Baaghi TV

Blog

  • سونے کی قیمتوں میں نمایاں کمی،چاندی مہنگی

    سونے کی قیمتوں میں نمایاں کمی،چاندی مہنگی

    سونے کی قیمتوں میں نمایاں کمی ہوئی ہے،پاکستان میں فی تولہ سونا 4 ہزار 400 روپے سستا ہوگیا، جبکہ چاندی کی قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

    آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق کاروباری ہفتے کے پہلے یعنی پیر کے روز ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونا سستا ہوا ہے، جس کے بعد عالمی اور مقامی گولڈ مارکیٹس میں سونے کی قیمتیں بلند ترین سطح سے نیچے آگئیں۔

    ملک میں فی تولہ سونا 4400 روپے کمی کے بعد 4 لاکھ 71 ہزار 762 روپے کا ہو گیا ہے۔ جب کہ 10 گرام سونا 3 ہزار 773 روپے کم ہو کر 4 لاکھ 4 ہزار 459 روپے تک پہنچ گیا ہے،جبکہ عالمی بازار میں سونا 44 ڈالر کمی کے بعد 4494 ڈالر فی اونس کا ہوگیاہے۔

    رپورٹ کے مطابق پاکستان میں آج چاندی کی فی تولہ قیمت میں بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، فی تولہ چاندی کی قیمت 46 روپے کے اضافے کے بعد 8 ہزار 059 روپے کی سطح پر پہنچ گئی ہے جبکہ 10 گرام چاندی کی قیمت 39 روپے بڑھ کر 6 ہزار 908 روپے ہو گئی ہے۔

  • اسلام آباد پولیس میں تقرر و  تبادلے

    اسلام آباد پولیس میں تقرر و تبادلے

    اسلام آباد پولیس میں بڑے پیمانے پر تبادلے اور تقرریاں کی گئی ہیں۔

    نوٹیفیکیشن کے مطابق سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس آپریشنز اسلام آباد کے دفتر سے جاری کردہ حکم نامہ نمبر 99/OSI/SSP/OPS کے تحت مجموعی طور پر 20 افسران کے تبادلے و تقرریاں فوری طور پر نافذ العمل کر دی گئی ہیں، ان افسران میں انسپکٹرز اور سب انسپکٹرز شامل ہیں جبکہ 10 ایس ایچ اوز بھی اس انتظامی ردوبدل سے متاثر ہوئے ہیں۔

    یہ تبادلے اسلام آباد پولیس کے آپریشنل یونٹس، تھانوں اور ریسکیو-15 سمیت مختلف ونگز کے درمیان کیے گئے ہیں، جن کا مقصد کارکردگی میں بہتری، جرائم کے خلاف مؤثر کارروائی اور شہریوں کی شکایات کے فوری ازالے کو یقینی بنانا ہے متعدد ایس ایچ اوز کو ریسکیو-15 میں ’کلوزڈ‘ پوسٹنگ پر منتقل کیا گیا ہے جبکہ ریسکیو-15 اور دیگر یونٹس سے افسران کو مختلف تھانوں میں بطور ایس ایچ او تعینات کیا گیا ہے تھانوں میں کراچی کمپنی، آئی-9، شہزاد ٹاؤن، نون، کھنہ، کرپا، ہمک، گولڑہ، رمنا اور بارہ کہو شامل ہیں یہ تمام تبادلے فوری طور پر نافذ کیے گئے ہیں اور متعلقہ افسران کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنی نئی ذمہ داریو ں پر فوری رپورٹ کریں۔

    پولیس حکام کا کہنا ہے کہ اس نوعیت کے انتظامی اقدامات سے فیلڈ میں کارکردگی بہتر ہوگی اور آپریشنل نظام مزید مضبوط ہوگا، حکم نامے کی نقول ڈی آئی جی اسلام آباد، اے آئی جی آپریشنز، ایس ایس پی انویسٹی گیشن، تمام زونل ایس پیز اور دیگر متعلقہ دفاتر کو ارسال کر دی گئی ہیں۔

