Baaghi TV

Blog

  • چمن پھاٹک سانحہ: فتنہ الہندوستان کی درندگی ایک بار پھر ثابت

    چمن پھاٹک سانحہ: فتنہ الہندوستان کی درندگی ایک بار پھر ثابت

    صوبہ بلوچستان کے شہر کوئٹہ میں چمن پھاٹک میں معصوم بلوچ عوام فتنہ الہندوستان کی بربریت کا ایک بار پھر شکارہو گئی،

    ریلوے ٹریک پر خود کش دھماکہ کے نتیجے میں قریبی رہائشی آبادی شدید متاثر ہوئی،دھماکہ اس قدر شدید تھا کہ گھروں میں موجود مقامی بلوچ شہری بالخصوص بچے اور خواتین شدید متاثر ہوئے،خودکش دھماکے کے نتیجے متعدد قریبی گھروں، پلازہ اور پارکنگ میں کھڑی گاڑیوں اور دیگر املاک کو بھی شدید نقصان پہنچا،دھماکے سے14 افراد شہید اور متعدد زخمی ہوئے، جنہیں فوری طور پر سیکورٹی فورسز نے طبی امداد فراہم کی،فتنہ الہندوستان جس میں فوجی اہداف کو نشانہ بنانے اور فوجی جوانوں سے لڑنے کی ہمت نہیں رہی ہے معصوم بلوچ آبادی کو نشانہ بنا رہی ہے، فتنہ الہندوستان کہ اس دہشت گرد بربریت کا مقصد خوف و ہراس پھیلانا اور امن سبوتاژ کرنا ہے ،ذوالحج کے بابرکت ایام میں عید قربان کے قریب اس طرح کی دہشتگردی ان کو درندہ صفت ثابت کرتی ہے،غیور اور نڈر بلوچ عوام میں دہشتگردوں کی اس بزدلانہ کارروائی کے خلاف شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے،نہ صرف مقامی شہری آبادی نے بلکہ ہر مکتبہ فکر نے اس بزدلانہ کارروائی کی شدید مذمت کی ہے

    شہریوں کا کہنا ہے کہ بھارتی سرپرستی میں فتنہ الہندوستان کے دہشتگرد بلوچستان کا امن تباہ کرنا چاہتے ہیں،نہتے شہریوں، مزدوروں اور مسافروں کو نشانہ بنانا کھلی سفاکیت اور انسانیت سوز جرم ہے، شہری

  • گوادر پورٹ کی آپریشنل صلاحیت اور عالمی تجارتی اہمیت میں مزید اضافہ

    گوادر پورٹ کی آپریشنل صلاحیت اور عالمی تجارتی اہمیت میں مزید اضافہ

    گوادر پورٹ کی جدید بندرگاہی سہولیات علاقائی اور عالمی تجارتی ضروریات پوری کرنے میں معاون ثابت ہو رہی ہیں –

    گوادر پورٹ نے 53 ہزار 277 میٹرک ٹن سے زائد کارگو کی کامیاب ہینڈلنگ کا اہم سنگِ میل عبور کر لیا،چین سے آنے والے بحری جہاز ایم وی بی جیا شان کو کامیابی سے گوادر پورٹ پر لنگر انداز کیا گیا،عمان کی بندرگاہ صحار جانے والے جہاز کو ٹرانس شپمنٹ آپریشنز کیلئے گوادر پورٹ منتقل کیا گیا، بحری جہاز ایم وی بی جیا شان پر موجود تقریباً20 ہزار669 اسٹیل بلٹس کی کامیاب ہینڈلنگ مکمل کی گئی-

    12.8 میٹر ڈرافٹ کے حامل بڑے بحری جہاز کی محفوظ برتھنگ گوادر پورٹ کی جدید سہولیات اور صلاحیت کو نمایاں کرتی ہے ایم وی بی جیا شان کی کامیاب ہینڈلنگ گوادر پورٹ پر بین الاقوامی شپنگ کمپنیوں کے بڑھتے اعتماد کی عکاس ہےگوادر پورٹ چین، مشرقِ وسطیٰ اور وسطی ایشیا کے درمیان تجارتی روابط کے فروغ میں اہم کردار ادا کر رہا ہے-

