Baaghi TV

Category: بلوچستان

  • وفاقی وزیر داخلہ اور  وزیراعلیٰ بلوچستان  کا کوئٹہ دھماکے کے زخمی افراد کی عیادت

    وفاقی وزیر داخلہ اور وزیراعلیٰ بلوچستان کا کوئٹہ دھماکے کے زخمی افراد کی عیادت

    کوئٹہ: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے سول اسپتال کوئٹہ میں ریلوے اسٹیشن دھماکے کے زخمی افراد کی عیادت کی۔

    باغی ٹی وی: وزیر داخلہ اور وزیر اعلیٰ فرداً فرداً تمام زخمیوں کے پاس گئے اور ان کی خیریت دریافت کی وزیر داخلہ محسن نقوی نے زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لیے دعا کی اور ڈاکٹرز سے معلومات لیں، محسن نقوی نے زخمی افراد سے افسوسناک واقعے کی تفصیلات معلوم کیں، وزیر داخلہ اور وزیر اعلیٰ نے زخمیوں کے بلند حوصلے کو سراہا۔

    وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے ایک زخمی شخص کو فوری طور پر کراچی شفٹ کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے تمام زخمیوں کے بہترین علاج معالجے کے حوالے سے ڈاکٹرز کو ہدایات دیں، وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ قوم آپ کے ساتھ ہے اور جلد صحتیابی کے لیے دعا گو ہے، آپ کے علاج معالجے کے لیے کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے گی۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز کوئٹہ ریلوے اسٹیشن پر خودکش دھماکے میں 27 افراد جاں بحق اور 60 سے زائد زخمی ہوگئے تھے،جعفر ایکسپریس نے 9 بجے پشاور کے لیے روانہ ہونا تھا، ٹرین ابھی تک پلیٹ فارم پر نہیں لگی تھی کہ دھماکا ہو گیا، دھماکا ریلوے اسٹیشن پر ٹکٹ گھر کے قریب ہوا جبکہ دھماکے کا مقدمہ نامعلوم افراد کےخلاف سی ٹی ڈی تھانے میں درج کرلیا گیا، آٹھ دس کلو بارودی مواد کا بیگ اٹھائے خودکش حملہ آور نے جعفر ایکسپریس کا انتظار کرتے مسافروں کے درمیان پہنچ کر خود کو دھماکے سے اُڑالیا تھا۔

  • آئندہ کی تحریک چلانے میں تمام اپوزیشن کو ساتھ لے کر چلیں گے،اسد قیصر

    آئندہ کی تحریک چلانے میں تمام اپوزیشن کو ساتھ لے کر چلیں گے،اسد قیصر

    صوابی: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد قیصر نے کہا ہے کہ پاکستان میں ہیومن رائٹس کی وائلیشن ہو رہی ہے-

    باغی ٹی وی: سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے صوابی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حالیہ قانون سازی کے خلاف پہلی بار عوامی ری ایکشن ہوگا، اس قانون سازی میں انہوں نے ظاہر کیا ہے کہ پاکستانی قوم کی کوئی حیثیت نہیں، انہوں نے قومی اسمبلی کو ایک ربڑ سٹیمپ بنا دیا، آج صوابی میں جلسہ عوامی اسمبلی ہو گی۔

    اسد قیصر کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں پی ٹی آئی جلسے میں توڑ پھوڑ اور گرفتاریاں انتہائی افسوسناک ہے، ہماری ایک رجسٹرڈ پارٹی ہے اور تینوں اسمبلیوں میں مضبوط اپوزیشن ہے، ہمیں کسی بھی صورت یہ فسطائیت اور حکومت منظور نہیں، حقیقی مالک 25 کروڑ عوام ہیں یہ فیصلہ کریں گے۔

    جنوبی کوریا کا شمالی کوریا پر جی پی ایس سگنل جام کرنے کا الزام

    پی ٹی آئی رہنما نے کہا ہے کہ خوش آئند ہے کہ ٹرمپ جمہوری طریقے سے صدر بنا، ہم اپنے ملک میں کسی قسم کی کسی ملک کی مداخلت نہیں چاہتے، پاکستان میں ہیومن رائٹس کی وائلیشن ہو رہی ہے، کم از کم انٹرنیشنل کمیونٹی اس پر آواز اٹھائے،ہمارا تمام اپوزیشن پارٹیوں کیساتھ رابطہ ہے، عنقریب اپوزیشن کے ساتھ ایک بہت بڑا الائنس بنانے والے ہیں، آئندہ کی تحریک چلانے میں تمام اپوزیشن کو ساتھ لے کر چلیں گے۔

