Baaghi TV

Category: بلوچستان

  • گیس کی فراہمی کےحوالےسے بلوچستان کےساتھ امتیازی رویہ ناقابل برداشت ہے،وزیراعلیٰ بلوچستان

    گیس کی فراہمی کےحوالےسے بلوچستان کےساتھ امتیازی رویہ ناقابل برداشت ہے،وزیراعلیٰ بلوچستان

    وزیراعلئ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے کوئٹہ شہر میں بڑھتے ہوئے گیس حادثات کے باعث اموات پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے-

    باغی ٹی وی: وزیراعلئ نے وفاقی حکومت سے گیس کمپنی کے غیر ذمہ دارانہ رویہ کا نوٹس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ گیس پریشر میں کمی کی وجہ سے شہریوں کی زندگیوں کو خطرات لاحق ہیں گزشتہ چند دنوں میں گیس حادثات میں دس سے زائد افراد زندگی گنوا چکے ہیں ۔

    سرکاری ملازمین کی تنخواہیں، وزارتوں کے اخراجات اور وزرا کی تعداد کم کرنےکی تجاویز

    وزیراعلئ نے کہا کہ شدید سرد موسم میں شہریوں کو گیس میسر نہیں بلوچستان طویل عرصہ تک ملک کی گیس کی ضروریات پوری کرتا رہا ہے آج جب ہمیں گیس کی ضرورت ہے تو گیس دستیاب نہیں گیس کی فراہمی کے حوالے سے بلوچستان کے ساتھ امتیازی رویہ ناقابل برداشت ہے۔

    میر عبدالقدوس بزنجو نے کہا کہ آج جب صوبائی حکومت نے ایس ایس جی سی کے دفتر سے رابطہ کیا تو کوئی بھی زمہ دار فرد موجود نہیں تھا وزیراعلئ بلوچستان نے وزیراعظم اور وفاقی وزیر توانائی سے فوری مداخلت کا مطالبہ کیا-

    کراچی ایئرپورٹ پر مسافر سے ایک لاکھ سے زائد ڈالر اور سونا برآمد

    انہوں نے کہا کہ گیس کمپنی کے رویہ کے باعث شہریوں میں اشتعال پایا جاتا ہے گیس کی عدم دستیابی کے باعث امن امان کی صورتحال خراب ہونے کا احتمال ہے جس کی زمہ دار گیس کمپنی ہوگی-

  • اسسٹنٹ کمشنر مستونگ کی گاڑی پرفائرنگ، لیویز اہلکار شہید

    اسسٹنٹ کمشنر مستونگ کی گاڑی پرفائرنگ، لیویز اہلکار شہید

    کوئٹہ:مستونگ میں اسسٹنٹ کمشنر برکت بلوچ کی گاڑی پرفائرنگ کے نتیجے میں لیویز اہلکار شہید ہوگیا۔ضلعی حکام کے مطابق ولی خان بائی پاس پراسسٹنٹ کمشنر برکت بلوچ کی گاڑی پر فائرنگ کی گئی۔

    الیکشن کراؤ ملک بچاؤ مہم مزید تیز کی جائے: عمران خان کی پارٹی کو ہدایت

     

    حکام کا کہنا تھاکہ ملزمان جنگل کراس پر پیٹرول پمپ لوٹ رہے تھے کہ ملزمان نے لیویز فورس کی گاڑی دیکھنے پرفائرنگ کردی۔حکام نے بتایا کہ ملزمان کی فائرنگ سے لیویز اہلکار شہید اور ایک زخمی ہوگیا جبکہ ملزمان کی فائرنگ کی زد میں آکر ایک راہ گیر بھی جاں بحق ہوگیا۔

     

    اسلام آباد:سویٹس ہاؤس سے02 مسلح ڈاکو 50 ہزارکیش لوٹ کر باآسانی فرار

    حکام کے مطابق فائرنگ کے واقعے میں اسسٹنٹ کمشنر محفوظ رہے جبکہ ملزمان فرار ہوگئے۔فائرنگ سے گاڑی میں سوار لیویز اہلکار محمد اکرم موقع پر شہید جبکہ نائب رسالدار محمد ظاہر زخمی ہوگیا ۔ واقعے کے بعد شہید اور زخمی اہلکار کونواب غوث بخش اسپتال منتقل کیا گیا ۔

