Baaghi TV

Category: بلوچستان

  • کوئٹہ ویڈیو اسکینڈل کیس میں دو ملزمان کو عدالت نے سزا سنادی

    کوئٹہ ویڈیو اسکینڈل کیس میں دو ملزمان کو عدالت نے سزا سنادی

    کوئٹہ: بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ کے علاقے قائد آباد میں 200 سے زائد لڑکیوں کی نازیبا ویڈیو اسکینڈل کے دو ملزمان کو عدالت نے چھ، چھ سال قید سنا دی۔پولیس کے مطابق قائد آباد کے علاقے میں نازیبا ویڈیو سکینڈل کیس میں جوڈیشل مجسٹریٹ عدالت نے ملزمان ہدایت اللہ اور خلیل کو چھ برس قید کے ساتھ پانچ، پانچ لاکھ روپے جرمانہ ادا کرنے کا حکم بھی دیا۔

    جوڈیشل میجسٹریٹ نے سیکشن 22 کے تحت ملزمان کو سزائیں سنائیں۔

    کیس کا پسِ منظر
    واضح رہے کہ دسمبر 2021 میں کوئٹہ میں 200 سے زائد لڑکیوں کو ملازمت کا جھانسہ دینے اور نشے کا عادی بنا کر اُن کی برہنہ ویڈیوز بنائی گئیں تھیں، جس کے بعد انہیں بلیک میل کر کے متعدد بار گروہ نے زیادتی بھی کی تھی۔

    پولیس نے شکایات سامنے آنے کے بعد سابق کونسلر ہدایت خلجی نامی ملزم کو گرفتار کیا جس نے دورانِ تفتیش اعتراف کیا تھا کہ اُس نے بلوچستان یونیورسٹی کی طالبات کے ساتھ یہ گھناؤنا کام شروع کیا اور پھر تعلقات کا استعمال کرتے ہوئے دیگر لڑکیوں کو سرکاری ملازمت کا جھانسہ دیا۔

    پولیس کی بروقت کاروائی، ڈکیتی کی کوشش بنائی ناکام،ملزمان گرفتار
    موٹروے بھونگ انٹرچینج کی تعمیرسے متعلق کیس کی سماعت ملتوی
    جامعات میں داخلوں کیلیے انٹربورڈ کا 45 فیصد پاسنگ مارکس پر غور

  • لاہور سے پیدل حج کےلیے روانہ ہونے والے 4 افراد دالبندین پہنچ گئے

    لاہور سے پیدل حج کےلیے روانہ ہونے والے 4 افراد دالبندین پہنچ گئے

    دالبدین:آج کے تیز رفتار سفری سہولیات کے دور میں بھی بعض لوگ محض محبت اور عقیدت میں طویل سفر طے کر کے پیدل حج کا فریضہ انجام دیتے ہیں۔ایسی ہی خواہش رکھنے والے لاہور سے پیدل حج کےلیے روانہ ہونے والے 4 افراد دالبندین پہنچ گئے

    بلوچستان کے سرحدی شہر دالبندین پہنچنے پر سیاسی رہنماؤں اور شہریوں کی بڑی تعداد نے ان کا استقبال کیا۔ لیویز فورس کے جوان بھی سیکیورٹی کے لئے ان کے ہمراہ تھے۔

    چاروں افراد کا کہنا تھا کہ ہم خلوص نیت سے اپنے گھروں سے نکلے ہوئے ہیں اور اللہ تعالی کی مدد و نصرت سے سعودی عرب پہنچ جائیں گے، ہمارا پیدل سفر چھ مہینے پر مشتمل ہے۔

    مذکورہ چاروں افراد سرحدی شہر تفتان سے ایران میں داخل ہوں گے بعد ازاں زمینی راستے سے عراق پھر کویت کے بارڈر سے سعودی عرب میں داخل ہوں گے۔پیدل چلنے والے افراد نے کہا کہ بلوچستان کے عوام نے انھیں جو عزت دی ہے اسے ہر گز فراموش نہیں کریں گے۔

    حج کے لئے پیدل جانے والے افراد میں سے محمد عمران کا تعلق ضلع جھنگ، محمد فیض اللہ کا تعلق خانیوال، محمد فیاض کا تعلق لاہور جبکہ محمد فیاض کا تعلق کراچی سے ہے۔

