Baaghi TV

Blog

  • شہر کے دو درباروں پر موٹر سائیکل پارکنگ کرنے والوں سے اوور چارجنگ

    شہر کے دو درباروں پر موٹر سائیکل پارکنگ کرنے والوں سے اوور چارجنگ

    قصور
    شہر کے دو بڑے مزارات دربار بابا شاہ کمال چشتی اور دربار بابا بلھے شاہ پر پارکنگ فیس پر من مانیاں
    تفصیلات کے مطابق قصور میں دربار بابا شاہ کمال چشتی کے پارکنگ اسٹینڈ پر موٹر سائیکل سواروں سے 30 روپے جبکہ دربار بابا بلھے شاہ کے پارکنگ اسٹینڈ پر 40 روپے فی موٹر سائیکل وصول کیے جا رہے ہیں
    جبکہ ہیلمٹ کے پیسے الگ سے 20 روپیہ وصول کئے جا رہے ہیں
    شہریوں کا کہنا ہے کہ جاری کی جانے والی پرچی پر گاڑی، موٹر سائیکل یا سائیکل کی فیس واضح طور پر درج ہی نہیں، جس سے وصولی کے طریقہ کار پر شکوک پیدا ہو رہے ہیں
    شہری حلقوں نے مطالبہ کیا ہے کہ متعلقہ انتظامیہ پارکنگ فیس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن اور واضح ریٹ لسٹ آویزاں کرے تاکہ زائد یا غیر قانونی وصولی کا راستہ روکا جا سکے
    شہریوں نے ضلعی انتظامیہ سے معاملے کا نوٹس لینے کا مطالبہ بھی کیا ہے

  • 
چین کا ایران پر امریکی و اسرائیلی حملوں کی مذمت، ایک چینی شہری ہلاک، ہزاروں افراد کا انخلا مکمل

    
چین کا ایران پر امریکی و اسرائیلی حملوں کی مذمت، ایک چینی شہری ہلاک، ہزاروں افراد کا انخلا مکمل

    ‎چینی وزارت خارجہ نے تصدیق کی ہے کہ ایران پر امریکی اور اسرائیلی حملوں میں ایک چینی شہری ہلاک ہوگیا ہے، جبکہ چین نے حملوں کو بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔
    ‎چینی وزارت خارجہ کے مطابق ایران سے تین ہزار سے زائد چینی شہریوں کا انخلا مکمل کر لیا گیا ہے اور باقی شہریوں کو بھی فوری طور پر محفوظ مقامات پر منتقل ہونے کی ہدایت جاری کی گئی ہے۔
    ‎وزارت خارجہ کی ترجمان ماو ننگ نے پیر کو پریس بریفنگ کے دوران کہا کہ فوجی کارروائیاں فوری طور پر روکی جائیں اور تمام فریق سفارتی مذاکرات کی جانب واپس آئیں۔ ان کا کہنا تھا کہ چین عالمی تعلقات میں طاقت کے استعمال کی ہمیشہ مخالفت کرتا آیا ہے۔
    ‎بیان میں کہا گیا کہ ان حملوں کے اثرات صرف ایران تک محدود نہیں رہیں گے بلکہ پورے خطے اور ہمسایہ ممالک کے استحکام پر بھی منفی اثر ڈال سکتے ہیں، جس پر بیجنگ کو شدید تشویش ہے۔
    ‎چین نے عالمی برادری کے ساتھ مل کر بات چیت کے ذریعے بحران کے حل کے لیے کردار ادا کرنے کی آمادگی بھی ظاہر کی ہے۔
    ‎چینی حکومت نے ایرانی سپریم لیڈر علی خامنہ ای کے قتل کی بھی مذمت کرتے ہوئے اسے ایران کی خودمختاری اور سلامتی کی سنگین خلاف ورزی قرار دیا ہے۔

