Baaghi TV

Blog

  • بھارت کا ایران میں اپنے شہریوں کو فوری واپسی کا حکم

    بھارت کا ایران میں اپنے شہریوں کو فوری واپسی کا حکم

    بھارت کی وزارت خارجہ نے ایران میں موجود تمام شہریوں کو فوری طور پر ملک چھوڑنے کی ہدایت جاری کر دی، جو ایران اور امریکا کے درمیان بڑھتی کشیدگی اور ممکنہ امریکی حملے کے خدشات کی وجہ سے اٹھایا گیا قدم ہے۔ تہران میں بھارتی سفارتخانے نے سوشل میڈیا پر بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ دستیاب ذرائع بشمول کمرشل پروازوں سے جلد از جلد ایران چھوڑ دیں ایران میں تقریباً 10 ہزار بھارتی شہری موجود ہوتے ہیں جن میں طلبہ، تاجروں اور سیاحوں کی اکثریت شامل ہے۔
    بیان میں شہریوں اور بھارتی نژاد افراد کو احتیاط برتنے، احتجاجی مقامات سے دور رہنے، ایرانی حکام کی ہدایات ماننے، سفارتخانے سے رابطے میں رہنے اور مقامی میڈیا کی نگرانی کی ہدایت دی گئی۔ یہ انتباہ اس وقت سامنے آیا جب وزیراعظم نریندر مودی بدھ کو اسرائیل کا دورہ کرنے والے ہیں، جہاں اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو نے کہا کہ مودی کا دورہ ’انتہا پسند دشمنوں‘ کے خلاف نئے اتحاد کی تشکیل میں مددگار ہوگا۔

  • پاکستان اب جنازے نہیں اٹھائے گا، ہر شہید کا بدلہ لیا جائے گا: طارق فضل

    پاکستان اب جنازے نہیں اٹھائے گا، ہر شہید کا بدلہ لیا جائے گا: طارق فضل

    وزیر پارلیمانی امور طارق فضل چوہدری نے سینیٹ میں بیان دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان اب مزید جنازے نہیں اٹھائے گا، ہر شہید کے خون کا بدلہ لیا جائے گا حالیہ دہشت گردی میں افغان باشندوں کی ملی بھگت ثابت ہوئی، جن کی خفیہ اطلاعات پر پاکستان ایئر فورس نے افغانستان میں کامیاب اسٹرائیکس کیں۔
    انہوں نے بتایا کہ 100 سے زائد دہشت گرد ہلاک ہوئے، ان کے تربیتی کیمپ تباہ کر دیے گئے دہشت گرد بچوں اور خواتین کو ڈھال بنا رہے ہیں، مگر پاکستان امن چاہتا ہے اور ملکی سلامتی پر کوئی سمجھوتہ نہ ہوگا۔ افغان سرزمین سے وارداتی دہشت گردی جاری تھی، ترلائی مسجد حملہ، بنوں اور باجوڑ کے خودکش واقعات افغان ہینڈلرز کی کارستانی تھیں۔
    افغان طالبان سے مذاکرات میں ضمانت نہ ملنے پر کارروائی ناگزیر تھی، اسٹرائیکس صرف دہشت گرد پناہ گاہوں پر کی گئیں وزیر نے زور دیا کہ پاکستان دفاع کا حق استعمال کرے گا، دہشت گردی ختم ہونے تک آپریشن جاری رہے گا۔

  • پاکستان اسٹیل ملز سے بڑے پیمانے پر چوری: پولیس ملوث

    پاکستان اسٹیل ملز سے بڑے پیمانے پر چوری: پولیس ملوث

    پاکستان اسٹیل ملز سے قیمتی سامان کی چوری میں پولیس کی ملی بھگت کا انکشاف ہوا ہے ایک ویڈیو میں تھانہ بن قاسم کی پولیس وین سے چوری کا سامان کباڑیوں کو بیچا جا رہا ہے۔
    اسٹیل مل ورکرز یونین نے الزام لگایا کہ پولیس چوروں اور کباڑیوں سے مل کر لوہا، چاندی، تانبا، بجلی اور گیس کا سامان روزانہ لاکھوں روپے کا چوری کر رہی ہے۔ اسپیشل برانچ ملیر کی رپورٹ میں تھانہ بن قاسم کے ایس ایچ او سمیت افسران کو ذمہ دار ٹھہرایا گیا۔ طویل عرصے سے بند پڑی مل سے یہ چوریاں جاری ہیں۔

