Baaghi TV

Blog

  • معرکہ حق کی سالگرہ:  پاکستان مونومنٹ پر پروقار تقریب کا انعقاد

    معرکہ حق کی سالگرہ: پاکستان مونومنٹ پر پروقار تقریب کا انعقاد

    معرکہ حق کا ایک سال مکمل ہونے پر وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں پاکستان مونومنٹ پر ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا ہے۔

    تقریب میں صدر مملکت آصف علی زرداری، وزیراعظم شہباز شریف، فیلڈ مارشل عاصم منیر، اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق، چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی، وفاقی وزرا سمیت دیگر اہم شخصیات اورغیرملکی سفارتکار شریک ہیں، آغاز پر قومی ترانہ بجایا گیا، جس کے احترام میں شرکا کھڑے ہوگئے،تقریب میں تینوں مسلح افواج کے چاق و چوبند دستوں نے مارچ پاسٹ کیا اور سلامی دی،تقریب میں وزیراعظم شہباز شریف کی درخواست پر مادر وطن کے دفاع میں جانیں قربان کرنے والے شہدا کی یاد میں ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی۔

    تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر مملکت آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ 10 مئی ملکی تاریخ کا روشن باب ہے، جب فیلڈ مارشل عاصم منیر کی قیادت میں افواج پاکستان نے اپنی مہارت ثابت کی بھارت نے پاکستان پر بلا اشتعال حملہ کیا اور سول آبادی اور عبادت گاہوں کو نشانہ بنایا پاک فوج اور فضائیہ نے بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا، اور قوم کا سر فخر سے بلند کیا پاکستان کی فضائیہ نے دشمن کے 8 طیارے مار گرائے۔

    انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان مسئلہ کشمیر پر کشمیری عوام کی سیاسی، سفارتی اور اخلاقی حمایت جاری رکھے گاجنوبی ایشیا میں امن کے لیے مسئلہ کشمیر کا حل ناگزیر ہے، پاکستان ہمیشہ امن کا داعی رہا ہے، اور عالمی امن کے لیے اہم اقدامات کیے انہوں نے بھارت کو منہ توڑ جواب دینے پر مسلح افواج پاکستان کو خراج تحسین پیش کیا۔

    اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ معرکہ حق میں شاندار کامیابی پر اللہ کے شکر گزار ہیں، شاندار فتح پر اللہ کی بارگاہ میں سجدہ شکر بجا لاتے ہیں، شہدا نے وطن عزیز کے لیے جانوں کا نذرانہ پیش کیا، مادر وطن کے تحفظ کے لیے جام شہادت نوش کرنے والوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔

    وزیراعظم نے کہا کہ پہلگام واقعے کو بنیاد بنا کر بھارت نے بے بنیاد الزام لگائے، ہم نے دشمن کو ہر قسم کی مہم جوئی کے انجام سے آگاہ کیا تھا، ہم نے واقعے کی ہرطرح کی تحقیقات کی پیشکش بھی کی تھی، بھارت نے پیشکش کے جواب میں جارحیت کا راستہ اختیار کیا، ہمارے سپوتوں نے دشمن بھارت کو ایسا جواب دیا کہ اسے جان کے لالے پڑ گئے، ہر طرف ہمارے شاہینوں کا غلبہ تھا اور دشمن کے طیاروں کا ملبہ تھا، دشمن جنگ بندی کی درخواست پر مجبور ہوگیا، ایک سال گزرنے کے باوجود بھارت آج تک کوئی ثبوت پیش نہ کرسکا، میں 10 مئی کو یوم معرکہ حق کے نام سے منسوب کرنے کا اعلان کرتا ہوں، یو م معرکہ حق ہرسال بھرپور جوش وجذبے سے منایا جائے گا۔

    انہوں نے مزید کہا کہ وطن کے شہدا، ان کے اہلخانہ اور عوام کو سلام پیش کرتا ہوں، بہادر مسلح افواج کے سربراہ فیلڈ مارشل عاصم منیر کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں، میں اور پوری قوم فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو سلام پیش کرتے ہیں، ایئرچیف مارشل ظہیراحمد بابر کا ذکر نہ کروں تو تاریخ ادھوری رہےگی، ہماری فضائیہ نے دشمن کے دعووں کا پول کھول دیا، نیول چیف ایڈمرل نوید اشرف اور بحریہ کے جوانوں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں، معرکہ حق میں 24 کروڑ عوام اپنی افواج کے ساتھ سیسہ پلائی دیوار بن کے کھڑے رہے۔