    سابق چیئرمین FBR شبر زیدی نے کہا ہے کہ پاکستان دیوالیہ ہو گیا ہے

    دیوالیہ پن سے بچاؤ کے لئے فلپائن ایئر لائن امریکی عدالت پہنچ گئی

  • کے پی حکومت کا مغوی کانکنوں کی رہائی کیلیے بلوچستان حکومت سے رابطہ

    کے پی حکومت کا مغوی کانکنوں کی رہائی کیلیے بلوچستان حکومت سے رابطہ

    کوئٹہ: کے پی حکومت کا مغوی کانکنوں کی رہائی کیلیے بلوچستان حکومت سے رابطہ ،اطلاعات کے مطابق شانگلہ سے تعلق رکھنے والے کانکنوں کی رہائی کے لیے خیبر پختونخوا حکومت نے بلوچستان حکومت سے رابطہ کیا ہے۔

    صوبائی وزیر شوکت یوسفزئی نے کان کنوں کے اغواء سے متعلق وزیر اعلیٰ بلوچستان کو آفیشل خط بھی لکھا۔خط کے متن کے مطابق دہشت گردوں نے بلوچستان کےعلاقے مچھ سے 6 کان کن اغواء کیے جن میں سے 4 کا تعلق ضلع شانگلہ سے ہے۔

    شانگلہ کے کان کن مائنز کی تین مختلف کمپنیوں کے ساتھ کام کر رہے تھے، اغواء کار بھتہ خوری میں ملوث ہیں جبکہ کوئلے کے مالکان کے ساتھ مالی اور دیگر تنازعات تھے، کمپنیوں اور نتیجتاً کارکنوں کو بھی بلیک میلنگ کے طور پر اغواء کیا۔

    کمپنیاں نہ تو غم زدہ خاندانوں کے ساتھ تعاون کر رہی ہیں اور نہ ہی کارروائی، متاثرین کے اہل خانہ اس مسئلے کو حل کرنے کے لیے مسلسل مجھ سے رابطہ کر رہے ہیں۔شوکت یوسفزئی نے وزیر اعلیٰ بلوچستان سے مغویوں کی جلد بازیابی کے لیے اقدامات کی درخواست کی ہے۔

    واضح رہے کہ 13 نومبر کو بلوچستان کے ضلع بولان کی تحصیل مچھ کے علاقے سے 6 کان کنوں کو اغواء کر لیا گیا۔ پولیس کے مطابق 4 مغوی کان کنوں کا تعلق شانگلہ، ایک کا مچھ اور ایک کا قلعہ عبداللّٰہ سے ہے۔

    سابق چیئرمین FBR شبر زیدی نے کہا ہے کہ پاکستان دیوالیہ ہو گیا ہے

    دیوالیہ پن سے بچاؤ کے لئے فلپائن ایئر لائن امریکی عدالت پہنچ گئی

  • 12 کروڑ روپے کا بھارتی گٹکا ایئرپورٹ کے قریب سے برآمد

    12 کروڑ روپے کا بھارتی گٹکا ایئرپورٹ کے قریب سے برآمد

    کوئٹہ:کسٹم نے کوئٹہ ایئرپورٹ کے قریب ٹرک پر چھاپے میں 12 کروڑ روپے مالیت کا اسمگل شدہ بھارتی گٹکا برآمد کرلیا جس پر واجب الادا ٹیکس کی مالیت 5 کروڑ 50 لاکھ روپے سے زائد ہے۔ڈی جی کسٹمز انٹیلی جنس کےمطابق ڈائریکٹوریٹ کسٹمز انٹیلی جنس نے موصول ہونے والی ایک خفیہ اطلاع پر کوئٹہ ایئر پورٹ کے قریب ایک کامیاب کارروائی کے دوران بھاری مالیت کا بھارتی نشہ آور گٹکا برآمد کرلیا۔

    میڈیا ذرائع کے مطابق اسمگل شدہ گٹکا قلعہ سیف اللہ سے ٹرک میں لوڈ کیا گیا تھا، برآمد ہونے والے گٹکے کی مالیت 12 کروڑ روپے سے زائد ہے جبکہ انڈین گٹکے پر ڈیوٹی اور ٹیکس چوری کی مالیت 5 کروڑ 50 لاکھ روپے سے زائد ہے، کسٹم انٹیلی جنس آفیسر کی مدعیت میں 5 افراد کے خلاف مقدمہ درج کرکے برآمد ہونے والے انڈین اسمگلڈ گٹکا ضبط کرلیا گیا ہے۔

