Baaghi TV

Category: بلوچستان

  • کوئٹہ: موٹر سائیکل میں نصب دھما کہ ، 12 افراد زخمی

    کوئٹہ: موٹر سائیکل میں نصب دھما کہ ، 12 افراد زخمی

    کوئٹہ: خاران میں موٹر سائیکل میں نصب دھماکے کے نتیجے میں 12 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

    باغی ٹی وی : خاران پولیس کے مطابق دھماکا چیف چوک کے قریب ہوا، دھماکا خیز مواد موٹر سائیکل میں نصب کیا گیا تھا دھماکے کے بعد زخمیوں کو فوری اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، جبکہ دھماکے کی نوعیت کے بارے میں مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں دھماکے میں ایک گاڑی اور قریبی دکانوں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔

    بلوچستان کے نو منتخب وزیرِ اعلیٰ میر عبدالقدوس بزنجو کی جانب سے خاران میں ہونے والے بم دھماکے کی مذمت کی گئی ہے وزیرِ اعلیٰ بلوچستان نے واقعے کی تحقیقات کا حکم دیتے ہوئے کہا ہے کہ ملک دشمن عناصر صوبے کا امن خراب کرنا چاہتے ہیں۔

    پنجگور میں دھماکہ،2 افراد جاں بحق

    وزیرِ اعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو کا یہ بھی کہنا ہے کہ دہشت گردوں کی بزدلانہ کارروائیوں سے حوصلے پست نہیں ہوں گے۔

    واضح رہے کہ دو روز قبل 31 اکتوبرکو بلوچستان کے ضلع پنجگور کے ایک بازار میں دھماکہ ہوا تھا جس میں 2 افراد جاں بحق ہو ئے تھے پولیس کا کہنا تھا کہ دھماکہ ریموٹ کنٹرول ڈیوائس سے کیا گیا پولیس اور سیکیورٹی اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا وزیراعلیٰ بلوچستان میرعبدالقدوس بزنجو نے پنجگور دھماکے کی مذمت کی تھی انہوں نے دھماکے میں 2 افراد کی شہادت پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا تھا اور کہا تھا کہ دہشت گردانہ کارروائیوں کا مقصد بے چینی اور بد امنی پیدا کرنا ہے۔

  • نو منتخب اسپیکر بلوچستان طبیعت خراب ہونے پر ہسپتال داخل

    نو منتخب اسپیکر بلوچستان طبیعت خراب ہونے پر ہسپتال داخل

    بلوچستان کے نو منتخب اسپیکر جان محمد جمالی کو طبیعت زیادہ خراب ہونے پر اسپتال میں داخل کردیا گیا ہے۔

    باغی ٹی وی : اسپیکربلوچستان اسمبلی جان محمد جمالی کو نمونیا کی شکایت کے باعث نجی اسپتال میں بغرض علاج داخل کیا گیا ہے جہاں ڈاکٹروں کی ٹیم انہیں طبی امداد فراہم کر رہی ہے۔

    اس ضمن میں بلوچستان اسمبلی کے نو منتخب اسپیکر جان محمد جمالی کے اہل خانہ کا کہنا ہے کہ ڈاکٹروں کی جانب سے طبی امداد فراہم کی جارہی ہے اور ان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

    واضح رہے کہ دو دن قبل جان جمالی بلا مقابلہ بلوچستان اسمبلی کے اسپیکر منتخب ہوئے تھے لیکن علالت کے باعث ابھی تک وہ اپنے منصب کا حلف نہیں اٹھا سکے ہیں گورنر بلوچستان ظہور آغا نے اسپیکر کے انتخاب کے لیے اجلاس طلب کیا تھا جس میں اسپیکر کے لیے کاغذات نامزدگی جمع کروانے کا وقت صبح 8:30 سے 12 بجے تک رکھا گیا تھا جان محمد جمالی بلوچستان اسمبلی کے 16ویں اسپیکر ہیں-

