Baaghi TV

Category: ایبٹ آباد

  • ایبٹ آباد پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف مہم جاری

    ایبٹ آباد پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف مہم جاری

    ایبٹ آباد پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف مہم جاری، گزشتہ ماہ کے دوران 58 گرفتار، 67.348کلو چرس، 17کلو 069گرام ہیروئن، 576 گرام آئس اور 371 بوتل شراب برآمد ہوئے۔ضلعی پولیس سربراہ کی عوام سے منشیات فروشوں اور ان کے سہولت کاروں کے سوشل بائیکاٹ کی اپیل کی گئی۔منشیات فروش ہمارے جوانوں کی رگوں میں زہر گھول رہے ہیں منشیات کے خاتمے، منشیات فروشوں کی گرفتاری میں عوام تعاون کرے۔

    ضلعی پولیس سربراہ ایبٹ آباد ظہور بابر آفریدیتفصیلات کے مطابق ضلعی پولیس سربراہ ظہور بابر آفریدی کی ہدایات پر ضلع بھر میں منشیات فروشوں کے خلاف ایبٹ آباد پولیس کا کریک ڈاون گزشتہ ما ہ مئی کے دوران منشیات فروشوں کے خللاف کاروائیوں میں ایبٹ آباد پولیس نے ضلع بھر کے مختلف تھانہ جات کی حدود سے چرس، ہیروئن، شراب سمیت خطرناک اور جان لیواء نشہ آئس کی بھاری مقدار برآمد کی ہے۔

    58منشیات فروشوں کی گرفتاریوں کے ساتھ ان منشیات فروشوں سے 67.348کلو گرام چرس، 17کلو 069گرام ہیروئن، 576گرام آئس اور 371بوتل شراب کی برآمد کی گئی جبکہ منشیات فروشوں کے خلاف شہر کے مختلف تھانہ جات میں انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج رجسٹرڈ کیے گئے گرفتار منشیات فروشوں میں خاتون منشیات فروش بھی شامل ہے جو کہ شہر کے بڑے تعلیمی اداروں میں منشیات کی ترسیل میں ملوث تھی گرفتار منشیات فروشوں سے تفتیش کے دوران ایسے افراد کے سہولت کاروں کے خلاف بھی کاروائیوں کا دائرہ بڑھایا گیا ہے۔

    اس موقع پر ضلعی پولیس سربراہ ایبٹ آباد کا کہنا تھا کہ منشیات فروش ہمارے جوانوں کی رگوں میں زہر گھول رہے ہیں منشیات کے خاتمے، منشیات فروشوں کی گرفتاری میں عوام تعاون کرے اور اس مکروہ دھندے میں ملوث افراد کا سوشل بائیکاٹ کریں اوراور ایسے افراد کو رہائش اور سہولت فراہم نہ جائے تاکہ شہر سے منشیات جیسی لعنت کو جڑ سے ختم کیا جا سکے۔

  • ڈپٹی کمیشنرکے ٹائم نہ دینے پر  ایبٹ آباد  عوام کا شدید احتجاج

    ڈپٹی کمیشنرکے ٹائم نہ دینے پر ایبٹ آباد عوام کا شدید احتجاج

    ایبٹ آباد عوام کا شدید احتجاج اور نعرہ بازی ڈپٹی کمیشنر سے ملنے آے مگر ٹائم  نہ دیا گیا تمام اداروں کو درخواستیں دے چکی اب حالات خراب ہوے تو ذمہ داری کینٹ بورڈ کی ہو گی گذشتہ روز کینٹ بورڈ کخیلاف سرسید کالونی کے رھاہشی افراد نے پریس کلب ایبٹ اباد کے سامنے  شدید احتجاجی مظاہرہ کیا اور نعرہ بازی کی اس دوران احتجاجی مظاہرہ سے خطاب کرتے ہوے محمد نذیر نے کہا کے سرسید کالونی جھنگی اور دیگر علاقہ ٹی ایم اے اور ضلع کونسل کی حدود میں ہے اور تمام نقشہ پاس ہیں اس کے ساتھ پیدائش کا موت کا سرٹفکیٹ تک یہ جاری کرتے ہیں ۔

