Baaghi TV

Blog

  • حقِ دفاع سے متعلق یورپی یونین کے بیان پرایران کا سخت ردعمل

    حقِ دفاع سے متعلق یورپی یونین کے بیان پرایران کا سخت ردعمل

    ایران کی وزارتِ خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے ایران کے حقِ دفاع سے متعلق یورپی یونین کے بیان پر سخت ردعمل دیتے ہوئے اسے ’منافقانہ اور غیر ذمہ دارانہ‘ قرار دیا ہے۔

    اپنے بیان میں اسماعیل بقائی نے کہا کہ یورپی یونین کو بین الاقوامی قانون، اقوام متحدہ کے چارٹر اور قانون کی حکمرانی کے اصولوں پر قائم رہنا چاہیے،ایسے ممالک کو موردِ الزام ٹھہرانا درست نہیں جو غیرقانونی حملوں کے جواب میں اپنے دفاع کا حق استعمال کرتے ہیں،یورپی یونین کو ان ممالک پر تنقید بند کرنی چاہیے جو اپنی خودمختاری اور سلامتی کے دفاع کے لیے اقدامات کرتے ہیں۔

    اسماعیل بقائی نے کہا کہ بین الاقوامی قوانین کے تحت ایسے فوجی اڈوں اور عسکری وسائل کو نشانہ بنانا، جو کسی ملک کے خلاف حملوں کے لیے استعمال ہوں، حقِ دفاع کے دائرے میں آتا ہے ہر ریاست کی ذمہ داری ہے کہ وہ اپنی سرزمین، فضائی حدود یا وسائل کو کسی دوسرے ملک کے خلاف حملوں کے لیے استعمال ہونے سے روکے۔

    ترجمان ایرانی وزارت خارجہ نے خطے کی صورتحال پر بات کرتے ہوئے کہا کہ اعتماد کے فقدان اور لبنان کے حوالے سے امریکا اور اسرائیل کی مسلسل بد لتی ہوئی پالیسیوں نے سفارتی عمل کو سست کر دیا ہے موجودہ حالات میں لبنان میں جنگ بندی انتہائی اہم ہے لبنان میں جنگ بندی، امریکا کے ساتھ جنگ کے خاتمے سے متعلق کسی بھی ممکنہ معاہدے کا لازمی اور بنیادی حصہ ہونی چاہیے۔

  • پاکستان میں‌گدھے بڑھ گئے

    پاکستان میں‌گدھے بڑھ گئے

    اسلام آباد: ادارۂ شماریات پاکستان نے ملک بھر میں مویشیوں کی تازہ ترین تعداد کے اعداد و شمار جاری کر دیے ہیں، جن کے مطابق گزشتہ ایک سال کے دوران گدھوں، بھینسوں، بکریوں، بھیڑوں، اونٹوں اور دیگر مویشیوں کی تعداد میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

    رپورٹ کے مطابق پاکستان میں گدھوں کی تعداد میں ایک لاکھ 13 ہزار کا اضافہ ہوا، جس کے بعد ان کی مجموعی تعداد 60 لاکھ 47 ہزار سے بڑھ کر 61 لاکھ 60 ہزار ہو گئی ہے۔ادارۂ شماریات کے اعداد و شمار کے مطابق بھینسوں کی تعداد میں 14 لاکھ 17 ہزار کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے نتیجے میں ان کی مجموعی تعداد 4 کروڑ 76 لاکھ 88 ہزار سے بڑھ کر 4 کروڑ 91 لاکھ 5 ہزار تک پہنچ گئی۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بھیڑوں کی تعداد میں گزشتہ ایک سال کے دوران 3 لاکھ 92 ہزار کا اضافہ ہوا، جس کے بعد ان کی مجموعی تعداد 3 کروڑ 31 لاکھ 19 ہزار سے بڑھ کر 3 کروڑ 35 لاکھ 11 ہزار ہو گئی۔اسی طرح بکریوں کی تعداد میں 24 لاکھ 22 ہزار کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس سے ان کی مجموعی تعداد 8 کروڑ 93 لاکھ 93 ہزار سے بڑھ کر 9 کروڑ 18 لاکھ 15 ہزار تک جا پہنچی۔