    وزیرآباد فائرنگ: عمران خان پر حملے کی تحقیقات کرنیوالی جے آئی ٹی تبدیل

    لیویز کے مطابق فائرنگ سے اسسٹنٹ کمشنر مستونگ برکت بلوچ محفوظ رہے ہیں۔ واقعے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لیکرملزمان کی تلاش کے لیے ملحقوں علاقوں میں سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔

  • بلوچستان مالی بحران:فوری اقدامات نہ کئےتوہم سخت فیصلے کرنے پرمجبور ہوںگے، وزیراعلیٰ بلوچستان

    بلوچستان مالی بحران:فوری اقدامات نہ کئےتوہم سخت فیصلے کرنے پرمجبور ہوںگے، وزیراعلیٰ بلوچستان

    کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان میرعبدالقدوس بزنجو نے کہا ہےکہ ہمارے پاس اتنے بھی فنڈز نہیں کہ سرکاری ملازمین کی تنخواہیں ادا کرسکیں۔

    باغی ٹی وی: وزیراعلیٰ بلوچستان نےکہا کہ رواں مالی سال کے 30ارب پی پی ایل کے 32ارب روپے کےواجبات ادا نہیں کئےجارہے،وفاقی حکومت نے فوری اقدامات نہ کئے تو مشکلات میں اضافہ ہوگا اور پھر مجبوراً ہم سخت فیصلے کرنے پر مجبور ہوں گے۔

    کوئی ہنسے یا روئے: کراچی میں ہمارا مینڈیٹ قبول کرنا ہوگا:سراج الحق

    میر عبدالقدوس بزنجو نے کہا کہ صوبے کو این ایف سی ایوارڈ کا آئینی حصہ دینے میں بھی تاخیر کی جارہی ہے، موجودہ صورتحال میں ملازمین کی تنخواہوں اور ترقیاتی کاموں کے لئے پیسے دینے کے قابل نہیں رہیں گے سیلاب متاثرین کیلئے وزیراعظم کی طرف سے اعلان کئے گئے پیسے بھی ابھی تک نہیں ملے۔

    انہوں نے صوبے کے مالی بحران کا ذمہ دار وزیراعظم اور وفاقی حکومت کو قرار دیتے ہوئے کہا کہ صوبے کا مالی بحران سنگین ہوگیا ہے جس کو حل کرنے میں لیت و لعل سے کام لیا جارہا ہے، وزیراعظم کی ہدایت کے باوجود وفاقی محکمے ٹس سے مس نہیں ہورہے۔

    وزیر اعلیٰ بلوچستان نے مطالبہ کیا کہ وزیراعظم متعلقہ محکموں کوبھی پابند کریں کہ وہ بلوچستان کےمسائل کوسنجیدگی سے لیں، بلوچستان ہی پاکستان کا مستقبل ہے جس پر توجہ دی جانی چاہیے۔

    نگران وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی تقرری،مختلف نام زیر غور

    اس سے قبل بھی وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو نے انکشاف کیا تھا کہ صوبے کا مالی بحران سنگین ہوگیا ہے، صوبے کے پاس سرکاری ملازمین کی تنخواہ کے لیے پیسے نہیں ہیں۔ انہوں نے وفاق سے فوری طور پر صوبے کا قومی مالیاتی کمیشن ایوارڈ کا حصہ جاری کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ پیسے نہ ہونے سے صوبےکے ترقیاتی کام ٹھپ ہوکر رہ گئے ہیں، شدید سردی میں سیلاب متاثرین بحالی کے منتظر ہیں، صوبے کو اس کا حصہ مل جائے تو اپنے سیلاب متاثرین کو خود سنبھال سکتے ہیں

