Baaghi TV

Category: پنجاب

  • پنجاب میں آندھی کے ساتھ بارش اور ژالہ باری کی پیشگوئی

    پنجاب میں آندھی کے ساتھ بارش اور ژالہ باری کی پیشگوئی

    محکمہ موسمیات کے مطابق آج لاہور اور سینٹرل پنجاب میں موسم ابر آلود رہے گا جبکہ گرد آلود ہوائیں چلیں گی اور ہلکی بارش کے امکان ہے۔

    ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق مغرب سے کم ہواؤں کے بادلوں کا سلسلہ پاکستان میں داخل ہوگیا جس کے سبب 2 سے 5 جون تک پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بارش کا امکان ہے راولپنڈی، مری، گلیات، اٹک، جہلم، چکوال، بھکر، لیہ، فیصل آباد، جھنگ، اوکاڑہ، گجرانوالہ اور حافظ آباد میں بارش کا امکان ہے لاہور، سیالکوٹ، نارووال، فیصل آباد، جھنگ، سرگودھا، میانوالی، شیخوپورہ، خوشاب اور منڈی بہاالدین میں بھی بارشوں کی پیشگوئی ہے۔

    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایات کے پیش نظر صوبے بھر کے کمشنرز و ڈپٹی کمشنرز کو الرٹ جاری کر دیا گیا ہے ڈی جی پی ڈی ایم اے عمر جاوید کے مطابق آسمانی بجلی سے بچاؤ کے لیے محفوظ مقامات پر رہیں، آسمانی بجلی کی گرج چمک کے دوران کھلے مقامات تلے ہرگز نہ جائیں کسان اپنی تمام تر پیشگی اقدامات موسمی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے کریں جبکہ سیاح شمالی علاقہ جات کے سفر میں احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔

    پی ڈی ایم اے کی جانب سے بھی الرٹ جاری کر دیا گیا ہے، صوبہ بھر کی ضلعی انتظامیہ اور واسا نے اپنے اپنے طور پر بروقت ممکنہ بارش سے قبل انتظا مات مکمل کر لیے ایم ڈی واسا لاہور غفران احمد نے بھی ممکنہ بارش کے پیش نظر آپریشنل اسٹاف کو بارش کے دوران فیلڈ میں رہنے کی ہدایت جاری کر دی ہیں ایمرجنسی صورتحال میں پی ڈی ایم اے کی ہیلپ لائن 1129 پر رابطہ کریں۔

  • جعلی چیئرپرسن بن کر سرکاری پروٹوکول لینے کی کوشش،خاتون ساتھی سمیت گرفتار

    جعلی چیئرپرسن بن کر سرکاری پروٹوکول لینے کی کوشش،خاتون ساتھی سمیت گرفتار

    جہلم میں وزیراعلیٰ شکایات سیل کی جعلی چیئرپرسن بن کر سرکاری پروٹوکول اور سہولیات حاصل کرنے کی کوشش کرنے والی ایک خاتون کو پولیس نے گرفتار کر لیا ہے-

    جہلم پولیس نے ایک کارروائی کے دوران وزیراعلیٰ پنجاب شکایات سیل کی جعلی چیئرپرسن بننے والی خاتون مہناز سعید کو گرفتار کر لیا ہےملزمہ نے جہلم سٹی پولیس کو خود کو وزیراعلیٰ شکایات سیل کی چیئرپرسن کے طور پر تعارف کرایا اور سرکاری پروٹوکول و خصوصی سہولیات کا مطالبہ کیا، ملزمہ کے دعوے پر شک ہونے پر متعلقہ وزیراعلیٰ شکایات سیل سے رابطہ کیا گیاجہاں سے اس بات کی تصدیق ہوئی کہ مہناز سعید کا اس عہدے سے کوئی تعلق نہیں اور وہ خود کو جعلی طور پر ظاہر کر رہی تھیں۔

