Baaghi TV

Blog

  • لاہور میں آن لائن فراڈ کا بڑا اسکینڈل بے نقاب، 2 ملزمان گرفتار

    لاہور میں آن لائن فراڈ کا بڑا اسکینڈل بے نقاب، 2 ملزمان گرفتار

    ‎لاہور میں آن لائن فراڈ کے ایک مبینہ بڑے اسکینڈل کا انکشاف ہوا ہے جہاں فیصل ٹاؤن پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے دو ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
    ‎پولیس کے مطابق ملزمان آن لائن مارکیٹ پلیٹ فارمز کے ذریعے شہریوں سے موبائل فون خریدنے کے بہانے رابطہ کرتے تھے اور بعد ازاں مبینہ طور پر فراڈ کے ذریعے متاثرین کے بینک اکاؤنٹس سے رقم منتقل کر لیتے تھے۔
    ‎حکام کا کہنا ہے کہ جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے ملزمان کو ٹریس کیا گیا اور کامیاب کارروائی کے دوران گرفتاریاں عمل میں آئیں۔
    ‎ابتدائی تحقیقات کے مطابق گرفتار ملزمان مزمل اور اسفند اب تک 23 سے زائد شہریوں کو او ایل ایکس کے ذریعے نشانہ بنا چکے ہیں۔
    ‎پولیس نے بتایا کہ ملزمان مختلف ہاسٹلز سے لیپ ٹاپ، موبائل فون اور دیگر قیمتی اشیا کی چوری میں بھی ملوث رہے ہیں۔
    ‎کارروائی کے دوران ملزمان کے قبضے سے چوری شدہ لیپ ٹاپ، دو موبائل فون، نقد رقم اور دو پستول بھی برآمد کیے گئے ہیں۔
    ‎پولیس حکام کے مطابق ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے جبکہ اس نیٹ ورک سے مزید اہم انکشافات کی توقع کی جا رہی ہے۔
    ‎ماہرین نے شہریوں کو خبردار کیا ہے کہ آن لائن خرید و فروخت کے دوران غیر معروف افراد سے لین دین کرتے وقت احتیاط برتی جائے اور ذاتی یا بینک معلومات کسی کے ساتھ شیئر نہ کی جائیں۔

  • محسن نقوی ایک ہفتے میں دوسری بار تہران پہنچ گئے

    محسن نقوی ایک ہفتے میں دوسری بار تہران پہنچ گئے

    اسلام آباد اور تہران کے درمیان سفارتی رابطے تیز ہوگئے،وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی ایک ہفتے میں دوسری بار اہم دورے پر تہران پہنچ گئے، جہاں وہ امریکا ایران مذاکرات اور خطے کی بدلتی صورتحال پر ایرانی قیادت سے اہم ملاقاتیں کریں گے۔

    خبررساں ادارے الجزیرہ کے مطابق پاکستان پس پردہ سفارتی کوششوں کے ذریعے تہران اور واشنگٹن کے درمیان ممکنہ مذاکرات کی راہ ہموار کرنے میں سرگرم کردار ادا کر رہا ہےوفاقی وزیرِ داخلہ سید محسن نقوی منگل کو تہران کیلئے روانہ ہوئے، جہاں وہ ایرانی اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں کریں گے۔

    ایرانی خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق یہ ایک ہفتے کے دوران محسن نقوی کا دوسرا دورۂ ایران ہے، جسے خطے میں جاری کشیدگی اور امریکا ایران رابطوں کے تناظر میں اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے محسن نقوی ایرانی قیادت کے ساتھ امریکا ایران مذاکرات، خطے کی سیکیورٹی صورتحال اور ممکنہ سفارتی پیش رفت پر تبادلہ خیال کریں گے، تاہم ان کے موجودہ دورے کا باقاعدہ ایجنڈا تاحال سامنے نہیں آیا۔