    بعد ازاں جمعرات کو چئیرمین سینیٹ صادق سنجرانی کا وزیر خزانہ اسحاق ڈار سے رابطہ ہوا تھا اسحاق ڈار سے بلوچستان کی واجب الادا رقم جاری کرنے کی درخواست کی جس پر وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے بلوچستان کے واجبات کی ادائیگی سی روز ہی جاری کرنے کی یقین دہانی کروا ئی تھی وفاق کی جانب سے رقم کی ادائیگی سے مالی بحران کو قابو پانے میں مدد ملے گی،چئیرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے وزیراعلی بلوچستان کی جانب سے اسحاق ڈار کا شکریہ ادا کیا تھا-

    سرکاری اخراجات میں کمی کا مشن، 15 رکنی کفایت شعاری کمیٹی قائم

  • گوادر:100 کلو چرس بیرون ملک اسمگل کرنے کی کوشش ناکام

    گوادر:100 کلو چرس بیرون ملک اسمگل کرنے کی کوشش ناکام

    کوئٹہ: انسداد منشیات فورس (اے این ایف) نے بلوچستان کے علاقے گوادار میں کارروائی کرتے ہوئے 100 کلو گرام چرس بیرون ملک اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی۔

    ترجمان اے این ایف کے مطابق بلوچستان سے بیرون ملک منشیات اسمگل کرنے کی کوشش نا کام بناتے ہوئے خفیہ اطلاع پرگوادرکے نزدیک ایک زیرتعمیرمکان میں چھپائی گئی 100کلوگرام چرس برآمد کرلی۔ اے این ایف کے مطابق تحویل میں لی گئی چرس سمندر کے راستے بیرون ملک اسمگل کرنا تھا۔

    علاوہ ازیں جاواچوک(اسلام آباد)کے قریب کارروائی کے دوران ملزم سے 200نشہ آورگولیاں برآمد کی گئیں، گرفتارملزم نشہ آورگولیاں تعلیمی اداروں کے طلبا کو مہیا کرتا تھا۔

    سنگین جرائم کی روک تھام،DNA ڈیٹااہم ضرورت

    اُدھر اے این ایف اورایف سی کی انگوراڈہ پرمشترکہ کارروائی کے دوران کار سے50 کلوگرام چرس تحویل میں لی، جس کے دوران تین ملزمان کی گرفتاری بھی عمل میں آئی اسکے علاوہ بلوچستان کے علاقے قلعہ سیف اللہ میں کارروائی کے دوران 31 کلو 200 گرام چرس برآمد ہوئی۔

    فرسٹ ائیر کی طالبہ 25 روز بعد پولیس نے کروائی بازیاب

    اے این ایف نے باچا خان ایئرپورٹ پشاورپردومختلف کارروائیاں کر کے جدہ جانے والے ملزم کے ٹرالی بیگ سے 6 کلو890 گرام آئس برآمد کیں جبکہ اے ایس ایف کے ساتھ مشترکہ کارروائی میں ابوظہبی جانے والے ملزم کے ٹرالی بیگ سے 1کلو304گرام چرس قبضے میں لی۔

    ایف آئی اے کی سیالکوٹ ائرپورٹ پر بڑی کارروائی؛ کروڑوں روپے کا اسمگل شدہ سامان…

    مذکورہ دونوں کارروائیوں میں 2 ملزمان کی گرفتاری عمل میں آئی۔ دریں اثنا اے این ایف اورپنجاب رینجرز نے قصور میں کارروائی کے دوران ملزم کے قبضے سے 1کلو360گرام ہیروئن برآمد کی۔ ترجمان کے مطابق تمام گرفتارملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کرلیے گئے۔

  • کوئٹہ سمیت مختلف علاقوں میں بارش اور برفباری، سردی کی شدت میں اضافہ

    کوئٹہ سمیت مختلف علاقوں میں بارش اور برفباری، سردی کی شدت میں اضافہ

    کوئٹہ:کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف اضلاع میں بارش اور برفباری کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے، سردی کی شدت میں بھی اضافہ ہوگیا۔ موٹر وے پر مختلف مقامات سے برف ہٹانے کا کام جاری ہے۔شمالی بلوچستان میں بارش اور برفباری کا سبب بننے والا سسٹم داخل ہوگیا، کوئٹہ، چمن، زیارت، مسلم باغ، کان مہتر زئی، قلعہ عبداللہ، کوژک ٹاپ اور خانوزئی سمیت دیگر علاقوں میں بارش اور برفباری ہوئی۔

