Baaghi TV

Category: ایبٹ آباد

  • آرمی چیف کی ترک وزیر  دفاع سے ملاقات

    آرمی چیف کی ترک وزیر دفاع سے ملاقات

    آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے جمہوریہ ترکی کے قومی دفاع کے وزیر جنرل ہولوسی آکار (ریٹائرڈ) نے ملاقات کی۔

    باغی ٹی وی : آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات کے دوران دونوں ممالک کے درمیان دفاعی اور سیکیورٹی تعاون سمیت باہمی دلچسپی کے امور اور علاقائی سلامتی کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    شہباز شریف سے ترکی کے وزیر برائے قومی دفاع کی ملاقات،دوطرفہ اسٹریٹجک تعاون کو…

    آئی ایس پی آر کے مطابق دونوں نے خطے میں امن و استحکام کے لیے کوششوں سمیت دوطرفہ تعلقات کو مزید فروغ دینے کی خواہش کا اعادہ کیا۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق معزز مہمان نے علاقائی سلامتی اور روابط کے لیے پاکستان کے کردار کو سراہا اور علاقائی اور بین الاقوامی مسائل پر پاکستان کے موقف کے لیے ترکی کے بھرپور تعاون کی تصدیق کی۔

    قبل ازیں ترکی کے قومی دفاع کے وزیرریٹائرڈ جنرل ہولوسی آکار نے وزیر اعظم سے ملاقات کی ملاقات کے دوران پاکستان اور ترکی کے وفود نے بھی شرکت کی تھی وزیراعظم نے جہاز سازی، انجینئرنگ، سالڈ ویسٹ مینجمنٹ اور ٹرانسپورٹ سمیت تمام شعبوں میں دونوں برادر ممالک کے درمیان گہرے اسٹریٹجک تعاون کو سراہا۔

    ڈیرہ بگٹی:کلورینیشن کےبعد فعال تالابوں سے پانی کی پمپنگ شروع، 63 واٹر باؤزرفعال،آئی ایس پی آر

    وزیراعظم شہباز شریف نے تمام بین الاقوامی فورمز پر مسئلہ کشمیر پر پاکستانی موقف کی غیر متزلزل حمایت پر ترکی کی حکومت اور عوام کا شکریہ ادا کیا اور متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ ترکی کی مہارت اور تجربے سے ہر ممکن فائدہ اٹھایا جائے-

    انہوں نے ترکی کی حکومت اور عوام کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے پاکستان میں کراچی شپ یارڈ جیسے مضبوط اداروں کی ترقی میں مدد کرنے کے عزم کا اظہار کیا جو کہ ترکی کی حمایت کی وجہ سے کئی سالوں میں منافع کمانے والے ادارے میں تبدیل ہو چکا ہے۔

    وزیر دفاعی پیداوار اسرار ترین، وزیر برائے آبی وسائل سید خورشید شاہ، چیف آف نیول اسٹاف ایڈمرل امجد خان نیازی، ایس اے پی ایم آن اسٹریٹجک اینڈ پولیٹیکل کمیونیکیشن سید فہد حسین اور دیگر متعلقہ سینئر افسران نے بھی اجلاس میں شرکت کی تھی-

    بلوچستان میں امدادی کاروائیوں کیلئےمولانا عبد الواسع وزیراعظم کے نمائندہ خصوصی نامزد

