Baaghi TV

Category: بلوچستان

  • بلوچستان کو ٹھنڈ لگ گئی:زیارت میں درجہ حرارت منفی 10تک نیچے آگیا

    بلوچستان کو ٹھنڈ لگ گئی:زیارت میں درجہ حرارت منفی 10تک نیچے آگیا

    کوئٹہ :شمالی بلوچستان شدید ترین سردی کی لپیٹ میں ہے، محکمہ موسمیات کے مطابق وادی زیارت میں درجہ حرارت منفی 10 ریکارڈ کیا گیا۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ سائبیرین ہوائیں چلنے سے شمالی بلوچستان میں نظام زندگی شدید متاثر ہورہا ہے، وادی زیارت، پشین، حرم زئی میں گیس غائب ہونے سے صارفین کو مشکلات ہیں۔

    60 سالہ ملزم کی اندھا دھند فائرنگ میں 2 افراد ہلاک اور 4 زخمی

    کان مہتر زئی، توبہ اچکزئی، کوہ خواجہ عمران، خانو زئی میں درجہ حرارت منفی 9 ریکارڈ کیا گیا، چمن میں درجہ حرارت منفی 3، پرانا چمن میں منفی 5 تک گرگیا۔شمالی بلوچستان کے ہزاروں سیلاب متاثرین کو بھی سرد موسم میں مشکلات کا سامنا ہے۔

    اتوار سے بارش اور برفباری برسانے والا مغربی سسٹم شمالی بلوچستان میں داخل ہونے کا امکان ہے۔برفباری کی صورت میں این 50 پر ٹرانسپورٹرز کیلئے موٹروے پولیس نے الرٹ جاری کر دیا ہے۔

    سیکٹر کمانڈر موٹروے کے مطابق کوئٹہ، قلعہ سیف اللّٰہ، ژوب این 50 شاہراہ پر برفباری کے دوران شہری احتیاط کریں۔کمانڈر نے مزید کہا کہ کان مہتر زئی، خانوزئی، زیارت کراس پر ریسکیو ٹیمیں تعینات کر دی گئی ہیں۔

    آرمی چیف جنرل عاصم منیرکا وزیرستان کا دورہ:شہدا کی یادگارپرپھولوں کی چادرچڑھائی

    شدید دھند میں حفاظتی اقدامات کے تحت موٹروے پولیس نے مختلف مقامات سے موٹرویز کو ٹریفک کے لئے بند کر دیا۔لاہور ملتان موٹروے فیض پور سے درخانہ تک دھند کی وجہ سے بند ہے، موٹروے ایم فور کو فیصل آبار سے عبدالحکیم تک جبکہ موٹروے ایم فائیو کو شیر شاہ سے ترنڈہ محمد پناہ تک بند کر دیا گیا۔

    ترجمان موٹروے پولیس سید عمران احمد کا کہنا ہے کہ موٹرویز کو عوام کی حفاظت اور محفوظ سفر کو یقینی بنانے کے لیے بند کیا جاتا ہے، روڈ یوزرز آگے اور پیچھے دھند والی لائٹس کا استعمال کریں، شہری غیر ضروری سفر سے گریز کریں، تیز رفتاری سے پرہیز کریں اور اگلی گاڑی سے مناسب فاصلہ رکھیں۔سید عمران احمد نے مزید بتایا کہ شہری معلومات اور مدد کے لئے ہیلپ لائن 130 سے رابطہ کریں، موٹروے پولیس ہمسفر ایپ سے بھی معلومات لی جا سکتی ہیں۔