    شمالی بلوچستان کے بالائی علاقوں میں شدید برفباری کے باعث رابطہ سڑکیں بند ہوگئیں۔ محکمہ پی ڈی ایم اے نے تمام متعلقہ اضلاع میں ہائی الرٹ جاری کردیا، بالائی علاقوں میں شاہراؤں کی بحالی کیلئے ہیوی مشینری اور عملہ پہنچا دیا گیا۔حکام کے مطابق متعلقہ ادارے قومی شاہراؤں سے برف ہٹانے میں مصروف ہیں۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران کوئٹہ سمیت شمالی بلوچستان کے مختلف علاقوں میں مزید بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔

    رپورٹ کے مطابق کوئٹہ میں کم سے کم درجہ حرارت منفی 4 اور قلات میں منفی 5 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چند روز میں بلوچستان کے بالائی علاقوں میں سردی کی شدت میں مزید اضافہ ہوگا۔

    دوسری طرف کوئٹہ سمیت صوبے کے سرد علاقوں میں گیس پریشر انتہائی کم ہے، جس کے باعث گھریلو اور کمرشل صارفین کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ شہر کے مختلف علاقوں میں بھی کئی کئی گھنٹے بجلی کی لوڈشیڈنگ بھی جاری ہے۔ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق کان مہترزئی اور قلات مستونگ شاہراہ پر ہیوی مشینری کے ذریعے برف ہٹائی جارہی ہے جبکہ کوئٹہ ژوب اور چمن ہائی وے پر موٹروے پولیس نے خصوصی انتظامات کئے ہیں۔

    ترجمان کا کہنا ہے کہ کان مہترزئی کے مقام پر ممکنہ پھسلن سے بچنے کیلئے نمک کا چھڑکاؤ کیا جارہا ہے، شہریوں سے گزارش ہے کہ غیر ضروری سفر نہ کریں، ایمرجنسی کی صورت میں 130 کے ذریعے مدد لی جا سکتی ہے۔

  • بلوچستان میں مالی بحران سنگین،سرکاری ملازمین کی تنخواہ کےپیسےنہیں ہیں:وزیراعلیٰ بلوچستان

    بلوچستان میں مالی بحران سنگین،سرکاری ملازمین کی تنخواہ کےپیسےنہیں ہیں:وزیراعلیٰ بلوچستان

    کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو نے انکشاف کیا ہےکہ صوبےکا مالی بحران سنگین ہوگیا ہے، صوبے کے پاس سرکاری ملازمین کی تنخواہ کے لیے پیسے نہیں ہیں۔عبدالقدوس بزنجو نے وفاق سے فوری طور پر صوبےکا قومی مالیاتی کمیشن (این ایف سی) ایوارڈ کا حصہ جاری کرنےکا مطالبہ کیا ہے۔

    وزیراعلیٰ بلوچستان کا کہنا ہےکہ پیسے نہ ہونے سے صوبےکے ترقیاتی کام ٹھپ ہوکر رہ گئے ہیں، شدید سردی میں سیلاب متاثرین بحالی کے منتظر ہیں، صوبے کو اس کا حصہ مل جائے تو اپنے سیلاب متاثرین کو خود سنبھال سکتے ہیں۔

    عبدالقدوس بزنجو کا کہنا ہےکہ وزیراعظم ان کی بات سمجھ رہے ہیں لیکن متعلقہ محکمے معاملےکو سنجیدہ نہیں لے رہے، وزیراعظم سے اپیل ہےکہ متعلقہ محکموں کے ساتھ کوئٹہ آئیں اور مالی بحران کا خود جائزہ لیں۔

    دوسری جانب وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے کہا ہے کہ بلوچستان کی تمام مشینری برفباری کے دوران متحرک اور فعال ہے، متعلقہ اداروں کی کاوشوں سے قومی شاہراہوں پر ٹریفک کی آمد و رفت برقرار ہے۔

     

     

     

    وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو سے چیف سیکرٹری عبدالعزیز عقیلی نے ملاقات کی، ملاقات میں اہم امور سمیت برف باری کی صورتحال اور امدادی کارروائیوں پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

