Baaghi TV

Blog

  • اداکار وجے کا وزیراعلیٰ کا حلف اٹھاتے ہی مفت بجلی کا اعلان

    اداکار وجے کا وزیراعلیٰ کا حلف اٹھاتے ہی مفت بجلی کا اعلان

    بھارتی فلم انڈسٹری کے معروف اداکار جوزف وجےالمعروف وجے تھلاپتی نے بھارتی ریاست تامل ناڈو کے نئے وزیراعلیٰ کے طور پر حلف اٹھانے کے فوراً بعد عوامی فلاح کے متعدد بڑے اعلانات کر دیے۔ انہوں نے گھریلو صارفین کے لیے 200 یونٹ تک مفت بجلی فراہم کرنے کا اعلان کیا، جبکہ خواتین کے تحفظ کے لیے خصوصی فورس کے قیام اور انسدادِ منشیات سے متعلق حکم نامے پر بھی دستخط کیے۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق وجے کی جماعت تملگا ویٹری کژگم نے اتحادی جماعتوں کے تعاون سے ریاستی اسمبلی میں اکثریت حاصل کر لی ہے۔ 234 رکنی اسمبلی میں حکومت سازی کے لیے درکار نشستوں سے کم سیٹیں لینے کے باوجود کانگریس، بائیں بازو کی جماعتوں، وی سی کے اور انڈین یونین مسلم لیگ کی حمایت نے وجے کو واضح اکثریت دلا دی۔حلف برداری کی پروقار تقریب منعقد ہوئی جہاں سیاسی و سماجی شخصیات کے علاوہ وجے کے ہزاروں مداح بھی موجود تھے۔ تقریب کے بعد اپنے پہلے عوامی خطاب میں وجے تھلاپتی نے کہا کہ “حقیقی سیکولرازم اور سماجی انصاف کے لیے حکومت کے نئے دور کا آغاز ہو چکا ہے۔”

    وجے نے خطاب کے دوران اپنی جدوجہد کا ذکر کرتے ہوئے کہا، “میں کسی شاہی خاندان سے تعلق نہیں رکھتا، میں نے غربت اور بھوک کو قریب سے دیکھا ہے۔ لوگ میرا مذاق اڑاتے رہے مگر عوام نے مجھے عزت دی، میں آپ ہی کی طرح ایک عام انسان ہوں۔”

    رپورٹس کے مطابق وجے نے گورنر راجند وشواناتھ سے ملاقات کے بعد حکومت سازی کی دعوت قبول کی اور انہیں 13 مئی تک اسمبلی میں اپنی اکثریت ثابت کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔سیاسی مبصرین کے مطابق یہ کامیابی اس لیے بھی غیر معمولی قرار دی جا رہی ہے کیونکہ وجے نے اپنی جماعت صرف فروری 2024 میں قائم کی تھی اور پہلے ہی انتخاب میں روایتی سیاسی جماعتوں کو سخت چیلنج دیتے ہوئے ریاست کی سیاست میں بڑی تبدیلی لے آئے۔یاد رہے کہ راہول گاندھی اور وجے تھلاپتی کے درمیان تعلقات کئی برس پرانے ہیں۔ دونوں رہنماؤں کی پہلی ملاقات 2009 میں نئی دہلی میں ہوئی تھی جہاں راہُل گاندھی نے وجے کو یوتھ کانگریس میں شمولیت کی پیشکش بھی کی تھی۔

  • وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازنے راولپنڈی میں “معرکہ حق سکوائر” کا افتتاح کر دیا

    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازنے راولپنڈی میں “معرکہ حق سکوائر” کا افتتاح کر دیا

    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازنے راولپنڈی میں “معرکہ حق سکوائر” کا باقاعدہ افتتاح کر دیا، جبکہ کچہری چوک فلائی اوور اور انڈر پاس کو بھی “معرکہ حق فلائی اوور” اور “معرکہ حق انڈر پاس” کا نام دے دیا گیا۔ افتتاحی تقریب کے دوران معرکہ حق سکوائر پراجیکٹ کے سنگِ میل کی نقاب کشائی کی گئی اور ملکی ترقی و سلامتی کیلئے خصوصی دعائے خیر بھی کی گئی۔