  • پاکستان کرکٹ بورڈ نےپاکستان سپرلیگ 8 کے میچز کوئٹہ میں کرانے کا اعلان کردیا

    پاکستان کرکٹ بورڈ نےپاکستان سپرلیگ 8 کے میچز کوئٹہ میں کرانے کا اعلان کردیا

    لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی مینجمنٹ کمیٹی نے پاکستان سپرلیگ سیزن 2023 کے میچز کوئٹہ میں کرانے کا اعلان کردیا۔پاکستان کرکٹ بورڈ کے ذرائع کے مطابق پاکستان سپر لیگ کے آٹھویں سیزن کے میچز بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں کرانے کا اعلان کمیٹی سربراہ نجم سیٹھی نے مینجمنٹ کمیٹی کی پہلی مینٹنگ کے بعد نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کیا۔

    پشاور میں اسٹیڈیم بن رہا ہے ،6ماہ تکمیل کے لیے درکارہے ،نجم سیٹھی

    انہوں نے کہا کہ سکیورٹی اداروں کی جانب سے کوئٹہ میں بھرہور سکیورٹی کی یقین دہانی کرادی گئی ہے، اسی لیے کوئٹہ میں میچز کرانے کا فیصلہ کیا۔نجم سیٹھی کا کہنا تھا کہ نئی سلیکشن کمیٹی کا اعلان کل کیا جاسکتا ہے جب کہ انہوں نے قومی ٹیم لیے لیے تجربہ کار غیرملکی کوچز بھی لانے کا عندیہ بھی دے دیا۔

    کرکٹ بورڈ کا آئین منسوخ کیوں کیا گیا:کابینہ کی منظوری کے ساتھ ہی نیا آئین نافذ…

    میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کمیٹی سربراہ نے بتایا کہ ایجنڈے میں بہت کچھ تھا جو مکمل نہیں ہوسکا، اب ہفتے کو دوبارہ اجلاس ہوگا، فی الحال ہم نے سلیکشن کمیٹی سمیت تمام کمیٹیاں ختم کردی گئی ہیں۔انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ ڈومیسٹک میں پاکستان کپ شیڈول کے مطابق ہوگا تاہم دوسرے تمام پروگرام روک دئیے گئے ہیں اور ڈومیسٹک کوچز کو بھی فارغ کیا جارہا ہے۔

    نجم سیٹھی کا کہنا تھا کہ چھ ریجنل ایسوسی ایشنز کو ختم کردیا گیا ہے، بورڈ ملازمین کی تنخواہوں پر نظر ثانی کریں گے جب کہ باقی پورے سسٹم کا از سر نو جائزہ لیا جائے گا۔انہوں نے واضح کیا کہ اسٹارز کرکٹرز ہمارا اثاثہ ہیں، ان کی خدمات سے فائدہ اٹھائیں گے تاہم قومی ٹیم کے لیے تجربہ کار غیرملکی کوچز کی تقرری کریں گے۔

    پی سی بی معاملات چلانے کیلئے کمیٹی تشکیل، نجم سیٹھی سربراہ، شاہد آفریدی ممبر

    کمیٹی سربراہ نجم سیٹھی نے پریس بریفنگ کے دوران مزید کہا کہ ماضی میں بھی غیرملکی کوچز کی تعنیاتی کا تجربہ کامیاب رہا تھا، کرکٹ کو درست سمت پر گامزن کریں گے۔

  • زیارت اور کوئٹہ میں شدید سردی، درجہ حرارت نقطہ انجماد سے نیچے آگیا

    زیارت اور کوئٹہ میں شدید سردی، درجہ حرارت نقطہ انجماد سے نیچے آگیا

    کوئٹہ: بلوچستان کے دارالحکومت میں درجہ حرارت منفی 3 ڈگری اور زیارت میں منفی پانچ ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا۔محکمہ موسمیات کے مطابق کوئٹہ میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کم سے کم درجہ حرارت منفی تین ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ سب سے زیادہ سردی زیارت میں پڑی جہاں درجہ حرارت منفی 7 ڈگری تک پہنچ گیا۔

