہوں نے ہدایت دی کہ نجکاری کے بعد ایک مضبوط ریگولیٹری نظام قائم کیا جائے تاکہ صارفین کے مفادات کا تحفظ ہو اور بجلی تقسیم کے نظام میں بہتری آئے،ڈسکوز کی نجکاری کے عمل کو تیز کیا جائے، تاکہ پاور سیکٹر میں اصلاحات کو تیزی سے آگے بڑھایا جا سکے اور معیشت پر مالی دباؤ کم ہو۔

    اجلاس کو بتایا گیا کہ ابتدائی مرحلے میں اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (آئیسکو)، گوجرانوالہ الیکٹرک پاور کمپنی (گیپگو) اور فیصل آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (فیسکو) سمیت متعدد کمپنیوں کی نجکاری کی منصوبہ بندی جاری ہے ان تینوں کمپنیوں کے لیے اظہارِ دلچسپی (ای او آئی) پہلے ہی قومی اور بین الاقوامی اخبارات میں جاری کیے جا چکے ہیں تاکہ سرمایہ کاروں کو مدعو کیا جا سکے۔

    عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمت میں بڑا اضافہ

    اجلاس کو بتایا گیا کہ کابینہ کی نجکاری کمیٹی ان کمپنیوں کے لیے ٹرانزیکشن اسٹرکچر کی منظوری دے چکی ہے، جبکہ اس وقت مارکیٹ انگیجمنٹ اور سرمایہ کاروں سے رابطے کا عمل جاری ہےاس ماہ مختلف روڈ شوز بھی منعقد کیے جا رہے ہیں تاکہ ملکی و غیر ملکی سرمایہ کاروں کو راغب کیا جا سکے سعودی عرب، ترکیہ اور چین میں خصو صی سیشنز بھی طے کیے گئے ہیں تاکہ اس عمل میں زیادہ سے زیادہ شرکت اور مسابقت کو یقینی بنایا جا سکے اس اقدام سے حکومت پر مالی دباؤ کم ہوگا اور بجلی کی تقسیم کے نظام کی کارکردگی بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔

    اجلاس میں نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار، وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب، وزیر توانائی اویس لغاری، وزیر اقتصادی امور احد چیمہ، وزیرِاعظم کے مشیر برائے نجکاری محمد علی، وزیر مملکت برائے خزانہ و ریلوے بلال اظہر کیانی اور دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی-

    ایمپلائز سوشل سیکیورٹی انتظامی بحران کا شکار،وزیر اعلی سے نوٹس کی اپیل

  • نیپال میں بھی بھارتی آموں پر پابندی

    نیپال میں بھی بھارتی آموں پر پابندی

    نیپال نےبھارتی آموں کی امپورٹ پر اپنے ملک میں پابندی عائد کر دی ہے جبکہ نیپال حکومت کے اس اچانک فیصلے کی وجہ سے مقامی بازاروں میں پھلوں کی سپلائی بری طرح متاثر ہو رہی ہے اور تاجروں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق نیپالی حکام کا کہنا ہے کہ یہ قدم بھارتی آموں میں کیڑے مار ادویات کی ضرورت سے زیادہ مقدار پائے جانے اور سرحدی علاقوں میں ضروری ٹیسٹنگ یعنی کوارنٹائن کی مناسب سہولیات نہ ہونے کی وجہ سے اٹھایا گیا ہے اس کے علاوہ اس فیصلے کے پیچھے ایک اور مقصد مقامی سطح پر اگائے جانے والے پھلوں کو فروغ دینا بھی بتایا جا رہا ہے۔

    نیپالی نیوز ویب سائٹ ’دی رائسنگ نیپال‘ کے مطابق اس پابندی کے بعد نیپال کے شہر جنک پور دھام کے بازاروں میں مقامی آم تو نظر آ رہے ہیں، لیکن پھل فروشوں کا کہنا ہے کہ وہ کاروبار اور سپلائی کو لے کر شدید پریشان ہیں مقامی تاجروں کا ماننا ہے کہ ملکی پیداوار کو بڑھاوا دینا اچھی بات ہے، لیکن بغیر کسی طویل مدتی منصوبے کے اچانک امپورٹ روکنے سے کاروبار ٹھپ ہو کر رہ گیا ہے۔

