Baaghi TV

Category: ایبٹ آباد

  • ایس ایس پی ٹریفک کی آر ٹی اے سیکٹری کے ساتھ مختلف مسائل کے حوالے سے میٹنگ

    ایس ایس پی ٹریفک کی آر ٹی اے سیکٹری کے ساتھ مختلف مسائل کے حوالے سے میٹنگ

    ایس ایس پی ٹریفک وارڈن قمر حیات خان کی اپنے آفس میں ایبٹ آباد شہر اور مین شاہرہ ریشم پر ٹریفک کے حوالے سے درپیش مسائل کے حوالے سے آر ٹی اے سیکٹری عباس علی بخاری کے ساتھ میٹنگ کی۔میٹنگ میں جگہ جگہ قائم غیر قانونی منی اڈوں،زاہد کرایوں روٹ پرمٹ، پرائیویٹ گاڑیوں کو بطور پبلک ٹرانسپورٹ چلانے والوں،کرونا ایس او پیز پر عمل درآمد اورمنڈیاں روڈ پر پبلک ٹرانسپورٹ کے سواریاں اتارنے اور سواریاں بٹھانے کے حوالے سے اہم تبادلہ خیال کیا گیا۔

    اس حوالے سے آر ٹی اے سیکٹری نے ہر لحاظ سے ٹریفک پولیس کے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرواتے ہوئے کہا کہ میری اور میرے سٹاف کی جس جگہ ضرورت پیش آئے گئی ہم آپکے ساتھ وہاں موجود ہوں گئیں۔ایس ایس پی ٹریفک نے کہا کہ ہمیں مل کر ایبٹ آباد شہر ان تمام چیزوں کا خاتمہ کرنا ہوگا جس سے ٹریفک کی روانی میں خلل پیدا ہوتا ہے اور عوام کو تکلیف پہنچتی ہو۔

  • صوبائی وزیر نے لوئر تناول کے مسائل کے حل کے لیئے کمر کس لی۔

    صوبائی وزیر نے لوئر تناول کے مسائل کے حل کے لیئے کمر کس لی۔

    لوئر تناول میں پانی بجلی سڑکوں اور دیگرمسائل کو کم کرنے کے لیئے ایم این اے علی خان جدون اورصوبائی وزیر مال قلندر خان لودھی نے کمر کس لی ہے لوئر تناول میں ڈرل بور بجلی سڑکوں اور ہسپتال کالجز کا کام زور وشور سے جاری ہے تحصيل لوئر تناول پی ٹی آئی کے جنرل سیکرٹری حاجی علی حیدر خان ملک سردار خان بابو الیاس ہارون خان راشد خان سعید الرحمن ایڈوکیٹ حاجی یوسف خان شفیق خان محمد یونس خان صابر خان ضیافت خان نثار خان اور ریاض کی کاوشوں سے ایم این اے علی خان جدون اور صوبائی وزیر مال کا لوئر تناول کی تعمیروترقی کے لیئے یہ انتہائی احسن اقدام ہے۔

    جس سے تناول میں پانی بجلی سڑکوں ہلیتھ ایجوکیشن اور دیگر مسائل میں بڑی حد تک کمی واقع ہوگی پانی کے ڈرل بور میں سوہائی ڈھکیاں اور سندو گلی کی ڈرل بور سکیم مکمل ہوچکی ہیں جبکہ دیگر سکیموں کو بھی بہت جلد مکمل کر لیا جائے گا حاجی علی حیدر خان نے اپنے میڈیا بیان میں کہاکہ تناول جغرافیائی لحاظ سے مشکل اور دشوار گزار علاقوں پر مشتمل ہے جس میں مسائل بھی بہت زیادہ ہیں لیکن ھم اور ہماری ٹیم ان تمام مسائل سے نبرد آزما ہے۔