  • ایبٹ آباد تحریر : محمد علی

    ایبٹ آباد تحریر : محمد علی

    ایبٹ آباد صوبہ کے پی کے کے شمال میں واقع صوبے کا دوسرا بڑا شہر ہے۔ ایبٹ آباد ہزارہ ڈویژن کا صدر مقام بھی ہے۔ یہ شہر 1853 میں معرض وجود میں آیا اسکے وقت کے انگریز ڈپٹی کمشنر میجر جیمز ایبٹ کے نام پر۔ ایبٹ آباد اوراش ویلی میں 4121 فٹ صطح سمندر سے بلندی پر واقع ہے۔ یہ شہر تعلیم سیر و سیاحت کے لحاظ سے انتہائی اہم ہے۔ شہر کو چاروں جانب سے ساربن ہلز نے گھیر رکھا ہے جسکی وجہ سے اسکی خوبصورتی کو چار چاند لگ جاتے۔
    ایبٹ آباد میں پاکستان کے بہترین سیاحتی مقامات موجود ہیں جیسا کہ نتھیاگلی ،مشک پوری، میرا جانی ، ایوبیہ، ٹھنڈیانی، سجیکوٹ واٹر فالز، ہرنو اور شملہ ہل نمایاں ہیں۔ ایبٹ متعدل موسم کا حامل شہر ہے زیادہ سے زیادہ درجہ 38 ڈگری تک جاتا اور سردیوں میں منفی 05 تک گر جاتا۔ یہاں اکثر برفباری بھی ہوتی ہے۔
    تعلیم کے لحاظ سے ایبٹ آباد بہترین شہر ہے یہاں خواندگی کا تناسب 56 فیصد ہے ۔
    پاکستان کے بہترین اسکول اور کالجز یعنی پیپس، برن ہال، کومسٹس ایوب میڈیکل ایبٹ میں واقع ہیں۔
    یہاں کا پہلا اسکول ایبٹ آباد پبلک اسکول ہے۔
    دنیا کی پرانی اور مشہور شاہراہ شاہراہ ریشم ایبٹ آباد سے ہی گزرتی ہے۔
    ایبٹ آباد کو ایک اور امتیاز اس لیے بھی حاصل کیوں کہ پاکستان فوجیوں کی تربیت گاہ پاکستان ملٹری اکیڈمی بھی یہہیں واقع ہے
    ایبٹ آباد اسامہ بالادن واقع کے واقع کی وجہ سے عالمی منظر نامہ پر بھی چھایا رہا۔

    کھانے میں قلندر آباد کے کباب بہت مشہور ہیں
    سیاسی لحاظ سے بھی ایبٹ آباد اہم رہا ہے۔
    مشتاق غنی موجود اسپیکر کے پی اسمبلی کا تعلق ایبٹ اباد سے ہے۔
    سابق وزیر اعلیٰ و وفاقی وزیر سردار مہتاب کا تعلق بھی ایبٹ آباد سے ہے۔
    الغرض ایبٹ آباد پاکستان کے اہم ترین شہروں میں ہے۔
    میں تمام پاکستانیوں سے درخواست کرتا ہوں وہ ایک دفعہ ضرور آ کر ایبٹ آباد کی خوبصورتی سے لطف اندوز ہوں۔

    @jaanbazAli

  • ایبٹ آباد پولیس کا منشیات فروش کے  گھر میں چھاپہ

    ایبٹ آباد پولیس کا منشیات فروش کے گھر میں چھاپہ

    ایبٹ آباد تھانہ سٹی پولیس کی دوبتھر میں بدنام ذمانہ منشیات فروش اعجاذ ولد عبدالعزیز کے گھر پر چھاپہ زنی لاکھوں روپے مالیت کی منشیات جن میں 02 کلو 500 گرام چرس ، 02 کلو 20 گرام ہیروئن ، 980 گرام افیون ، 600 گرام آئس اور رقم مبلغ 98 ہزار روپے منشیات فروشی سے حاصل کی گئی تھی برآمد کر لی گئی منشیات فروش کی بیوی شاہدہ اور سلہڈ کا رہائشی بابر ولد محمد شاہ چھاپہ زنی کے دوران گھر سے گرفتار مقدمہ درج ۔

    تفتیش شروع ضلعی پولیس سربراہ ایبٹ آباد ظہور بابر آفریدی کی ہدایات پر ضلع بھر میں منشیات فروشوں کے خلاف بھرپور کریک ڈاون جاری ہے منشیات فروشوں کے خلاف خصوصی مہم کے دوران ایس ایچ او سٹی سردار واجد حسین نے ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے ایبٹ آباد کے مختلف تعلیمی اداروں میں منشیات کی ترسیل ،

