Baaghi TV

Category: بلوچستان

  • وندر میں مسافر کوچز سے لاکھوں روپے مالیت کا اسمگل شدہ سامان برآمد

    وندر میں مسافر کوچز سے لاکھوں روپے مالیت کا اسمگل شدہ سامان برآمد

    گوادر:پاکستان کوسٹ گارڈز نے بلوچستان کے علاقے وندر میں دو مسافر کوچز سے لاکھوں روپے مالیت کا اسمگل شدہ سامان برآمد کرلیا۔ترجمان کے مطابق کوئٹہ سے کراچی جانے والی دو مسافر کوچز کے خفیہ خانوں سے برآمد غیر ملکی سامان میں مضرصحت چھالیہ، غیر ملکی کپٹرا، گاڑیوں کے اسپئیر پاٹس، ٹائر اور غیر ملکی سگریٹ شامل ہیں۔

    اعلامیے کے مطابق برآمد سامان میں غیر ملکی ٹائلز، کراکری اور شٹرنگ کا سامان بھی شامل ہیں۔ ملزمان کیخلاف مزید کارروائی کا آغاز کردیا گیا ہے۔

    دوسری جانب آج وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) نے پنجاب کے ضلع اٹک کے علاقے حضرو میں کارروائی کے دوران 3 ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے 5کروڑ روپے سے زائد ملکی اور غیرملکی کرنسی برآمد کرلی۔

    بینکوں کا پٹرولیم مصنوعات کی درآمدات کے سلسلے میں لیٹر آف کریڈٹ دینے سے انکار

    یاد رہے کہ دو دن قبل پاکستان کوسٹ گارڈز نے کارروائی کرتے ہوئے مسافر کوچ سے 26 کلو سے زائد منشیات پکڑ کر اسمگلر کو گرفتار کرلیا۔

    ترجمان کوسٹ گارڈز کے مطابق منشیات وندر کے قریب ناکہ کھاری چیک پوسٹ پر چمن سے کراچی جانے والی مسافر کوچ سے پکڑی گئی ہے، جبکہ خواتین کے کپڑوں میں ملبوس مسافر سے 26.5 کلو گرام اعلی کوالٹی کی چرس برآ مد کرکے اسمگلر کو حراست میں لے لیا۔

    گوجرہ :پٹرول پمپ مالکان کی من مانی ،نام نہاد اشرافیہ کیلئے تیل دستیاب،عوام پریشان…

    ترجمان نے بتایا کہ پکڑی جانے والی منشیات کی عالمی مارکیٹ میں مالیت 1.688 ملین ڈالر کے لگ بھگ ہے، جبکہ منشیات مسافر نے اپنے جسم پر جیکٹ کے اندر چھپائی تھی، مسافر چمن سے کراچی جانے والی بس جے ایم مووزر میں سفر کر رہا تھا۔

    پاکستان کوسٹ گارڈز نے بس میں موجود 12سالہ بچہ جو کہ خواتین کے لباس میں ملبوس تھا اس سے دوران تلاشی 26.5 کلو گرام چرس برآمد کی ہے۔

  • بلوچستان حکومت کو ریکوڈک منصوبے کی پہلی ادائیگی کر دی گئی

    بلوچستان حکومت کو ریکوڈک منصوبے کی پہلی ادائیگی کر دی گئی

    ریکوڈک منصوبے پرکام کرنے والی کمپنی بیرک گولڈکارپوریشن نے منصوبےسے متعلق بلوچستان حکومت کو پہلی ادائیگی کردی۔

    باغی ٹی وی: بیرک گولڈکارپوریشن کی جانب سے جاری اعلامیےکے مطابق بلوچستان حکومت کو نئی شراکت داری کے فریم ورک کے تحت تین ملین ڈالرکی ادائیگی کی گئی ہےریکوڈک پاکستان کےکنٹری منیجر علی رند نے سیکرٹری معدنیات کو 3 ملین ڈالرکا چیک دیا۔

    پی ٹی سی ایل کی ٹیلی نار کمپنی کو خریدنے میں دلچسپی

    واضح رہے کہ گزشتہ ماہ ہی وفاقی کابینہ نے ریکوڈک منصوبے کی حتمی ڈیل پر دستخط کرنےکی باضابطہ منظوری دی تھی۔