    فیصل واوڈا فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی میں پیش،ارشد شریف قتل سے متعلق ایک اور دعویٰ کر دیا

    ڈی جی کسٹمزکےمطابق موصولہ خفیہ اطلاع کے بعد کسٹمز انٹیلی جنس کی ایک چھاپہ مار ٹیم تشکیل دی گئی جس نے ایئرپورٹ روڈ کوئٹہ پر جانے والے ایک ٹرک نمبر TAL-643 کا مسلسل پیچھا کیا کیونکہ اس ٹرک کو اطراف میں چلنے والی تین مختلف گاڑیوں میں سوار افراد باقاعدہ تحفظ فراہم کررہے تھے۔

    ان کے مطابق اس خطرناک صورتحال کے باوجود کسٹمز انٹیلی جنس کی چھاپہ مار ٹیم نے ٹرک کو مداخلت کرتے ہوئے روک کر اس کی تلاشی لی تو ٹرک سے مجموعی طور پر 7 کروڑ 77 لاکھ روپے مالیت کا بھارتی گٹکا برآمد ہوا جس میں 5 کروڑ 7 لاکھ 50 ہزار مالیت کے ایف او آداب گٹکے کے 580 پارسل اور 2 کروڑ 69 لاکھ 50 ہزار روپے مالیت کے زیڈ 21 گٹکے کے 350 پارسل برآمد ہوئے۔

    سرکاری نمبر پلیٹس والی گاڑیوں میں لینڈ مافیا اکرم درانی کی مسلح افراد کےہمراہ زمین…

    چھاپے میں برآمد ہونے والے گٹکے پر کسٹم ڈیوٹی و دیگر ٹیکسوں کی مد میں 5کروڑ 55لاکھ کی چوری کی گئی جبکہ اسمگلنگ میں استعمال ہونے والے ٹرک کی مالیت ایک کروڑروپے بتائی گئی ہے۔

  • بلوچستان حکومت نے ضلع پشین کو دو اضلاع میں تقسیم کر دیا

    بلوچستان حکومت نے ضلع پشین کو دو اضلاع میں تقسیم کر دیا

    کوئٹہ: بلوچستان حکومت نے ضلع پشین کو 2 حصوں میں تقسیم کرکے کاریزات برشور کے نام سے نیا ضلع بنا دیا۔

    باغی ٹی وی : بلوچستان حکومت نے ضلع پشین کی تحصیل کاریزات برشور کو ضلع کا درجہ دیدیا، صوبے میں اضلاع کی تعداد 37 ہوگئی۔

    سکھر حیدرآباد موٹروے منصوبے میں سوا دو ارب روپے کی مبینہ کرپشن کیس میں نئے انکشافات

    سرکاری نوٹیفکیشن کے مطابق صوبائی حکومت نے ضلع پشین کو 2 اضلاع میں تقسیم کرکے کاریزات برشور کے نام سے نئے ضلع کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

    کاریزات برشور ضلع کا ہیڈ کوارٹر خانوزئی ہوگا جبکہ ضلع کاریزات برشور چار تحصیل خانوزئی، بوستان ، نانا صاحب اور برشور پر مشتمل ہوگا۔

    ضلع پشین کا ہیڈ کوارٹر پشین ہی رہے گا جب کہ اس میں تحصیل پشین، تحصیل حرمزئی اور تحصیل سرانان شامل ہوں گے-

  • بلوچستان، تین ماہ کے تعطل کے بعد آج سے ٹرین سروس بحال

    بلوچستان، تین ماہ کے تعطل کے بعد آج سے ٹرین سروس بحال

    لاہور:بلوچستان میں مون سون بارشوں اور سیلاب کے باعث تین ماہ سے تعطل کا شکار ٹرین سروس آج سے بحال کر دی جائے گی۔ریلوے حکام کے مطابق بلوچستان سے تین ماہ بعد آج پہلی ترین پشاور کیلئے روانہ ہوگی جوکہ جعفر ایکسپریس مچھ اسٹیشن سے پشاور تک جائے گی۔

    ریلوے حکام نے بتایا کہ مسافروں کو کوئٹہ اسٹیشن سے مچھ اسٹیشن ٹرانسپورٹ کے ذریعے پہنچایا جارہا ہے، 10 بوگیوں پر مشتمل ٹرین آج 11 بجے مچھ سے روانہ ہوگی، کوئٹہ تا مچھ ریلوے کا رابطہ منقطع ہے۔

    ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ بولان کے علاقے میں سیلاب کے باعث ریلوے ٹریک پل سیلاب میں بہہ گیا تھا، پل کی تعمیر کا کام جنوری میں مکمل ہوگا۔

    خیال رہے کہ بارشوں کے باعث بولان ریلوے ٹریک پل بہہ جانے کی وجہ سے ریل سروس 3 ماہ سے معطل تھی۔ترجمان ریلوے نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ عوام ایکسپریس آج بحال نہیں ہو رہی، آج 20 نومبر کو اب صرف ایک ٹرین جعفر ایکسپریس بحال کی جائے گی۔

    ترجمان نے کہا کہ جعفر ایکسپریس پشاور سے مچھ کے درمیان چلے گی، مچھ سے کوئٹہ کے درمیان مسافروں کو بسوں کے ذریعے پہنچایا جائے گا۔

    واضح رہے کہ ریلوے نے پہلے بہاؤالدین زکریا ایکسپریس کو 20 نومبر کو بحال کرنے کا اعلان کیا تھا، اب بہاؤالدین زکریا ایکسپریس کے بجائے جعفرایکسپریس کو بحال کیا جائے گا۔

    چند روز قبل چیف ایگزیکٹو ریلوے اور فیڈرل گورنمنٹ انسپکٹر آف ریلوے کی مختلف سیکشنز کی سالانہ انسپکشن کا نیا شیڈول جاری کر دیا تھا۔

    چیف ایگزیکٹو ریلوے سلمان صادق شیخ اور ایف جی آئی آر راولپنڈی، کراچی اور سکھر ڈویزن کی انسپکشن کریں گے، جس کا عمل تین مرحلوں میں 21 نومبر سے 21 دسمبر تک جاری رہے گا جبکہ پاکستان ریلوے انتظامیہ نے اس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے۔

    نوٹیفکیشن کے مطابق پہلے مرحلے میں 21 نومبر کو لالہ موسیٰ سے راولپنڈی 157 کلو میٹر ٹریک کی انسپکشن کی جائے گی جبکہ 22 نومبر کو کندیاں، خوشاب، سرگودھا 130 کلو میٹر ٹریک کی انسپکشن کی جائے گی۔

    اس کے علاوہ دوسرے مرحلے میں 5 دسمبر کو کھوکھرا پار سے میر پور خاص تک 126 کلو میٹر ٹریک کی انسپکشن کی جائے گی جبکہ 6 دسمبر کو کراچی اور 7 دسمبر کو کراچی کینٹ سے حیدر آباد 173 کلو میٹر ٹریک کی انسپکشن ہو گی۔نوٹیفکیشن میں بتایا گیا تھا کہ تیسرے مرحلے میں 20 دسمبر کو خانپور سے روہڑی تک 212 کلو میٹر ٹریک کی انسپکشن کی جائے گی۔

    نوٹیفکیشن کے مطابق 21 دسمبر کو سکھر سے جیکب آباد تک 80 کلو میٹر ٹریک کی انسپکشن ہوگی جبکہ معائنے کے دوران ٹریک، ریلوے اسٹیشنوں کی عمارات، پل سمیت دیگر تنصیبات کا جائزہ لیا جائے گا۔

    خیال رہے کہ انسپکشن کے دوران مختلف ریلوے اسٹیشنوں کی آمدن اور وہاں مسافروں کو دی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا جائے گا جبکہ ریلوے افسروں اور ملازمین کی ڈیوٹیوں اور ان کے کام کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔

    پاک فوج ملکی سلامتی کی ضامن۔ شہدا کی قربانیوں پر فخر
    پاکستانی طلبا و طالبات نے 14 ممکنہ نئے سیارچے دریافت کرلیے
    ہمت ہے تو کھرا سچ کا جواب دو، پروپیگنڈہ مبشر لقمان کو سچ بولنے سے نہیں روک سکتا