    دستاویزات کے مطابق ملک میں اونٹوں کی تعداد میں 16 ہزار کا اضافہ ہوا ہے اور ان کی مجموعی تعداد 11 لاکھ 77 ہزار سے بڑھ کر 11 لاکھ 93 ہزار ہو گئی ہے۔ علاوہ ازیں گھوڑوں کی تعداد میں 3 ہزار جبکہ خچروں کی تعداد میں 4 ہزار کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد گھوڑوں کی تعداد 3 لاکھ 86 ہزار اور خچروں کی تعداد 2 لاکھ 21 ہزار ہو گئی ہے۔ادارۂ شماریات کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ ایک سال کے دوران ملک بھر میں مویشیوں کی مجموعی تعداد میں 22 لاکھ 49 ہزار کا اضافہ ہوا ہے۔ اس اضافے کے بعد مویشیوں کی کل تعداد 5 کروڑ 97 لاکھ 11 ہزار سے بڑھ کر 6 کروڑ 19 لاکھ 60 ہزار ہو گئی ہے۔

    ماہرین کے مطابق مویشیوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ملک کے لائیو اسٹاک شعبے کی ترقی، دیہی معیشت کے استحکام اور گوشت و دودھ کی پیداوار میں اضافے کے لیے مثبت پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے

  • پیپلز پارٹی نے کبھی نہیں کہا ہمیں سلیکٹ کر کے لاؤ، بلاول کا شگر میں جلسہ سے خطاب

    پیپلز پارٹی نے کبھی نہیں کہا ہمیں سلیکٹ کر کے لاؤ، بلاول کا شگر میں جلسہ سے خطاب

    پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول زرداری نے کہا ہے کہ وفاق اور جی بی میں الیکشن ایک ساتھ ہونے چاہئیں،ہم نے جمہوریت کے لئے قربانیاں دی ہیں، بے روزگاری کا خاتمہ کریں گے

    چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری جب انتخابی مہم کے سلسلے میں ضلع شگر کی جلسہ گاہ پہنچے تو کارکنوں اور مقامی عوام نے ان کا والہانہ استقبال کیا۔ اس موقع پر پارٹی کارکنوں نے بھرپور جوش و خروش کا مظاہرہ کیا اور بلاول بھٹو زرداری کے حق میں نعرے لگائے، جبکہ جلسہ گاہ میں بڑی تعداد میں لوگوں کی شرکت دیکھنے میں آئی۔ گلگت بلتستان کے ضلع شگر کی تحصیل گلاب پور میں انتخابی جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے بلاول زرداری کا کہنا تھا کہ جی بی کے عوام نے تمام سازشیں ناکام بنائیں، ذوالفقار علی بھٹو کا ساتھ دیا،عوام ترقی کریں گے، معاشی فائدہ ہو گا، پیپلز پارٹی کی حکومت بنی تو ہم نے وہ کام جو 90 کی دہائی میں کرنے تھے 2015 میں شروع کئے،پیپلز پارٹی عوام کی نمائندہ جماعت ہے،گلگت بلتستان کی عوام کو مایوس نہیں کریں گے،گلگت بلتستان کی عوام کو ان کا حق دیں گے تو ترقی کا راستہ بنے گا،آپ نے الیکشن میں نکلنا ہے اورووٹ دیکرفارم 45ساتھ لانا ہے،آج بھی ہمار امطالبہ ہے کہ گلگت بلتستان میں صاف و شفاف الیکشن ہوں،آپ کو فارم 45 ہاتھ میں لیکر واپس جانا ہے،آپ نے میرا ساتھ دینا ہے،فارم 47 کا بندوبست میں خود کروں گا،امید ہے ہماری کوئی سیٹ اس بار چوری نہیں ہوگی، کبھی نہیں کہا میرے لیے فارم 47 کا بندوبست کریں,پیپلز پارٹی نے کبھی نہیں کہا ہمیں سلیکٹ کر کے لاؤ، گلگت بلتستان کے عوام کو انکے حقوق دلوائیں گے، میری ذمہ داری ہے، آپکی ذمہ داری ہے کہ ملکر جدوجہد کریں عوام کو وہ حقوق دلوائیں جو قائد عوام نے وعدہ کیا تھا،بینظیر بھٹو کے نامکمل مشن کو مکمل کرنا ہے