    اس سے قبل اپنے حالیہ دورۂ تہران میں محسن نقوی نے ایرانی صدر مسعود پزشکیاں سے طویل ملاقات کی تھی، جو تقریباً 90 منٹ تک جاری رہی اس دوران دوطرفہ تعلقات، خطے کی صورتحال اور سفارتی امور پر تفصیلی گفتگو کی گئی وفاقی وزیرِ داخلہ نے ایرانی وزیرِ خارجہ عباس عراقچی، ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر قالیباف اور ایرانی وزیرِ داخلہ اسکندر مومنی سے بھی ملاقاتیں کی تھیں۔

    سفارتی ذرائع کے مطابق پاکستان حالیہ مہینوں میں ایران اور امریکا کے درمیان کشیدگی کم کرنے کیلئے متحرک سفارتی کردار ادا کر رہا ہے اسلام آباد اس سے قبل بھی دونوں ممالک کے درمیان رابطوں اور مذاکراتی عمل میں سہولت کاری کی کوششیں کرتا رہا ہے۔

    تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ محسن نقوی کا بار بار تہران جانا اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ خطے میں بیک ڈور ڈپلومیسی تیزی سے آگے بڑھ رہی ہے اور پاکستان خود کو ایک اہم ثالث کے طور پر پیش کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔

  • پاکستانی سمندر میں تیل و گیس کی تلاش کا عمل 2 دہائیوں بعد دوبارہ شروع

    پاکستانی سمندر میں تیل و گیس کی تلاش کا عمل 2 دہائیوں بعد دوبارہ شروع

    پاکستان کے سمندر میں تیل و گیس کی تلاش کا عمل تقریباً دو دہائیوں بعد دوبارہ شروع کردیا گیا۔

    وفاقی وزیر پٹرولیم علی پرویز ملک نے سمندر میں تیل و گیس کی تلاش کے لیے آف شور بڈ راؤنڈ 2025 کے تحت پروڈکشن شیئرنگ معاہدے اور ایکسپلوریشن لائسنسز کی دستخطی تقریب میں شرکت کی، معاہدے کے مطابق ابتدائی تین سالہ لائسنس مدت کے فیز ون میں 82 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری ہو گی، فیز ٹو میں ڈرلنگ تک پیشرفت کی صورت میں مجموعی سرمایہ کاری تقریباً ایک ارب ڈالر تک پہنچنے کا امکان ہے۔

    اعلامیہ میں کہا گیا کہ سندھ اور بلوچستان کی ساحلی حدود سے متصل انڈس اور مکران آف شور بیسنز میں بلاکس الاٹ کیے گئے ہیں، آف شور بڈ راؤنڈ 2025 میں 54 ہزار 600 مربع کلومیٹر رقبے پر محیط 23 بلاکس کی منظوری دی گئی، دو بلاکس آف شور ڈیپ-C اور آف شور ڈیپ-F کے معاہدے 2 دسمبر 2025 کو وزیر اعظم ہاؤس میں طے پا چکے ہیں۔ آج مزید 21 پروڈکشن شیئرنگ معاہدوں پر دستخط کے بعد آف شور بڈ راؤنڈ 2025 کا معاہداتی فریم ورک مکمل ہوگیا۔

    وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک نے کہا کہ سمندر میں تیل و گیس کی تلاش کے معاہدوں پر دستخط حکومت کی توانائی پالیسی میں ایک تاریخی سنگِ میل ہیں، آف شور ایکسپلوریشن کی بحالی، سرمایہ کاری کے فروغ اور درآمدی ایندھن پر انحصار کم کرنے کے لیے حکومت پُرعزم ہے، یہ معاہدے پاکستان کے سمندری تیل و گیس کے امکانات پر سرمایہ کاروں کے اعتماد کا مظہر ہیں۔

    علی پرویز ملک نے کہا کہ آف شور بڈ راؤنڈ کی کامیاب تکمیل شفاف اور سرمایہ کار دوست پالیسیوں کی عکاس ہے، آف شور پیٹرولیم رولز کے نفاذ اور ماڈل پروڈکشن شیئرنگ ایگریمنٹ کے اجرا سے شفافیت اور سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافہ ہوگا، ماری انرجیز نے 23 میں سے 18 بلاکس بطور آپریٹر اور 5 بلا کس بطور جوائنٹ وینچر پارٹنر حاصل کیے۔