    بیرک گولڈ کارپوریشن کے سربراہ کا کہنا تھا کہ ریکوڈک سے پہلی کمرشل پیداوار 2028 میں شروع ہوگی اور ریکوڈک کے ذخائرکی مدت 40 سال ہوگی اور اس سے سالانہ 80ملین ٹن کی پروسیسنگ کی جائےگی۔

    ان کا کہنا تھا کہ ریکوڈک منصوبے میں ساڑھے 7ہزار لوگوں کو روزگار ملے گا اور منصوبے سے 4 ہزار طویل المدتی نوکریاں پیدا ہوں گی، یقینی بنارہےہیں کہ بلوچستان کو اگلے سال سے فوائد پہنچنا شروع ہوجائیں کمرشل پیداوار شروع ہونے پربلوچستان کو سالانہ 50 ملین ڈالرز تک رائلٹی ملےگی۔

    عمران دور میں کرپشن 6 درجے تک بڑھ گئی تھی. رپورٹ

    ریکوڈک بلوچستان میں کہاں واقع ہے؟

    ریکوڈک ایران اور افغانستان سے طویل سرحد رکھنے والے بلوچستان کے ضلع چاغی میں واقع ہے جس کو ’ریک ڈک‘ یا یعنی ریت کا ٹھیلہ کہا جاتا ہے۔ یہاں سونے کے ذخائر پائے گئے ہیں بعض رپورٹس کے مطابق ریکوڈک کا شمار پاکستان میں تانبے اور سونے کے سب سے بڑے جبکہ دنیا کے چند بڑے ذخائر میں ہوتا ہے۔

    ریکوڈک کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ وہاں سونے اور تانبے کے بھاری ذخائر ہیں جو پوری دنیا کے ذخائر کے پانچویں حصے کے برابر ہیںریکوڈک کے قریب ہی سیندک واقع ہے جہاں ایک چینی کمپنی ایک دہائی سے زیادہ عرصے سے تانبے اور سونے کے ذخائر پر کام کر رہی ہےتانبے اور سونے کے دیگر ذخائر کے ساتھ ساتھ چاغی میں بڑی تعداد میں دیگر معدنیات کی دریافت کے باعث ماہرین ارضیات چاغی کو معدنیات کا ’شو کیس‘ کہتے ہیں۔

    ملک میں مہنگائی کی شرح 25 فیصد تک پہنچ گئی

  • کوئٹہ:ایف سی چیک پوسٹ پردہشت گردوں کا حملہ

    کوئٹہ:ایف سی چیک پوسٹ پردہشت گردوں کا حملہ

    کوئٹہ کے علاقے ہزار گنجی میں نامعلوم ملزمان ایف سی چیک پوسٹ کے قریب دستی بم پھینک کر فرار ہوگئے، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

    پولیس کے مطابق شالکوٹ تھانے کے حدود میں ہزار گنجی میں رئیسانی چورنگی کے قریب نامعلوم موٹر سائیکل سوار ایف سی چیک پوسٹ کے قریب دستی بم پھینک کر فرار ہوگئے۔

    ایس ایچ او شالکوٹ عابد مینگل نے سماء سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ دستی بم دھماکے سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، علاقے کی ناکہ بندی کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی گئی ہے۔

    پشاور دھماکہ ، وزیراعظم، آرمی چیف لیڈی ریڈنگ ہسپتال پہنچ گئے

    ادھر آج پشاور میں پولیس لائنز کی مسجد میں مبینہ خودکش دھماکا، شہدا کی تعداد 59 ہو گئی، 150 سے زائد زخمیوں کو لیڈی ریڈنگ ہسپتال لایا گیا۔تفصیلات کے مطابق پشاور پولیس لائنز کی مسجد میں دھماکا ہوا ہے جس کے باعث پولیس اہلکاروں، امام مسجد اور ایک خاتون سمیت 59 افراد جاں شہید ہو گئے جبکہ 150 سے زائد افراد زخمی ہیں، دھماکے کے بعد ریسکیو اہلکار بھی موقع پر پہنچ گئے اور زخمیوں کو لیڈی ریڈنگ ہسپتال منتقل کیا گیا۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ مسجد میں لوگ نماز ظہر ادا کر رہے تھے کہ اچانک دھماکا ہوگیا، دھماکے کی شدت بہت زیادہ تھی جس سے مسجد کی چھت منہدم ہو گئی اور کھڑکیوں کے شیشے ٹوٹ گئے، دھماکے سے مسجد کا ایک حصہ بھی شہید ہوگیا ہے، سکیورٹی حکام کے مطابق مبینہ خودکش حملہ آور مسجد کی پہلی صف میں موجود تھا۔