    محکمہ موسمیات نے بتایا کہ اسی طرح قلات میں درجہ حرارت پانچ ڈگری، گوادر اور جیوانی میں گیارہ، پسنی میں 13، دالبندین میں 1، نوکنڈی میں پانچ، خضدار اور لسبیلہ میں بالترتیب 7 اور 10 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچا۔موسمیاتی ماہرین کے مطابق صوبے کے شمالی اضلاع میں آئندہ چند روز صبح اور شام کے اوقات میں درجہ حرارت مزید کم ہونے کا امکان ہے جبکہ بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔

    ادھر آج بھی صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں شدید دھند کے باعث قومی ایئر لائن کی پراوزوں میں تاخیر کا امکان ہے، لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر دھند اور حد نگاہ کم ہونے کی وجہ سے پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن (پی آئی اے) کی رات کی بین الاقوامی آپریٹ پروازوں کو اسلام آباد منتقل کر دیا گیا ہے۔

    ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ پروازوں کی منتقلی مسافروں کو طویل انتظار سے بچانے کے لیے کی گئی ہے، منتقلی عارضی ہے، دھند کم ہونے پر صورتحال معمول پر آجائے گی۔ترجمان کے مطابق پروازوں کی منتقلی پر عمل درآمد آج رات سے کردیا جائے گا، مسافر پروازوں کی معلومات کے لیے کال سینٹر سے رجوع کریں۔

    خیال رہے کہ گزشتہ چند دن سے شدید دھند کے باعث لاہور ایئرپورٹ پر اندرون و بیرون ملک جانے والی متعدد پروازیں تاخیر کا شکار ہورہی تھیں، لاہور ایئرپورٹ پر صبح کے اوقات میں پروازوں کو لینڈنگ کی اجازت بھی نہیں دی جارہی تھی۔

    پنجاب میں نکاح نامے میں نیا حلف نامہ شامل،وزیراعلیٰ نے حکم دے دیا

    11 سالہ لڑکے کے ساتھ جنسی زیادتی کرنے پر بھارتی فوجی اہلکار گرفتار

    شادی اس بات کا لائسنس نہیں کہ شوہر درندہ بن کر بیوی پر ٹوٹ پڑے،عدالت

    لاہور ہائیکورٹ نے دس برس کی قانونی جنگ کے بعد خاتون کی جعلی نکاح ختم کرنے کی اپیل منظور کرلی

     

  • کوئٹہ: بس اسٹاپ  پر دھماکہ  ایک شخص جاں بحق اور 20 افراد زخمی

    کوئٹہ: بس اسٹاپ پر دھماکہ ایک شخص جاں بحق اور 20 افراد زخمی

    کوئٹہ: بیلہ منی بس اسٹاپ میں دھماکے سے ایک شخص جاں بحق اور 20 افراد زخمی ہوگئے۔

    باغی ٹی وی: کے مطابق ریسکیو ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ دھماکہ گیس سلنڈر پٹھنے سے ہوا فائربریگیڈ کے عملے نے وقوعہ پر پہنچ کر آگ بجھائی جبکہ زخمیوں کو کراچی منتقل کیا جارہا ہے۔

    خضدار میں دھماکہ، آگ بھڑک اٹھی، 13 زخمی ہسپتال منتقل

    قبل ازیں بلوچستان کے شہر خضدار میں عمر فاروق چوک کےقریب زور دار دھماکے میں 13 افراد زخمی ہوگئے پولیس کےمطابق ڈبل روڈ پر دھماکا خیز مواد پھٹنے سے 13 افراد زخمی ہوگئے، زخمیوں کو ٹیچنگ اسپتال خضدار منتقل کردیا گیا جہاں 2 زخمیوں کی حالت تشویش ناک بتائی جاتی ہے۔

    پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں نے علاقےکو گھیرے میں لے کر تحقیقات شروع کردی ہیں اور دھماکےکی نوعیت معلوم کی جارہی ہے۔

