Baaghi TV

Category: بلوچستان

  • ایف سی بلوچستان (ساؤتھ) کی  دور دراز علاقوں سے آنے والے مریضوں کو مفت طبی سہولیات

    ایف سی بلوچستان (ساؤتھ) کی دور دراز علاقوں سے آنے والے مریضوں کو مفت طبی سہولیات

    جنوبی بلوچستان میں ایف سی بلوچستان (ساؤتھ) کی جانب سے دور دراز علاقوں سے آنے والے مریضوں کو مفت طبی سہولیات فراہم کی گئیں۔

    نوکنڈی کے ایف سی ہسپتال میں 12 سالہ حارث کا اپینڈکس کا کامیاب آپریشن کیا گیا، جبکہ سرجری سمیت دیگر طبی سہولیات بلا معاوضہ فراہم کی گئیں، اس کے علاوہ بزرگ مریض اقبال کو دانتوں کا علاج بھی فراہم کیا گیا، مریضوں اور ان کے اہلِ خانہ نے ایف سی بلوچستان (ساؤتھ) کی جانب سے فراہم کی جانے والی طبی سہولیات پر اظہارِ تشکر کیا۔

    جون میں بھی (ساؤتھ) نے صوبے کے دورافتادہ علاقوں میں 86 مفت طبی کیمپ منعقد کیےتھے، جہاں 9,874 مریضوں کو مفت طبی معائنہ، علاج اور ادویات فراہم کی گئیں تھیں،ان کیمپوں میں بالخصوص بچوں، خواتین اور بزرگوں کی صحت پر خصوصی توجہ دی گئی تھی عوامی فلاح، معیاری طبی سہولیات کی فراہمی اور دوردراز علاقوں کے شہریوں کی خدمت کے لیے ایسے اقدامات تسلسل کے ساتھ جاری رہیں گے۔

  • بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں،2 دہشتگردہلاک،3زخمی

    بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں،2 دہشتگردہلاک،3زخمی

    سیکیورٹی فورسز کی بلوچستان کے علاقے کلی زائیک میں کارروائیوں کے دوران2 دہشتگردہلاک،3زخمی ہوگئے۔

    سیکیورٹی ذرائع کے مطابق بسیمہ کیمپ سے12کلومیٹر شمال میں خفیہ اطلاعات پرکارروائیاں کی گئیں،بلوچستان کے کلی زائیک اور کاغلی کے درمیان دہشتگر دوں کی اطلاع تھی،ہلاک ایک دہشت گرد کی شناخت مشتاق احمد عرف کوہ یار کے نام سے ہوئی ،جن سے ایمونیشن، میگزین،دستی بم اوردھماکہ خیزموادبرآمد ہوا،سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ دہشتگردی کے خاتمے اور دیرپا امن کے قیام تک بلا تعطل کارروائیاں جاری رہیں گی۔

    واضح رہے کہ سکیورٹی فورسز کی بلوچستان میں آپریشن رد الفتنہ 3 کے تحت کارروائیاں جاری ہیں۔

  • بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 7 دہشتگرد ہلاک

    بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 7 دہشتگرد ہلاک

    بلوچستان کے ضلع خاران کے علاقے لجے میں سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے فتنہ الخوارج کے 7 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا، جبکہ متعدد دہشتگرد زخمی بھی ہوئے۔

    سیکیورٹی ذرائع کے مطابق خاران کے علاقے لجے میں دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر سیکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس بنیادوں پر آپریشن کیا کارروائی کے دوران فتنہ الخوارج کے 7 دہشتگرد مارے گئے جبکہ متعدد زخمی ہوئے، ہلاک دہشتگرد خاران اور لجے میں خودکش حملوں سمیت دہشتگردی کی مختلف کارروائیوں میں ملوث تھے دہشتگرد بھتہ خوری، اغوا اور ٹارگٹ کلنگ کی وارداتوں میں بھی ملوث رہے۔

    ذرائع کے مطابق آپریشن کے دوران دہشتگردوں کے ٹھکانوں سے جدید اسلحہ اور بھاری مقدار میں گولہ بارود برآمد کیا گیا کارروائی کے دوران جنگی سامان، 2 گاڑیاں اور ایک موٹرسائیکل بھی قبضے میں لے لی گئی، کارروائی کے دوران دہشتگردوں کے متعدد ٹھکانے مکمل طور پر تباہ کردیئے گئے آپریشن ردالفتنہ 3 کے تحت سیکیورٹی فورسز بلوچستان میں دہشتگردی کے مکمل خاتمے کے لیے کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہیں۔