    پولیس افسران، سول انتظامیہ اورسول بیورو کریسی کے تبادلوں میں میرٹ نظر انداز

    چھت گرنے کے باعث ملبے تلے دبے افراد کو نکالنے کیلئے امدادی کارروائیاں جاری ہیں، پشاور کے تمام ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔ابتدائی اطلاعات کے مطابق حملہ آور تھانے کے مرکزی دروازے سے داخل ہو کر تین سے چار حفاظتی لائن عبور کر کے مسجد تک پہنچا، دھماکے کے بعد تھانہ پولیس لائنز کے مرکزی دروازے کو بند کر دیا گیا ہے۔

    پشاور دھماکہ، امریکہ، ایران کی بھی مذمت،پاکستان بار کونسل کا سوگ کا اعلان

    پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ دھماکے کی نوعیت کا تعین کیا کیا جا رہا ہے، دھماکے کے بعد پولیس اور سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے۔پولیس کے مطابق خدشہ ہے کہ حملے میں بھاری دھماکا خیز مواد استعمال کیا گیا جس کی شدت کے باعث مسجد اور اس سے متصل کینٹین کی چھت دونوں گر گئیں، ملبہ ہٹانے کے لیے کرین منگوائی گئی ہے، مسجد کے عقب میں سی ٹی ڈی کا دفتر بھی موجود ہے۔

  • کوئٹہ: پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا نمائشی میچ، ٹکٹوں کی فروخت شروع

    کوئٹہ: پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا نمائشی میچ، ٹکٹوں کی فروخت شروع

    کوئٹہ:کوئٹہ میں پی ایس ایل ٹیموں پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹز کے درمیان نمائشی میچ کیلئے ٹکٹوں کی فروخت شروع ہوگئی، ٹکٹ کی خریداری کیلئے شائقین کی لائنیں لگ گئیں۔

    پاکستان سپر لیگ کے 8ویں سیزن سے پہلے پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان کوئٹہ کے بگٹی اسٹیڈیم میں 5 فروری کو نمائشی میچ کھیلا جائے گا۔کوئٹہ میں کھیلے جانیوالے میچ کیلئے ٹکٹوں کی فروخت شروع ہوگئی، کوئٹہ کے نواب اکبر بگٹی اسٹیڈیم اور نجی شاپنگ مالز پر ٹکٹ خریدنے والے شائقین کی لائنیں لگ گئیں۔

    کوئٹہ میں پی ایس ایل ٹیموں کے درمیان میچ میں اپنے پسندیدہ کھلاڑیوں کو دیکھنے کیلئے شائقین کرکٹ پرجوش ہیں۔

    ادھرکشمیر پریمیئر لیگ سیزن 2 میں شریک کھلاڑیوں کو تاحال ادائیگیاں نہ ہوسکیں، کے پی ایل مینجمنٹ کے مطابق کشمیر پریمیئر لیگ سیزن 2 کے ٹائٹل اسپانسر کنگڈم ویلی نے کروڑوں روپے ادا کرنے ہیں۔

    کے پی ایل مینجمنٹ کے مطابق کنگڈم ویلی نے KPL SEASON 2 کے ٹائٹل اسپانسر اور ٹیکسز کی مد میں 13 کروڑ 71 لاکھ 60 ہزار 820 روپے ادا کرنے ہیں، کنگڈم ویلی رقم ادا کرے گی تو کھلاڑیوں کو 9 کروڑ سے زائد رقم ادا کریں گے۔

    کشمیر پریمیئر لیگ: مظفرآباد ٹائیگرز اور راولا کوٹ ہاکس فائنل میں مدمقابل

    کے پی ایل مینجمنٹ نے سیزن 2 کے ٹائٹل اسپانسرشپ کی مد میں کروڑوں کی ادائیگی نہ کرنے پر کنگڈم ویلی کو لیگل نوٹس بھیج دیا ہے۔ کشمیر پرئیمیر لیگ نے کنگڈم ویلی کو دس روز کی مہلت دے دی، کے پی ایل مینجمنٹ کا کہنا ہے کہ دس روز بعد کنگڈم ویلی کے خلاف عدالت میں جائیں گے۔