    اور تمام چیزیں اور ریکارڈ ہمارے پاس موجود ہے اب کینٹ بورڈ کے اہلکار نوٹس بھیج رہے ہیں اور ہمیں بلیک میل کر رہے ہیں اور اگر کوئی مکان بناتا ہے تو یہ لوگ جا کر بلیک میل کر تے ہیں اور لوگوں سے پیسہ لیتے ہیں حالانکہ ان لوگوں کا اس سے تعلق نہیں ہے اور ان کخیلاف ٹی ایم اے ضلع کونسل ڈی پی او ایبٹ اباد کو بھی درخواستیں دی ہیں مگر کوئی شنوائی نہیں ہوئی ہے جبکہ اب اگر کینٹ بورڈ کے اہلکاروں نے اس طرح کا کوئی نوٹس بھیجا یا کاروائی  کی تو شدید احتجاج کرتے ہوے شاہراہ ریشم کو بند کریں گے۔

    اور حالات کی تمام ذمہ داری کینٹ بورڈ پر ہوگی مزید کہا کے ڈپٹی کمیشنر آفس آے تو کیا گیا کے ڈپٹی کمیشنر کو کرونا ہے ہم انصاف کیلے کہا جاہیں اور کیا کریں ہم آرامی چیف اور اسٹیشن کمانڈر سے مطالبہ کرتے ہیں کے وہ کینٹ بورڈ کے اہلکاروں کخیلاف کاروائی کی جاے اور انصاف دیا جاے اس موقع پر مظاہرین نے کینٹ بورڈ کخیلاف شدید نعرہ بازی کی گی۔

  • ایوب ٹیچنگ ہسپتال مفت علاج معالجے کی سہولیات  کا خاتمہ

    ایوب ٹیچنگ ہسپتال مفت علاج معالجے کی سہولیات کا خاتمہ

    ایوب ٹیچنگ ہسپتال ایبٹ آباد میں ایمرجنسی کی صورت میں مفت فراہم کی جانے والی علاج معالجے کی سہولیات بھی چھین لی گئیں اب ایمرجنسی کی صورت میں جانے والے مریضوں کے لواحقین کو ایکسرے ای سی جی سمیت دیگر ٹیسٹوں کے پیسے ادا کرنے ہوں گے تمام سرکاری ادارے سیاحتی مقامات کھل جانے اور ڈی ایچ کیو ہسپتالوں کی او پی سروسز جاری ہونے کے باوجود کمپلیکس میں او پی ڈی سروسز اب تک بند ہیں ہسپتال میں سی ٹی سکین ایم آر آئی سمیت دیگر ٹیسوں کے ریٹ پرائیویٹ سیٹ اپ کے برابر کر دیئے گئے۔

    ہزارہ کی بڑی ہسپتال میں صحت سہولت پروگرام کے تحت علاج بھی بند کردیا گیا جس پر عوام سراپا احتجاج بن گئے ایوب ٹیچنگ ہسپتال میں ایمرجنسی کی صورت میں جانے والے مریضوں کے لیے علاج معالجہ کی سہولیات مفت تھیں لیکن اب یہ سہولیات بند کرکے ان کی فیس مقرر کر دی گئی ہے ایمرجنسی میں جانے والے مریضوں کی ای سی جی ایکسرے اور تمام ٹیسٹ اب فیس دے کر ہوں گے ستم ظریفی یہ بھی ہے کہ ایمرجنسی کے قریب فیس جمع کروانے کے لیے کوئی کاونٹر بھی نہیں بتایا گیا ۔