    ایران جنگ میں ثالثی کے حوالے سے وزیراعظم نے کہا کہ ساتھ دینے پر برادر اور دوست ممالک کا شکریہ ادا کرتا ہوں، صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا بھی شکریہ ادا کرتا ہوں جنہوں نے جنگ کےخاتمے کے لیے کردارادا کیا، سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان، ترک صدر طیب اردوان کا بھی شکریہ ادا کرتا ہوں، چین کے صدر شی جن پنگ اور چینی قیادت کا بھی شکریہ جنہوں نے معرکہ حق میں سیاسی،سفارتی اور اخلاتی حمایت کی، برادر ہمسایہ ملک ایران میں امن قائم کرنے کے لیے پاکستان اپنی صلاحیتیں بروئے کار لارہا ہے، ہم نے 1979 کے بعد انہیں مذاکرات پر لانے میں اہم کردار ادا کیا، فیلڈ مارشل نے ابھی بتایا کہ ایران کا جواب موصول ہوگیا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ پاکستان ہمیشہ مظلوم اقوام کے حقوق اور انصاف کے لیے توانا آواز بن کرکھڑا ہوا ہے، پاکستان نے فلسطین اور مقبوضہ کشمیر کے لیے ہر سطح پر آواز بلندکی ہے، پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بے مثال قربانیاں دیں، پاکستان سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے پرعزم ہیں، فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے خلاف ہمارے جوان بے مثال قربانیاں پیش کر رہے ہیں، نوجوان ہی ہمارا سب سے بڑا قیمتی اثاثہ ہیں، فتنہ الخوارج اورفتنہ الہندوستان کوختم کرکےدم لیں گے۔

    واضح رہے کہ معرکہ حق کا ایک سال مکمل ہونے پر ملک بھر سمیت بیرون ممالک میں مقیم پاکستانیوں نے بھی پروقار تقریبات کا انعقاد کیا، اور اس عزم کا اعادہ کیاکہ وطن عزیز کی سالمیت کے لیے کسی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائےگا۔

  • پاکستان نے معرکہ حق میں بھارت کا غرور خاک میں ملا دیا،وزیراعلیٰ پنجاب

    پاکستان نے معرکہ حق میں بھارت کا غرور خاک میں ملا دیا،وزیراعلیٰ پنجاب

    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ پاکستان نے معرکہ حق میں بھارت کا غرور خاک میں ملا دیا۔

    واہگہ بارڈر پر ہونے والی تقریب سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہاکہ فیلڈ مارشل عاصم منیر نے معرکہ حق میں بھارت کو ایسا جواب دیا کہ دشمن ہاتھ ملتا رہ گیا، پوری قوم مسلح افواج پاکستان کو خراج تحسین پیش کرتی ہے پاکستان نے معرکہ حق میں بھارت کا غرور خاک میں ملا دیا، آج میں نواز شریف کو بھی سلام پیش کرتی ہوں جس نے ملک کو ایٹمی قوت بنایا، اور آج ہمارا دفاع ناقابل تسخیر ہے،پاکستان کے 25 کروڑ عوام ’بنیان مرصوص ‘ ہیں، اور ہمیں اپنے شہدا پر فخر ہے۔

    انہوں نے کہا کہ شہید زندہ ہے، قرآن کہتا ہے کہ شہداء زندہ ہوتے ہیں، وہ اللہ پاک کے پاس ایسی جگہ ہیں جہاں نہ غم ہے نہ خوف، صرف رب کی رحمت ہے تمام شہداء کو سلام، کیونکہ فتح کبھی اکیلے نہیں آتی، اس کے پیچھے وہ دماغ ہوتے ہیں جو کبھی نہیں سوتے اور وہ دل ہوتے ہیں جن میں پاکستان بستا ہے-

    مریم نواز نے کہاکہ فیلڈ مارشل عاصم منیر نے پاکستانیوں کی امانت کی بہترین طریقے سے حفاظت کی، دفاع وطن کے لیے پوری قوم مسلح افواج پاکستان کے شانہ بشانہ ہےپاکستان نے بھارت کو زمینی محاذ پر شکست دینے کے بعد سفارتی جنگ بھی جیتی ہے، جو ممالک پاکستان کو کٹہرے میں کھڑا کرتے تھے آج تعریفیں کررہے ہیں امریکا ایران جنگ بندی میں پاکستان کے کردار کا ذکر کرتے ہوئے کہاکہ جب تاریخ لکھی جائے گی تو یہ لکھا جائےگا کہ پاکستان نے تیسری عالمی جنگ رکوانے میں کردار ادا کیا۔

    قبل ازیں مریم نواز واہگہ بارڈر پر ہونے والی تقریب میں شرکت کے لیے پہنیچں، یادگار شہدا پر حاضری دی اور پھول چڑھائے تقریب میں ملی نغموں نے شرکا کا لہو گرما دیا اور ہر طرف پاکستان زندہ باد کے نعروں کی گونج سنائی دی۔