  • سیکیورٹی فورسز کی خضدار میں کارروائی، فتنۃ الہندوستان کے10 دہشتگرد ہلاک

    سیکیورٹی فورسز کی خضدار میں کارروائی، فتنۃ الہندوستان کے10 دہشتگرد ہلاک

    سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر بلوچستان کے ضلع خضدار میں پہاڑی علاقے شور پرود میں کارروائی کی جہاں فائرنگ کے تبادلے کے دوران 10 دہشت گرد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔

    سیکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ خضدار میں شور پرود کے پہاڑی سلسلے میں سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر فتنۃ الہندوستان کی موجودگی کے خلاف فورسز نے آپریشن کیا اور اس دوران سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے مختلف ٹھکانوں کو گھیرے میں لے کر مؤثر کارروائی کی۔

    سیکیورٹی ذرائع نے کہا کہ دہشت گرد تین چھوٹی پارٹیوں کی صورت میں علاقے میں موجود تھے، جن کے ساتھ شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا، شدید فائرنگ کے تبادلے کے نتیجے میں 10 دہشت گرد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے آپریشن کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے میں سرچ اینڈ کلیئرنس آپریشن مزید تیز کر دیا ہے اور فرار ہونے والے دہشت گردوں کی تلاش بھی شروع کردی ہے۔

    سیکیورٹی ذرائع نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک کارروائیاں جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا اور کہا کہ آخری دہشت گرد کے خاتمے تک تعاقب جاری رہے گا، دہشت گرد عناصر کو ان کے منطقی انجام تک پہنچانے کے لیے تمام ضروری اقدامات کیے جائیں گے۔

  • ژوب اور چمن میں زلزلے کے جھٹکے

    ژوب اور چمن میں زلزلے کے جھٹکے

    بلوچستان کے اضلاع ژوب اور چمن میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے-

    زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 4.8 اور گہرائی 15 کلو میٹر ریکارڈ کی گئی۔ زلزلے کا مرکز ژوب سے 122 کلومیٹر شمال مشرق میں تھا،زلزلے کے باعث شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور وہ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے،زلزلے سے فی الحال کسی قسم کے جانی و مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ملی۔

    دو روز قبل بھی پاکستان کے ساحل کے قریب سمندر میں زلزلے کے جھٹکے ریکارڈ کیے گئے تھے ، پاکستان میٹرولوجیکل ڈیپارٹمنٹ کے مطابق کیٹی بندر کے قریب زلزلہ صبح 8 بج کر 31 منٹ پر ریکارڈ کیا گیاجس کی شدت 4.5 اور گہرائی 40 کلو میٹر تھی،جبکہ مرکز کیٹی بندر سے 156 کلو میٹر جنوب مغرب میں تھا،اس سے قبل بھی لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے تھے، ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 4.5 ریکارڈ کی گئی۔

  • پنجگور میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 5 دہشتگرد ہلاک

    پنجگور میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 5 دہشتگرد ہلاک

    بلوچستان کے ضلع پنجگور میں سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر کارروائی کرتے ہوئے 5 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا۔
    ‎پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر ضلع پنجگور میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا۔ کارروائی کے دوران فتنہ الہندوستان سے وابستہ 5 دہشتگرد ہلاک ہوئے۔
    ‎آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن کے دوران دہشتگردوں کے قبضے سے بڑی مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا۔ سیکیورٹی فورسز نے برآمد کیے گئے اسلحے اور گولہ بارود کو قبضے میں لینے کے بعد تلف کردیا۔
    ‎ترجمان کے مطابق کارروائی مکمل ہونے کے بعد علاقے میں کلیئرنس اور سرچ آپریشن جاری ہے تاکہ ممکنہ طور پر موجود دیگر دہشتگردوں یا ان کے سہولت کاروں کا سراغ لگایا جاسکے۔ سیکیورٹی فورسز علاقے میں مشتبہ مقامات کی تلاشی بھی لے رہی ہیں۔
    ‎آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاکستان کی سیکیورٹی فورسز ملک میں دہشتگردی کے خاتمے کے لیے کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہیں۔ فورسز غیر ملکی سرپرستی اور معاونت سے ہونے والی دہشتگردی کے مکمل خاتمے کے عزم پر قائم ہیں۔
    ‎حکام کے مطابق دہشتگردوں کے خلاف کارروائیوں کا مقصد بلوچستان سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں امن و امان کو بہتر بنانا اور شہریوں کو دہشتگردی کے خطرے سے محفوظ رکھنا ہے۔
    ‎پنجگور میں ہونے والی اس کارروائی کے بعد سیکیورٹی اداروں کی جانب سے علاقے میں نگرانی مزید سخت کردی گئی ہے، جبکہ سرچ اور کلیئرنس آپریشن مکمل ہونے کے بعد مزید تفصیلات سامنے آنے کا امکان ہے۔

