Baaghi TV

Category: پنجاب

  • خواتین پرتشدد  پر  ایس ایچ او سمیت 4 اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج

    خواتین پرتشدد پر ایس ایچ او سمیت 4 اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج

    بہاولنگر : چھاپے کے دوران خواتین پرتشدد پر ایس ایچ او سمیت 4 اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔

    باغی ٹی وی : پولیس نے بتایاکہ چک سرکاری میں ایس ایچ او رضوان عباس اور تین اہلکاروں کے خلاف مقدمہ اختیارات کے غلط استعمال اورفرائض میں کوتاہی پر درج کیا گیا، پولیس اہلکاروں کے خلاف تحقیقات کی جارہی ہیں جس کے بعد قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

    واضح رہے کہ دو روز قبل ملزم کی گرفتاری کے لیے ایک گھر پر پولیس نے چھاپہ مارا تھا اور ملزم کے اہل خانہ نے پولیس پر چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال کرنے اور تشدد کا الزام لگایا تھاپولیس نے دعویٰ کیا تھا کہ مطلوب ملزم کی گرفتاری کے لیے ایک گھر میں چھاپہ مارا تھا جس دوران اہل خانہ سمیت متعدد افراد نے پولیس اہلکاروں کو یرغمال بنا کر تشدد کا نشانہ بنایا تھا،پولیس نے خواتین سمیت 23 افراد کے خلاف مقدمہ بھی درج کیا تھا۔

    افریقی ملک کے ساحلی علاقے میں کشتی ڈوبنے سے 38 تارکین وطن ہلاک

    شاہ چارلس کی تصویر والے کرنسی نوٹوں کی رونمائی کر دی گئی

    اختیار میرے پاس ہوتا تو پرویزالہٰی کو ابھی ریلیف دے دیتا،چودھری سالک حسین

  • شجاعت حسین اور پرویز الٰہی میں رخنہ ڈالنے میں اہم کردار وزیر داخلہ محسن نقوی کا ہے،قیصرہ الہی

    شجاعت حسین اور پرویز الٰہی میں رخنہ ڈالنے میں اہم کردار وزیر داخلہ محسن نقوی کا ہے،قیصرہ الہی

    گجرات میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما پرویز الٰہی کی اہلیہ قیصرہ الٰہی نے الزام عائد کیا ہے کہ شجاعت حسین اور پرویز الٰہی میں رخنہ ڈالنے میں اہم کردار وزیر داخلہ محسن نقوی کا ہے۔ تحریک انصاف کے صدر چوہدری پرویزالٰہی کی اہلیہ قیصرہ الٰہی اور چوہدری شجاعت حسین کی ہمشیرہ ثمیرہ الٰہی نے پریس کانفرنس کی۔قیصرہ الٰہی کا کہنا تھاکہ پرویزالٰہی آج بھی خلوص دل سے عمران خان کے ساتھ کھڑے ہیں، وہ 70 سال کی عمر میں آج بھی باہمت ہیں جو سختیاں برداشت کر رہے ہیں۔انہوں نے الزام عائد کیاکہ شجاعت حسین اور پرویز الہیٰ میں رخنہ ڈالنے میں اہم کردار محسن نقوی کا ہے، چوہدری شجاعت کے بیٹوں نے اقتدار کیلئے خاندان کو دو حصوں میں تقسیم کیا۔
    ان کا کہنا تھاکہ بہنوں نے نہیں شجاعت کے بیٹوں نے مسحن نقوی کی معاونت سے ناممکن کو ممکن بنادیا، وفاقی اور صوبائی وزیر بننے والے دونوں بیٹوں نے باپ کو ٹشو کی طرح استعمال کیا، سالک حسین نے اڈیالہ میں پرویزالٰہی سے ملنے کی کوشش کی لیکن انہوں نے انکار کردیا۔قیصرہ الٰہی نے مزید کہا کہ حیران ہوں 25 سالہ بچہ موسی الہیٰ، 70 سالہ پرویز الہیٰ کا مقابلہ کررہا ہے۔ثمیرہ الٰہی کا کہنا تھاکہ الیکشن چوری کرکے وفاقی،صوبائی وزیر بننے والے بھائی نفرت سمیٹ رہے ہیں، شجاعت کے بیٹے اقتدار اور ہم حق سچ کیلئے لڑ رہے ہیں۔چوہدری شجاعت کی بہن ثمیرہ الہٰی نے کہا کہ پاکستان میں ملاوٹ کا زمانہ ہے مگر تھوڑا سچ بھی بول لینا چاہے، پرویز الہیٰ 70 سال کی عمر میں آج بھی با ہمت ہیں جو سختیاں برداشت کر رہے ہیں، الیکشن چوری کرکے وفاقی، صوبائی وزیر بننے والے بھائی نفرت سمیٹ رہے ہیں، شجاعت کے بیٹے اقتدار اور ہم حق سچ کیلئے لڑ رہے ہیں