    وزیراعلیٰ پنجاب نے افتتاح کے بعد سگنل فری کوریڈور کا تفصیلی دورہ کیا اور انیکسی چوک سے جی پی او چوک تک منصوبے کے مختلف حصوں کا معائنہ کیا۔ اس موقع پر صوبائی وزیر مواصلات و تعمیرات صہیب احمد بھرت نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ روات سے موٹر وے تک 25 کلومیٹر طویل سگنل فری کوریڈور کے دو مراحل مکمل کر لیے گئے ہیں، جبکہ تیسرے مرحلے پر جلد کام شروع ہوگا۔حکام کے مطابق یہ منصوبہ پاکستان کا اپنی نوعیت کا پہلا منفرد پراجیکٹ ہے، جسے مقررہ 190 دن کے بجائے صرف 179 دنوں میں مکمل کیا گیا۔ منصوبے کے تحت 5 انڈر پاسز، 2 اوور ہیڈ برجز اور ایک جدید پیڈسٹرین برج تعمیر کیا گیا ہے، جبکہ اس پر مجموعی طور پر 19 ارب روپے لاگت آئی۔بریفنگ میں بتایا گیا کہ اس سگنل فری کوریڈور سے روزانہ 2 لاکھ سے زائد گاڑیاں بلا تعطل گزر سکیں گی، جس سے راولپنڈی میں ٹریفک کے مسائل میں نمایاں کمی آئے گی اور شہریوں کو بہتر سفری سہولیات میسر آئیں گی۔

    اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ یہ منصوبہ راولپنڈی کے اربن کلچر کو جدید خطوط پر استوار کرے گا۔ انہوں نے اعلان کیا کہ منصوبے کے اگلے مرحلے میں ریس کورس، چیئرنگ کراس اور اے ایف آئی سی چوک میں مزید انڈر پاسز تعمیر کیے جائیں گے، جس کے بعد اس کوریڈور میں مجموعی طور پر 9 انڈر پاسز اور 3 فلائی اوورز شامل ہوں گے۔

  • وزیراعظم شہباز شریف کی قطری ہم منصب سے ٹیلیفونک بات چیت

    وزیراعظم شہباز شریف کی قطری ہم منصب سے ٹیلیفونک بات چیت

    وزیراعظم شہباز شریف نے قطر کے وزیراعظم سے ٹیلی فونک گفتگو کی، دونوں رہنماؤں نے بدلتی ہوئی علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا اور خطے میں جاری امن کی کوششوں پر پیشرفت کا جائزہ لیا۔

    پاکستان نے امن اقدامات کیلئے قطر کی مسلسل اور ثابت قدم حمایت پر تعریف کی، دونوں رہنماؤں نے امن کی جاری کوششوں کیلئے تعمیری روابط کی اہمیت پر زور دیا۔وزیراعظم نے دونوں ممالک کے درمیان برادرانہ تعلقات کی گہرائی کا اعادہ کیا۔شہباز شریف نے ریاست قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد الثانی کو تہہ دل سے تہنیتی پیغام پہنچایا اور کہا کہ وہ امیر قطر کے آئندہ دورۂ پاکستان کے منتظر ہیں۔انہوں نے کہا کہ امیر قطر کے دورے سے پاکستان اور قطر کی پائیدار شراکت داری کو مزید مضبوط اور وسعت دینے میں مدد ملے گی۔

  • مرکزی مسلم لیگ کے زیر اہتمام معرکۂ حق “بنیان المرصوص” عشرۂ تشکر

    مرکزی مسلم لیگ کے زیر اہتمام معرکۂ حق “بنیان المرصوص” عشرۂ تشکر

    مرکزی مسلم لیگ کے زیر اہتمام “معرکۂ حق، عشرۂ تشکر” کے سلسلے میں نویں روز ریلیوں، کانفرنسوں، سیمینارز، اجتماعات اور مختلف تقریبات کا لاہور، اسلام آباد، کراچی ، فیصل آباد، سیالکوٹ ، لودھراں، ساہیوال، وہاڑی، چنیوٹ، ایبٹ آباد اور دیگر شہروں میں انعقاد کیا گیا۔