  • انسان کو چاند پر اتارنے کے لیے چین کا مشن کامیابی سے روانہ

    انسان کو چاند پر اتارنے کے لیے چین کا مشن کامیابی سے روانہ

    چین نے ‘شینژو-23’ مشن کامیابی سے خلا میں روانہ کر دیا ہے، جو 2030 تک انسان کو چاند پر اتارنے کے چینی عزم کی جانب ایک انتہائی اہم پیشرفت ہے۔

    چین کے شمال مغربی صحرائے گوبی میں واقع جیوکوان سیٹلائٹ لانچ سینٹر سے ‘لانگ مارچ 2-ایف’ راکٹ کے ذریعے روانہ ہونے والا یہ خلائی جہاز کامیابی سے مدار میں داخل ہوچکا ہے اور چینی خلائی ایجنسی نے تمام خلابازوں کی خیریت اور مشن کی مکمل کامیابی کی تصدیق کی ہے۔

    اس مشن کے تحت تاریخ میں پہلی بار کوئی چینی خلاباز خلائی مدار میں پورا ایک سال قیام کرے گا تاکہ مائیکرو گریویٹی کے انسانی جسم، ہڈیوں اور پٹھوں پر پڑ نے والے طویل مدتی اثرات کا باریک بینی سے مطالعہ کیا جاسکے، جو مستقبل میں چاند اور مریخ پر بھیجے جانے والے طویل مشنز کے لیے بے حد ضروری ہے۔

    اس خلائی سفر کی ایک اور بڑی خصوصیت 43 سالہ لائی کا یِنگ کی شمولیت ہے جو ہانگ کانگ سے تعلق رکھنے والی تاریخ کی پہلی خلاباز بن گئی ہیں اور وہ ماضی میں ہانگ کانگ پولیس کا حصہ رہ چکی ہیں، جبکہ ان کے ہمراہ خلائی انجینیئر ژو یانگ ژو اور سابق ایئر فورس پائلٹ ژانگ ژی یوآن بھی اس سفر پر روانہ ہوئے ہیں۔

    چین رواں سال کے آخر تک اپنے ‘تیانگونگ’ خلائی اسٹیشن پر جس پہلے غیر ملکی خلاباز کا استقبال کرنے کی منصوبہ بندی کر رہا ہے، اس کا تعلق پاکستان سے ہے چین اپنے خلائی پروگرام کو تیزی سے وسعت دیتے ہوئے 2026 میں ہی اپنے نئے خلائی جہاز ‘مینگ ژو’ کا تجرباتی فلائٹ ٹیسٹ بھی کرنے جارہا ہے جو مستقبل میں خلابازوں کو چاند پر لے جانے کا فریضہ انجام دے گا۔

  • امریکا  ایران امن معاہدے کی پیشرفت:خا،م تیل کی قیمتوں میں کمی

    امریکا ایران امن معاہدے کی پیشرفت:خا،م تیل کی قیمتوں میں کمی

    درمیان ممکنہ امن معاہدے کی پیش رفت کے بعد عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں دو ہفتوں کی کم ترین سطح پر آگئی ہیں۔

    عالمی منڈی میں پیر کے روز خام تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی دیکھی گئی برینٹ کروڈ کی قیمت 4 اعشاریہ 55 فیصد کمی کے بعد 98 ڈالر 83 سینٹ فی بیرل تک آگئی، جبکہ امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ خام تیل 4 اعشاریہ 73 فیصد سستا ہو کر 92 ڈالر 3 سینٹ فی بیرل پر پہنچ گیا۔

    دونوں اہم آئل بینچ مارکس سیشن کے دوران 7 مئی کے بعد اپنی کم ترین سطح پر بھی پہنچے مارکیٹ میں یہ کمی امریکا اور ایران کے درمیان امن معاہدے سے متعلق بڑھتی ہوئی امیدوں کے باعث سامنے آئی۔

    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ہفتے کے روز کہا تھا کہ واشنگٹن اور تہران کے درمیان امن معاہدے پر ’’بڑی حد تک مذاکرات مکمل‘‘ ہوچکے ہیں ممکنہ معاہدے کے بعد آبنائے ہرمز دوبارہ کھول دی جائے گی۔ جنگ سے قبل دنیا بھر میں تیل اور ایل این جی کی تقریباً 20 فیصد ترسیل اسی اہم بحری راستے سے ہوتی تھی۔