    ایم این اے علی خان جدون اور صوبائی وزیر مال قلندر خان لودھی یکجان ہوکر لوئر تناول میں مسائل کو ختم کرنے کے لیئے برسرپیکار ہیں ہماری پوری ٹیم دونوں منتخب نمائندوں کی قیادت میں ان کے شانہ بشانہ اپنی تناول کی عوام کے حقوق کے لیئے اپنا سفر اسی طرح جاری رکھے گی ھم دونوں منتخب نمائندوں کا شکریہ ادا کرتے ہیں جو خصوصی دلچسپی لیکر تناول کے مسائل پر خصوصی توجو دیتے ہیں پنڈکرگوخان کے مختلف علاقوں کے وفود نے مکمل ہونے والی سکیموں پر شکریہ ادا کیا اور سکیموں کی افتتاحی تقریبات کے لیئے وقت بھی مانگ لیئے مکمل ہونے والی سکیموں پر جلد ہی افتتاح کے لیئے تاریخوں کا اعلان متوقع ھے۔

  • اسپیکر صوبائی اسمبلی،کا بڑا اعلان

    اسپیکر صوبائی اسمبلی،کا بڑا اعلان

    ایبٹ آباداسپیکر صوبائی اسمبلی مشتاق احمد غنی نے بڑا اعلان کردیا ایبٹ آباد جیل کو شہر سے باہر منتقل کر کے یہاں خواتین کے لئے یونیورسٹی کیمپس کے قیام عمل میں لایا جائے گا ان خیالات کا اظہار سپیکر صوبائی اسمبلی مشتاق احمد غنی نے اعلان ملک پورہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس حوالے سے ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت اور وزیراعظم عمران خان کی سوچ غریب سے شروع ہوکر غریب پر ہی ختم ہوتی ہے یہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت ہی ہے جس میں ہم نے ایبٹ آباد شہر میں کروڑوں روپے کے ترقیاتی کاموں کے جال بچھائے ۔

    مری روڈ ہویا شاہراہ ریشم شملہ ہل پارک ہویا جناح پارک انصاف پارک ہویا نتھیاگلی کے سیاحتی مقامات تحریک انصاف کی حکومت میں ہیں ان علاقوں میں ترقیاتی کام ہوئے انشاءاللہ آنے والے وقتوں میں ہم مزید اربوں روپے کی سکیمیں ایبٹ آباد کے لیے لا رہے ہیں جو ایبٹ آباد کا نقشہ ہی بدل دی گئی ایبٹ آباد کی عوام کا دیرینہ مسئلہ قبرستان کا تھا جو ہم نے حل کر دیا حویلیاں انٹرچینج کے قریب قبرستان کے لیے جگہ لے لی گئی ہے اسی طرح اسی طرح آنے والے چند مہینوں میں نئی گریوٹی فلو سکیم الیاسی مسجد کی تزئین و آرائش اولین ترجیح ہوگی ہمارا مشن ووٹ کو عزت دینے کے ساتھ ساتھ ووٹر کو عزت دینا ہے

    میں اپنے اہلیان ایبٹ آباد سے یہ کہہ دینا چاہتا ہوں کہ آج ہم لوگ آپ کے ووٹوں کی طاقت سے اقتدار میں موجود ہیں جو کام ہم سے لینا ہے ہم سے لے لیں دوران الیکشن کسی کا یہ بہانہ نہیں مانا جائے گا کہ میرا یہ کام نہیں ہوا انشاءاللہ میری کوشش ہے کہ شہر کے وسط اور آبادی سے ملکہ ایبٹ آباد جیل کو کسی دوسری جگہ شفٹ کرکے اس جگہ پر بچیوں کے لئے یونیورسٹی کیمپس کا قیام عمل میں لایا جائے گا ان شاء اللہ اس پر کام جاری ہے جلد ہی اس پر بھی نتائج حاصل ہو جائیں گے آنے والے چند دنوں میں وزیر اعلی خیبر پختونخوا ایبٹ آباد کا دورہ کریں گے جس میں ہم ایبٹ آباد شہر کے لیے مزید کاموں کے لیے فنڈنگ حاصل کر کے شہر کا نقشہ بدلنے میں اہم کردار ادا کریں گے۔

  • ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد کی صفائی مہم فوٹو سیشن تک محدود

    ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد کی صفائی مہم فوٹو سیشن تک محدود