    کاونٹر دوسری منزل پر بنایا گیا ہے جس سے ایمرجنسی میں آنے والے مریض کے لواحقین اب ای سی جی اور ٹیسوں کے لئے دوسری منزل پر لائنوں میں لگ کر فیس جمع کروا کر آہیں گے تب ٹیسٹ ہوں گے صحت سہولت پروگرام کے تحت بھی ہسپتال میں علاج بند ہے سی ٹی سکین ایم آر آئی کی فیس بھی پرائیویٹ سیٹ اپ کے برابر کر دی گئی ہے وارڈوں کے لیبارٹری ٹیسٹ مفت ہیں لیکن او پی ڈی کے تمام ٹیسٹوں کے ریٹ پرائیویٹ لیبارٹریوں کے برابر کر دئیے گئے ہیں پیشاب کا ٹیسٹ پرائیویٹ لیبارٹری پر بھی سو روپے کا ہوتا ہے۔

    کمپلیکس میں بھی اور پی ڈی کے مریضوں کے لیے اس کی فیس 20 روپے سے بڑھا کر اب 100 روپے کر دی گئی ہے اسی طرح تمام ٹیسٹوں کی فیسوں میں کئی سو گنا اضافہ کر دیا گیا ہے جس پر شہری سراپا احتجاج بن گئے ہیں ڈاکٹروں کے پرائیویٹ کلینک بدستور چل رہے ہیں لیکن کمپلیکس میں غریب مریضوں کے لئے او پی ڈی سروسز بند ہیں

  • ایبٹ آباد پولیس کی کارروائیاں جاری

    ایبٹ آباد پولیس کی کارروائیاں جاری

    ایبٹ آباد کے احکامات کی روشنی میں ایس ایچ او شیروان کی خصوصی ہدایت پر انچارج پولیس چوکی پھوہار کا بمعہ نفری ہمراہ رائلٹی انسپکٹر کے چوکی پھوہار کی حدود میں کاروائی غیر قانونی طریقے سے پتھر اور بجری فروخت کرنے والوں کے خلاف کاروائی تین ٹرالیاں قبضہ میں لیکر ملوث چار ملزمان کو تھانہ شیروان میں مقدمہ درج کرکے پابند سلاسل کردیا پولیس ذرائع کے مطابق عوامی شکایات پر ڈی پی او ایبٹ آباد ظہور بابر آفریدی کے احکامات کی روشنی میں ایس ایچ او شیروان عبدالغفور قریشی کی خصوصی ہدایت پر انچارج پولیس چوکی پھوہار شکیل احمد کا بمعہ پولیس نفری اور رائلٹی انسپکٹر مظہر نذیر عباسی کے ہمراہ پھوہار چوکی کی حدود میں غیر قانونی طریقے سے پتھر اور بجری فروخت کرنے والے مافیا کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے۔

    میٹریل سے لوڈ تین ٹرالیاں قبضہ میں لیکر ملوث چار ملزمان عتیق شاہ ولد حنیف شاہ ساکنہ تھاتھی سیداں شاہزیب ولد صدیق ساکنہ سیری شیر شاہ محمد بلال ولد زرداد ساکنہ سیری شیر شاہ اور کاشف ولد صفدر ساکنہ پھوہار کو گرفتار کرکے تھانہ شیروان منتقل کردیا گیا جہاں پر ملزمان کے خلاف امتناع معدنیات ایک کے تحت مقدمات درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی گئی ھے یاد رہے کہ کافی عرصے سے ڈسٹرک پولیس آفیسر ظہور بابر آفریدی کو عوام کی جانب سے غیر قانونی طریقے سے ریت بجری اور پتھر کی فروخت کے حوالے سے شکایات کی جارہی تھیں۔

    جس پر ڈی پی او ایبٹ آباد نے سخت ایکشن لیتے ہوئے ایس ایچ او شیروان کو اس دھندے میں ملوث کرداروں کے خلاف فوری کاروائی کرنے کی ہدایت کی آج کی کاروائی بھی اسی سلسلے کی ایک کڑی ھے ایس ایچ او شیروان نے میڈیا بریفنگ میں بتایا کہ تھانی شیروان کی حدود میں کسی بھی غیرقانونی کام کی اجازت نہیں دی جائے گی خلاف ورزی کرنے والے عناصر کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔

  • ایبٹ آباد میں گزشتہ روز  کمیونٹی ہال کا  شاندار افتتاح

    ایبٹ آباد میں گزشتہ روز کمیونٹی ہال کا شاندار افتتاح

    کنج کیہال ایبٹ آباد میں گزشتہ روزعبدالحمید قریشی (مرحوم) کے نام پر قائم کئے گئے کمیونٹی ہال کی افتتاحی تقریب منعقد ہوئی. مہمان خصوصی سپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی مشتاق احمد غنی اور ایم این اے علی خان جدون کے علاوہ پاکستان تحریک انصاف کے مقامی قائدین, عمائدین علاقہ اور عوام کی کثیر تعداد نے افتتاحی تقریب میں شرکت کی. سپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی مشتاق احمد غنی نے کمیونٹی ہال کا افتتاح کیا۔

    انھوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ عوام نے ہم پر جو اعتماد کیا یے ہم نے الحمدو للہ اپنے تمام وعدے پورے کردیے. نہ صرف انفرادی کاموں پر توجہ دی بلکہ اجتماعی مفاد عامہ کے کاموں کے لئے بھی اپنا دن رات ایک کیا. صحت, تعلیم, بنیادی انفراسٹرکچر, سڑکیں, پل جیسے بے شمار کام کئے. ایبٹ آباد کی عوام کو صحت کی بہترین سہولتیں دینے اور ایوب میڈیکل کمپلیکس پر رش کم کرنے کی خاطر ڈی ایچ کیو ہسپتال ایبٹ آباد کو کیٹگری اے کا درجہ دلوایا۔

    انشاء اللہ اب یہاں ایک نئی عمارت وجود میں آئیگی جس میں نہ صرف جدید مشینری کی تنصیب کی جایگی بلکہ طب کے شعبے سے تعلق رکھنح والے ہر مرض کے سپیشلسٹ, سرجن, لیبارٹری و الٹرا ساونڈ کے ماہرین کی بھرتی بھی کی جایگی. ہم 14 ارب کی جو سکیمیں ایبٹ آباد کے لئے لا رہے ہیں ان سے ایبٹ آباد کا نقشہ ہی بدل جاے گا. انھوں نے کہا کہ سیاسی جنبہ کی مشاورت سے کاموں کو پائیہ تکمیل تک پہنچا رہے ہیں، ماضی میں ن لیگ کی کارکردگی سب کے سامنے ہے لاکھوں سے اوپر نہیں جا سکے۔

    ایبٹ آباد میں شاہراہ کی توسیع کا 14ارب کا میگا منصوبہ سے گلگت تک کے لوگ مستفید ہوں گے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے یہاں کنج کمیونٹی ہال کے 24لاکھ تزیین آرائش منصوبہ کی تقریب میں خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر رکن قومی اسمبلی علی خان جدون ،سابق ناظم کہیال یونس عباسی نے بھی خطاب کیا ،جب کہ اس موقع پر کہیال کے عمائدین سردار سرفراز ، شیخ رضوان ،ملک سجاد ،حاجی اعجاز ،سردار ریاض عرف کاکا بھائی،سعید قریشی ،راشد جاوید ،ماسٹر زوالفقار،ملک گلنواز اور دیگر بھی کثیر تعداد میں موجود تھے،اسپیکر خیبر پختون خوا اسمبلی مشتاق احمد غنی کا کہنا تھا واسا کی شکایات مل رہی ہیں۔

    ان کو تنبیہ کرتے ہیں کارکردگی کو بہتر کریں شہر کی چار یونین کونسلز میں کسی بھی جگہ سے شکایت ملی تو بورڈ کے خلاف ایکشن لے کر عوام کے ساتھ کھڑے ہوں گے،اگر واسا صفائی نہیں کرسکتا تو بہتر ہو اس کو ختم کرکے ٹی ایم اے کے پاس واپس چلے جائیں،انہوں نے گلی محلوں میں پانی کے ضیاع پر بھی واسا کو ایکشن لینے کی ہدایت کی تاکہ کسی کا حق ضائع نہ ہو اگر کوئی مرتکب پایا جائے تو اس کا کنکشن معطل کرکے پانی کی ٹینکی ضبط کی جائے ،اسپیکر مشتاق احمد غنی کا کہنا تھا مین بازار میں بجلی کا نظام بہتر کر رہے ہیں اور بازار کو بیرون ملک جیسا ماڈل بنائیں گے۔