    تاہم دونوں ممالک کے درمیان اب بھی کئی اہم معاملات پر اختلافات برقرار ہیں صدر ٹرمپ نے اتوار کو کہا کہ انہوں نے اپنے نمائندوں کو ہدایت کی ہے کہ ایران کے ساتھ کسی بھی معاہدے میں جلد بازی نہ کی جائے۔

    مارکیٹ تجزیہ کار ساؤل کاوونک کا کہنا ہے کہ اگرچہ امن معاہدے اور آبنائے ہرمز کی بحالی سے متعلق اب بھی کئی خطرات اور خدشات موجود ہیں، لیکن صورتحال میں بہتری کی امید نے قلیل مدت کے لیے تیل کی قیمتوں پر دباؤ کم کردیا ہے۔

  • یوم ترویہ:عازمین حج کی منیٰ روانگی

    یوم ترویہ:عازمین حج کی منیٰ روانگی

    حج 2026 کے مناسک کا باقاعدہ آغاز ہو چکا ہے، آج حج کا پہلا دن ہے جسے ”یوم الترویہ“ کہا جاتا ہے، اور پاکستان سمیت دنیا بھر سے تقریباً اٹھارہ لاکھ عازمینِ حج مکہ مکرمہ سے منیٰ کی طرف روانہ ہورہے ہیں-

    عازمین آج منیٰ میں نمازِ ظہر، عصر، مغرب اور عشاء ادا کریں گےحاجی لبیک کی صدائیں بلند کرتے ہوئے خیموں میں قیام کر رہے ہیں،کل 9 ذی الحجہ کو نماز فجر کے بعد میدان عرفات روانہ ہوں گے جہاں حج کا سب سے اہم رکن وقوفِ عرفہ ادا کیا جائے گا۔

    مکہ مکرمہ کے قلب میں واقع یہ وادی چند ہی دنوں میں ایک مکمل اور جدید شہر کی شکل اختیار کرلیتی ہے، جہاں لاکھوں حجاج کرام نہایت منظم انداز میں عبادات کی ادائیگی کے لیے جمع ہوتے ہیں منیٰ کو ایک جدید موسمی اسمارٹ سٹی کی حیثیت حاصل ہے، جہاں صرف سفید خیموں کا وسیع جال ہی نہیں بلکہ پسِ منظر میں ایک انتہائی مربوط اور مؤثر نظام بھی فعال ہوتا ہے۔

    منیٰ میں جدید طرز کے خیموں کا مجموعی رقبہ تقریباً 25 لاکھ مربع میٹر پر مشتمل ہے، جو اعلیٰ ترین حفاظتی معیارات کے مطابق تیار کیے گئے ہیں، ان خیموں میں 26 لاکھ سے زائد عازمینِ حج کو ٹھہرانے کی گنجائش موجود ہے۔

    سعودی حکومت کی جانب سے حج انتظامات کو موثر اور محفوظ بنانے کے لیے وسیع پیمانے پر اقدامات کیے گئے ہیں سیکیورٹی، بجلی، پانی، طبی سہولیات اور گرمی سے بچاؤ کے لیے خصوصی انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں منیٰ، عرفات اور دیگر مقدس مقامات پر جدید کولنگ سسٹم، پانی کی پھوار دینے والے پنکھے، شیڈ اسٹرکچر اور سائبان نصب کیے گئے ہیں تاکہ شدید گرمی میں حجاج کو سہولت فراہم کی جا سکے۔

    میدان عرفات اور مسجد نمرہ کے اطراف ماحول کو ٹھنڈا رکھنے کے لیے شجر کاری کے منصوبے بھی مکمل کیے گئے ہیں جبکہ پیدل چلنے والے حجاج کی آسانی کے لیے سہولیات کے ساتھ راستے تیار کیے گئے ہیں سعودی حکام کے مطابق ان اقدامات کا مقصد حجاج کو محفوظ، آرام دہ اور بہتر ماحول فراہم کرنا ہے۔

    دوسری جانب پاکستانی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف نے پاکستانی حجاج کے کیمپوں کا دورہ کیا اور انتظامات کا جائزہ لیا انہوں نے سعودی وزیر حج ڈاکٹر توفیق العربیہ سے بھی ملاقات کی اور بہترین انتظامات پر سعودی حکومت کا شکریہ ادا کیا۔

    حج گروپس کی انتظامیہ نے عازمین کو یوم الترویہ اور دیگر مناسک کے حوالے سےضروری ہدایات بھی فراہم کی ہیں مختلف راستوں پر سیکیورٹی اہلکار تعینات ہیں جبکہ ہلالِ احمر اور فلاحی تنظیموں کے رضاکار بھی حجاج کی مدد میں مصروف ہیں۔