    واضح رہے کہ معرکہ حق کا ایک سال مکمل ہونے پر ملک بھر سمیت بیرون ممالک میں مقیم پاکستانیوں نے بھی پروقار تقریبات کا انعقاد کیا، اور اس عزم کا اعادہ کیاکہ وطن عزیز کی سالمیت کے لیے کسی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائےگا۔

  • ایرانی سپریم لیڈر نے مسلح افواج کے سربراہ سے ملاقات،نئی ہدایات جاری

    ایرانی سپریم لیڈر نے مسلح افواج کے سربراہ سے ملاقات،نئی ہدایات جاری

    ایران کے سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای نے ایرانی مسلح افواج کی متحدہ کمانڈ کے سربراہ علی عبداللہی سے ملاقات کی،جس میں انہوں نے فوجی کارروائیوں کو جاری رکھنے اور دشمنوں کے خلاف سخت مؤقف اپنانے کے لیے نئی ہدایات جاری کردی ہیں۔

    ایران کی نیم سرکاری خبر رساں ایجنسی فارس نیوز کے مطابق اتوار کے روز خاتم الانبیاء سینٹرل ہیڈ کوارٹر کے کمانڈر میجر جنرل علی عبداللہی نے سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای سے ملاقات کی، جس میں ملک کی مسلح افواج کی تیاریوں سے متعلق بریفنگ دی گئی تاہم رپورٹ میں یہ نہیں بتایا گیا کہ یہ ملاقات کب ہوئی۔

    ملاقات کے دوران میجر جنرل علی عبداللہی نے سپریم لیڈر کو یقین دہانی کرائی کہ ایرانی مسلح افواج ’’امریکی اور صیہونی دشمنوں‘‘ کی کسی بھی ’’اسٹریٹجک غلطی‘‘ یا حملے کا مقابلہ کرنے کے لیے مکمل طور پر تیار ہیں،ایران کے تمام جنگجوؤں کا مورال بلند ہے جب کہ دفاعی اور جارحانہ تیاریوں، اسٹریٹجک منصوبہ بندی اور ضروری ہتھیاروں کے حوالے سے مکمل آمادگی موجود ہے۔

    ایرانی کمانڈر نے خبردار کیا کہ اگر دشمن کسی قسم کی ’’اسٹریٹجک غلطی، جارحیت یا حملہ‘‘ کرتا ہے تو ایرانی افواج اس کا ’’تیز، شدید اور طاقتور‘‘ جواب دیں گی، ایرانی مسلح افواج سپریم لیڈر کے احکامات پر مکمل عمل کرتے ہوئے اسلامی انقلاب کے نظریات، ایران کی خودمختاری، قومی مفادات اور ایرانی عوام کے دفاع کے لیے آخری سانس تک ڈٹی رہیں گی۔

    ایرانی سپریم لیڈر نے ایرانی مسلح افواج کی کارکردگی کو سراہا اور امریکا- اسرائیل جنگ کے بعد دشمن کے خلاف کارروائیاں جاری رکھنے کے لیے نئی ہدایات بھی جاری کیں۔

    واضح رہے دو روز قبل ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہا تھا کہ حال ہی میں ان کی سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای سے تفصیلی ملاقات ہوئی جو دو گھنٹے سے زائد وقت تک جاری رہی ملاقات کے دوران سب سے نمایاں چیز سپریم لیڈر کا عاجزانہ، دوستانہ اور بے تکلف انداز تھا۔ گفتگو کے دوران کھلے دل سے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    رپورٹ کے مطابق امریکا اور اسرائیل نے رواں برس فروری کے آخر میں ایران پر فضائی حملوں کا ایک نیا سلسلہ شروع کیا تھا ان حملوں میں آیت اللہ سید علی خامنہ ای سمیت ہزاروں افراد شہید ہوئے تھے جن میں خواتین، بچے، فوجی کمانڈر اور حکومتی عہدیدار بھی شامل تھےایران نے ان حملوں کے جواب میں اسرائیلی زیر قبضہ علاقوں اور خطے میں موجود امریکی اڈوں پر میزائل اور ڈرون حملے کیے تھے جنگ کے 40 روز بعد پاکستان کی ثالثی میں جنگ بندی عمل میں آئی تاہم اسلام آباد میں واشنگٹن اور تہران کے درمیان ہونے والے مذاکرات کسی معاہدے تک نہ پہنچ سکے۔

  • ایران نے پاکستان کے ذریعے  امریکی تجاویز پر باضابطہ جواب بھجوا دیا، ایرانی میڈیا

    ایران نے پاکستان کے ذریعے امریکی تجاویز پر باضابطہ جواب بھجوا دیا، ایرانی میڈیا

    ایرانی سرکاری میڈیا کے مطابق ایران نے امریکا کی جانب سے پیش کی گئی جنگ کے خاتمے کی تجاویز پر اپنا باضابطہ جواب پاکستانی ثالثوں کے ذریعے واشنگٹن ارسال کر دیا ہے۔