  • کاکروچ جنتا پارٹی کے بانی کا بھارت واپسی اوراحتجاج کا اعلان

    کاکروچ جنتا پارٹی کے بانی کا بھارت واپسی اوراحتجاج کا اعلان

    کاکروچ جنتا پارٹی (سی جے پی) کے بانی ابھیجیت دپکے نے اعلان کیا ہے کہ وہ 6 جون کو امریکا سے بھارت واپس آ کر مرکزی وزیر تعلیم دھرمیندر پردھان کے استعفے کے مطالبے کے لیے نئی دہلی کے جنتر منتر پر پُرامن احتجاج کریں گے۔

    ابھیجیت دپکے نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری ایک ویڈیو پیغام میں کہا کہ وہ ملک واپس آ کر ان طلبہ کے حق میں آواز اٹھانا چاہتے ہیں جو مختلف امتحانات سے متعلق تنازعات اور مسائل سے متاثر ہوئے ہیں انہوں نے خاص طور پر ”نِیٹ“ امتحان کے پرچہ لیک ہونے کے معاملے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اس واقعے سے لاکھوں طلبہ کی محنت متاثر ہوئی اور کئی طلبہ شدید ذہنی دباؤ کا شکار ہوئے اس بڑے بحران کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے مرکزی وزیرِ تعلیم دھرمیندر پردھان کو فوری طور پر اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دینا چاہیے۔

    انہوں نے کہا کہ اب وقت آ گیا ہے کہ لوگ آئین کے دائرے میں رہتے ہوئے پرامن انداز میں اپنی آواز بلند کریں اور حکومت سے جوابدہی کا مطالبہ کریں اگر شہری متحد ہو کر اپنی بات رکھیں تو حکومت کو ان کی آواز سننی پڑے گی، نیٹ، سی بی ایس ای، سی یو ای ٹی اور ایس ایس سی جی ڈی سمیت مختلف امتحا نات سے وابستہ ایک کروڑ سے زائد طلبہ نظام کی ناکامیوں سے متاثر ہوئے ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ ان حالات نے نوجوانوں کو اپنے مستقبل کے حوالے سے بے چینی اور غیر یقینی صورتحال میں مبتلا کر دیا ہےان مسائل کی ذمہ داری کون قبول کرے گا؟دپکے نے طلبہ اور نوجوانوں سے اپیل کی کہ وہ اپنے آئینی حق کا استعمال کرتے ہوئے حکومت سے جوابدہی کا مطالبہ کریں اور احتجاج میں شرکت کریں اگر اتنے بڑے تنازعات کے باوجود وزیر تعلیم اپنے عہدے سے مستعفی نہیں ہوتے تو اس سے نظام میں جوابدہی کے فقدان کا تاثر پیدا ہوتا ہے۔

    اپنے مجوزہ دورۂ دہلی کی تفصیلات بتاتے ہوئے دپکے نے کہا کہ وہ 6 جون کی صبح دہلی پہنچنے کا ارادہ رکھتے ہیں انہوں نے اپنے حامیوں سے اپیل کی کہ وہ ہوائی اڈے پر ان کا استقبال کریں، جس کے بعد وہ سب مل کر پارلیمنٹ اسٹریٹ پولیس اسٹیشن جائیں گے اور جنتر منتر پر پرامن احتجاج کی اجازت طلب کریں گےتحریک مکمل طور پر پرامن ہوگی اور اس کا مقصد جمہوری اور آئینی طریقوں کے ذریعے اپنے تحفظات کو اجاگر کرنا ہے بھارتی آئین شہریوں کو پرامن انداز میں اپنی آواز بلند کرنے کا حق دیتا ہے اور وہ اسی حق کے تحت احتجاج کریں گے۔

    انہوں نے یہ بھی بتایا کہ ان کے اہل خانہ اور دوستوں کو خدشہ ہے کہ بھارت واپسی پر انہیں گرفتار کیا جا سکتا ہے، تاہم وہ امید رکھتے ہیں کہ ملک کے جمہو ر ی نظام میں انہیں پرامن احتجاج کی اجازت دی جائے گی دپکے نے خود کو مہاتما گاندھی، بی آر امبیڈکر، بھگت سنگھ اور جواہر لال نہرو کے نظریات کا حا می قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ بھارتی آئین اور جمہوری اقدار پر مکمل یقین رکھتے ہیں خوف کے ماحول میں ہمیشہ نہیں جیا جا سکتا اور ملک تمام شہریوں کا ہے نوجو انوں کے مستقبل سے جڑے مسائل پر خامو ش رہنے کے بجائے پرامن اور جمہوری انداز میں آواز اٹھانا ضروری ہے۔