    پولیس کے مطابق جعلسازی ثابت ہونے پر ملزمہ کو اس کے ایک ساتھی سمیت گرفتار کر لیا گیا ہے۔ کارروائی کے دوران ان کی گاڑی سے مبینہ طور پر شراب بھی برآمد ہوئی ہے، جس پر مزید قانونی کارروائی جاری ہے ملزمہ نے پولیس سے سرکاری پروٹوکول اور سہولیات کی ڈیمانڈ بھی کی تھی، جس سے اس کے دعوؤں پر مزید شبہات پیدا ہوئے۔

    ابتدائی معلومات کے مطابق ملزمہ کا تعلق مظفرگڑھ سے بتایا جا رہا ہے اور بعض ذرائع کے مطابق اس کا سیاسی جماعت پاکستان تحریک انصاف سے بھی تعلق ظاہر کیا جا رہا ہے، تاہم اس حوالے سے باضابطہ تصدیق تاحال نہیں ہو سکی، پولیس نے واقعے کی مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔

  • تالاب میں نہاتے ہوئے 4 بچے ڈوب کر جاں بحق

    تالاب میں نہاتے ہوئے 4 بچے ڈوب کر جاں بحق

    ہنگو کے علاقے کوٹکی کے قریب تالاب میں نہاتے ہوئے 4 بچے ڈوب کر جاں بحق ہو گئے۔

    ریسکیو حکام کے مطابق ہنگو کے علاقے تھانہ سٹی کوٹکی میں افغان مہاجرین کے بچے پانی کے تالاب میں نہا رہے تھے،5 بچے ڈوب گئے جن میں سے 4 جاں بحق ہو گئے جبکہ ایک بچے کو بچا لیا گیا، جاں بحق ہونے والے بچوں کی عمریں پانچ سے آٹھ سال کے درمیان ہیں، جاں بحق ہونے والوں میں دو سگے بھائی بھی شامل ہیں۔

  • ستھرا  پنجاب کے  ہر ورکر کو  10 ہزار   روپے  انعام  دیا جائے گا،مریم اورنگزیب

    ستھرا پنجاب کے ہر ورکر کو 10 ہزار روپے انعام دیا جائے گا،مریم اورنگزیب

    پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب کا کہنا ہےکہ عید پر پنجاب بھر سے 3 لاکھ 76 ہزار ٹن سے زائد آلائشیں ٹھکانے لگائی گئیں، ستھرا پنجاب کے ہر ورکر کو 10 ہزار روپے انعام دیا جائے گا۔

    لاہور میں وزیربلدیات ذیشان رفیق کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ ستھرا پنجاب اتھارٹی نے عیدالاضحیٰ پر صفا ئی کےحوا لے سےشاندار کارکردگی دکھائی،صفائی مانیٹرنگ کے لیے پہلی بار ڈرونز اورجدید ٹیکنالوجی استعمال کی گئی عید پرصفائی آپریشن مثالی رہااور ستھرا پنجاب پروگرا م پاکستان بھر میں سوشل میڈیا پر ٹاپ ٹرینڈ بنا رہا،صفائی مہم میں ایک لاکھ 84 ہزارسے زائد ورکرز نے حصہ لیا، کیٹل مار کیٹس کی نگرانی اور صفائی بھی یقینی بنائی گئی، مریم نواز کا بنایا ہوا نظام فلیگ شپ پروجیکٹ بہترین انداز میں چل رہا ہے۔

    مریم اورنگزیب نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی عید کے روز سرجری ہوئی تھی، وہ سرجری کے باوجود صفائی آپریشن کی نگرانی کرتی رہیں، آئی سی یو سے باہر آتے ہی ان کا پہلا سوال عوام کی سہولت اور صفائی کے نظام کے بارے میں تھا، جو ان کی عوامی درد مندی کا منہ بولتا ثبوت ہے, اللہ کا شکر ہے وزیرا علیٰ صحت مندہوگئی ہیں، سرجری بھی کامیاب رہی، وزیراعلیٰ کسی دوسرے ملک علاج کے لیے نہیں جا رہیں، کراچی میں بھی صفائی جیسی سہو لت ہونی چاہیے، کوئی صوبہ اچھا کام کرتا ہے تو دوسرے صوبے بھی اس سے سیکھیں، اگلے سال محکمہ بلدیات کویونین کونسل سطح پر مذبح خانے بنا نےکی ہدایات دے دی گئی ہیں۔