    ،ماضی کے مقابلے میں تحریک انصاف کی کارکردگی سب کے سامنے ہے،ڈسٹرکٹ ہسپتال کی نئی عمارت کے لئے ایک ارب جاری ہو چکے ہیں،ایک چھت کے نیچے تمام سہولیات میسر ہوں گی،انہوں نے کیہال کے عوام کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے ووٹ دیکر اپنا حق ادا کیا کوئی گلی محلہ میں ترقیاتی کام ہو تو آگاہ کریں آج بتائیں کل کام ہو جائے گا آج کام کروانے کا وقت ہے الیکشن کے موقع پر کسی کا گلہ قابل قبول نہیں ہوگا۔

    اس موقع پر ایم این اے علی خان جدون کا کہنا تھا یونین کونسل کہیال اربن کے بجلی کے منصوبہ کے لئے ڈیڑھ کروڑ منظور کئے ہیں جس سے تمام بوسیدہ تاروں کو تبدیل کیا جائے گا،انہوں نے کیہال کے لئے سوئی گیس کی لائن بھی آپ گریڈیشن کرنے کا اعلان کرتے ہوئے جلد سروے کی یقین دہانی کرائی ہے ،مین شاہراہ کی توسیع کے حوالہ سے بتایا کہ 14ارب منظور ہوچکے ہیں جس میں چھ ارب صوبہ فراہم کرے گا انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ترقیاتی منصوبہ کی تکمیل میں حوصلہ کی ضرورت ہے لوگ تنقید شروع کر دیتے ہیں۔

  • ایبٹ آباد   چائینز کیمپ  میں آگ بھڑک اُٹھی

    ایبٹ آباد چائینز کیمپ میں آگ بھڑک اُٹھی

    ایبٹ آباد تھانہ حویلیاں کے حدود میں نامعلوم وجوہات کی وجہ سے چائینز کیمپ میں کھڑی مشینری میں آگ بھڑک اُٹھی
    آگ نے دیکھتے ہی دیکھتے مشینری کو اپنی لپیٹ میں لے لیا واقع کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 موقع پر پہنچ گئی ریسکیو اہلکاروں نے بروقت کاروائی کرتے ہوئے 2 گھنٹے کے طویل آپریشن کے بعد آگ پر قابو پالیا ۔

    ریسکیو 1122 اہلکاروں کی بہترین حکمت عملی اور طویل جددوجہد سے وہاں کھڑی کروڑوں روپے کی مشینری کو بڑی تباہی سے بچا لیا گیا۔تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا حادثہ کی تھانہ حویلیاں کے ایس ایچ او بھی نفری کے ہمراہ جائے وقوعہ پر پہنچ گئے ۔

    ریسکیو 1122 کے بروقت رسپانس نے کروڑوں روپے کے مشینری کو بچالیا۔ریسکیو 1122 3 فائر وئیکلز اور دس ریسکیو اہلکاروں نے آپریشن میں حصہ لیا۔

  • ایبٹ آبادحویلیاں پولیس کا جرائم پیشہ عناصر ،  کے خلاف  کریک ڈاؤن

    ایبٹ آبادحویلیاں پولیس کا جرائم پیشہ عناصر ، کے خلاف کریک ڈاؤن

    ایبٹ آبادحویلیاں پولیس کا جرائم پیشہ عناصر ، منشیات فروشوں، مجرمان اشتہاریوں کے خلاف زبردست کریک ڈاون متعدد گرفتاریاں ، منشیات ، آلہ قتل اور غیر قانونی اسلحہ برآمد
    تفصیلات کے مطابق ضلعی پولیس سربراہ ایبٹ آباد ظہور بابر آفریدی کی ہدایات پر حویلیاں پولیس نے ڈی ایس پی بشیر خان کی نگرانی اور ایس ایچ او انسپکٹر نزیر خان کی زیر قیادت جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیوں کے دوران گزشتہ روز عدالتی مفرور بحوالہ مقدمہ علت 273 مورخہ2014۔12۔