  • 
شاہد آفریدی کی شاہین آفریدی پر کڑی تنقید، آخری اوور مہنگا ثابت ہونے پر سوالات

    
شاہد آفریدی کی شاہین آفریدی پر کڑی تنقید، آخری اوور مہنگا ثابت ہونے پر سوالات

    سابق کپتان شاہد آفریدی نے سری لنکا کے خلاف میچ میں آخری اوور مہنگا ثابت ہونے پر اپنے داماد اور فاسٹ بولر شاہین آفریدی کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔
    نجی ٹی وی کی اسپورٹس نشریات میں گفتگو کرتے ہوئے شاہد آفریدی نے کہا کہ شاہین کافی عرصے سے بین الاقوامی کرکٹ کھیل رہا ہے اور اسے یہ معلوم ہونا چاہیے کہ آخری اوور کس اینڈ سے کرنا بہتر ہوتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ بات اسے کئی بار سمجھائی جا چکی ہے۔
    ‎انہوں نے کہا کہ بار بار توجہ دلانے کے باوجود وہ وہی غلطیاں دہرا رہا ہے۔ شاہد آفریدی کے مطابق جب دائیں ہاتھ کا بلے باز کریز پر موجود ہو تو راؤنڈ دی وکٹ گیند نہیں کرنی چاہیے، اور اگر ایسی صورت حال ہو بھی جائے تو گیند وکٹوں کے باہر کے بجائے اندر کی جانب کرنی چاہیے۔
    ‎سابق کپتان نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ معلوم نہیں ہمارے بولرز کو یہ بنیادی باتیں کب سمجھ آئیں گی۔ ان کا کہنا تھا کہ کھلاڑی سیکھنے کے بجائے صرف رنز بنانے پر توجہ دے رہے ہیں اور یہ سمجھتے ہیں کہ میچ کی ذمہ داری صرف ایک یا دو افراد پر ہوتی ہے۔
    ‎شاہد آفریدی نے مزید کہا کہ ہماری کرکٹ پیچھے رہ گئی ہے جبکہ دنیا کی کرکٹ بہت آگے بڑھ چکی ہے۔

  • 
ایران نے معقول معاہدے سے انکار کیا، تہران وقت ضائع کر رہا تھا، امریکی وزیرِ دفاع

    
ایران نے معقول معاہدے سے انکار کیا، تہران وقت ضائع کر رہا تھا، امریکی وزیرِ دفاع

    معقول معاہدے کے لیے مذاکرات سے انکار کیا اور تہران مذاکرات کے نام پر وقت حاصل کر کے اپنے ایٹمی پروگرام کو دوبارہ فعال کرنا چاہتا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایسی چالوں کا حصہ نہیں بنتے۔
    واشنگٹن میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایٹمی عزائم کی آڑ میں وقت حاصل کرنے کی ایرانی حکمت عملی ناکام بنا دی گئی ہے اور ایران میں جاری فوجی کارروائی طویل جنگ میں تبدیل نہیں ہوگی۔
    ‎وزیرِ دفاع کا کہنا تھا کہ ایران ایٹمی بم کے معاملے پر گمراہ کن مؤقف اختیار کر رہا تھا۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ ماضی میں بھی ایران کی یہی حکمت عملی کامیاب رہی، تاہم اب صورت حال مختلف ہے۔
    ‎انہوں نے بتایا کہ موجودہ آپریشن کا مقصد تہران کے میزائل پروگرام اور سیکیورٹی ڈھانچے کو نشانہ بنانا ہے۔ ان کے مطابق ایران جیسے نظام کو ایٹمی ہتھیار حاصل کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی اور امریکا اپنے مفادات کے تحفظ کے لیے بغیر ہچکچاہٹ کارروائی جاری رکھے گا۔
    ‎پیٹ ہیگسیتھ نے مزید کہا کہ جنگ کا اختتام صدر ٹرمپ کی شرائط کے مطابق ہوگا اور آغاز سے انجام تک تمام ضابطے امریکا نے طے کیے ہیں۔ انہوں نے ایرانی عوام اور سیکیورٹی فورسز سے کہا کہ وہ دانشمندی کا راستہ اختیار کریں، ایران میں جاری مشن فیصلہ کن اور حتمی نوعیت کا ہے۔

  • 
افغان عوام پاکستان کے حق میں سڑکوں پر، کشیدگی میں کمی اور ٹی ٹی پی کی سرپرستی ختم کرنے کا مطالبہ

    
افغان عوام پاکستان کے حق میں سڑکوں پر، کشیدگی میں کمی اور ٹی ٹی پی کی سرپرستی ختم کرنے کا مطالبہ