    اور نوجوان نسل کی رگوں میں زہر گھولنے والے بدنام زمانہ منشیات فروش اعجاز ولد عبدالعزیز جس کے خلاف ایبٹ آباد کے مختلف تھانہ جات میں منشیات فروشی کے مقدمات درج رجسٹرڈ ہیں کے گھر میں چھاپہ زنی کے دوران منشیات فروشی کی بیوی شاہدہ اور سلہڈ کے رہائشی بابر ولد محمد شاہ کو بھاری مقدار میں منشیات اور منشیات فروشی کی رقم سمیت گرفتار کر لیا ۔

    چھاپہ زنی کے دوران منشیات فروش کے گھر سے 02 کلو 500 گرام چرس ، 02 کلو 20 گرام ہیروئن ، 980 گرام افیون اور 600 گرام آئس سمیت 98 ہزار روپے منشیات فروشی کی رقم بھی برآمد کر کے ملزمان کے خلاف امتناع منشیات ایکٹ کی دفعات 9D اور 11A کے تحت مقدمہ درج رجسٹرڈ کر لیا گیا ۔

  • آزادی صحافت  کے خلاف منظورکردہ کالےقانون کے خلاف احتجاج

    آزادی صحافت کے خلاف منظورکردہ کالےقانون کے خلاف احتجاج

    ایبٹ آباد پنجاب اسمبلی سے آزادی صحافت اور آزادی اظہار کے خلاف منظورکردہ کالا قانون ” ممبرز استحقاق بل”کے خلاف پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کی کال پرملک کے دیگر شہروں کی طرح ایبٹ اباد یونین آف جرنلسٹس کے زیر اہتمام صحافیوں کا ایبٹ آباد کے باہر کیا گیا مظاہرہ کے دوران نعریبازی کرتے ہوئے پنجاب اسمبلی سے آزادی صحافت اور آزادی اظہار کے خلاف منظورکردہ کالا قانون ”

    ممبرز استحقاق بل” کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے فی الفور بل واپس لیکر صحافی برادری میں پائی جانیوالی بے چینی دور کرنے کا پرزور مطالبہ کیا گیا اس موقع پر صدر یونین طاہر حسین شاہ اسٹنٹ سیکٹری پی ایف یو جے شاہد چوہدری جنرل سیکرٹری اے یو جے عاطف قیوم پریس کلب کے صدر نوید عالم جنرل سیکٹری سردار شفیق دیگر صحافی رہنماؤں کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت صحافی برادری کو تحفظ فراہمی سمیت انکے جائز حقوق فراہم کرنے میں ناکام ہے

    صحافیوں کے مسائل حل کرنےکے بجائے انکے مسائل میں مذید اضافہ کیا جارہا ہے جو سراسر ظلم و زیادتی ہے جو کسی صورت برداشت نہیں کرینگے صحافی رہنماؤں نے بالا حکام سے نوٹس لیکر فی الفور پنجاب اسمبلی سے آزادی صحافت اور آزادی اظہار کے خلاف منظورکردہ کالا قانون ” ممبرز استحقاق بل” واپس کرکے صحافی برادری مین پائی جانیوالی بے چینی ومایوسی کی لہر دور کرنے کا مطالبہ کیا ۔

  • دہشتگردی کے خلاف صحافیوں کا احتجاج

    دہشتگردی کے خلاف صحافیوں کا احتجاج

    ایبٹ آباد پریس کلب یونین آف جرنلسٹ الیکٹرانک میڈیا ایسوسی ایشن نے نیو نیوز کے پروگرام پکار کی اینکر پرسن انیلہ زکاء پر گزشتہ روز ہونے والے حملے کے حوالے سے احتجاج کیا جس میں صحافیوں نے اپنے پیغامات میں حکومت وقت صوبائی حکومت اور ڈویژنل زمہ داران کو کھلے الفاظ میں کہا کہ صحافی معاشرے غیر قانونی کاروائیوں کے حوالے سے معاشرے اور انتظامیہ کو آگاہ رکھتے ہیں انیلہ زکاء نے بھی پاکستان کی تاریخ میں سب سے بڑے حقوبت خانے نما نجی جیل میں زنجیروں سے بندے ہوئے 180 افراد کو منظر عام پر لایا جسکے حوالے سے ۔