  • 
مری میں قربانی کا بیل گہری کھائی میں گر گیا

    
مری میں قربانی کا بیل گہری کھائی میں گر گیا

    ‎مری کے علاقے سرکل بکوٹ یونین کونسل پلک میں قربانی کیلئے لایا گیا ایک بیل بے قابو ہو کر گہری کھائی میں جا گرا، جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوگیا۔
    ‎علاقہ مکینوں کے مطابق بیل کو گاڑی سے اتارنے کے بعد اچانک وہ قابو سے باہر ہو گیا اور قریب موجود ایک گھر کی چھت پر چڑھ گیا۔
    ‎مقامی افراد کا کہنا ہے کہ چھت کے اطراف مناسب رکاوٹ یا حفاظتی دیوار نہ ہونے کی وجہ سے بیل توازن برقرار نہ رکھ سکا اور گہری کھائی میں گر گیا۔
    ‎حادثے کے بعد علاقے میں بھگدڑ مچ گئی جبکہ شہری فوری طور پر مدد کیلئے موقع پر پہنچ گئے۔
    ‎علاقہ مکینوں کے مطابق بلندی سے گرنے کے باعث بیل بری طرح زخمی ہوگیا تھا، جس کے بعد موقع پر ہی اسے ذبح کر دیا گیا۔
    ‎واقعے کی ویڈیوز اور تصاویر سوشل میڈیا پر بھی گردش کرتی رہیں جہاں صارفین نے اس حادثے پر افسوس کا اظہار کیا۔
    ‎واضح رہے کہ ملک بھر میں آج عیدالاضحیٰ مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ منائی جا رہی ہے اور مسلمان سنتِ ابراہیمی پر عمل کرتے ہوئے جانوروں کی قربانی کر رہے ہیں۔
    ‎کراچی، لاہور، اسلام آباد، پشاور، کوئٹہ سمیت مختلف شہروں میں نمازِ عید کے بڑے اجتماعات منعقد ہوئے جہاں ملکی سلامتی، ترقی، خوشحالی اور امتِ مسلمہ کیلئے خصوصی دعائیں بھی کی گئیں۔
    ‎عیدالاضحیٰ کے موقع پر مویشی منڈیوں، قربانی کے مقامات اور رہائشی علاقوں میں غیر معمولی سرگرمی دیکھی جا رہی ہے جبکہ انتظامیہ کی جانب سے صفائی اور سکیورٹی کے خصوصی انتظامات بھی کیے گئے ہیں۔

  • پنجاب بھر میں تاریخ کا سب سے بڑا کلین اپ آپریشن شروع،وزیراعلیٰ کی براہِ راست نگرانی

    پنجاب بھر میں تاریخ کا سب سے بڑا کلین اپ آپریشن شروع،وزیراعلیٰ کی براہِ راست نگرانی

    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر صوبہ بھر میں عیدالاضحیٰ کے موقع پر تاریخ کا سب سے بڑا خصوصی آپریشن کلین اپ شروع کردیا گیا، جس کی وزیراعلیٰ خود براہِ راست نگرانی کررہی ہیں۔