    اعلامیہ میں بتایا گیا کہ او جی ڈی سی ایل اور پی پی ایل کو آٹھ ایکسپلوریشن بلاکس الاٹ ہوئے جن میں دو بلاکس بطور آپریٹر شامل ہیں، پرائم گلوبل انرجیز کو ایک بلاک بطور آپریٹر الاٹ کیا گیا، فیز ون میں سیسمک ڈیٹا اکٹھا کرنے، پروسیسنگ سمیت جیولوجیکل و جیو فزیکل اسٹڈیز شامل ہوں گی، مثبت نتائج کی صورت میں فیز ٹو کے تحت سمندر میں تیل و گیس کی تلاش کے لیے ایکسپلوریشن کنویں کھودے جائیں گے۔

  • راجہ پرویز اشرف کا ڈرگ کیس ویڈیو پرشدید ردعمل

    راجہ پرویز اشرف کا ڈرگ کیس ویڈیو پرشدید ردعمل

    رہنما پیپلز پارٹی اور سابق وزیرِ اعظم راجہ پرویز نے سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ڈرگ کیس سے متعلق ایک ویڈیو پر شدید ردِعمل دیاہے۔

    دو روز قبل سامنے آنے والی ایک ویڈیو میں ایک مبینہ ڈرگ ڈیلر خاتون نے راجہ پرویز اشرف کا نام لیا تھا، تاہم بعد ازاں خاتون نے مؤقف اختیار کیا کہ اس سے زبردستی یہ بیان دلوایا گیا، قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران اظہارِ خیال کرتے ہوئے راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ وہ یہ سن کر حیران رہ گئے کہ آخر کس بنیاد پر ان کا نام اس معاملے میں لیا جا رہا ہے،کسی بھی مقدمے کی مکمل تحقیقات سے قبل اسے سوشل میڈیا یا عوامی سطح پر اچھالنا مناسب نہیں، ہر پاکستانی شہری کا بنیادی حق ہے کہ تحقیقات مکمل ہونے سے پہلے اسے مجرم قرار نہ دیا جائے اور کسی فرد کی ساکھ کو نقصان نہ پہنچایا جائے۔

    اجلاس میں وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے بھی ذمہ دارانہ رپورٹنگ کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ پولیس کو ہدایات جاری کی جائیں گی کہ ملزمان کو عدالت میں پیشی سے پہلے میڈیا کے سامنے نہ لایا جائے۔

    اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے سوال اٹھایا کہ کیا سائبر کرائم سے متعلق اداروں کو جھوٹا پروپیگنڈا اور بے بنیاد مہم چلانے والوں کے خلاف کارروائی نہیں کرنی چاہیے؟اس موقع پر اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ پورا ایوان راجہ پرویز اشرف کے ساتھ کھڑا ہے جبکہ اسپیکر ایاز صادق نے اس بات پر بھی زور دیا کہ یہ جاننا ضروری ہے کہ منشیات نوجوانوں اور بچوں تک پہنچانے میں کون لوگ ملوث ہیں۔

  • پاکستان بیت المال میں درخواستوں کی پراسیسنگ کے عمل کو تیز کرنے کی ہدایت

    پاکستان بیت المال میں درخواستوں کی پراسیسنگ کے عمل کو تیز کرنے کی ہدایت

    وزیراعظم محمد شہباز شریف سے منیجنگ ڈائریکٹر پاکستان بیت المال کیپٹن (ر) شہباز بٹ نے ملاقات کی-

    ملاقات کے دوران ایم ڈی بیت المال نے ادارے کی مجموعی کارکردگی اور جاری فلاحی اقدامات سے متعلق وزیراعظم کو تفصیلی بریفنگ دی، اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ مستحق اور نادار افراد کو بروقت سہولیات اور امداد کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔

    انہوں نے ہدایت کی کہ پاکستان بیت المال میں موصول ہونے والی درخواستوں کی پراسیسنگ کے عمل کو مزید تیز کیا جائے تاکہ ضرورت مند افراد کو جلد از جلد ریلیف فراہم کیا جا سکےوزیراعظم نے زور دیا کہ بیت المال میں درخواستیں جمع کرانے کے طریقہ کار کو مزید آسان اور عوام دوست بنایا جائے تاکہ مستحق افراد کو کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

  • بجلی مزید مہنگی ہونے کا امکان

    بجلی مزید مہنگی ہونے کا امکان

    ملک بھر میں بجلی مزید مہنگی ہونے کا امکان ہے-1

    ملک بھر کے لیے ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی ایک روپے 73 پیسے فی یونٹ مہنگی کرنے کی درخواست نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی میں جمع کرا دی گئی ہے،درخواست اپریل کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کے تحت دی گئی ہے، جو سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی کی جانب سے نیپرا میں دائر کی گئی،نیپرا نے درخواست پر سماعت 2 جون کو مقرر کر دی ہے، جس کے بعد بجلی کی قیمت میں اضافے سے متعلق حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔

  • انمول پنکی کیس :کراچی پولیس چیف کی سندھ اسمبلی کی قائمہ کمیٹی داخلہ کو بریفنگ میں بڑے انکشاف

    انمول پنکی کیس :کراچی پولیس چیف کی سندھ اسمبلی کی قائمہ کمیٹی داخلہ کو بریفنگ میں بڑے انکشاف

    کراچی پولیس چیف آزاد خان نے کہا ہے کہ انمول عالمی منشیات ڈیلر رانا عاصم کیساتھ کام کر رہی ہے۔

    انمول پنکی کیس پر سندھ اسمبلی کی قائمہ کمیٹی داخلہ کو بریفنگ دیتے ہوئے پولیس چیف نے کہا کہ کراچی پولیس اور حساس ادارے لمبے عرصے سے اس کیس پر کام کر رہے تھے، پنکی 18 سال سے ڈرگ سپلائی کر رہی ہے ، وہ آن لائن نیٹ ورک اور بائیکیا رائیڈرز کے ذریعے منشیات سپلائی کرتی تھی ، 2018 سے کراچی میں بھی سپلائی جاری ہے،انمول کراچی کی ہے ، اس کی لاہور میں ڈرگ اسمگلر سے شادی ہوئی ہے ،انمول عالمی منشیات ڈیلر رانا عاصم کیساتھ کام کر رہی ہے۔

    آزاد خان نے کہا کہ کوکین ڈرگ سپلائی میں انمول کے دو بھائی اور خواتین کے علاوہ لاہور کے بڑے نام بھی انمول پنکی کیساتھ منشیات اسمگلنگ میں ملوث ہیں، پنکی قتل کیس میں بھی ملوث ہے جس میں ریمانڈ نہیں ملا ، منشیات کی رقم آن لائن بھائیوں کے اکاؤنٹ میں منتقل ہوتی تھی ، موبائل فون میں 860 غیر ملکیوں اور دیگر منشیات ڈیلرز کے نمبر موجود ہیں، پنکی کے موبائل سے بڑے ڈیلرز کے شواہد مل گئے ہیں۔

    کراچی پولیس چیف کا کہنا تھا کہ سندھ ،پنجاب ، خیبر پختونخوا کے منشیات ڈیلرز پنکی کیساتھ رابطے میں ہیں ، راجہ پرویز اشرف سے متعلق ایسی کوئی بات نہیں ، پنکی کے موبائل فون سے ٹھوس شواہد کی بنیاد پر کیس آگے بڑھا رہے ہیں۔

  • سونے کی قیمتوں میں بڑی کمی

    سونے کی قیمتوں میں بڑی کمی

    عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں بڑی کمی ہوئی ہے،پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 6800 روپے کمی ہو گئی ہے۔

