Baaghi TV

Category: ایبٹ آباد

  • کورونا وائرس کی بڑھتی ہوئی تیسری خطرناک لہر پر  تفصیلی اجلاس منعقد ، لائحہ عمل طے

    کورونا وائرس کی بڑھتی ہوئی تیسری خطرناک لہر پر تفصیلی اجلاس منعقد ، لائحہ عمل طے

    ایبٹ آباد(حمداللہ خان سے)کمشنر ہزارہ ڈویژن ریاض خان محسود نے منگل کے روز ہزارہ ڈویژن کے علماء کرام، سیاسی پارٹیوں کے مقامی رہنما، میڈیا, تاجر برادری، اپوزیشن، اقلیتی برادری کے نمائندوں اور زندگی کے ہر شعبہ سے تعلق رکھنے والے لوگوں کے نمائندوں کے ساتھ کمشنر ہاؤس ایبٹ آباد میں کورونا وائرس کی بڑھتی ہوئی تیسری خطرناک لہر پر ایک تفصیلی اجلاس منعقد کیا۔ آل ٹریڈ فیڈریشن ایبٹ آباد کے صدر ثاقب خان جدون جنرل سیکرٹری خالد اسلم اعوان ،سینئر نائب صدر حاجی شہزاد گل اعوان ، ایم این اے پرنس محمد نواز خان، ایم این اے سجاد اعوان، ایم پی اے نزیر عباسی، ایم پی اے مومنہ باسط، ایم پی اے اورنگزیب نلوٹھہ، ڈی آئی جی ہزارہ ڈپٹی کمشنرز اور پولیس افسران بھی اس موقع پر موجود تھے۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے آل ٹریڈ فیڈریشن کے صدر ثاقب خان جندون نے کہا کہ کورونا وائرس کی تیسری لہر بہت زیادہ خطرناک ہے لہذا ہزارہ ڈویژن کے علماء کرام، سرکاری مشینری میڈیا اور زندگی کے ہر شعبے سے وابستہ افراد نے ہزارہ ڈویژن کے عوام میں شعور کی بیداری کا کام بھرپور طریقے سے کرنا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ ہزارہ ڈویژن کے لوگ تعلیم یافتہ ہیں ان کے شعور کی سطح بہت بلند ہے لہذا انہوں نے اس خطرناک بیماری کے خلاف متحد ہو کر اس سے اپنے آپ کو اور اپنی نئی نسل کو محفوظ کرنا ہے۔ انہوں نے اجلاس کے شرکاء کو کہا کہ آپ کو پورا معاشرہ سنتا اور فالو کرتا اس لیے آپ مساجد، عبادت گاہوں، بازاروں اور ٹرانسپورٹ میں کورونا وائرس کے بارے احتیاطی تدابیر پر سختی سے عملدرآمد کی تلقین کریں۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا مذہبی تہوار عید الفطر آ نے والی ہے اور اس موقع پر ہمارے لوگ بڑے جوش وجذبے سے ایک دوسرے کے ساتھ ملتے ہیں۔ عید کی خریداری کے لیے ہجوم جمع ہونے سے اس خطرناک بیماری کے پھیلنے کے امکانات ہے لہذا تمام زمہ دار حلقے اور مقامی انتظامیہ احتیاطی تدابیر پر سختی سے عملدرآمد کروائیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے پڑوسی ملک بھارت میں اس بیماری نے تباہی مچادی ہے اور ہمارے لوگوں کو چاہیے کہ وہ اس سے سبق لے اور حالات کو خراب ہونے سے بچانے کی بھرپور کوشش کریں۔ انہوں نے کہ اپنی آل ٹریڈ کی کابینہ کے ساتھ انتظامیہ کے ساتھ وہ خود بھی بازاروں کا دورہ کرینگے اور مجموعی صورتحال پر ذاتی طور پر کڑی نظر رکھیں گے۔

  • اسپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی کی زیر صدارت اعلی سطحی اجلاس

    اسپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی کی زیر صدارت اعلی سطحی اجلاس