  • مومنہ اقبال کی مہندی کی تصاویر اور ویڈیوز   وائرل

    مومنہ اقبال کی مہندی کی تصاویر اور ویڈیوز وائرل

    اداکارہ مومنہ اقبال کی مہندی کی تقریب کی تصاویر اور ویڈیوز وائرل ہو رہی ہیں۔

    مومنہ اقبال نے اپنی مہندی کی تقریب کی جھلکیاں سوشل میڈیا پر شیئر کیں، جن میں وہ نہایت خوبصورت اور روایتی انداز میں نظر آئیں، تقریب کے لیے اداکارہ نے سنہری کتان سلک سے تیار کردہ دیدہ زیب لہنگے کا انتخاب کیا، جس پر نہایت نفیس ٹون آن ٹون کڑھائی کی گئی تھیجبکہ ان کے ہمراہ دلہا حمزہ حبیب سیاہ رنگ کی شیروانی میں دکھائی دیے جس پر سنہری کام کیا گیا تھا، جبکہ دونوں نے رنگ برنگی کشیدہ کاری والی روایتی شال کے ساتھ تصاویر بنوا کر تقریب کے حسن کو مزید بڑھا دیا۔

    تصاویر کے ساتھ مومنہ اقبال نے اپنے شوہر حمزہ حبیب کے نام ایک محبت بھرا پیغام بھی تحریر کیا، انہوں نے مختصر مگر جذباتی انداز میں ’’میرے حمزہ‘‘ لکھا، جسے مداحوں نے بے حد پسند کیا اور کمنٹس میں نیک خواہشات اور مبارکبادوں کا سلسلہ جاری رکھا۔

    مہندی کی تقریب میں مومنہ اقبال نے رسٹ رنگ کا خوبصورت لہنگا چولی زیب تن کیا، جس پر سنہری زردوزی اور ٹلہ ورک نے لباس کو خاص کشش بخشی، اس کے ساتھ جامنی رنگ کے خوبصورت دوپٹے نے ان کے برائیڈل لک کو مزید نمایاں کیا روایتی زیورات، ہاتھوں پر سجی مہندی اور سنہری چوڑیوں نے ان کی شخصیت میں دلکشی کا اضافہ کیا اور انہیں ایک روایتی پاکستانی دلہن کا منفرد روپ عطا کیا۔

    واضح رہے کہ مومنہ اقبال گزشتہ دنوں اپنی شادی سے قبل ایک تنازع کے باعث بھی خبروں کی زینت بنی رہی تھیں، تاہم ان تمام حالات کے باوجود انہوں نے حمزہ حبیب کے ساتھ اپنی شادی کی تقریبات کا آغاز کیا اور اب ان کی شادی کی مختلف تقریبات خوشگوار ماحول میں جاری ہیں سوشل میڈیا پر مداح اور شوبز شخصیات اس نو بیاہتا جوڑی کو مبارکباد دے رہے ہیں-

  • نائب وزیراعظم  اسحاق ڈار  سے یورپی یونین کی اعلیٰ نمائندہ کایا کالاس کی ملاقات

    نائب وزیراعظم اسحاق ڈار سے یورپی یونین کی اعلیٰ نمائندہ کایا کالاس کی ملاقات

    نائب وزیراعظم اسحاق ڈار سے یورپی یونین کی اعلیٰ نمائندہ کایا کالاس کی ملاقات ہوئی ہے

    دفتر خارجہ میں ہونے والی ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور یورپی یونین کے درمیان مثبت تعلقات پر اطمینان کا اظہار کیا، دونوں جانب سے باہمی فائدہ مند شراکت داری مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا گیا،اس موقع پر علاقائی اور عالمی صورتحال پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے پاکستان اور یورپی یونین کے درمیان سفارتی و اقتصادی تعاون بڑھانے پر زور دیا گیا