    دپکے نے بتایا کہ حالیہ دنوں میں انہیں امریکہ میں متعدد ملازمتوں کی پیشکش ہوئی تھی، لیکن انہوں نے انہیں قبول کرنے کے بجائے بھار ت واپس آنے کا فیصلہ کیا وہ اپنے ملک سے محبت کرتے ہیں اور اس کے لیےکچھ کرناچاہتے ہیں کیونکہ جو کچھ وہ آج ہیں، وہ اپنے ملک کی بدولت ہیں-

    واضح رہے کہ ابھجیت دپکے گزشتہ کچھ عرصے سے وزیر تعلیم دھرمیندر پردھان کے نمایاں ناقدین میں شمار ہوتے ہیں، خاص طور پر نیٹ یو جی 2026 امتحان کی منسوخی کے بعد، جسے مبینہ پرچہ لیک کے الزامات کے باعث منسوخ کیا گیا تھا یہ امتحان اب 21 جون 2026 کو دوبارہ مقرر کیا گیا ہے تاہم حکومت یا وزیر تعلیم کی جانب سے دپکے کے تازہ مطالبات پر فوری ردعمل سامنے نہیں آیا ہے جبکہ سی جے پی کے قیام کے بعد یہ دپکے کا بھارت کا پہلا دورہ ہوگا، جبکہ ان کی جماعت کو سوشل میڈیا پر خاصی توجہ حاصل ہوئی ہے۔

  • پنجاب میں آندھی کے ساتھ بارش اور ژالہ باری کی پیشگوئی

    پنجاب میں آندھی کے ساتھ بارش اور ژالہ باری کی پیشگوئی

    محکمہ موسمیات کے مطابق آج لاہور اور سینٹرل پنجاب میں موسم ابر آلود رہے گا جبکہ گرد آلود ہوائیں چلیں گی اور ہلکی بارش کے امکان ہے۔

    ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق مغرب سے کم ہواؤں کے بادلوں کا سلسلہ پاکستان میں داخل ہوگیا جس کے سبب 2 سے 5 جون تک پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بارش کا امکان ہے راولپنڈی، مری، گلیات، اٹک، جہلم، چکوال، بھکر، لیہ، فیصل آباد، جھنگ، اوکاڑہ، گجرانوالہ اور حافظ آباد میں بارش کا امکان ہے لاہور، سیالکوٹ، نارووال، فیصل آباد، جھنگ، سرگودھا، میانوالی، شیخوپورہ، خوشاب اور منڈی بہاالدین میں بھی بارشوں کی پیشگوئی ہے۔

    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایات کے پیش نظر صوبے بھر کے کمشنرز و ڈپٹی کمشنرز کو الرٹ جاری کر دیا گیا ہے ڈی جی پی ڈی ایم اے عمر جاوید کے مطابق آسمانی بجلی سے بچاؤ کے لیے محفوظ مقامات پر رہیں، آسمانی بجلی کی گرج چمک کے دوران کھلے مقامات تلے ہرگز نہ جائیں کسان اپنی تمام تر پیشگی اقدامات موسمی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے کریں جبکہ سیاح شمالی علاقہ جات کے سفر میں احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔

    پی ڈی ایم اے کی جانب سے بھی الرٹ جاری کر دیا گیا ہے، صوبہ بھر کی ضلعی انتظامیہ اور واسا نے اپنے اپنے طور پر بروقت ممکنہ بارش سے قبل انتظا مات مکمل کر لیے ایم ڈی واسا لاہور غفران احمد نے بھی ممکنہ بارش کے پیش نظر آپریشنل اسٹاف کو بارش کے دوران فیلڈ میں رہنے کی ہدایت جاری کر دی ہیں ایمرجنسی صورتحال میں پی ڈی ایم اے کی ہیلپ لائن 1129 پر رابطہ کریں۔