    ملک میں فی تولہ سونا 6800 روپے کمی کے بعد 470,362 روپے کا ہوگیا جب کہ 10 گرام سونا 5830 روپے کمی کے بعد 403,269 روپے کا ہو گیا ہےاس کے علاوہ 10 گرام 22 قیراط سونے کی قیمت 369,667 روپے ہوگئی، جبکہ عالمی بازار میں سونا 68 ڈالر کمی کے بعد 4480 ڈالر فی اونس کا ہوگیا ہے۔

    اسی طرح، عالمی مارکیٹ میں فی اونس چاندی کی قیمت 1ڈالر 25سینٹس کی کمی سے 74ڈالر 90 سینٹس کی سطح پر آگئی،مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی فی تولہ چاندی کی قیمت 125روپے کی کمی سے 7ہزار 974روپے اور فی دس گرام چاندی کی قیمت بھی 107روپے کی کمی سے 6ہزار 836روپے کی سطح پر آگئی۔

  • خیبرپختونخوا کی حکمران سیاسی جماعت اور فتنۃ الخوارج کا گٹھ جوڑ بے نقاب،2 خوارجیوں کی آڈیو لیک

    خیبرپختونخوا کی حکمران سیاسی جماعت اور فتنۃ الخوارج کا گٹھ جوڑ بے نقاب،2 خوارجیوں کی آڈیو لیک

    خیبرپختونخوا کی حکمران سیاسی جماعت اور فتنۃ الخوارج کا گٹھ جوڑ ایک بار پھر بے نقاب ہوگیا،2 خوارجیوں کی آڈیو نے حقیقت بے نقاب کر دی،پی ٹی آئی کے جنوبی وزیرستان سے ایم پی اے ، آصف محسود کو ‘اپنا بندہ’ قرار دے کر اس سے بھتہ لینے اور اغوا کرنے سے روک دیا گیا-

    رپورٹ کے مطابق افغانستان میں موجودخارجی سرغنہ بادشاہ اورجنوبی وزیرستان میں موجودخارجی سرغنہ راکٹی کی آڈیومنظرعام پرآئی، خوارج نے کے پی کی حکمران سیاسی جماعت کے ایم پی اے آصف محسود سے خصوصی ہمدردی کا اظہار کیا، اغوا اور بھتہ لینے سے روک دیا۔

    آڈیو لیک میں سنائی دے رہا ہے کہ فتنۃ الخوارج کے راکٹی دہشتگرد نے جنوبی وزیرستان سے ایم پی اے آصف محسود کو بھتے کا پرچہ دیا اور اس کی تلاشی لی جبکہ افغانستان میں بیٹھے خارجی بادشاہ نے فوری مداخلت کی اورراکٹی کو حکم دیا کہ آصف محسود کو اغوا نہیں کیا جائے خارجی راکٹی نے کہا کچھ لے کے جان دیں ،خارجی بادشاہ نے کہا ہاں ، میں نے اس کے بارے میں معلومات کی ہیں وہ کہہ رہا ہے کہ ایم پی اے آصف محسود کو گرفتار نہیں کرنا لہذا یہ ہدایت ہے-

    خارجی بادشاہ نے کہا کہ آصف محسود خیبر پختونخوا کی حکمران سیاسی جماعت کا بندہ ہے،اس کوجانے دیا جائے اور تلاشی لینے پر اس سے معذرت کی جائے،اس کے بارے میں غلط فہمی ہوئی ہے اس کے بارے میں کچھ نہیں کرنا –

    دوسری جانب خارجی راکٹی نے بھی تصدیق کی کہ اس نے آصف محسود کو کوئی نقصان نہیں پہنچایا، افغان خارجی عناصر کے حکم پرعمل کیا جارہاہے۔

    ماہرین کے مطابق آڈیولیک ثبوت ہے کہ کے پی حکومت نے خوارج کوسیاسی اورسماجی جگہ دی جس وجہ سے خوارج ان کواپنے ہی لوگ سمجھتے ہیں۔

