Baaghi TV

Category: بلوچستان

  • بلوچستان میں بارشوں سے ہونے والے نقصانات کی نئی رپورٹ جاری

    بلوچستان میں بارشوں سے ہونے والے نقصانات کی نئی رپورٹ جاری

    بلوچستان کے محکمہ پی ڈی ایم اے نے صوبے میں بارشوں سے ہونے والے نقصانات سے متعلق نئی رپورٹ جاری کردی-

    باغی ٹی وی : پرووینشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی(پی ڈی ایم اے) کی رپورٹ کے مطابق 24 گھنٹوں کے دوران صوبے میں بارشوں سے مزید جانی و مالی نقصان نہیں ہوا-

    کراچی میں پھربارشیں،بلوچستان میں سیلابی صورت حال کا الرٹ جاری

    رپورٹ کے مطابق یکم جون سے 6 اگست تک بارشوں اور سیلابی ریلوں کے دوران مختلف حادثات میں 176 افراد جاں بحق ہوئے جاں بحق ہونے والوں میں 77 مرد 44 خواتین اور 55 بچے شامل ہیں، یہ اموات بولان، کوئٹہ، ژوب، دکی، خضدار ،کوہلو،کیچ، مستونگ، ہرنائی،قلعہ سیف اللہ اور سبی میں ہوئیں ۔

    پی ڈی ایم اے کی رپورٹ کے مطابق بارشوں کے دوران حادثات کا شکار ہوکر 75 افراد زخمی ہوئے، بارشوں اور سیلاب کے باعث صوبے بھر میں 18 ہزار 87مکانات کو نقصان پہنچا جبکہ 670 کلو میٹر پر مشتمل مختلف 6 شاہرائیں شدید متاثر ہوئی ہیں۔

    پی ڈی ایم اےکی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بارشوں کے باعث مختلف مقامات پر 16 پل ٹوٹ چکے ہیں اور 23 ہزار 13 مال مویشی مارے گئے ،مجموعی طور پر 2 لاکھ ایکڑ زمین پر کھڑی فصلوں کو نقصانات پہنچا ۔

    پنجاب، خیبرپختونخوا اورسندھ کےمختلف علاقوں میں آج بھی بار شوں کی پیشگوئی

    پی ڈی ایم اے کی رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہےکہ 10 اگست سے 14 اگست تک گرج چمک کے ساتھ تیز بارشوں کا امکان ہے، قلعہ سیف اللہ، لورالائی، بارکھان کوہلو ،موسی خیل، شیرانی،سبی، ڈیرہ بگٹی، بولان اور قلات میں بھی سیلابی صورتحال ہو سکتی ہے اس کے علاوہ خضدار لسبیلہ آوران ،خاران ،تربت ،پنجگور ،ہرنائی اور سوراب میں بھی سیلابی ریلوں کا خدشہ ہے۔

    واضح رہے کہ بلوچستان میں بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہوگیا، لسبیلہ،سبی ،بولان ،کوہلو ،ہرنائی اور لورالائی میں بارشوں سے ندی نالوں میں طغیانی آگئی محکمہ موسمیات نے بدھ کو ژوب، بارکھان ،آواران،واشک،خاران، قلات، پنجگور، کیچ،خضدار اور لسبیلہ میں کہیں ہلکی اور کہیں بارش کی پیش گوئی کردی ۔

    بلوچستان میں بارشوں کا نیا سلسلہ داخل ہونے کے بعد کوہلو ،ہرنائی ،بولان ،لسبیلہ ،خضدار ،لورالائی اور گردونواح میں گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش ہوئی جس سے ندی نالوں میں طغیانی رہی ، تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

    نواز شریف کی پاکستان واپسی کی تیاریاں شروع۔ مریم کو ذمہ داری دے دی گئی

  • لیفٹیننٹ جنرل آصف غفور اور صوبائی مشیر داخلہ کا کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کا دورہ