    تاہم مقررہ وقت میں بلوچستان عوامی پارٹی کے میر جان محمد جمالی کے 5 کاغذات نامزدگی جمع کرائے گئے جبکہ کسی دوسرے امیدوار نے ان کے مقابلے میں کاغذات نامزدگی جمع نہیں کرائے۔

    سیکریٹری بلوچستان اسمبلی طاہر شاہ کا کہنا تھا کہ اسمبلی قوائد کے مطابق جان محمد جمالی بلا مقابلہ اسپیکر اسمبلی منتخب ہوگئے، اسپیکر کے انتخاب کے لیے اسمبلی کے اجلاس میں اب رائے شماری نہیں ہوگی اور قائم مقام اسپیکر نومنتخب اسپیکر کے نام کا اعلان کریں گے۔

    میر جان محمد جمالی بلوچستان کے سیاسی گھرانے سے تعلق رکھتے ہیں اور ضلع جعفرآباد کے علاقے اوستہ محمد میں 23 مئی 1955 کو پیدا ہوئے آپ کے والد نور محمد جمالی قبائلی رہنما ہونے کے ساتھ سیاست دان بھی تھے۔

    میر جان محمد جمالی نے ابتدائی تعلیم آبائی علاقے سے حاصل کرنے کے بعد بلوچستان یونورسٹی سے بیچلر کی ڈگری حاصل کی اور اپنی سیاسی زندگی کا آغاز 1983 میں بلدیاتی انتخابات سے کیا، 1988 میں اسلامی جمہوری اتحاد کے ٹکٹ پر رکن اسمبلی بنے بعدازاں وہ 1990 میں آزاد امیدوار کی حیثیت سے کامیاب ہو کر بلوچستان اسمبلی کے رکن بنے اور 1993 میں صوبائی وزیر رہے۔

    میر جان محمد جمالی 1997 کے انتخابات میں مسلم لیگ (ن) کے ٹکٹ پر کامیاب ہو کر دوبارہ رکن اسمبلی بنے اور 15 جون 1998 سے لے کر 12 اکتوبر 1999تک بلوچستان کے وزیر اعلیٰ رہےمسلم لیگ (ن) کے ہی ٹکٹ پر 2013 کے انتخابات میں دوبارہ حصہ لیا اور کامیاب ہوئے جبکہ 4 جون 2013 سے 2015 تک اسپیکر بلوچستان اسمبلی رہے اور 2مرتبہ ڈپٹی چیرمین سینٹ بھی رہے2018 میں بلوچستان عوامی پارٹی کا حصہ بنے اور اب ایک مرتبہ پھر اسپیکر بلوچستان اسمبلی منتخب ہوئے ہیں۔

  • پنجگور میں دھماکہ،2 افراد جاں بحق

    پنجگور میں دھماکہ،2 افراد جاں بحق

    بلوچستان کے ضلع پنجگور کے ایک بازار میں دھماکہ ہوا ہےجس میں 2 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔

    باغی ٹی وی : پولیس کے مطابق دھماکہ ریموٹ کنٹرول ڈیوائس سے کیا گیا پولیس اور سیکیورٹی اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا وزیراعلیٰ بلوچستان میرعبدالقدوس بزنجو نے پنجگور دھماکے کی مذمت کی ہے انہوں نے دھماکے میں 2 افراد کی شہادت پر دکھ اور افسوس کا اظہار ان کا کہنا ہے کہ دہشت گردانہ کارروائیوں کا مقصد بے چینی اور بد امنی پیدا کرنا ہے۔

    قبل ازیں غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں جموں خطے کے ضلع راجوری میں کنٹرول لائن کے نزدیک ایک دھماکے میں ایک افسر سمیت دو بھارتی فوجی ہلاک ہوگئے ہیں۔

    یمن: عدن کے بین الاقوامی ہوائی اڈے کے گیٹ کے قریب کار بم دھماکہ، 12 افراد ہلاک،متعدد زخمی

