Baaghi TV

سندھ میں ریٹائر ملازمین اپنے مطالبات کی منظوری کے لیئے تاحال سراپا احتجاج

سندھ میں ریٹائر ملازمین اپنے مطالبات کی منظوری کے لیئے تاحال سراپا احتجاج سندھ حکومت گروپ انشورنس کی ادائگی نہ کرنے پر دادو میں ملازمین کی جانب سے گروپ انشورنس کی ادائگی کے لیئے احتجاجی مظاہرہ چیف جسٹس آف پاکستان سے نوٹس کی اپیل

سندھ میں رٽائرڊ ملازمین کے گروپ انشورنس کی ادائگی نہ ہونے کے خلاف دادو میں ریٹائر ملازمین کی جانب سے ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈز اٹھاکر نعرے بازی کی دادو پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا

مظاھرین پیر مٹھل، بھائی خان اور دیگر نے کہا کہ سندھ حکومت نے عدلیہ کے احکامات کو ہوا میں اڑا دیا ہے رٽائرڊ ملازمین تاحال دربدری کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہیں انہوں بتایا کہ سندھ حکومت سندھ انشورنس کمپنی کو فائدہ پہنچانے کی کوشش کرکے ہمیں پریشان کر رہی ہے چیف جسٹس آف پاکستان سے اپیل ہے کہ رٽائرڊ ملازمین کے مطالبات کا نوٹس لے کر گروپ انشورنس کی ادائگی کو یقینی بنائیں…..

More posts