    1 کروڑ روپے سے زائد کی منشیات برآمد،میاں بیوی سمیت 3 منشیات فروش گرفتار

  • کراچی میں پی ٹی آئی رہنماؤں کے خلاف  سنگین دفعات کے تحت مقدمہ درج

    کراچی میں پی ٹی آئی رہنماؤں کے خلاف سنگین دفعات کے تحت مقدمہ درج

    کوئٹہ : ہاکی گراؤنڈ میں جلسے کی اجازت نہ ملنے کے باوجود پی ٹی آئی کارکنان کی جلسہ گاہ جانے کی کوشش، پولیس سے جھڑپوں، پتھراؤ اور تصادم میں ڈی ایس پی سمیت 5 پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔

    باغی ٹی وی : تحریک انصاف نے آج کوئٹہ کے ہاکی گراؤنڈ میں جلسے کا اعلان کررکھا تھا مگر ضلعی انتظامیہ کی جانب سے آج جلسے کی اجازت نہیں دی گئی ضلعی انتظامیہ نے ہاکی گراؤنڈ جانے والے تمام راستوں کو سیل کردیا، ایدھی چوک، انسکمب روڈ، ریلوے اسٹیشن ایریا سمیت دیگر شاہراہوں کو کنٹینر لگا کر بند کردیا گیا، ضلعی انتظامیہ نے جلسہ گاہ کو بھی سیل کردیا اور پولیس کی بھاری نفری تعینات کردی۔

    پولیس کے مطابق جلسے کے وقت پر پی ٹی آئی کے درجنوں کارکن رکاوٹیں توڑ کر جلسہ گاہ کی جانب روانہ ہوئے جس پر پولیس کی جانب سے کارکنوں پر آنسو گیس کی شیلنگ کی گئی جس کے بعد کوئٹہ میں پی ٹی آئی کے کارکنوں اور پولیس میں جھڑپیں ہوئیں، جھڑپوں کے دوران کارکنوں نے پولیس پر گاڑی چڑھانے کی کوشش کی جس کی ٹکر سے ڈی ایس پی سمیت پانچ پولیس اہلکار زخمی ہوگئے دو طرفہ پتھراؤ اور آنسو گیس کی شیلنگ کا سلسلہ تین گھنٹے تک جاری رہا تاہم جلسہ نہ ہوسکا۔

    دوسری جانب تحریک انصاف کی جانب سے ریلی نکالنے پر کار سرکار میں مداخلت کے تحت پی ٹی آئی رہنماؤں کے خلاف مقدمہ سہراب گوٹھ تھانے میں درج کرلیا گیا ہےپی ٹی آئی کراچی ریجن کی جانب سے صوابی جلسے میں شرکت کیلئے جانے والے قافلے کے خلاف پولیس نے کریک ڈاؤن کرتے ہوئے تحریک انصاف کراچی کے صدر راجہ اظہر اور جنرل سیکریٹری ارسلان خالد سمیت دیگر کارکنوں کو گرفتار کرلیا جس کے بعد تحریک انصاف کراچی کے صدر سمیت 12 سے زائد عہدیداروں کے خلاف سرکار کی مدعیت میں کار سرکار میں مداخلت سمیت دیگر سنگین دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا۔

    جیل سے رہا ہو نیوالے کارکن وزیراعلیٰ کے پی سے ایک ہزار روپے …

    اسرائیلی وزیراعظم کے دفتر کا سابق وزیر دفاع اور فوجی اہلکاروں کی …

    لاہور میں مصنوعی بارش کی تیاریاں شروع

  • خضدار میں  انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن ،2 دہشتگرد ہلاک

    خضدار میں انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن ،2 دہشتگرد ہلاک

    بلوچستان کے ضلع خضدار میں کاؤنٹر ٹیررزم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کرتے ہوئے 2 دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا۔

    باغی ٹی وی: ترجمان سی ٹی ڈی کےمطابق خضدار میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا گیا، اس دوران دہشت گردوں کے ساتھ فائرنگ کا تبادلہ ہوا اور 2 دہشت گرد مارے گئے ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ، گولہ بارود، 8 کلو دھماکا خیز مواد اور ایک میگنیٹ آئی ایس ڈی برآمد ہوئی ہے،دہشتگردوں سے دستی بم، پراکارڈ، موبائل فون اور موٹر سائیکل بھی برآمد ہوئی ہے۔