  • نئی نویلی دلہن نے بڑی مہارت سے اپنےشوہر کو قتل کردیا

    نئی نویلی دلہن نے بڑی مہارت سے اپنےشوہر کو قتل کردیا

    کوئٹہ:خضدار کے علاقے باغبانہ میں نئی نویلی دلہن نے شوہر کو فائرنگ کرکے قتل کردیا۔اطلاعات کے مطابق لیویز فورس نے کارروائی کرکے ملزمہ کو سہولت کار سمیت گرفتارکرلیا اور انکے قبضے سے آلہ قتل بھی برآمد کرلیا ہے، مقتول اور ملزمہ دعوت پررشتہ داروں کے گھر جارہے تھے، ویرانے کے قریب ملزمہ نے شوہرکوفائرنگ کرکے قتل کردیا۔

    ڈپٹی کمشنر خضدار میجر ریٹائرڈ محمد الیاس کبزئی نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ 16نومبر2022 کو ایک نوجوان عرفان زہری خضدار کے علاقہ باغبانہ میں فائرنگ سے پہلے زخمی اور بعد ازاں علاج کیلئے کراچی لیجاتے ہوئے جاں بحق ہوگیا تھا۔

    لیویز انچارج نوراحمد زہری نے واقعے کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ عرفان زہری ولد محمد ہاشم سکنہ علیزئی باغبانہ کی شادی 20 روز قبل باغبانہ علیزئی کے رہائشی عبدالرسول کی بیٹی نجمہ سے ہوئی تھی اور شادی کے بعد شوہر اپنی بیوی اور اس کی بہن کو لیکر باغبانہ کے قریبی علاقے میں دعوت کھانے جارہے تھے کہ اس دوران راستے میں عرفان پر فائر ہوا جس سے وہ زخمی ہوا جسے علاج کے لئے پہلے خضدار اور بعد ازاں کراچی منتقل کردیا گیا تاہم و ہ زخموں کی تاب نہ لاکر چل بسا۔

    شک ہونے پر لیویز فورس نے مقتول کی نئی نویلی بیوی کو حراست میں لیکر تفتیش کی تو اس نے اعتراف جرم کرتے ہوئے بتایا کہ اس نے اپنے آشنا کے کہنے پر اپنے شوہر کو قتل کیا ہے تاکہ وہ اس سے شادی کرلے اورقتل کے بعد انہوں نے آلہ قتل اپنے گھر کے پاس کنویں میں پھیک دیا، ملزمہ کی نشاندہی پر اسکے آشنا سعید احمد ولد عبدالخالق قوم بارانزئی ساکن سنی خضدار کو بھی گرفتار اور کنویں سے آلہ قتل بھی برآمد کرلیا گیا۔

    لڑکی نے مزید انکشاف کرتے ہوئے بتایا کہ اسکا اپنے آشنا سعید احمد بارانزئی کیساتھ 4 سال سے افیئر چل رہا تھا اور میں اسکے ساتھ شادی کرنا چاہتی تھی۔

    پاک فوج ملکی سلامتی کی ضامن۔ شہدا کی قربانیوں پر فخر
    پاکستانی طلبا و طالبات نے 14 ممکنہ نئے سیارچے دریافت کرلیے
    ہمت ہے تو کھرا سچ کا جواب دو، پروپیگنڈہ مبشر لقمان کو سچ بولنے سے نہیں روک سکتا

  • قلات کوٹھنڈی ہواوں کا تحفہ:پارہ ڈگری اور زیارت میں ایک ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا

    قلات کوٹھنڈی ہواوں کا تحفہ:پارہ ڈگری اور زیارت میں ایک ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا

    کوئٹہ: بلوچستان کے دارالخلافہ کوئٹہ میں درجہ حرارت 6 ڈگری سینٹی ہوگیا جب کہ قلات میں دو ڈگری اور زیارت میں ایک ڈگری سینٹی گریڈ تک پنچ گیا۔

    ذرائع کے مطابق محکمہ موسمیات نے بلوچستان کے مختلف شہروں میں موسم کی صورتحال پیش کردی۔ کوئٹہ میں درجہ حرارت چھ ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا، ژوب میں 8 ، بارکھان میں 10 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق خضدار میں کم سے کم درجہ حرارت 14، لسبیلہ میں 16، تربت میں 21 ، پنجگور میں 14 ، دالبندین میں 14، نوکنڈی میں 16، قلات میں دو ڈگری، زیارت میں ایک ڈگری، اوڑمارہ میں 18، پسنی و گوادر اور جیونی میں کم سے کم 20 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

    محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ صوبے کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک تاہم شمالی اضلاع میں سرد رہے گا۔