    وزارتِ صحت کی جانب سے مختلف زبانوں میں آگاہی پمفلٹس تقسیم کیے جا رہے ہیں اور حجاج کو شدید گرمی سے بچنے کے لیے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ عازمین کو مشورہ دیا جا رہا ہے کہ کھلی دھوپ میں زیادہ دیر نہ رہیں، زیادہ پیدل سفر سے گریز کریں، چھتری کا استعمال کریں۔

    ادھر مکہ مکرمہ کے مقامی شہری بھی حجاج کی خدمت میں پیش پیش ہیں اور منیٰ جانے والے راستوں پر عازمین میں پانی کی بوتلیں تقسیم کر رہے ہیں، جس سے حج کے ماحول میں بھائی چارے اور خدمت کے جذبات نمایاں دکھائی دے رہے ہیں۔

  • شہری کیساتھ ڈکیتی کی واردات ،1 لاکھ 30 ہزار کی نقد رقم ڈاکو چھین کر لے گئے

    شہری کیساتھ ڈکیتی کی واردات ،1 لاکھ 30 ہزار کی نقد رقم ڈاکو چھین کر لے گئے

    قصور
    کھڈیاں کے علاقے میں ڈکیتی کی واردات کے دوران نامعلوم ملزمان نے شہری سے ایک لاکھ تیس ہزار روپے نقدی چھین لی

    پولیس کے مطابق محمد ارشد ولد محمد شریف قوم آرائیں سے 130,000 روپے کی رقم اس وقت چھینی گئی جب وہ 24 مئی 2026 کی شام گریڈ اسٹیشن کھڈیاں کے قریب موجود تھے۔ ملزمان واردات کے بعد موقع سے فرار ہو گئے۔

    واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس نے مقدمہ درج کر کے تحقیقات شروع کر دی ہیں جبکہ ملزمان کی تلاش کے لیے کارروائی جاری ہے

  • 
ایران کی اجازت سے 33 جہاز آبنائے ہرمز سے گزر گئے

    
ایران کی اجازت سے 33 جہاز آبنائے ہرمز سے گزر گئے

    ‎ایرانی پاسداران انقلاب نے دعویٰ کیا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایران کی اجازت سے 33 بحری جہاز آبنائے ہرمز سے گزرے ہیں۔
    ‎پاسداران انقلاب کے مطابق گزرنے والے جہازوں میں آئل ٹینکرز، تجارتی اور کنٹینر بردار بحری جہاز شامل تھے، جنہیں ایرانی بحریہ کی نگرانی اور اجازت کے بعد راستہ فراہم کیا گیا۔
    ‎ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ آبنائے ہرمز پر پاسداران انقلاب کی بحریہ کا مکمل کنٹرول برقرار ہے اور تمام بحری نقل و حرکت کی مسلسل نگرانی کی جا رہی ہے۔
    ‎بیان میں کہا گیا ہے کہ ایران خطے کی سیکیورٹی اور بحری راستوں کی نگرانی کے لیے مکمل طور پر تیار ہے، جبکہ کسی بھی غیر معمولی سرگرمی پر فوری ردعمل دیا جا سکتا ہے۔
    ‎آبنائے ہرمز عالمی تجارت کے لیے انتہائی اہم سمندری گزرگاہ سمجھی جاتی ہے جہاں سے دنیا کی بڑی مقدار میں تیل اور گیس کی ترسیل ہوتی ہے۔ حالیہ کشیدگی کے باعث اس علاقے کی صورتحال پر عالمی منڈیاں اور بڑی طاقتیں مسلسل نظر رکھے ہوئے ہیں۔
    ‎تجزیہ کاروں کے مطابق ایران کی جانب سے بحری جہازوں کی نقل و حرکت سے متعلق مسلسل بیانات خطے میں جاری سفارتی اور عسکری تناؤ کی حساسیت کو ظاہر کرتے ہیں۔