    ایبٹ آباد، اسپیکر خیبرپختونخوااسمبلی مشتاق احمد غنی کی زیر صدارت صوبائی اسمبلی سیکریٹریٹ میں ڈی ایچ کیوہسپتال ایبٹ آباد کے حوالے سے ایک اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں کمشنر ہزارہ ریاض محسود , سپیشل سیکرٹری صحت ڈاکٹر فاروق جمیل،ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد معیث ثناء اللہ،محکمہ سی اینڈ ڈبلیوکے حکام،ایم ایس ڈی ایچ کیوایبٹ آباد ڈاکٹر عامر اسرار ودیگر افسران نے شرکت کی۔سپیکر صوبائی اسمبلی مشتاق غنی نے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے محکمہ صحت وسی اینڈ ڈبلیوکے حکام پر واضح کیا کہ ڈی ایچ کیوہسپتال ایبٹ آباد کو اب کٹیگری اے کا درجہ مل چکاہے اسلئے اس کی عمارت بھی کٹیگری اے کے شایان شان ہونی چاہئئے۔

    انہوں نے ہدایات جاری کی کہ جو پانچ عمارتیں مخدوش ہیں ان کو فوراً سے پیشتر گرادیا جائے کیونکہ کسی بھی قدرتی آفت کی صورت میں ان مخدوش عمارتوں سے جانی ومالی نقصا ن ہو سکتاہے۔انہوں نے مزید کہا کہ آپریشن تھیٹراور وارڈز میں کافی فاصلہ ہے جس سے سرجری کے مریضوں کو شدیدتکلیف کا سامناکرنا پڑتاہے, اسلئے آپریشن تھیٹراور وارڈز کو ایک ہی عمارت میں شفٹ کرنے کی منصوبہ بندی کی جائے تاکہ اگر کسی مریض کا آپریشن ہوتا ہے تو اس کو شفٹ کرنے میں کسی دقت کا سامنانہ کرنا پڑے۔

    انہوں نے سی اینڈ ڈبلیوکو ہدایات دی کہ ہسپتال کی سڑکوں اور ریمپز کی ازسرنو تعمیر کی جائے تاکہ سٹریچر اور وہیل چیئر پرلائے جانے والے مریضوں کو تکلیف نہ ہو۔

    انہوں نے حکام پر واضح کیا کہ فیز 1کو جلد ازجلداور مزید وقت ضائع کئے بغیر مکمل کیا جائے ساتھ میں چلڈرن ہسپتال کی ناگفتہ بہ حالت پر بھی توجہ دی جائے،چلڈرن ہسپتال کی حالت انتہائی خراب ہے جس پر جلد ازجلد کام شروع کرنا پڑیگا۔انہوں نے کہا کہ ڈی ایچ کیوایبٹ آباد کی تعمیر نو اور وہاں مریضوں کیلئے جدیدسہولیات کی فراہمی کے حوالے سے وہ خود وزیراعلیٰ خیبرپختونخواکے ساتھ کافی ملاقاتیں کر چکے ہیں اور وزیر اعلیٰ اور چیف سیکرٹری اس ہسپتال کی تعمیر نو اور یہاں سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے کافی سنجیدہ ہیں۔

  • دکانیں سیل ، چھ ہزار روپے کے جرمانے ، متعدد افرادحوالات میں بند ، انتظامیہ حرکت میں آگئی

    دکانیں سیل ، چھ ہزار روپے کے جرمانے ، متعدد افرادحوالات میں بند ، انتظامیہ حرکت میں آگئی

    ایبٹ آباد:کرونا وائرس کی بڑھتی ہوئی تیسری لہر کی روک تھام اور ایس او پیز پر عملدرآمد کروانے کے لیے ٹی ایم او ایبٹ آباد محمد افضل خان میدان میں آ گئے مین بازار ایبٹ آباد میں کاروائی ایس او پیز پر عمل درآمد نہ کرنے پر دو کانیں سیل چھ ہزار سے زاید روپے کے جرمانے عائد متعدد افراد حوالات بند کر دیے گئے،