    ایرانی خبر ایجنسی ’اِرنا‘ نے ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ ایران کی جانب سے پیش کیے گئے فریم ورک کے تحت آئندہ مذاکرات کے ابتدائی مرحلے میں صرف جنگ کے مستقل خاتمے کا معاملہ زیرِ بحث آئے گا۔

    رائٹرز کے مطابق دونوں جانب کے ذرائع نے بتایا ہے کہ اس نئی پیش رفت کا مقصد ایک عارضی مفاہمتی یادداشت طے کرنا ہے، جس کے تحت جنگ بندی میں توسیع اور آبنائے ہرمز سے جہازوں کو گزرنے کی اجازت دی جائے گی، اس ابتدائی فریم ورک کے بعد ایک مکمل معاہدے پر بات چیت ہوگی، جس میں ایران کے جوہری پروگرام سمیت دیگر پیچیدہ اور دیرینہ اختلافات کے حل پر بھی بات چیت ہوگی۔

    اس سے قبل ایرانی وزارتِ خارجہ نے واضح کیا تھا کہ تہران کی جانب سے امریکی تجاویز پر حتمی موقف داخلی جائزے اور اعلیٰ سطح کے مشوروں کے بعد ہی پاکستانی حکام کے ذریعے واشنگٹن تک پہنچایا جائے گا۔

    واضح رہے کہ پاکستان نے ہی 8 اپریل کو تہران اور واشنگٹن کے درمیان جنگ بندی کرائی تھی جس کے نتیجے میں ایران کے خلاف امریکا اور اسرائیل کی تقریباً 40 روز سے جاری مشترکہ جارحیت کا سلسلہ تھم گیا تھا۔

  • مولانا طارق جمیل کی بچے سے ہاتھ نا ملانے کی  وائرل ویڈیو پر بیٹے کی وضاحت

    مولانا طارق جمیل کی بچے سے ہاتھ نا ملانے کی وائرل ویڈیو پر بیٹے کی وضاحت

    معروف عالم دین مولانا طارق جمیل کی بچے سے ہاتھ نا ملانے کی وائرل ویڈیو پر ان کے بیٹے یوسف جمیل نے وضاحتی ویڈیو جاری کی ہے-

    انسٹاگرام اکاؤنٹ پر یوسف جمیل نے اپنے ویڈیو بیان میں کہا کہ آج کل مولانا طارق جمیل کی ایک ویڈیو کافی وائرل ہے، جس میں انہوں نے ایک بچے سے ہاتھ نہیں ملایا اور اس پر کافی تنقید بھی کی جارہی ہے اور ہونی بھی چاہیے مثبت تنقید مگر میں سمجھتا ہوں جس پر آپ تنقید کر رہے ہیں، اس کا نکتہ نظر بھی سننا چاہیے۔

    یوسف جمیل نے کہا کہ لوگوں کی جانب سے تنقید کی جارہی ہے مولانا نے ہاتھ نہیں ملایا، یقیناً انہیں بچے سے ہاتھ ملانا چاہیے تھا، میں یہ سمجھتا ہوں کہ دنیا بھر میں مولانا طارق جمیل اور ان جیسے لوگوں کے کروڑوں چاہنے والے ہیں اور کافی لوگ ان سے ملنے کو بےتاب ہوتے ہیں، ہاتھ ملانا چاہتے ہیں اور سیلفیاں و تصاویر بھی کھنچوانا چاہتے ہیں، جسے مولانا کافی اہمیت بھی دیتے ہیں کہ لوگ مجھ سے محبت کرتے ہیں، آپ ایک دن مولانا طارق جمیل کے سا تھ گزار کر دیکھیں میں بطور بیٹا اس بات کا گواہ ہوں ، کہ ایک دن میں کتنی بڑی تعداد میں لوگ ان سے ملتے ہیں۔

    یوسف جمیل نے کہا کہ یہ واقعہ رمضان المبارک میں رات کے وقت کا ہے جب مولانا ختم القرآن میں تشریف لائے تھے اور جو بچہ مولانا سے ہاتھ ملانا چاہ رہا تھا وہ ہمارے ساتھ مدرسے میں ہی ہوتا ہے اور متعدد بار اس کی مولانا طارق جمیل سے ملاقاتیں ہوتی رہی ہیں، تو اس دن وہ روزے، عبادت اور ایکسر سائز کی وجہ سے کافی تھکے ہوئے تھے اور اس ساری صورتحال میں انہیں بیان کرنا تھا، اگر اس طرح کی حالت میں اگر کوئی شخص کسی کو نظر انداز کرتا ہے جو اسے نہیں کرنا چاہیے تھا، میں یہ سمجھتا ہوں کہ ہمیں اسے گنجائش دینی چاہیے آپ لوگ مولانا طارق جمیل پر ضرور تنقید کریں مگر جو بات میں کر رہا ہوں اسے بھی سنیں اور تھوڑا سا مولانا کی شخصیت کا خیال رکھیں، چاہے وہ کوئی بھی ہو۔

