Baaghi TV

Category: بلوچستان

  • کوسٹ گارڈز کی گوادر میں کارروائی، اعلی کوالٹی کی منشیات برآمد کرلیں

    کوسٹ گارڈز کی گوادر میں کارروائی، اعلی کوالٹی کی منشیات برآمد کرلیں

    پاکستان کوسٹ گارڈز نے گوادر کے علاقے پنوان میں کارروائی کرتے ہوئے اعلی کوالٹی کی منشیات برآمد کرلیں۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان کوسٹ گارڈزنے اپنی انٹیلی جنس ذرائع کی منشیات اسمگلنگ کی مصدقہ اطلاعات کی بنیاد پرگوادر کے علاقے پنوان میں کارر وائی کی،اسنیپ چیکنگ کے دوران ایک گاڑی میں لدی ہو ئی 441 کلوگرام اعلی کوالٹی کی چرس برآمدکر لی گئی، خدشہ ہے کہ یہ منشیات سمندر کے را ستے بیرون ملک اسمگل ہو نا تھی،پکڑی جانے والی منشیات کی عالمی مارکیٹ میں مالیت 24.31 ملین ڈالر کے لگ بھگ ہے۔

    ترجمان پاکستان کوسٹ گارڈز نے کہا کہ پاکستان کوسٹ گارڈزمنشیات اور ہر طرح کی اسمگلنگ کی روک تھام کرتے ہوئے ملکی معیشت کو مستحکم کرنے میں اپنا کردار ادا کر تی رہے گی۔

    ایتھوپیا میں شدید بارشوں اور لینڈ سلائیڈنگ سے ہلاکتیں، پاکستان کا اظہار افسوس

    دوسری جانب اے این ایف کا ملک کے مختلف شہروں میں منشیات اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے، 8 کاروائیاں کے دوران 1 خاتون سمیت 11 ملزمان گرفتار ہوئے ہیں،کاروائیوں میں 1 کروڑ 67 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی 167.45 کلوگرام منشیات برآمد کیں، کاروائیوں کا انسداد منشیات ایکٹ 1997 کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

    اماراتی صدر کا سعودی ولی عہد سے ٹیلی فونک رابطہ

  • افغانستان کی جارحیت کیخلاف بلوچستان کی عوام کا پاک فوج سے بھرپور اظہار یکجہتی

    افغانستان کی جارحیت کیخلاف بلوچستان کی عوام کا پاک فوج سے بھرپور اظہار یکجہتی

    بلوچستان کے علاقے ڈیرہ بگٹی اور ہرنائی میں افغانستان کی بلا اشتعال جارحیت کیخلاف شہریوں نے پرامن ریلیاں نکالیں۔

    تفصیلات کے مطابق بلوچستان میں عوامی ریلیوں میں سول سوسائٹی ، انتظامیہ اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی، ریلی کے دوران پاک فوج سے والہانہ محبت کے اظہار میں فلک شگاف نعرے لگائے گئے، ریلی کے شرکاء نے افغانستان سے حالیہ دراندازی کی شدید مذمت کی اور ملکی سلامتی کیلئے پاک فوج کی مکمل حمایت کا اعلان کیا۔

    ریلی کے شرکاء کا کہنا تھاکہ دہشت گردی کیخلاف پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں،ملک بھر کےعوام افغان طالبان رجیم کی شرانگیزی کی کھل کر مذمت اور پاک فوج سے اظہار یکجہتی کیلئے ریلیاں نکال رہے ہیں۔

    ایران میں خانہ جنگی کا منصوبہ،امریکا کا عراقی کرد رہنماؤں سے رابطہ

    آبنائے ہرمز سے ایک بوند تیل نہیں جانے دیں گے: ایرانی پاسداران انقلاب

    کوہاٹ میں تیل وگیس کے بڑے ذخائر دریافت

  • بلوچستان میں دفعہ 144 نافذ

    بلوچستان میں دفعہ 144 نافذ

    حکومت بلوچستان نے صوبے بھر میں ایک ماہ کے لیے دفعہ 144 نافذ کر دی ہے۔

    محکمہ داخلہ بلوچستان کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق اسلحہ کی نمائش و استعمال جبکہ موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کر دی گئی، کا لے شیشوں والی گاڑیوں، غیر رجسٹرڈ گاڑیوں کے استعمال اور پانچ یا اس سے زائد افراد کے اجتماعات پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی ہےعوامی مقامات پر چہرہ ڈھانپنے، ماسک، مفلر یا کسی بھی ایسے ذریعے کے استعمال پر بھی پابندی ہوگی جس سے شناخت میں رکاوٹ پیدا ہو، دفعہ 144 کا اطلاق یکم مارچ 2026 سے ایک ماہ کے لیے پورے صوبے میں ہوگا۔