    تفصیلات کے مطابق ایبٹ آباد شہر بھر میں کرونا وائرس کی تیسری لہر کے بڑھتے ہوئے کیسز اور کی روک تھام کے لیے بنائی جانے والی حکومتی ایس او پیز پر عملدرآمد کروانے کے لیے ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد کی خصوصی ہدایات پر ٹی ایم او ایبٹ آباد محمد افضل خان کی مین بازار ایبٹ آباد میں دیگر عملے کے ہمراہ کاروائیاں کرونا وائرس کی ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے پر تین دکانوں کو سیل کر دیا

    اسی طرح ماسک نا پہننے پر دس کے قریب شہریوں کو گرفتار کرکے حوالات میں بند کر دیا جن کے خلاف زیر دفعہ 188 کے تحت مقدمات رجسٹرڈ کیے جائیں گے اسی طرح کرونا وائرس کی ایسے پیس پر عملدرآمد نہ کرنے پر پانچ کے قریب دوکانداروں پر سات ہزار روپے سے زائد کے جرمانے آئے کیے گئے اسی طرح 47 کے قریب عام شہریوں کی جانب سے ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنے پر ان کے خلاف بھی سو سو روپے جرمانہ عائد کیا گیا اس حوالے سے ٹی ایم اے ایبٹ آباد کا کہنا تھا کہ کسی صورت کسی شہری اور دکاندار کو ایس او پیز کی دھجیاں بکھیرنے نہیں دی جائے گی انشاءاللہ روزانہ کی بنیاد پر میں اور میرا ٹی ایم اے سٹاف کرونا وائرس کی اس گھڑی میں فرنٹ لائن پر کام کرتا رہے گا

  • ایبٹ آباد ، مصنوعی مہنگائی کرنے والوں کے خلاف انتظامیہ متحرک

    ایبٹ آباد ، مصنوعی مہنگائی کرنے والوں کے خلاف انتظامیہ متحرک

    ایبٹ آباد:باغی ٹی وی کی خبروں پر ایکشن ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد کی ہدایت پر ایڈیشنل اسٹنٹ کمشنر کا لوٸر تناول کے بازروں پر چھاپے مصنوعی مہنگائی کرنے والے تاجروں کے خلاف کارواٸیاں عوام کا خراج تحسین تفصيلات کے مطابق پرائس کنٹرول کے حوالے سے کاروائیاں جاری عوامی شکایات میڈیا کی خبروں پر ایکشن لیتے ہوٸےڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد کی ہدایات پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ریونیو سید آصف اقبال کا لوٸر تناول کےکوٹھیالہ بازار اور صوبن گلی کا دورہ کیا

    گوشت سے متعلق شکایات پر 01 قصاب کو نوٹس جاری، ریٹ لسٹ کی خلاف ورزی پر متعقلہ دکانداروں پر 20،000 روپے جرمانہ عائد کرتے ہوئے میڈیکل سٹورزاور دیگر مارکیٹ کا معائنہ کیالوٸر تناول کی عوام نے کارواٸی پر ضلعی انتظامیہ کو خراج تحسین پیش کیا میڈیا سے گفتگو میں آصف اقبال نے کہا کہ عوام کو ریلیف دینے کے لیٸے تمام وساٸل کو بروٸے کار لایا جاٸے مصنوعی مہنگائی اور ذخیرہ اندوزی کرنے والوں کے ساتھ کوٸی رعایت نہیں برتی جاٸے گی

    غذا

  • انتظامیہ کی بے حسی ، غریب شہری ریلیف فنڈ کیلئے دربدر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور

    انتظامیہ کی بے حسی ، غریب شہری ریلیف فنڈ کیلئے دربدر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور

    ایبٹ آباد:اسسٹنٹ کمشنر آفس ریلیف فنڈ میں کرپشن کیس تاحال حل نہ ہوسکا غریب شہری ریلیف فنڈ کے حصول کے لیے دربدر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہمیں دفاتر کے چکر لگوائے جاتے ہیں ہمیں ہمارا حق کون دے گا دکن سیداں کے رہائشی غریب شخص کی میڈیا سے شکوہ، اس ضمن میں دکھن سیداں کے رہائشی سید شہادت حسین شاہ نے بتایا کے 2005 میں ہونے والے زلزلہ میں میرے مکان میں کو جزوی طور پر نقصان پہنچا جو بعدازان ہونے والی بارشوں میں مکمل طور پر گر گیا جس پر میں نے اسسٹنٹ کمشنر آفس میں اپنے ہونے والے نقصان کے ازالے کے لیے درخواستین دی اور کئی بار دفتر کے چکر بھی کاٹے اسی دوران غریبوں کے لیے آنے والے ریلیف فند میں وقاص نامی ریلیف فند انچارچ اپنے دیگر افسران کے ساتھ مل کر فنڈ کے لاکھوں روپے کھا کر بیرون ملک رفو چکر ہوگیا مگر ہم آج تک اپنے حق کے لیے دربدر کی ٹھوکریں کھا رہے ہیں

    اس حوالے سے متعدد بار میں کمشنر ہزارہ اور ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد کے پاس گیا مگر وہ صرف ٹال مٹول کر رہے ہیں ہمیں ہر بار صرف لالی پاپ دیا جا رہا ہے مجھ سمیت کئی غریب جیب سے تمام اخراجات کر کے دفاتر میں ذلیل خوار ہوتے ہیں پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے کرپشن مکاؤ کے لیے بڑے بڑے دعوے کیے تھے مگر ایبٹ آباد کی ضلعی انتظامیہ عمران خان کے اس ویژن کے خلاف کام کر رہی ہے اور صرف اپنے جیبوں کو بھرا جا رہا ہے میری وزیراعلی کے پی کے کمشنر ہزارہ سے اپیل ہے کہ خدارا ہمارے لیے آنے والا فنڈ ہمیں مہیا کیا جائے تاکہ ہماری مشکلات حل ہو سکیں۔

  • شنکیاری میں گھی مافیا کے خلاف چھاپا، یوٹیلیٹی سٹور کاگھی  بڑی مقدار میں  بر آمد کر لیا گیا

    شنکیاری میں گھی مافیا کے خلاف چھاپا، یوٹیلیٹی سٹور کاگھی بڑی مقدار میں بر آمد کر لیا گیا

    یوٹیلیٹی سٹور گھی کی بلیک مارکیٹنگ کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر حسرت خان اور اسسٹنٹ فوڈ کنٹرولر مانسہرہ شوکت سلطان کا یوٹیلیٹی سٹور گھی کیس میں شنکیاری میں چھاپہ گھی برآمد کر لیا گیا ایک بندہ گرفتار کر لیا

    تفصیلات کے مطابق شام 6 بجے کے قریب سوشل میڈیا پر وڈیو وائرل ہوئی جس میں ایک شخص یوٹیلیٹی سٹور کے موبائل ٹرک سے بڑی تعداد میں یوٹیلیٹی سٹور کا گھی خرید رہا ہے جس پر ڈپٹی کمشنر مانسہرہ ڈاکٹر قاسم علی خان نے فوراً کاروائی کی ہدایت دی،

    ہدایت ملتے ہی ایڈشنل اسسٹنٹ کمشنر حسرت خان اور اسسٹنٹ فوڈ کنٹرولر شوکت سلطان نے تفتیش شروع کی اور رات 9 بجے یوٹیلیٹی گھی خریدنے والے شخص جو بیکرز کا مالک ہے اس کو شنکیاری کے مقام پر گرفتار کیاگیا گھی برآمد کر کے بیکرز کو سیلڈ کردیا گیا اور تھانہ شنکیاری میں اس شخص کے خلاف فوڈ ایکٹ کے تحت FIR درج کر لی گئی
    مزید کارروائی کے لیے ملزم کو کل ایڈشنل اسسٹنٹ کمشنر مانسہرہ حسرت خان کی عدالت میں پیش کیا جاے گا اس کے بعد اس کیس میں ملوث دیگر افراد کے خلاف کارروائی کی جائے گی،
    ضلعی انتظامیہ اور محکمہ خوراک نے عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دینے کے لیے عوام سے اسی طرح تعاون کی اپیل کی،