    ادھرٹھنڈی ہواؤں نے کراچی کا موسم راتوں رات تبدیل کردیا۔ پیر 14 نومبر کی رات کراچی کا درجہ حرارت اکیس اعشاریہ پانچ ریکارڈ کیا گیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق سردی کی یہ لہر زیادہ طویل نہیں ہوگی۔

    کراچی میں منگل 15 نومبر کی صبح شہری سرد موسم سے لطف اندوز ہونے کیلئے پارکس میں پہنچے۔ میٹ آفس کے مطابق چودہ اور پندرہ نومبر کی درمیانی شب چلنے والی ہواؤں نے شہر میں خنکی میں اضافہ کردیا ہے۔گزشتہ رات 14 نومبر کو کراچی کا کم از کم درجہ حرار ت اکیس اعشاریہ پانچ ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

    محکمے کے مطابق ہلکی سردی کی یہ لہر صرف چند روز ہی برقرار رہے گی، کڑاکے کی سردی دسمبر میں ہی آئے گی۔ منگل 15 نومبر کو کراچی کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 31 سے 34 ڈگری جانے کا امکان ہے۔

    محکمہ موسمیات نے آج سے موسم کی تبدیلی کی پیش گوئی کی تھی، جب کہ آج رات سے مسلسل درجہ حرارات میں کمی ریکارڈ کی جائے گی۔

    ڈی جی میٹ سردارسرفراز کے مطابق گلگت بلتستان اور خیبرپختونخوا کے شمالی علاقوں میں انیس اور بیس کو بارش کے ساتھ سردی کی ایک اور ہلکی لہر آئے گی، جب کہ بلوچستان میں آئندہ چھ سے آٹھ ہفتوں کے دوران بارش کا امکان نہیں ہے۔

    لاپتہ افراد کی عدم بازیابی، سندھ ہائیکورٹ نے اہم شخصیت کو طلب کر لیا

     لگتا ہے لاپتہ افراد کے معاملے پر پولیس والوں کو کوئی دلچسپی نہیں

    سندھ ہائیکورٹ کا تاریخی کارنامہ،62 لاپتہ افراد بازیاب کروا لئے،عدالت نے دیا بڑا حکم

    انسان کی لاش مل جائے انسان کو تسلی ہوجاتی ہے،جبری گمشدگی کیس میں عدالت کے ریمارکس

  • شناختی کارڈ کے اجرا میں ڈی این اے کو لازمی قراردیا گیا

    شناختی کارڈ کے اجرا میں ڈی این اے کو لازمی قراردیا گیا

    کوئٹہ: قومی شناختی کارڈ کے اجرا میں ڈی این اے کو لازمی قرار دے دیا گیا-

    باغی ٹی وی: بلوچستان اسمبلی نےقومی شناختی کارڈ کےاجرا میں ڈی این اے کو لازمی قراردینے سےمتعلق قرارداد منظور کرلی بلوچستان اسمبلی کا اجلاس قائم مقام اسپیکر سرداربابرموسیٰ خیل کی زیرصدارت 2 گھنٹے کی تاخیر سے منعقد ہوا-

    پی آئی اے نے استنبول فضائی آپریشن شروع کر دیا

    اجلاس میں پارلیمانی سیکرٹری بشریٰ رند نے قومی شناختی کارڈ کے اجرا میں ڈی این اے کو لازمی قراردینے سے متعلق قرارداد پیش کی جسے ایوان نے متفقہ طور پر منظور کرلیا۔

    بلوچستان اسمبلی کے اجلاس میں پارلیمانی سیکرٹری بشریٰ رند نے قراردپیش کی کہ نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی جو ملک کے شہریوں کو کمپیوٹرائزڈ شناختی کارڈ جاری کرتی ہے جس میں مختلف سیکورٹی فیچرز ہیں لیکن اس میں ڈی این اے ٹیسٹ شامل نہیں کیاگیاہے جس کی وجہ سے جرائم پیشہ اور ملک دشمن عناصر کی شناخت میں مشکلات کاسامنا کرناپڑرہاہے –