    بڑے ڈسکوز کی نجکاری کے عمل کو تیز کیا جائے،وزیراعظم کی ہدایت

    نیپال میں آموں کی اپنی پیداوار صرف دو مہینے ہی چلتی ہے،اس لیے ملک میں آم کی بڑی مانگ کو پورا کرنے کے لیے بھارت سے آنے والا مال بہت ضروری سمجھا جاتا ہے جنک پور دھام کے فروٹ اینڈ ویجیٹیبل ٹریڈرز ایسوسی ایشن کے جنرل سیکریٹری بھوبنیشور پُربے کے مطابق گرمیوں کے موسم میں آم کی مانگ بہت زیادہ بڑھ جاتی ہے۔

    انہوں نے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی امپورٹ پر پابندی کی وجہ سے مارکیٹ میں مال کی شدید کمی ہو سکتی ہےسپتری، سیراہا، مہوتری، دھنوشا اور سرلاہی جیسے اضلاع سے روزانہ 50 ٹن سے زیادہ آم جنک پور دھام پہنچ رہا ہے، لیکن صرف مقامی پیداوار سے پورے بازار کی مانگ کو پورا کرنا ممکن نہیں ہوگا،امپورٹ پر پوری طرح پابندی لگانے کے بجائے حکومت کو سرحدوں پر کوارنٹائن سسٹم کو مضبوط کرنا چاہیے اور بھارتی پھلوں کو کوالٹی ٹیسٹ پاس کرنے کے بعد ملک میں آنے کی اجازت دینی چاہیے اگر آموں پر یہ پابندی زیادہ عرصے تک برقرار رہی تو عام گاہکوں کو دگنی قیمتیں چکانی ہوں گی اور کاروباریوں کو بھی بڑا مالی نقصان اٹھانا پڑے گا۔

    منشیات ڈیلر پنکی کے مزید 7 قریبی ساتھیوں کے نام سامنے آ گئے

    دوسری طرف، بھارت کو صرف نیپال ہی سے نہیں بلکہ جاپان سے بھی دھچکا لگا ہے جاپان حکومت نے کیڑوں پر قابو پانے کے ناقص انتظامات اور ’ویپر ہیٹ ٹریٹمنٹ‘ کےمعیار پر پورا نہ اترنے کا حوالہ دیتے ہوئے 25 مارچ 2026 کےبعد جاری ہونے والےسرٹیفکیٹ والے بھارتی آموں کی کھیپ پر روک لگا دی ہے جاپان نے یہ سخت قدم تقریباً دو دہائیوں کے طویل عرصے کے بعد اٹھایا ہے۔

    واضح رہے کہ بھارت کے ضلع امروہہ کے وسیع باغات سے ہر سال بڑی مقدار میں آم خلیجی ممالک، امریکہ، جاپان اور یورپ بھیجے جاتے ہیں-

  • عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمت میں بڑا اضافہ

    عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمت میں بڑا اضافہ

    عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں مزید اضافہ ہو گیا ہے۔

    ایران اور امریکا کے درمیان حالیہ کشیدگی کی وجہ سے تیل کی قیمتیں مزید ایک فیصد بڑھ گئی ہیں برطانوی برینٹ خام تیل کی قیمت 83 سینٹ یا 0.9 فیصد اضافے کے ساتھ 92.29 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی ہے امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ خام تیل کی قیمت 68 سینٹ یا 0.8 فیصد بڑھ کر 88.97 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی ہے۔

    گزشتہ روز برطانوی تیل کی قیمت سات ہفتوں کی کم ترین سطح پر بند ہوئی تھی جبکہ امریکی تیل مئی کے آخر کے بعد اپنی کم ترین سطح پر آ گیا تھاایران کی جانب سے امریکی ہیلی کاپٹر مار گرانے کے بعد امریکا نے ایران پر فضائی حملہ کیا، جس کے بعد ایران نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے امریکی اہداف کو نشانہ بنایا جس کے بعد خطے میں کشیدگی بڑھنے سے تیل کی قیمتیں بڑھ گئیں-

    واضح رہے کہ عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں کا اثر پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات پر بھی پڑتا ہے، تیل کی قیمتیں بڑھنے سے پاکستان میں پیٹرول و ڈیزل کی قیمتیں بھی بڑھ جاتی ہیں۔