  • بجلی تقسیم کار کمپنیوں کی جانب سے سرکاری اداروں سے اوور چارجنگ کا انکشاف

    بجلی تقسیم کار کمپنیوں کی جانب سے سرکاری اداروں سے اوور چارجنگ کا انکشاف

    بجلی تقسیم کار کمپنیوں کی جانب سے سرکاری اداروں سے اوور چارجنگ کا انکشاف ہوا ہے۔ محکمہ توانائی پنجاب کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ لیسکو، فیسکو، میپکو، گیپکو اور آئسکو سرکاری محکموں سے اوور چارجنگ کر رہے ہیں۔ لاہور سے محکمہ توانائی پنجاب نے صوبائی اسمبلی، سول سیکریٹریٹ سمیت تمام سیکریٹریز کو خط لکھا ہے۔ محکمہ توانائی پنجاب کا مزید کہنا ہے کہ سرکاری ادارے بلز کی ادائیگی میٹر ریڈنگ کی تصدیق کے بعد کریں گے۔ محکمہ توانائی کے خط کے مطابق تمام ادارے اپنی میٹر ریڈنگ کر کے بجلی کے بل کے ساتھ سرٹیفکیٹ اےجی آفس میں جمع کروائیں۔ خط کے مطابق لاہور ڈسکوز سے اوور بلنگ کا مسئلہ حل نہ ہو تو محکمہ توانائی پنجاب سے رابطہ کیا جائے۔

  • اہلیہ کے ساتھ ناچاقی ، باپ نے   بچوں اور بیوی کو زہر دے کر 4 بچوں کی جان لے لی

    اہلیہ کے ساتھ ناچاقی ، باپ نے بچوں اور بیوی کو زہر دے کر 4 بچوں کی جان لے لی

    ٹوبہ ٹیک سنگھ کے نواحی علاقے چک 520 گ ب میں گھر میں زہر آلود چائے پینے کے نتیجے میں چار بہن بھائی جاں بحق ہوگئے. ماں اور ایک بیٹی کی حالت نازک ہے بچوں کے باپ کو پولیس نے گرفتار کر لیا۔ٹوبہ ٹیک سنگھ میں تھانہ صدر کی حدود میں واقع گاؤں چک نمبر 520 گ ب میں مبینہ طور پر زہر ملی ہوئی چائے سے ماں اور اس کے 5 بچوں کی حالت خراب ہو گئی۔ 18سالہ مدیحہ،17 سالہ ثانیہ، 10 سالہ اقرا اور 7 سالہ علی حسن چائے پینے سے جاں بحق ہو گئے۔ ہسپتال انتظامیہ کے مطابق ہسپتال میں زیر علاج اقصیٰ کی حالت تشویشناک ہے جبکہ بچوں کی والدہ نادیہ بی بی کی حالت اب بھی خطرے میں ہے۔ پولیس نے بچوں کے باپ اصغر کو گرفتار کر لیا ہے۔ بچوں کی والدہ نادیہ بی بی نے پولیس کو بتایا کہ چائے میں ان کے شوہر نے زہر ملایا ہے۔ چائے پینے کے بعد سب کی حالت غیر ہو گئی تھی۔ نادیہ بی بی نے بتایا کہ ان کا شوہر اصغر بیٹیوں کے رشتے کے باعث آئے روز گھر میں جھگڑا کرتا تھا والد اصغر کا کہنا تھا کہ مجھے کام پر خبر ملی کہ بیوی اور بچوں نے زہر کھا لیا ہے۔

