Baaghi TV

Category: بلوچستان

  • پاکستان کے ساحلی شہر گوادر میں حالات معمول پرآ گئے

    پاکستان کے ساحلی شہر گوادر میں حالات معمول پرآ گئے

    گوادر: پاکستانی میڈیا کے مطابق گوادر کے مختلف علاقوں میں بازار کھل گئے ہیں اور حالات معمول پر آنا شروع ہوگئے ہیں ۔ گوادر کے ڈپٹی کمشنر کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ سیکورٹی دستوں نے عوام کے تعاون سے مسائل کے حل کے لئے مشترکہ اقدامات انجام دیئے ہیں۔

    اس رپورٹ کے مطابق کارو باری مراکز دوبارہ کھل گئے ہیں اور بندرگاہی نیز شہری سرگرمیاں دوبارہ بحال ہوگئی ہیں ۔ اس رپورٹ کے مطابق گوادر کے، کسی بھی علاقے سے سنیچر کو ہڑتال اور احتجاجی دھرنے اور مظاہرے کی کوئی رپورٹ نہیں ملی ہے۔ اسی کے ساتھ بعض رپورٹوں میں بتایا گیا ہے کہ شہر گوادر میں صورتحال بدستور کشیدہ ہے اور لوگ گھروں ‎سے نکلنے سے گریز کر رہے ہیں ۔

    یاد رہے کہ پاکستان کے ساحلی علاقے گوادر میں دفعہ ایک سو چوالیس کے باوجود حق دو تحریک کے احتجاجی مظاہروں کے دوران گزشتہ چار دن میں مختلف علاقوں میں پر تشدد واقعات بھی رونما ہوئے ۔ بتایاگیا ہے کہ گوادر میں اب تک سو سے زائد افراد گرفتار کئے جاچکے ہیں۔صوبائی وزیر داخلہ ضیااللہ لانگو نے خبردار کیا ہے کہ ریاست کی رٹ پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔انھوں نے الزام لگایا کہ پر تشدد مظاہرے کرنے والوں اور خواتین سے انسانی ڈھال کے طور پر کام لینے والوں سے سختی سے نمٹا جائے گا۔

    بھارتی کرکٹر ٹریفک حادثے میں زخمی، گاڑی جل کر ہوئی راکھ

    دوسری طرف گوادر کو حق دو تحریک کے رہنما مولانا ہدایت اللہ نے پولیس اور انتظامیہ پر طاقت کے استعمال سے مظاہرین کی سرکوبی کا الزام لگاتے ہوئے کہا ہے کہ ہم موٹروے اور اورینج لائن نہیں بلکہ اپنے بنیادی حقوق جیسے پانی بجلی اور نوکریوں کا مطالبہ کررہے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ مطالبات تسلیم کئے جانے تک مظاہرے جاری رہیں گے ۔ انھوں نے اسی کے ساتھ اپنے سبھی گرفتار ساتھیوں کی فوری رہائی کا مطالبہ بھی کیا ہے۔

    کراچی؛ ڈاکوؤں نے دکاندار اور وہاں موجود دیگر لوگوں کو لوٹ لیا

  • گوادر:دفعہ 144 کے باوجود حق دو تحریک کے مظاہروں کا سلسلہ جاری

    گوادر:دفعہ 144 کے باوجود حق دو تحریک کے مظاہروں کا سلسلہ جاری

    گوادر:پاکستان کے ساحلی علاقے گوادر میں دفعہ ایک سو چوالیس کے باوجود حق دو تحریک کے مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے۔اطلاعات کے مطابق پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے ساحلی علاقے گوادر میں دفعہ ایک سو چوالیس کے تحت ایک جگہ پر پانچ یا اس سے زائد افراد کے جمع ہونے پر پابندی کے باوجود مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے۔