    لیفٹیننٹ جنرل آصف غفور اور صوبائی مشیر داخلہ کا کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کا دورہ

    کوئٹہ:کورکمانڈر 12 کور لیفٹیننٹ جنرل آصف غفور اور صوبائی مشیر داخلہ نے آج سنٹرل پولیس آفس میں قائم کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کا دورہ کیا ہے۔اور صوبے میں امن اومان کی صورت حال کا جائزہ لیا

    سنٹرل پولیس آفس میں قائم کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر اپنے دورے کے دوران لیفٹیننٹ جنرل آصف غفور نے دسویں محرم الحرام کے لئے سکیورٹی انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا اور موقع پرہدایات بھی جاری کیں ، جبکہ پولیس کے اعلیٰ حکام نے محرم الحرام کے دوران سکیورٹی انتظامات اور تیاریوں کے متعلق تفصیلی بریفنگ بھی دی۔

    قطری شہزادے کے خط کے بعد برطانوی شہزادی کے خط کے چرچے

    سنٹرل پولیس آفس میں قائم کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر میں ہونے والی بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ صوبے بھر میں محرم الحرام کے دوران سکیورٹی انتظامات کےلئے پولیس کے20ہزارسےزائد اہلکار تعینات کئےگئے ہیں تاہم ضرورت پڑنے پر پاک فوج اورایف سی کی خدمات بھی حاصل کی جاسکتی ہیں۔

    وزیراعظم کا قطری امیرکوٹیلی فون، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال

    سنٹرل پولیس آفس میں قائم کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹرمیں ہونے والی اس بریفنگ میں کورکمانڈرکوئٹہ کو بتایا گیا کہ صوبے کے حساس اضلاع میں سکیورٹی پر خصوصی توجہ دی کئی ہے اور سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے محرم الحرام کے جلوسوں کی براہ راست مانیٹرنگ کی جارہی ہے جبکہ جلوسوں کے روایتی راستوں اور مجالس کے مقامات کے آس پاس علاقوں میں واقع ہوٹلز وغیرہ پر کڑی نظر رکھی گئی ہے۔

    چیئرمین سعودی شوریٰ کونسل کی وفد کے ہمراہ وزیراعظم سے اچانک ملاقات،بھارت پریشان

    اسکے علاوہ صوبائی سطح پر مرکزی کنٹرول روم کے علاوہ ڈویڑنل اور اضلاع کی سطح پر بھی کمانڈ اینڈ کنٹرول رومز قائم کئے گئے ہیں۔

    اس موقع پرکورکمانڈرکوئٹہ کو بتایا گیاکہ دسویں محرم پر کوٹئہ میں 15 جلوس اور آٹھ مجالس منعقد ہونگے جن کی سکیورٹی کے لئے پولیس کے 5ہزار سے زائد اہلکار تعینات کئے گئے ہیں اور کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لئے ایمرجنسی پلان بھی تشکیل دیا گیا ہے۔

    سنٹرل پولیس آفس میں قائم کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹرمیں ہونے والی اس بریفنگ میں کورکمانڈرکوئٹہ کو بتایا گیا کہ سیکورٹی کے حوالے سے تمام انتظامات کی مانیٹرنگ بھی جاری ہے،اس موقع پر کمانڈر 12 کور اور صوبائی مشیر داخلہ میر ضیاء نے محرم الحرام کے لئے سکیورٹی اور دیگر انتظامات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے انتظامیہ اور پولیس سمیت دیگر متعلقہ اداروں کی تعریف کی۔

    خیال رہے کہ آئی جی پولیس عبدالخالق شیخ ،ائی جی ایف سی بلوچستان (نارتھ)، انسپکٹر جنرل پولیس اور دیگر حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔

  • مستونگ:کرسچن کالونی میں فائرنگ،سابق ایم پی اےکےبڑے بھائی قتل

    مستونگ:کرسچن کالونی میں فائرنگ،سابق ایم پی اےکےبڑے بھائی قتل

    بلوچستان کے شہر مستونگ کی کرسچن کالونی میں گزشتہ رات نامعلوم افراد کی فائرنگ سے شدید زخمی ہونے والے سابق ایم پی اے کے بڑے بھائی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے۔

    ولسن مسیح کو مستونگ کے شہید نواب غوث بخش رئیسانی میموریل اسپتال میں ابتدائی طبی امداد کے بعد تشویش ناک حالت میں کوئٹہ منتقل کیا گیا تھا۔ تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے آج بروز منگل 9 اگست کو چل بسے۔ ان کی میت مستونگ منتقل کردی گئی ہے۔

    مقتول نیشنل پارٹی کے سابق ممبر بلوچستان اسمبلی شہید ہینڈری بلوچ کے بڑھے بھائی تھے۔ قبل ازیں پولیس کا کہنا تھا کہ کرسچن کالونی میں فائرنگ سے 3 بچے بھی زخمی ہوئے۔

    ادھرکوئٹہ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق جبکہ 4 افراد زخمی ہو گئے۔تفصیلات کے مطابق یہ واقعہ پشتون آباد چوک کے قریب پیش آیا جس کے باعث 2 افراد جاں بحق جبکہ 4 افراد زخمی ہو گئے۔

    ہسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ فائرنگ سے جاں بحق افراد کی شناخت محمد اور نجیب اللہ کے نام سے ہوئی ہے جبکہ فائرنگ سے زخمی 2 افراد کے نام حیدر علی اور عبدالرحمن ہیں۔ہسپتال ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ فائرنگ سے زخمی 2 افراد کی شناخت تاحال نہیں ہوئی ہے۔

  • مون سون کا چوتھا اورطاقتور سسٹم بلوچستان میں داخل ہونے کا امکان

    مون سون کا چوتھا اورطاقتور سسٹم بلوچستان میں داخل ہونے کا امکان

    محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ مون سون کا چوتھا اور ایک اور طاقتور سسٹم بلوچستان میں داخل ہونے کو تیار ہے۔

    باغی ٹی وی : محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ 10 اگست سے مون سون کے چوتھے اسپیل کا بلوچستان میں داخل ہونے کا امکان ہے، اس دوران شمال مشرقی اور جنوب وسطی اضلاع میں موسلادھار بارشوں ہو سکتی ہیں۔

    پنجاب کے سیاحتی مقامات پر ہیلپ لائن 1421 کا آغاز کر دیا گیا

    دوسری جانب کمشنر آواران داؤد خلجی کا کہنا ہے کہ ضلع آواران میں امدادی سرگرمیاں تیز کر دی گئی ہیں، سیکریٹریز محکموں کی کارکردگی کا جائزہ لینے آواران پہنچے ہیں علاقہ مکینوں کے مطابق مون سون بارشوں سے قدرتی چراہ گاہیں بحال ہوگئی ہیں۔

    چرواہوں نے انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ جانوروں میں بیماریوں کے تدارک کے لیے خصوصی مہم چلائی جائے۔

    واضح رہے کہ بلوچستان تاحال گزشتہ دنوں شدید بارشوں سے ہونے والی تباہی سے تاحال نہیں نکل سکا ہے، ایسے میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں بحالی کا کام سست روی کاشکار ہے چمن، پشین، قلعہ عبداللّٰہ، قلعہ سیف اللّٰہ، ہرنائی، زیارت میں متاثرین مسائل کا شکار ہیں۔

    بلوچستان کے سیلاب متاثرین کی مشکلات کم ہونے کے بجائے مزید بڑھ گئیں ہیں انتظامیہ سیلاب متاثرین سے شناختی کارڈ دکھانے کا کہہ رہی ہے جبکہ متاثرین کا سب کچھ سیلاب میں بہہ گیا ہے، لوگ انتظامیہ کے ہتک آمیز سلوک کی شکایت کر رہے ہیں۔