  • سی ٹی ڈی اور ایف سی کی کامیاب کارروائی: بلوچستان کو بڑی کوروائی سے بچا لیا گیا، وزیر اعظم کی سیکیورٹی اداروں کی ستائش

    سی ٹی ڈی اور ایف سی کی کامیاب کارروائی: بلوچستان کو بڑی کوروائی سے بچا لیا گیا، وزیر اعظم کی سیکیورٹی اداروں کی ستائش

    کوئٹہ: بلوچستان میں قانون نافذ کرنے والے اداروں، خاص طور پر انسداد دہشت گردی ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) کو ایک بڑی کامیابی حاصل ہوئی ہے، جس میں انہوں نے دہشت گردوں کے ایک خطرناک منصوبے کو ناکام بناتے ہوئے صوبے کو بڑی تباہی سے بچا لیا ہے۔ یہ کامیابی انٹیلی جنس ایجنسیوں کی نشاندہی کے بعد ممکن ہوئی، جنہوں نے کالعدم دہشت گرد تنظیم بلوچستان لبریشن آرمی (بی ایل اے) کے دہشت گردوں کی موجودگی کا پتہ لگایا۔ حکام کے مطابق، انٹیلی جنس ایجنسیوں کی اطلاعات پر سی ٹی ڈی بلوچستان، فرنٹیئر کور (ایف سی) اور پولیس نے ایک کامیاب مشترکہ آپریشن کیا۔ اس آپریشن کا مقصد دہشت گردوں کی اہم تنصیبات پر حملے کی منصوبہ بندی کو ناکام بنانا تھا۔

    وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے اس آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ آپریشن کا آغاز رات کی تاریکی میں کیا گیا، جب سی ٹی ڈی، ایف سی اور پولیس نے دہشت گرد گروپ کو گھیرے میں لے لیا۔ اس دوران شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس کے نتیجے میں تین دہشت گرد ہلاک ہوئے جبکہ دو کو گرفتار کیا گیا۔
    بتایا جاتا ہے کہ فائرنگ کے دوران کچھ دہشت گرد رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے، جن کی تعداد پانچ سے سات بتائی جا رہی ہے۔ آپریشن کے دوران ہلاک ہونے والے دہشت گردوں سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا ہے۔ گرفتار دہشت گردوں سے بھی تفتیش کا عمل جاری ہے تاکہ ان کے نیٹ ورک اور دیگر ممکنہ حملوں کے منصوبوں کے بارے میں معلومات حاصل کی جا سکیں۔وزیر اعظم نے کہا کہ بلوچستان میں دہشت گردی کے ناسور کے خاتمے کے لیے سیکیورٹی فورسز کی لازوال قربانیاں ہیں۔ سی ٹی ڈی نے دہشت گردوں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے، جس کے تحت قانونی کارروائی کا آغاز کیا جائے گا۔

    یہ کارروائیاں صوبے کے شہریوں میں اطمینان اور تحفظ کا احساس بڑھانے میں معاون ثابت ہوئی ہیں، جبکہ صوبے میں امن و امان کی صورتحال کو مزید مستحکم کرنے میں بھی مدد ملے گی۔ حکام نے اس کامیابی کو بلوچستان میں دہشت گردی کے خلاف جاری جنگ میں ایک اہم قدم قرار دیا ہے اور عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ تعاون کریں تاکہ امن قائم رکھنے میں مدد مل سکے۔ وزیر اعظم نے مزید کہا، "مجھ سمیت پوری قوم ایف سی، پولیس اور سی ٹی ڈی کے افسران کو خراج تحسین پیش کرتی ہے۔” ان کی بہادری اور قربانیوں کی بدولت ملک میں امن و امان کی صورتحال کو بہتر بنایا جا رہا ہے۔

  • موسیٰ خیل میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، 3 دہشتگرد ہلاک 2 گرفتار

    موسیٰ خیل میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، 3 دہشتگرد ہلاک 2 گرفتار

    بلوچستان کے ضلع موسیٰ خیل کاؤنٹر ٹیررزم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے کارروائی کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا جبکہ 2 گرفتار ہوگئے۔

    باغی ٹی وی : سی ٹی ڈی ذرائع کے مطابق موسیٰ خیل کے علاقے راڑشم قومی شاہراہ پر سی ٹی ڈی نے کی جانب سے کارروائی کی گئی، فائرنگ کے تبادلے میں 3 دہشت گرد مارے گئے جبکہ 2 گرفتار ہوئے جبکہ ہلاک اور گرفتار دہشت گردوں سے اسلحہ بھی برآمد ہوا۔