  • پشاور ہائیکورٹ کی سنیارٹی لسٹ جاری

    پشاور ہائیکورٹ کی سنیارٹی لسٹ جاری

    پشاور ہائیکورٹ نے ججز کی نئی سنیارٹی لسٹ جاری کر دی ہے-

    پشاور ہائیکورٹ کے اعلامیے کے مطابق چیف جسٹس سید محمد عتیق شاہ ہائیکورٹ کے سینئر ترین جج برقرار ہیں جبکہ جسٹس اعجاز انور سینئر پیونی جج کی حیثیت سے اپنی پوزیشن پر برقرار رہیں گے،جبکہ جسٹس سید ارشد علی سنیارٹی لسٹ میں تیسرے اور جسٹس صاحبزادہ اسداللہ چوتھے نمبر پر برقرار ہیں۔ اسی طرح جسٹس محمد نعیم انور پانچویں جبکہ جسٹس وقار احمد چھٹے نمبر پر شامل ہیں۔

    اعلامیے کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ سے تبادلے پر آنے والے جسٹس بابر ستار کو سنیارٹی لسٹ میں ساتواں نمبر دیا گیا ہے، جسٹس کامران حیات میاں خیل آٹھویں اور جسٹس محمد اعجاز خان نویں نمبر پر ہیں جبکہ جسٹس محمد فہیم ولی دسویں نمبر پر شامل کیے گئے ہیں،جسٹس خورشید اقبال گیارہویں اور جسٹس طار ق آفریدی بارہویں نمبر پر ہیں۔

    اسی طرح جسٹس عبدالفیاض چودھویں اور جسٹس فرح جمشید پندرہویں نمبر پر شامل ہیں جسٹس انعام اللہ خان سولہویں اور جسٹس ثابت اللہ خان سترہویں نمبر پر ہیں جبکہ جسٹس صلاح الدین اٹھارہویں اور جسٹس صادق علی مومند انیسویں نمبر پر شامل کیے گئے ہیں جبکہ جسٹس مدثر امیر بیسویں اور جسٹس قاضی جواد احسان اللہ اکیسویں نمبر پر ہیں۔

    پشاور ہائیکورٹ کے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ انتظامی کمیٹی کے یکم مئی 2026 کے فیصلے کی روشنی میں نئی نامزدگیاں بھی جاری کر دی گئی ہیں۔

  • ڈیرہ اسماعیل خان ائیرپورٹ سے کمرشل فلا ئٹس آپریشن کے لیے گورنر خیبرپختونخوا متحرک

    ڈیرہ اسماعیل خان ائیرپورٹ سے کمرشل فلا ئٹس آپریشن کے لیے گورنر خیبرپختونخوا متحرک

    ڈیرہ اسماعیل خان ائیرپورٹ سے کمرشل فلا ئٹس آپریشن کے لیئے گورنر خیبرپختونخوا متحرک ہو گئے

    ساؤتھ ایئر نے ڈیرہ اسماعیل خان کے لیے باقاعدہ پروازیں شروع کرنے کا اعلان کر دیا، ساؤتھ ایئر کے وفد کی کنور محمد طارق کی سربراھی میں گورنر فیصل کریم کنڈی سے ملاقات ہوئی،گورنر فیصل کریم کنڈی نے ڈی آئی خان اور چترال پروازوں کے لیے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کروائی اور کہا کہ خیبر پختونخوا میں ساؤتھ ایئر کو خوش آمدید کہتے ہیں، ساؤتھ ایئر کی پروازیں خیبر پختونخوا میں کامیاب ثابت ہوں گی،صوبے میں سیاحت اور کاروبار کے فروغ کے لیے فضائی رابطے ناگزیر ہیں،خیبر پختونخوا پاکستان کی سیاحت کا مرکز ہے،خیبر پختونخوا کے کئی اہم علاقے اب بھی فضائی سہولیات سے محروم ہیں، پشاور سے کراچی، لاہور اور کوئٹہ کی پروازیں صوبے میں معاشی سرگرمیوں میں تیزی لائیں گے، نئی ایئرلائنز کے فلائٹس سے خیبر پختونخواہ میں روزگار، سیاحت اور تجارتی سرگرمیوں میں اضافہ ہو گا،

  • سیاسی حمایت کے بغیر کوئی معاشی منصوبہ کامیاب نہیں ہو سکتا،شاہ محمود قریشی

    سیاسی حمایت کے بغیر کوئی معاشی منصوبہ کامیاب نہیں ہو سکتا،شاہ محمود قریشی

    پی ٹی آئی وائس چئیرمین شاہ محمود قریشی نےجیل سے وکیل رانا مدثر کے زریعے بیان میں کہا ہے کہ بجٹ 2026-27 اپوزیشن کی شرکت یا عدم شرکت کے باوجود منظور ہو جائے گا،

    شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ سیاسی تقسیم کے ماحول میں آئی ایم ایف کی شرائط سے نجات مشکل دکھائی دیتی ہے، پاکستان کو معاشی و سیاسی بحران سے نکالنے کے لیے قومی اتفاقِ رائے ناگزیر ہے، سیاسی قیادت اور معاشی ماہرین کو ذاتی مفادات سے بالاتر ہو کر مشترکہ ایجنڈا اپنانا ہوگا ،سیاسی حمایت کے بغیر کوئی معاشی منصوبہ کامیاب نہیں ہو سکتا،بجٹ تو منظور ہو جائے گا لیکن عوام کی توقعات پر پورا اترنے میں ایک بار پھر ناکامی ہوگی، بجٹ 2026-27 آئی ایم ایف کی شرائط، مشاورت اور مقررہ اہداف کے تحت تیار کیا جا رہا ہے، پارلیمنٹ بجٹ دستاویز پر محض ربڑ اسٹیمپ کا کردار ادا کرے گی،

  • دبئی کی جعلی شہزادی نے تاجر کے ساتھ کیا گھناؤنا دھندہ

    دبئی کی جعلی شہزادی نے تاجر کے ساتھ کیا گھناؤنا دھندہ

    دبئی پولیس نے خود کو شہزادی ظاہر کرکے شاہی پروٹوکول کے ذریعے نایاب عود چوری کرنے والے گروہ کی چال ناکام بناتے ہوئے 4 ملزمان کو گرفتار کرلیا، جبکہ مرکزی خاتون ملزمہ سمیت مزید 4 افراد کی تلاش جاری ہے۔

    پولیس کے مطابق 8 رکنی گروہ نے ایک عود کے تاجر کو یہ یقین دلایا کہ ایک اہم اور بااثر شخصیت قیمتی عود خریدنے میں دلچسپی رکھتی ہے۔ اس مقصد کے لیے تاجر کو ایک عالیشان محل میں مدعو کیا گیا جہاں شاہی طرز کے استقبال، خصوصی سکیورٹی انتظامات اور پروٹوکول کے ذریعے اس کا اعتماد حاصل کیا گیا،تحقیقات کے مطابق ملزمان نے منصوبہ بندی کے تحت تقریباً 12 ملین درہم (91 کروڑ روپے سے زائد) مالیت کا نایاب عود حاصل کیا اور انتہائی مہارت سے اصل عود کی جگہ عام لکڑیاں بیگوں میں رکھ کر تاجر کو واپس کردیں۔ تاجر کو اگلے روز اس وقت دھوکے کا علم ہوا جب اس نے خریداروں سے رابطہ کرنے کی کوشش کی مگر تمام فون نمبر بند ملے۔

    متاثرہ تاجر کی شکایت پر دبئی پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے صرف 12 گھنٹوں کے اندر چوری شدہ عود برآمد کرلیا اور گروہ کے 4 ارکان کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ خود کو شہزادی ظاہر کرنے والی خاتون سمیت 4 مفرور ملزمان کی گرفتاری کے لیے ریڈ نوٹس جاری کر دیے گئے ہیں،دبئی پولیس نے اس کارروائی کو اپنی تیز رفتار تفتیشی صلاحیتوں اور جرائم کے خلاف مؤثر اقدامات کی ایک اہم مثال قرار دیا ہے۔ حکام کے مطابق گرفتار ملزمان کے خلاف قانونی کارروائی جاری ہے جبکہ مفرور افراد کی تلاش کے لیے بین الاقوامی سطح پر بھی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

  • ’شیطانیت‘ کو فروغ دینے کے شبہے میں ایران میں کیفے کے خلاف کارروائی

    ’شیطانیت‘ کو فروغ دینے کے شبہے میں ایران میں کیفے کے خلاف کارروائی

    ایران کے دارالحکومت تہران میں پولیس نے ایک کیفے کو مبینہ طور پر ”شیطانی سرگرمیوں“ کے فروغ کے الزام میں سیل کردیا، جبکہ کیفے کے اندر کی ویڈیو بھی سرکاری میڈیا پر جاری کردی گئی ہے۔