    ملزم اصغر نے پولیس کی ابتدائی تفتیش میں بتایا کہ اس کی بیوی، بچوں نے باہر سے کچھ نہیں کھایا ۔ اس نے تسلیم کیا کہ بیوی کے ساتھ بیٹی کے رشتے کے تنازعے پر لڑائی ہوئی تھی۔ آر پی او فیصل آباد ڈاکٹر محمد عابد خان نے اس کیس کی خود نگرانی شروع کر دی ہے۔ انہوں نے متاثرین کو علاج کی بہتر سہولیات دلوانے کے لئے اس کیس سے متعلق پولیس اہلکاروں کو ہسپتال انتظامیہ سے رابطہ میں رہنے کا حکم دیا ۔ ایس پی انوسٹی گیشن ملک ظفر عباس ڈی ایچ کیو ہسپتال پہنچ گئے۔ اسسٹنٹ کمشنر سمیر علی اور اے ڈی سی جی ذیشان لبھا بھی ہسپتال پہنچ گئے۔ میبنہ زہر خورانی کے باعث جاں بحق افراد کی تعداد 4 ہو گئی ماں اور بیٹی کو الائیڈ ہسپتال ریفر کر گیا ہے۔

  • دہشت گردی کی سرکوبی کیلئے ، پنجاب میں نیشنل ایکشن پلان کو ازسرنو فعال کرنا ہوگا ،مریم نواز

    دہشت گردی کی سرکوبی کیلئے ، پنجاب میں نیشنل ایکشن پلان کو ازسرنو فعال کرنا ہوگا ،مریم نواز

    لاہور میں پنجاب ایپکس کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کی سرکوبی کیلئے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گے، پنجاب میں نیشنل ایکشن پلان کو ازسرنو فعال کرنا ہے۔ان کاکہنا تھا کہ دہشت گردی کی سرکوبی کیلئے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گے، دہشت گردی کے خاتمے کے لیے خفیہ اداروں کی معترف ہوں۔وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کاکہنا تھاکہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں شہدا کی قربانیاں قابل فخر ہیں، شہدا کے لواحقین کا جذبہ دیکھ کر خوشی محسوس ہوتی ہے، ہم سب ایک ٹیم کی طرح کام کررہے ہیں، سانحہ اے پی ایس کے بعد بنائے گئےنیشنل ایکشن پلان کی سب نے تعریف کی۔
    مریم نواز نے کہا کہ پنجاب میں نیشنل ایکشن پلان کو ازسرنو فعال کرنا ہے، جنوبی پنجاب میں گینگز سے نمٹنے کے لیے اقدامات کررہے ہیں، دہشت گردی کےخلاف سیکیورٹی اداروں کو جدید خطوط پر استوار کریں گے۔وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ دہشت گرد ملک اور قوم کے دشمن ہیں، ایک سیاسی جماعت نے حساس تنصیبات پر حملے کرکے ملکی ساکھ کو نقصان پہنچایا۔ ہمیں کپیسٹی بلڈںگ کی طرف جانا ہے ، جنوبی پنجاب میں جرائم پیشہ کے پاس جدید اسلحہ ہے، ہم جرائم پیشہ کی سرکوبی کیلئے بھی اقدام کررہے ہیں۔