    فٹبالز کے ذریعے کروڑوں روپے کی ہیروئن بیرون ملک سمگل کرنے کی کوشش ناکام

    پاکستانی میڈیا ذرا‏ئع کے مطابق گوادر کو حق دو تحریک کی کال پر جاری احتجاجی مظاہروں کے دوران گزشتہ چار دن میں مختلف علاقوں میں پر تشدد واقعات بھی رونما ہوئے ۔ بتایاگیا ہے کہ گوادر میں اب تک سو سے زائد افراد گرفتار کئے جاچکے ہیں۔صوبائی وزیر داخلہ ضیااللہ لانگو نے خبردار کیا ہے کہ ریاست کی رٹ پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔انھوں نے الزام لگایا کہ پر تشدد مظاہرے کرنے والوں اور خواتین سے انسانی ڈھال کے طور پر کام لینے والوں سے سختی سے نمٹا جائے گا۔

    بھارتی کرکٹر ٹریفک حادثے میں زخمی، گاڑی جل کر ہوئی راکھ

    دوسری طرف گوادر کو حق دو تحریک کے رہنما مولانا ہدایت اللہ نے پولیس اور انتظامیہ پر طاقت کے استعمال سے مظاہرین کی سرکوبی کا الزام لگاتے ہوئے کہا ہے کہ ہم موٹروے اور اورینج لائن نہیں بلکہ اپنے بنیادی حقوق جیسے پانی بجلی اور نوکریوں کا مطالبہ کررہے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ مطالبات تسلیم کئے جانے تک مظاہرے جاری رہیں گے ۔ انھوں نے اسی کے ساتھ اپنے سبھی گرفتار ساتھیوں کی فوری رہائی کا مطالبہ بھی کیا ہے۔

    کراچی؛ ڈاکوؤں نے دکاندار اور وہاں موجود دیگر لوگوں کو لوٹ لیا

  • نوشکی  دوسے نالہ میں طغیانی :مسافر ویگن بہہ گئی

    نوشکی دوسے نالہ میں طغیانی :مسافر ویگن بہہ گئی

    نوشکی:دوسے نالہ میں طغیانی ۔ مسافر ویگن بہہ گئی ہے اور اس ویگن کے ڈوب جانے کا منظردیکھ کرواقعی پریشانی کا احساس ہوتا ہے، اطلاعات ہیں کہ پچھلے دو دن سے بلوچستان کے علاقے نوشکی میں طوفانی بارشیں‌ہوئی ہیں‌جس کی وجہ سے دوسے نالے میں طغیانی آگئی ہے اور اس طغیانی نے ایک مسافر وین کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے،

     

    نوشکی سے ذرائع کے مطابق دوسے نالے میں طغیانی کی وجہ سے علاقے میں پانی داخل ہوگیا ہے،یہ بھی بتایا گیاہے کہ دوسے کے مضافات میں سیلابی ریلا داخل ہوگیا، پانی کی سطح کئی فٹ بلند ہوگئی، بلوچستان کے شمالی علاقوں میں بارشوں اور سیلاب نوشکی کے بورنالہ ڈاک میں داخل ہو گیا ہے

    سیلابی پانی سے لاکھوں ایکڑ زمینیں زیرآب آگئیں ہیں‌ دوسری جانب مقامی قبائل ضلعی انتظامیہ خصوصا ایریگیشن کی ناقص منصوبہ بندی کی وجہ سیلابی پانی نوشکی میں بعض اہم جگہوں میں داخل ہوگیا ہے

    ادھر ذرائع کے مطابق اس سیلابی ریلے میں بہہ جانے والی ویگن کے مسافر بھی پانی میں بہہ گئے اور ایک بذرگ جو کہ پانی میں بہہ گئے تھے اس دوران وہاں موجود کچھ لوگوں نے اس بذرگ کو پانی میں‌ ڈوبتے ہوئے اور تیزی سے گہرائی کی طرف جاتے ہوئے دیکھ کرپانی میں تیزی سے چلتےہوئے اس بذرگ کو پکڑلیا اورپھر بڑی احتیاط سے پانی سےنکال کرمحفوظ مقام پر پہنچا دیا گیا