    6 جرم 34۔379 تھانہ مانگل ، عابد عرف کالا شاہ ولد رستم شاہ سکنہ ترنوائی قلندر آباد حال سلطان پور گرفتار کر لیا جسکے قبضہ سے 2040 گرام چرس برآمد ھو کر بجرم CNSA.9D مقدمہ درج رجسٹر کر لیا گیا ہے جبکہ غلام عباس عرف مدنی ولد محمد شفیق سکنہ ملحہ قصاب حویلیاں سے 1457 گرام چرس 515 گرام ھیروئن اور شہزاد ولد محمد ریاض سکنہ محلہ ضامن شاہ حویلیاں سے 512 گرام چرس برآمد کر کے ملزمان کے خلاف امتناع منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج رجسٹرڈ کر لیے گئے ۔

    اسی طرح اشتہاری مجرم سجاد ولد سرفراز سکنہ ڈھیری کیہال جو حویلیاں پولیس کو قتل کے مقدمہ میں مطلوب ہے کی گرفتاری کے سلسلہ میں چھاپہ زنی کے دوران گھر سے غیر قانونی 02 بندوقیں ، 02 پستول 47 کارتوس برآمد کر لیے گئے جبکہ اشتہاری مجرم کی عدم موجودگی پر بھائیوں کے خلاف سہولت کاری اور پناہ فراہم کرنے کے جرم میں مقدمہ قائم کر لیا گیا بعد از مجرم اشتہاری نے بھی پولیس کو گرفتاری پیش کی دی ۔

    ایک اور کاروائی میں گوریاں میں ہاشم ولد سلطان کو بزریعہ فائرنگ قتل کرنے والا ملزم زرداد عرف لیہ کو آلہ قتل پستول تیس بور سمیت گرفتار کر لیا گیا مقدمہ میں مزید تفتیش جاری ہے ۔
    [
    اشتیاق احمد جٹ باغی ٹی وی ڈسٹرکٹ اوکاڑہ ۔

  • ایبٹ آباد میں ہائی کورٹ کےسا لانہ انتخابات میں وکلاء بھی میدان میں آگئے

    ایبٹ آباد میں ہائی کورٹ کےسا لانہ انتخابات میں وکلاء بھی میدان میں آگئے

    ایبٹ آبادہائیکورٹ بار الیکشن سنسنی خیز مقابلے کے بعد صابرخان تنولی ایڈوکیٹ نے میدان مار لیا حاجی صابر خان تنولی کے کیمپ میں وکلاء برادری کا جشن وکلاء کی فلاح وبہود اور ان کے مسائل کا حل اولین ترجیحات ہونگی حامیوں کی جانب سے مبارکبادوں کا سلسلہ جاری تفصیلات کے مطابق ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن ایبٹ آباد بنچ کے سالانہ الیکشن میں صدر کے ون ٹو ون مقابلہ میں حاجی صابر تنولی ایڈووکیٹ نے 550ووٹ حاصل کرکے کامیابی حاصل کر لی جب کہ مدمقابل سابق صدر سردار عبد الرؤف ایڈووکیٹ نے 437ووٹ حاصل کئے،ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن ایبٹ آباد کے دیگر عہدوں اور ایگزیکٹو ممبران بلامقابلہ منتخب ہوئے تھے ۔