  • گندم کی امدادی قیمت میں اضافہ: کسانوں کے لیے خوشخبری

    گندم کی امدادی قیمت میں اضافہ: کسانوں کے لیے خوشخبری

    پنجاب حکومت نے سال 2023-2024 کے لیے گندم کی امدادی قیمت 3 ہزار 900 روپے فی من مقررکردی ہے۔ یہ گزشتہ سال کی امدادی قیمت 3 ہزار 800 روپے فی من سے 100 روپے زیادہ ہے۔وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا کہ گندم کی امدادی قیمت میں اضافے سے کسانوں کو اپنی فصل کی مناسب قیمت مل سکے گی۔وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت پنجاب کابینہ کے اجلاس میں گندم کی امدادی قیمت مقرر کرنے کی منظوری دی گئی۔اجلاس میں صوبائی وزرا، چیف سیکرٹری، آئی جی پنجاب، مختلف محکموں کے سیکرٹریز اور دیگر اعلیٰ حکام شریک ہوئے۔اجلاس میں گندم کی امدادی قیمت مقرر کرنے کے حوالے سے ایک سمری پر غور کیا گیا۔سمری میں گندم کی امدادی قیمت 3900 روپے فی من مقرر کرنے کی سفارش کی گئی تھی۔ کوزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا کہ گندم کی امدادی قیمت مقرر کرتے ہوئے کسانوں کے مفادات کا خاص خیال رکھا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت کسانوں کی فلاح و بہبود کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے۔وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ گندم کی امدادی قیمت میں اضافے سے کسانوں کو اپنی فصل کی مناسب قیمت مل سکے گی۔
    انہوں نے کہا کہ حکومت کسانوں کو ان کی فصل کی بہتر قیمت دلانے کے لیے پرعزم ہے۔وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ حکومت کسانوں کو جدید زرعی ٹیکنالوجی سے آگاہ کرنے کے لیے بھی اقدامات کر رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت کسانوں کو معیاری بیج اور کھاد فراہم کرنے کے لیے بھی کام کر رہی ہے۔وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ حکومت کسانوں کو اپنی فصل کی بہتر مارکیٹنگ کرنے کے لیے بھی مدد فراہم کرے گی۔اس کے علاوہ، کابینہ اجلاس میں صوبے میں اسپیشل اسپیڈی ٹرائل کورٹ قائم کرنے کی بھی منظوری دی گئی۔یہ کورٹ ریپ اور بچوں پر ظلم کے مقدمات کا ٹرائل تیزی سے کرکے انجام تک پہنچائے گی۔کابینہ نے ہتکِ عزت کیس میں 90 دن میں ڈگری اور 180 دن میں ٹرائل ختم کرنے کا بھی فیصلہ کیا۔وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ایک دوسرے اجلاس میں صوبے میں صفائی کے احکامات پر سختی سے عمل درآمد کرانے کی ہدایت بھی کی۔انہوں نے کہا کہ صفائی ستھرائی کو یقینی بنانا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ صوبے کے تمام شہروں اور قصبوں کو صاف ستھرا بنانے کے لیے ایک جامع منصوبہ بندی کی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ اس منصوبہ بندی پر عمل درآمد کے لیے تمام متعلقہ اداروں کو اپنی ذمہ داریاں پوری تندہی سے ادا کرنی ہوں گی۔

  • اقلیتوں کے ساتھ کسی بھی امتیازی سلوک یا ناانصافی کے خلاف  سختی سے پیش آنے  کا عہد کرتے ہے، مریم نواز

    اقلیتوں کے ساتھ کسی بھی امتیازی سلوک یا ناانصافی کے خلاف سختی سے پیش آنے کا عہد کرتے ہے، مریم نواز