    جاپان کا سب سے اونچا پہاڑ ماؤنٹ فیوجی بھی موسمیاتی تبدیلیوں کی زد میں

    نیوزی لینڈنے بھارت کو تیسرے ٹیسٹ میں شکست دےکر وائٹ واش کردیا

    وزیراعلیٰ یوگی ادتیہ ناتھ کو بابا صدیقی کی طرح قتل کرنےکی دھمکی

  • پولیس اہلکار کے نجی سیل سے نوجوان بازیاب،دوران قید بد فعلی کی کوشش

    پولیس اہلکار کے نجی سیل سے نوجوان بازیاب،دوران قید بد فعلی کی کوشش

    کوئٹہ میں بروری پولیس تھانے کے عملے نے پولیس اہلکار کے نجی سیل پر چھاپہ مار کر چار نوجوانوں کو بازیاب کرا کر تین ملزمان کو بھی گرفتار کر لیا، جن سے اسلحہ بھی برآمد کیا گیا۔

    باغی ٹی وی : نجی سیل کے ایک کمرے سے بازیاب 4 نوجوان لڑکوں نے پولیس کو بتایا کہ انہیں چوری کے چھوٹے مقدمے میں پکڑ کر اس گھر میں قید کیا گیا تھا ثناءاللہ نامی پولیس اہلکار نے ہمیں تھانے کے بجائے یہاں منتقل کیا اور جھوٹے مقدمے میں ہمیں اعترا ف یا پیسے دینے کے لئے تشدد کا نشانہ بنایا گیا جبکہ دوران قید ہم سے بدفعلی کرنے کی کوشش بھی کی گئی۔

    ایف آئی آر کے مطابق ملزمان نے چاروں نوجوانوں کو گزشتہ 3 دن سے بند کر رکھا تھا، پولیس اہلکار نوجوان لڑکوں کو تھانے کے بجائے نجی سیل منتقل کرتا تھا،جبکہ پولیس کا کہنا ہے کہ چوتھے ملزم پولیس اہلکار کی گرفتاری کے لئے چھاپے جاری ہیں، پولیس نے گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کر دی ہیں-

    ملک بھر کی جیلوں کی صورتحال تشویشناک ہے،چیف جسٹس پاکستان

    گوجرہ: مسلح ڈاکوؤں کی وارداتیں، لاکھوں روپے نقدی، زیورات اور سامان لوٹ لیا

    چیف جسٹس نے جوڈیشل کمیشن کا اجلاس طلب کر لیا

  • بلوچستان حکومت کا ہندو سرکاری ملازمین کے لیے دیوالی پر تین روزہ تعطیل کا اعلان

    بلوچستان حکومت کا ہندو سرکاری ملازمین کے لیے دیوالی پر تین روزہ تعطیل کا اعلان

    کوئٹہ: بلوچستان حکومت نے ہندو سرکاری ملازمین کے لیے دیوالی کے موقع پر تین روزہ خصوصی تعطیل کا اعلان کیا ہے، جس کے تحت 31 اکتوبر سے 2 نومبر تک ہندو ملازمین کو عام تعطیل دی گئی ہے۔ اس اقدام کا مقصد ہندو برادری کو ان کے مذہبی تہوار دیوالی کی خوشیوں میں شریک کرنا اور انہیں سہولت فراہم کرنا ہے۔بلوچستان حکومت کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ یہ تعطیل صرف ہندو سرکاری ملازمین کے لیے ہوگی اور وہ 31 اکتوبر، 1 اور 2 نومبر کو اپنی مذہبی رسوم ادا کرنے کے لیے دفتر سے چھٹی کر سکتے ہیں۔ اس اقدام کو بلوچستان میں مذہبی ہم آہنگی کے فروغ اور اقلیتی برادریوں کے حقوق کے تحفظ کی ایک مثال کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔
    اعلامیے میں مزید بتایا گیا ہے کہ حکومت نے ہندو برادری سے تعلق رکھنے والے سرکاری ملازمین کے لیے تنخواہوں کا بھی قبل از وقت اجراء یقینی بنایا ہے۔ 24 اکتوبر کو ہی انہیں تنخواہیں جاری کر دی گئی ہیں تاکہ وہ دیوالی کی تیاریوں میں مالی مشکلات کا سامنا نہ کریں اور اپنے تہوار کو پورے جوش و خروش کے ساتھ منا سکیں۔بلوچستان حکومت کے اس فیصلے کا ہندو برادری نے خیرمقدم کیا ہے اور کہا ہے کہ اس سے صوبے میں مذہبی ہم آہنگی کو فروغ ملے گا۔ اس اقدام کو بلوچستان میں مختلف برادریوں کے درمیان رواداری اور ہم آہنگی کے فروغ کی کوششوں کا حصہ قرار دیا جا رہا ہے، جو حکومت کی جانب سے ایک مثبت قدم ہے۔بلوچستان میں اس سے قبل بھی مختلف مذہبی اور ثقافتی مواقع پر خصوصی تعطیلات دی جاتی رہی ہیں، مگر ہندو برادری کے لیے دیوالی کی تین روزہ چھٹی ایک غیرمعمولی فیصلہ ہے جس سے صوبے میں اقلیتی برادریوں کے تحفظ اور ان کے مذہبی حقوق کی اہمیت اجاگر ہوتی ہے۔