    بھارتی چینل ہیک کرلیا گیا،’پاکستان ہمیشہ زندہ باد’ کے نعرے چل گئے

    کویت میں امریکی ایف 15 طیارہ تباہ

    او آئی سی کی عمان کی بندرگاہ اور تیل ٹینکر پر ایرانی حملوں کی شدید مذمت

  • ‎چمن میں گیس سلنڈر دھماکہ، 7 افراد جاں بحق، متعدد زخمی

    ‎چمن میں گیس سلنڈر دھماکہ، 7 افراد جاں بحق، متعدد زخمی

    ‎بلوچستان کے ضلع چمن میں گیس سلنڈر دھماکے کے نتیجے میں 7 افراد جاں بحق جبکہ 20 سے زائد افراد زخمی ہوگئے۔
    ‎پولیس حکام کے مطابق دھماکا کلی شادیزئی کے علاقے میں ایک گھر کے اندر پیش آیا۔ دھماکے کی شدت کے باعث گھر کا بڑا کمرہ مکمل طور پر منہدم ہوگیا۔
    ‎حکام کا کہنا ہے کہ جاں بحق افراد میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں، جبکہ زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں بعض کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔
    ‎پولیس اور امدادی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر امدادی کارروائیاں مکمل کیں اور واقعے کی مزید تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

  • آبپاشی منصوبے زرعی ترقی اور معاشی استحکام کے بنیادی ستون ہیں،سرفراز بگٹی

    آبپاشی منصوبے زرعی ترقی اور معاشی استحکام کے بنیادی ستون ہیں،سرفراز بگٹی

    میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ آبپاشی منصوبے زرعی ترقی اور معاشی استحکام کے بنیادی ستون ہیں، اور نصیر آباد ڈویژن صوبے کا گرین بیلٹ اور فروٹ با سکٹ ہے۔

    وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی صدارت میں پارلیمانی اراکین اور آبپاشی حکام کا اجلاس منعقد ہوا جس میں نصیر آباد ڈویژن میں جاری ترقیاتی اور بحالی منصوبوں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا،اجلاس میں دریائی ذرائع کی بہتر منصوبہ بندی، نہروں کی تنظیم نو اور آبپاشی منصوبوں کی نگرانی کے لیے جدید ٹیکنالوجی کے استعمال پر زور دیا گیا۔

    وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی نے ضلع صحبت پور میں 5 ارب روپے کے خیر دین ڈرینج منصوبے کو جلد مکمل کرنے اور مانجھوٹی اور اوچ کینال کی بحالی کے منصوبے کو آئندہ مالی سال کے بجٹ میں شامل کرنے کی ہدایت کی، کہا کہ آبپاشی منصوبے زرعی ترقی اور معاشی استحکام کے بنیادی ستون ہیں، اور نصیر آباد ڈویژن صوبے کا گرین بیلٹ اور فروٹ باسکٹ ہے زرعی پیداوار والے علاقوں میں آبپاشی نظام کو جدید خطوط پر استوار کیا جائے گا اور تمام نہروں اور ڈریج سسٹم کی تنظیم نو مرحلہ وار مکمل کی جائے گی۔

    سابق برطانوی وزیر خارجہ کا پاکستان پر عمران خان کے علاج کیلئے دباؤ ڈالنے کا مطالبہ

    وزیر اعلیٰ نے پروجیکٹ ڈائریکٹرز کی تعیناتی متعلقہ محکموں سے کرنے، جوابدہی کے عمل کو مضبوط بنانے اور ترقیاتی منصوبوں کے معیار کو دیرپا بنانے کی ہدایت بھی کی، اجلاس میں کہا گیا کہ زرعی ترقی کے ساتھ ساتھ مقامی معیشت اور روزگار کے مواقع میں اضافہ ہوگا۔

    اجلاس میں میر محمد صادق عمرانی، میر سلیم خان کھوسہ، عبدالمجید بادینی کے علاوہ صوبائی وزیر نوابزادہ میر طارق خان مگسی، پارلیمانی سیکرٹری حاجی محمد خان لہڑی، چیف سیکریٹری بلوچستان شکیل قادر خان، ایڈیشنل چیف سیکریٹری ترقیات زاہد سلیم، سیکریٹری آبپاشی سہیل الرحمٰن اور دیگر متعلقہ حکام بھی شریک ہوئے۔

    اسحاق ڈار او آئی سی اجلاس میں شرکت کے لیے سعودی عرب روانہ

  • 
خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں سیکیورٹی آپریشنز، 34 دہشتگرد ہلاک