  • بُنیانٌ مَّرصُوص،تحریر: نور فاطمہ

    بُنیانٌ مَّرصُوص،تحریر: نور فاطمہ

    بُنیانٌ مَّرصُوص سے بنیادی طور پر وہ کلمہ ہے جو قرآن پاک کی سورۃ الصف کی آیت نمبر 4 میں اس طرح بیان کیا گیا ہے۔

    إِنَّ اللَّهَ يُحِبُّ الَّذِينَ يُقَاتِلُونَ فِي سَبِيلِهِ صَفًّا كَأَنَّهُم بُنيَانٌ مَّرْصُوصٌ [61:4]
    ترجمہ:-
    "اللہ کو تو پسند ہیں وہ لوگ، جو اس کی راہ میں اس طرح صف بند ہو کر لڑتے ہیں گویا کہ وہ ایک سیسہ پلائی ہوئی دیوار ہوں”

    آپریشن بُنیانٌ مَّرصُوص :-
    آپریشن بُنیانٌ مَّرصُوص، پاکستانی فوج کی طرف سے 2025 کے ہندوستان- پاکستان حملوں کے دوران 10 مئی 2025 کو ہندوستانی فوجی اہداف پر بڑے پیمانے پر جوابی حملے کے لیے دیا گیا نام ہے۔ یہ کارروائی 1999ء کے کارگل تنازعے کے بعد جوہری ہتھیاروں سے لیس پڑوسیوں کے درمیان سب سے سنگین کشیدگی ہے۔ یہ آپریشن اسلام آباد نے 7 سے 10 مئی تک کے ہندوستانی میزائل اور ڈرون حملوں کے "مناسب جواب” کے طور پر تیار کیا تھا۔

    آپریشن سندور :-
    مئی 2025 کو ہندوستان نے تین پاکستانی ہوائی اڈوں، نور خان، مرید اور شورکوٹ کے ساتھ ساتھ افغانستان میں اہداف پر میزائل اور ڈرون حملے کیے۔ اس کا آغاز 7 مئی 2025 کو ہوا۔ بھارت نے پاکستان پر میزائل حملے کیے، جنہیں آپریشن سندور کا نام دیا گیا۔

    بھارت نے یہ دعویٰ کیا کہ 22 اپریل کو بھارتی زیر انتظام کشمیر کے علاقے پہلگام میں مسلح پسندوں کے حملے کے جواب میں کی گئی۔ جس میں 28 شہری، جن میں اکثر سیاحوں کی تھی، ہلاک ہو گئے تھے۔

    اس حملے کے بعد بھارت اور پاکستان کے درمیان کشیدگی میں اضافہ ہوا۔ ایک موقع بھارت نے پاکستان پر سرحد پار دہشت گردی کی حمایت کا الزام عائد کیا جس کی پاکستان نے تردید کی۔ یہ واقعات، بالآخر 2025 کی پاک بھارت کشیدگی کا سبب بنے جو مسلسل کشیدگی کا باعث بنی۔

    بھارت کے مطابق ان کے میزائل حملوں کا ہدف جیش محمد اور لشکر طیبہ جیسے عسکریت پسند گروہ تھے اور کسی پاکستانی فوجی تنصیب کو نشانہ نہیں بنایا گیا۔

    پاکستان کے مطابق بھارتی حملوں نے شہری علاقوں بشمول مساجد کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں 31 پاکستانی شہری جاں بحق ہوئے۔ مزید یہ کہ پاکستان کی فوج کے ترجمان احمد شریف چوہدری نے ہفتے کے روز ایک پریس کانفرنس میں کہا، "ہندوستان نے اپنی بری نیت کے ساتھ میزائلوں سے حملہ کیا ہے۔ جس میں نور خان، مرید اور شورکوٹ ہوائی اڈوں کو نشانہ بنایا گیا ہے”۔

    اس حملے کے بعد اسلام آباد نے 33 ہلاکتوں کی اطلاع دی اور جوابی کارروائی کا عہد کیا۔ متوازی سرحد پار گولہ باری اور ڈرون حملوں نے 9 مئی تک دونوں اطراف میں کم از کم پچاس افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ ان حملوں کے بعد دونوں ممالک کے درمیان سرحدی جھڑپیں اور ڈرون حملے شروع ہو گئے۔