  • گوادرفری زون کو5 میگاواٹ بجلی کی فراہمی کا منصوبہ تکمیل کے قریب

    گوادرفری زون کو5 میگاواٹ بجلی کی فراہمی کا منصوبہ تکمیل کے قریب

    گوادر:گوادر فری زون (نارتھ فیز II)کو 5 میگاواٹ بجلی کی فراہمی کا منصوبہ تکمیل کے آخری مراحل میں پہنچ گیا ۔گوادر فری زون ( نارتھ فیز II) کی انڈسٹری کو بجلی کا فی یونٹ 85روپے کی بجائے 50یا 55روپے کا ملے گا۔ 5میگا واٹ بجلی کے منصوبے سے گوادر فری زون ( نارتھ فیز II) کی چینی اور دیگر ملکی اور غیر ملکی کمپنیوں کو بجلی کی مد میں کم از کم 30روپے فی یونٹ بچت ہو گی

    ’’حق دو گوادر کو‘‘ کے مولانا ہدایت الرحمان کا ریمانڈ منظور

    مقامی ذرائع کے مطابق اس سے ان کی پیداواری لاگت میں کمی آئے گی۔جبکہ دوسرے مرحلے میں گوادر فری زون (سائوتھ)اور گوادر پورٹ کے لیے آنے والے مہینوں میں 12 میگاواٹ بجلی کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا احکام کے مطابق پہلے مرحلے کے انتظامات کے ایک حصے کے طور پر بجلی کی تنصیب کے بنیادی ڈھانچے اور متعلقہ آلات جیسے ٹرانسمیشن لائنوں کے ساتھ پولز کی تعمیر کو تیار کر رہے ہیں۔متعلقہ آلات 3 کلومیٹر پر محیط ہوںگے جو گوادر پورٹ کے گرڈ اسٹیشن کو گوادر فری زون (نارتھ فیز II)کے علاقے سے جوڑ دے گا،

    ماہی گیروں کےمسائل حل کروانےپروزیراعلیٰ بلوچستان میرعبدالقدوس…

    پہلے مرحلے کے انتظامات کے تحت 5 میگاواٹ کی دستیابی کے بعد گوادر فری زون (نارتھ فیز II)میں صنعتوں اور کارخانوں کے لیے بجلی کی لاگت تقریباً 50سے55روپے فی یونٹ ہو جائے گی۔ بعد میں دوسرے مرحلے میں گوادر پورٹ اور گوادر فری زون (سائوتھ)کے لیے بھی یہی مناسب قیمت دستیاب ہوگی جونہ صرف موجودہ کاروباری اداروں کے لیے بلکہ ممکنہ سرمایہ کاروں کے لیے مالی فائدہ گا۔اس وقت گوادر فری زون (سائوتھ )میں تقریباً 51 کمپنیاں رجسٹرڈ ہیں۔

    گوادر:دفعہ 144 کے باوجود حق دو تحریک کے مظاہروں کا سلسلہ جاری

    دریں اثنا، گوادر فری زون (نارتھ فیز II)میں اس وقت تین کمپنیاں دو ماہ میں اپنی صنعتیں چلانے کے لیے تعمیراتی کام مکمل کر رہی ہیں۔ ایسٹ سی گروپ لمیٹڈ سمیت بہت سے لوگوں نے گوادر فری زون (نارتھ)میں 4.5 بلین ڈالر کی آئل ریفائنری قائم کرنے کا معاہدہ کیا۔ سستی بجلی کی قیمتیں ان کے لیے ایک بڑا بوسٹر ثابت ہوں گی۔

  • کوئٹہ کسٹمزکا بڑے پیمانےپرکریک ڈاؤن:انتہائی قیمتی گاڑیاں برآمد

    کوئٹہ کسٹمزکا بڑے پیمانےپرکریک ڈاؤن:انتہائی قیمتی گاڑیاں برآمد

    کوئٹہ:کوئٹہ کسٹمز کا بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن ہوا ہے اور یہ بھی اطلاعات ہیں کہ اس دوران نان کسٹمز پیڈ قیمتی گاڑیوں سمعیت دیگر سامان جنکی مالیت 20 کروڑ روپے بنتی ہیں بر امد کی۔