  • فیض آباد بس اڈوں کی بندش: وفاقی پولیس کی سیکیورٹی خدشات پر وضاحت جاری

    فیض آباد بس اڈوں کی بندش: وفاقی پولیس کی سیکیورٹی خدشات پر وضاحت جاری

    ‎اسلام آباد میں فیض آباد کے ٹرانسپورٹ اڈوں کو سیکیورٹی خدشات کی آڑ میں بند کر دیا گیا ہے، جس سے بین الصوبائی اور شہری ٹرانسپورٹ معطل ہو گئی۔ مسافر شدید پریشانی کا شکار ہیں اور متبادل راستے ڈھونڈ رہے ہیں۔
    وفاقی پولیس نے وضاحت کی کہ اڈے محض خدشات پر بند نہیں ہوئے بلکہ کی خلاف ورزی پر کارروائی ہے—جیسے مسافروں کا سافٹ ویئر پر اندراج نہ کرنا یا واک تھرو گیٹس نہ لگانا۔ راولپنڈی-اسلام آباد کے داخلی راستوں پر چیکنگ سخت کر دی گئی ہے۔ ٹرانسپورٹرز مالی نقصان اور نظرثانی کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

  • مارچ 2026: پہلا اور واحد مکمل چاند گرہن "بلڈ مون” کا شاندار نظارہ!

    مارچ 2026: پہلا اور واحد مکمل چاند گرہن "بلڈ مون” کا شاندار نظارہ!

    مارچ 2026 میں دنیا کو ایک نادر فلکیاتی تحفہ ملے گا سال کا پہلا اور واحد مکمل چاند گرہن، جسے "بلڈ مون” بھی کہا جاتا ہے۔ اس دوران چاند سرخ رنگ میں ڈوب جائے گا۔
    تفصیلات کے مطابق، یہ گرہن 3 مارچ کو ہوگا۔ ناسا کے مطابق، چاند کا پورا ڈسک تقریباً 12 منٹ تک گہرے سرخ رنگ کا ہو جائے گا، جو دیکھنے والوں کے لیے یادگار منظر پیش کرے گا۔ یہ 2026 کا سب سے بڑا آسمانی مظاہرہ ہوگا اور اسے ننگے آنکھوں سے، بغیر کسی آلے کے، مکمل محفوظ دیکھا جا سکتا ہے۔
    ‎کہاں اور کیسے دیکھیں؟
    مکمل نظارہ: شمالی اور وسطی امریکہ، مشرقی ایشیا، آسٹریلیا، اور پیسفک کے کچھ علاقوں میں۔
    جزوی نظارہ: وسطی ایشیا اور جنوبی امریکہ کے کئی حصوں میں۔
    نظر نہیں آئے گا: افریقہ اور یورپ میں۔
    یہ گرہن 2028 تک دوبارہ نہیں آئے گا، اور زمین پر صرف تقریباً 2 فیصد لوگ اسے شروع سے آخر تک دیکھ سکیں گے۔ ناسا کی ہدایت ہے: صاف آسمان والے کھلے مقام پر جائیں، اونچائی سے دیکھیں آنکھوں کی کوئی خاص حفاظت کی ضرورت نہیں۔

  • ‎اسمگلنگ روکنے والا آٹومیٹک ٹینک گیجنگ سسٹم: تنصیب میں تاخیر کا خطرہ

    ‎اسمگلنگ روکنے والا آٹومیٹک ٹینک گیجنگ سسٹم: تنصیب میں تاخیر کا خطرہ

    ‎تفصیلات کے مطابق، پٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے آٹومیٹک ٹینک گیجنگ (اے ٹی جی) سسٹم کی تنصیب پر تحفظات ظاہر کرتے ہوئے وزیر پٹرولیم کو خط لکھا ہے۔
    ‎ڈیلرز نے خط میں کہا کہ اے ٹی جی سسٹم کی تنصیب تیل کمپنیوں کی ذمہ داری ہے، کیونکہ سٹوریج، ڈسپنسرز اور پمپنگ سسٹم ان کے دائرہ کار میں آتے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ نجی تیل کمپنی وافی انرجی یہ اخراجات خود برداشت کر رہی ہے، اور مطالبہ کیا کہ یہ سسٹم ریفائنریز، سٹوریج ٹرمینلز اور گاڑیوں پر بھی نصب کیا جائے۔
    ‎ڈیلرز کا اصرار ہے کہ اے ٹی جی سسٹم کا تکنیکی اور مالی بوجھ ڈیلرز پر نہ ڈالا جائے بلکہ تیل کمپنیاں یا حکومت اسے سنبھالیں۔ خط میں مزید کہا گیا کہ یہ سسٹم اسمگل شدہ تیل کی فروخت روکے گا اور آئل سپلائی چین کو شفاف بنائے گا۔