    امریکہ اور ایران کے مابین مذاکرات میں ثالثی پر پاکستان کا کردار انتہائی قابلِ ستائش ہے، یورپی یونین کی اعلیٰ نمائندہ خارجہ امورکایا کالاس
    پاکستان اور یورپی یونین کے درمیان آٹھویں اسٹریٹجک مذاکرات کے دوران اظہار خیال کرتے ہوئے یورپی یونین کی اعلیٰ نمائندہ خارجہ امور کایا کالاس کا کہنا تھا کہ امریکہ ایران تنازع کے باعث پوری دنیا توانائی کے شدید بحران کا شکار ہے، موجودہ عالمی حالات میں ایران و امریکہ تنازع میں مستقل جنگ بندی اور مذاکرات کا تسلسل ناگزیر ہے، رواں سال کا اصل ہدف پاکستان اور یورپی یونین تعلقات کو مزید مضبوط اور مستقبل پر مبنی بنانا ہے، عالمی و علاقائی استحکام کے لیے پاکستان اور یورپی یونین کے ترجیحی اہداف یکساں ہیں، پاکستان اور یورپی یونین شراکت داری نہ صرف تجارتی لحاظ سے اہم ہے بلکہ یہ معاشی ترقی کی ضامن ہے، کایا کالاس کا کہنا تھا کہ پاکستان کا دورہ کرنے پر بے حد خوشی ہے

    پاکستان اور یورپی یونین کے درمیان آٹھویں اسٹریٹجک مذاکرات،نائب وزیراعظم محمد اسحاق ڈارکا تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اظہا ر
    پاکستان اور یورپی یونین کے درمیان اسٹریٹجک مذاکرات کے دوران اظہار خیال کرتے ہوئے نائب وزیراعظم محمد اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ یورپی یونین کی قیادت اور اعلیٰ نمائندہ کا پاکستان کے ساتھ مسلسل رابطہ اور مصروفیت قابلِ قدر ہے، عالمی و علاقائی امور خصوصاً پاکستان بھارت جنگ اور امریکہ ایران تنازع پر قریبی رابطہ برقرار۔ رہا، انہوں نے وزیراعظم شہباز شریف اور یورپی قیادت کے درمیان روابط کو دوطرفہ تعلقات کے فروغ کے لیے اہم قرار دیا، نائب وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان اور یورپی یونین کے درمیان تجارت اور دیگر شعبوں میں تعاون کے وسیع مواقع موجود ہیں، پاکستان یورپی یونین اسٹریٹجک وژن دونوں اطراف کی طویل المدتی شراکت داری کو نئی سمت دے سکتا ہے،اسٹریٹجک مذاکرات کا تسلسل متحرک اور مستقبل پر مبنی شراکت داری کی عکاسی کرتا ہے، انہوں نے مشترکہ مفادات کے فروغ اور تعاون کے نئے مواقع تلاش کرنے پر زور دیا ، سینیٹر اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ مذاکرات کے نتیجہ خیز دور سے اہم پیش رفت کی امید ہے۔

  • تھائی لینڈ نے بھارتی شہریوں کے لیے ویزا فری انٹری ختم کردی، نئی پالیسی نافذ

    تھائی لینڈ نے بھارتی شہریوں کے لیے ویزا فری انٹری ختم کردی، نئی پالیسی نافذ

    بھارتی سیاح دنیا بھر میں اپنے ہی ملک کے لئے باعث شرمندگی، سیاحتی سفارتکاری کے لئے بڑا دھچکا،تھائی لینڈ نے بھارتی شہریوں کے لیے ویزا فری انٹری کی سہولت ختم کرتے ہوئے نئی امیگریشن پالیسی نافذ کر دی ہے، جس کے تحت بھارت کو ویزا آن ارائیول کی فہرست میں شامل کر دیا گیا ہے۔ اس فیصلے کو بھارتی سیاحت اور سفارتی کوششوں کے لیے ایک اہم دھچکا قرار دیا جا رہا ہے۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس، خصوصاً اکنامک ٹائمز کے مطابق تھائی حکام نے ویزا پالیسی میں تبدیلی کا فیصلہ ویزا سہولت کے مبینہ غلط استعمال، غیر قانونی ملازمتوں میں اضافے اور غیر ملکی شہریوں سے متعلق بڑھتے ہوئے سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر کیا ہے۔نئی پالیسی کے بعد بھارتی شہریوں کو تھائی لینڈ میں داخلے کے لیے پہلے کی نسبت زیادہ امیگریشن شرائط کا سامنا کرنا پڑے گا، جبکہ ویزا فری سفر کی سہولت ختم ہونے سے سیاحتی سرگرمیوں پر بھی اثرات مرتب ہونے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