    لاہور میں ناصر باغ سے پنجاب اسمبلی تک ریلی نکالی گئی جس میں ہزاروں لوگوں نے شرکت کی، شرکاء نے پاک فوج کے حق نعرے بازی کی اور ہاتھوں میں قوم پرچم اٹھا رکھے تھے ۔ ریلی سے صدرمسلم لیگ خالد مسعود سندھو، جنرل سیکرٹری سیف اللہ قصوری، نائب صدر طلحہ سعید، جائنٹ سیکرٹری محمدیعقوب شیخ، چیئرمین شعبہ خدمت خلق شفیق الرحمن وڑائچ، مرکزی ترجمان مزمل اقبال ہاشمی، جنرل سیکرٹری لاہور حمید الحسن گجر و دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے اپنے سے کئی گنا بڑے دشمن کو شکست دے کر ثابت کیا کہ قومی اتحاد، مضبوط قیادت اور بہادر افواج وطن کے دفاع کو ناقابلِ تسخیر بناتے ہیں، مقررین نے اپنے خطابات میں کہا کہ معرکۂ حق “بنیان المرصوص” میں افواجِ پاکستان نے بے مثال جرات، پیشہ ورانہ مہارت اور قربانیوں کی روشن مثال قائم کی، جس پر پوری قوم اپنی بہادر افواج کو خراجِ تحسین پیش کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وطنِ عزیز کے دفاع، سلامتی اور استحکام کیلئے پوری قوم افواجِ پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ پاکستانی قوم اپنے نظریے، سلامتی اور آزادی کے تحفظ کے لیے متحد ہے۔ دیگر شہروں میں ہونے والی تقریبات میں خواتین، طلبا، وکلا کا جوش و خروش دیدنی تھا، شرکا بنیان مرصوص کے بینر اٹھائے افواج پاکستان کے حق میں‌نعرے لگا رہے تھے.

    کراچی کانفرنس سے مرکزی مسلم لیگ کے نائب صدر حافظ عبدالرؤف ، صدر سندھ فیصل ندیم ، صدر کراچی ندیم اعوان، اسلام آباد میں زونل صدر احسان اللہ منصور، صدر اسلام آباد انعام الرحمن کمبوہ، صدر یوتھ لیگ تابش قیوم، خواتین کی ریلی سے عظمی گل صاحبہ، وہاڑی میں ریلی سے حارث ڈار، صدر ہزارہ عبد الغفار منصور، و دیگر نے خطاب کیا۔ شعبہ خدمت خلق پاکستان مرکزی مسلم لیگ کی اپیل پر فیصل آباد میں الحمد ہسپتال اینڈ کالج آف پیرا میڈیکل سائنسز کے سامنے تشکر واک کا انعقاد کیا گیا۔ واک میں ڈاکٹرز، پیرا میڈیکل سٹاف اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے بھرپور شرکت کی، چنیوٹ میں ڈاکٹرز، پیرا میڈیکل سٹاف نرسزاور ہیلتھ ورکرز نے شرکت کی ،

  • ڈھاکہ: محسن نقوی اور بنگلہ دیشی وزیر مملکت خارجہ کی ملاقات

    ڈھاکہ: محسن نقوی اور بنگلہ دیشی وزیر مملکت خارجہ کی ملاقات

    ڈھاکہ میں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی بنگلہ دیش کی وزیر مملکت برائے خارجہ امور شمع عبید اسلام سے اہم ملاقات ہوئی، جس میں دوطرفہ تعلقات، خطے کی مجموعی صورتحال اور پاکستان کے مصالحتی کردار پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