    وزیراعلیٰ کو چیف سیکرٹری کی جانب سے برف باری کے علاقوں اور قومی شاہراہوں پر اداروں کی جانب سے جاری کارروائیوں پر بریفنگ دی گئی، ملاقات میں پی ڈی ایم اے، لیویز اور ضلعی انتظامیہ کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا گیا۔

    دوسری جانب کوئٹہ اور شمالی بلوچستان میں وقفہ وقفہ سے برف باری کا سلسلہ جاری ہے، پی ڈی ایم اے کی جانب سے کوئٹہ مستونگ نوشکی روڈ کو ٹریفک کے کلئیر کر دیا گیا۔

    پی ڈی ایم اے ترجمان کے مطابق ہیوی مشینری کے ذریعے سڑک سے برف ہٹا دی گئی، کوئٹہ چمن کوژک ٹاپ پر بھی برف ہٹانے کا کام جاری ہے، پی ڈی ایم اے نے انتباہ جاری کیا کہ عوام رات کے وقت کوئٹہ چمن اور خانوزئی کی جانب سفر سے گریز کریں۔

  • بولان میں گیس پائپ لائن کو دھماکا خیزمواد سےاڑا دیا گیا

    بولان میں گیس پائپ لائن کو دھماکا خیزمواد سےاڑا دیا گیا

    کوئٹہ: بلوچستان کے علاقے بولان میں نامعلوم افراد نے بارہ انچ کی گیس پائپ لائن کو دھماکا خیز مواد سے اڑا دیا۔اطلاعات کے مطابق سوئی سدر گیس کمپنی نے بولان کے علاقے سراج آباد میں بارہ انچ کی گیس لائن دھماکا خیز مواد سے اڑانے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ لائن تباہ ہونے سے کوئٹہ سمیت صوبے کے دیگر علاقوں میں گیس کی فراہمی معطل ہوگئی ہے۔

    سوئی گیس حکام نے گیس پائپ لائن کی مرمت کے حوالے سے کہا کہ سیکیورٹی کلیئرنس ملنے کے بعد مرمت کا کام کل شروع کیا جائے گا، کام مکمل نہ ہونے تک کوئٹہ سمیت دیگر علاقوں میں گیس کی فراہمی معطل رہے گی۔

    دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ واقعے کے بعد علاقے میں سیکیورٹی فورسز کی بھاری نفری پہنچ گئی ہے اور کارروائی میں ملوث عناصر کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے۔

    اس سے پہلے آج آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے بلوچستان کے علاقوں خضدار اور بسیمہ کا دورہ کیا ہے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف کی آمد پر کور کمانڈر کوئٹہ لیفٹیننٹ جنرل آصف غفور نے استقبال کیا۔ آرمی چیف کو سیکیورٹی کی موجودہ صورتحال اور فارمیشن کی آپریشنل تیاریوں پر بریفنگ دی گئی۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق جوانوں سے بات چیت میں آرمی چیف نے نے بلوچستان کو غیر مستحکم کرنے کےلیے غیر ملکی سپانسر اور حمایت یافتہ دشمن عناصر کی کوششوں کو ناکام بنانے کےلیے بہترین آپریشنل تیاری کو برقرار رکھنے پر زور دیا۔

    ترجمان پاک فوج کے مطابق آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا کہ ہم پاکستان کے بیرونی دشمنوں کے بلوچستان میں محنت سے کمائے گئے پرامن ماحول کو خراب کرنے کے مذموم عزائم سے آگاہ ہیں۔آرمی چیف نے کہا کہ فوج کی تعیناتی اور آپریشنز پر توجہ مرکوز کی جا رہی ہے تاکہ لوگوں کو سماجی و اقتصادی ترقی کے لیے سازگار ماحول فراہم کیا جا سکے۔