    پنجاب، خیبرپختونخوا اورسندھ کےمختلف علاقوں میں آج بھی بار شوں کی پیشگوئی

    بلوچستان کا ضلع لسبیلہ ایسا خطہ ہے، جہاں آبادی دور دراز اور میلوں کے فاصلے پر واقع ہے، سیلاب کی تباہ کاریوں سے بدحال لوگوں کو امداد ملنے میں دشواریوں کا سامنا رہاپانی میں ڈوبے گھروں کا سامان بہہ چکا، شناختی کارڈ اور دیگر سامان بھی باقی نہ رہا، سوال یہ ہے کہ اب انتظامیہ کی شرط کیسے پوری کی جائے؟

    متاثرین کا کہنا ہے کہ قدرتی آفات سے متاثرہ خاندان شدید مشکلات کا شکار ہیں، حکومت اور مقامی انتظامیہ کا فرض ہے کہ ان کے بےجا مطالبات کی بجائے ان کے زخموں پر مرہم رکھے اور نقصانات کا ازالہ کرے۔

    کراچی: پولیس افسران بھی ڈاکوؤں کے نشانے پر، اسسٹنٹ کمشنر کو اسلحے کے زور پر لُوٹ لیا گیا

  • بلوچستان کے ڈاکٹروں کو بدنام کرنے کی کوشش کی جارہی ہے:ڈاکٹر تنظیمیں

    بلوچستان کے ڈاکٹروں کو بدنام کرنے کی کوشش کی جارہی ہے:ڈاکٹر تنظیمیں

    کوئٹہ :بلوچستان کے ڈاکٹروں کو بدنام کرنے کی کوشش کی جارہی ہے:اس حوالے سے کوئٹہ میں ڈاکٹر تنظمیوں نے سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو پرتشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ویڈیو کوئٹہ کے نہیں بلکہ برازیل کے کسی اسپتال کی ہے۔

    کوئٹہ میں پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن کے صوبائی صدر ڈاکٹر آفتاب کاکڑ، ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین اور پیرامیڈیل اسٹاف کےعہدیداروں نے پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو کو سازش کے تحت کوئٹہ کے ڈاکٹروں کے ساتھ منسوب کیا گیا۔

    لوچستان میں بارشوں اور سیلاب سے جاں بحق افراد کی تعداد 176ہو گئی

    شرکاء کا موقف تھا کہ چیف سیکرٹری بلوچستان نے بھی بغیر انکوائری کے واقعے کی تحقیقات کا حکم دیا ہے جو قابل مذمت ہے۔

    عہدیداروں کا کہنا تھا کہ چند دن پہلے بھی کوئٹہ کے نجی اسپتال میں ایک واقعہ رونما ہوا تھا جس میں ایک ذہنی مرض میں مبتلا خاتون نے ڈاکٹر پر دوران علاج نازیبا حرکت کرنے کا الزام لگایا تھا جو بعد میں غلط ثابت ہوا۔

    بلوچستان کےعوام فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں:ترجمان فرح شاہ

    انہوں نے کہا کہ ڈاکٹرتنظمیوں نے واقعے کی تحقیقات کی اور اسپتال کی سی سی ٹی وی ویڈیوز بھی دیکھی ہیں،ایف آئی اے کا سائبرکرائم سیل بھی واقعے کی تحقیقات کررہا ہے، خاتون نے بعد میں معافی بھی مانگی ہے لیکن سازش کے تحت جعلی ویڈیو بناکر بلوچستان کے ڈاکٹروں کو بدنام کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔

    بلوچستان میں بارشوں اور سیلاب سے تباہی،جاں بحق افراد کی تعداد 166ہوگئی

    ڈاکٹرتنظیموں نے مطالبہ کیا کہ ایف آئی اے اور دیگر حکومتی ادارے واقعے کی تحقیقات کریں اور جعلی ویڈیو کو وائرل کرنے میں ملوث افراد کو گرفتارکرکے سخت سزا دی جائے۔

  • بلوچستان کےعوام فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں:ترجمان فرح شاہ

    بلوچستان کےعوام فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں:ترجمان فرح شاہ

    کوئٹہ: بلوچستان حکومت کی ترجمان فرح عظیم شاہ نے کہا ہے کہ ہم سوشل میڈیا کی جنگ پر غیر ملکی سازش کا آلہ کار بن چکے ہیں، ملکی سالمیت پر ہماری زبانیں بند کی جائیں۔

    اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بلوچستان حکومت کی ترجمان فرح عظیم شاہ نے کہا کہ سوشل میڈیا کی جنگ پر ہم غیر ملکی سازش کا آلہ کار بن چکے ہیں۔ اگرچہ ہم محب وطن ہیں لیکن ہم سب پاکستانی ہیں اور وطن سے محبت کرتے ہیں۔

    بلوچستان میں بارشوں اور سیلاب سے جاں بحق افراد کی تعداد 176ہو گئی

    فرح شاہ نے کہا کہ وزیراعلیٰ کہتے ہیں کہ یہ رنجشیں بھلا کر متحد ہونے کا وقت ہے، مل کر غیر ملکی سازش کو شکست دیں، پاکستان توڑنے کی سازش کی جارہی ہے، وزیراعلیٰ تمام سیاسی جماعتوں کے درمیان پل کا کردار ادا کریں۔ . کرنا چاہتے ہیں

    پنجاب،مشرقی اور جنوبی بلوچستان میں بارش کا امکان

    انہوں نے کہا کہ کوئی پاکستان کے اداروں پر انگلی اٹھانے کو برداشت نہیں کرے گا، پاک فوج کے ہیروز کے لیے ہماری جانیں قربان ہیں، کور کمانڈر جنرل سرفراز انسانیت کی مثال تھے۔

    ناراض بلوچ بھائی اسلحے کے بل پر مسئلہ حل کرنا چاہیں گے تو بھول جائیں، ترجمان

    ترجمان بلوچستان حکومت کا مزید کہنا تھا کہ بلوچستان کے عوام فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں، پاک فوج ہماری قومی سلامتی کی ضامن اور نظریاتی سرحد کی محافظ ہے۔

  • بلوچستان میں بارشوں اور سیلاب سے تباہی،جاں بحق افراد کی تعداد 166ہوگئی

    بلوچستان میں بارشوں اور سیلاب سے تباہی،جاں بحق افراد کی تعداد 166ہوگئی

    بلوچستان میں سیلاب اور بارشوں سے مزید2افراد جاں بحق ،تعداد166ہوگئی ہے-

    باغی ٹی وی : پی ڈی ایم اے کے مطابق بلوچستان میں بارشوں سے مختلف حادثات میں 75افراد زخمی ہوئے،بلوچستان بارش کے باعث 15ہزار 337مکانات کو نقصان پہنچا ،بلوچستان بارشوں اور سیلاب سے 23 ہزار 13 مویشی ہلاک ہوئے-

    پی ڈی ایم اے کے مطابق بلوچستان میں سیلاب اور بارشوں سے2 لاکھ ایکڑ اراضی پر کھڑی فصلیں متاثر ہوئیں بلوچستان کے مختلف علاقوں میں ریلیف کی سرگرمیاں جاری ہیں ،بلوچستان میں ریلیف سرگرمیوں میں انتظامیہ ، پاک فوج ، بحریہ اور ایف سی سرگرم ہیں-

    دوسری جانب محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ ملک کےبیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا،آزادکشمیر، پنجاب، خیبرپختونخوا،گلگت بلتستان اوربلوچستان میں بارش کا امکان ہے،اسلام آباد میں رات کے دوران تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے-