    دوسری جانب مانسہرہ پانو انٹر چینج کے قریب موٹر سائیکل حادثہ پیش آیا اطلاع پر ریسکیو کی ایمبولینس میڈیکل سٹاف موقع پر پہنچ گیا زخمی ہونے والے نوجوان زاہیر عمر 17 سال کو موقع پرفرسٹ ایڈ فراہم کی، شہری کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں ہلیپ لائن 1122 پر مفت کال کریں فوری مدد حاصل کریں

  • ضلع ایبٹ آباد اور ضلع ہریپور کے پولیس افسران کی کرائم میٹنگ کا انعقاد

    ضلع ایبٹ آباد اور ضلع ہریپور کے پولیس افسران کی کرائم میٹنگ کا انعقاد

    ایبٹ آباد ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس ہزارہ ریجن میرویس نیاز کی زیر صدارت ضلع ایبٹ آباد اور ضلع ہریپور کے پولیس افسران کے کرائم میٹنگ کا انعقاد۔ میٹنگ میں ڈی پی او ایبٹ آباد ظہوربابر آفریدی، ڈی پی او ہریپور کاشف ذوالفقار،ایس پی انوسٹی گیشن ایبٹ آباد محمد اشتیاق احمد، ایس پی انوسٹی گیشن ہریپور مجیب الرحمن کے علاوہ دونوں اضلاع کے سرکل ڈی ایس پیز نے شرکت کی۔

    ڈی پی اوز نے اپنے اپنے ضلع کے لاء اینڈ آرڈر اور ایس پیز انوسٹی گیشن نے شعبہ تفتیش کے حوالے سے ڈی آئی جی ہزارہ کو تفصیلی بریفنگ پیش کی۔ڈی آئی جی ہزارہ میرویس نیاز نے ضلع ایبٹ آباد اور ہریپور کے لاء اینڈ آرڈر صورتحال، ایف آئی آر کے اندارجات اور کرائم کی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا اور پولیس افسران کوہدایات دیتے ہوئے کہاکہ سرکل ڈی ایس پیز اپنے اپنے سرکل کے عدم گرفتار ملزمان کی گرفتاریوں کی بھرپور کوشش جاری رکھیں ور تمام عدم گرفتار ملزمان کو گرفتار کر کے مزید قانونی کاروائی کی جائے۔

    زیر تفتیش مقدمات کو جلد از جلد میرٹ کی بنیاد پر مکمل کیا جائے تاکہ اصل مجرمان کو سزائیں دلوائی جا سکیں۔کار لفٹنگ، سٹریٹ کرائم میں ملوث مجرمان، قتل کے عدم گرفتار ملزمان، چوری و ڈکیتی میں ملوث مجرمان جن کی گرفتاری اب تک نہیں کی گئی جلد از جلد پولیس کی سپیشل ٹیمیں تشکیل دے کر ملزمان کی گرفتاریاں عمل میں لائی جائیں اور 87,88 CrPCکے تحت کارروائی عمل میں لائی جائے۔ کرونا وائرس سے بچاؤ کے حکومتی احکامات پر مکمل عملدرآمد کروایا جائے۔

    رمضان المبارک میں بازاروں شاپنگ مالز، مساجد اور دیگر اہم مقامات سیکیورٹی کے مناسب انتظامات کیے جائیں،۔ڈی آئی جی ہزارہ نے مزید کہاکہ ضلع ایبٹ آباد اور ہریپور کے کئی علاقے ایسے ہیں جو کہ اپنے متعلقہ تھانہ سے انتہائی مسافت پر ہیں اور لوگوں کو اپنے تھانہ تک رسائی میں مشکلات درپیش ہیں جن کی حدود کو دیگر تھانوں کے ساتھ ملحق کرنے کی ضرورت ہے اس پر کام کیا جائے اور جو علاقہ تھانہ سے زیادہ مسافت پر ہیں ان کو دیگر قریبی تھانوں کے ساتھ ملحق کرنے کی ضرورت ہے اس پر تفصیلی سروے کیا جائے