    کشمیر میڈیا سروس کے مطابق دھماکہ ضلع میں نوشہرہ کے علاقے کلال میں ہوا۔ سرکاری ذرائع نے دھماکے میں دو بھارتی فوجیوں کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے ساوتھ ایشین وائرنے سرکاری ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے کہا تھا کہ نوشہرہ کے علاقے کلال میں کنٹرول لائن کے نزدیک ایک دھماکہ ہوا جس میں ایک لیفٹیننٹ سمیت دو فوجی شدید زخمی ہو گئے۔

    دونوں زخمیوں کو تشویشناک حالت میں ہسپتال میں داخل کرایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے انہیں مردہ قرار دے دیا۔ دھماکے کے وقت فوجی معمول کی گشت پر تھے بھارتی میڈیا کے مطابق نوشہرہ سیکٹر میں ہونے والے دھماکے سے بھارتی فوج کا لیفٹیننٹ اور ایک سپاہی ہلاک ہوئے۔بھارتی میڈیا کے مطابق دھماکا بارودی سرنگ کا تھا۔

    راجوری میں دھماکہ:لیفٹیننٹ کرنل سمیت دو بھارتی فوجی ہلاک

    ادھر یمن کے عبوری دارالحکومت عدن کےبین الاقوامی ہوائی اڈے کے گیٹ کے قریب کار بم دھماکے میں کم از کم 12 افراد ہلاک اور متعدد افراد زخمی ہو گئے سکیورٹی حکام کے مطابق کار بم دھماکے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں ، بظاہر یہ دہشتگردی کی کارروائی معلوم ہوتی ہے مگر حتمی نتیجہ تحقیقات کے بعد سامنے آئے گا۔

    العربیہ کے مطابق گورنر عدن کے قریبی ذرائع نے بتایا کہ ابھی تک دھماکے سے متعلق خاطر خواہ اطلاعات نہیں ملیں ۔ دھماکے کے بعد ائیرپورٹ کے گیٹ اور ملحقہ ہوٹل میں آگ لگ گئی۔ امدادی کارکنوں کی جانب سے دھماکے کے پہلی ویڈیو جاری کی گئی جس میں رہائشی علاقے میں بڑے پیمانے پر آگ بھڑکی ہوئی ہے۔

  • عوامی نیشنل پارٹی ایک بار پھر بلوچستان حکومت کاحصہ بن گئی

    عوامی نیشنل پارٹی ایک بار پھر بلوچستان حکومت کاحصہ بن گئی

    کوئٹہ: بی اے پی کے وفد کی عبدالقدوس بزنجو کی قیادت میں رکن اسمبلی سید احسان شاہ کی رہائش گاہ آمد

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق سید احسان شاہ نے یقین دہانی کرائی کہ عبدالقدوس بزنجو کے ساتھ ہیں امید کرتے ہیں ایک نئی حکومت ایک مثالی حکومت ہوگی کوئٹہ۔صوبے کے عوام کے مسائل کو حل کرنا نئی حکومت کی ترجیحات ہونی چاہیے۔

    علاوہ ازیں عوامی نیشنل پارٹی بھی بلوچستان حکومت کا ایک بار پھر حصہ بن گئی ہے بلوچستان عوامی پارٹی کے قدوس بزنجو ‘ظہور بلیدی اور دیگر سے ملاقات کے بعد اے این پی بلوچستاننے بی اے پی کی حمایت کا اعلان کر دیا ہے-

    قبل ازیں گزشتہ روز کوئٹہ میں چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی،وفاقی وزیر پرویز خٹک، سردار یار محمد رند و دیگر نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بلوچستان کی ترقی وخوشحالی کے لیے پی ٹی آئی کی اتحادیوں کے ساتھ ہمدردیوں کوپھر دہرایا-

    بلوچستان کی ترقی،خوشحالی کے لیے ہم حاضر:سنجرانی ، خٹک اور یار محمد رند بول اٹھے

    اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے یار محمد رند نے کہا کہ پی ٹی آئی ارکان کو ایسا لگا کہ انکو نظرانداز کیا جارہا ہے، پی ٹی آئی اراکین نے مجھے وزیراعلی اور بابر موسی خیل کو اسپیکر کیلئے نامزد کیا،باپ پارٹی حکام آپس میں بیٹھ کر فیصلے کرتے ہیں،اتحاد کو چلانے کیلئے قربانیاں دی جاتی ہیں،استعفی دینے کے بعد بھی صوبائی حکومت کو غیر مستحکم نہیں کیا امید ہے کہ باپ ہمارے ساتھ سابق رویہ اختیار نہیں رکھے گی،پارٹی کا فیصلہ ہے ماننا پڑے گا ہم نے مل کر بلوچستان کو چلانا ہے، ہم نے بلوچستان کو ترقی دینی ہے-