    مبصرین کے مطابق حالیہ برسوں میں بعض ممالک میں بھارتی سیاحوں کے رویوں اور امیگریشن قوانین کی خلاف ورزیوں سے متعلق رپورٹس سامنے آنے کے بعد مختلف حکومتیں اپنی ویزا پالیسیوں کا ازسرِ نو جائزہ لے رہی ہیں۔ تھائی لینڈ کا یہ اقدام بھی اسی سلسلے کی ایک کڑی قرار دیا جا رہا ہے۔تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ ویزا قوانین میں یہ تبدیلی نہ صرف بھارتی سیاحوں کے لیے مشکلات کا باعث بن سکتی ہے بلکہ اسے بھارت کی سیاحتی سفارتکاری اور بین الاقوامی تشخص کے حوالے سے بھی ایک اہم پیش رفت کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔

  • امریکا جنگ بندی کی شرائط پر عمل نہیں کر رہا،قالیباف

    امریکا جنگ بندی کی شرائط پر عمل نہیں کر رہا،قالیباف

    ایران کے پارلیمانی اسپیکر اور چیف مذاکرات کار محمد باقر قالیباف نے امریکا پر جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کا الزام عائد کردیا-

    محمد باقر قالیباف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری بیان میں کہا کہ ایران کے خلاف بحری ناکہ بندی کا جاری رہنا اور لبنان میں اسرائیلی حملوں میں اضافہ اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ امریکا جنگ بندی کی شرائط پر عمل نہیں کر رہا امریکا نہ صرف ایرانی بندرگاہوں پر عائد پابندیوں اور ناکہ بندی کو برقرار رکھے ہوئے ہے بلکہ اپنے اتحادی اسرائیل کو لبنان میں فوجی کارروائیاں بڑھانے سے بھی نہیں روک رہا۔

    قالیباف نے اپنے پیغام میں کہا کہ بحری ناکہ بندی اور لبنان میں صہیونی حکومت کے جنگی جرائم میں اضافہ، امریکا کی جانب سے جنگ بندی کی عدم پاسداری کا واضح ثبوت ہیں ہر فیصلے کی ایک قیمت ہوتی ہے اور بالآخر اس کے نتائج سامنے آتے ہیں، وقت آنے پر تمام معاملات واضح ہو جائیں گے۔

    قالیباف کا یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب خطے میں کشیدگی برقرار ہے اور ایران، امریکا، اسرائیل اور لبنان سے متعلق صورتحال عالمی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہے۔

  • فتنہ الہندوستان ناکام،غیور بلوچوں کا بھارتی پراکسی تنظیموں میں شامل رشتہ داروں سے اظہار لاتعلقی

    فتنہ الہندوستان ناکام،غیور بلوچوں کا بھارتی پراکسی تنظیموں میں شامل رشتہ داروں سے اظہار لاتعلقی

    فتنہ الہندوستان ناکام،غیور بلوچوں نے بھارتی پراکسی تنظیموں میں شامل اپنے ہی گمراہ رشتہ داروں سے اظہار لاتعلقی کر دیا،

    فتنہ الہندوستان کا پراپیگنڈہ ناکام،غیور بلوچوں نے بھارتی پراکسی تنظیموں میں شامل اپنے ہی گمراہ رشتہ داروں کو عاق کر دیا،لسبیلہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے دہشتگرد ثانیہ کے والد نے فتنہ الہندوستان سے بیٹی کے روابط پر لاتعلقی کا بیان جاری کردیا۔

    پنجگور کے شہری نے فتنہ الہندوستان میں شامل اپنے بھائی سے لاتعلقی کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ میرا بھائی کسی غیر قانونی سرگرمی میں ملوث پایا گیا تو خاندان کا کوئی تعلق نہیں ہوگا۔گوادر کے رہائشی نے اپنے دہشتگرد بھائی سے دو ٹوک الفاظ میں اعلان لاتعلقی کرتے ہوئے کہا کہ اگر میرے بھائی کا تعلق کسی بھی مسلح تنظیم سے ثابت ہوا تو ہمارا اس سے کوئی واسطہ نہیں۔تربت کے شہری نے ریاستی اداروں سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ میرا بھائی 6ماہ قبل روزگار کیلئے گھر سے نکلا تھا،اگر وہ کسی مسلح تنظیم سے وابستہ پایا جاتا ہے تو ہم اس کے اعمال کے ذمہ دار نہیں ہوں گے۔تربت سے تعلق رکھنے والے ایک اور والد نے اپنے بیٹے سے مکمل لاتعلقی کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ میرے بیٹے سے اب میرا کوئی تعلق نہیں، وہ گھر سے فرار ہو کر مسلح تنظیموں کے پاس چلا گیا ہے۔کوئٹہ کے شہری نے گمراہ بیٹے سے برملا لاتعلقی کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ میرے بیٹے سے اب میرا کوئی تعلق نہیں، وہ جہاں بھی ہے میری یہ بات ذہن نشین کرلے۔