    مرکزی صوبائی اور ضلعی زمہ دار انتظامیہ خاموش تماشائی کیوں بنی ہوئ ہے ابھی تک ایکشن کیوں نہیں کیا گیا اور اس عقوبت خانے کے زمہ داروں کے خلاف ابھی تک دہشتگری ایکٹ کے تحت مقدمات کیوں درج نہیں کیا گیا اگر انیلہ زکاء پر حملہ کرنے والوں کو گرفتار نہ کیا گیا تو ملک بھر کے صحافیوں کو احتجاج کی کال دیں گے۔

  • محمکہ کینٹ بورڈ کی نا اہلی چار سالہ بچی کی جان لے گئی

    محمکہ کینٹ بورڈ کی نا اہلی چار سالہ بچی کی جان لے گئی

    ایبٹ آبادتھانہ کینٹ حدود جھگیاں میں محکمہ کینٹ بورڈ کی غفلت نے ایک اور بچی کی جان لے لی گھر کے باہر کھیلتی ہوئی چار سالہ ننھی کلی نالے میں ڈوب کر جابحق نعش ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل قانونی کاروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی گئی،اس ضمن میں زرائع نے بتایا نکاسیِ آب کے لیے کروڑوں روپے فنڈ ہونے کے باوجود کینٹ بورڈ میں موجود کرپٹ مافیا شہر کے نالوں میں موجود گندی کو صاف نہیں کرتے۔

    جس کی وجہ سے شہر میں بارش کی بوند گرتے ہی شہر تالاب کا منظر پیش کرنے لگتا ہے گزشتہ روز شہر میں ہونے والی طوفانی بارش سے جھگیاں نالے میں پانے کی مقدار میں اضافہ ہو گیا جسکی وجہ سے گزشتہ روز جھگیاں کی رہائشی چار سالہ مدینہ بی بی دختر جافر خان اپنے گھر کے قریب کھیل رہی تھی اچانک پاوُں پھسلنے کے باعث نالے میں جا گر اور پانی میں ڈوب گئی اطلاع ملتے بچے کے لواحقین موقع پر پہچ آئے اور بچی کو نیم مردہ حالت میں نالے سے نکال کر ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا۔

    جہاں ڈاکٹروں نے بچی کے مرنے کہ تصدیق کرتے ہوئے قانونی کاروائی کے بعد نعش ورثاء کے حوالے کر دی اس حوالے سے عوامی حلقوں کا کہنا تھا کہ محکمہ کینٹ بورڈ ہم سے ٹیکس تو پورا لیتے ہیں مگر افسوس اس کے بدلے ہمیں کوئی سہولت فراہم نہیں کی جاتی نہ نالوں کی صفائی کی جاتی ہے۔

    اور رہائشی آبادی سے گزرنے والے نالوں پر کو سیفٹی وال لگائی جاتی ہے واضع رہے کہ اس سے قبل بھی جھگیاں نالے سمیت منڈیاں کے نالوں میں قیمتی جانیں ضائع ہو چکی ہیں ہماری آرمی چیف، اسٹیشن کمانڈر ایبٹ آباد سے مطالبہ ہے کہ خداراہ محمکہ کینٹ بورڈ کے اہلکاروں کا قبلہ درست کیا جائے تاکہ ایسے واقعات سے بچا جا سکے۔