    وفاقی وزیر پرویز خٹک نے کہا کہ پی ٹی آئی نے پہلے بھی باپ پارٹی کو سپورٹ کیا،اب بھی کرے گی ، بلوچستان کی ترقی کے لیے کوئی ایک قدم آگے بڑھے گا تو پی ٹی آئی دس قدم آگے آئے گی صوبے میں بننے والی نئی حکومت پی ٹی آئی کا خیال رکھے گی،پی ٹی آئی اراکین کو نظرانداز کرنا برداشت نہیں،سابق حکومت نے پی ٹی آئی کو وہ حیثیت نہیں دی تو جو انکا حق تھا،سردار رند نے ہمیں عزت دی-

    باپ پارٹی کے سنیئر رہنما ظہور بلیدی نے کہا کہ سردار رند نے ہمیشہ ہمارا ساتھ دیا،بڑے ہونے کی حیثیت سے ہم نے ہمیشہ ان سے قربانی لی،باپ پارٹی نے سردار رند کو مختلف جگہوں پر نظرانداز کیا،

    سابق وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال کووزارت اعلیٰ سے محروم کرنے والے مرکزی کردار عبدالقدوس بزنجو نے کہا کہ سردار رند ہمارے بڑے اور قبائلی حیثیت رکھتے ہیں،مل کر بلوچستان میں اچھی حکومت بنائیں گے،سردار رند باہر تھے جس کی وجہ سے ہم نہیں مل سکے

  • پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کرنے والا  85 سالہ پاکستانی

    پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کرنے والا 85 سالہ پاکستانی

    بلوچستان :85 سالہ شخص ہیبت اللہ حلیمی نے پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کر کے نئی تاریخ رقم کر دی۔

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق ہیبت اللہ حلیمی نے یونیورسٹی آف بلوچستان سے سیاسیات میں ڈاکٹریٹ کی ڈگری حاصل کی ہے یونیورسٹی آف بلوچستان کے اٹھارویں کانووکیشن میں صورت حال اُس وقت دلچسپ شکل اختیار کر گئی جب یونیورسٹی آف بلوچستان کے سب سے معمر پی ایچ ڈی اسکالر ہیبت اللہ حلیمی اپنی ڈگری وصول کرنے کیلئے اسٹیج پر آئے۔

    حکومت نے 3 ماہ میں مزید کتنا قرض لیا؟ تفصیلات جاری

    گورنر بلوچستان سید ظہور احمد آغا معمر پی ایچ ڈی اسکالر سے گلے ملے اور اُن کو ڈگری عطا کی پی ایچ ڈی اسکالر ہیبت اللہ حلیمی کا تعلق پولیس ڈپارٹمنٹ سے تھا اور وہ ڈی ایس پی کے عہدے پر فائز رہے معمر پی ایچ ڈی اسکالر نے 85 برس کی عمر میں سیاسیات میں اعلیٰ تعلیم کی ڈگری حاصل کی۔

    گھی اور خوردنی تیل کی قیمتوں میں اضافہ ،عوام کی پریشانی مزید بڑھ گئی

    گورنر بلوچستان نے کہا کہ اس عمر میں پی ایچ ڈی کرنے کا ارادہ اور اس کی تکمیل علم میں دلچسپی رکھنے والے تمام افراد کیلئے حوصلہ افزاء اور قابل فخر ہے۔