    پنجاب کے شہر شیخوپورہ میں منعقدہ ایسٹر کی تقریب میں وزیر اعلیٰ مریم نواز نے مسیحی برادری کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے قوم کے لیے ان کی گراں قدر خدمات کو سراہا اس نے ان کی تقریبات کا حصہ بننے پر اپنی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اپکے خوشی میں شرکت کی بہت خوشہ ہو رہی ہے،وزیر اعلیٰ نے پاکستان کے لیے ایک ایسے ملک کے طور پر اپنے وژن کا خاکہ پیش کیا جہاں اکثریت اور اقلیت ہم آہنگی سے ایک ساتھ رہتے ہیں، عبادت گاہوں کی حفاظت اور تحفظ کو یقینی بناتے ہیں اور عقائد کے نظام پر مبنی کسی بھی نقصان کو روکتے ہیں۔ اس نے اقلیتوں کے ساتھ کسی بھی امتیازی سلوک یا ناانصافی کے خلاف سختی سے پیش آنے کا عہد کیا، ان کے حقوق کو برقرار رکھنے اور کسی بھی قسم کے ظلم و ستم کو روکنے کے لیے اپنا ہاتھ بڑھانے کا وعدہ کیا۔مریم نواز نے کہا جہاں کسی کو ان کے عقیدے کی بنیاد پر نقصان نہ پہنچے، جہاں اقلیتوں کے حقوق کا تحفظ ہو، اور جہاں ان کے خلاف اٹھنے والے ہر ہاتھ کو تیزی سے روکا جائے۔
    ان کا کہنا تھا کہ ایک وقت تھا جب صبح شام ہمارے نیب کورٹ میں چکر لگتے تھے، جب نیب کورٹ جاتی تھی تو مریم آباد کے بورڈ پر نظر پڑتی تھی اور میرا دل یہاں آنے کو کرتا تھا، خوش ہوں آج مجھے مریم آباد آنے کا موقع ملا۔مریم نواز نے کہا کہ میں ابھی کچھ گھروں میں عیدی دینے گئی تو مجھے خوشی ہوئی کہ کتنے شفقت سے سب نے میرا استقبال کیا۔وزیر اعلٰی پنجاب نے بتایا کہ میں نے کنونٹ آف جیسسز میری سے تعلیم حاصل کی ہے، میری تربیت میں والدین کے بعد سب سے بڑا ہاتھ میرے اسکول کا ہے میری تربیت ایسے والد نے کی جنہوں نے کہا کہ اقلیتوں کے لیے اقلیت کا لفظ استعمال کرنا غیر مناسب ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ہم سب پاکستانی ہیں، مسیحی برادری کی پاکستانی قوم اور ملک کے لیے جو خدمات ہیں ان کی دل کی گہرائیوں سے اعتراف کرتی ہوں، ہر شعبے میں جس طرح آپ نے پاکستان کی ترقی میں اپنا کردار نبھایا میں اس کی قدر دان ہوں۔مریم نواز نے بتایا کہ میرا ایک خواب ہے کہ پاکستان ایک ایسا ملک ہو جہاں اکثریت مل کر رہیں، آپ کی عبادت گاہیں محفوظ ہوں، آپ کو پورا تحفظ ملے، کوئی عقیدے کی بنیاد پر آپ کو تکلیف نا پہنچا سکے

  • لاہور میں مزید دو افراد پتنگ کے ڈور سے زخمی،وزیر اعلی کا نوٹس

    لاہور میں مزید دو افراد پتنگ کے ڈور سے زخمی،وزیر اعلی کا نوٹس

    پتنگ کے ڈور سے لوگوں کے زخمی ہونے کا سلسلہ نہ تھم سکا، لاہور میں مزید دو افراد ڈور پھرنے کی وجہ سے زخمی ہو گئے،وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نےلاہور ڈور پھرنے سے دو افراد کے زخمی ہونے کے واقعہ کا نوٹس لے لیا۔وزیراعلیٰ مریم نواز نے ڈورپھرنے کے واقعات پر آئی جی سے رپورٹ طلب کرلی۔سخت احکامات کے باوجود پتنگ بازی اور ڈور پھرنے کے واقعات پر تشویش ہے ۔پتنگ بازی کے خونی کھیل کو ختم کریں گے ۔شہری زمہ داری نبھائیں اور قانون نافذ کرنے والوں اداروں کی پتنگ بازی کے خاتمے میں معاونت کریں ۔
    ایس ایچ او تھانہ مصطفیٰ ٹاؤن افضل سندھو کو کلوز ، چوکی ایل بلاک کے انچارج سب انسپکٹر عدنان ورک کو ایس ایچ او مصطفیٰ ٹاؤن تعینات کردیاگیا۔ واضح رہے کہ لاہورکےعلاقے ماڈل ٹاؤن میں ڈورپھرنے سے ایک اور نوجوان شدید زخمی ہوگیا۔ریسکیو ترجمان کے مطابق لاہور میں ڈورپھرنے سے زخمی ہونیوالے نوجوان کوریسکیواہلکاروں نے ہسپتال منتقل کیا۔شناخت عدنان کے نام سے ہوئی۔صوبائی دارلحکومت میں ڈور پھرنے کے واقعہ پر سی سی پی او کی جانب سے ایس ایس پی آپریشنز کی سخت سرزنش کی گئی۔

