Baaghi TV

Category: ایبٹ آباد

  • صوبہ ہزارہ کے قیام کےلئے اپوزیشن کا مطالبہ چیئرمین موومنٹ کا خطاب

    صوبہ ہزارہ کے قیام کےلئے اپوزیشن کا مطالبہ چیئرمین موومنٹ کا خطاب

    ایبٹ آباد چیئرمین صوبہ ہزارہ تحریک سابق وفاقی وزیر ایم پی اے سردار محمد یوسف نے کہا ہے کہ ہزارہ صوبہ کے قیام کے لئے تمام اپوزیشن جماعتیں متحد ہیں،حکومت صوبہ ہزارہ کے قیام کےلئے اپوزیشن کے مطالبہ پر غور کرے،صوبہ ہزارہ تحریک عملی جدوجہد جاری رکھے ہوئے ہیں،سیاسی وابستگیوں سے بالاتر ہیں،ہمارا نصب العین صوبہ ہزارہ ہے،ملک میں نئے صوبے انتظامی بنیادوں پر ضرورت بن چکے ہیں،آبادی کے تناسب اور مسائل کے حل کے لئے صوبہ ہزارہ کا قیام ناگزیر ہے،اس تحریک کو منطقی انجام تک پہنچا کر دم لیں گے

    اور متحد ہو کر آواز اٹھاتے رہیں گے،شہداء ہزارہ کو عقیدت پیش کرنے کے لئے کورونا کی صورتحال میں تقریب کو محدود کیا ہے جس میں بلاتفریق تمام سیاسی جماعتوں کے قائدین کو دعوت دی ہے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے یہاں ایبٹ آباد پریس کلب میں صوبہ ہزارہ تحریک کے زیر اہتمام شہداء صوبہ ہزارہ کانفرنس میں خطاب کرتے ہوئے کیا

    ،اس موقع پر رکن قومی اسمبلی مرتضی جاوید عباسی،ایم پی اے مولانا عبید الرحمن،سابق ایم پی اے آمنہ سردار،عبدالستار خان، میاں ضیاء الرحمن ،مظہر علی قاسم ،سابق امیدوار صوبائی اسمبلی عبدالرزاق عباسی کے علاوہ قومی وطن پارٹی کے مرکزی ڈپٹی جنرل سیکرٹری احمد نواز خان،ہزارہ موومنٹ پاکستان کے چیئرمین اسد خان جدون،سید ریاض علی شاہ ممبر سپریم کونسل صوبہ ہزارہ تحریک ،ڈسٹرکٹ کوآرڈینیٹر کوہستان پرنس فضل حق،

    جمعیت اہلحدیث کے امیر مولانا سرفراز فاروقی،ہزارہ عوامی تحریک کے جاوید خان جدون ،سردار فدا حسین چیئرمین ایبٹ آباد بچاؤ تحریک نے بھی خطاب کیا ،اس موقع پر سابق امیدوار قومی اسمبلی ضلعی صدر ایبٹ آباد ملک محبت اعوان، سابق ضلع ناظم مانسہرہ سید غلام ،جنرل سیکرٹری زوالفقار جاوید عباسی، ایم کیو ایم پاکستان کے اعجاز قریشی،مسلم لیگ ن کے رہنمامحمدنبیل عباسی ،سردار زوق اختر ، گل بادشاہ ،تاجر رہنماوں کے علاوہ دیگر بھی موجود تھے،

    چیئرمین صوبہ ہزارہ تحریک سردار محمد یوسف کا کہنا تھا قومی اسمبلی میں مرتضی جاوید عباسی نے صوبہ کا بل پیش کیا ہوا ہے اور پی ٹی آئی کے علی خان جدون نے بل پیش کیا ہے،انہوں نے کہا کہ صوبہ کے قیام کے لئے کسی بھی جماعت کی کوشش کو سراہتے ہیں ،یہ تحریک کسی سیاسی مقاصد کے لئے نہیں ہے،سردار محمد یوسف کا کہنا تھا صوبہ ہزارہ تحریک کا ایک مقصد صوبہ کی جدوجہد ہے اس کو منطقی انجام تک پہنچا سکیں اس کے لئے دوسری جماعتوں کی حمایت بھی حاصل ہے،یہ تحریک ذندہ اور جاری وساری ہے، انہوں نے سپیکر خیبر پختون خوا اسمبلی مشتاق غنی نے شہداء ہزارہ کے لئے 70لاکھ کی منظوری لی اس پر ان کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں

    ،رکن قومی اسمبلی مرتضی جاوید کا کہنا تھا شہداء ہزارہ کی قربانی پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں،اور بات کا اعادہ کرتے ہیں کہ صوبہ ہزارہ کے قیام کے مطالبہ پر اہلیان ہزارہ متفق ہیں،عوام کی سو فیصد حمایت ہے اب پارلیمان کا کام ہے ,ہزارہ کے منتخب عوامی نمائندے اس کو پارلیمنٹ میں لے کر آئیں ،صوبہ ہزارہ کے بل کو متفقہ طور پر جمع کرانے کے لئے حکومت کا ساتھ دینے کے لئے تیار ہیں اس بل کے لئے 153اراکین اسمبلی کی حمایت حاصل ہے،مقررین کا کہنا تھا ہزارہ صوبہ کی جدوجہد کرنے والی تمام جماعتیں ایک پلیٹ فارم پر آجائیں، منتخب ممبران سینٹ،قومی اسمبلی ،صوبائی اسمبلی سے متفقہ قرارداد کی منظوری حاصل کریں،اختتام پر شہداء کی قربانیوں پر فاتحہ خوانی بھی کی گئی۔

  • سانحہ بارہ اپریل کے شہدا کو ابھی تک کوئی انصاف نہ مل سکا

    سانحہ بارہ اپریل کے شہدا کو ابھی تک کوئی انصاف نہ مل سکا

    ایبٹ اباد سانحہ بارہ اپریل کے شہدا کی گیارویں برسی آج منائی جاے گی گیارہ سال گزرنے کے باوجود شہدا اور زخمیوں کو انصاف نہیں مل سکا گیارہ سال بعد دس لاکھ روپے معاوضہ کا اعلان آج بھی الگ الگ دوپروگرام ہوں گے قاہد تحریک صوبہ ہزارہ بابا حیدر زمان کی وفات کے بعد صوبہ ہزارہ کی آواز بھی خاموش ہو گی ہے

    بارہ اپریل کو گیارہ سال قبل صوبہ ہزارہ کا پر امن احتجاج کرنے والوں پر گولیاں برسائی گی جس میں سات نوجوان شہید اور شق سے زاہد افراد ذخمی ہوے ہیں گیارہ سال گزرنے کے باوجود نہ تو شہدا کی ایف آئی آر درج ہوئی

    اور نہ ہی شہدا کو انصاف ملا گیارہ سال بعد سپکیر کے پی اسمبلی مشتاق احمد غنی کی کوششوں سے شہدا کیلے گیارہ سال بعد دس لاکھ روپے کا اعلان کیا گیا ہے سج گیارویں برسی کے موقع پر بھی تحریک صوبہ ہزارہ اور صوبہ ہزارہ کے پروگرام بھی الگ الگ ہوں گے

  • شہید صحافی کے قاتلوں کی عدم گرفتاری کے خلاف صحافی سراپا اجتجاج

    شہید صحافی کے قاتلوں کی عدم گرفتاری کے خلاف صحافی سراپا اجتجاج

    ایبٹ آباد یونین آف جرنلسٹس کے زیر اہتمام کرک میں شہید کئیے جانے والے صحافی وسیم عالم کے قاتلوں کی عدم گرفتاری کیخلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جس میں پریس کلب اور الیکٹرانک میڈیا ایسوسی ایشن کے عہدیداران اور صحافیوں کے علاوہ مقامی سیاسی و سماجی رہنماوں نے شرکت کی ایبٹ آباد یونین آف جرنلسٹس کے صدر طاہر حسین شاہ اور ایبٹ آباد پریس کلب کے صدر سردار نوید عالم نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسوقت پاکستان صحافیوں کیئلیئے خطرناک ترین ممالک میں شامل ہے