    اور رپورٹ ریجنل آفس بجھوائی جائے تاکہ اس کے حدود اربع کو تبدیل کر کے عام عوام کیلئے سہولیات کی فراہمی کو ممکن بنایا جائے اور لوگوں کی تھانہ اوراپنی پولیس تک رسائی کو آسان بنایا جاسکے۔تمام پرائیویٹ ہاسٹل اور ہوٹلوں میں رہائش پذیر اشخاص کا مکمل بائیو ڈیٹا متعلقہ تھانہ میں اندراج ہونا چاہیے اور ایس ایچ او صاحبان کو ہدایت کی جائے کہ وہ وقتاً فوقتاً ایسے مقامات کو چیک کرتے رہیں جن میں مشکوک و جرائم پیشہ افراد کی رہائش و موجودگی متوقع ہو۔

  • افسوس ناک خبر چھ بہنوں کے اکلوتے بھائی کا قتل خبر سامنے آ گئی

    افسوس ناک خبر چھ بہنوں کے اکلوتے بھائی کا قتل خبر سامنے آ گئی

    ایبٹ آباد تھانہ سٹی کی حدود ملپکورہ لمبی لڑی میں چھ بہنوں کے اکلوتے بھائی کو گولیاں مار کرقتل کردیا گیا۔25 سالہ عبید کو شہزاد نامی نوجوان نے گولیاں مار کر قتل کیا۔

    پولیس نے نعش کو قبضے میں لیکر ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردی۔ملزم قتل کرکے باآسانی سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا ہے۔ سٹی پولیس نے شہزاد ولد مسکین کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتيش کا آغاز کردیا۔

  • ڈی پی او آفس ایبٹ آباد میں رمضان المبارک اور دیگر امورکے حوالے سے خصوصی میٹنگ کا انعقاد

    ڈی پی او آفس ایبٹ آباد میں رمضان المبارک اور دیگر امورکے حوالے سے خصوصی میٹنگ کا انعقاد

    تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ضلعی پولیس سربراہ ایبٹ آباد کی زیر صدارت ڈی پی او آفس ایبٹ آباد میں رمضان المبارک کے دوران سکیورٹی انتظامات اور دیگر امور کے حوالے سے خصوصی میٹنگ کا انعقاد ہوا اس دوران ایڈیشنل ایس پی ایبٹ آباد ملک اعجاز ، ایس ایس پی ٹریفک طارق خان ، ایس پی انوسٹیگیشن اشتیاق خان جملہ سرکل ڈی ایس پی صاحبان اور دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔

    میٹنگ کے دوران ضلعی پولیس سربراہ ایبٹ آباد نے جملہ افسران کو رمضان المبار ک کے حوالے سے سکیورٹی انتظامات اور خاص طور پر سحر و افطار اور نماز تراویح کے دوران سکیورٹی سخت سے سخت رکھنے کی ہدایت کی اس حوالے سے ڈی پی او ایبٹ آباد نے جملہ ڈ ی ایس پی صاحبان کو افطار اور تراویح کے دوران سکیورٹی امور اور گشت کے عمل کو مزید موئثر بنانے کی ہدایت دیں جبکہ حساس، سرکاری اور عوامی مقامات ، بازاروں ، سستا بازار ، سبزی و فروٹ منڈیوں کی سکیورٹی کے ساتھ ساتھ تھانہ جات کی سکیورٹی کا بھی خصوصی طور پر خیال رکھنے کی ہدایت کی

    جبکہ افطاری اور سحری کے دوران پبلک مقامات کے علاوہ ناکہ بندی پوائنٹس اور تھانہ چوکی میں اہم مقامات پر جوان تعینات رکھنے کی ہدایت کی، اس دوران ضلعی پولیس سربراہ ایبٹ آباد نے تمام ڈی ایس پی صاحبان کو معمولی لڑائی جھگڑوں کے دوران زیادہ سے زیادہ انسدادی کاروائی کرنے کی ہدایت کی تاکہ بعد از کسی بڑے حادثے سے بچا جا سکے جبکہ تمام بازاروں میں سکیورٹی حالات کے پیش نظر نفری کی تعداد میں اضافے کی ہدایت کی گئیں