  • بلوچستان میں بارش اور برفباری کی صورتحال،ایمرجنسی نافذ

    بلوچستان میں بارش اور برفباری کی صورتحال،ایمرجنسی نافذ

    بلوچستان میں بارش اور برف باری کی صورتحال کے باعث محکمہ صوبائی ڈیزاسٹر منیجمنٹ (پی ڈی ایم اے) کی جانب سے ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے۔

    باغی ٹی وی : پی ڈی ایم اے کی جانب سے اعلانیہ پابندی کے تحت تمام اہلکاروں کی چھٹیاں منسوخ اور ڈیوٹی کا دورانیہ بڑھا دیا گیا ہے برف باری کے مقامات پر آمد و رفت کو یقینی بنانے کیلئے عملہ اور مشینری پہنچا دی گئی۔

    پی ڈی ایم اے حکام کے مطابق ایمرجنسی صورتحال کے دوران پی ڈی ایم اے کی ریسکیو فورس، سپورٹنگ اسٹاف کے ساتھ ساتھ پی ڈی ایم اے کے افسران کو بھی ہر وقت دفتروں میں رہنے کا حکم دیا گیا ہے۔

    صوبے کے برف باری والے علاقوں میں آمد ورفت کویقینی بنانے کیلئے ٹارگٹڈ جگہوں پر پہلے سے عملہ اور ہائی مشینری پہنچائی جا چکی ہے صورتحال کو دیکھتے ہوئے اور احتیاط کے پیش نظر متعلقہ علاقوں میں ریلیف کا سامان بھی پہنچا دیا گیا ہے۔

    سال نو کی خوشی میں ہوائی فائرنگ پر قتل کا مقدمہ درج ہوگا:کراچی پولیس چیف

    محکمہ موسمیات نے شہریوں سے بھی اس موسم میں غیر ضروری سفر سے اجتناب کرنے کی اپیل کی ہے۔

  • گودار میں پولیس اہلکار کی شہادت پر وزیراعلیٰ کا نوٹس، ملوث افراد کو گرفتار کرنے کی ہدایت

    گودار میں پولیس اہلکار کی شہادت پر وزیراعلیٰ کا نوٹس، ملوث افراد کو گرفتار کرنے کی ہدایت

    کوئٹہ: وزیر اعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو اور صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو نے حق دو تحریک کے مشتعل مظاہرین کے ہاتھوں پولیس اہلکار کی شہادت کی شدید الفاظ مذمت کی ہے۔وزیراعلیٰ بزنجو نے حکام کو واقعے کی رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے ملزمان کی گرفتاری کے لیے خصوصی ٹیم تشکیل دینے کا حکم دیا اور کہا کہ فائرنگ کے مجرموں کو جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔

     

     

    انہوں نے کہا کہ ہم اس معاملے کا جائزہ لے رہے ہیں اور اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ اس واقعے کے ذمہ داروں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے اور ملزمان کو قانون کے مطابق سزا دی جائے۔

     

     

    عبدالقدوس بزنجو نے کہا کہ ’’اشتعال انگیزی کے باعث ایک نوجوان پولیس اہلکار کی شہادت انتہائی افسوسناک ہے۔ اللہ شہید اہلکار کے درجات بلند کرے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے”۔ انہوں نے کہا کہ ایسے واقعات ناقابل برداشت ہیں اور چیئرمین حق دو تحریک کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کی ہدایت کی ہے۔

     

    یاد رہے کہ اس سے پہلےبلوچستان حکومت کے ترجمان نے کہا ہے کہ گوادر میں حق دو تحریک کے مظاہرین کی فائرنگ سے پولیس اہلکار شہید ہوگیا، جس پر مولانا ہدایت الرحمان کے خلاف قتل کی ایف آئی آر درج کی جارہی ہے۔

    گوادر میں صورت حال پر بلوچستان حکومت کے ترجمان نے بیان جاری کیا کہ گوادر میں حق دو تحریک کے مشتعل مظاہرین کی اشتعال انگیزی جاری ہے، مشتعل مظاہرین نے فائرنگ کرکے پولیس اہلکار کو شہید کر دیا، پولیس اہلکار پر مظاہرین کی جانب سے براہ راست فائرنگ کی گئی، جس سے اُسکی گردن پر گولی لگی اور وہ موقع پر ہی شہید ہوگیا۔