    جسکی وجہ حکومت کی غیر سنجیدگی اور صحافیوں کو تحفظ فراہم کرنے کے حوالے سے اقدامات کا فقدان ہے موجودہ حکومت کے دور میں درجنوں صحافیوں کو شہید کیا گیا مگر انکے کیسز میں کوئ پیش رفت نہیں ہو سکی زبانی دعووں کی بجائے عملی اقدامات کی اشد ضرورت ہے

    پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس اور کرک کی صحافی برادری اس سلسلے میں جو بھی لائحہ عمل طے کریگی ایبٹ آباد کے صحافی ہراول دستے کے طور پر ستاتھ ہونگےاس موقع پر اے یو جے کے جنرل سیکریٹری عاطف قیوم نے احتجاجی مظاہرے میں مقامی سیاسی وسماجی رہنماوں کی جانب سے اظہار یکجہتی کرنے پر انکا شکریہ ادا کیا

  • تھیلیسیمیا کے مریضوں کیلیے بلڈ ڈونیشن کیمپ کا انعقاد

    تھیلیسیمیا کے مریضوں کیلیے بلڈ ڈونیشن کیمپ کا انعقاد

    ایبٹ أباد(حمداللہ خان سے )سیم انسٹی ٹیوٹ آف اسپیشل ایجوکیشن اینڈ ریہبلیٹیشن اور ہمدرد ویلفیٸر ٹرسٹ کی جانب سے تھلیسمیا کے مریضوں کےلیے بلڈ ڈونٹیشن کیمپ کا انعقادکیاگیا جس میں بڑی تعداد میں نوجوان لڑکے اور لڑکیوں کے ساتھ ساتھ ہمدرد ویلفیئر ٹرسٹ کی سربراہ ساجدہ سردار اور سیم کے اسٹاف نے بڑھ چڑھ کر خون کےعطیات دیے عوامی وسماجی حلقوں کی جانب سے دونوں اداروں کےسربراہان کوخراج تحسين پیش کیاگیا

    یادرہے کہ سیم انسٹیٹیوٹ أف سپیشل ایجوکيشن عرصہ دراز سےمعزور بچوں کی أواز بننے کےساتھ ساتھ غریب عوام کی بھی خدمت کرنےمیں مصروف ہےاس کیمپ کی سب سے خاص بات سیم انسٹیٹیوٹ کی بانی میڈم ثمینہ کوثر کے بیٹے کےعا رج علی راجہ جو ایک اسپیشل بچہ ہے اس نے بھی بہت جذبے کے ساتھ اپنا خون کا عطیہ دیا ۔اس کیمپ کا مقصد رمضان اور كرونا کے دوران بلا تہطل خون کی فراہمی تھا ۔مریض بچوں کے والدین کو موقع پر ہی خون فراہم کر دیا گیا تھا ۔

  • کروڑوں روپے کی لاگت سے بنائی گئی سڑک ٹوٹ پھوٹ کا شکار

    کروڑوں روپے کی لاگت سے بنائی گئی سڑک ٹوٹ پھوٹ کا شکار

    ایبٹ آباد محکمہ سی این ڈبلیو اور انٹی کرپشن نے سپیکر خیبر پختون خواہ اور صوبائی حکومت کے احکامات ماننے سے صاف انکار کر دیا ہے کڑوڑں روپے کی لاگت سے تعمیر ہونے والی لینک روڈ کی سڑک ٹوٹ گی سڑک پر ٹاقیاں لگانے کا کام شروع عوام کی جانب سے شدید احتجاج کا اعلان کر دیا ہے انٹی  کرپشن نے کبوتر کی طرح آنکھیں بند کر لی ہیں کڑوڑں روپے کے فنڈز ضائع ہو گے سرکاری خزانہ کو شیر مادر سمجھ کرہڑپ کر لیا گیا ہے ٹاقیاں ایک ہفتہ میں ہی اکھڑ جاہیں گی