    ملاقات کے دوران بنگلہ دیش کی وزیر مملکت برائے خارجہ نے ایران اور امریکہ کے درمیان تنازع کے حل کے لیے پاکستان کے مثبت اور مصالحتی کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ خطے میں امن و استحکام کے لیے پاکستان کی سفارتی کوششیں قابل قدر ہیں۔دونوں رہنماؤں نے تجارت، بزنس اور ثقافت کے شعبوں میں تعاون کو مزید وسعت دینے پر اتفاق کیا۔ اس موقع پر اس بات پر بھی زور دیا گیا کہ تجارتی و ثقافتی تعلقات کے فروغ کے لیے دونوں ممالک کے درمیان وفود کے زیادہ سے زیادہ تبادلے ہونے چاہئیں تاکہ باہمی روابط کو مزید مضبوط بنایا جا سکے۔

    ملاقات میں بنگلہ دیش کے وزیر خارجہ کے متوقع دورۂ پاکستان پر بھی گفتگو کی گئی اور دونوں ممالک کے درمیان اعلیٰ سطحی روابط جاری رکھنے کی ضرورت پر اتفاق کیا گیا۔وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ پاکستان میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں اور بنگلہ دیشی سرمایہ کار مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان خطے میں اقتصادی تعاون اور مشترکہ ترقی کے فروغ کے لیے پرعزم ہے۔

  • معرکۂ حق کے جذبے کو زندہ رکھتے ہوئےبھائی چارے کو فروغ دینا ہوگا،شرجیل میمن

    معرکۂ حق کے جذبے کو زندہ رکھتے ہوئےبھائی چارے کو فروغ دینا ہوگا،شرجیل میمن

    سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے معرکہ حق کا ایک سال مکمل ہونے پر قوم کو مبارکباد دی ہے۔

    شرجیل میمن نے کہا کہ ایک سال قبل پاکستان نے بھارت کا سندور مٹا دیا تھا، معرکہ حق صرف ایک جنگ نہیں قوم کے اتحاد، حوصلے اور پاکستان سے محبت کی داستان ہے، قوم نے جس جرات، استقامت اور اتحاد کا مظاہرہ کیا، وہ تاریخ میں سنہری حروف سے لکھا جائے گا، معرکہ حق نے یہ ثابت کیا کہ دنیا کی کوئی طاقت پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے نہیں دیکھ سکتی، پاک افواج کے جوانوں نے ہمیشہ اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرکے وطن عزیز کے دفاع کو ناقابلِ تسخیر بنایا، ہم اپنے شہداء اور غازیوں کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کریں گے، پاکستان کی سلامتی اور قومی وقار کے لئے پوری قوم سیسہ پلائی دیوار ہے، سندھ حکومت اور پاکستان پیپلز پارٹی ہمیشہ ملک کی سلامتی، جمہوریت اور قوم کی فلاح کے لیے کردار ادا کرتی رہی ہے، شہید بھٹو اور شہید بی بی کی ملکی دفاع اور فلاح کے لئے جدوجہد عوام کے لیے مشعلِ راہ ہے، ہمیں معرکۂ حق کے جذبے کو زندہ رکھتے ہوئے ملک میں امن، ترقی، برداشت اور بھائی چارے کو فروغ دینا ہوگا.

  • بنوں،خود کش حملے کے شہدا کی نمازجنازہ ادا،وزیراعظم کا وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سے رابطہ

    بنوں،خود کش حملے کے شہدا کی نمازجنازہ ادا،وزیراعظم کا وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سے رابطہ

    وزیر اعظم شہباز شریف نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں خیبر پختونخوا حکومت کو ہر ممکن معاونت فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔

    وزیراعظم شہباز شریف نے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمد سہیل آفریدی سے ٹیلیفونک رابطہ کیا جس میں انہوں نے گزشتہ روز بنوں میں پولیس چوکی پر ہونے والے دہشتگرد حملے کی شدید مذمت کی، وزیراعظم نے شہید ہونے والے پولیس اہلکاروں کے درجات کی بلندی کی دعا کی اور ساتھ ہی شہدا کے اہلخانہ سے اظہار تعزیت بھی کیا،وزیراعظم
    شہباز شریف نے کہا کہ ملک سے ہر قسم کی دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے پر عزم ہیں، دہشتگردی کے خلاف صوبائی حکومت کو ہر ممکن معاونت فراہم کریں گے۔