  • آپریشن ردالفتنہ : بلوچستان کے مختلف علاقوں میں 15 خوارج ہلاک

    آپریشن ردالفتنہ : بلوچستان کے مختلف علاقوں میں 15 خوارج ہلاک

    سیکیورٹی فورسز نے آپریشن ردالفتنہ 3 کے تحت دہشتگردوں کے خلاف بلوچستان کے مختلف علاقوں میں متعدد کارروائیاں کرتے ہوئے 15 خوارج کو ہلاک کردیا-

    پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے مستونگ، بولان، واشک اور آواران سمیت مختلف علاقوں میں کارروائیاں کیں،اس کے علاوہ سبی، خضدار، ہرنائی اور نوشکی میں بھی متعدد آپریشن کیے گئے،ان کارروائیوں کے دوران 15 خوارج ہلاک ہوئے جبکہ دہشتگردوں کے قبضے سے بڑی مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کیا گیا۔

    سیکیورٹی ذرائع کے مطابق کارروائیوں کے نتیجے میں خوارج کو بھاری نقصان اٹھانا پڑا اور ان کی نقل و حرکت بھی محدود ہوگئی ہے،سیکیورٹی فورسز نے دہشتگردی کے مکمل خاتمے تک کارروائیاں بلا تعطل جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔

  • بلوچستان: خضدار، قلات، حب میں ضمنی بلدیاتی انتخابات ملتوی

    بلوچستان: خضدار، قلات، حب میں ضمنی بلدیاتی انتخابات ملتوی

    الیکشن کمیشن آف پاکستان نے امن و امان کی صورت حال کے پیش نظر ضلع خضدار، قلات اور حب میں دوسرے مرحلے کے ضمنی بلدیاتی انتخابات ملتوی کر دیے۔

    الیکشن کمیشن کی سے نوٹیفیکیشن کے اجرا کے بعد صوبہ بلوچستان کے 3 اضلاع ژوب، لورالائی اور سبی کی مختلف میونسپل کمیٹیوں اور یونین کونسلوں کی 6 جنرل نشستوں پر دوسرے مرحلے کے ضمنی بلدیاتی کل 9اگست،کو منعقد ہوں گے،ضمنی بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کے لیے الیکشن کمیشن کی جانب سے تمام انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں، ان انتخابات میں مجموعی طور پر 19 امیدوار حصہ لے رہے ہیں۔

    ژوب، لورالائی اور سبی کے ان حلقوں میں رجسٹرڈ ووٹرز کی مجموعی تعداد 5 ہزار 546، جن میں 2 ہزار 942 مرد اور 2 ہزار 604 خواتین ووٹرز شامل ہیں، ووٹرز کے لیے مجموعی طور پر 8 پولنگ اسٹیشنز قائم کیے گئے ہیں، جن میں 2 مرد، 2 خواتین جبکہ 4 مشترکہ پولنگ اسٹیشنز شامل ہیں،سیکیورٹی انتظامات کے تحت 6 پولنگ اسٹیشنز کو حساس اور دو پولنگ اسٹیشنز کو نارمل قرار دیا گیا ہے۔

    واضح رہے کہ تینوں اضلاع میں ضمنی بلدیاتی انتخابات کے تحت ووٹنگ کل صبح 8 بجے سے شام 4 بجے تک ہوگی۔