  • صحافی نادر بلوچ کو غیرقانونی ہراساں نہ کیا جائے، اسلام آباد ہائیکورٹ

    صحافی نادر بلوچ کو غیرقانونی ہراساں نہ کیا جائے، اسلام آباد ہائیکورٹ

    اسلام آباد ہائیکورٹ ،صحافی نادر بلوچ کی این سی سی آئی اے کی جانب سے جاری نوٹسز کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی

    نادر بلوچ کو غیرقانونی ہراساں نہ کیا جائے، اسلام آباد ہائیکورٹ نے این سی سی آئی اے کو ہدایت کر دی،اسلام آباد ہائیکورٹ کا دائرہ اختیار نہ ہونے پر درخواست گزار نے پٹیشن واپس لے لی ، اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس سرفراز ڈوگر نے کہا کہ لاہور سے نوٹس ہوا ہے یہ لاہور ہائیکورٹ کا دائرہ اختیار ہے،ہم یہاں سے نوٹس کریں گے تو وہ لاہور سے فائل لے کر یہاں آئیں گے، وکیل نے استدعا کی کہ لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کرنے تک این سی سی آئی اے کو ہراساں کرنے سے روک دیا جائے،عدالت نے ہدایت کی کہ این سی سی آئی اے غیرقانونی ہراساں نہ کرے، ابھی تو انکوائری ہو رہی ہے آپ نے جواب دینا ہے ،بیرسٹر عبد الاحد کھوکھر نے کہا کہ ہم نے جواب دیا ہے، ہم نے الزامات کی تفصیل مانگی ہے، عدالت نے درخواست واپس لینے کی بنیاد پر نمٹا دی

  • سندھ کو توڑنے کی بات کرنے والے جمہوریت کے دشمن ہیں، شیری رحمان

    سندھ کو توڑنے کی بات کرنے والے جمہوریت کے دشمن ہیں، شیری رحمان

    پیپلز پارٹی کی سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ سندھ ہماری طرف سے ایک اٹوٹ حیثیت رکھتا ہے، جو اس کو توڑنے کی بات کرے وہ جمہوریت کے دشمن ہے۔ سندھ کو متنازع کردینا آئین اور جمہوریت کے منافی ہے۔

    سینیٹ اجلاس کے دوران خطاب کرتے ہوئے شیری رحمان کا کہنا تھا کہ 21 فروری کو سندھ اسمبلی سے اہم قرارداد منظور کی گئی۔ سندھ کی وحدت کے حوالے سے بات کی گئی۔ ہم سندھ کی عظیم حیثیت کی بات کرتے ہیں، بیک ڈور سے آپ یہ سب نہیں کرسکتے، ایسی کوئی بات شروع کرنے کیلئے صوبائی اسمبلی کی دو تہائی اکثریت کی ضرورت ہے، پیپلز پارٹی بھی ہر اکائی اور وحدت کی علامت ہے، اگر کوئی تقسیم کی بات کرتا ہے تو ہم سیسہ پلائی دیوار بن کر کھڑے ہوجاتے ہیں، سندھ کے حوالے سے بیک ڈور سیاست کی جاتی ہے، ہمیں مزاحمتی اور مذمتی سیاست بھی کرنا آتی ہے۔

  • راشن اور ملازمت کا جھانسہ، خاتون سے مبینہ اجتماعی زیادتی

    راشن اور ملازمت کا جھانسہ، خاتون سے مبینہ اجتماعی زیادتی

    لاہور کے علاقے کاہنہ میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں راشن اور روزگار دلوانے کا جھانسہ دے کر خاتون کو مبینہ طور پر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا۔ پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے دونوں نامزد ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے جبکہ مزید تفتیش جاری ہے۔

