Baaghi TV

Category: پنجاب

  • بسنت کے دوران  لاہور میں دفعہ 144 نافذ

    بسنت کے دوران لاہور میں دفعہ 144 نافذ

    حکومت پنجاب نے بسنت کے دوران لاہور میں دفعہ 144 نافذ کر دی ہے،یہ اقدام مذہبی ہم آہنگی اور امنِ عامہ برقرار رکھنے کے لیے کیا گیا ہے-

    ترجمان محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق جاری احکامات کے تحت پتنگوں پر مقدس کتب، مذہبی مقامات، کسی مذہبی یا سیاسی شخصیت کی تصاویر لگانے پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی ہے، جبکہ کسی ملک یا سیاسی جماعت کے جھنڈے کی تصویر والی پتنگیں بھی ممنوع قرار دی گئی ہیں، 30 روز کے لیے مذہبی و سیاسی نقش و نگار والی پتنگوں کی تیاری، خرید و فروخت اور استعمال پر پابندی ہو گی، تاہم بسنت کے دوران بغیر تصویر یک رنگی یا کثیر رنگی گُڈا اور پتنگ استعما ل کرنے کی اجازت دی گئی ہے۔

    بیان کے مطابق خلافِ قانون پتنگوں کی تیاری، نقل و حمل، ذخیرہ، فروخت اور استعمال قابلِ تعزیر جرم ہو گا۔ بسنت کے موقع پر اشتعال انگیز عناصر کی جانب سے مذہبی یا سیاسی علامات کے استعمال کا اندیشہ تھا، جس کے پیشِ نظر یہ اقدامات کیے گئے۔ دفعہ 144 کے تحت احکامات فوری نافذ العمل ہوں گے اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو سخت کارروائی کی ہدایت جاری کر دی گئی ہے۔

    ترجمان کے مطابق حکومت پنجاب نے لاہور میں 6 سے 8 فروری تک محفوظ بسنت کی مشروط اجازت دی ہے، جبکہ ڈپٹی کمشنر لاہور نے پنجاب کائٹ فلائنگ ایکٹ 2025 کے تحت بسنت 2026 کا باقاعدہ نوٹیفیکیشن جاری کر دیا ہے حکومت کے مطابق بسنت کو ایک تفریحی تہوار کے طور پر منانے کی اجازت دی گئی ہے، تاہم کسی قسم کی قانون شکنی برداشت نہیں کی جائے گی، پنجاب کائٹ فلائنگ ایکٹ 2025 کے تحت دھاتی تار، نائلون یا شیشے سے لیپ شدہ ڈور کے استعمال پر مکمل پابندی ہے خطرناک ڈور اور پتنگوں کی تیاری، نقل و حمل، ذخیرہ، فروخت اور استعمال ممنوع قرار دیا گیا ہے۔

    ترجمان نے واضح کیا کہ مقررہ تاریخوں سے قبل پتنگ بازی کرنے پر 5 سال قید اور 20 لاکھ روپے تک جرمانہ، جبکہ ممنوعہ مواد کی تیاری یا فروخت میں ملوث افراد کو 7 سال قید اور 50 لاکھ روپے تک جرمانے کی سزا ہو سکتی ہے-

  • پنجاب: اسکولوں اور کالجز میں گرمیوں کی چھٹیاں کم کرنے کا فیصلہ

    پنجاب: اسکولوں اور کالجز میں گرمیوں کی چھٹیاں کم کرنے کا فیصلہ

    پنجاب حکومت نے صوبے بھر کے اسکولوں اور کالجز میں گرمیوں کی چھٹیاں کم کرنے کا فیصلہ کیا ہے-

    لاہور ہائیکورٹ کے راولپنڈی بنچ کی ہدایت پر تشکیل دی گئی کمیٹی کی سفارشات کے مطابق پنجاب کے تمام اسکولوں اور کالجز کے لیے سالانہ 190 تدریسی دن مکمل کرنا لازمی ہوگا،حالیہ برسوں میں تعطیلات میں مسلسل اضافہ تعلیمی نظام پر منفی اثرات مرتب کر رہا ہے، خاص طور پر اعلیٰ کلاسوں میں جہاں نصاب بروقت مکمل نہیں ہو پاتا، جس سے طلبا کی کارکردگی متاثر ہوتی ہے۔

    بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن لاہور کی جانب سے سوشل میڈیا پر جاری بیان کے مطابق حکومت نے گرمیوں کی چھٹیاں کو 36 دن کم کرنے کا منصوبہ بنایا ہے، جس کے تحت تعطیلات دو ماہ 15 دن سے کم کر کے 6 ہفتے (42 دن) کردی جائیں گی،اس اقدام کا مقصد طلبا کی تعلیمی کارکردگی میں بہتری اور نصاب کی بروقت تکمیل کو یقینی بنانا ہے۔ نجی aسکول ایسوسی ایشنز نے بھی اس تجویز کی حمایت کی ہے۔

    کمیٹی نے گزشتہ 4 ماہ کے دوران 4 میٹنگز کیں اور تیسری میٹنگ لاہور میں منعقد ہوئی، جس کی صدارت سیکریٹری اسکول ایجوکیشن نے کی، نجی تعلیمی ادار وں نے سفارشات کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ یکساں اور متوازن تعلیمی کیلنڈر تعلیمی معیار کو بہتر بنائے گا اور طلبا کو کورس ورک مکمل کرنے میں مدد دے گا۔

    پنجاب ایجوکیشن کرِکیولم اینڈ ٹیسٹنگ اتھارٹی (پی ای سی ٹی اے) اور ڈائریکٹر پبلک انسٹرکشن (ایلمنٹری اینڈ سیکنڈری) سفارشات کے بعد یکساں تعلیمی کیلنڈر تیار کریں گے،یہ کمیٹی لاہور ہائیکورٹ کی آئینی درخواست کی سماعت کے دوران تشکیل دی گئی تھی، جس میں تعلیمی اداروں میں تعطیلات میں اضافے پر تشویش ظاہر کی گئی تھی کمیٹی کی رپورٹ اگلی سماعت میں عدالت کے سامنے پیش ہونے کی توقع ہے، جس کے بعد تعلیمی کیلنڈر پر حتمی فیصلہ متوقع ہے۔

  • نایاب مہاجر پرندوں کی اسمگلنگ ناکام، 44 بطخیں برآمد

    نایاب مہاجر پرندوں کی اسمگلنگ ناکام، 44 بطخیں برآمد

    ‎محکمہ جنگلات نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے نایاب پرندوں اور جنگلی جانوروں کی اسمگلنگ ناکام بنا دی۔ کارروائی کے دوران ہنس نسل کی 44 نایاب بطخیں برآمد کر لی گئیں جبکہ دو ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔
    ‎اے آر وائی نیوز کے مطابق یہ پرندے ’’بار ہیڈڈ گیز‘‘ کہلاتے ہیں جو سائبیریا سے ہجرت کر کے پاکستان آتے ہیں۔ محکمہ جنگلات اور جنگلی حیات کی ٹیم نے بتایا کہ تمام پرندے صحت مند ہیں، جنہیں کل کالا خطائی نیشنل پارک سے آزاد کر دیا جائے گا۔
    ‎حکام کے مطابق کارروائی نایاب پرندوں اور پاڑہ ہرن کے گوشت کی اسمگلنگ میں ملوث مافیا کے خلاف کی گئی۔ پنجاب حکومت نے غیر قانونی سرگرمی کی اطلاع دینے والے شہری کو سراہا جبکہ وزیراعلیٰ مریم نواز نے محکمہ جنگلات اور جنگلی حیات کی ٹیم کو کامیاب کارروائی پر شاباش دی۔

  • 
’اپنی چھت اپنا گھر‘ پراجیکٹ میں 1,531 پلاٹس کی الاٹمنٹ کی منظوری، مریم نواز

    
’اپنی چھت اپنا گھر‘ پراجیکٹ میں 1,531 پلاٹس کی الاٹمنٹ کی منظوری، مریم نواز

    ‎وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت ’اپنی چھت اپنا گھر‘ پراجیکٹ سے متعلق اجلاس میں 1,531 پلاٹس کی الاٹمنٹ کی منظوری دی گئی۔ اجلاس میں یہ فیصلہ بھی کیا گیا کہ جوائنٹ فیملی میں رہنے والے افراد گھر کی توسیع کے لیے پراجیکٹ کے تحت بلا سود قرض حاصل کر سکیں گے۔
    ‎اجلاس میں بریفنگ دی گئی کہ پنجاب بھر میں ’اپنی چھت اپنا گھر‘ کے تحت 53,843 مکانات زیر تعمیر ہیں، جبکہ پراجیکٹ کے تحت اب تک 164 ارب 66 کروڑ روپے کے قرضے فراہم کیے جا چکے ہیں۔ یہ اقدام عوام کو سستے اور سہل رہائشی منصوبوں تک رسائی فراہم کرنے کے لیے اٹھایا گیا ہے۔