    صوبہ بھر میں جاری صفائی آپریشن کی لائیو مانیٹرنگ کی جا رہی ہے جبکہ پہلی مرتبہ 8 مختلف ذرائع اور اداروں سے صفائی کی براہِ راست رپورٹنگ کا مؤثر نظام بھی فعال کر دیا گیا ہے، وزیراعلیٰ کی ہدایت پر ڈپٹی کمشنرز اور سسٹنٹ کمشنرز فیلڈ میں موجود ہیں اور صفائی انتظامات کا جائزہ لے رہے ہیں ،لاہور، فیصل آباد، ملتان، ڈی جی خان، گوجرانوالہ، راولپنڈی، بہاولپور اور ساہیوال سمیت پنجاب بھر کے اضلاع میں ستھرا پنجاب ٹیمیں گلی محلوں میں پہنچ چکی ہیں اور صفائی سرگرمیاں جاری ہیں۔

    علی الصبح مساجد، عیدگاہوں، قبرستانوں، بازاروں، سڑکوں اور گلیوں کی خصوصی صفائی کی گئی جبکہ مساجد اور عیدگاہوں کے راستوں کو دھو کر چونے سے مار کنگ بھی کی گئی تحصیل اور ضلعی اسپتالوں میں خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں جبکہ انتظامی افسران مختلف علاقوں کے دورے کررہے ہیں قربانی کی آلائشیں اور باقیات مناسب مقامات پر تلف کرنے کے لیے خصوصی ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔

    حکومت نے خبردار کیا ہے کہ گلیوں اور بازاروں میں آلائشیں پھینکنے پر 50 ہزار روپے تک جرمانہ ہوسکتا ہے، صفائی کے بعد علاقوں کو فنائل سے دھویا جا ئے گا اور عرقِ گلاب کا چھڑکاؤ بھی کیا جائے گا پنجاب کی 4 ہزار یونین کونسلز میں ستھرا پنجاب کیمپ قائم کیے گئے ہیں جبکہ ایک لاکھ 76 ہزار سے زائد ور کرز خصوصی صفائی آپریشن میں حصہ لے رہے ہیں، مزید 8 ہزار ورکرز اور 12 ہزار لوڈر رکشے بھی آپریشن میں شامل کیے گئے ہیں۔

    حکام کے مطابق صوبے بھر میں سوا کروڑ ماحول دوست بیگز گھروں تک پہنچائے جاچکے ہیں تاکہ قربانی کی آلائشوں کو محفوظ انداز میں ٹھکانے لگایا جاسکے شہری صفائی سے متعلق شکایات کے فوری اندراج اور ازالے کے لیے 1139 ہیلپ لائن پر رابطہ کرسکتے ہیں، جبکہ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے تمام شکایات کے فوری حل کی ہدایت جاری کی ہے۔

  • پنجاب: ایئر بیسز سمیت تمام ہوائی اڈوں کے گردونواح میں دفعہ 144 کا نفاذ

    پنجاب: ایئر بیسز سمیت تمام ہوائی اڈوں کے گردونواح میں دفعہ 144 کا نفاذ

    محکمہ داخلہ پنجاب نے پاک فضائیہ کی تمام ایئر بیسز اور کمرشل ہوائی اڈوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے دفعہ 144 نافذ کر دی ہےیہ فیصلہ انسانی جانوں اور املاک کے تحفظ اور فلائٹ آپریشنز کی سلامتی کے پیش نظر کیا گیا ہے۔

    ترجمان محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق صوبائی سیکریٹری داخلہ نے ضابطہ فوجداری 1898 کی دفعہ 144(6) کے تحت یہ پابندیاں عائد کی ہیں،جن کا اطلاق صوبے بھر میں تمام پاکستان ایئر فورس کے ائیر بیسز اور کمرشل ہوائی اڈوں کے اطراف 13 کلومیٹر کے دائرے میں ہوگا مذکورہ علاقوں میں کبوتر بازی، لیزر لا ئٹس کے استعمال اور صدقے کے گوشت یا آلائشیں پھینکنے پر مکمل پابندی ہوگی، ان سرگرمیوں کو فلائٹ آپریشنز کے لیے سنگین خطرہ قرار دیا گیا ہے، کیونکہ پرندے اور دیگر عوامل طیاروں کی لینڈنگ اور ٹیک آف کے دوران حادثات کا باعث بن سکتے ہیں۔