    آپریشن بُنیانٌ مَّرصُوص :-
    پاکستان نے 10 مئی کو باضابطہ طور پر جوابی کارروائی کا آغاز کیا جسے آپریشن بُنیانٌ مَّرصُوص کا نام دیا گیا اور اس میں بھارت کی متعدد عسکری تنصیبات نشانہ بنایا گیا۔ 10 مئی 2025 کو تقریباً 03:45 پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق، پاکستان نے فتح – II بیلسٹک میزائل اور مسلح ڈرونوں کے ساتھ آپریشن بُنیانٌ مَّرصُوص کا اعلان کیا۔

    ان حملوں میں پٹھان کوٹ اور ادھم پور ہوائی اڈوں، آدم پور ایئر فورس اسٹیشن جہاں مبینہ طور پر ایس-400 بیٹری کو تباہ کیا گیا، بیاس اور ناگروٹا میں برہموس ڈپو اور اڑی اور راجوری میں بریگیڈ کی سہولیات پر پاک فضائیہ کی طرف سے حملے کیے گئے۔

    جالندھر میں آدم پور-400 یونٹ پر مبینہ طور پر پاک فضائیہ کے جے ایف-17 لڑاکا طیاروں نے ہائپرسونک میزائلوں کا استعمال کرتے ہوئے کیے تھے، ان حملوں کا مقصد ہندوستان کے جدید ترین فضائی دفاعی ساز و سامان میں سے ایک کو بے اثر کرنا تھا۔

    پاکستان سائبر یونٹ نے دعوہ کیا کہ انھوں نے ہندوستان کے شمالی پاور گرڈ کے حصوں کو غیر فعال کر دیا ہے اور متعدد سرکاری ویب سائٹوں کو ہیک کر لیا ہے۔ تاہم وزارت خارجہ اور وزارت دفاع کے مشترکہ بیان کے مطابق ہندوستانی پاور گرڈ کو کوئی نقصان نہیں پہنچا ہے۔ ہندوستانی حکام نے متعدد اڈوں پر "تیز رفتار میزائل حملوں” کا اعتراف کیا لیکن کہا آنے والے زیادہ تر گولہ بارود کو روک لیا گیا، جس سے زمین پر "محدود نقصان” ہوا۔ بھارتی افواج نے یہ بھی کہا کہ ایس-400 کی بیٹری کو نشانہ نہیں بنایا بلکہ پر بھی تک کوئی ثبوت نہیں دیا ہے۔ تاہم ہندوستانی دعوؤں کے لیے کوئی ثبوت پیش نہیں کیا گیا۔

    دونوں ممالک میں سول ایوی ایشن ریگولیٹرز نے فضائی حدود کے کئی حصے بند کر دیے۔ پاکستان کی پابندی 10 مئی سے اگلے دن دوپہر تک جاری رہی، جبکہ ہندوستان نے بتیس شمالی ہوائی اڈوں پر پروازیں معطل کر دیں۔

    بجلی کی بندش نے ہندوستانی پنجاب کو متاثر کیا اور انٹرنیٹ بلیک آؤٹ نے جموں و کشمیر کے کچھ حصوں کو متاثر کیا۔ 10 مئی کی سہ پہر تک 48 اموات کی اطلاع ملی۔ یہ تنازع دونوں ایٹمی طاقتوں کے درمیان پہلا ڈرون معرکہ ثابت ہوا۔

    بھارت حکومت نے دعویٰ کیا کہ پاکستان نے امریکا سے جنگ بندی کا مطالبہ کیا جبکہ ڈی جی آئی ایس پی آر احمد شریف نے کہا کہ بھارت نے جنگ بندی کی درخواست کی اور پاکستان نے نہیں کی۔ بھارت کی طرف سے جنگ بندی کی شرط پاکستان کی سرزمین کو بھارت کے خلاف دہشت گردی کے لیے استعمال کرنا بند کرنائے۔ ہندوستان اور پاکستان دونوں نے جنگ بندی کے بعد فتح کا دعویٰ کیا۔

    پاکستانی وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے تاریخی فتح کا دعویٰ کیا اور ایک تقریر میں کہا کہ ” ہم جیت گئے ہیں ”

    پاکستان
    زندہ باد

  • وفاقی سول حساس ادارے اور پولیس کی مشترکہ کارروائی،اسکولوں کے طلبہ کومنشیات فروخت کرنیوالا ملزم گرفتار

    وفاقی سول حساس ادارے اور پولیس کی مشترکہ کارروائی،اسکولوں کے طلبہ کومنشیات فروخت کرنیوالا ملزم گرفتار

    وفاقی سول حساس ادارے اور پولیس نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے اسکولوں کے طلبہ کومنشیات فروخت کرنے والے اہم ملزم کوگرفتارکرلیا-