    عوام افواہوں پر کان نہ دھریں بلوچستان کے لیے ایک مثالی حکومت قائم کریں گے…

    سعودی یونیورسٹی میں طلبہ کے جینز اور ٹائٹس پہننے پر پابندی عائد

  • بلوچستان میں نئی حکومت کے قیام کا معاملہ ، پی ڈی ایم  نئے وزیراعلیٰ کو ووٹ دے گی یا نہیں؟

    بلوچستان میں نئی حکومت کے قیام کا معاملہ ، پی ڈی ایم نئے وزیراعلیٰ کو ووٹ دے گی یا نہیں؟

    اتحادی جماعتوں کے اہم رہنماؤں کا مشترکہ مشاورتی اجلاس منگل کے روز منعقد ہوا اجلاس میں بلوچستان عوامی پارٹی، پاکستان تحریک انصاف، عوامی نیشنل پارٹی، ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی اور جمہوری وطن پارٹی کے رہنماؤں نے شرکت کی۔

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق اجلاس میں بلوچستان عوامی پارٹی کے صدر و سابق وزیر اعلی بلوچستان جام کمال خان، پاکستان تحریک انصاف بلوچستان کے پارلیمانی لیڈر سردار یار محمد رند، سردار بابر خان موسیٰ خیل، نوابزادہ میر نعمت اللہ زہری، میر عمر خان جمالی، عوامی نیشنل پارٹی کے پارلیمانی لیڈر اصغر خان اچکزئی، انجینئر زمرک خان اچکزئی، ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے رکن صوبائی اسمبلی قادر نائل، جے ڈبلیو پی کے رکن صوبائی اسمبلی نوابزادہ گہرام خان بگٹی، بلوچستان عوامی پارٹی کے ارکان اسمبلی میر سلیم احمد کھوسہ، سردار مسعود خان لونی، میر ضیاء اللہ لانگو، حاجی محمد خان طور اتمانخیل، ملک نعیم خان بازئی، خلیل جارج بھٹو اور سنیٹر انوار الحق کاکڑ شریک تھے۔

    اجلاس میں صوبے کی موجودہ سیاسی صورتحال سمیت اہم پارلیمانی امور پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔ اس موقع پر پی ٹی آئی کے پارلیمانی لیڈر سردار یار محمد رند نے کہا کہ وہ بلوچستان کی موجودہ سیاسی صورتحال کے پیش نظر اپنا امریکہ کا دورہ مختصر کرکے واپس آئے۔ اجلاس میں صوبے کی نئی بننے والی حکومت اور قائد ایوان کے حوالے سے تفصیلی مشاورت کی گئی اور آئندہ کا لائحہ عمل طے کرنے پر غور کیا گیا۔

    جام کمال کے استعفے کے بعد بلوچستان میں نئی حکومت کے قیام کا معاملہ ،پی ڈی ایم نئے وزیراعلیٰ کو ووٹ دے گی یا نہیں؟ جے یو آئی ف ، بی این پی مینگل اور پختونخواہ میپ نےمشاورت کرنے کا فیصلہ کیا ہے-

    مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ پی ڈی ایم میں شامل جماعتوں سے مشاورت کے بعد نئے وزیراعلیٰ کی حمایت کرنے یا نہ کرنے کا فیصلہ کریں گے پیپلزپارٹی نے بی اے پی سے چھپ کر ووٹ لیا تھا ہم چھپ کر ووٹ دینے والے نہیں جو بھی فیصلہ ہوگا مشاور ت سے اور اعلانیہ ہوگا-

    مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ ہم نے بلوچستان کی نئی حکومت میں شامل ہونے کا ابھی تک کوئی فیصلہ نہیں کیا جام کمال کے اپنے ساتھی ان کے خلاف ہوگئے تھےجب بی اے پی کے اپنے ارکان جام کمال کو چھوڑ چکے تھے تو ہم تو تھے ہی اپوزیشن میں-

    مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں ہم نے حکومتی اتحاد میں اختلافات کا فائدہ اٹھایا بلوچستان میں ہمارے ساتھ اپوزیشن میں پی ڈی ایم کی دو جماعتیں بی این پی مینگل اور پختونخواہ میپ بھی ہیں ہم پی ڈی ایم کی جماعتوں سے مشاورت کے بعد ہی کوئی بھی فیصلہ کریں گے۔