  • پاکستانی کرنسی کے مقابلے بھارتی روپے کی قدر میں کمی

    پاکستانی کرنسی کے مقابلے بھارتی روپے کی قدر میں کمی

    بھارتی روپیہ گزشتہ ایک سال کے دوران پاکستانی روپے کے مقابلے میں بھارتی روپے کی قدر میں تقریباً 12 فیصد کمی ہوئی ہے-

    بھارتی جریدے ’دی وائر‘ میں شائع شدہ رپورٹ کے مطابق یہ تنزلی مئی 2025 میں آپریشن سندور اور جنگ بندی کے اعلان کے بعد شروع ہوئی اور اب تک جاری ہے، جبکہ عالمی مالیاتی ادارے اور بین الاقوامی مبصرین بھی بھارتی معیشت کے مستقبل پر خدشات ظاہر کر رہے ہیں بھارتی روپیہ گزشتہ 12 ماہ کے دوران پاکستانی روپے کے مقابلے میں نمایاں طور پر کمزور ہوا ہے یہ عرصہ مئی 2025 میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے 88 گھنٹے طویل آپریشن سندور کے بعد جنگ بندی کے اعلان کے ساتھ جڑا ہوا ہے۔

    اعداد و شمار کے مطابق 15 مئی 2025 کو ایک بھارتی روپیہ 3.2913 پاکستانی روپے کے برابر تھا، تاہم 18 مئی 2026 تک اس کی قدر کم ہو کر 2.9010 پاکستانی روپے رہ گئی اس طرح بھارتی کرنسی کی قدر میں مجموعی طور پر تقریباً 11.86 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی، جبکہ صرف 2026 کے دوران ہی اس میں 6.8 فیصد گراوٹ دیکھی گئی۔

    رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بھارتی روپے کی یہ مسلسل کمزوری صرف امریکی ڈالر کی عالمی مضبوطی یا مشرقِ وسطیٰ کے بحران کا نتیجہ نہیں بلکہ اس سے بھار ت کی داخلی معاشی پالیسیوں اور معاشی نظم و نسق کی بنیادی خامیاں بھی نمایاں ہوتی ہیں۔

    رواں اور گزشتہ سال بھارتی روپیہ ایشیا کی بدترین کارکردگی دکھانے والی کرنسیوں میں شمار کیا گیا اسی عرصے میں بنگلہ دیشی ٹکہ کے مقابلے میں بھی بھارتی روپے کی قدر میں کمی ہوئی، جہاں ایک روپیہ 1.42 ٹکہ سے گر کر 1.28 ٹکہ تک آ گیا، جو تقریباً 10 فیصد کمی بنتی ہے۔

    مودی حکومت اکثر روپے کی کمزوری کو بیرونی دباؤ اور مغربی ایشیا کی صورتحال سے جوڑتی رہی ہے، تاہم پاکستانی روپے کے مقابلے میں مسلسل تنزلی نے اس مؤقف پر سوالات اٹھا دیے ہیں ماہرین کے مطابق اگر یہ مسئلہ صرف عالمی عوامل کا نتیجہ ہوتا تو خطے کی دیگر کرنسیاں بھی اسی شدت سے متاثر ہوتیں، مگر ایسا دیکھنے میں نہیں آیا۔

    رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بھارتی روپے کی تنزلی کا آغاز اگرچہ فوجی کشیدگی اور سفارتی مداخلت کے دوران ہوا، لیکن اس کے بعد بھی یہ سلسلہ جاری رہا، جو اس بات کی نشاندہی کرتا ہے کہ بھارتی معیشت کو ساختی مسائل کا سامنا ہے پاکستان کے ساتھ موازنہ اس لیے بھی اہم قرار دیا جا رہا ہے کیونکہ پاکستان نے 2025 میں دوبارہ عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) پروگرام میں شمولیت اختیار کی اور سخت مالیاتی و معاشی اصلاحات نافذ کیں اس کے باوجود پاکستانی رو پے نے بھارتی کرنسی کے مقابلے میں نسبتاً بہتر کارکردگی دکھائی۔