  • گوادر میں حالات پھرکشیدہ ہوگئے

    گوادر میں حالات پھرکشیدہ ہوگئے

    گوادر: بلوچستان پولیس کے ترجمان نے کہا ہے کہ حق دو تحریک کے دھرنے اور مظاہرے نے مشتعل ہجوم کی شکل اختیار کرلی ہے۔پولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ حق دو تحریک کے مظاہرین نے گوادر میں ڈی آئی جی آفس پر پیٹرول بم پھینکے اور پولیس اہلکاروں کو زخمی کردیا۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ کسی کو بھی بدامنی پھیلانے کی اجازت نہیں دی جائے گی اور گوادر میں امن و امان بحال کرنے کے لئے ہر ممکن کردار نبھایا جائے گا۔گوادر میں انتظامیہ نے عوام سے اپیل کی ہے کہ امن کو خراب کرنے کی سازش کا حصہ نہ بنیں۔بلوچستان پولیس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ گوادر میں پولیس آپریشن کا مقصد امن و امان بحال کرنا ہے۔

    یاد رہے کہ پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے ساحلی شہر گوادر میں حکومت بلوچستان اور حق دو تحریک کے نمائندوں کے درمیان مذاکرات کی ناکامی کے بعد پولیس نے طاقت کا استعمال کیا اور ان کے خلاف اپنے آپریشن میں مظاہرین کے ٹینٹ اکھاڑ کے پھینک دیئے۔بتایا گیا ہے کہ پولیس آپریشن کے بعد پورے شہر میں حالات کشیدہ ہوگئے ہیں۔

  • کوئٹہ میں دستی بم کا دھماکا، متعدد افراد زخمی

    کوئٹہ میں دستی بم کا دھماکا، متعدد افراد زخمی

    کوئٹہ :کوئٹہ میں دستی بم کا دھماکا، متعدد افراد زخمی،اطلاعات کے مطابق کوئٹہ کے علاقے سبزل روڈ پر دستی بم کا دھماکا ہوا ہے، جس میں خاتون اور بچے سمیت چار افراد زخمی ہوگئے۔ڈی ایس پی صدرشوکت جدون کے مطابق دھماکا پولیس اسٹیشن شہید امیر محمد دستی کے سامنے ہوا، اور ملزمان کا ہدف پولیس اہلکار تھے، تاہم سخت سیکیورٹی کی بدولت دہشت گرد اپنے ہدف تک نہ پہنچ سکے۔

    ژوب میں آپریشن کے دوران ایک دہشتگرد ہلاک،پاک فوج کا سپاہی شہید

    ڈی ایس پی صدر نے بتایا کہ دھماکے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو، پولیس اور بم ڈسپوزل اسکواڈ کی کی ٹیمیں طلب کرلی گئیں، اور زخمی ہونے والے افراد کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔پولیس حکام کے مطابق جائے وقوعہ سے ایک اور دستی بم بھی ملا، جسے بم ڈسپوزل اسکواڈ نے ناکارہ بنادیا، جب کہ سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر آپریشن شروع کردیا ہے۔

    ادھر اس سے پہلے آج ضلع ژوب میں سکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے مابین فائرنگ کے تبادلے میں جوان شہید اور دو زخمی ہوگئے۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بلوچستان کے ضلع ژوب میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران دہشت گردوں سے فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس میں اپنے فرائض کی انجام دہی کے دوران سپاہی حق نواز شہید جبکہ دو جوان زخمی ہوئے ہیں، مقابلے میں ایک دہشت گرد بھی مارا گیا۔

    روس: اولڈ ہوم میں لگنے والی خوفناک آگ میں 20 معمر افراد ہلاک

    آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ سرحد پار سے دہشت گردوں کے سہولت کاروں نے بھی فائرنگ کی، علاقے میں دہشتگردوں اور سہولت کاروں کی گرفتاری کیلئے آپریشن جاری ہے۔ترجمان پاک فوج کے مطابق آپریشن کا مقصد دہشتگروں کو داخلی راستوں کے استعمال سے روکنا ہے۔