    زرائع کے مطابق تقریب ایک سال قبل کڑوڑں روپے کی لاگت سے تعمیر ہونی والی لینک روًڈ کی سڑک کھنڈرات کا منظر پیش کر رہی ہے جگہ جگہ سے سڑک  اکھڑ چکی ہے اور اس تبائی کا سپیکر خیبر پختونخواہ خواہ اسمبلی نے اس کانوٹس کیا اور تمام سڑک دوبارہ تعمیر کرنے کا حکم دیا ہے 

    اور کہا کے ایک مہینہ میں دوبارہ کام شروع نہیں ہوا ہے تو کیس انٹی کرپشن کو بھیجا جاے گا مگر سپکر کی ڈیڈ لاہین کے دو مہینہ بعد سی اینڈ ڈبلیو کی جانب سے ٹاقیاں لگانے کا کام شروع کر دیا ہے جس اہلیانہ علاقہ نے صوبائی حکومت سے فوری نوٹس لینے اور تحقیقات کا مطالبعہ کیا ہے جبکہ اس کرپشن پر وزیر اعظم پوٹر پر بھی شکایت درج کرادی گی ہے

  • ایبٹ آبا د میں میگا پراجیکٹ  گڑھی حبیب اللہ تا بوئی روڈ کا باضابطہ افتتاح

    ایبٹ آبا د میں میگا پراجیکٹ گڑھی حبیب اللہ تا بوئی روڈ کا باضابطہ افتتاح

    ایبٹ آباد:حلقہ پی کے 36 کیلئے میگا پراجیکٹ گڑھی حبیب اللہ تا بوئی روڈ کا باضابطہ افتتاح کر دیا گیا ممبر صوبائی اسمبلی حلقہ پی کے 36 نذیر احمد عباسی نے اہم منصوبے کا باضابطہ افتتاح کر دیا منصوبے پر 23 کروڑ سے زاہد رقم خرچ ہوگی افتتاحی تقریب میں ممبر صوبائی اسمبلی حلقہ پی کے اکتیس بابر سلیم سواتی ، ممبر صوبائی اسمبلی حلقہ پی کے تیس احمد حسین شاہ کی شرکت ,پروگرام میں پی ٹی آئی رہنماؤں کے ساتھ ساتھ مقامی سیاسی عمائدین ، ایبٹ آباد و مانسہرہ سے تحریک انصاف کے عہدیداران اور کارکنان کی بھرپور شرکت ۔

    افتتاحی تقریب سے خطاب کر تے ہوئے ایم پی اے پی کے چھتیس نذیر احمد عباسی نے کہاکہ مجھے نہایت خوشی ہے کہ آج ایک اہم منصوبے کا افتتاح کر رہا ہوں 20 سال گڑھی بوئی روڈ کی تعمیراور تکمیل سے عوام الناس گڑھی سے بوئی ، بوئی سے نمبل اور نمبل سے کوہالہ بہترین سفری سہولیات استعمال کر سکیں گے

    چار یونین کونسل کی عوام کے ساتھ ساتھ پورے سرکل اور حلقے کو فائدہ ہوگا ، اس اہم رابطہ سڑک کی تعمیر سے ٹور ازم پر بھی نہایت مثبت اثرات مرتب ہونگے ، سیاح با آسانی اس شاہراہ کو استعمال کر تے ہوئے کوہالہ سے ناران کاغان اور پھر کشمیر تک جا سکتے ہیں ، عوام الناس کا یہ دیرینہ مطالبہ تھا ، بڑی ضرورت تھی ،اس ضرورت کو پورا کرنے کے لیے باقی دو ساتھی ممبران اسمبلی احمد حسین شاہ اور بابر سلیم سواتی نے بھی بھرپور تعاون کیا اور کردار ادا کیا انکا بھی شکر گزار ہوں ۔