  • ایبٹ آباد مہنگائی عروج پر،عوام مشکلات کا شکار

    ایبٹ آباد مہنگائی عروج پر،عوام مشکلات کا شکار

    ایبٹ آباد منصوعی مہنگائی کا راج غریب پریشان جب محکمہ فوڈ افسران اپنے دفتروں تک محددو اشیاء خردونوش گوشت دال سبزی کے من مانے ریٹ مقرر زبح شد مرغی کا گوشت پابندی کے باوجود ڈھڑے سے فروخت جاری سرکاری نرخنامے کو دوکانداروں نے جوتی کی نوک پر رکھ دیا اگر کوئی گاہک اصرار کرئے کہ اسے زندہ مرغی زبع کر کے دیا جائے تو دوکاندار جھگڑے کرنے لگے انتظامیہ کی خاموشی پر سوالیہ نشان اٹھنے لگے۔

    اس ضمن میں زرائع نے میڈیا نمائندوں کو بتایا کہ شہر میں انتظامیہ کی غفلت اور لاوپروائی سے منصوعی مہنگائی کا راج ہے ہر چیز کے من مانے ریٹ مقرر ہیں کوئی پوچھنے والا نہیں محمکہ فوڈ افسران اپنے دفتروں تک محددو اشیاء خردونوش کی قیمتوں کو پر لگ گئے گوشت دال سبزی اور مرغی کے ہر دوکاندار کے الگ الگ ریٹ مقرر سرکاری نرخنامہ کو جوتی کی نوک پر رکھ دیا گیا۔

    پابندی کے باوجود زبع شد مرغی کا گوشت من مانے ریٹوں پر ڈھرلے سے فروخت ہونے لگا گاہک اگر اصرار کر دے کہ اسے زندہ مرغی تول کر دیا جائے تو دوکاندار جھگڑے ہر اتر آتے ہیں جبکہ شہر میں انتظامیہ نے مہنگائی کے خلاف آنکھیں بند کر رکھیں ہیں اور غریب کو دونوں ہاتھوں سے لوٹا جا رہا ہے شہریوں کا مذید کہنا تھا کہ اگر انتظامیہ اس منصوعی مہنگائی کو کنٹرول نہیں کرے گئی تو ہم مجبورا انتظامیہ کے خلاف سڑکوں پر احتجاج کی کال دیں گئے تاکہ غریب عوام کو ریلیف مل سکے اور محکمہ فوڈ کے افسران کو بھی خواب خرگوش کی نیند سے بیدار کریں گئے۔

  • ایبٹ آباد عوام مشکلات کا شکار بجلی کی فراہمی معطل

    ایبٹ آباد عوام مشکلات کا شکار بجلی کی فراہمی معطل

    ایبٹ آباد گرمیاں ہو تو بجلی نہیں سردیاں ہو تو سوئی گیس نہیں ایبٹ آباد گرمی شروع ہوتے ہی بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیدنگ عروج پر شدید گرمی سے بچے بوڑھے بلبلا اٹھے جبکہ کاروباری حضرات بھی شدید مشکلات میں دوکاندار حضرات پہلے ہی ہفتے میں دو دن لاک ڈوان سے پریشان ہیں اور دوسری جانب اب رہی سہی کسر واپڈا پوری کر رہا ہے اگر شہر میں معمولی بوندا باندی ہو جائے تو بھی بجلی بند اور گرمی ہو تو بھی بند اگر عوام کے ساتھ ایسا ناروا سلوک کب تک چلے گا

    بجلی لوڈ شیڈنگ جس سے نہ صرف کاروباری حضرات بلکہ گھریلو صارفین بھی شدید پریشان ہیں اور اگر واپڈا کے بجلی بل کو دیکھا جائےاور غریب کے اوسان خطا ہو جاتے ہیں ایبٹ آباد کے شہریوں نے اپنے منتخب نمائیدوں سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ واپڈا کے قبلہ کو درست کریں ورنہ ہم مجبوراً محکمہ واپڈا اور اپنے نمائیدوں کے خلاف شدید احتجاج کریں اور حالات کی تمام تر زمہ داری ان پر عائد ہوگئی۔