  • عوام افواہوں پر کان نہ دھریں بلوچستان کے لیے ایک مثالی حکومت قائم کریں گے     بلوچستان عوامی پارٹی رہنما

    عوام افواہوں پر کان نہ دھریں بلوچستان کے لیے ایک مثالی حکومت قائم کریں گے بلوچستان عوامی پارٹی رہنما

    کوئٹہ: بلوچستان عوامی پارٹی کے اہم سرکردہ رہنماؤں کا اجلاس منقد ہوا، اجلاس میں بی اے پی کے عبدالقدوس بزنجو،ظہور بلیدی میر جان محمد جمالی اور سردار صالح بھوتانی نے شرکت کی –

    باغی ٹی وی : اجلاس میں صوبے کے لئے اتحادیوں کے تعاون بنے والی نئی حکومت کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال ہوا،طویل مشاورت کے بعد پارٹی کی جانب سے نئے قائد ایوان کے لئے عبدالقدوس بزنجو کے نام پر اتفاق کرلیا گیا جبکہ اسپیکر کے عہدے کے لئے میر جان محمد جمالی پارٹی اور اتحادیوں کے مشترکہ امیدوار ہوں گے-

    اجلاس میں طے کیا گیا قائد ایوان اور اسپیکر کے انتخابات کے بعد کابینہ کے لئیے نام بھی اتحادیوں کے ساتھ مل کر اتفاق رائے فائنل کردئیے جائیں گے ۔اجلاس میں بی اے پی کے رہنماؤں نے ان خبروں کی سختی سے تردید کی ہے کہ بی اے پی کے نئے قائد ایوان کے لیے پارٹی رہنماؤں میں کوئی اختلافات ہیں ایسی من گھڑت خبریں مخالفین کی خواہشات تو ہوسکتی ہیں لیکن حقیقت نہیں ،عوام افواہوں پر کان نہ دھریں بلوچستان کے لیے ایک مثالی حکومت قائم کریں گے۔

    اجلاس میں اتحادی جماعتوں سے رابطے کے لئیے دو رکنی کمیٹی کا قیام کمیٹی میں ایم پی اے میر نعمت زہری ، ایم پی اے میر عمر جمالی کے نام شامل کئے گئے-

    اجلاس میں آراکین نے متفقہ فیصلہ کیا گیا کہ پاکستان تحریک انصاف ماضی میں اتحادی جماعت کو قائد ایوان ، اسپیکر اور متعدد بار سینیٹ میں ووٹ دے چکی ہے اراکین نے متفقہ طور پر سردار یار محمد رند کو وزیر اعلی بلوچستان ، اور سردار بابر موسی خیل کو بطور اسپیکر بلوچستان اسمبلی نامزد کرنے کا فیصلہ کیا

    پاکستان تحریک انصاف کی پارلیمانی جماعت نے فیصلہ کیا کہ پارلیمانی سربراہ سردار یار محمد رند کے بطور وزیر اعلی بلوچستان اور سردار بابر موسی خیل کے بطور اسپیکر بلوچستان اسمبلی کاغذات نامزدگی جمع کروائے جائیں گے-

  • تحریک عدم اعتماد:اپوزیشن کے نمبرز پورے  ، جام کمال نے وزیر اعظم عمران خان کو مشورہ دے دیا

    تحریک عدم اعتماد:اپوزیشن کے نمبرز پورے ، جام کمال نے وزیر اعظم عمران خان کو مشورہ دے دیا

    وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال نے وزیر اعظم عمران خان کو تجویز دی کہ اپنے اردگرد لوگوں پر خصوصی نظر ڈالیں-

    باغی ٹی وی : سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں جام کمال نے لکھا کہ طاقت اور لالچ کا جنون ،صوبائی ترقی میں نقصان مکمل طور پر پی ڈی ایم ، پی ٹی آئی اور بی اے پی کی ذمہ داری ہو گی ، وفاق میں کچھ سمجھدار اور ذمہ دار لوگ ، بی اے پی (ناراض گروپ) اور چند مافیا ہوں گے-

    انہوں نے لکھا کہ میرا عمران کان کو مشورہ ہے کہ اپنے لوگوں کے ارد گرد ایک نظر ڈالیں.