    
خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں سیکیورٹی آپریشنز، 34 دہشتگرد ہلاک


    ‎خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر مختلف کارروائیاں کرتے ہوئے مجموعی طور پر 34 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا۔
    ‎پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق 24 فروری کو خیبرپختونخوا میں چار الگ الگ جھڑپوں کے دوران 26 دہشتگرد مارے گئے، جبکہ بلوچستان میں کیے گئے آپریشن میں مزید 8 دہشتگرد ہلاک ہوئے۔
    ‎بیان کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے حسن خیل میں پاک افغان سرحد کے قریب دہشتگردوں کی نقل و حرکت کی اطلاع پر کارروائی کی گئی، جہاں بروقت آپریشن کے دوران افغانستان سے تعلق رکھنے والا ایک دہشتگرد مارا گیا۔
    ‎لکی مروت میں سیکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس میں 3 دہشتگرد ہلاک ہوئے۔ اسی طرح بنوں کے علاقے نرمی خیل میں دو مختلف جھڑپوں کے دوران مزید 10 دہشتگرد مارے گئے۔
    ‎آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز ملک میں دہشتگردی کے خاتمے کے لیے کارروائیاں جاری رکھیں گی۔

  • کوئٹہ: انسانی اسمگلنگ میں ملوث  سب ایجنٹ افغان شہریوں سمیت گرفتار

    کوئٹہ: انسانی اسمگلنگ میں ملوث سب ایجنٹ افغان شہریوں سمیت گرفتار

    فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) کے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل کوئٹہ نے انسانی اسمگلنگ میں ملوث عناصر کے خلاف کامیاب کارروائی کرتے ہوئے ایک سب ایجنٹ کے ہمراہ افغان شہری بھی گرفتار کرلیے ہیں۔

    ایف آئی اے حکام کے مطابق سب ایجنٹ ڈرائیور عرفان کو گرفتار کیا، جس کے ساتھ 8 افغان باشندے بھی پکڑے گئے ہیں، اس ضمن میں مرکزی ملزمان گل بدین اور غمائی کو بھی مقدمے میں نامزد کیا گیا ہے،دونوں مرکزی ملزمان فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ہیں اور ان کی گرفتاری کے لیے کوششیں جاری ہیں۔

    گرفتار ملزم کے قبضے سے ایک موبائل فون برآمد ہوا، جس سے واٹس ایپ چیٹس، تصاویر اور دیگر ریکارڈ حاصل کیے گئے ہیں، جو انسانی اسمگلنگ میں اس کے ملوث ہونے کے واضح شواہد فراہم کرتے ہیں،اس کارروائی میں استعمال ہونے والی گاڑی اور رکشہ کو بھی ایف آئی اے نے تحویل میں لے لیا ہے گرفتار سب ایجنٹ کے براہِ راست افغانستان میں موجود ایجنٹ تاج محمد اور کامل کے ساتھ رابطے ہیں،ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے جبکہ دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

  • سی ٹی ڈی  کی بلوچستان میں کامیاب کارروائیاں،صدر مملکت  کا خراجِ تحسین

    سی ٹی ڈی کی بلوچستان میں کامیاب کارروائیاں،صدر مملکت کا خراجِ تحسین

    آصف علی زرداری نے کوئٹہ اور بارکھان میں دہشتگردوں کے خلاف کامیاب کارروائیوں پر کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ(سی ٹی ڈی) بلوچستان کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔

    صدر مملکت نے کارروائیوں کے دوران فتنتہ الخوارج سے تعلق رکھنے والے 14 دہشتگردوں کو ہلاک کرنے والے اہلکاروں کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور جرات کو سراہتے ہوئے کہا کہ سیکیورٹی فورسز ملک میں امن و استحکام کے قیام کے لیے قابلِ قدر خدمات انجام دے رہی ہیں،انہوں نے فائرنگ کے تبادلے میں زخمی ہونے والے سی ٹی ڈی اہلکاروں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا بھی کی۔

    صدر آصف زرداری کا کہنا تھا کہ پوری قوم اپنے بہادر جوانوں کی قربانیوں اور عزم کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے،سی ٹی ڈی بلوچستان دہشت گردی کے خلاف وطنِ عزیز کی حفاظت میں نمایاں کردار ادا کر رہی ہے اور ملک سے بیرونی سرپرستی میں ہونے والی دہشتگردی کا خاتمہ حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

    انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ دہشتگرد عناصر کے خلاف کارروائیاں بلا امتیاز جاری رکھی جائیں گی تاکہ پاکستان کو امن کا گہوارہ بنایا جا سکے۔