    بھارتی چیف جسٹس کے ریمارکس پرنئی سیاسی تحریک’کاکروچ جنتا پارٹی‘

    محکمہ داخلہ نے واضح کیا ہے کہ یہ پابندیاں 30 روز تک نافذ العمل رہیں گی، اس کے علاوہ صوبے بھر میں قائم تمام کمرشل ہوائی اڈوں کے اطراف بھی یہی قوانین لاگو ہوں گے، ائیرپورٹس اور ایئر بیسز کے گرد صفائی کے خصوصی انتظامات کیے جائیں اور قانون نافذ کرنے والے ادارے ان احکامات پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنائیں۔

    ملک کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش اور ژالہ باری کی پیشگوئی

  • جماعت اسلامی پنجاب کے سابق امیر انتقال کر گئے

    جماعت اسلامی پنجاب کے سابق امیر انتقال کر گئے

    جماعت اسلامی پنجاب کے سابق امیر میاں مقصود احمد انتقال کر گئے۔

    مرحوم دل کے عارضے میں مبتلا تھے ان کی نماز جنازہ آج بعد از نماز عصر منصورہ میں ادا کی جائے گی ،میاں مقصود احمد جماعت اسلامی پنجاب کی صدارت سنبھالنے سے پہلے کافی عرصہ لاہور کے امیر رہے۔

    امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے میاں مقصود کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میاں مقصود جماعت اسلامی کا سرمایہ افتخار تھے، ان کی وفات تحریک اسلامی کیلئے بہت بڑا نقصان ہے،اللہ تعالیٰ ان کی مغفرت فرمائے اور غریق رحمت کرے، اللّٰہ ان کے لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

    محمد عامر کو برطانوی شہریت مل گئی

    پنجابی گلوکارہ شادی سے انکار پر قتل ، لاش نہر سے برآمد

  • الحمرا آرٹس کونسل کے تحت شہید لیاقت پر ڈرامہ تیار کر نے کی منظوری

    الحمرا آرٹس کونسل کے تحت شہید لیاقت پر ڈرامہ تیار کر نے کی منظوری

    قومی یکجہتی اور معرکۂ حق کے حوالے سے نجی اسکولوں میں بھی پروگرام شروع کرنے کی ہدایت جاری-

    وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کی زیرِ صدارت نیشنل ایکشن پلان کے تحت انفارمیشن اسٹیئرنگ کمیٹی کا اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں صوبے میں قومی یکجہتی، حب الوطنی اور نفرت انگیز مواد کے تدارک سے متعلق متعدد اہم فیصلے کیے گئے، اجلاس میں سیکریٹری اطلاعات طاہر رضا ہمدانی، ایڈیشنل سیکریٹری ہوم ماہم آصف، ڈپٹی سیکریٹری فنانس شہزاد ہوتیانہ، ڈائریکٹر لاء شاہد امتیاز سمیت دیگر حکام نے شرکت کی۔

    کمیٹی نے تعلیمی نصاب اور صبح کی دعا میں حب الوطنی اور نیشنلزم کو شامل کرنے کا فیصلہ کیا، جبکہ معرکۂ حق اور قومی جذبے سے متعلق مضامین نصاب کا حصہ بنانے پر بھی اتفاق کیا گیا،اجلاس میں اس بات پر تشویش ظاہر کی گئی کہ نجی تعلیمی اداروں میں قومی یکجہتی اور معرکۂ حق کے حوالے سے وہ سرگرمیاں نہیں ہوئیں جو سرکاری اداروں میں منعقد کی گئیں، جس پر نجی اسکولوں میں بھی ایسے پروگرام شروع کرنے کی ہدایت جاری کی گئی۔