  • 
خضدار میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 4 دہشت گرد ہلاک

    
خضدار میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 4 دہشت گرد ہلاک

    ‎بلوچستان کے ضلع خضدار میں سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر کامیاب کارروائی کرتے ہوئے چار دہشت گردوں کو ہلاک جبکہ بارودی مواد سے بھری دو گاڑیوں کو تباہ کر دیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق یہ آپریشن دہشت گردوں کی موجودگی کی مصدقہ اطلاع پر کیا گیا، جس کا مقصد علاقے میں ممکنہ دہشت گردی کی بڑی کارروائی کو ناکام بنانا تھا۔
    ‎آئی ایس پی آر کے مطابق کارروائی کے دوران سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے زیر استعمال بارودی مواد سے بھری دو گاڑیوں کا بروقت سراغ لگایا۔ فورسز نے فوری اور مؤثر حکمت عملی اختیار کرتے ہوئے دونوں گاڑیوں کو موقع پر ہی تباہ کر دیا، جس کے نتیجے میں گاڑیوں کو آپریٹ کرنے والے چار دہشت گرد مارے گئے۔
    ‎فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کا کہنا ہے کہ مارے جانے والے دہشت گردوں کا تعلق "فتنہ الہندوستان” سے تھا اور وہ مبینہ طور پر بھارت کی سرپرستی میں سرگرم تھے۔ بیان میں کہا گیا کہ بروقت کارروائی کے باعث ایک بڑی دہشت گردی کی کوشش کو ناکام بنایا گیا اور قیمتی انسانی جانوں کو محفوظ بنایا گیا۔
    ‎آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں مزید ممکنہ دہشت گردوں کی موجودگی کے پیش نظر کلیئرنس اور سرچ آپریشن جاری ہے۔ سیکیورٹی فورسز پورے علاقے کو گھیرے میں لے کر تلاشی کا عمل جاری رکھے ہوئے ہیں تاکہ کسی بھی باقی ماندہ دہشت گرد کو گرفتار یا ہلاک کیا جا سکے اور علاقے کو مکمل طور پر محفوظ بنایا جا سکے۔
    ‎بیان میں اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ پاکستان کی سیکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے پرعزم ہیں اور قومی سلامتی کو درپیش ہر خطرے کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔ فورسز نے واضح کیا کہ دہشت گرد عناصر اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف کارروائیاں بلاامتیاز جاری رہیں گی تاکہ ملک میں امن و استحکام کو یقینی بنایا جا سکے۔

  • بلوچستان کے مختلف علاقوں میں زلزلہ، شدت 4 ریکارڈ

    بلوچستان کے مختلف علاقوں میں زلزلہ، شدت 4 ریکارڈ

    کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے-

    زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 4.0 ریکارڈ کی گئی، جبکہ اس کا مرکز بلوچستان کے علاقے رکھنی سے تقریباً 5 کلومیٹر جنوب مغرب میں واقع تھا زلزلے کی گہرائی 37 کلومیٹر زیرِ زمین ریکارڈ کی گئی، جس کے باعث اس کے جھٹکے قریبی علاقوں میں بھی محسوس کیے گئے،زلزلے کے جھٹکے کوئٹہ کے علاوہ بلوچستان کے مختلف اضلاع میں بھی محسوس کیے گئے، شہری خوفزدہ ہو گئے لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں اور دکانوں سے باہر نکل آئے اور کھلے مقامات پر جمع ہوگئے۔

    زلزلہ درمیانی شدت کا تھا، تاہم اس کی گہرائی نسبتاً زیادہ ہونے کے باعث بڑے پیمانے پر تباہی کی اطلاعات سامنے نہیں آئیں متعلقہ ادارے صورتحال پر مسلسل نظر رکھے ہوئے ہیں اور کسی بھی ممکنہ ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے ضلعی انتظامیہ کو بھی الرٹ رکھا گیا ہے۔

    ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ زلزلے کے فوراً بعد مختلف اضلاع میں ٹیموں کو متحرک کیا گیا تاکہ کسی بھی ممکنہ نقصان کی صورت میں فوری امدادی کارروائیاں شروع کی جاسکیں، ابتدائی سروے کے دوران کسی عمارت کے گرنے یا بنیادی ڈھانچے کو نقصان پہنچنے کی اطلاع سامنے نہیں آئی۔

    حکام نے عوام سے اپیل کی ہے کہ زلزلے سے متعلق غیر مصدقہ اطلاعات پر یقین نہ کریں اور صرف سرکاری اداروں اور مستند ذرائع سے جاری ہونے والی معلومات پر انحصار کریں صورتحال معمول کے مطابق ہے اور متعلقہ ادارے کسی بھی غیر معمولی پیش رفت پر عوام کو بروقت آگاہ کریں گے،زلزلے کی صورت میں گھبرانے کے بجائے احتیاطی تدابیر اختیار کریں، غیر ضروری طور پر لفٹ کا استعمال نہ کریں، بجلی اور گیس کے کنکشن چیک کریں اور محفوظ مقامات پر منتقل ہو جائیں۔