    دوسری جانب وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے بھی واقعے کی مذمت کرتے ہوئے زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لیے دعا کی،وزیر اعلیٰ نے کہا کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ صرف خیبرپختونخوا کی نہیں بلکہ پورے ملک کی جنگ ہے، دہشتگردی سے متاثرہ ہر خاندان کے ساتھ خیبر پختونخوا حکومت کھڑی ہے۔

    صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے شہدا کے خاندانوں کو صبر کی تلقین کی اور شہدا کی مغفرت اور درجات کی بلندی کی دعا کی۔صدرِ مملکت نےواقعے میں مقامی افراد کے گھروں کو پہنچنے والے نقصان پر اظہارِ افسوس کیا،صدرِ مملکت نے صوبے اور وفاق کو زخمیوں اور متاثرین کی ہر ممکن مدد کی ہدایت کی اور کہا کہ دہشتگرد عناصر کے ناپاک عزائم ناکام بنائے جائیں گے، قوم فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے،امن کیلئے کوشاں پاکستان کو بھارتی پشت پناہی پر پلنے والے دہشتگرد طالبان رجیم کی پناہ گاہوں سے نشانہ بنا رہے ہیں،پاکستان عالمی امن کی کوششوں میں بھی کامیاب ہوگا اور ہم دہشتگردوں اور ان کے سرپرستوں کو بھی شکست دیں گے،ہم دہشتگردوں کوہی نہیں بلکہ ان کے سہولت کاروں اور سرپرستوں کو بھی نشانہ بنائیں گے.

    علاوہ ازیں گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی کا واقعے پر کہنا تھا کہ دہشتگرد صوبے کے امن اور انسانیت کے دشمن ہیں، خیبرپختونخوا پولیس بہادری سے دہشتگردوں کا مقابلہ کر رہی ہے۔

    دوسری جانب بنوں کے علاقے فتح خیل میں شہید ہونے والے اہلکاروں کی نمازِ جنازہ بنوں پولیس لائن میں سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا کی گئی۔ نمازِ جنازہ میں اعلیٰ حکام، پولیس افسران، اہلکاروں اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ .

  • پٹرول کے بعدملک بھر میں آٹے کی قیمتوں میں مزید اضافہ

    پٹرول کے بعدملک بھر میں آٹے کی قیمتوں میں مزید اضافہ

    ملک کے مختلف شہروں میں آٹے کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جس کے باعث مہنگائی کے بوجھ تلے دبے عوام کی مشکلات میں مزید اضافہ ہوگیا۔ ادارہ شماریات کی جانب سے جاری کردہ دستاویزات کے مطابق کراچی کے شہری بدستور ملک میں سب سے مہنگا آٹا خریدنے پر مجبور ہیں۔

    رپورٹ کے مطابق گزشتہ ایک ہفتے کے دوران کراچی میں 20 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت میں مزید 100 روپے اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد تھیلے کی قیمت 2600 روپے تک پہنچ گئی ہے۔ اس سے قبل یہی تھیلا تقریباً 2500 روپے میں فروخت ہو رہا تھا۔دستاویزات میں بتایا گیا ہے کہ لاہور میں بھی آٹے کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا، جہاں 20 کلو آٹے کا تھیلا 290 روپے تک مہنگا ہوگیا۔ اسی طرح وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں آٹے کے تھیلے کی قیمت میں 93 روپے اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔رپورٹ کے مطابق پشاور میں آٹا 150 روپے جبکہ خضدار میں 140 روپے تک مہنگا ہوا۔ راولپنڈی میں 80 روپے اور بنوں میں 50 روپے اضافہ سامنے آیا ہے۔دوسری جانب کوئٹہ میں 30 روپے جبکہ ملتان میں 27 روپے تک اضافے کی اطلاع ہے، جس کے بعد ملک بھر میں اشیائے خور و نوش کی بڑھتی ہوئی قیمتوں پر شہریوں نے شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔

    ماہرین کے مطابق گندم کی فراہمی، ٹرانسپورٹ اخراجات اور مارکیٹ میں طلب و رسد کے مسائل آٹے کی قیمتوں میں اضافے کی اہم وجوہات قرار دی جا رہی ہیں، جبکہ شہریوں کا کہنا ہے کہ روزمرہ استعمال کی بنیادی اشیاء کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ گھریلو بجٹ کو بری طرح متاثر کر رہا ہے۔

  • معرکہ حق،پاکستانی قوم کی غیرت، پاک فوج کی بہادری،اللّٰہ کی مدد کی نشانی تھی،شاہد آفریدی

    معرکہ حق،پاکستانی قوم کی غیرت، پاک فوج کی بہادری،اللّٰہ کی مدد کی نشانی تھی،شاہد آفریدی

    قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے بھارت کے خلاف پاکستانی افواج کے آپریشن کو ایک سال مکمل ہونے پر ٹوئٹ کی ہے۔

    انہوں نے ایکس پر جاری بیان میں کہا کہ وہ صف جس میں دل ایک ہوں، قدم ایک ہوں اور ارادے پکے ہوں اللّٰہ اسے پسند کرتا ہے، آپریشن بنیان المرصوص کو ایک سال ہو گیا لیکن یہ جیت آج بھی قوم کے دلوں میں زندہ ہےیہ صرف ایک آپریشن نہیں تھا، یہ پاکستانی قوم کی غیرت، پاک فوج کی بہادری اور اللّٰہ کی مدد کی نشانی تھی۔انہوں نے کہا کہ دنیا کو آج نفرت نہیں امن، برداشت اور انسانیت کی ضرورت ہے، پاکستان نے ہمیشہ امن کی بات کی ہے مگر جب وطن کی حرمت پر آنچ آئے تو پوری قوم ایک دیوار بن جاتی ہے، آپریشن بنیان المرصوص نے دنیا کو یہ پیغام دیا کہ طاقت صرف ہتھیاروں میں نہیں بلکہ اتحاد، ایمان اور سچائی میں ہوتی ہے۔

  • اوکاڑہ میں معرکۂ حق کی کامیابی کا جشن، ڈی سی کی قیادت میں تاریخی ریلی، پاک فوج سے بھرپور اظہارِ یکجہتی

    اوکاڑہ میں معرکۂ حق کی کامیابی کا جشن، ڈی سی کی قیادت میں تاریخی ریلی، پاک فوج سے بھرپور اظہارِ یکجہتی

    ضلع Okara میں معرکۂ حق کی کامیابی کا جشن بھرپور انداز میں منایا گیا، جہاں ڈی سی آفس سے ایک عظیم الشان ریلی نکالی گئی۔ریلی کی قیادت ڈپٹی کمشنر Ahmed Usman Javed نے کی، جبکہ ایم پی اے Chaudhry Ghulam Raza Rabeera، ضلعی افسران، انجمن تاجران اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔شہریوں کا جم غفیر افواج پاکستان سے اظہارِ یکجہتی کے لیے سڑکوں پر نکل آیا اور فضا "پاکستان زندہ باد” اور "پاک فوج پائندہ باد” کے نعروں سے گونج اٹھی۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ یہ تاریخی ریلی اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ اوکاڑہ کے عوام اپنی افواج سے بے پناہ محبت کرتے ہیں۔ معرکۂ حق ہمیں ہمیشہ حق کی جیت کا یقین دلاتا ہے، اور پوری قوم اپنی مسلح افواج کے ساتھ چٹان کی طرح کھڑی ہے۔ریلی ٹینک چوک پہنچ کر اختتام پذیر ہوئی جبکہ ضلع بھر میں جشن کی تقریبات کا سلسلہ جاری ہے، جن میں سکولوں، کالجوں اور دیگر اداروں میں خصوصی پروگرامز شامل ہیں۔