    محکمہ موسمیات کےمطابق خضدار،بو لان، کو ہلو، قلات، لسبیلہ، زیارت اور بارکھان میں بارش کا امکان ہے ،خطہ پوٹھوہار، گوجرانوالہ، لاہور، سا ہیوال، اوکا ڑہ اور سیالکوٹ میں بارش متوقع ہے،نارووال اورمنڈی بہاؤالدین میں تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے-

    محکمہ موسمیات کے مطابق میرپور خاص میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش متوقع ہے دیر، چترال، سوات، مانسہرہ، مردان، کوہاٹ،بنوں ،مالا کنڈ، خیبراورکرم میں بارش کا امکان ہے-

  • ڈپٹی کمشنر گوادر کے زیرصدارت مون سون بارشوں کے صورتحال سے متعلق جائزہ اجلاس

    ڈپٹی کمشنر گوادر کے زیرصدارت مون سون بارشوں کے صورتحال سے متعلق جائزہ اجلاس

    گوادر:ڈپٹی کمشنر گوادر کپٹن ریٹائرڈ جمیل احمد کے زیر صدارت بدھ کے روز ضلع میں حالیہ مون سون بارشوں کے صورتحال ، انقصانات ،اور امدادی سرگرمیوں سمیت انکاسی اب سے متعلق جائزہ اجلاس منعقد ہوا اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل ذاکر علی بلوچ پی پی ایچ ائی کے ڈسٹرکٹ اسپورٹ مینجر ڈاکٹر منیر احمد بلوچ،محکمہ مواصلات و تعمیرات ایکسیںن روڈ/ بلڈنگ سیکٹر ثنا اللہ بلوچ ، محکمہ صحت ،پبلک ہیلتھ انجینئرنگ ،ایرگیش، لوکل گورنمنٹ، زراعت ،محکمہ امور حیوانات کے افسران سمیت ضلع کے تمام اسٹیک ہولڈرز نے شرکت کی ،

    اجلاس میں تمام محکموں کے سربراہان نے حالیہ مون سون بارشوں سے متاثرہ علاقوں میں اپنے اپنے محکوں کی اب تک کی پیش رفت اور امدادی سرگرمیوں سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی اور اب تک کی پیش رفت سے ڈپٹی کمشنر کو آگاہ کیا اجلاس میں ڈپٹی کمشنر نے معتلقہ محکموں کے افسران کو ضروی ہدایات بھی جاری کیے جبکہ اجلاس میں دیگر مختلف امور پر تبادلہ خیال سمیت فیصلے بھی کیے گیے اجلاس ڈپٹی کمشنر نے متوقع 6 اگست سے شروع ہونے والے بارشوں کی پیش نظر مربوط و جامع حکمت عملی بنانے کی ہدایت کی ہے

    ضلعی انتظامیہ،میونسپل کمیٹی سمیت۔ادارہ ترقیات کے رینز رسپانس ٹیموں کو فوری طور پر متحرک کردیا ھےاور ضروری عملہ و مشنری کا دوبارہ ازسرنو جائزہ لے کر ضرورت کے مطابق اضافی تعنیاتیاں کی گٸ ہیں جبکہ کنٹرول روم بھی قائم کیاگیا ھے اور تمام تر وسائل کو بروئے کار لا کر فوری و موثر اقدامات کرنے کی ہدایت جاری کیے ہیں پیشگی اقدامات کے طور پر نکاسی آب کے لاٸنز اور نالوں کی صفاٸی شروع کردی گئی ہیں اجلاس میں ڈپٹی کمشنر نے حالیہ بارشوں کے دوران شپ روز مصروف عمل ریسپانس ٹیموں اور دیگر عملہ کی کارکردگی پر اظہار اطمینان کرتے ہوئے ان کی حواصلہ افزائی کی