    وفاقی سول حساس ادارے اورفیروز آباد پولیس نے مشترکہ انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کرتے ہوئے منشیات فروش ملزم کوگرفتار کرلیا ملزم کی شناخت محمد فیضان ولد محمد ندیم کے نام سےکی گئی، ایس ایس پی ایسٹ زبیر نذیر شیخ کے مطابق گرفتار ملزم سولجر بازار، گارڈن، بہادر آباد اورشہر کے گردونواح میں اسکولوں کے طلبہ کو چرس فروخت کرنے میں ملوث تھا ملزم ماضی میں پولیس کے ہاتھوں گرفتاری کے بعد ملزم نے اپنے ذاتی موبائل فون نمبر بند کر دیے تھے اور منشیات فروشی کے لیے دیگر نمبر استعمال کر رہا تھا۔

    گرفتار ملزم نے انکشاف کیا کہ گرفتاری سے قبل وہ وحید رمضانی سے منشیات حاصل کرتا رہا، بعد ازاں اس کے ایک دوست ابراہیم (الیکٹریشن) نے اس کا رابطہ ناصرنامی منشیات فروش سے کروایا جس سے وہ منشیات خرید رہا تھا ملزم کشہرکے علاقے معصوم شاہ (مسجد)، تھارو لائن اور گارڈن کے قریب تعلیمی اد اروں کے طلبہ کو منشیات فروخت کررہا تھا گرفتار ملزم انتہائی شاطر و چلاک ہے جس کی گرفتاری کے لیے پہلے بھی متعدد چھاپہ مارکارروائیاں کی گئی ہیںکارروائی کے دوران ملزم کے قبضے سے 1250 گرام اعلیٰ کوالٹی کی چرس اور 25 گرام ویڈ بھی برآمد کی گئی گرفتار ملزم کےخلاف فیروزآباد تھانے میں درج کرکے تفتیش انویسٹی گیشن ونگ کے سپرد کردی گئی۔

  • مضبوط فوج کی موجودگی میں کوئی پاکستان کو نقصان نہیں پہنچاسکتا، وزیراعلیٰ بلوچستان

    مضبوط فوج کی موجودگی میں کوئی پاکستان کو نقصان نہیں پہنچاسکتا، وزیراعلیٰ بلوچستان

    وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ مضبوط فوج کی موجودگی میں کوئی پاکستان کو نقصان نہیں پہنچاسکتا، پاک فوج ہر قسم کے اندرونی اور بیرونی خطرات سے نمٹنے کیلئے تیار ہے،ہمارے بزرگوں نے پاکستان سے الحاق کا جو فیصلہ کیا اس پر ہمیں فخر ہے۔

    کوئٹہ میں تقریب سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ مضبوط فوج کی موجودگی میں کوئی پاکستان کو نقصان نہیں پہنچاسکتا، پاکستان نے بھارت کے خلاف اپنی صلاحیتوں کا بھرپور لوہا منوایا،پاک فوج ہر قسم کے اندرونی اور بیرونی خطرات سے نمٹنے کیلئے تیار ہے، فیلڈ مارشل کی قیادت میں ہم نے بھارت کو عبرت ناک شکست دی،ہمارے بزرگوں نے جو پاکستان سے الحاق کا فیصلہ کیا اس پر ہمیں فخر ہے۔

    گورنر بلوچستان جعفر مندوخیل نے کہا کہ پاک فوج نے ثابت کیا کہ دلیری میں کوئی اس کا مقابلہ نہیں کرسکتا، پاکستان کی شاندار فتح کو دنیا نے سراہا، بلاشبہ افواج اور قوم نے اپنے اعتماد و اتحاد سے نئی تاریخ رقم کی۔

  • پنجاب کے مختلف علاقوں میں گرمی کی لہر ، الرٹ جاری

    پنجاب کے مختلف علاقوں میں گرمی کی لہر ، الرٹ جاری

    پنجاب ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے صوبے کے مختلف اضلاع میں 11 مئی تک گرمی کی شدید لہر کے پیش نظر الرٹ جاری کردیا۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب بھر میں خشک موسم کے باعث گرمی کی شدت میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے اور آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے،لاہور میں کم سے کم درجہ حرارت 27 ڈگری سینٹی گریڈ جبکہ زیادہ سے زیادہ 40 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ سکتا ہے شدید گرمی کے باعث گھروں اور دفاتر میں ٹھنڈک پہنچانے والے آلات کا استعمال بڑھ گیا ہے جبکہ شہری بھی ممکنہ گرمی کی لہر کے خدشے کے پیش نظر احتیاطی تدا بیر اختیار کررہے ہیں۔

    صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے اتوار کو ایک باضابطہ موسمی انتباہ بھی جاری کیا، جس میں خبردار کیا گیا کہ 10 مئی کی شام سے 12 مئی کی رات تک وقفے وقفے سے صوبے کے بالائی علاقوں میں گرد آلود ہوائیں، آندھی اور بارش متوقع ہے،حکام نے شہریوں کو غیر ضروری طور پر دھوپ میں نکلنے سے گریز، زیادہ پانی پینے اور احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے۔