  • بھارتی محبوبہ سے ملنے کے لیےپاکستانی نوجوان نے ’لائن آف کنٹرول‘ پار کرلی

    بھارتی محبوبہ سے ملنے کے لیےپاکستانی نوجوان نے ’لائن آف کنٹرول‘ پار کرلی

    پاکستانی نوجوان نے سوشل میڈیا پر ہونے والی محبت کی خاطر آزاد اور مقبوضہ کشمیرکی لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پار کرلی، جس کے بعد اسے گرفتار کرلیا گیا۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق، اتوار کی صبح ساڑھے نو بجے کے قریب اڑی سیکٹر کے سلیکوٹ علاقے میں تعینات بھارتی فوجیوں نے لائن آف کنٹرول کے پار سے ایک نوجوان کو اپنی طرف آتے دیکھا، جسے مقبوضۃ کشمیر کی حدود میں داخل ہوتے ہی حراست میں لے لیا گیا سیکیورٹی فورسز کی تفتیش کے دوران اس نوجوان نے اپنی شناخت ذیشان احمد میر ولد لال دین میر بتائی، جو مظفرآباد کے علاقے پائن کڈی کا رہائشی ہے، اور اس کے پاس سے ملنے والے پاکستانی شناختی کارڈ سے بھی اس کی تصدیق ہوئی ہے۔

    cnic
    zeeshan

    نوجوان نے اڑی سیکٹر جیسے دنیا کے حساس ترین اور سخت پہرے والے سرحدی علاقے کو پار کرنے کی جو وجہ بتائی،ذیشان نے بھارتی تفتیشی حکام کو بتایا کہ اس نے یہ خطرناک قدم اڑی کی رہنے والی اپنی محبوبہ ارم بانو سے ملنے کے لیے اٹھایا ان دونوں کی پہلی ملاقات سوشل میڈیا کے ذریعے ہوئی تھی، جس کے بعد وہ مسلسل رابطے میں رہے اور اسی آن لائن دوستی کے بعد اس نے سرحد پار کرنے کا فیصلہ کیا۔

    بھارتی حکام کا کہنا ہے کہ اس وقت ذیشان اور ارم بانو دونوں سے مختلف سیکیورٹی ایجنسیوں کی جانب سے تفتیش کی جا رہی ہے تاکہ نوجوان کے دعوؤں کی حقیقت کا پتہ لگایا جا سکے،ایجنسیاں اس وقت دونوں کے موبائل فونز اور ڈیجیٹل پیغامات کی جانچ کر رہی ہیں تاکہ ان کے درمیان ہونے والی گفتگو کی نو عیت کو سمجھا جا سکے۔

  • خاتون کی نازیبا ویڈیوز بنانے والا ملزم گرفتار

    خاتون کی نازیبا ویڈیوز بنانے والا ملزم گرفتار

    کراچی کے علاقے بلدیہ ٹاؤن میں خاتون کو مبینہ طور پر ہراساں کرنے اور نازیبا ویڈیوز بنانے والے ملزم کو پولیس نے گرفتار کر لیا۔

    پولیس کے مطابق ملزم صابر ولد قادر کے خلاف تھانہ بلدیہ میں مقدمہ درج کرکے قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ہےملزم نے 29 مئی کو خاتون کی نازیبا ویڈیو بنانے کی کوشش کی، ابتدائی اطلاعات کے مطابق ملزم باتھ روم کے روشن دان سے خاتون کی ویڈیو بنا رہا تھا واقعے کے دوران خاتون نے اہل خانہ کی موجودگی میں شور مچایا، جس پر ملزم موقع سے فرار ہوگیا تھا۔

    پولیس کے مطابق واقعے کے فوری بعد ملزم کے گھر پر چھاپہ مارا گیا، تاہم وہ فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا تھا۔ بعد ازاں کارروائی کرتے ہوئے پولیس نے ملزم کو گرفتار کر لیا، واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں اور ملزم کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