    ڈیرہ غازیخان :گندم اور آٹا سمگل کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے

    پولیس کے مطابق کلیکٹر انفورسمنٹ کوئیٹہ سمیع الحق کی ہدایات پرایڈشنل کلیکٹر انفورسمنٹ معین افضل علی کے زیرنگرانی کسٹمز انفورسمنٹ نے کوئیٹہ کلیکٹر یٹ کے جیورسڈیکشن میں گزشتہ دو دنوں میں مختلف کاروائیوں کے دوران بڑے پیمانے پر اسمگلنگ کا سامان برآمد کیا۔

    کسٹمز موبائل سکواڈز نے پولیس کے تعاون سے کوئٹہ میں مختلف جگہوں پر اچانک ناکہ لگا کر دس قیمتی گاڑیاں تحویل میں لیے۔ جن میں۔BMW, ٹویوٹا پراڈو TZ , لینڈ کروزر۔ V8 ، ٹویوٹا سرف۔ ویگو۔ کرولہ اور دیگر گاڑیاں شامل ہیں۔

    وزیر اعظم کا ترک صدر طیب اردوان سے بھی ٹیلیفونک رابطہ

    فیلڈ انفورسمنٹ یونٹ لکپاس نے کوئیٹہ کراچی روٹ پر کاروائ کرتے ہوئے ایک دس ویلرز ھینو ٹرک سے کپڑا، کاپر سکریپ، سمعیت دیگر سامان برآمد کیا۔
    اسی طرح شہید عبدالقدوس شیخ چیک پوسٹ کولپور کے مقام پر بڑے پیمانے پر ائرن سٹیل بار، کپڑا گوٹکا سرف،سیگریٹس۔ گولیاں جبکہ دو عدد دس ویلرز ٹرک کو بھی قبضے میں لیا۔

    ڈیرہ غازیخان۔ ون ویلنگ کرنے والے اب جائیں گے جیل کی سیر کرنے

    درخشان چیک پوسٹ پر جنریٹرز اور پرانے پرزے برآمد کی ،دالبندین چیک پوسٹ نے خشک دودھ اور دیگر سامان قبضے میں لیا۔مانیخوا ژوب کے مقام پر ایک ٹرک سے 15000 ایرانی ڈیزل برآمد کی ،ماشکیل ، رکھنی ، نوشکی چیک پوسٹوں نے خشک دودھ، ڈیزل۔ کھاد، اور نان کسٹمز پیڈ گاڑیاں تحویل میں لیے,اسی طرح دیگر مختلف کاروائیوں اور چھاپوں کے دوران کروڑوں روپے کی سامان بھی تحویل میں لے لیا گیا۔

  • کوئٹہ میں عالمی کرکٹ ستاروں کےنمائشی میچ کا لوگو جاری

    کوئٹہ میں عالمی کرکٹ ستاروں کےنمائشی میچ کا لوگو جاری

    کوئٹہ:کوئٹہ میں انٹرنیشنل اسٹارز کا کرکٹ میلہ، بلوچستان 2023 سلوگن کیساتھ لوگو ریلیزکردیا گیا۔کوئٹہ کے بگٹی اسٹیڈیم میں سپر لیگ کی سابقہ چیمپئنز پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈیٹرز 5 فروری کو آمنےسامنے ہوں گے۔ٹی ٹونٹی میچ میں بابر اعظم پشاور زلمی جبکہ سرفراز احمد کوئٹہ گلیڈیٹرز کی کپتانی کریں گے،سابق کپتان جاوید میانداد، شاہد آفریدی، محمد یوسف، انضمام الحق بھی ایکشن میں دکھائی دیں گے۔

    معین خان، وہاب ریاض، کامران اکمل، عمر اکمل، واحد بنگلزئی، بسم اللہ خان،حسیب اللہ بھی ایکشن میں ہوں گے۔