    رپورٹ میں یاد دلایا گیا کہ نریندر مودی نے 2012 اور 2013 میں وزارتِ عظمیٰ کے امیدوار کے طور پر اُس وقت کی یو پی اے حکومت کو روپے کی گرتی ہوئی قدر پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا تھا ان کا کہنا تھا کہ کرنسی کی کمزوری دراصل حکومت کی ناکام پالیسیوں اور خراب طرزِ حکمرانی کا عکاس ہوتی ہے۔

    مودی نے اس دور میں پاکستان کے حوالے سے سخت قوم پرستانہ مؤقف اختیار کرتے ہوئے خود کو ایک مضبوط رہنما کے طور پر پیش کیا تھا انہوں نے دعویٰ کیا تھا کہ یو پی اے حکومت پاکستان کو بھارتی مفادات کے خلاف اقدامات سے روکنے میں ناکام رہی، جبکہ ان کی قیادت میں بھارت اپنی برتری برقرار رکھے گا۔

    تاہم موجودہ معاشی صورتحال اور اعداد و شمار ان دعوؤں کے برعکس دکھائی دیتے ہیں، کیونکہ اب خود مودی حکومت ایک ایسی کرنسی کے دباؤ کا سامنا کر رہی ہے جو پاکستانی روپے کے مقابلے میں بھی کمزور پڑ رہی ہے۔

    رائٹرز نے بھی بھارتی معیشت کی تباہی کو آشکار کرتے ہوئے بھارتی روپیہ کو 2026 کی ایشیاء کی بدترین کارکردگی دکھانے والی کرنسی قرار دے دیا۔

    رائٹرز کے مطابق بھارتی روپیہ عالمی بانڈ ییلڈ میں اضافے اور توانائی کی قیمتوں میں اضافہ کے باعث ریکارڈ کم ترین سطح پر پہنچ گیا ہے، روپے کی گراؤٹ کیساتھ ساتھ بھارت میں توانائی کی قیمتوں میں بھی مسلسل اور ہوشربا اضافہ ہو رہا ہے2026 میں ایشیا کی سب سے خراب کارکردگی دکھانے والی کرنسی بھارتی روپیہ مسلسل پستی کے نئے ریکارڈ قائم کر رہا ہے، 2026 کے وسط تک بھارتی روپیہ 96 فی ڈالر جبکہ سال کے آخر تک 98 روپے فی ڈالر تک گر سکتا ہے۔

    برطانوی اخبار فنانشل ٹائمز نے بھی حالیہ تجزیے میں بھارتی روپے کی گراوٹ کو مودی حکومت کے لیے تشویش کا باعث قرار دیا۔ اخبار کے مطابق بھارتی روپیہ کئی سہ ماہیوں سے بڑی کرنسیوں میں بدترین کارکردگی دکھا رہا ہے، جس کے باعث بیرونِ ملک تعلیم، کاروبار اور سفر کے اخراجات میں اضافہ ہوا ہے سوشل میڈیا پر بیرونِ ملک سفر پر ممکنہ ٹیکس یا سرچارج کی خبروں نے عوامی غصے کو ہوا دی، جس پر نریندر مودی نے خود وضاحت دیتے ہوئے ان اطلاعات کو ’مکمل طور پر غلط‘ قرار دیا۔

    بین الاقوامی مبصرین کا بھی کہنا ہے کہ بھارتی روپے کی کمزوری صرف عالمی حالات سے جڑی ہوئی نہیں، جاپانی بینک MUFG نے مارچ میں اپنی رپورٹ میں پیش گوئی کی تھی کہ مغربی ایشیا کی صورتحال کچھ بھی ہو، بھارتی روپیہ رواں سال کے اختتام تک مزید دباؤ کا شکار رہ سکتا ہے، البتہ عالمی واقعات اس کمی کی شدت پر اثرانداز ہوں گے۔