    اجلاس میں فلم فنڈ کے تحت معرکۂ حق اور قومی یکجہتی پر مبنی فلمیں بنانے کا فیصلہ بھی کیا گیا، جبکہ الحمرا آرٹس کونسل کے تحت شہید لیاقت پر ڈرامہ تیار کر نے کی منظوری دی گئی ،شرکا نے ڈی جی آئی ایس پی آر سے تعلیمی اداروں کے دورے جاری رکھنے کی بھی درخواست کی، محرم الحرام کے پیش نظر ا جلاس میں سوشل میڈیا اور دیگر ذرائع پر نفرت انگیز مواد کے خلاف کارروائیاں مزید تیز کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

    عظمیٰ بخاری نے ہدایت دی کہ انفارمیشن اور ہوم ڈیپارٹمنٹ مشترکہ طور پر ایک خصوصی سیل قائم کریں گے جو نفرت انگیز مواد پھیلانے والے عناصر کی فور ی نشاندہی کرے گا اور عوام تک بروقت و درست معلومات پہنچائے گامحرم الحرام کے دوران کسی بھی قسم کی اشتعال انگیزی یا نفرت انگیزی برداشت نہیں کی جائے گی اور ایسے عناصر کے خلاف فوری کارروائی عمل میں لائی جائے گی اجلاس میں قومی یکجہتی کے فروغ کے لیے عوامی آگاہی مہم شرو ع کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔

  • اولین ترجیح خواتین کے لیے ایک محفوظ صوبہ بنانا ہے،مریم نواز

    اولین ترجیح خواتین کے لیے ایک محفوظ صوبہ بنانا ہے،مریم نواز

    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ ڈگری حاصل کرنا سفر کا اختتام نہیں بلکہ اصل زندگی کا آغاز ہے اور معاشرہ خواتین کے بغیر ترقی نہیں کر سکتا۔

    لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی کے کانووکیشن سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پنجاب کی پہلی خاتون وزیراعلیٰ کا تعلق بھی اسی تعلیمی ادارے سے ہے جو ان کے لیے فخر کی بات ہے، کبھی نہیں سوچا تھا کہ وہ سیاست میں آئیں گی،مسلم لیگ (ن) میں چند سال قبل تک خواتین فرنٹ لائن میں نظر نہیں آتیں تھیں تاہم آج صورتحال بدل چکی ہے اور وہ خود بطور وزیراعلیٰ اس تبدیلی کی مثال ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ مریم اورنگزیب اور عظمیٰ بخاری سمیت متعدد خواتین آج سیاست اور حکومت میں نمایاں کردار ادا کر رہی ہیں جبکہ صوبے کے کئی اداروں کی قیادت بھی خواتین کے پاس ہے،لاہور کالج یونیورسٹی سے ان کی کئی یادیں وابستہ ہیں انہوں نے طلبہ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ڈگری حاصل کرنا سفر کا اختتام نہیں بلکہ اصل زندگی کا آغاز ہے اور معاشرہ خواتین کے بغیر ترقی نہیں کر سکتا۔

    مریم نواز نے کہا ہے کہ وہ لکھی ہوئی تقریر کرنے کے بجائے عوام سے دل کی بات کرنا پسند کرتی ہیں اور انہیں نوجوانوں کو درپیش چیلنجز کا بخوبی علم ہے، انہیں معلوم ہے کہ نوجوان مختلف چیلنجز کا سامنا کر رہے ہیں تاہم حکومت ان مسائل کے حل کے لیے اقدامات کر رہی ہے ان کی اولین ترجیح خواتین کے لیے ایک محفوظ صوبہ بنانا ہے جہاں کوئی بھی خاتون جب چاہے بااعتماد اور محفوظ ماحول میں گھر سے باہر نکل سکے اور اسے کسی قسم کی ہراسانی کا سامنا نہ کرنا پڑے،اور اگر کسی خاتون کے ساتھ ہراسانی، چھیڑ چھاڑ، زیادتی یا کسی قسم کی بے حرمتی کا واقعہ پیش آئے تو وہ اس وقت تک چین سے نہیں بیٹھیں گی جب تک ذمہ دار قانون کے کٹہرے میں نہ آ جائیں۔