  • منشیات ڈیلر  پنکی کے مزید 7 قریبی ساتھیوں کے نام سامنے آ گئے

    منشیات ڈیلر پنکی کے مزید 7 قریبی ساتھیوں کے نام سامنے آ گئے

    منشیات فروش پنکی کے خواتین سمیت مزید 7 قریبی ساتھیوں کے نام سامنے آ گئے۔

    سٹی کورٹ میں جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت میں منشیات ڈیلر انمول عرف پنکی کے خلاف منشیات کے مقدمے کی سماعت کے دوران پولیس نے نئی رپورٹ جمع کرا دی، جس میں ملزمہ کے مزید 7 قریبی ساتھیوں کے نام سامنے آئے ہیں۔

    پولیس رپورٹ کے مطابق انمول عرف پنکی کو 12 مئی کو گرفتار کیا گیا تھا گرفتاری کے بعد اس کے 3 سہولت کاروں کو بھی حراست میں لیا گیا، جن میں ذیشا ن، سہیل اور سمیر شامل ہیں انمول عرف پنکی کے مزید 7 قریبی ساتھی تاحال مفرور ہیں اور پولیس نے انہیں سہولت کار قرار دیتے ہوئے مفروروں کی فہرست میں شامل کر دیا ہے مفرور ملزمان میں فیاض، عاقب، حمزہ، اعزاز، زید اور 2 خواتین صابرہ اور اینا شامل ہیں ان تمام ملزمان کی گرفتاری کے لیے کو ششیں جاری ہیں قانون نافذ کرنے والے ادارے مختلف پہلوؤں پر تفتیش کر رہے ہیں۔

  • فیصلے عوامی رائے کے ذریعے ہی ہونے چاہئیں،خواجہ آصف

    فیصلے عوامی رائے کے ذریعے ہی ہونے چاہئیں،خواجہ آصف

    خواجہ آصف نے کہا کہ پولیس اور سیکیورٹی اہلکاروں کی شہادت اور ان کی لاشوں کی بے حرمتی جیسے واقعات اس بات کو ظاہر کرتے ہیں کہ ایسے عناصر عوامی رائے یعنی انتخابات کے راستے پر چلنے کے لیے تیار نہیں۔

    ایکس اکاؤنٹ پر وزیر دفاع خواجہ آصف نے آزاد کشمیر میں پیدا ہونے والی صورتحال کے تناظر میں کہا ہے کہ انتخابات قریب ہوں تو متنازع معاملات کو عوام کی عدالت میں لے جانا ہی جمہوری سوچ کا بنیادی تقاضا ہے عوامی رائے کے بجائے قتل و غارت اور لوٹ مار کے ذریعے اپنے نظریات مسلط کرنے والے عناصر کے عزائم کچھ اور ہوتے ہیں۔

    خواجہ آصف نے کہا کہ پولیس اور سیکیورٹی اہلکاروں کی شہادت اور ان کی لاشوں کی بے حرمتی جیسے واقعات اس بات کو ظاہر کرتے ہیں کہ ایسے عناصر عوامی رائے یعنی انتخابات کے راستے پر چلنے کے لیے تیار نہیں ، اگر کوئی شخص یا گروہ تشدد اور مسلح جتھوں کے ذریعے اپنے غیر آئینی اور ریاست مخالف ایجنڈے کو نافذ کرنے کی کوشش کرے گا تو ریاست پوری قوت سے قانون پر عملدرآمد کرے گی،کشمیری عوام کو اپنی رائے کے آزادانہ اظہار کا موقع فراہم کیا جائے گا اور فیصلے عوامی رائے کے ذریعے ہی ہونے چاہئیں۔