  • ژوب میں  آپریشن کے دوران ایک دہشتگرد ہلاک،پاک فوج کا سپاہی شہید

    ژوب میں آپریشن کے دوران ایک دہشتگرد ہلاک،پاک فوج کا سپاہی شہید

    بلوچستان کے علاقے ژوب میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران ایک دہشتگرد ہلاک ہو گیا جبکہ مقابلے کے دوران ایک سپاہی بھی شہید ہوا۔

    باغی ٹی وی: آئی ایس پی آر کے مطابق مصدقہ انٹیلی جنس کی بنیاد پر، گزشتہ 96 گھنٹوں سے بلوچستان کے علاقے ژوب کے علاقے سمبازہ میں ایک آپریشن شروع کیا گیا ہے تاکہ دہشت گردوں کی جانب سے بعض مشتبہ راستوں کو استعمال کرتے ہوئے پاکستان افغانستان سرحد پار سے خیبرپختونخوا میں داخل ہونے اور شہریوں اور سیکورٹی فورسز کو نشانہ بنانے کے لیے استعمال کیا جا سکے۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے کی مسلسل نگرانی اور صفائی ستھرائی کے نتیجے میں، دہشت گردوں کے ایک گروپ کو آج علی الصبح پکڑ لیا گیا ان کے فرار کے راستوں کو روکنے کے لیے ناکہ بندی کی پوزیشنوں کے قیام کے دوران، دہشت گردوں نے سیکورٹی فورسز پر فائرنگ کی۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق شدید فائرنگ کے تبادلے کے دوران 1 دہشت گرد ہلاک جبکہ سپاہی حق نواز نے شہادت کو گلے لگا لیا اور 2 فوجی زخمی ہوئے۔ دہشت گردوں کو سرحد پار سے ان کے سہولت کاروں نے گولی باری کے ذریعے مدد فراہم کی باقی ملزمان کو پکڑنے کے لیے علاقے میں کلئیر کا آپریشن جاری ہے۔

  • اتوار سے بارش اوربرفباری برسانے والا مغربی سسٹم شمالی بلوچستان میں داخل ہونے کی پیشگوئی

    اتوار سے بارش اوربرفباری برسانے والا مغربی سسٹم شمالی بلوچستان میں داخل ہونے کی پیشگوئی

    سائبیرین ہوائیں چلنے سے شمالی بلوچستان اور سندھ میں سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا۔

    باغی ٹی وی : وادی زیارت میں درجہ حرارت منفی 10 تک پہنچ گیا جبکہ کراچی میں بھی سردی بڑھ گئی،بلوچستان کے کان مہترزئی، توبہ اچکزئی، خانوزئی میں درجہ حرارت منفی 9 ڈگری ریکارڈ کیا گیا، چمن میں درجہ حرارت منفی 3، پرانا چمن میں منفی 5 تک گرگیا۔

    محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ سائبیرین ہوائیں چلنے سے شمالی بلوچستان میں نظام زندگی شدید متاثر ہورہا ہے، وادی زیارت، پشین، حرم زئی میں گیس غائب ہونے سے صارفین کو مشکلات ہیں، شمالی بلوچستان کے ہزاروں سیلاب متاثرین کو بھی سرد موسم میں مشکلات کا سامنا ہے-

    محکمہ موسمیات نے اتوار سے بارش اوربرفباری برسانے والا مغربی سسٹم شمالی بلوچستان میں داخل ہونے کی پیش گوئی کرتے ہوئے شمالی علاقہ جات اور بلوچستان میں شدید سردی کی وارننگ جاری کر دی ہے۔