    ایم پی اے نذیر احمد عباسی کا کہنا تھا کہ جس طرح احمد شاہ نے کہا کہ گرلز کالج گڑھی حبیب اللہ بنے گا ، یہ لوکیشن اچھی ہے ، وہاں سے سرکل بکوٹ کی بھی تین سے چار یوسیز کو فائدہ ہو گا ، روڈ تعمیر ہو جانے سے با آسانی طلباء کا پہنچنا آسان ہو جائیگا ، اسی طرح بوئی میں بھی کالج ضرور بنے گا اس کے لیے بھی تمام تر تیاریاں آخری مراحل میں ہیں ۔ ایم پی اے نذیر احمد عباسی کا مزید کہنا تھا کہ بہت ساری جگہوں پر سکولوں کی تعمیر ، چھوٹی رابطہ سڑکوں کے مطالبات بھی ہیں ، عوامی مطالبات کو پورا کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑینگے ، میری عادت ہے کہ میں کبھی بھی پہلے قبل ازوقت کسی منصوبے کا اعلان نہیں کر تا ، میں عملی کام کرنے کا حامی ہوں ، مجھے عوامی محرومیوں کا احساس ہے ، عوامی مطالبات کو پورا کرنے کے لیے تمام تر وسائل بروئے کا ر لائیں گے ، ایم پی اے نذیر عباسی کا مزید کہنا تھا

    کہ میں اس موقع پر وزیر اعلیٰ خیبر پختونخواہ محمود خان اور وزیر اعظم پاکستان عمران خان کا بھی شکریہ ادا کر تا ہوں کہ پسماندگی علاقوں میں تعمیرو ترقی کا عمل شروع کرنے کے لیے ہمیشہ ہی رہنمائی کی گئی ، موجود معاشی زبوحالی کے باوجود بھی اہم منصوبوں کے لیے فنڈنگ کی گئی اس موقع ایم پی اے احمد حسین شاہ اورایم پی اے بابر سلیم سواتی نے بھی خطاب کرتے ایم پی اے نزیر عباسی کا شکریہ ادا کیا اور روڈ کے حوالے سے ہر قسم کی مدد فرائم کرنے کا اعلان کیا۔

  • ایبٹ آباد کی عوام کے لیے ایک  اچھی خبر  رمضان ریلیف پیکج کا افتتاح

    ایبٹ آباد کی عوام کے لیے ایک اچھی خبر رمضان ریلیف پیکج کا افتتاح

    ایبٹ آباد (حمداللہ خان سے ) سپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی مشتاق احمد غنی نے آج مری روڈ ایبٹ آباد پر قائم یوٹیلیٹی سپر سٹور پر رمضان ریلیف پیکج کا افتتاح کردیا. رمضان کی آمد آمد ہے اور لوگ پہلے ہی مھنگائی پر کافی پریشان تھے جس کی خاطر فرزند ایبٹ آباد سپیکر مشتاق غنی نے پورے ایبٹ آباد و ہزارہ ریجن میں یوٹیلیٹی سٹورز پر عوام کو سستی اور معیاری کھانے پینے و دیگر ضروریات زندگی کی فراہمی ممکن بنانے کے احکامات دئیے.

    یوٹیلیٹی سٹور پر اشیائے خوردنی کا معیار اور قیمتیں چیک کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ انشاء اللہ رمضان المبارک میں کسی چیز کی کوئی کمی نہی ہوگی. حکومت نے 19 اشیاء جن میں گھی, دالیں, آٹا, چینی و غیرہ شامل ہیں, پر سبسڈی دی ہے تاکہ عوام کو بازار سے کم ریٹ پر سامان میسر ہو.

    انھوں نے کہا کہ انھوں نے ضلعی انتظامیہ کو ہدایات جاری کی ہیں کہ اگر کوئی دکاندار یوٹیلیٹی سٹورز سے چیزیں خریدگا اور وہ اسکی دکان سے برآمد ہونگی تو اس دکاندار کو قانون کے مطابق سزا دی جائے گی. اسی طرح وہ عوام سے بھی اپیل کرتے ہیں کہ اپنی ضرورت کے مطابق چیزیں اٹھائیں اور دوسروں کا حق نہ ماریں تاکہ اس ماہ مبارک میں سب کو کھانے پینے کی چیزیں سستے داموں میسر ہوں.