  • ایمپلائز سوشل سیکیورٹی انتظامی بحران کا شکار،وزیر اعلی سے نوٹس کی اپیل

    ایمپلائز سوشل سیکیورٹی انتظامی بحران کا شکار،وزیر اعلی سے نوٹس کی اپیل

    قصور میں پنجاب ایمپلائز سوشل سیکیورٹی ادارے کی انتظامی بحران کی صورتحال، مستقل ڈائریکٹر کی تعیناتی نہ ہونے سے معاملات متاثر
    ضلع قصور میں گزشتہ سات ماہ سے ڈائریکٹر پنجاب ایمپلائز سوشل سیکیورٹی ادارے کی مستقل تعیناتی نہ ہونے کے باعث انتظامی امور شدید متاثر ہونے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں
    ذرائع کے مطابق اہم آسامی پر مستقل افسر کی عدم تعیناتی کے باعث سیاسی اثر و رسوخ کے ذریعے اسٹنٹ ڈائریکٹر کو بیک وقت ڈپٹی ڈائریکٹر اور ڈائریکٹر کا اضافی چارج دیا گیا ہے، جس کے باعث ادارے کی مجموعی کارکردگی پر منفی اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔
    ذرائع کا کہنا ہے کہ مستقل سربراہ کی عدم موجودگی کے باعث پالیسی فیصلوں، فیلڈ آپریشنز اور انتظامی منظوریوں میں تاخیر معمول بن چکی ہے، جس سے نہ صرف ادارہ جاتی کارکردگی متاثر ہوئی ہے بلکہ ملازمین اور متعلقہ سٹیک ہولڈرز کو بھی شدید مشکلات کا سامنا ہے۔
    مقامی حلقوں کے مطابق ایک ہی افسر کو متعدد اہم ذمہ داریاں سونپنے سے انتظامی توازن بگڑ گیا ہے اور فائل ورک سمیت اہم امور تعطل کا شکار ہیں۔ اس صورتحال کو بعض حلقے ادارے کی “زبو حالی” کی بڑی وجہ قرار دے رہے ہیں۔
    شہری و سماجی حلقوں نے صورتحال پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے فوری نوٹس لینے، اعلیٰ سطحی انکوائری کروانے اور ذمہ داران کا احتساب یقینی بنانے کا مطالبہ کیا ہے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ اس مسلسل غفلت اور انتظامی خلا کے باعث ادارے کی ساکھ متاثر ہو رہی ہے۔
    شہریوں نے مزید کہا کہ اگر بروقت اصلاحی اقدامات نہ کیے گئے تو صورتحال مزید بگڑ سکتی ہے، لہٰذا فوری طور پر مستقل ڈائریکٹر کی تعیناتی عمل میں لائی جائے تاکہ ادارے کی کارکردگی بہتر ہو سکے اور عوامی و ملازمتی مسائل کا ازالہ ممکن ہو۔
    دوسری جانب سرکاری سطح پر تاحال اس صورتحال پر کوئی باضابطہ موقف سامنے نہیں آیا، تاہم توقع ظاہر کی جا رہی ہے کہ اعلیٰ حکام جلد اس معاملے کا نوٹس لیں گے

  • ایشین گیمز 2026: پاکستان مینز کرکٹ ٹیم کا 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان

    ایشین گیمز 2026: پاکستان مینز کرکٹ ٹیم کا 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان

    پاکستان کرکٹ بورڈ نے ایشین گیمز 2026 کے لیے پاکستان مینز کرکٹ ٹیم کے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا، جس کی قیادت صاحبزادہ فرحان کریں گے –

    پی سی بی کے مطابق ایشین گیمز جاپان کے شہر آئچی ناگویا میں 19 ستمبر سے 4 اکتوبر تک منعقد ہوں گے، مینز ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ایونٹ میں 10 ٹیمیں شرکت کریں گی، جبکہ مقابلے آئچی پریفیکچر کے کوروگی ایتھلیٹک پارک میں کھیلے جائیں گے کرکٹ ایونٹ کا آغاز 24 ستمبر سے ہوگا جب کہ میڈل میچز 3 اکتوبر کو ہوں گے، 30 سالہ صاحبزادہ فرحان نے پاکستان کی جانب سے 46 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز میں 1305 رنز بنائے ہیں، جن میں دو سنچریاں اور 10 نصف سنچریاں شامل ہیں ،عبدالصمد کو ٹیم کا نائب کپتان مقرر کیا گیا ہے۔

    15 رکنی اسکواڈ میں عاقف جاوید، علی رضا، معاذ صداقت اور سعد مسعود ایسے کھلاڑی ہیں جو ابھی تک پاکستان کی جانب سے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کرکٹ نہیں کھیل سکے، ایشین گیمز اسکواڈ میں شامل 15 میں سے 14 کھلاڑی نیشنل کرکٹ اکیڈمی کے وائٹ بال کیمپ کا حصہ ہوں گے، جو 15 جون سے لاہور میں شر و ع ہوگا۔

    افغانستان میں بھارتی سرگرمیوں کا بنیادی مقصد پاکستان کو غیر مستحکم کرنا ہے،عاصم منیر