    محکمہ موسمیات نے اس سے قبل رواں ہفتے 6 سے 12 مئی تک ملک کے مختلف حصوں میں مسلسل گرمی کی شدید لہر کی پیش گوئی کرتے ہوئے ہفتہ وار موسمی رپورٹ جاری کی تھی پیشگوئی کے مطابق پاکستان کے بیشتر میدانی علاقے اس دوران گرم اور خشک موسم کی لپیٹ میں رہیں گے۔

    محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ وسطی اور جنوبی علاقوں میں دن کے درجہ حرارت معمول سے 2 سے 6 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ رہنے کا امکان ہے جنوبی پنجا ب، سندھ اور بلوچستان کے بعض علاقوں کو شدید گرمی سے سب سے زیادہ متاثرہ خطے قرار دیا گیا ہے، جہاں دن کے اوقات میں سخت گرمی برقرار رہے گی،گرمی کی موجودہ شدید صورتحال آئندہ دنوں میں بھی برقرار رہنے کا امکان ہے اور فوری ریلیف کی توقع نہیں۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق ایک تازہ مغربی سلسلہ 10 مئی کو ملک کے شمال مغربی علاقوں میں داخل ہونے کا امکان ہے، جو 12 مئی تک برقرار رہ سکتا ہے انتباہ کے مطابق مری، گلیات، راولپنڈی، اٹک، چکوال، جہلم، خوشاب، جوہرآباد، سرگودھا، میانوالی، فیصل آباد، ساہیوال، جھنگ، لاہور، شیخوپورہ، اوکاڑہ، گوجرانوالہ، سیالکوٹ اور نارووال میں گرد آلود ہواؤں، آندھی اور بارش کا امکان ہے، جبکہ جنوبی پنجاب میں شدید گرم موسم برقرار رہنے کی توقع ہے۔

  • دبئی میں کھولا جانے والا دنیا کا پہلا اے آئی اسمارٹ بس اسٹیشن

    دبئی میں کھولا جانے والا دنیا کا پہلا اے آئی اسمارٹ بس اسٹیشن

    دبئی میں دنیا کے پہلے مکمل طور پر مصنوعی ذہانت سے چلنے والے اسمارٹ بس اسٹیشن کا افتتاح کردیا گیا-

    دبئی کی روڈز اینڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی (آر ٹی اے) کی جانب سے ’مال آف دی ایمریٹس‘ کے مقام پر قائم کیا گیا یہ جدید اسٹیشن جدید ڈیجیٹل سہولیات، ماحول دوست ٹیکنالوجی اور 24 گھنٹے فعال اسمارٹ سروسز سے لیس ہے،یہ اسمارٹ بس اسٹیشن براہِ راست مال آف دی ایمریٹس میٹرو اسٹیشن سے منسلک ہے اور دبئی کے رہائشی، تجارتی اور سیاحتی علاقوں کو ملانے والی 11 بس روٹس کو سہولت فراہم کرے گا۔

    حکام کے مطابق منصوبے کا مقصد عوامی ٹرانسپورٹ کو زیادہ تیز، محفوظ اور آسان بنانا ہے تاکہ شہری نجی گاڑیوں کے بجائے پبلک ٹرانسپورٹ استعمال کرنے کو ترجیح دیں،اسٹیشن میں جدید اے آئی کیمروں کے ذریعے ہجوم کی نگرانی، بسوں میں مسافروں کی تعداد کا حقیقی وقت میں اندازہ، ڈیجیٹل معلوماتی اسکرینیں اور اسمارٹ کیوسک نصب کیے گئے ہیں، مسافر ان اسکرینوں پر بس اور میٹرو کی آمد کے اوقات، ٹیکسیوں کی دستیابی، اسٹیشن کا نقشہ اور قریبی مقامات کی معلومات حاصل کرسکتے ہیں۔

    آر ٹی اے کے مطابق اسمارٹ کیوسک میں موجود ورچوئل اسسٹنٹ سفر کی منصوبہ بندی، سوالات کے جواب اور ’لاسٹ اینڈ فاؤنڈ‘ خدمات بھی فراہم کرتا ہے۔ مسافر ڈیجیٹل طریقے سے ٹکٹ خریدنے اور ’نول کارڈ‘ ری چارج کرنے کی سہولت بھی استعمال کرسکتے ہیں اسٹیشن میں نصب سولر پینلز بجلی پیدا کرتے ہیں جبکہ ہوا کے معیار پر نظر رکھنے کے لیے اسمارٹ سینسر بھی نصب کیے گئے ہیں یہ منصوبہ دبئی کو دنیا کے جدید ترین اور ماحول دوست شہروں میں شامل کرنے کے وژن کا حصہ ہے۔