  • بلوچستان:24 گھنٹوں کے دوران سیلاب سے مزید 15 افراد جاں بحق

    بلوچستان:24 گھنٹوں کے دوران سیلاب سے مزید 15 افراد جاں بحق

    کوئٹہ :گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بلوچستان میں بارش و سیلاب سے مزید 15 افراد لقمہ اجل بن گئےتفصیلات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں بلوچستان میں 15 مزید ہلاکتوں کی بعد صوبے میں جاں بحق افراد کی تعداد 165 تک پہنچ گئی ہے جب کہ جاں بحق ہونیوالوں میں خواتین و بچوں کی بڑی تعداد شامل ہے۔

    پی ڈی ایم اے نے بلوچستان میں بارشوں اور سیلاب سے ہونے والے اب تک کے نقصانات سے متعلق رپورٹ جاری کر دی جس کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں 67 مرد 43 خواتین اور 54 بچے شامل ہیں، یہ اموات بولان، کوئٹہ، ژوب، دکی، خضدار ، کوہلو، کیچ، مستونگ، ہرنائی، قلعہ سیف اللہ اور سبی میں ہوئی۔

    پی ڈی ایم اے کی جانب سے جاری کی گئی رپورٹ میں بتایا گیا کہ بارشوں کے دوران حادثات کا شکار ہوکر 74 افراد زخمی ہوئے، زخمیوں میں 47 مرد 11 خواتین اور 16 بچے شامل ہیں جب کہ مجموعی طور پر صوبے بھر میں 13 ہزار 975 مکانات منہدم اور جزوی نقصان پہنچا ہے۔

    پی ڈی ایم اے رپورٹ میں کہا گیا کہ بارشوں میں 670 کلو میٹر مشتمل مختلف 6 شاہرائیں شدید متاثر ہوئی ہیں، بارشوں کے باعث مختلف مقامات پر 16 پل ٹوٹ چکے ہیں، بارشوں سے 23 ہزار 13 مال مویشی مارے گئے ہیں۔رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ مجموعی طور پر 1 لاکھ 98 ہزار 461 ایکڑ زمین پر کھڑی فصلیں، سولر پلیٹس، ٹیوب ویلز اور بورنگ کو نقصانات پہنچا ہے۔

    واضح رہے کہ بلوچستان میں سیلابی صورتحال کی نگرانی کرنے والا پاکستان آرمی ایوی ایشن کا ہیلی کاپٹر گزشتہ روز لاپتہ ہوگیا تھا اور آج آئی ایس پی آر نے ہیلی کا ملبہ ملنے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ کورکمانڈر 12کور لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی ہیلی کاپٹر حادثے میں شہید ہو گئے، شہداء میں ڈی جی پاکستان کوسٹ گارڈ میجر جنرل امجد بھی شامل ہیں۔

  • سیلاب زدہ علاقوں میں فوج اور ایف سی کی فلڈ ریلیف سرگرمیاں جاری

    سیلاب زدہ علاقوں میں فوج اور ایف سی کی فلڈ ریلیف سرگرمیاں جاری

    آئی ایس پی آر کے مطابق ملک کے مختلف سیلاب زدہ علاقوں میں فوج اور ایف سی کی فلڈ ریلیف سرگرمیاں جاری ہیں۔ فوجی طبی امداد فراہم کرنے اور مواصلاتی ڈھانچے کو کھولنے کے علاوہ ریسکیو، امدادی سرگرمیوں میں مصروف ہیں۔

    باغی ٹی وی : دریاؤں کی صورتحال : آئی ایس پی آر کے مطابق اٹک , تربیلا , چشمہ , گڈو کے مقام پر نچلے سیلاب سے سندھ کے علاوہ تمام دریامعمول کےمطابق بہہ رہے ہیں ورسک کے مقام پر نچلا سیلاب اور دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر درمیانے درجے کا سیلاب۔