    سی ٹی ڈی خیبر پختونخوا دہشت گردی کا مقابلہ نہیں کرسکتا ،قومی اداروں کی رپورٹ

  • بلوچستان کی دبنگ دیبہ، افسانہ بگار، ناول  نویس اور شاعرہ فرحین چوہدری

    بلوچستان کی دبنگ دیبہ، افسانہ بگار، ناول نویس اور شاعرہ فرحین چوہدری

    مجھے بھی پیاس کے صحرا میں بھٹکایا گیا ہے
    مگر ایڑی سے میری معجزہ باندھا نہیں ہے
    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

    فرحین چوہدری صاحبہ ایک دبنگ قسم کی ممتاز پاکستانی ادیبہ، افسانہ بگار، ناول نویس ، اسکرپٹ رائٹر ، سفر نامہ نگار اور شاعرہ ہیں جن کی شہرت بیرون ممالک تک پھیلی ہوئی ہے۔ وہ 19 دسمبر 1960 کو ، کوئٹہ بلوچستان میں پیدا ہوئیں جہاں ان کےوالد انور مبشر صاحب ایک بینک آفیسر کی حیثیت سے تعینات تھے۔ ان کی مادری زبان ہندکو ہے مگر وہ اردو، پنجابی، انگریزی اور فارسی زبانیں روانی سے بولتی ہیں-

    فرحین چوہدری کا اصل نام شہابہ انور ہے شادی کے بعد شہابہ گیلانی بنیں لیکن پی ٹی وی کراچی سینٹر کے ڈائریکٹر قاسم جلالی نے ان کا نام شہابہ انور سے تبدیل کر کے فرحین چوہدری رکھ دیا حالانکہ فرحین چوہدری بننے سے قبل ان کا بہت بڑا مواد شہابہ انور اور شہابہ گیلانی کے نام سے چھپ چکا ہے۔ فرحین چوہدری نے اسلام آباد کی قائد اعظم یونیورسٹی سے انٹر نیشنل ریلیشنز میں ایم اے کر رکھا ہے۔

    انہوں نے دوران تعلیم 7 سال کی عمر سے ہی اپنے ادبی سفر کا آغاز کر دیا۔ وہ بچپن سے اب تک ادب تخلیق کر رہی ہیں ۔افسانہ ، شاعری ، خاکے ، کالم نگاری اور سکرپٹ میں انہوں نے سخت محنت کی بدولت قومی اور بین الاقوامی سطح پر ایک منفرد مقام حاصل کر لیا ہے۔ لٹریری آرٹ اور کلچرل سنںڈیکیٹ کی بانی چئرپرسن کے طور پر بھی گزشتہ 12 سال سے ادبی اور ثقافتی سرگرمیوں میں پیش پیش رہیں ۔

    وہ ممتاز مفتی اور قدرت اللہ شہاب جیسی دیوقامت ادبی اور روحانی شخصیات کے بہت قریب رہی ہیں اور ان کی تنظیم” رابطہ” کی پہلی کم عمر ترین رکن اور بعد میں خاتون سیکریٹی رہیں۔ وہ” حلقہ ارباب ذوق” کی دوسری خاتون سیکریٹری بھی منتخب ہوئیں۔ فرحین چوہدری نے سارک ممالک میں کئی سال تک ادبی و ثقافتی طائفوں کی سربراہی کرنے صوفی کانفرنسز کے سیشن کی صدارت کرنے کا بھی اعزاز حاصل کیا ہے 2013 میں سنگارپور میں منعقد ہونے والی عالمی کانفرنس میں پہلی خاتون پاکستانی لکھاری کی حیثیت سے شرکت کی اور ” جنوبی ایشیا میں خواتین لکھاری اور ان کے موضوعات” کے عنوان سے انگریزی میں مقالہ پڑھا ۔