    برفباری کی صورت میں این 50 پر ٹرانسپورٹرز کیلئے موٹروے پولیس نے الرٹ جاری کر دیا ہے سیکٹر کمانڈر موٹروے کے مطابق کوئٹہ، قلعہ سیف اللّٰہ، ژوب این 50 شاہراہ پر برفباری کے دوران شہری احتیاط کریں کان مہتر زئی، خانوزئی، زیارت کراس پر ریسکیو ٹیمیں تعینات کر دی گئی ہیں۔

    دوسری جانب کراچی کے متعدد علاقوں میں رات موجودہ سیزن کی سرد ترین رات رہی، شہر قائد میں صبح صادق کے وقت درجہ حرارت 11 سے 12 ڈگری تک ریکارڈ کیا گیا ہے۔

  • بلوچستان کو ٹھنڈ لگ گئی:زیارت میں درجہ حرارت منفی 10تک نیچے آگیا

    بلوچستان کو ٹھنڈ لگ گئی:زیارت میں درجہ حرارت منفی 10تک نیچے آگیا

    کوئٹہ :شمالی بلوچستان شدید ترین سردی کی لپیٹ میں ہے، محکمہ موسمیات کے مطابق وادی زیارت میں درجہ حرارت منفی 10 ریکارڈ کیا گیا۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ سائبیرین ہوائیں چلنے سے شمالی بلوچستان میں نظام زندگی شدید متاثر ہورہا ہے، وادی زیارت، پشین، حرم زئی میں گیس غائب ہونے سے صارفین کو مشکلات ہیں۔

    60 سالہ ملزم کی اندھا دھند فائرنگ میں 2 افراد ہلاک اور 4 زخمی

    کان مہتر زئی، توبہ اچکزئی، کوہ خواجہ عمران، خانو زئی میں درجہ حرارت منفی 9 ریکارڈ کیا گیا، چمن میں درجہ حرارت منفی 3، پرانا چمن میں منفی 5 تک گرگیا۔شمالی بلوچستان کے ہزاروں سیلاب متاثرین کو بھی سرد موسم میں مشکلات کا سامنا ہے۔

    اتوار سے بارش اور برفباری برسانے والا مغربی سسٹم شمالی بلوچستان میں داخل ہونے کا امکان ہے۔برفباری کی صورت میں این 50 پر ٹرانسپورٹرز کیلئے موٹروے پولیس نے الرٹ جاری کر دیا ہے۔

    سیکٹر کمانڈر موٹروے کے مطابق کوئٹہ، قلعہ سیف اللّٰہ، ژوب این 50 شاہراہ پر برفباری کے دوران شہری احتیاط کریں۔کمانڈر نے مزید کہا کہ کان مہتر زئی، خانوزئی، زیارت کراس پر ریسکیو ٹیمیں تعینات کر دی گئی ہیں۔

    آرمی چیف جنرل عاصم منیرکا وزیرستان کا دورہ:شہدا کی یادگارپرپھولوں کی چادرچڑھائی

    شدید دھند میں حفاظتی اقدامات کے تحت موٹروے پولیس نے مختلف مقامات سے موٹرویز کو ٹریفک کے لئے بند کر دیا۔لاہور ملتان موٹروے فیض پور سے درخانہ تک دھند کی وجہ سے بند ہے، موٹروے ایم فور کو فیصل آبار سے عبدالحکیم تک جبکہ موٹروے ایم فائیو کو شیر شاہ سے ترنڈہ محمد پناہ تک بند کر دیا گیا۔

    ترجمان موٹروے پولیس سید عمران احمد کا کہنا ہے کہ موٹرویز کو عوام کی حفاظت اور محفوظ سفر کو یقینی بنانے کے لیے بند کیا جاتا ہے، روڈ یوزرز آگے اور پیچھے دھند والی لائٹس کا استعمال کریں، شہری غیر ضروری سفر سے گریز کریں، تیز رفتاری سے پرہیز کریں اور اگلی گاڑی سے مناسب فاصلہ رکھیں۔سید عمران احمد نے مزید بتایا کہ شہری معلومات اور مدد کے لئے ہیلپ لائن 130 سے رابطہ کریں، موٹروے پولیس ہمسفر ایپ سے بھی معلومات لی جا سکتی ہیں۔