    صوبائی حکومت کے احکامات پر ملک بھر کے دیگر حصوں کی طرح ایبٹ آباد میں بھی نوتعینات ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد نے شہر بھر میں ہفتہ وار صفائی مہم کے نام پر صوبائی حکومت کو چونا لگانا شروع کر دیا ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد صرف فوٹو سیشن کے لئے ایبٹ آباد کے مشہور سیاحتی مقام شملہ پہاڑی اور مین شہر کے بازاروں سے تھوڑی بہت گندگی صاف کر کے فوٹو سیشن تک محدود ہیں ۔

    جبکہ ایبٹ آباد شہر سے ملحقہ علاقوں ملکپورہ سمیت دیگر بانڈہ جات گندگی کے ڈھیروں میں تبدیل ہو چکے ہیں ان علاقوں میں نہ تو واسا کے اہلکار صفائی کے لیے جاتے ہیں اور نہ ہی کنٹونمنٹ بورڈ کے اور نہ ہی ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد ان علاقوں میں صفائی کے لیے احکامات جاری کرتے ہیں ہفتہ وار صفائی میں صرف چند فوٹو سیشن کر کے صوبائی حکومت کو چونا لگانے والے ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد کے اس عمل کو ایبٹ آباد کے عوامی حلقوں نے مسترد کردیا اس حوالے سے عوامی حلقوں کا کہنا تھا کہ ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد صفائی مہم کے نام پر عوام سے کھلواڑ نہ کریں آج ہمارے بانڈہ جات کی یہ حالت ہے کہ وہاں پر گندگی کی وجہ سے طرح طرح کی بیماریاں پھیلنا شروع ہوگئی ہیں ۔

    شہر بھر میں اگر ذرا سی بارش ہوتی ہے تو ان علاقوں میں موجود کچرا شہر کی سڑکوں پر امڈ آتا ہے جس سے نکاسی آپ کے لیے بنائے جانے والے نالے بھی بند ہو جاتے ہیں ویسے بھی ہمارے ایبٹ آباد شہر کی نکاسی آب کے لیے بنائے جانے والے نالے ہمیشہ بند رہتے ہیں ان کی صفائی کی صفائی کی طرف بھی کوئی توجہ نہیں دیتا عوامی حلقوں نے کمشنر ہزارہ سے ریاض مسعود سے مطالبہ کیا ہے کہ خدارا نوتعینات ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد کا قبلہ درست کیا جائے اور ایبٹ آباد کے علاقے ملک پورہ اور مختلف بانڈا جات سے گندگی کو ختم کیا جائے تاکہ ہمارے علاقے خوبصورت بن سکیں۔

  • اسپیکر صوبائی اسمبلی نے مسلم لیگ ن کو بڑا جھٹکا دے دیا

    اسپیکر صوبائی اسمبلی نے مسلم لیگ ن کو بڑا جھٹکا دے دیا

    ایبٹ آبادسپیکر صوبائی اسمبلی مشتاق احمد غنی نے مسلم لیگ نون کو بڑا جھٹکا دے دیا سپیکر صوبائی اسمبلی مشتاق احمد غنی ناراض جنبے نے دوبارہ حمایت کا اعلان کر دیا ٹانچی چوک گھاس منڈی اور ملکپورہ کے بڑے تین جنبہ نے سپیکر صوبائی اسمبلی مشتاق احمد غنی کی حمایت کر دی۔شمولیت کرنے والوں میں سابق جنرل کونسلر شریف لالا سابق یوتھ کونسلر حارث جمیل اور مسلم لیگ ن کے عابد خان اور گھاس منڈی سے نذیر خان اسلم آفریدی راجہ فیصل شامل ہیں۔اس ضمن میں زرائع نے بتایا ہے کہ گزشتہ روز سابق تحصیل ممبر سردار شیردل کی کوششوں سے ملک پورہ اور ٹانچی چوک گھاس منڈی کےتین بڑے جنبہ نے اسپیکر صوبائی اسمبلی مشتاق احمد غنی کی حمایت کردی۔

    پہلے اسلم آفریدی نذیر خان اور راجہ فیصل نے حمایت کی اس کے بعد مسلم لیگ ن کے عابد خان نے بھی مسلم لیگ ن کو چھوڑ کر تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کیا سابق جنرل کونسلر سٹی اربن لالا شریف محمد اور یوتھ کونسلر حارث جمیل نے بھی تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کردیا مشتاق احمد غنی نے تمام شمولیت کرنے والوں نے کا شکریہ ادا کردیا اس موقع پر تاجر رہنما غلام حیدر عرف کالا خان خالد اسلم شبیر قریشی راجہ شعیب سمیت بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔

  • ایف آئی اے ہری پور کی کارروائی فراڈ اور سمگلنگ کرنے والا گینگ گرفتار

    ایف آئی اے ہری پور کی کارروائی فراڈ اور سمگلنگ کرنے والا گینگ گرفتار

    ایبٹ آباد FIAکی ہری پورمیں کاروائی متعدد کیسوں میں مطلوب فراڈ دوھوکہ دہی میں ملوث انسانی سمگلرگرفتار کر لیا۔ ضلع ہری پوراور ساتھ منسلک اضلاع سمیت دیگر علاقوں میں سادہ لوح لوگوں کو بیرون ملک سہانے خواب دیکھاکرلوٹنے والا انسانی سمگلرFIAکے ہتھے چڑھ گیا گزشتہ روزمحمد اسماعیل ولد عزیزالرحمان کو اسکے آبازئی علاقہ چنگی بانڈی سے ایف آئی اے انسپکٹر شاکرنے ٹیم کے ہمراہ چھاپہ۔مارا اور گرفتار کیا۔

    ملزم اسماعیل کے خلاف متعددکیس فراڈ دھوکہ دہی اور انسانی سمگلنگ کے درج ہیں لاتعداد افراد کودوبئی،قطر سعودی عرب ،یورپ اور دیگر ملکوں میں بیرون ملک روزگار کے سلسلہ میں لے جانے کےنام پر لوٹا۔ ملزم محمد اسماعیل کے خلاف ایف آئی آرنمبر 11/2021/ U/S18b,EOکی دفعات لگاکردرج کی گئی ہے جس پرملزم محمد اسماعیل کو گرفتار کیا گیا ابھی FIAکی جانب سے مزیدتفتیش جاری ہے اور نِے انکشافات سامنے آنے کی توقعات کی۔کارہی ہیں

  • ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد کی کمزور گرفت شہر بھر میں مہنگائی کا جن بوتل سے باہر

    ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد کی کمزور گرفت شہر بھر میں مہنگائی کا جن بوتل سے باہر

    ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد دفتر تک محدود ہیں جس کی وجہ سے شہر بھر کی تاجر برادری کی جانب سے سبزی فروٹ کے ریٹ اپنی مرضی سے مقرر ہوتے ہیں آٹا چاول چینی دالیں گھی دودھ دہی سمیت دیگر اشیاء خورونوش کے ریٹ بھی من مانے وصول کئے جاتے ہیں بازار میں گوشت اور بیکری کی اشیاء کے ریٹ آسمان سے باتیں کر رہے ہیں ضلعی انتظامیہ کی جانب سے روزانہ کی بنیاد پر ریٹ لیسٹ تو سوشل میڈیا پر اپلوڈ تو کی جاتی ہے۔

    مگر اس پر عمل درآمد نہیں کروایا جاتا محکمہ فوڈ اور ڈسٹرکٹ انتظامیہ کے افسران کی فوج صرف سوشل میڈیا پر فوٹو سیشن میں مصروف ہیں مگر عوام کو ریلیف دینے اور خود ساختہ مہنگائی کو کنٹرول کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہے ضلع ایبٹ آباد کی عوام نے وزیر اعلی کے پی کے اور چیف سیکرٹری سے اپیل کی ہے کہ ایبٹ آباد میں مہنگائی کو کنٹرول کرنے کے لئے نوٹس لیں اور ایبٹ آباد کے شہریوں کو ریلیف فراہم کریں کیونکہ ایبٹ آباد کے شہری بھی پاکستان اور کے پی کے کا حصہ ہے۔