    لوک ورثہ میں پروگرام ایگزیکٹو ، مین ہیٹن انٹرنیشنل میں ڈائرکٹر پروڈکشن، ایورنیو کانسیپٹ میں ڈائرکٹر پروڈکشن اور ہنجاب اور سٹار ایشیا ٹی وی چینل کی سٹیشن ہیڈ اسلام آباد کی حیثیت سے خدمات انجام دے چکی ہیں۔ ۔ پی ٹی وی کے لئے کئی مشہور سیریل سیریز اور ٹیلی فلمز لکھیں ۔ جن میں دام رسائی ، ماٹی کی گڑیا ، اشتہار لگانا منع ہے ، چاند میرا بھی تو ہے ، خوشبو ، خواب جو د یکھے آنکھوں نے وغیرہ شامل ہیں ۔

    "پانی پہ نام” سیریل لکس سٹائل انٹرنیشنل ایوارڈ کے لئے بھی نامزد ہوا تھا۔ آئی ایس پی آر اور آئی او ایم کے لئے ڈاکومنٹریز کے علاوہ بھی کئی ڈاکومنٹریز اور ٹی وی پروگرامز بطور ڈائرکٹر بنائے ۔ چار افسانوی مجموعے ، سچے جھوٹ آدھا سچ میٹھا سچ ، شوگر کوٹڈ شعری مجموعہ، سورج پہ دستک اور یاداشتوں کی کتاب ، "مفتی جی اور میں ” چھپ چکی ہیں ۔

    2013 میں سارک لٹریری اور کلچرل ایوارڈ 2019 ممتاز مفتی گولڈ میڈل برائے ادب 2022 گولڈ میڈل منجانب امن کمیٹی برائے بین المذاہب ہم آہنگی گورنمنٹ آف پاکستان کی جانب سے نوازا گیا ۔ اس کے علاوہ 23 ایوارڈ مختلف اداروں اور تنظیموں کی جانب سے ادبی خدمات کے اعتراف میں انہیں دیے گئے ان کی 4 نئی تصانیف جلد منظر عام پر آنے والی ہیں۔ فرحین صاحبہ گزشتہ طویل عرصے سے اسلام آباد میں مقیم ہیں ان کے دو بیٹے ہیں اور دونوں شادی شدہ ہیں۔ ان کے بڑے فرزند مسقط اومان میں مقیم ہیں جبکہ ان کے چھوٹے فرزند ان کے ساتھ اسلام آباد پاکستان میں مقیم ہیں۔
    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

    نمونہ کلام

    ہم سادہ دل تھے لوگ سکھی
    ہمیں دھوکہ دے گئے لوگ سکھی

    ہم ہنس کر بازی ہار گئے
    کیوں جیت بناتے روگ سکھی

    جو راہ ہمارا حصہ تھی
    اس راہ میں پڑگئے لوگ سکھی

    یہ جیون کھیل تماشا ہے
    ہمیں لینے پڑ گئے جوگ سکھی

    خود اپنے آپ کو مار دیا
    پھر ہم نے منایا سوگ سکھی

    اب کیا پرواہ کس حال میں ہیں
    اب کیا کہتے ہیں لوگ سکھی
    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
    مجھے بھی پیاس کے صحرا میں بھٹکایا گیا یے
    مگر ایڑی سے میری معجزہ باندھا نہیں ہے

    مجھ میں پھیلے ہوئے صحرائوں کی وسعت ہے عجب
    ایک درویش کی مٹھی میں سما جاتے ہیں

    وہاں کاغذوں کے گھر تھے
    جہاں آگ جل رہی تھی

    تحریر و تعارف : آغا نیاز مگسی

  • گوادر:پاکستان کوسٹ گارڈزکی بڑی کاروائی، 50 ملین سے زائد مالیت کی منشیات پکڑ لی

    گوادر:پاکستان کوسٹ گارڈزکی بڑی کاروائی، 50 ملین سے زائد مالیت کی منشیات پکڑ لی

    گوادر: پاکستان کوسٹ گارڈز کی خفیہ اطلاع پر بڑی کاروائی ،935 کلوگرام چرس اور 80 کلوگرام کرسٹل برآمد کر لیا-