  • 
امریکا اور ایران بڑے معاہدے کے قریب، آبنائے ہرمز کھولنے پر پیش رفت

    
امریکا اور ایران بڑے معاہدے کے قریب، آبنائے ہرمز کھولنے پر پیش رفت

    ‎امریکا اور ایران ایک اہم سفارتی معاہدے کے قریب پہنچ گئے ہیں جس کے تحت 60 روزہ جنگ بندی میں توسیع، آبنائے ہرمز کی بحالی اور ایران کو عالمی منڈی میں آزادانہ تیل فروخت کرنے کی اجازت دی جا سکتی ہے۔
    ‎امریکی خبر ایجنسی اے ایکسیوس کی رپورٹ کے مطابق دونوں ممالک کے درمیان ایک مفاہمتی یادداشت پر دستخط متوقع ہیں، جس کی مدت ابتدائی طور پر 60 روز ہوگی جبکہ باہمی رضامندی سے اس میں مزید توسیع بھی کی جا سکے گی۔
    ‎رپورٹ کے مطابق مجوزہ معاہدے کے تحت ایران 60 روز تک آبنائے ہرمز کو بغیر کسی ٹول ٹیکس کے عالمی بحری آمدورفت کے لیے کھلا رکھے گا، جبکہ ایران اس اہم سمندری راستے میں بچھائی گئی بارودی سرنگیں ہٹانے پر بھی آمادہ ہوگا تاکہ تجارتی جہازوں کی نقل و حرکت بحال ہو سکے۔
    ‎ذرائع کے مطابق امریکا اس کے بدلے ایرانی بندرگاہوں پر عائد بعض پابندیاں نرم کرے گا اور ایران کو عالمی مارکیٹ میں تیل فروخت کرنے کی جزوی اجازت دی جائے گی، جس سے ایرانی معیشت اور عالمی تیل مارکیٹ دونوں کو ریلیف ملنے کی توقع ہے۔
    ‎امریکی حکام کا کہنا ہے کہ معاہدے کا بنیادی اصول “کارکردگی کے بدلے ریلیف” ہوگا، یعنی ایران جتنی تیزی سے آبنائے ہرمز میں بحری سرگرمیاں بحال کرے گا، امریکا بھی اسی رفتار سے معاشی پابندیوں میں نرمی کرے گا۔
    ‎رپورٹ کے مطابق معاہدے میں ایران کی جانب سے یہ یقین دہانی بھی شامل ہو سکتی ہے کہ وہ کبھی جوہری ہتھیار حاصل کرنے کی کوشش نہیں کرے گا، جبکہ یورینیم افزودگی محدود کرنے اور حساس جوہری مواد سے متعلق مذاکرات جاری رہیں گے۔
    ‎امریکی حکام کے مطابق خطے میں موجود امریکی افواج 60 روزہ مدت کے دوران اپنی موجودگی برقرار رکھیں گی اور صرف حتمی معاہدے کی صورت میں انخلا ممکن ہوگا۔
    ‎رپورٹ میں یہ بھی دعویٰ کیا گیا ہے کہ مجوزہ معاہدے میں حزب اللہ اور اسرائیل کے درمیان کشیدگی کم کرنے سے متعلق نکات بھی شامل ہیں۔
    ‎ذرائع کے مطابق پاکستان اس سفارتی عمل میں اہم ثالثی کردار ادا کر رہا ہے جبکہ فیلڈ مارشل عاصم منیر نے تہران میں مختلف ملاقاتوں کے دوران معاہدے کو حتمی شکل دینے کی کوششوں میں حصہ لیا۔