    پنجاب و خیبرپختونخوا صارفین کیلیے گیس مزید مہنگی ہونے کا امکان

    چونکہ قومی شناختی کارڈ میں ہرفرد کا مکمل ڈیٹا ہونا از حد لازمی ہے لہٰذا یہ ایوان صوبائی حکومت سے سفارش کرتاہے کہ وہ وفاقی حکومت سے رجوع کرے کہ وہ ملک میں سیکورٹی کو مزید سخت کرنے کی بابت قومی شناختی کارڈ کے اجراء کی بابت ڈی این اے ٹیسٹ کو لازمی قراردینے کیلئے عملی اقدامات اٹھانے کو یقینی بنائے ۔

    بلوچستان اسمبلی نے پارٹنر شپ بلوچستان، تنازعات کا متبادل حل ، بلوچستان ورکرز کمپنسیشن ، بلوچستان آکوپیشنل سیفٹی اینڈ ہیلتھ اور بلوچستان کمرشل کورٹس کے مسودہ قانون منظور کرلیے، یہ مسودات قوانین قائمہ کمیٹیوں سے منظور ہوچکے ہیں۔

    دفاعی نمائش ’آئیڈیاز 2022‘ آج سے کراچی ایکسپو سینٹر میں شروع

  • چینی کمپنی نے گوادر میں 4.5 بلین ڈالر کے آئل ریفائنری منصوبے کا آغاز کر دیا

    چینی کمپنی نے گوادر میں 4.5 بلین ڈالر کے آئل ریفائنری منصوبے کا آغاز کر دیا

    گوادر: چینی فرم ایسٹ سی گروپ لمیٹڈ (ای ایس جی ایل) نے گوادر میں 4.5 بلین ڈالر کی آئل ریفائنری قائم کرنے کے منصوبے کا آغاز کر دیا –

    باغی ٹی وی : ویب سائٹ گوادر پروکی رپورٹ کے مطابق پروجیکٹ کی سالانہ آئل پروسیسنگ صلاحیت 8 ملین ٹن ہو گی گوادر پرو کے مطابق یہ منصوبہ 2مرحلوں میں تعمیر کیا جائے گا، پہلے مرحلے میں ریفائننگ کی سالانہ صلاحیت 5 ملین ٹن ہوگی۔

    برطانیہ نے پاکستان کو ہائی رسک تھرڈ ممالک کی فہرست سے نکال دیا ہے،وزیر خارجہ

    ایسٹ سی گروپ پاکستان کی گوادر بندرگاہ پر ہر ماہ کم از کم 6خام تیل کی ترسیل کے جہاز رکھے گاجو کہ اپنے تیل کے ذرائع کے کاروبار سے شروع ہو کر اس کی حمایت کرے گا اور مشرق وسطیٰ کے بڑے تیل پیدا کرنے والے ممالک کے لیے تیل کی ترسیل کی خدمات بھی فراہم کرے گا۔

    آئل ریفائنری کی تعمیر کا خیال جون 2022 میں چائنہ اوورسیز پورٹس ہولڈنگ کمپنی (سی او پی ایچ سی) کے چیئرمین ژانگ باؤ زونگ اور پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف کے درمیان ہونے والی ملاقات میں پیش کیا گیا تھا۔

    واضح رہے کہ ایسٹ سی گروپ کے سی ای او فانگ یولونگ جو کہ پاکستان چائنا جوائنٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (PCJCCI) کے سینئر نائب صدر بھی ہیں، نے گزشتہ ہفتے پی سی آئی سی سی آئی سیکرٹریٹ میں تھنک ٹینک سیشن میں بریفنگ کے دوران گوادر پیٹرولیم سٹوریج اینڈ ٹرانسپورٹیشن ٹریڈنگ سینٹر کی تعمیر کے میگا پراجیکٹ کے آغاز کی خبر سناتے ہوئے ایک خوشگوار لہر دوڑادی۔

    ریفائنری کے قیام کو آسان بنانے کے لیے 27 جون کو کمیٹی کے پہلے اجلاس میں، جس کے بعد سیکرٹری پٹرولیم ڈویژن کی زیر صدارت متعدد اجلاس ہوئے، تمام اسٹیک ہولڈرز نے ریفائنری کی سہولت کے لیے اپنی مکمل حمایت اور تیاری کا اظہار کیا۔

    حکومت پاکستان کی جانب سے میگا پراجیکٹ کو گرین لائٹ کرنے کے لیے، متعلقہ ادارے تفصیلی بزنس پلان اور مزید کارروائی کے لیے فزیبلٹی اسٹڈی کی جانچ پڑتال کے لیے کمر بستہ ہیں۔ منصوبہ بندی اور تعمیرات کے لیے آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) اوگرا آرڈیننس 2022 کے تحت لائسنسنگ کی ضروریات پوری کرے گی۔