  • موٹر وئے پولیس کی نا اہلی سامنے آگئی ،آۓ دن حادثات کا سامنا

    موٹر وئے پولیس کی نا اہلی سامنے آگئی ،آۓ دن حادثات کا سامنا

    ایبٹ آبادہزارہ موٹر وئے پولیس عوام کو سہولیات فراہم کرنے میں یکسر ناکام رات اور دن کے وقت پیٹرولنگ نہ ہونے کے برابر ہے موٹر وئے پر موٹر وئے پولیس سائین بورڈ تک بھی نصب نہ کر سکی موٹر وئے پر تعنیات زیادہ تر افسران دفتروں میں بیٹھ کر واپس جانے لگے ہزارہ موٹر وئے (ہیوی گاڑیوں و گھٹارہ گاڑیوں ) کو روکنے کا کوئی سرے سے نظام موجود نہیں ہےموٹر وئے پر آئے روز حادثات سے روزانہ قیمتی جانیں ضائع ہونے لگی ہزارہ ڈویژن میں تعنیات موٹر وئے افسران نے آئی جی موٹر وئے کلیم امام کے دورے کو بھی خفیہ رکھا ہے ۔

    آئی جی کی آمد پر نہ صرف عوام کو بھی مدعو نہ کیا گیا اپنی غفلت اور کوتائیوں پر پردہ پوشی کی جانے لگی موٹر وئے پر گشت نہ ہونے متعدہ حادثات رونما ہو رہے ہیں جس میں قیمتی انسانی جانوں کا ضیاع ہونے لگا موٹر وئے کی ریسکیو اور میڈیکل ٹیمیں ہونے کے باوجود بھی ریسکیو ڈبل ون ڈبل ٹو کو امدادی کاروائیاں کر رہا ہے ہزارہ موٹر وئے پر اورر سپڈ کو مانیٹر تک نہیں کیا جا رہا موٹر وئے کے مختلف مقامات سے حفاظتی باڑ تک کٹ چکی ہے عوامی حلقوں نے آئی جی موٹر وئے اور وفاقی وزیر موسلات سے فوری نوٹس لینے اور موٹر وئے پر تعنیات موجودہ افسران کے فوری تبادلے کا مطالبہ کیا

  • ایبٹ آباد سیاحوں کو بہترین سہولیات  فراہم کرنے کے لیے اہم اقدام

    ایبٹ آباد سیاحوں کو بہترین سہولیات فراہم کرنے کے لیے اہم اقدام

    گزشتہ روز ممبر خیبر پختونخواہ اسمبلی مومنہ باسط نے سیاحوں کی رہنمائی اور سہولت آسانی کے لیے قائم ٹیورسٹ فسلیٹیشن سنٹر نتھیاگلی کا دورہ کیا اس موقع پر ضلعی پولیس سربراہ ظہور بابر آفریدی، ایس ایس پی ٹریفک قمر حیات خان کے علاوہ دیگر پولیس افسران، معززین علاقہ اور میڈیا نمائیندگان کی کثیر تعداد ان کے ہمراہ موجود تھی۔

    ضلعی پولیس سربراہ ظہور بابر آفریدی اور ایس ایس پی ٹریفک قمر حیات خان نے ایم پی اے مومنہ باسط کو ٹیورسٹ پولیس ایبٹ آباد اور ٹریفک وارڈن پولیس کی طرف سے سیاحوں کو بہترین سہولیات، امداد اور رہنمائی فراہم کرنے کے حوالے سے شروع کردہ ٹیورسٹ فسلیٹیشن سنٹر، ٹریفک ورکشاپ موبائل یونٹ، ٹریفک لائسینس موبائل یونٹ، ٹریفک پولیس ایمبولینس سروس اور ٹریفک پولیس کی میس موبائل کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔

    جبکہ ایم پی اے مومنہ باسط نے ان تمام شعبہ جات کا تفصیلی جائزہ لیا اور ایبٹ آباد پولیس کی طرف سے سیاحوں کو فراہم کی جانی والی سہولیات پر اعتماد کا اظہار کیا ایم پی اے مومنہ باسط نے ایبٹ آباد پولیس کے افسران اور جوانوں کے ہمراہ نتھیاگلی بازار میں خصوصی واک میں شرکت کی اور سیاحوں سے ملاقات کی اور تحائف تقسیم کیے۔

    جبکہ ٹیورسٹ فیسلیٹیشن سنٹر کے دورے کے دوران منعقدہ تقریب سے ضلعی پولیس سربراہ نے اپنے خطاب میں کہا کہ ٹیورسٹ پولیس کا مقصد سیاحوں کو ہر ممکن سہولیات فراہم کرنا ہے ٹیورسٹ پولیس کے جوانوں کو خصوصی تربیت فراہم کی گئی ہے تاکہ سیاح ٹیورسٹ پولیس سے مکمل طور پر مستفید ہو سکیں اور خود کو محفوظ تصور کریں