  • کرونا ایس او پیز کی آڑ میں گاڑیوں کے مالکان عوام کو لوٹنے لگے

    کرونا ایس او پیز کی آڑ میں گاڑیوں کے مالکان عوام کو لوٹنے لگے

    کرونا ایس او پیز کی آڑ میں ایبٹ آباد سے پشاور اور پشاور سے ایبٹ آباد چلنے والی ٹیوٹا ہائی ایس گاڑیوں کے مالکان نے عوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنا شروع کر دیا ٹیوٹا ہائی ایس مالکان نے ایبٹ آباد سے پشاور کا 500روپے کرایہ وصول کرنے کے ساتھ ساتھ سواریاں بھی پوری بٹھانے لگے مسافروں کی جانب سے انتظامیہ اور حکومت کے پی کے سے مطالبہ کیا گیا کہ صوبہ بھر میں اور کسی جگہ کرونا نہیں کہ وہاں حکومت کی طرف سے مختص کیے گئے کرایہ وصول کیے جا رہے ہیں جبکہ صرف ایبٹ آباد سے پشاور اور پشاور سے ایبٹ آباد چلنے والے ٹیوٹا ہائی ایس میں ہی کرونا ہے جس کی آڑ میں مسافروں کو دونوں ہاتھوں سے لوٹا جا رہا ہے اور حکومت اور انتظامیہ اڈہ مالکان کے سامنے بے بس دیکھائی دینے لگی۔

    مسافروں کی جانب سے زائد کرایہ وصول کرنے کے اصرار پر آئے روزمسافروں اور اڈہ انتظامیہ کے درمیان جھگڑے معمول بن گئے ٹیوٹا ہائی ایس مالکان نے کرونا ایس او پیز کی آڑ میں من مانے کرایے وصول کرنے لگے مسافروں نے حکومت اور انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ ٹیوٹا ہائی ایس کی جانب سے زائد کرایہ وصولی پر فوری پر کاروائی کی جائے اور زائد کرایہ لینے والے ڈرائیوروں کے خلاف کاروائی کی جائے تاکہ مسافروں کو ریلیف مل سکے۔

  • ایس ایس پی ٹریفک کی آر ٹی اے سیکٹری کے ساتھ شہر کے مسائل کے حوالے سے میٹنگ

    ایس ایس پی ٹریفک کی آر ٹی اے سیکٹری کے ساتھ شہر کے مسائل کے حوالے سے میٹنگ

    ایبٹ آباد میں ایس ایس پی ٹریفک کی آر ٹی اے سیکٹری کے ساتھ شہر کے مسائل کے حوالے سے میٹنگ. تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی ٹریفک وارڈن قمر حیات خان کی اپنے آفس میں ایبٹ آباد شہر اور مین شاہرہ ریشم پر ٹریفک کے حوالے سے درپیش مسائل کے حوالے سے آر ٹی اے سیکٹری عباس علی بخاری کے ساتھ میٹنگ کی۔ میٹنگ میں جگہ جگہ قائم غیر قانونی منی اڈوں،زاہد کرایوں روٹ پرمٹ، پرائیویٹ گاڑیوں کو بطور پبلک ٹرانسپورٹ چلانے والوں،کرونا ایس او پیز پر عمل درآمد اورمنڈیاں روڈ پر پبلک ٹرانسپورٹ کے سواریاں اتارنے اور سواریاں بٹھانے کے حوالے سے اہم تبادلہ خیال کیا گیا۔

    اس حوالے سے آر ٹی اے سیکٹری نے ہر لحاظ سے ٹریفک پولیس کے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرواتے ہوئے کہا کہ میری اور میرے سٹاف کی جس جگہ ضرورت پیش آئے گئی ہم آپکے ساتھ وہاں موجود ہوں گئیں۔ایس ایس پی ٹریفک نے کہا کہ ہمیں مل کر ایبٹ آباد شہر ان تمام چیزوں کا خاتمہ کرنا ہوگا جس سے ٹریفک کی روانی میں خلل پیدا ہوتا ہے اور عوام کو تکلیف پہنچتی ہو۔