    کے پی

    آئی ایس پی آر کے مطابق مردان میں سب سے زیادہ 133 ملی میٹر اور مہمند میں 85 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ مردان میں پانی نکالنے کی کوششیں کی گئیں۔ ضلع مہمند کے مقامی نالوں میں سیلاب کی اطلاع ملی ہے۔

    جنوبی پنجاب

    آئی ایس پی آر کے مطابق تمام پہاڑی طوفان معمول کے مطابق بہہ رہے ہیں سوائے مٹھاون، کاہا اور سانگھڑ ہل میں کچھ بڑھے ہوئے بہاؤ کے۔ مقامی کمانڈروں نے راجن پور اور ڈی جی خان کا دورہ کیا۔ سیلاب متاثرین میں امدادی اشیاء تقسیم کی گئیں۔ دونوں اضلاع میں میڈیکل کیمپ لگائے گئے ہیں۔

    بلوچستان، جھل مگسی

    آئی ایس پی آر کے مطابق گندھاوا کا مکمل رابطہ بحال کر دیاگیا ہےگندھاوا اور گردونواح میں کوئی الگ تھلگ علاقہ نہیں امدادی سرگرمیاں جاری ہیں آرمی میڈیکل کیمپ میں 115 مریضوں کا علاج کیا گیا خضدار۔ M-8 اب بھی منقطع ہے۔ رابطے کی بحالی پر کام جاری ہے حافظ آباد میں سی ایم ایچ خضدار اور ایف سی کی جانب سے لگائے گئے فیلڈ میڈیکل کیمپ میں 145 متاثرہ افراد کا علاج کیا گیا۔

    نصیرآباد
    آئی ایس پی آر کے مطابق دن بھر بارش نہیں ہوئی۔ باباکوٹ اور گندھا کی متاثرہ آبادی کے لیے امدادی سرگرمیاں جاری ہیں سیلاب متاثرین میں راشن اور پکا ہوا کھانا تقسیم کیا گیا گندکھا میں فیلڈ میڈیکل کیمپ میں مختلف مریضوں کا علاج کیا گیا۔

    چمن

    آئی ایس پی آر کے مطابق چمن میں بارش نہیں ہوئی۔ باب دوستی مکمل طور پر فعال ہے جبکہ نوشکی میں آج بارش نہیں ہوئی۔ پھنسے ہوئے لوگوں کے لیےامدادی سرگرمیاں جاری ہیں پکا ہوا کھانا 1000 سےزیادہ لوگوں کو پیش کیا گیا 3 مقامات پر تباہ ہونے والے N-40 کی مرمت کر کے ٹریفک بحال کر دی گئی ہے۔

    لسبیلہ

    آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں بارش نہیں ہوئی۔ صورتحال مستحکم ہو رہی ہے ناکہ، بیلہ، دودر، حب اور گڈانی میں 5 فیلڈ میڈیکل کیمپ طبی امداد فراہم کر رہے ہیں N-25 کھول دیا گیا ہے پلوں کی مرمت کا کام جاری ہےگوادر میں جنرل آفیسر کمانڈنگ نے حب اور اتھل کا دورہ کیا MI-17 کی 2 قسمیں چلائی گئیں اور حب اور اتھل میں 1500 کلو راشن کی اشیاء تقسیم کی گئیں –

    قلعہ سیف اللہ

    آئی ایس پی آر کے مطابق پورے ضلع قلعہ سیف اللہ میں بارش کی اطلاع ہے جبکہ مسلم باغ خزینہ میں لگائے گئے فیلڈ میڈیکل کیمپ میں 200 سے زائد مریضوں کا علاج کیا گیا۔

    جی بی

    آئی ایس پی آر کے مطابق KKH میں سکندر آباد کے قریب 2 مٹی کے تودے گرنے کی اطلاع ہے۔ ایف ڈبلیو او کی جانب سے سڑک کو یک طرفہ ٹریفک کے لیے کھول دیا گیا ہے۔