  • زیادہ کرایہ لینے والی گاڑیوں کے خلاف ٹریفک پولیس کی  کارروائی جاری

    زیادہ کرایہ لینے والی گاڑیوں کے خلاف ٹریفک پولیس کی کارروائی جاری

    ایبٹ آباد میں دوران بندش ٹرانسپورٹ لوکل روٹس پر کرایوں میں خود ساختہ اضافہ کرنے والوں کے خلاف ٹریفک پولیس کی بھرپور کاروائیاں تفصیلات کے مطابق صوبائی حکومت کے احکامات پر آئوٹ ڈسٹرک گاڑیوں پر پابندی کے دوران ایبٹ آباد شہر میں لوکل گاڑیوں پر زیادہ کرایہ وصول کرنے والوں کے خلاف عوامی شکایات کا نوٹس لیتے ہوئے ایس ایس پی ٹریفک طارق محمود خان نے جملہ سیکٹر انچارجوں کو سخت ہدایات جاری کیں کہ جو بھی گاڑی زاہد کرایہ وصول کرے اسکے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے

    جس پر فوراً ایکشن لیتے ہوئے ٹریفک پولیس ایبٹ آباد کی طرف سے شہرمیں مختلف مقامات پر سخت ناکہ بندیاں لگائیں گئیں اور زاہد کرایہ وصول کرنے والے ان ڈرائیوز کے خلاف سخت قانونی کاوائی کرتے ہوئے بھاری جرمانے عائد کیے گئے.

  • ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس ہزارہ ریجن ,,سیلور فرانزک،، کے حوالے سے خطاب

    ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس ہزارہ ریجن ,,سیلور فرانزک،، کے حوالے سے خطاب

    ایبٹ آباد(حمداللہ خان نمائندہ باغی ٹی وی) ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس ہزارہ ریجن میرویس نیاز کی زیر صدارت”سیلولر فرانزک“کے حوالے سے ریجنل کانفرنس ہال ایبٹ آباد میں کرونا وائرس سے بچاؤ کے حفاظتی اقدامات کو اپناتے ہوئے ماسک کے استعمال اور سماجی فاصلہ کو برقرار رکھتے ہوئے ایک روزہ ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں تمام اضلاع کے ایس پی انوسٹی گیشن صاحبان، حساس اداروں کے افسران و دیگر پولیس افسران نے شرکت کی۔ ایس ایس پی کیپٹن (ر) محمد الیاس ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل ٹیکنیکل آئی بی نے شرکاء کو اہم اور ان ٹریس مقدمات میں جدید ٹیکنالوجی کو بروئے کار لانے اورزیر تفتیش مقدمات کے مختلف پہلوؤں سے تفتیشی عمل کو بہتر بنانے اور اصل ملزمان کو ٹریس کرنے کے حوالے سے تفصیلی آگاہی فراہم کی۔

    تفصیلات کے مطابق انہوں نے موبائل سی ڈی آر،وقوعہ کے وقت مجرمان کی لوکیشن اورجائے وقوعہ پر استعمال ہونیوالے موبائل فونز کی مکمل معلومات حاصل کرنے کیساتھ ساتھ اس جگہ کی جیو فرائزنک کرنے کے حوالے سے بھی شرکاء ورکشاپ کو لیکچر دیا۔ ڈی آئی جی ہزارہ میر ویس نیاز نے اس موقع پر پولیس افسران سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ پولیس اور دیگر اداروں کا آپس میں تعاون انتہائی ضروری ہے۔ تفتیش کے عمل میں مزید بہتری لانے کیلئے ہم نے یہ ٹریننگ سیشن رکھا ہے ا س کا مقصد یہی ہے کہ ہم اپنے تفتیشی افسران کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو مزید بہتر بنائیں تاکہ مشکل تفتیشی مقدمات میں تفتیشی افسران کو کیس میں حل کرنے میں آسانیاں پیدا ہو سکیں۔انہوں نے مزید کہا کہ تفیش کے عمل کو بہتر بنانے کیلئے کون سی چیزیں ضروری ہیں اور جو چیزیں نئی متعارف ہوئی ہیں ان کے بارے میں آگاہی اورمستقبل میں کیا ہونے جا رہا ہے اور پہلے جو گزر چکا ہے اس میں کیا بہتری لائی جا سکتی تھی اور جو خامیاں تفتیش کے عمل میں کی گئیں ان کو کیسے دور کیا جائے۔ اس ٹریننگ سیشن کیلئے SSP کیپٹن (ر) محمد الیاس ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل ٹیکنیکل آئی بی کو ہم نے مدعو کیا ہے ہم ان کے مشکور ہیں کہ انہوں نے اپنے قیمتی وقت میں سے ہمارے لئے ٹائم نکالا اور یہاں تشریف لائے اور انتی بہترین معلومات سے ہمارے تفتیشی افسران کو آگاہی بہم پہنچائی۔انہوں نے تمام شریک افسران سے کہا کہ آپ لوگ اس ٹریننگ سیشن سے بھر پور فائدہ اٹھائیں،مقدمات کی تفتیش میں ٹیکنیکل پیچیدگیوں کے متعلق الیاس صاحب سے معلومات حاصل کریں اور اپنے پیشہ ورانہ فرائض میں ان چیزوں کو لاگو کریں اور اپنے اہم مقدمات کی تفتیش کو بہتر بنانے کیلئے کوشش کو مزید بہتر کر کے اصل مجرمان تک پہنچ کر ان قانون کے مطابق سزا دلوائیں۔