  • پنجاب پولیس منشیات فروشوں کے سہولت کار نکلے

    پنجاب پولیس منشیات فروشوں کے سہولت کار نکلے

    لاہور کے 30 پولیس ملازمین منشیات فروشوں کے سہولت کار یا براہ راست منشیات فروشی میں ملوث نکلے ۔ لاہور سمیت 10 اضلاع کے 234 افسران و اہلکاروں کا ریکارڈ مرتب کرلیا گیا۔ منشیات فروشوں کے سہولت کار 234 افسران و اہلکار کی جیو ٹیگنگ کرلی گئی۔ جیو ٹیگنگ رپورٹ کے مطابق لاہور کے پولیس افسران و اہلکاروں کے خلاف 35 مقدمات درج ہیں۔ ملوث اہلکار بطور سب انسپکٹر ، اے ایس آئی ، کانسٹیبل اور ڈرائیور مختلف تھانوں میں تعینات ہیں۔ منشیات فروشوں کی سہولت کاری میں ملوث صرف دو اہلکار جیل میں ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ منشیات فروشی میں ملوث اہلکاربطورسب انسپکٹر،اےایس آئی،کانسٹیبل اورڈرائیورمختلف تھانوں میں تعینات ہیں۔ منشیات فروشوں کی سہولت کاری میں ملوث صرف 2اہلکار جیل میں ہیں ۔ پولیس اہلکاروں کے متعلقہ منشیات فروش گینگز کی تفصیل بھی رپورٹ میں شامل ہیں۔ چرس،ہیروئن،آئس،کرسٹل پاؤڈرجیسے خطرناک نشے کی تفصیلات بھی جیو ٹیگنگ رپورٹ کاحصہ بنائی گئی ہیں۔

  • زیورات  چوری الزام  خواتین پر تشدد، وزیراعلیٰ کا عظمی کاردار کو شوکاز نوٹس

    زیورات چوری الزام خواتین پر تشدد، وزیراعلیٰ کا عظمی کاردار کو شوکاز نوٹس

    سوشل میڈیا پر تنقید کے بعد وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے لیگی ارکان اسمبلی عظمیٰ کاردار کے رویے کا سخت نوٹس لے لیا۔ اس نے ان کے اقدامات پر شدید عدم اطمینان کا اظہار کرنے کے بعد سخت انتباہ جاری کیا۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے سخت موقف اختیار کیا، خاص طور پر عظمیٰ کاردار کے زیورات کی چوری کے کیس کے حوالے سے، عظمیٰ کاردار کو ماڈل ٹاؤن کلب میں ہونے والے واقعے میں ملوث ہونے پر شوکاز نوٹس جاری کیا، جس کی وجہ سے خواتین ملازمین پر پولیس تشدد ہوا تھا۔
    علاوہ ازیں مریم نواز نے لیگی ایم پی اے ملک وحید کو ایس ایس پی سے معافی مانگنے پر شوکاز نوٹس بھی جاری کردیا۔ شوکاز نوٹس میں دونوں ایم پی اے کو ایک ہفتے میں اپنی پوزیشن واضح کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق قیادت کو مطمئن کرنے میں ناکامی کے سنگین نتائج برآمد ہو سکتے ہیں۔
    واضح رہے کہ گزشتہ دنوں سوئمنگ پول میں تیراکی کے دوران کلب سے عظمیٰ کاردار کا پرس چوری ہوا جس میں طلائی زیورات تھے، لیگی ایم پی اے نے چوری کا الزام کلب کی تین خواتین پر عائد کرتے ہوئے پولیس سے اُن کے خلاف کارروائی کروائی تھی۔ایک روز قبل یہ بات سامنے آئی تھی کہ پولیس نے بے گناہی کے باوجود تین خواتین کو برہنہ کر کے تشدد کا نشانہ بنایا ہے البتہ متعلقہ تھانے کے افسر نے ذرائع کو بتایا تھا کہ تینوں خواتین پر جرم ثابت نہیں ہوا اور لیگی ایم پی اے کے شوہر کو اعتماد میں لے کر انہیں گھر جانے کی اجازت دے دی گئی ہے۔اس کے علاوہ چند روز قبل ایم پی اے ملک وحید نے قانون کی خلاف ورزی پر روکے جانے پر پولیس اہلکار سے بدتمیزی کی اور سرعام معافی منگوانے کے بعد اُس کا تبادلہ کروادیا تھا۔