    سیاحتی مقامات پر انٹرنیٹ سروس کی فراہمی پر خصوصی توجہ کی ہدایت

    بلوچستان کے فینز کیلئے ٹکٹوں کی فروخت 30 جنوری سے شروع ہوگی، میچ کے ٹکٹ المحمود مارٹ ایئرپورٹ، گلزاری ٹریولز مری آباد، جان مال، ڈسکہ سپورٹس سٹور بگٹی سٹیڈیم اور بولان کرکٹ اسٹیڈیم میں دستیاب ہوں گے۔زلمی بمقابلہ کوئٹہ معرکہ پی ٹی وی پر براہ راست نشر کیا جائے گا، چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی سمیت اعلیٰ شخصیات بھی اسٹیڈیم میں میچ دیکھیں گی۔

    پاکستان سپر لیگ کی فرنچائز پشاورزلمی کےمالک جاوید آفریدی نےتصدیق کی ہےکہ زلمی کی ٹیم سعودی عرب کی قومی کرکٹ ٹیم سےمیچ کھیلے گی۔عرب میڈیا کودیے گئےانٹرویو میں جاوید آفریدی نےبتایا کہ انہوں نے ریاض میں سعودی کرکٹ فیڈریشن کے چیئرمین شہزادہ سعود بن مشعل سےملاقات کی جس میں انہوں نے زلمی اورسعودی کرکٹ ٹیم کے درمیان مقابلے کےامکان پر بات چیت کی۔

    اردو زبان میں لکھی گئی کھیلوں کا انتظامی ڈھانچہ کتاب کی تقریب رونمائی

    جاوید آفریدی نے کہا کہ جلد پشاور زلمی کی ٹیم سعودی عرب کا دورہ کرے گی اور ساتھ ہی قومی ٹیم کے ساتھ کھیلے گی۔اس کے علاوہ جاوید آفریدی نے سعودی کرکٹ فیڈریشن کے چیئرمین کو پاکستان میں پی ایس ایل کے میچز دیکھنے کی بھی دعوت دی۔

    ڈی جی خان : غیر قانونی ادویات کا کاروبار کرنے اور انسانی جانوں سے کھیلنے والے کسی…

    پشاور زلمی نے اس حوالے سے بیان بھی جاری کیا جس میں انہوں نے بتایا کہ جاوید آفریدی نے شہزادہ سعود بن مشعل کو سعودی عرب میں کرکٹ کے فروغ کے لیے پشاور زلمی کی جانب سے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔اس کے علاوہ جاوید آفریدی نے سعودی شہزادے کو پی ایس ایل دیکھنے کے لیے زلمی کی ٹی شرٹ بھی بطور تحفہ پیش کی۔

  • بلوچستان :بلدیاتی حکومتوں کی خالی مخصوص نشستوں پر ری الیکشن شیڈول کا اعلان

    بلوچستان :بلدیاتی حکومتوں کی خالی مخصوص نشستوں پر ری الیکشن شیڈول کا اعلان

    اسلام آباد:الیکشن کمیشن نے بلوچستان کی بلدیاتی حکومتوں کی خالی رہ جانے والی مخصوص نشستوں پر ری الیکشن شیڈول کا اعلان کردیا۔ اعلامیہ کے مطابق کوئٹہ میں خواتین ورکر اور کسان کی خالی رہ جانے والی 119نشستوں کیلئے پولنگ 5مارچ کو ہوگی، 14 دسمبر 2022 کو ہونے والے انتخابات میں یہ نشستیں برابر ووٹ پڑنے پر خالی رہ گئیں تھیں،

    الیکشن کمیشن ذرائع کے مطابق 32 میں سے 22 اضلاع کے 49 یونین کونسلز میں ری الیکشن ہوگا جس میں کوئٹہ کے علاقے ضلع پشین، چمن، نوشکی، خاران، شیرانی، قلعہ سیف اللہ، بارکھان، موسی خیل، شامل ہیں ،اس کے علاوہ سبی ، ہرنائی، زیارت، کوہلو، ڈیرہ بگٹی ، نصیرآباد، جعفرآباد، صحبت پور، کچھی، قلات بھی شامل، خضدار، سوراب، مستونگ اور کیچ میں ری الیکشن ہوں گے۔