    باغی ٹی وی : ترجمان کوسٹ گارڈز کے مطابق نامعلوم اسمگلر منشیات کی بھاری کھیپ کو سمندر کے راستے سے بیرون ملک منتقل کرنا چاہتے تھے،برامد شدہ منشیات میں 935 کلوگرام چرس اور 80 کلوگرام کرسٹل شامل ہیں-


    ترجمان کوسڑ گارڈ کے مطابق پکڑی گئی منشیات کی قیمت بین الاقوامی مارکیٹ میں 50 ملین روپے سے زائد ہے.

    قبل ازیں اینٹی نارکوٹکس فورس نے لاہورمیں ادویات تیارکرنے والی فیکٹری پرچھاپا مارا ملزمان ممنوعہ کیمیکل کیٹامائن سے منشیات تیار کررہے تھے، فیکٹری سے 50 کلو کیٹا مائن اور دو گاڑیاں بھی قبضے میں لے لی،ملزمان دیگر فارما کمپنیوں سے دواسازی کی آڑ میں کیٹامائن خرید کر منشیات بناتے اور اسمگلرز کو بیچتے تھے ادویات کی آڑ میں تیار ہونے والی منشیات تعلیمی اداروں میں طلباء کو فروخت کی جاتی تھی، ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا مزید تحقیقات کی جارہی ہیں۔

  • افغانستان کی ایک بار پھر پاکستان پر بلااشتعال فائرنگ و گولہ باری، ایک شہری شہید، 15زخمی

    افغانستان کی ایک بار پھر پاکستان پر بلااشتعال فائرنگ و گولہ باری، ایک شہری شہید، 15زخمی

    چمن: افغانستان کی ایک بار پھر پاکستان پر بلااشتعال فائرنگ و گولہ باری، ایک شہری شہید، 15زخمی ہوچکے ہیں، اطلاعات کے مطابق افغان فورسزنے ایک بار پھر پاکستان کی شہری آبادی کونشانہ بنانا شروع کردیا، فائرنگ و گولہ باری میں ایک شہری شہید اور 15 زخمی ہوگئے، فائرنگ کا سلسلہ 7 گھنٹے سے جاری ہے۔

    پاکستان اور تاجکستان کے مختلف معاہدوں اور مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط

    ڈپٹی کمشنر حمید زہری کے مطابق چمن میں افغانستان کی جانب سے پاکستان کی شہری آبادی پر ایک بار پھر گولے فائر کئے گئے جبکہ کئی گھروں پر گولیاں بھی لگی ہیں، جس کے نتیجے میں ایک شہری شہید اور خواتین و بچوں سمیت 15 افراد زخمی ہوئے ہیں، ضلع بھر میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی۔

    لیویز حکام کے مطابق سرحد پار سے جارحیت کے ایک اور واقعے میں افغان فورسز نے چمن بارڈر پر پاکستان پر مارٹر گولے داغے، 15 زخمیوں کو ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

    عمران خان ماضی کی طرح اسمبلیوں کی تحلیل پر بھی یوٹرن لیں گے:گورنرپنجاب

    لیویز حکام نے بتایا کہ گولے سرحد کے ساتھ موسیٰ کلی میں شہری بستی پر گرے جس کے نتیجے میں خواتین اور بچوں سمیت 15 افراد زخمی ہوئے۔

    لیویز حکام کا کہنا تھا کہ زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر (ڈی ایچ کیو) اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، پاکستان کی مسلح افواج نے اشتعال انگیزی کا بھرپور جواب دیا ہے، فائرنگ کا سلسلہ گزشتہ 7 گھنٹے سے جاری ہے۔

    اس سے قبل گیارہ دسمبر کو بھی افغان فورسز کی پاکستان کے شہری علاقوں پر گولہ باری سے 7 افراد شہید اور 17 زخمی ہوگئے تھے۔