  • ڈاکٹر اسماء بلوچ:بلوچستان کی بیٹی:پاکستان کا اعزاز

    ڈاکٹر اسماء بلوچ:بلوچستان کی بیٹی:پاکستان کا اعزاز

    بلوچستان کی بیٹی

    ڈاکٹر اسماء بلوچ

    پاکستان بھر میں پولیو کے خاتمے کے لیے سر گرم بہترین کمیونیکیشن آفیسر کا پہلا نیشنل ایوارڈ ڈاکٹر اسماء منظور بلوچ نے اپنے نام کر کے نہ صرف مستونگ بلکہ بلوچستان کا نام روشن کر دیااور یہ ثابت کیا کہ بلوچ بچیاں اور خواتین زندگی کے تمام شعبوں میں بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کر سکتی ہیں ۔

    وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے 11 جنوری 2023 کو وزیراعظم ہاؤس اسلام اباد میں ڈاکٹر اسماء منظور بلوچ کو بلوچستان سے بہترین کمیونیکیشن آفیسر کا ایوارڈ پیش کیا ۔ انہوں نے صحت کے شعبے میں نہ صرف کمیونیکیشن آفیسر کے طور پر کام کیا بلکہ ایک رضاکار کے طور پر سیلاب متاثرین کی دوسرے ڈاکٹرز کے ساتھ مل کر خدمت کی

    بہترین کمیونیکیشن اور لوگوں کے گھر گھر جا کر رابطہ کاری کرنا اور اپنے لوگوں کی مدد کرنے کی وجہ سے بہترین کمیونیکیشن آفیسر کا ایوارڈ اپنے نام کردیا

    ڈاکٹر اسماء بلوچ نے اپنی اس کامیابی کو اپنے شہید والد چئیرمین منظور بلوچ اور اپنے سپروائزر ڈی ایچ سی ایس او مستونگ سید افتخار شاہ کے نام کردیا انھوں نے کہا کہ میرے والد شہید نے ہمیشہ مجھے ہمت دی اور حالات سے لڑنا سکھایا اور ہمیشہ اپنی سرزمین کے عوام کی خدمت کرنے کی تلقین کی انہوں نے اپنے سپر وائزر سید افتخار شاہ ڈی ایچ سی ایس او مستونگ کا بھی شکریہ ادا کیا اور کہا کہ فیلڈ میں وہ ہمیشہ ان کی مدد اور رہنمائی کرتے رہے۔

  • ماہی گیروں کےمسائل حل کروانےپروزیراعلیٰ بلوچستان میرعبدالقدوس بزنجوکےشکرگزارہیں:گوادرماہی گیراتحاد

    ماہی گیروں کےمسائل حل کروانےپروزیراعلیٰ بلوچستان میرعبدالقدوس بزنجوکےشکرگزارہیں:گوادرماہی گیراتحاد

    گوادر:ماہی گیروں کے مسائل حل کروانے پروزیر اعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجوکے شکرگزارہیں:اطلاعات کے مطابق گوادر کے ماہی گیروں کی تنظیم کا کہنا ہےکہ وہ ماہی گیروں کے مسائل کے حل کےلیے جاری کوششوں پر وزیر اعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو اور رکن صوبائی اسمبلی میر حمل کلمتی کا ماہی گیروں کے تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہیں ۔

    محکمہ داخلہ حکومت بلوچستان نے لاپتہ افراد سے متعلق پارلیمانی کمیشن قائم کردیا

    اس سلسلے میں گوادر ماہی گیر اتحاد کی طرف سے کہا گیا ہے کہ صوبائی حکومت کی طرف سے گوادر کے ماہی گیروں کے لئے 200 ایکٹر اراضی کی منظوری ماہی گیروں کو لیبر ڈیکلیئر کرنے اور صحت کارڈ کے اجراء کی منظوری قابل ستائش ھے ۔اس سے یہ صنعت مزید وسعت اختیار کرے گی اورجہاں یہ صنعت بہتر پرورش پائے گی وہاں ماہی گیروں کے معاشی حالات بھی بہتر ہوجائیں گے