    ‎سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی ویڈیوز اور رپورٹس کے مطابق افغانستان کے مختلف علاقوں میں شہری پاکستان کے حق میں سڑکوں پر نکل آئے۔ مظاہرین نے دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی کم کرنے اور تعلقات بہتر بنانے کا مطالبہ کیا۔
    مظاہرین کا کہنا تھا کہ افغان سرزمین کو پاکستان کے خلاف استعمال نہیں ہونا چاہیے اور کالعدم تنظیم کی مبینہ سرپرستی ختم کی جائے۔ انہوں نے زور دیا کہ حکومت کو بیرونی تنازعات کے بجائے افغان شہریوں کی فلاح اور داخلی استحکام پر توجہ دینی چاہیے۔
    شرکا نے مطالبہ کیا کہ خطے میں امن و استحکام کے لیے باہمی احترام اور تعاون کی پالیسی اپنائی جائے تاکہ دونوں ممالک کے عوام کو فائدہ پہنچ سکے۔

  • 
ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کی اہلیہ حملے میں شہید

    
ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کی اہلیہ حملے میں شہید

    امریکا اور اسرائیل کی جانب سے کیے گئے حملوں کے بعد ایرانی سپریم لیڈر کی اہلیہ کے شہید ہونے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔
    امریکی جریدے دا وال سٹریٹ جرنل نے ایرانی میڈیا کے حوالے سے رپورٹ کیا ہے کہ منصورہ خجستہ باقرزادہ گزشتہ روز ہونے والے حملے میں شدید زخمی ہو گئی تھیں۔
    رپورٹ کے مطابق وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے آج دم توڑ گئیں۔ واقعے کے بعد خطے میں کشیدگی میں مزید اضافہ ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

  • 
مشرقِ وسطیٰ میں ریاض کا ہوائی اڈہ فعال، دبئی سے امیر افراد ہزاروں ڈالر دینے کو تیار

    
مشرقِ وسطیٰ میں ریاض کا ہوائی اڈہ فعال، دبئی سے امیر افراد ہزاروں ڈالر دینے کو تیار

    مشرقِ وسطیٰ میں کشیدہ صورتحال کے دوران اس وقت ریاض کا ہوائی اڈہ مکمل طور پر فعال بتایا جا رہا ہے، جبکہ دبئی میں مقیم دنیا کے کئی امیر ترین افراد شہر چھوڑنے کے لیے نجی طیاروں کا رخ کر رہے ہیں۔
    ‎امریکی اخبار کی رپورٹ کے مطابق دبئی سے ریاض تک نجی طیارے کا کرایہ تین لاکھ پچاس ہزار ڈالر تک وصول کیا جا رہا ہے۔ غیر یقینی حالات کے باعث دولت مند خاندان محفوظ مقامات کی جانب منتقل ہو رہے ہیں۔
    ‎رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ متحدہ عرب امارات سے انخلا کے لیے سعودی عرب کا دارالحکومت ریاض عارضی مرکز کی حیثیت اختیار کر چکا ہے۔ دبئی اور ابوظبی سے بااثر اور خوشحال خاندانوں کے افراد بڑی تعداد میں ریاض منتقل ہو رہے ہیں اور اس مقصد کے لیے ہزاروں ڈالر خرچ کرنے کو تیار ہیں۔
    ‎مزید بتایا گیا ہے کہ ریاض سے یورپ جانے والے نجی طیاروں کے کرایے بھی بڑھ کر تین لاکھ پچاس ہزار ڈالر تک پہنچ چکے ہیں، جس سے خطے میں بے یقینی کی کیفیت کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے۔

  • 
مشرقِ وسطیٰ کی کشیدگی، عالمی سمندری تجارت اور ملکی معیشت کو خطرات لاحق

    
مشرقِ وسطیٰ کی کشیدگی، عالمی سمندری تجارت اور ملکی معیشت کو خطرات لاحق

    ‎مشرقِ وسطیٰ، بحیرۂ احمر اور مشرقی بحیرۂ روم کی موجودہ صورتحال کے باعث عالمی سمندری تجارت متاثر ہونے کا خدشہ بڑھ گیا ہے، جس کے اثرات ملکی معیشت پر بھی پڑ سکتے ہیں۔
    ‎صورتحال کے پیش نظر دنیا کی بڑی شپنگ کمپنیوں نے نئی ہدایات جاری کر دی ہیں اور کئی کمپنیوں نے کارگو بکنگ عارضی طور پر معطل کر دی ہے۔ غیر یقینی حالات کے باعث بعض شپنگ لائنز نے مشرقِ وسطیٰ کی بندرگاہوں پر کارگو ہینڈلنگ بھی روک دی ہے۔
    ‎بین الاقوامی شپنگ کمپنیوں نے بحیرۂ احمر اور مشرقی بحیرۂ روم کی بندرگاہوں کے لیے نئی بکنگ بند کر دی ہے، جبکہ متحدہ عرب امارات، سعودی عرب، بحرین، عراق، کویت، عمان اور قطر سے کارگو لوڈنگ بھی معطل کر دی گئی ہے۔
    ‎کراچی میں قائم بندرگاہی ٹرمینلز سے بھی کارگو لوڈنگ روک دی گئی ہے۔ کراچی پورٹ کے بعض ٹرمینلز پر صرف کارگو اتارنے کی اجازت دی جا رہی ہے جبکہ جہازوں کو رفتار کم رکھنے اور محفوظ بندرگاہوں میں انتظار کرنے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔
    ‎خلیجی خطے میں موجود جہازوں کو محفوظ پناہ گاہوں کی جانب منتقل ہونے کا کہا گیا ہے۔ شپنگ کمپنیوں کا کہنا ہے کہ متاثرہ جہازوں پر موجود سامان کے لیے ہنگامی منصوبوں کا جائزہ لیا جا رہا ہے اور سیکیورٹی صورتحال بہتر ہوتے ہی بکنگ کا عمل دوبارہ شروع کیا جائے گا۔