    دوسری جانب وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال کے خلاف تحریک عدم اعتماد کے لیے اپوزیشن اور ناراض اراکین نے نمبرز پورے کر لیے 65 اراکین پر مشتمل بلوچستان اسمبلی کا اجلاس کل ہوگا اجلاس میں وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال کیخلاف تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ ہوگئی ۔

    ناراض اراکین اور متحدہ اپوزیشن کی جانب سے 40 اراکین کی حمایت کا دعویٰ کیا جارہاہے جبکہ وزیر اعلیٰ کو گھر بھیجنے کیلئے 33 اراکین کی ووٹ کی ضرورت ہوگی ناراض اراکین کے چار لاپتہ اراکین اسلام آباد سے کوئٹہ پہنچے اور ائیرپورٹ سے سیدھا اسپیکراسمبلی قدوس بزنجو کے گھر پہنچ گئے۔

    پی پی پی کے رہنماء نواب ثناء اللہ زہری نے بھی وزیراعلیٰ جام کمال کیخلاف ووٹ دینے کا اعلان کر دیا ہے وہ آج صبح اسپیکر بلوچستان اسمبلی کے گھر پہنچے اور جام کمال کے خلاف تحریک عدم اعتماد میں حصہ لینے کااعلان کیا۔

    بلوچستان کی سیاست میں اس وقت گہما گہمی عروج پر پہنچ چکی ہے۔ناراض اراکین اور متحدہ اپوزیشن نے تاحال اسپیکر قدوس بزنجو کے گھر میں ڈیرے ڈال رکھے ہیں۔

    ذرائع کے مطابق آج متحدہ اپوزیشن اور نارض اراکین کی جانب سے ایک اجلاس طلب کیا گیا ہے جہاں تحریک عدم اعتماد سے متعلق حکمت عملی پر غور کیا جائے گا۔


    جبکہ وزیر اعلیٰ جام کمال نے مستعفیٰ ہونے سے انکار کردیا ہے اور ٹویٹ میں کہا ہے کہ انہوں نے استعفیٰ نہیں دیا اور اس طرح کی جھوٹی خبریں نہ پھیلائی جائیں ۔جام کمال نے ناراض اراکین اور متحدہ اپوزیشن پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ میرے خلاف سب مخالفین ایک ساتھ ہوگئے ہیں۔

  • بلوچستان: اورماڑہ کے قریب دیو ہیکل مردہ وہیل سمندر کے کنارے پر آگئی

    بلوچستان: اورماڑہ کے قریب دیو ہیکل مردہ وہیل سمندر کے کنارے پر آگئی

    بلوچستان کے علاقے اورماڑہ کے قریب مردہ وہیل سمندر کے کنارے پر آگئی.

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے ضلع گوادر کی تحصیل اورماڑہ کے علاقے سرکی میں مردہ وہیل ساحل سمندر پر آگئی مقامی ماہی گیروں نے وہیل کے معدے سے عنبر گرس کی تلاش کے لیے اسے کاٹ دیا۔

    ورلڈ وائلڈ فیڈریشن پاکستان کے تکینیکی مشیر معظم خان کا کہنا ہے کہ مُردہ پائی گئی دیوہیکل وہیل بروڈس نسل کی تھی، بروڈس نسل پاکستان میں پائی جانے والی 3 بڑی بیلین وہیلز میں سے ایک ہے-

    مچھلی کو بچانے کے لیے 70 ہزار روپے خرچ

    انہوں نے بتایا کہ بروڈس وہیل دنیا کے گرم اور قدرے معتدل سمندری مقامات بحرِہند، بحرِاوقیانوس اور بحرِالکاہل میں پائی جاتی ہے، غالب امکان یہ ہے کہ اس نسل کی آبی حیات کی تعداد پاکستانی سمندروں میں محدود ہے۔