    بلوچستان سےلاپتہ افراد کے معاملات ریاست کے لیے چیلنج ہیں،احسن اقبال

    ماہی گیر اتحاد کی طرف سے مزید کہا گیا ہےکہ بلوچستان کی ماہی گیربرادری کو مزدور کا درجہ دینے کے صوبائی حکومت کا فیصلہ قابل تعریف ھے ۔ضلع گوادر کے ماہی گیر وزیر اعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو رکن صوبائی اسمبلی میر حمل کلمتی کے انتہائی شکر گزار ہیں ۔ماہی گیر اتحاد کے رہنماوں کا کہنا ہے کہ ان تمام اقدامات کا مقصد ماہیگیروں کے حقوق اور مفادات کا تحفظ کرنا اور ماہی گیروں کے معیار زندگی کو بلند کرنا ہے

    جسٹس ر جاوید اقبال کو چیئرمین لاپتہ افراد کمیشن کے عہدے سے ہٹانے کی سفارش معطل

  • بلوچستان کے42پارلیمنٹرینزنےاپنےاوراہلخانہ کےاثاثوں کی تفصیلات الیکشن کمیشن کوجمع نہیں کروائیں۔

    بلوچستان کے42پارلیمنٹرینزنےاپنےاوراہلخانہ کےاثاثوں کی تفصیلات الیکشن کمیشن کوجمع نہیں کروائیں۔

    کوئٹہ:بلوچستان سے تعلق رکھنے والے 42پارلیمنٹرینزنےاپنےاوراپنے اہلخانہ کے اثاثوں اورواجبات کی تفصیلات الیکشن کمیشن کو جمع نہیں کروائیں،تفصیلات جمع نہ کروانے والے اراکین کی رکنیت پیر کومعطل کردی جائیگی۔

     الیکشن کمیشن نے بلدیاتی انتخابات ملتوی کرنے کا سندھ حکومت کا فیصلہ مسترد کردیا

    تفصیلات کےمطابق لیکشن ایکٹ2017کے سیکشن137کےتحت اراکین پارلیمنٹ کو 31دسمبر 2022تک اپنے اور اہلخانہ کے اثاثوں اور واجبات کی تفصیلات الیکشن کمیشن کو جمع کروانی تھیں تاہم بلوچستان سے تعلق رکھنے والے 9سینیٹر ان احمد خان، انوارالحق کاکڑ، مولوی فیض محمد، محمد عبدالقادر، محمد قاسم، مولانا عبدالغفور حیدری، منظور احمد کاکڑ، سعید احمد ہاشمی اور دنیش کمار 9اراکین قومی اسمبلی مولانا عبدالواسع، اسرار ترین، نوابزادہ شاہ زین بگٹی، مولانا عصمت اللہ،قاسم خان سوری، آغا حسن بلوچ، سید محمود شاہ، سردار اختر مینگل، منورہ بی بی نے مالی سال 2021-22کے اثاثوں و اجبات کی تفصیلات الیکشن کمیشن کے پاس جمع نہیں کروائیں۔

    یکم فروری تک پارٹی الیکشن نہ ہوئے تو انتخابی نشان واپس لے لیں گے،الیکشن کمیشن

    جبکہ بلوچستان اسمبلی کے24 اراکین مولوی نور اللہ، میر نصیب اللہ مری، نوابزادہ گہرام بگٹی، میر سکندر عمرانی، میر عمر خان جمالی، سردار یار محمد رند، عبدالواحد صدیقی، اصغر علی ترین، انجینئر زمرک خان اچکزئی، ملک نعیم بازئی، قادر علی نائل، مبین خلجی، میر عارف جان محمد حسنی، میر نعمت اللہ زہری، میر یونس عزیز زہری، میر اکبر مینگل، میر زابد علی ریکی، میر اکبر آسکانی، جام کمال خان، میر حمل کلمتی، بانو خلیل، زینت شاہوانی، شاہینہ بی بی، ٹائٹس جانسن نے بھی اپنے اور اہلخانہ کے اثاثوں اور واجبات کی تفصیلات الیکشن کمیشن کو جمع نہیں کروائیں۔الیکشن کمیشن آف پاکستان کے حکام کے مطابق 15جنوری تک تفصیلات جمع نہ کروانیوالے پارلیمنٹرینز کی رکنیت پیر 16جنوری سے معطل کردی جائیگی۔

    بلدیاتی انتخابات شیڈول کے مطابق ہوں گے. ترجمان الیکشن کمیشن سندھ