    پاکستان مینز ٹیم اسکواڈ میں صاحبزادہ فرحان (کپتان)، عبدالصمد (نائب کپتان)، ابرار احمد، احمد دانیال، عاقف جاوید، علی رضا، عرفات منہاس، حیدر علی، حسن نواز، معاذ صداقت، محمد سلمان مرزا، سعد مسعود، صائم ایوب، سفیان مقیم اور عثمان خان (وکٹ کیپر) شامل ہیں۔

    ٹیم کے کوچنگ اسٹاف میں ہیڈ کوچ مائیک ہیسن، بولنگ کوچ ایشلے نوفکے، فیلڈنگ کوچ شین میک ڈرماٹ، فزیوتھراپسٹ محمد طاہر، ٹرینر عمران اللہ اور اینالسٹ و ٹیم آپریشنز کوآرڈینیٹر عثمان ہاشمی شامل ہیں۔

    حق مانگنے پر شہری طالبان رجیم کی دہشتگردی کا نشانہ بن گیا

  • افغانستان میں بھارتی سرگرمیوں کا بنیادی مقصد پاکستان کو غیر مستحکم کرنا ہے،عاصم منیر

    افغانستان میں بھارتی سرگرمیوں کا بنیادی مقصد پاکستان کو غیر مستحکم کرنا ہے،عاصم منیر

    پاکستان نے کہا ہے کہ بھارتی پالیسیاں عدم استحکام اور دہشتگردی کو فروغ دینے کا باعث بن رہی ہیں،افغانستان میں بھارتی سرگرمیوں کا بنیادی مقصد پاکستان کو غیر مستحکم کرنا ہے-

    اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل کے اجلاس میں افغانستان کی صورتحال پر اظہارِ خیال کرتے ہوئے پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے کہا کہ بھارت دہشتگردی کی معاونت، پشت پناہی اور مالی مدد کر رہا ہے اور بعض دہشتگرد گروہوں کو پاکستان کے خلاف استعمال کیا جا رہا ہے مارچ میں کی جانے والی کارروائیاں افغانستان سے سرگرم دہشتگرد عناصر کے خلاف تھیں اور ان کا مقصد افغان عوام کو نشانہ بنانا ہرگز نہیں تھا۔

    ان کے مطابق پاکستان نے کارروائیوں کے دوران ڈرونز اور اسلحہ کے گوداموں کو نشانہ بنایا جبکہ حملے سوچے سمجھے اور پیشہ ورانہ انداز میں کیے گئے پاکستان نے کسی اسپتال، منشیات بحالی مرکز یا شہری تنصیب کو نشانہ نہیں بنایا اور حملوں کی ویڈیوز بھی جاری کی گئیں جن سے اہداف کی نوعیت واضح ہوتی ہے افغانستان میں بھارتی سرگرمیوں کا بنیادی مقصد پاکستان کو غیر مستحکم کرنا ہے۔

    اگر خود محفوظ رہنا چاہتے ہو تو ہمارا خطہ چھوڑ دو،ایران کا امریکا کو انتباہ

    انہوں نے کہا کہ پاکستان کو بھارت اور افغان طالبان کے درمیان بڑھتی ہوئی قربت پر حیرت نہیں کیونکہ دہشتگردی کے خلاف کامیاب کارروائیوں کے بعد یہ روابط مزید نمایاں ہوئے ہیں گزشتہ سال دہشتگردی کے واقعات میں 1200 سے زائد پاکستانی شہید ہوئےجموں و کشمیر ایک بین الاقوامی تنازع ہے جو سلامتی کونسل کے ایجنڈے پر موجود ہے کالعدم بلوچستان لبریشن آرمی بھارت کی پراکسی تنظیم کے طور پر کام کرتی ہے اور اسے بھارت سے معاونت اور مالی مدد حاصل ہوتی ہے۔

    پاکستان کے مستقل مندوب نے کہا کہ افغانستان میں دہائیوں سے جاری تنازعات کے اثرات پاکستان نے برداشت کیے ہیں جبکہ افغانستان میں امن، خوشحالی اور استحکام کا سب سے زیادہ فائدہ بھی پاکستان کو ہی پہنچ سکتا ہے خطے میں پائیدار امن اور ترقی کے لیے ایک مستحکم افغانستان ناگزیر ہے۔

    امریکا کی ایران پر بمباری، جواباً امریکی بحری بیڑے پر ایرانی ڈرون حملہ