Baaghi TV

واٹس اپ پر میسج کر کے سبز باغ دیکھاکر کیسے جمع پونجی لوٹی جاتی ہے

جعل سازوں نے سادہ لوح عوام کو لوٹنے کا انوکھا طریقہ دریافت کرلیا واٹس اپ پر میسج کر کے سبز باغ دیکھاکر جمع پونجی لوٹ لی۔جاتی ہے

مظفرگڑھ اور گردونواح میں سادہ لوح عوام کو سنہرے خواب دیکھا کر لوگوں کو لوٹنے والا گروہ سرگرم عمل ہوچکا ہے جعل ساز گروپ سب سے پہلے واٹس اپ پر اپنا پیغام بھیجتا ہے حس میں بھاری انعامات کا لالچ دے کر رابطہ کرنے کا کہا جاتا جب سادہ لوح لوگ رابطہ کرتے ہیں تو ان سے مختلف حیلوں بہانوں سے بھاری رقوم لوٹ لی جاتی ہیں اور بعد نمبر بند کردیا جاتا ہے جعل ساز گروہ اپنا میسج بھیجنے کے۔لیے جعلی سم نمبروں کا استعمال کرتے ہیں

مجیب الرحمان شامی باغی ٹی وی مظفرگڑھ

More posts