    تفصیلات کے مطابق ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کے سالانہ الیکشن 2021 کے صدر کی نشت کے لئے دو امیدواروں میں مقابلہ ہوا ،ایبٹ آباد ،مانسہرہ ،ہری پور اور بٹگرام میں صدر کے ون ٹو ون مقابلہ کی پولنگ ہوئی ،کل 1123رجسڑڈ ووٹر میں سے 987 مردو خواتین ووٹرز نے حق رائے دہی استعمال کیا، ایبٹ آباد میں کل 460ووٹرزمیں سے 219 حاجی صابر تنولی اور سردار عبد الرؤف ایڈووکیٹ نے ایک 170 ووٹ لئے ،مانسہرہ حاجی صابر تنولی نے 192 سردار عبد الرؤف نے 86 ووٹ لئے ،ہری پور سے صابر تنولی نے 122اور سردار عبد الرؤف ایڈووکیٹ نے 175 اور بٹگرام سے حاجی صابر نے 17 اور سردار عبد الرؤف ایڈووکیٹ نے 4 ووٹ حاصل کئے۔

    اسی طرح ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن ایبٹ آباد بنچ کے سالانہ الیکشن 2021/22میں نائب صدر ،جنرل سیکرٹری ،ایڈیشنل سیکرٹری،فنانس سیکرٹری،لائبریری سیکرٹری سمیت 6 ایگزیکٹو ممبران بلامقابلہ منتخب ہوئے ہیں، چیئرمین الیکشن کمیشن بورڈ ملک آصف علی ایڈووکیٹ کے مطابق بلامقابلہ منتخب ہونے والوں میں ملک ولی سلطان نائب صدر ،سید بابر علی شاہ جنرل سیکرٹری،رابعہ گل ایڈیشنل سیکرٹری،فائزہ ملک فنانس سیکرٹری ،راحیل یعقوب لائبریری سیکرٹری منتخب ہو ہے اور ایگزیکٹو اراکین میں نزاکت کوعلی تنولی ،سردار شاہ نواز خان ،سید زوالفقار علی شاہ،ساجد علی ،سید رضا شاہ نثار احمد خان سواتی ایگزیکٹو ممبران شامل ہیں.

  • ایبٹ آباد قیدیوں کی سنی گئی، سپیکر خیبر پختونخوا کا   سنٹرل جیل کا دورہ

    ایبٹ آباد قیدیوں کی سنی گئی، سپیکر خیبر پختونخوا کا سنٹرل جیل کا دورہ

    ایبٹ آبادسپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی مشتاق احمد غنی نے گزشتہ روز سنٹرل جیل ایبٹ آباد کا دورہ کیا اور وہاں پر موجود سٹاف اور قیدیوں سے ملاقات کی. سپیکر مشتاق غنی نے سٹاف اور قیدیوں کے لئے موجود سہولیات کا جائزہ لیا اور جن سہولیات کا فقدان تھا انکی فراہمی کا وعدہ کیا. سنٹرل جیل پہنچنے پر جیل سپرنٹنڈنٹ وسیم خان نے سپیکر مشتاق غنی کا استقبال کیا.

    سپیکر مشتاق غنی نے قیدیوں کو درپیش مسائل کے حوالے سے معلومات لی جن میں سرفہرست فلٹریشن پلانٹ کی تنصیب تھی. جس پر سپیکر مشتاق غنی نے اعلان کیا کہ واٹر فلٹریشن پلانٹ برائے سٹاف و قیدی, پانی کی بڑی ٹینکی, ٹیوب ویل اور بیٹھنے کے لئے بینچوں کی تنصیب کا کام عنقریب شروع کردیا جائے گا. جیل حکام نے جیل کے لئے الگ سے بجلی ترسیل کی لائن کا بھی مطالبہ کیا جس سےگرمی کے موسم میں لوڈشیڈنگ کی صورت میں سٹاف اور قیدیوں کو مشکلات کا سامنا نہی کرنا پڑے گا۔

    اس کے علاوہ سٹاف کے لئے نئے بیریکس, رہائشی فلیٹس کی تعمیر, نشے کے عادی قیدیوں کے لئے بحالی مرکز کا قیام, قیدیوں کے نفسیاتی علاج کے لئے ایک ماہر نفسیات کی مستقل بنیادوں پر تعیناتی, ڈسپنسری کی تعمیر, جیل کے لئے جدید سی سی ٹی وی کیمروں اور خاردار تاروں کی تنصیب اور جیل کے لئے الگ سے ایمبولینس کی فراہمی شامل ہے.