    افسران سے خطاب کے دوران ضلعی پولیس سربراہ کا کہنا تھا کہ رمضان المبارک کے مقدس ماہ کے دوران یوٹیلیٹی سٹورز اور احساس پروگرام کے ڈسٹریبیوشن سنٹرز پر سکیورٹی سخت رکھی جائے اس کے ساتھ ساتھ ایس پی ٹریفک کو ہدایات دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ رمضان کے دوران عوام کو زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کی جائیں مختلف پوائینٹس پر عوام کی سہولت کے پیش نظر نفری کی تعداد میں اضافہ کیا جائے

    تاکہ عوام کو کسی بھی قسم کی پریشانی درپیش نہ آئے اور ٹریفک کی روانی برقرار رکھا جا سکے ۔ جبکہ کورونا وائرس کے خطرے کے پیش نظر سماجی فاصلے رکھنے اور ماسک کے استعال کو یقینی بنانے کی ہدایات دیں اور اس حوالے سے آگاہی مہم جاری رکھنے کا فیصلہ کیا گیا تاکہ شہر کو کورونا وائرس کے باعث ہونے والے جانی نقصان سے بچایا جا سکے اور کورونا کیسیز میں کمی ممکن بنائی جا سکے. .

  • ایبٹ آبادایس ایس پی ٹریفک آفس میں آمدہ رمضان کے حوالے سے اہم میٹنگ

    ایبٹ آبادایس ایس پی ٹریفک آفس میں آمدہ رمضان کے حوالے سے اہم میٹنگ

    ایبٹ آباد(اسپیشل رپورٹر)ایس ایس پی ٹریفک آفس میں آمدہ رمضان کے حوالے سے اہم میٹنگ تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی ٹریفک طارق محمود خان کی سربرائی میں ایس ایس پی ٹریفک آفس میں آمدہ رمضان کے حوالے سے اہم میٹنگ کا انعقاد کیا گیا جس میں جملہ ڈی ایس پیز اور جملہ سیکٹر انچارج نے شرکت کی۔

    میٹنگ میں ایس ایس پی ٹریفک طارق محمود خان کا کہنا تھا کہ جملہ آفیسر اور اہلکار روزہ اپنے اپنے پوئنٹس پر ہی افطار کریں گئیں۔ اس کے علاوہ ہیوی ٹرانسپورٹ کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ماہ رمضان میں ہیوی گاڑیوں کو صبح 7 بجے سے 9 بجے تک اور دوپہر 2 بجے سے افطار تک روکا جائے۔

    اس کے علاوہ ایبٹ آباد میں جتنے بھی یوٹیلٹی سٹور اور سستے بازار لگے ہیں ان پر ڈی ایس پیز کی نگرانی میں ایک ایک ایکسٹرا اہلکار لگایا جائے تاکہ روڈ کی روانی میں کوئی خلل پیدا نہ ہو۔اس کے ساتھ ساتھ ایس ایس پی ٹریفک کا کہنا تھا کہ افطاری کے فورا بعد شہر کے مختلف ایراز میں ون ویلنگ کرنے والوں کے خلاف ناکہ بندیاں لگائیں جائیں

    تاکہ ون ویلنگ پر کنٹرول ہو سکے۔اسکے علاوہ مین کے کے ایچ منڈیاں روڈ پر جاری کام رات کے اوقات میں کیا جائے دن کو انکو کسی صورت کام نہ کرنے دیا جائے ۔اس کے ساتھ ساتھ ٹریفک وارڈن میں شفٹ سسٹم کو 27ویں روزے سے عید کے تیسرے روز تک ختم کر دیا جائے گا تاکہ عوام کو کسی بھی قسم کی پریشانی سے بچایا جا سکے۔