    ایرانی تسنیم نیوز ایجنسی کے مطابق تہران میں والیاسر اسٹریٹ پر واقع ایک کیفے میں مبینہ طور پر شیطانیت کو فروغ دینے پر سیل کیا گیا ہے اس کیفے کے صارفین جن میں نوجوان لڑکیاں اور لڑکے شامل ہیں، کوغیر فطری طور پر حرکت کرتے ہوئے پایا گیا-

    14 سیکنڈ کی خاموش ویڈیو میں ایک بھرا مقام دکھایا گیا جہاں پرفارمرز گٹار بجا رہے ہیں جب کہ کچھ صارفین موسیقی کی تال پر سر ہلا رہے ہیں،ویڈیو میں بعض افراد کو موسیقی پر تالیاں بجاتے، موبائل فون سے ویڈیوز بناتے اور موسیقی کی دھن پر سر ہلاتے ہوئے بھی دیکھا گیا۔

    رپورٹ کے مطابق تہران کی پبلک وینیوز پولیس نے کیفے کی سرگرمیوں سے متعلق شکایات موصول ہونے کے بعد کارروائی کی ایرانی حکام نے الزام عائد کیا کہ کیفے میں مغربی موسیقی کے پروگرام منعقد کیے جا رہے تھے اور وہاں نوجوان مرد و خواتین کیلئے ایسا ماحول فراہم کیا جا رہا تھا جسے پولیس نے ”گمراہ فرقو ں“ سے جوڑا، کیفے میں آنے والے بعض افراد ”عجیب و غیرمعمولی حرکات“ کرتے ہوئے دیکھے گئے۔

    یاد رہے کہ مئی 2024 میں بھی ایرانی پولیس نے ایک زیرزمین راک میوزک فیسٹیول پر چھاپہ مار کر 260 سے زائد افراد کو گرفتار کیا تھا، جبکہ اس تقریب کو ”شیطان پرست اجتماع“ قرار دیا گیا تھا۔

  • شادی کے چند گھنٹے بعد بھارتی نژاد امریکی نوجوان ہیلی کاپٹر حادثے میں جاں بحق

    شادی کے چند گھنٹے بعد بھارتی نژاد امریکی نوجوان ہیلی کاپٹر حادثے میں جاں بحق

    اٹلانٹا: امریکی ریاست جارجیا میں ایک افسوسناک ہیلی کاپٹر حادثے نے شادی کی خوشیوں کو غم میں بدل دیا۔ اٹلانٹا کے رہائشی بھارتی نژاد 25 سالہ دیو فجی اپنی شادی کے چند گھنٹوں بعد ہی ایک ہیلی کاپٹر حادثے میں جان کی بازی ہار گئے، جبکہ ان کی اہلیہ زخمی ہو گئیں۔

    امریکی میڈیا رپورٹس کے مطابق دیو فجی اپنی نئی نویلی دلہن کے ہمراہ شادی کی تقریب کے اختتام پر ہیلی کاپٹر کے ذریعے ایئرپورٹ جا رہے تھے۔ تاہم ڈاسن کاؤنٹی کے قریب دورانِ پرواز ہیلی کاپٹر خراب موسمی حالات کا شکار ہو گیا اور گر کر تباہ ہوگیا۔حادثے کے نتیجے میں دیو فجی اور ہیلی کاپٹر کے پائلٹ موقع پر ہی ہلاک ہوگئے، جبکہ دیو کی اہلیہ زخمی ہوئیں جنہیں فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ حکام کے مطابق زخمی خاتون کو طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔

    میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ دیو فجی کے والدین، جارج اور فیبا فجی، کئی برس قبل بھارتی ریاست کیرالہ سے امریکہ منتقل ہوئے تھے اور اٹلانٹا میں مقیم تھے۔ دیو فجی کی اچانک موت کی خبر نے اہل خانہ، دوستوں اور مقامی بھارتی برادری کو سوگوار کر دیا ہے۔واقعے کے بعد متعلقہ امریکی حکام نے حادثے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں تاکہ ہیلی کاپٹر گرنے کی اصل وجوہات کا تعین کیا جا سکے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق خراب موسمی حالات حادثے کا سبب بن سکتے ہیں، تاہم حتمی رپورٹ تحقیقات مکمل ہونے کے بعد جاری کی جائے گی۔