  • ایبٹ آبادکوہالہ کے نزدیک المناک حادثہ گیارہ افراد جاں بحق

    ایبٹ آبادکوہالہ کے نزدیک المناک حادثہ گیارہ افراد جاں بحق

    ایبٹ آبادکوہالہ کے نزدیک المناک حادثہ گیارہ جاں بحق بارہ زخمی گاڑی راولپنڈی سے لائن آف کنٹرول وادی کھلانہ چکوٹھی کشمیر جارہی تھی کہ رات تین بجے ضامن آباد(پانچ میل)کے قریب ہزراوں فٹ گہری کھائی میں دریائے جہلم کے کنارے جاگری جہاں دریائے جہلم کے اس پار سرکل بکوٹ کا گاوں سنگل ڈھارے کی آبادی ھے۔تفصیلات کے مطابق ہفتہ کی رات راولپنڈی سے چناری چکوٹھی جانے والی بدقسمت مسافر ویگن نمبر 1501 کوہالہ پل عبور کر کے آزاد کشمیر ضامن آباد ”نماں نی کسی”کے مقام پر سے دریا کی طرف گری جس میں سوار مرنے اور زخمیوں کی تفصیلات کچھ اسطرح ہیں شہداء میں دو سال سے 35 سال عمر کے بچے خواتین و مرد شامل ہیں ۔

    35 سالہ جمیل ربانی ولد غلام ربانی ساکنہ چکوٹھی حلیمہ خان دختر محمد خان چکوٹھی دو سالہ روحان ولد راشد ساکنہ شاہ کنجہ کھلانا۔ اٹھارہ سالہ مہران اشرف ولد محمد اشرف ساکنہ مگنہ کھلانہ۔ رفینہ بی بی زوجہ سفیر ساکنہ شاہ کنجہ کھلانہ۔ نجف فاطمہ دختر اورنگزیب ساکنہ خالصہ چکوٹھی حمزہ۔زبیر اکبر۔محمد سلیم تینوں کا تعلق چناری جبکہ احسان ولد اکبر دین ساکنہ موہڑہ صادق چکوٹھی سے تھا جبکہ دیگر زخمیوں میں حسینہ زوجہ اورنگزیب ثوبیہ بی بی زوجہ راشد۔نازمین بی بی زوجہ زبیر احمد۔جبکہ حمزہ۔قدیر۔صیام۔ناصر۔ صائم۔عقیل۔اور چار ماہ کی مہرہ سمیت تین بچے دو بچیاں شامل ہیں حادثہ کی اطلاع ملتے ہی مقامی پولیس رضا کار اور طبعی عملہ موقع پر پہنچ گیا ۔

    اور زخمیوں اور لاشیں مظفر آباد عباس انسٹیوٹ آف میڈیکل کمپلکس اور سی ایم ایچ مظفر آباد شفٹ کی گئیں جہاں سے انکو انکے آبائی علاقوں میں پہنچا دیا گیا حادثہ کی خبر جنگل کی آگ کی طرح پورے سرکل بکوٹ اور کوہالہ آزاد کشمیر کے گردونواح میں پہنچ گئی جس سے آج علاقہ بھر کی فضاء سوگوار ھے مزید تفصیلات کے مطابق یہ مسافر وین جسکو ڈرائیور سائیں کے نام سے مشہور ھے چلاتا تھا کوہالہ سے ماسٹر ذوالفقار کے مطابق یہ گاڑی چکوٹھی وادی جہلم کشمیر سے براستہ مظفر آباد کوہالہ پل سے دن ایک بجے راولپنڈی کے لئے گزرتی تھی اور راولپنڈی سے رات کو واپس آتی تھی جو آج بدقسمتی سے منزل تک نہ پہنچ سکی۔