  • پنجاب میں پہلے گرین پولیسنگ یونٹ کا افتتاح، مریم نواز

    پنجاب میں پہلے گرین پولیسنگ یونٹ کا افتتاح، مریم نواز

    
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پاکستان کی تاریخ کے پہلے گرین پولیسنگ یونٹ کا باقاعدہ افتتاح کردیا۔ اس موقع پر وزیراعلیٰ نے جدید الیکٹرک وہیکل خود ڈرائیو کی اور کہا کہ الیکٹرک گاڑیوں کا استعمال ایندھن کے اخراجات میں واضح کمی اور زیرو کاربن اخراج کا ذریعہ بنے گا۔
    ‎لاہور میں پہلی مرتبہ جدید بی وائی ڈی الیکٹرک وہیکل کے ذریعے پولیس پیٹرولنگ کا آغاز کیا جا رہا ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز کا کہنا تھا کہ گرین پولیسنگ صاف فضا، ماحولیاتی تحفظ اور بہتر طرز حکمرانی کے وژن کی عملی عکاس ہے۔
    ‎افتتاح کے بعد وزیراعلیٰ نے گرین پولیسنگ یونٹ کی الیکٹرک پیٹرولنگ گاڑیوں کا معائنہ کیا، جبکہ انہیں یونٹ کے قیام، مقاصد اور الیکٹرک وہیکلز کی تکنیکی خصوصیات پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔
    ‎بریفنگ میں بتایا گیا کہ ماحول دوست الیکٹرک گاڑی ایک بار مکمل چارج ہونے پر 410 کلو میٹر تک سفر کی صلاحیت رکھتی ہے۔ گاڑی میں جدید سرویلنس پی اے سسٹم، پولیس لائٹس، 360 ڈگری کیمرہ اور اسپیڈ ڈیٹیکشن آلات نصب ہیں۔
    ‎حکام کے مطابق اس وقت پیٹرولنگ پر مامور 103 گاڑیاں ماہانہ تقریباً 28 ہزار لیٹر ایندھن استعمال کرتی ہیں، جس پر 7.42 ملین روپے خرچ ہوتے ہیں۔ گرین پولیسنگ یونٹ کے آغاز سے نہ صرف ماحولیاتی آلودگی میں کمی آئے گی بلکہ سرکاری اخراجات میں بھی نمایاں بچت متوقع ہے۔

  • سال 2026 کیلئے گندم کی فی من قیمت مقرر

    سال 2026 کیلئے گندم کی فی من قیمت مقرر

    سال 2026 کیلئے گندم کی فی من قیمت مقرر کر دی گئی-

    گندم پالیسی 2026کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا، جس کے مطابق سٹریٹجک گندم ذخائر سٹیک ہولڈرز کے ذریعے خریدے جائیں گے نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ رواں سال نئی گندم خریداری فی من 35سو روپے رکھی گئی ہے،2025میں گندم اوپن مارکیٹ کی قیمت کے برابر رکھی گئی تھی،حکومت پنجاب 25لاکھ میٹرک ٹن تک گندم کے ذخائر خریدے گی۔

    سٹریٹجک گندم ذخائر کا انتظام خریدار بینکوں کے ذریعے کرے گا،حکومت پنجاب فنانسنگ لاگت کا 70فیصد حصہ برداشت کرے گی،ڈی جی فوڈ ،ایگریکٹر اور متعلقہ بینک کے مابین سہ فریقی معاہدہ کیا جائے گا،منتخب سٹیک ہولڈرز کو سرکاری گودام بلا معاوضہ دیئے جائیں گے،کسان کو گندم کا 35سو روپے فی من کا سو فیصد معاوضہ موقع پر ملے گا۔