    جبکہ ایم پی اے مومنہ باسط نے اس موقع پر خطاب کے دوران ایبٹ آباد پولیس کا شکریہ ادا کیا اور اس اقدام پر خراج تحسین پیش کیا ان کا کہنا تھا کہ ٹیورزم کا ہمارے ملک کی معیشت پر گہرا انحصار ہے معیشت کی بہتری کے حوالے سے اس قسم کے اقدامات نیک شگون ہیں ایبٹ آباد پولیس کے اس اقدام سے سیاحت کے شعبے کو ترقی ملے گی اور زیادہ سے زیادہ لوگ ان علاقوں کا رخ کریں گے جس کا علاقے کی عوام اور معیشت پر مثبت اثر پڑے گا۔

    تقریب کے دوران ایس ایس پی ٹریفک قمر حیات خان نے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ایبٹ آباد کو ٹریفک پولیس کی طرف سے شیلڈ پیش کی جبکہ ڈی پی او ایبٹ آباد اور ایس ایس پی ٹریفک نے ایم پی اے مومنہ باسط کو ایبٹ آباد پولیس کی طرف سے یادگاری شیلڈ پیش کی۔

  • ریسکیو کی ٹیم کی جانب سے کی جانے والی خدمات کا مجموعی جائزہ

    ریسکیو کی ٹیم کی جانب سے کی جانے والی خدمات کا مجموعی جائزہ

    1122 ایبٹ آباد نے گزشتہ ماہ دیگر ایمرجنسیز کے ساتھ ساتھ کویڈ۔19 میں بھی فرنٹ لائن پر خدمات سر انجام دیئے جن میں 22 کرونا کے مثبت اور مشتبہ مریضوں کو مکمل ایس او پیز کیساتھ ہسپتالوں اور قرنطینہ سینٹرز منتقل کیے گئے۔ ریسکیو 1122 ایبٹ آباد کے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر عمران خان یوسفزئی کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق ریسکیو 1122 ایبٹ آباد نے مئی کے مہینے میں مجموعی طور پر 449 مختلف نوعیت کے ایمرجنسیز میں خدمات سر انجام دیئے۔ سب سے زیادہ خدمات طبی شعبے میں دی گئی جنکی تعداد 308 ہیں۔
    ا

    س کے علاوہ 45 ٹریفک حادثات 35آتشزدگیاں، 2 گولی لگنےکے واقعات، 1گھر کی چھت گرنے کا واقع اور مختلف نوعیت کے 37 دیگر متفرق واقعات میں بھی خدمات سرانجام دئیے
    ریسکیو 1122 ایبٹ آباد نے مجموعی طور 412 افراد کو بچایا جن افراد کو مختلف ہسپتالوں میں منتقل کیا، جبکہ 2 افراد موقع پر ہی مختلف حادثات میں جانبحق ہو گئے تھے۔

    حسب معمول ریسکیو 1122 ایبٹ آباد کنٹرول روم شب و روز مصروف رہا اور ضلع بھر سے 55678 کالز موصول ہوئیں جس میں 53540 غلط یا فیک کالز شامل تھیں۔اس کے ساتھ ریسکیورز پورے ضلع میں ہر قسم وی ائی پی ڈیوٹیاں بھی دیتے رہے اور وی ائی پیز کے دوروں پر ریسکیو نے سپیشل تیاری کے ساتھ ہر قسم ناخوشگوار حالت سے نمٹنے کے لئے چوکس رہیں۔

    ترجمان ایبٹ آباد ساجد اقبال کے مطابق ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر خطیر احمد کی ہدایت پر اور ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ایبٹ آباد عمران خان یوسفزئی کے سربراہی میں ریسکیو 1122 ایبٹ آباد 24 گھنٹے ہمہ وقت عوام کی ہر قسم ممکنہ خدمت کے لئے تیار ہے۔افسران بالا کے ہدایت پر ریسکیو 1122 عوام کی مذید خدمات اور کارکردگی میں بہتری لانے کے عزم کا اعادہ کرتی ہے