    پولیس ذرائع کے مطابق متاثرہ خاتون کو کاہنہ سے ویلنشیا ٹاؤن بلایا گیا تھا۔ ملزمان نے مبینہ طور پر اسے یقین دہانی کرائی کہ اسے راشن اور ملازمت فراہم کی جائے گی۔ خاتون جب طے شدہ مقام پر پہنچی تو وہاں موجود دو افراد نے اسے مبینہ طور پر زبردستی اپنی حراست میں لے کر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا۔واقعے کے بعد خاتون نے ہمت کرتے ہوئے پولیس سے رجوع کیا اور تحریری شکایت درج کرائی۔ پولیس نے فوری طور پر مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کی اور جدید ٹیکنالوجی اور خفیہ معلومات کی مدد سے دونوں ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان کو مزید قانونی کارروائی اور تفتیش کے لیے جینڈر سیل کے حوالے کر دیا گیا ہے، جہاں متاثرہ خاتون کا بیان بھی قلمبند کیا جا رہا ہے۔

    پولیس حکام کے مطابق متاثرہ خاتون کا طبی معائنہ بھی کروایا گیا ہے اور فرانزک شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں تاکہ کیس کو مضبوط بنیادوں پر عدالت میں پیش کیا جا سکے۔ حکام نے یقین دہانی کرائی ہے کہ ملزمان کو قانون کے مطابق سخت سزا دلوانے کے لیے تمام قانونی تقاضے پورے کیے جائیں گے

  • بنگلہ دیش نیشنل کرکٹ چیمپیئن شپ ، نئے ٹیلنٹ کی تلاش کے لیےسخت قوانین

    بنگلہ دیش نیشنل کرکٹ چیمپیئن شپ ، نئے ٹیلنٹ کی تلاش کے لیےسخت قوانین

    مقابلے کا معیار بہتر بنانے کیلئے بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) نے 64 ٹیموں پر مشتمل نیشنل کرکٹ چیمپیئن شپ کے لیے عمر اور رہائشی قوانین مزید سخت کر دیے ہیں –

    اتوار سے شروع ہونے والے 2 درجوں پر مشتمل 50 اوورز کے اس ٹورنامنٹ میں اب کسی بھی ٹیم کو 30 سال سے زیادہ عمر کے 4 سے زیادہ کھلاڑی میدان میں اتارنے کی اجازت نہیں ہوگی،اس اقدام کا مقصد بڑی عمر کے کھلاڑیوں کی شرکت کی حوصلہ شکنی اور انڈر 23 ٹیلنٹ کی منظم تیاری کو فروغ دینا ہے،نئے قواعد کے تحت ٹیمیں اپنے ضلع سے باہر کے زیادہ سے زیادہ 3 کھلاڑی شامل کر سکیں گی، جس سے ماضی کی اس روایت کا خاتمہ ہو گیا ہے جس میں بعض اوقات مکمل اسکواڈ غیر مقامی کھلاڑیوں پر مشتمل ہوتا تھا۔

    5 جی سروسز کا آغاز:وزیراعظم آزاد کشمیر نے عوام کو خوشخبری سنادی

    ٹورنامنٹ میں 32، 32 ٹیموں کے 2 درجوں میں تقسیم کیا گیا ہے اور ترقی و تنزلی کا نظام بھی نافذ ہوگا ٹاپ درجے کے گروپ فاتحین اپریل 2026 میں ہونے والے 3 روزہ مقابلوں میں شرکت کریں گے جبکہ نچلی 8 ٹیموں کو ریلیگیشن کا سامنا کرنا پڑے گانئے ٹیلنٹ کی تلاش کے لیے بورڈ نے 16 مقامات پر کوچز تعینات کیے ہیں جو خصوصی اسکاؤٹنگ پروگرام کے تحت کارکردگی کا جائزہ لیں گے۔

    کاش مریم نواز کراچی آجائیں تو یہاں بھی بہتری ہوسکے،مومنہ اقبال

    دوسری جانب پیشہ ورانہ معیار بہتر بنانے کی کوششوں کے باوجود بنیادی سہولیات کے مسائل بھی سامنے آئے افتتاح سے قبل چندپور کی ٹیم سامان سمیت آٹو رکشہ میں سفر کر رہی تھی کہ راستے میں حادثہ پیش آیا، جس کے نتیجے میں ایک کھلاڑی زخمی ہوگیا۔ یہ واقعہ ملکی کرکٹ کے انفراسٹرکچر سے متعلق چیلنجز کی نشاندہی کرتا ہے۔