  • بلوچستان: مخصوص بلدیاتی نشستوں پر18 آزاد اور 11 پی ٹی آئی امیدوار کامیاب

    بلوچستان: مخصوص بلدیاتی نشستوں پر18 آزاد اور 11 پی ٹی آئی امیدوار کامیاب

    کوئٹہ:مخصوص بلدیاتی نشستوں پر 18 آزاد اور 11 پی ٹی آئی امیدوار کامیاب ،اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے 32 اضلاع میں مخصوص بلدیاتی نشستوں پر چناؤ کیلئے پولنگ مکمل ہوگئی، 18 نشستوں پر کامیابی کے ساتھ آزاد امیدوار سرفہرست ہیں جبکہ سیاسی جماعتوں میں سب سے زیادہ 11 نشستیں پی ٹی آئی نے حاصل کرلیں۔

    بلوچستان کے 32 اضلاع میں مخصوص بلدیاتی نشستوں پر پولنگ کا مرحلہ مکمل ہوگیا، غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق خواتین، کسان اور اقلیت کی 18 مخصوص نشستوں پر کامیابی کے ساتھ آزاد امیدوار سرفہرست ہیں۔

    رپورٹ کے مطابق سیاسی جماعتوں میں سب سے زیادہ 11 نشستیں پاکستان تحریک انصاف نے جیتیں، گوادر حق دو تحریک اور نوری پینل بھی 10، 10 نشستوں پر کامیاب ہوگئے۔

    بلوچستان کے 32 اضلاف کی مخصوص نشستوں میں بی اے پی 9 نشستوں پر کامیابی کے ساتھ چوتھے، پشتونخوامیپ اور بی این پی 5، 5 نشستوں کے ساتھ پانچویں نمبر پر ہیں، پیپلزپارٹی، سنجرانی پینل، گیلو پینل، الفتح پینل نے 4 چار اور ہمدرد پینل، نیشنل پارٹی، جے یو آئی الخالد پینل نے 3 تین نشستیں حاصل کر لیں۔

    دیگر جماعتوں میں جماعت اسلامی، ہندو پنچایت، چاغی پینل، اے این پی بالترتیب دو دو نشستیں اپنے نام کرسکیں، چمن سے تعلق رکھنے والے پینل اولس تحریک نے اب تک ایک مخصوص نشست حاصل کی ہے۔

  • بلوچستان:32اضلاع میں دوسرے مرحلےکیلیےبلدیاتی انتخابات،ووٹوں کی گنتی جاری

    بلوچستان:32اضلاع میں دوسرے مرحلےکیلیےبلدیاتی انتخابات،ووٹوں کی گنتی جاری

    کوئٹہ: بلوچستان کے 32 اضلاع میں بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لیے پولنگ کا وقت ختم ہونے کے بعد گنتی کا عمل جاری ہے۔غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق میونسپل کمیٹی ڈیرہ بگٹی کے تمام امیدوار بلا مقابلہ منتخب ہوگئے جبکہ میونسپل کارپوریشن کی مخصوص نشستوں بی این پی (عوامی) نے 9 مخصوص نشستوں پر کامیابی کی۔

    اسلام آباد:کرپشن کے بے تاج بادشاہ،کام تو جان چکے ،اب نام بھی جان لیں کہ یہ مافیا…

    پنجگور میں خواتین کی مخصوص نشستوں پر بلوچستان نیشنل پارٹی عوامی نے 6، نیشنل پارٹی نے 2 نشستیں اپنے نام کیں جبکہ سوراب میونسپل کمیٹی سے کسان اور لیبر کی نشست پر جے یو آئی کامیاب ہوئی۔غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق میونسپل کمیٹی سبی کی 13 نشستوں میں سے 10 سیٹیں حاصل کرکے ڈومکی گروپ نے میدان مار لیا جبکہ میونسپل کارپوریشن الیکشن میں سہ فریقی اتحاد نے میدان مار لیا ۔