    بانی پی ٹی آئی کی بینائی میں نمایاں بہتری آئی ہے، بیرسٹر گوہر

    بانی پی ٹی آئی کی بینائی میں نمایاں بہتری آئی ہے، بیرسٹر گوہر

    اسرائیل نے مسجدالاقصیٰ کے امام کو گرفتار کر لیا،حماس کی شدید مذمت

  • باجوڑ میں چیک پوسٹ پر فتنہ الخوارج کا حملہ، 11 سیکیورٹی اہلکار شہید، 12 خوارج ہلاک

    باجوڑ میں چیک پوسٹ پر فتنہ الخوارج کا حملہ، 11 سیکیورٹی اہلکار شہید، 12 خوارج ہلاک

    ‎ضلع باجوڑ میں سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مشترکہ چیک پوسٹ پر فتنہ الخوارج (FAK) کے حملے میں 11 جوان شہید جبکہ 12 خوارج مارے گئے۔
    ‎پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق 16 فروری کو ہندوستانی حمایت یافتہ فتنہ الخوارج سے تعلق رکھنے والے دہشت گردوں نے مشترکہ چیک پوسٹ کو نشانہ بناتے ہوئے حملہ کیا۔
    ‎بیان میں کہا گیا کہ حملہ آوروں کی جانب سے چیک پوسٹ میں داخل ہونے کی کوشش سیکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ناکام بنا دی۔ جوابی کارروائی کے دوران 12 خوارج ہلاک کر دیے گئے۔
    ‎آئی ایس پی آر کے مطابق حملہ آوروں نے بارود سے بھری گاڑی چیک پوسٹ کی دیوار سے ٹکرا دی، جس کے نتیجے میں زور دار دھماکہ ہوا اور چیک پوسٹ کا انفراسٹرکچر شدید متاثر ہوا۔ دھماکے کے باعث وطن کے 11 بہادر سپوت شہید ہوگئے۔
    ‎دھماکے سے قریبی رہائشی عمارتوں کو بھی نقصان پہنچا، جبکہ ایک کمسن بچی شہید اور خواتین و بچوں سمیت سات شہری زخمی ہوئے۔
    ‎فوجی حکام کے مطابق علاقے میں ممکنہ خوارج کی موجودگی کے خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہیں۔
    ‎بیان میں کہا گیا کہ سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے ادارے وژن “عزمِ استحکام” کے تحت غیر ملکی حمایت یافتہ دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے پرعزم ہیں، اور جوانوں و شہریوں کی قربانیاں قومی عزم کو مزید مضبوط بناتی ہیں۔

  • لورالائی میں ایف سی بلوچستان (نارتھ) کے 68 ویں بیچ کی شاندار پاسنگ آؤٹ پریڈ

    لورالائی میں ایف سی بلوچستان (نارتھ) کے 68 ویں بیچ کی شاندار پاسنگ آؤٹ پریڈ

    ‎لورالائی میں فرنٹیئر کور بلوچستان (نارتھ) کے 68 ویں بیچ (فیز ٹو) کی پاسنگ آؤٹ پریڈ منعقد ہوئی، جس میں 1104 ریکروٹس نے کامیابی کے ساتھ تربیت مکمل کی۔ تقریب میں انسپکٹر جنرل ایف سی بلوچستان (نارتھ) میجر جنرل محمد عاطف مجتبیٰ نے پریڈ کا معائنہ کیا اور جوانوں و ان کے اہلِ خانہ کو مبارکباد دی۔
    ‎میجر جنرل محمد عاطف مجتبیٰ نے کہا کہ تمام ریکروٹس کو فخر ہونا چاہیے کہ وہ ایف سی بلوچستان (نارتھ) جیسے باوقار ادارے کا حصہ بن رہے ہیں، جو اپنی قربانی، بہادری اور شاندار روایات کے لیے جانا جاتا ہے۔
    ‎پریڈ میں نوشکی میں شہید خطیب امشد علی کے والد محترم نواب خان کو مہمان خصوصی کے طور پر مدعو کیا گیا اور اُن کی فیملی کی قربانی کو خراجِ عقیدت پیش کیا گیا۔
    ‎تقریب میں قبائلی عمائدین، مقامی شخصیات، معزز مہمانوں اور سول سوسائٹی کے نمائندگان کی شرکت نے ایف سی اور عوام کے درمیان تعلقات اور باہمی اعتماد کو مزید مستحکم کیا۔
    ‎پریڈ کے اختتام پر نمایاں کارکردگی دکھانے والے ریکروٹس میں خصوصی انعامات بھی تقسیم کیے گئے۔