    معظم خان کا کہنا تھا کہ وہیل مچھلی کے پیٹ سے نکلنے والا مواد انتہائی مہنگا ہوتا ہے، عنبر گرس وہیل کے معدے میں پایا جاتا ہے، عنبر گرس کا استعمال پرفیومز میں خوشبو کو دیرپا رکھنے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے-

    غریب ماہی گیر ایک ہی رات میں کروڑپتی بن گیا

    مّظم خان نے مزید کہا کہ عنبر گرس کی قیمت ڈیڑھ سے دو کروڑ روپے کے درمیان ہوسکتی ہے، وہیل کے معدے میں موجود اس ٹھوس مواد کو سمندر کا انمول رتن(موتی) بھی کہا جاتا ہے جبکہ مردہ حالت میں پائی گئی وہیل میں عنبرگرس نہیں پایا جاتا۔

    دنیا کی سب سے چھوٹی "گائے رانی” چل بسی

  • بلوچستان میں گیس کے ذخائر دریافت

    بلوچستان میں گیس کے ذخائر دریافت

    بلوچستان کے ضلع کوہلو سے گیس کے ذخائر دریافت ہوئے ہیں۔

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق آئل اینڈ گیس ڈولپمنٹ کمپنی لمیٹڈ ( او جی ڈی سی ایل) کے ترجمان کے مطابق گیس ذخائر جندران ویسٹ ایکس ویل سے دریافت ہوئے ہیں جس سے یومیہ 24 لاکھ ایم ایم سی ایف ڈی گیس نکلے گی۔

    ترجمان کا کہنا ہے کہ 1627 میٹر گہرائی کے بعد گیس کے ذخائر دریافت ہوئے ہیں۔

    دوسری جانب سوئی ناردرن گیس کمپنی کے سسٹم پر قدرتی گیس میں مسلسل کمی ہو رہی ہے جس کی وجہ سے گیس بحران اور قلت پیدا ہونا معمول ہوتا جا رہا ہے، بحران اور قلت پر قابو پانے کے لئے حکومت نے درآمد ہونے والی گیس پر انحصار کرنا شروع کر دیا ہے-

    اس دوران حکومت نے گھریلو صارفین پر اضافی بوجھ ڈالنے کی تیاری شروع کر دی ہے جس کے تحت قدرتی گیس اور ایل این جی کو ملا کر نیا ٹیرف متعارف کروایا جائیگا، جس کے بعد گھریلو صارفین کے بلوں میں ماہانہ ہزاروں روپے اضافہ ہو جائیگا۔

    سردیوں میں عوام کو گیس کے حوالے سے تکلیف کا سامنا کرنا پڑے گا، گورنر سندھ

    شہریوں کا کہنا ہے کہ حکومت نے پاور، سی این جی سمیت دیگر سیکٹر کو پہلے ہی ایل این جی پر منتقل کر دیا ہے، تاہم اب گھریلو صارفین کی منتقل ہونے سے فی یونٹ بل 200سے بڑھ کر دو ہزار روپے تک ہونے کے خدشات پیدا ہو گئے ہیں۔

    دوسری جانب گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ سردیوں میں عوام کو گیس کے حوالے سے تکلیف کا سامنا کرنا پڑے گا۔

    گورنر سندھ نے کہا کہ پاکستان میں گیس کے ذخائر ذخائر کم ہورہے ہیں، سردیوں میں عوام کو تکلیف کا سامنا کرنا پڑے گا، یہ وقتی تکلیف ہے کیونکہ گیس کے شپمنٹس آرہے ہیں اس لئے زیادہ مسئلہ نہیں ہوگا۔عمران اسماعیل نے کہا کہ کوشش ہے کہ غریب طبقے کو مہنگائی سے ریلیف دیا جائے، ریلیف پالیسی بنائی جارہی ہے، سندھ حکومت کی وجہ سے صحت کارڈ صوبے کے شہریوں کو نہیں ملا، ٹارگٹڈ سبسڈی کارڈ سندھ میں بھی تقسیم کئے جائیں گے۔

    عوام پر گیس بم گرانے کی تیاری