    صوبائی الیکشن کمشنر بلوچستان فیاض حسین مراد کا کہنا ہے کہ بلوچستان میں14 دسمبر 2022 کو بلدیاتی حلقوں کی مخصوص نشستوں پر انتخابات ہوئے، کافی حلقوں میں دو سے زائد امیدواروں کے ووٹوں کی برابری کی وجہ سے مختلف نشستیں خالی رہیں جن پر الیکشن کمیشن نے شیڈول جاری کر دیا ہے۔ انتخابی شیدول کے مطابق کل تک ریٹرننگ افسروں کے پاس کاغذات نامزدگی جمع کروائی جا سکتے ہیں،30 جنوری کو نامزد امیدواروں کے نام آویزاں کئے جائیں گے،31 جنوری سے 3 فروری تک کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کی جائے گی۔

    6 فروری سے 8 فروری تک ریٹرننگ افسروں کے فیصلوں کے خلاف اپیل دائر کی جا سکیں گی،10 فروری تک اپیلوں پر فیصلے ہونگے۔ 11 فروری کو امیدواروں کی نظرثانی شدہ لسٹیں اویزاں کی جائیں گی،13 فروری تک امیدوار دستبردار ہو سکیں گے۔ 14 فروری کو امیدواروں کی انتخابی نشانات الاٹ کئے جائیں گے،5 مارچ 2023 کو پولنگ ہوگی۔ پولنگ صبح 8 سے شام پانچ بجے تک بغیر کسی وقفے کے جاری رہے گی۔

  • ایک چہرے کے پس پشت کئی چہرے ہیں ، شاعرہ  فوزیہ تاج کا نیا شعری مجموعہ” سنگ زیرے”

    ایک چہرے کے پس پشت کئی چہرے ہیں ، شاعرہ فوزیہ تاج کا نیا شعری مجموعہ” سنگ زیرے”

    سب ہی مطلوب، حسن عشق یہاں
    کون، عورت کا حال لکھتا ہے

    ایبٹ آباد (خیبر پختونواہ) پاکستان سے تعلق رکھنے والی شاعرہ فوزیہ تاج صاحبہ کا بہت ممنون اور شکر گزار ہوں کہ انہوں نے کوئٹہ بلوچستان سے تعلق رکھنے والے معروف علمی، سیاسی و سماجی اور ادب دوست شخصیت فاروق مگسی صاحب کے توسط سے اپنا شعری مجموعہ ” سنگ زیرے ” میرے ذوق مطالعہ کے پیش نظر بطور تحفہ مجھے عنایت کیا۔

    خاکسار
    آغا نیاز مگسی

    فوزیہ تاج صاحبہ کے ارسال کردہ شعری مجموعہ ” سنگ زیرے” سے چند منتخب اشعار قارئین کی بصارتوں کی نذر ۔
    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

    اتنے چہرے ہیں یہاں جان نہ پاؤں گی کبھی
    میری ہستی کو مٹانے کا سبب کون بنا

    کتنی مضبوط عمارت کا گماں تھا مجھ کو
    پیار تو ریت گھروندا ہے بناؤں کیسے

    جو خود بڑے ہیں مگر ظرف ان کا چھوٹا ہے
    میں ان بڑوں کا بھلا کیسے احترام کروں

    غول مرغابیوں کے اڑتے گئے ساحل سے
    یہ اڑانیں کسی طوفان کا پتہ دیتی ہیں

    عمر ساری کے جمع خرچ سےپھر کیا حاصل
    آخری وقت فقط ، ایک کفن ہوتا ہے

    حل نہ ہو پائے جو تقدیر کے ہاتھوں پھر وہ
    فیصلہ مرگ مفاجات کیا کرتا ہے

    صرف موسیٰ ہی نہیں طور پہ بسمل کی طرح
    وہ ملاقات نظارہ تو میرے پاس بھی ہے

    ایک چہرے کے پس پشت کئی چہرے ہیں
    ہر ایک تن کا ہی اجلا ہے ، دل کا میلا ہے

    بستی جل کر راکھ ہوئی تو بادل برسا پھر
    راکھ کے ڈھیر پہ بیٹھ کے دریا بہتا دیکھے کون