  • اہلسنت والجماعت کے صوبائی و ضلعی رہنماؤں کی پریس کانفرنس

    اہلسنت والجماعت کے صوبائی و ضلعی رہنماؤں کی پریس کانفرنس

    ایبٹ آباد( نمائندہ باغی ٹی وی)بٹگرام انتظامیہ اورپولیس ہوش کے ناخن لے‘اہلسنت والجماعت کے صوبائی صدر سمیت دیگرقائدین کیخلاف درج ایف آئی آرانتظامیہ اور پولیس فی الفورواپس لے‘اگرمقدمہ خارج نہ کیاگیانہ صرف خیبرپختونخوابلکہ ملکی سطح احتجاج کریں گے‘حالات کی خرابی کی ذمہ داربٹگرام انتظامیہ پولیس ہوگی‘اہلسنت والجماعت کودیوارکیساتھ نہ لگایاجائے انتظامیہ دوہرے معیاراختیارنہ کرے‘کمشنرہزارہ اورآرپی او ذمہ داری کامظاہرہ کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنربٹگرام اورڈی پی اوسے کوہدایت کرے کہ وہ ہمارے قائدین کے خلاف دائرمقد مہ واپس لے ان خیالات کااظہار جمعہ کے روزاہلسنت والجماعت کے صوبائی نائب صدرحاجی نوازخان‘ضلعی امیرشیرافضل خان‘طفیل معیاویہ‘ مولاناشعیب‘ آصف‘چن زیب خان نے ایبٹ آبادپریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا

    تفصیلات کے مطابق انہوں نے کہا کہ بٹگرام میں تحفظ ختم نبوت وتحفظ صحابہ واہلبیت کے حوالے سے انتہائی پرامن دینی کانفرنس تھی کوئی سیاسی جلسہ نہیں تھا۔حکومت کروناکی آڑمیں ہماری عبادات خراب نہ کرے اورتوہین ختم نبوت توہین صحابہ واہلبیت کے مرتکب افرادکوکڑی سزادے‘ایسے مجرموں کی پشت پنائی نہ کرے اوراقلیت اوراکثریت پرفوقیت نہ دے انہوں نے کہاکہ اگر محرم الحرام کے جلوسوں پر کرونا کے باوجودپابندی نہیں ہے ہماری مذہبی تقریبات اورعبادات پرپابندیاں لگانے سے بازرہیں ہم پرامن لوگ ہیں امن چاہتے ہیں ہمارے امن کوکمزوری نہ سمجھاجائے۔انہوں نے کہا کہ ہمیں عدلیہ پر مکمل اعتمادہے اوروہ آزادی سے بغیرکسی دباؤکے میرٹ پر فیصلے کررہے ہیں انہوں نے کہا کہ حکومت گستاخ صحابہ کوتحفظ دے کرملک فرارکروارہی ہے۔جبکہ تحفظ ختم نبوت اورتحفظ صحابہ واہلبیت کے سپاہیوں کیخلاف مقدمات درج کررہی ہے