  • 
اسرائیل نے جنوبی لبنان کے 10 دیہات خالی کرنے کا حکم دے دیا

    
اسرائیل نے جنوبی لبنان کے 10 دیہات خالی کرنے کا حکم دے دیا

    ‎اسرائیلی دفاعی افواج نے جنوبی لبنان کے 10 دیہات کے رہائشیوں کو فوری طور پر علاقے خالی کرنے کے احکامات جاری کر دیے ہیں، جس کے بعد خطے میں ایک بار پھر کشیدگی بڑھنے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے۔
    ‎آئی ڈی ایف کے عربی زبان کے ترجمان اویخائے ادرعی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں کہا کہ حزب اللہ کی جانب سے جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزیوں کے باعث اسرائیلی فوج سخت کارروائی کرنے پر مجبور ہو رہی ہے۔
    ‎انہوں نے متاثرہ علاقوں کے رہائشیوں کو ہدایت کی کہ وہ فوری طور پر اپنے گھروں سے نکل جائیں اور کم از کم ایک ہزار میٹر دور کھلے مقامات کی جانب منتقل ہو جائیں۔
    ‎رپورٹس کے مطابق اسرائیل اور لبنان کے درمیان 15 مئی کو جنگ بندی میں 45 روز کی توسیع پر اتفاق کیا گیا تھا جبکہ دونوں فریقوں کے درمیان جون کے آغاز میں مذاکرات دوبارہ شروع ہونا تھے۔
    ‎تاہم جنگ بندی کے باوجود سرحدی علاقوں میں کشیدگی برقرار رہی اور گزشتہ ماہ سے اسرائیلی فوج اور حزب اللہ کے درمیان وقفے وقفے سے فائرنگ اور حملوں کے واقعات رپورٹ ہوتے رہے ہیں۔
    ‎علاقائی مبصرین کے مطابق حالیہ انخلا کے احکامات اس بات کی نشاندہی کرتے ہیں کہ جنوبی لبنان میں صورتحال دوبارہ خطرناک رخ اختیار کر سکتی ہے، خاص طور پر ایسے وقت میں جب خطے میں ایران، اسرائیل اور امریکا کے درمیان تناؤ پہلے ہی بڑھا ہوا ہے۔
    ‎مقامی ذرائع کے مطابق دیہات خالی کرنے کے اعلانات کے بعد شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے جبکہ متعدد خاندان محفوظ علاقوں کی جانب منتقل ہونا شروع ہو گئے ہیں۔

  • 
ٹرمپ نے اوباما ایران معاہدے کو امریکی تاریخ کی بدترین ڈیل قرار دے دیا

    
ٹرمپ نے اوباما ایران معاہدے کو امریکی تاریخ کی بدترین ڈیل قرار دے دیا

    ‎امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اوباما دور کے ایران جوہری معاہدے کو امریکی تاریخ کے بدترین معاہدوں میں سے ایک قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس معاہدے نے ایران کے لیے جوہری ہتھیار بنانے کا راستہ ہموار کیا تھا۔
    ‎سوشل میڈیا پلیٹ فارم سوشل ٹروتھ پر جاری اپنے بیان میں ٹرمپ نے کہا کہ موجودہ امریکی انتظامیہ کے تحت ایران کے ساتھ جاری مذاکرات اوباما دور کی پالیسی سے مکمل طور پر مختلف ہیں اور اب معاملات زیادہ منظم اور پیشہ ورانہ انداز میں آگے بڑھ رہے ہیں۔
    ‎انہوں نے کہا کہ ایران کے ساتھ مذاکرات تعمیری انداز میں جاری ہیں اور امریکی نمائندوں کو ہدایت دی گئی ہے کہ کسی جلد بازی کے بغیر درست معاہدے تک پہنچا جائے کیونکہ وقت امریکا کے حق میں ہے۔
    ‎ٹرمپ نے واضح کیا کہ ایران کے ساتھ کسی بھی حتمی معاہدے، تصدیق اور دستخط سے قبل تمام پابندیاں اور اقتصادی محاصرہ پوری شدت کے ساتھ برقرار رکھا جائے گا۔
    ‎امریکی صدر کا کہنا تھا کہ ایران کو واضح طور پر سمجھنا ہوگا کہ اسے کسی صورت جوہری ہتھیار یا ایٹم بم بنانے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔
    ‎انہوں نے کہا کہ امریکا اور ایران کے تعلقات اب پہلے کے مقابلے میں زیادہ پیشہ ورانہ اور تعمیری رخ اختیار کر رہے ہیں، تاہم کسی بھی معاہدے میں غلطی کی کوئی گنجائش نہیں ہوگی۔
    ‎ٹرمپ نے مشرق وسطیٰ کے ممالک کا تعاون پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ خطے میں تعاون اور سفارتی روابط تاریخی ابراہم اکارڈز کے ذریعے مزید مضبوط ہو سکتے ہیں۔
    ‎انہوں نے یہ بھی کہا کہ ممکن ہے مستقبل میں اسلامی جمہوریہ ایران بھی ابراہم اکارڈز کا حصہ بننے میں دلچسپی ظاہر کرے۔
    ‎سیاسی مبصرین کے مطابق ٹرمپ کا بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب امریکا اور ایران کے درمیان جاری مذاکرات میں اہم پیش رفت کی خبریں سامنے آ رہی ہیں اور خطے میں کشیدگی کم کرنے کے لیے سفارتی کوششیں جاری ہیں۔