    دفاعی نمائش ’آئیڈیاز 2022‘ آج سے کراچی ایکسپو سینٹر میں شروع

    گوادر چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر ناگمان عبدل نے آئل ریفائنری منصوبے کو ”ترقی کے ایک نئے باب کو کھولنے کے لییعمل انگیز” قرار دیا روزگار کے مواقع پیدا ہونے سے نہ صرف کاروبار کے مزید راستے کھلیں گے بلکہ پاکستان کا تیل کا بل بھی سکڑ جائے گا۔

    ایسا لگتا ہے کہ چینی آئل ریفائنری شروع کرنے کے اقدام سے دیگر غیر ملکی سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی ہو گی جو ماضی قریب میں آئل ریفائنری کے شعبے میں کئی وجوہات کی وجہ سے رک گئی تھی۔

    جنوری 2019 میں سعودی عرب کے وزیر توانائی خالد الفالح نے اعلان کیا تھا کہ عرب قوم پاکستان کی گہرے پانی کی بندرگاہ گوادر میں 10 بلین ڈالر کی آئل ریفائنری قائم کرنے کا منصوبہ بنا رہی ہے۔ تاہم یہ منصوبہ واپس لے لیا گیا۔ بعد میں مبہم انداز میں یہ اشارہ دیا گیا کہ گوادر کے بجائے پاکستان میں کہیں اور آئل ریفائنری قائم کی جا سکتی ہے۔

    چند روز قبل سعودی عرب گوادر میں نئے سرے سے مصروفیت کا اشارہ دے کر ایک بار پھر حرکت میں آیا۔ 27 اکتوبر کو وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے سعودی عرب کے وزیر توانائی شہزادہ عبدالعزیز بن سلمان بن عبدالعزیز کے ساتھ سعودی – پاکستان سپریم کوآرڈینیشن کونسل کی پہلی مشترکہ اقتصادی ذیلی کمیٹی کی ایک ورچوئل میٹنگ بھی کی۔

    پنجاب و خیبرپختونخوا صارفین کیلیے گیس مزید مہنگی ہونے کا امکان

    دریں اثنا، متحدہ عرب امارات نے بھی ایک گہری تبدیلی، جدید ترین ریفائنری قائم کرنے پر آمادگی ظاہر کی ہے جس کی پیداوار حب (بلوچستان کا ایک قصبہ) میں پاک-عرب ریفائنری لمیٹڈ (پارکو) میں یومیہ 500,000 بیرل ہو گی۔

    اس وقت پاکستان میں آئل ریفائننگ کے شعبے میں پانچ مقامی کمپنیاں کام کر رہی ہیں جن میں پاک عرب ریفائنری لمیٹڈ (پارکو)، اٹک ریفائنری لمیٹڈ (اے آر ایل)، نیشنل ریفائنری لمیٹڈ ( این آر ایل)، پاکستان ریفائنری لمیٹڈ (پی آر ایل) اور Cnergyico Pk Limited شامل ہیں۔ (سی پی ایل)۔ تمام ریفائنریز ہائیڈرو سکیمنگ ریفائنری ہیں، سوائے پارکو کے جو کہ ایک ہلکی تبدیلی والی ریفائنری ہے۔

    گوادر پرو کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کی آئل ریفائننگ کی صلاحیت تقریباً 450,000 بیرل یومیہ (bpd) ہے، جو 20 ملین ٹن سالانہ کے برابر ہے۔ مقامی ریفائنریوں نیملک کی ضروریات کا تقریباً 60 فیصد ڈیزل ، 30 فیصد موٹر پٹرول ، اور 100 فیصد جیٹ ایندھن فراہم کیا ہے۔ باقی کو بہتر مصنوعات کے طور پر درآمد کیا جاتا ہے۔ پاکستان میں پیٹرو کیمیکل کی پیداوار کی کوئی بنیادی سہولت نہ ہونے کی وجہ سے پاکستان سالانہ 2 بلین امریکی ڈالر سے زیادہ مالیت کے پیٹرو کیمیکلز درآمد کر رہا ہے۔

    عمران خان کے ہنگاموں سے 2014 میں چینی صدر جبکہ 2022 میں سعودی ولی عہد کا دورہ منسوخ