    ٹھٹھہ : ایس ایس پی کے حکم پر جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں-نجم…

    زیارت کی تحصیل سنجاوی میں 8 میں سے 7 یوسیز کی نشستوں پر بلوچستان عوامی پارٹی کامیاب قرار پائی جبکہ دالبندین ٹاون کمیٹی میں مخصوص نشست پر اقلیتی رہنما پروشتم لال کامیاب ہوئے۔غیرحتمی غیرسرکاری نتائج کے مطابق مانجھی پور کی یونین کونسل دوائیکہ میں سلیم احمد کھوسہ پینل نے میدان مار لیا جبکہ بولان میں ایم سی ڈھاڈر کے الیکشن میں رند پینل کامیاب ہوا اور میونسپل کمیٹی مچھ کے الیکشن میں گیلو پینل کامیاب ہوا۔

  • بلوچستان: حب، لسبیلہ اور پشین میں بلدیاتی انتخابات، پولنگ کا وقت ختم

    بلوچستان: حب، لسبیلہ اور پشین میں بلدیاتی انتخابات، پولنگ کا وقت ختم

    لسبیلہ:بلوچستان کے ضلع حب، لسبیلہ اور پشین میں بلدیاتی انتخابات کیلئے ہونے والی پولنگ کا وقت ختم ہو گیا جس کے بعد ووٹوں کی گنتی شروع کر دی گئی۔ابتدائی طور پر ملنے والے نتائج کے مطابق آزاد امیدواروں کا پلڑہ بھاری ہے

    تفصیلات کے مطابق ضلع حب 1 میونسپل کارپوریشن اور 3 میونسپل کمیٹیوں دُریجی، وندر، گڈانی اور ضلع کونسل حب پر مشتمل ہے۔

    ضلع میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد ایک لاکھ 35 ہزار 620 ہے، بلدیاتی انتخابات کے دوران ووٹنگ کیلئے حب میں 126 پولنگ سٹیشن قائم کیے گئے ہیں، ضلع حب کے 138 وارڈز میں سے 30 وارڈ ز سے امیدوار بلامقابلہ منتخب ہوچکے ہیں جبکہ 2 امیدواروں کی وفات کے باعث 2 وارڈز پر الیکشن ملتوی کیے گئے ہیں، اب یہاں 106 وارڈز میں انتخابات ہوں گے۔

    ضلع حب میں 32 پولنگ اسٹیشنز انتہائی حساس اور 63 حساس قرار دیئے گئے ہیں۔

    دوسری جانب ضلع لسبیلہ ایک میونسپل کارپوریشن اوتھل، 5 میونسپل کمیٹیوں بیلہ، اوتھل، کنراج، لاکھڑا، لیاری اور ضلع کونسل لسبیلہ پر مشتمل ہے، ضلع میں رجسٹرڈ ووٹرز کی تعداد ایک لاکھ 36 ہزار 703 ہے،لسبیلہ کے 146 وارڈز میں 27 وارڈز سے امیدوار بلا مقابلہ منتخب ہوچکے ہیں۔

    لسبیلہ میں آج ہونے والے بلدیاتی انتخابات کیلئے 119 وارڈز میں ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے، بلدیاتی انتخابات کے دوران ووٹ ڈالنے کیلئے لسبیلہ میں 130 پولنگ سٹیشن قائم کئے گئے ہیں۔

    ضلع پشین کی میونسپل کمیٹی حرمزئی میں انتخابات کے لئے 13 پولنگ سٹیشن اور 30 پولنگ بوتھ بنائے گئے ہیں، پشین کی تحصیل حرمزئی میں ووٹرز کی تعداد 10ہزار 890 ہے جن میں مرد ووٹرز کی تعداد 6151 اور خواتین ووٹرز کی تعداد 4739 ہے۔میونسپل کمیٹی حرمزئی میں مجموعی طور پر 79 امیدواروں انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں۔