  • ژوب: سیکیورٹی فورسز کا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن،ایک خوارجی ہلاک جبکہ دوسرا زخمی

    ژوب: سیکیورٹی فورسز کا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن،ایک خوارجی ہلاک جبکہ دوسرا زخمی

    ژوب: سیکیورٹی فورسز نے ضلع ژوب کے علاقے سمبازہ میں خوارج کے خلاف ایک کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن انجام دیا، جس کے نتیجے میں ایک خوارجی ہلاک جبکہ دوسرا زخمی ہوگیا۔ یہ آپریشن خاص طور پر اس وقت شروع کیا گیا جب سیکیورٹی فورسز کو اس علاقے میں خوارج کی موجودگی کی مصدقہ اطلاعات ملیں۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق، آپریشن کے دوران شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس میں سیکیورٹی فورسز نے بھرپور انداز میں جواب دیا۔ اس کارروائی کے دوران اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ اس علاقے میں خوارج کی سرگرمیاں جاری تھیں۔
    آپریشن کے بعد، علاقے میں کسی بھی ممکنہ خارجی عناصر کے خاتمے کے لیے ایک کلیئرنس آپریشن بھی کیا گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق، سیکیورٹی فورسز بلوچستان میں امن و استحکام کو سبوتاژ کرنے کی کوششوں کو ناکام بناتے رہیں گی اور ایسے عناصر کے خلاف سخت کارروائیاں جاری رکھیں گی۔یہ کارروائی اس بات کا ثبوت ہے کہ سیکیورٹی فورسز ملک کی سلامتی کے لیے ہر ممکن اقدام اٹھانے کے لیے پرعزم ہیں اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اپنی ذمہ داریوں کو بخوبی نبھانے کے لیے تیار ہیں۔

  • بلوچستان: اسکول کلرک نے امتحانی فیس کے 23 لاکھ روپے  جوئے میں ہار دیئے

    بلوچستان: اسکول کلرک نے امتحانی فیس کے 23 لاکھ روپے جوئے میں ہار دیئے

    ژوب: بلوچستان کے ضلع ژوب میں اسکول کلرک نے امتحانی فیس کے 23 لاکھ روپے جوئے میں ہار دیئے-

    باغی ٹی وی : گورنمنٹ ماڈل اسکول ژوب میں نویں اور دسویں جماعت کے 878 طلبہ نے امتحانی فیس کی مد میں 23 لاکھ روپے کلرک آفس میں جمع کرائے لیکن اسکول کلرک شہزاد جمال مبینہ طور پر یہ رقم آن لائن جوئے میں ہار گیا، جس بات کا اسکول انتظامیہ کو 26 اکتوبر کو پتا چلا،واقعہ کا علم ہونے پر اسکول پرنسپل نے کلرک کے خلاف ژوب تھانے میں مقدمہ درج کروایا، اور پولیس نے جوئے کے شوقین کلرک کو گرفتار کرلیا۔

    گورنمنٹ ماڈل اسکول ژوب میں نویں اور دسویں جماعت کے 878 طلبہ پریشانی کا شکار ہیں، بلوچستان بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈر ی ایجوکیشن میں میٹرک کے لیے فیس جمع کرانے کی آخری تاریخ 30 اکتوبر مقرر ہے، بروقت فیس جمع نہ ہونے کی صورت میں طلبہ کا امتحان متاثر ہونے کا خدشہ ہے-

    بلوچستان بورڈ کے چیئرمین اعجاز بلوچ نے طالب علموں کی پریشانی کو مدنظر رکھتے ہوئے گورنمنٹ ماڈل اسکول ژوب کے 878 طالب علموں کو امتحانی فیس جمع کرانے میں 10 دن کی رعایت دی ہے۔