  • 
علی لاریجانی کی ٹرمپ پر سخت تنقید، خطے کو غیر ضروری جنگ میں دھکیلنے کا الزام

    
علی لاریجانی کی ٹرمپ پر سخت تنقید، خطے کو غیر ضروری جنگ میں دھکیلنے کا الزام

    ‎ایران کی سپریم نیشنل سیکیورٹی کونسل کے سربراہ علی لاریجانی کا سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے متعلق نیا بیان سامنے آگیا ہے جس میں انہوں نے امریکی پالیسیوں کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔
    ‎سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں علی لاریجانی نے کہا کہ ٹرمپ کی غلط اندازوں پر مبنی پالیسیوں نے پورے مشرقِ وسطیٰ کو ایک غیر ضروری جنگ کی طرف دھکیل دیا۔ ان کے مطابق اب ٹرمپ امریکی فوجیوں کے جانی نقصان پر تشویش ظاہر کر رہے ہیں، جو ایک افسوسناک صورتحال کی عکاسی کرتا ہے۔
    ‎ایرانی عہدیدار نے الزام لگایا کہ ٹرمپ امریکی عوام کی دولت اور فوجیوں کی جانیں اس مقصد کے لیے قربان کر رہے ہیں تاکہ اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو کے مبینہ توسیع پسندانہ عزائم کو تقویت مل سکے۔
    ‎انہوں نے مزید کہا کہ اسرائیل کے مفادات کو ترجیح دے کر ٹرمپ نے اپنے ہی مشہور نعرے “امریکا فرسٹ” کی روح سے انحراف کیا اور امریکی مفادات کو پسِ پشت ڈال کر خطے میں کشیدگی کو مزید بڑھایا۔

  • 
پاکستانی فضائی کارروائیوں کے خدشے پر افغان طالبان فرار

    
پاکستانی فضائی کارروائیوں کے خدشے پر افغان طالبان فرار

    حکام نے پاکستان کی ممکنہ فضائی کارروائیوں کے خدشے کے پیش نظر اپنے ٹھکانے تبدیل کر لیے ہیں اور ملک کے وسطی صوبے بامیان منتقل ہو گئے ہیں۔
    ‎ذرائع کا کہنا ہے کہ طالبان حکام پانچ ہیلی کاپٹروں کے ذریعے بامیان پہنچے، اور یہ ہیلی کاپٹر تاحال بامیان ایئرپورٹ پر موجود ہیں۔
    ‎یہ پیش رفت ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب پاکستان کی جانب سے افغانستان میں شدت پسند عناصر کے خلاف آپریشن غضب للحق جاری ہے۔ حکام کے مطابق اس کارروائی کا مقصد سرحد پار دہشتگردی کے مراکز کو نشانہ بنانا ہے۔
    ‎وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ کے مطابق پاکستان کی جوابی کارروائیوں میں اب تک طالبان کے 435 کارندے ہلاک جبکہ 630 سے زائد زخمی ہو چکے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستانی فورسز نے طالبان کی 118 چیک پوسٹیں تباہ کیں اور 31 پر کنٹرول حاصل کیا، جبکہ بڑی تعداد میں ٹینک، بکتر بند گاڑیاں اور توپیں بھی تباہ کی گئیں۔
    ‎سرکاری مؤقف کے مطابق پاکستان اب تک افغانستان میں 51 مختلف مقامات کو فضائی کارروائیوں میں نشانہ بنا چکا ہے۔