    میرے دہقان کے پسینے کا قرض ہے مجھ پہ
    غریب شہر کو رتبہ دلا کے جائوں گی

    میں شہر بھر کے مکانوں کو دعا دیتی تھی
    میرے اس گھر کو گرانے کا سبب کون بنا

  • ’’حق دو گوادر کو‘‘ کے مولانا ہدایت الرحمان  کا ریمانڈ منظور

    ’’حق دو گوادر کو‘‘ کے مولانا ہدایت الرحمان کا ریمانڈ منظور

    کوئٹہ:کوئٹہ کی عدالت نےایک اوربڑی شخصیت کا ریمانڈ منظورکرلیا،اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے علاقہ گوادر کی اہم شخصیت اور حق دو تحریک کے سربراہ مولانا ہدایت الرحمان کا 5 روزہ راہداری ریمانڈ منظور کرلیا گیا ہے، جس کے بعد انہیں گوادر کی عدالت میں پیش کیا جائے گا۔کوئٹہ کی انسداد دہشت گری عدالت میں آج بروز جمعرات 26 جنوری کو حق دو تحریک کے سربراہ مولانا ہدایت الرحمان کو پیش کیا گیا۔ اس موقع پرنامزد دیگر3 ملزمان کو بھی پیش کیا گیا۔

    ڈالر کی مصنوعی قلت میں ملوث 8 منی ایکسچینج کے 11 آؤٹ لیٹس کے لائسنس معطل

    آج عدالتی کارروائی کے دوران کرائم برانچ کی جانب سے مولانا ہدایت الرحمان و دیگر ملزمان کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی، جس کو عدالت نے مسترد کردیا۔عدالت کی جانب سے مولانا ہدایت الرحمان کا 5 روزہ راہداری ریمانڈ منظور کرتے ہوئے انہیں دوبارہ گوادر کی عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا۔

    واضح رہے کہ مولانا ہدایت الرحمان کو دو مختلف مقدمات میں کرائم برانچ کوئٹہ کے حوالے کیا گیا تھا۔ گزشتہ ماہ بلوچستان کے بندرگاہی شہر گوادر میں ’حق دو تحریک‘ کے 2 مہینے تک جاری رہنے والے دھرنے اور احتجاج کی قیادت کرنے والے رہنما اور جماعت اسلامی بلوچستان کے جنرل سیکریٹری مولانا ہدایت الرحمان کو 13 جنوری کو گرفتار کیا گیا تھا۔

    ملک بھرمیں بجلی کابریک ڈاؤن،ٹیکسٹائل سیکٹرکو70 ملین ڈالرزکانقصان ،اپٹما

    گوادر پولیس نے حق دو تحریک کے رہنما مولانا ہدایت الرحمان کے خلاف قتل، اقدام قتل، لوگوں کو تشدد پر اکسانے اور دیگر الزامات کے تحت مقدمہ درج کیا تھا۔یہاں یہ بات بھی قابل ذکر ہے کہ گوادر میں گزشتہ کئی ماہ سے پُرامن احتجاج جاری تھا جس میں غیر قانونی مچھلی کے شکار کو ختم کرنے سمیت پانی، بجلی اور نوکریاں فراہم کرنے کے مطالبات کیے گئے تھے۔

    متحدہ عرب امارات نے 2 ارب ڈالر ڈیپازٹس رول اوور کر دیئے

    گزشتہ ماہ صوبائی حکومت نے ’حق دو تحریک‘ کی قیادت میں ہونے والے احتجاج میں مظاہرین سے مذاکرات کرنے کی کوشش کی تھی لیکن مظاہرے کے دوران نامعلوم حملہ آوروں کی جانب سے پولیس اہلکار کی ہلاکت کے بعد دسمبر کے آخر میں صورتحال انتہائی سنگین ہوگئی تھی۔پولیس اہلکار کی ہلاکت سے ایک روز قبل پولیس کے مظاہرین سے مذاکرات ناکام ہونے کے بعد ’حق دو تحریک‘ کے مظاہرین نے پولیس کو گھیرے میں لے لیا تھا۔

    جب صورتحال سنگین ہوگئی تو حکومت نے شہر میں دفعہ 144 نافذ کردی جس کے تحت شہر میں پانچ سے زائد افراد کے جمع ہونے پر پابندی عائد کی گئی تھی، اسی دوران پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے طاقت کا استعمال کیا اور 100 سے زیادہ مظاہرین کو گرفتار کیا تھا۔