  • کمالیہ: شادی سے انکار پر لڑکی کو چاقو کے وار کرکے قتل کردیا گیا

    کمالیہ: شادی سے انکار پر لڑکی کو چاقو کے وار کرکے قتل کردیا گیا

    کمالیہ میں مبینہ طور پر شادی سے انکار پر لڑکی کو چاقو کے وار کرکے قتل کردیا گیا۔

    یہ افسوس ناک واقعہ کمالیہ کے علاقے بستی پیراں میں پیش آیا جہاں ایک لڑکی کو مبینہ طور شادی سے انکار کرنے پر بےدردی سے قتل کردیا گیارپورٹس کے مطابق لڑکی کے والد نے ملزم کے خلاف پولیس میں شکایت درج کروائی،مقتولہ کے والد نے پولیس کو بیان ریکارڈ کرواتے ہوئے کہا کہ ہمسائے نے بیٹی کا رشتہ مانگا تھا جس سے انکار پر لڑکے نے ہفتے کی صبح بیٹی کو اغوا کیا اور پھر قتل کرکے لاش کھیت میں پھینک دی۔

    پولیس کے مطابق لاش کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جبکہ مقدمے کے اندراج کے بعد ملزم کی تلاش شروع کر دی گئی ہے۔

    اسرائیل نے غزہ بورڈ کی تشکیل مسترد کر دی

    امن کی پاسبانی، قربانیوں کی گواہی اور بلوچستان کا محفوظ مستقبل،تحریر:نور فاطمہ

    ’ونڈر بوائے‘ کا سراب، پھر بھی تمھیں یقین نہیں؟تحریر:رقیہ غزل

  • پنجاب بارکونسل الیکشن:اعظم نذیر تارڑ گروپ کو برتری،56 امیدوار کامیاب

    پنجاب بارکونسل الیکشن:اعظم نذیر تارڑ گروپ کو برتری،56 امیدوار کامیاب

    لاہور: پنجاب بارکونسل کے حالیہ انتخابات میں اعظم نذیر تارڑ گروپ نے شاندار کامیابی حاصل کی، جہاں ان کے 56 امیدوار کامیاب ہوئے۔

    انتخابات کے بعد اعظم نذیر تارڑ اوراحسن بھون گروپ نے اکثریت کی بنیاد پرپنجاب بار کونسل کے لیے کابینہ منتخب کرلی ہےوفاقی وزیر قانون نے اعظم نذیر تارڑ کی قیادت کو مبارکباد دی اور ساتھ ہی وزیر قانون نے خواجہ قیصر کو وائس چیئرمین منتخب ہونے پر بھی مبارکباد پیش کی۔

    اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ وکلا برادری کے مسائل کے حل اور آئین و قانون کی بالادستی کے لیے پنجاب بار کونسل کا کردار انتہائی اہم ہے انہوں نےامید ظاہر کی کہ نومنتخب قیادت مؤثر اقدامات کرے گی اور وکلا کے حقوق اور مسائل کے حل میں پیش رفت ہوگی –

    پنجاب بار کونسل پاکستان کی سب سے بڑی بار کونسل ہے اور اس میں اکثریت حاصل کرنے سے وکلا برادری میں اہم اثر و رسوخ حاصل ہو گیا ہے یہ انتخابات وکلا برادری میں شفافیت اور جمہوری عمل کو فروغ دینے کی اہم مثال ہیں، اور توقع کی جا رہی ہے کہ نئی قیادت قانون اور انصاف کے شعبے میں مثبت کردار ادا کرے گی۔

  • لاہور:  14 سالہ طالبہ کو اغوا کرکے زیادتی کرنے والا مرکزی ملزم گرفتار

    لاہور: 14 سالہ طالبہ کو اغوا کرکے زیادتی کرنے والا مرکزی ملزم گرفتار

    لاہور:گلشنِ راوی میں 14 سالہ طالبہ کے اغوا اور زیادتی کے افسوسناک واقعے میں پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے مرکزی ملزم کو گرفتار کر لیا۔

    وزیراعلیٰ کی ہدایات پر چیئرپرسن پنجاب ویمن پروٹیکشن اتھارٹی حنا پرویز بٹ متاثرہ طالبہ کے گھر پہنچیں حنا پرویز بٹ نے متاثرہ طالبہ کے گھر جا کر اہلِ خانہ سے ملاقات کی اور انصاف کی یقین دہانی کروائی۔

    حنا پرویز بٹ کا کہنا تھا کہ 14 سالہ طالبہ کے ساتھ پیش آنے والا ظلم ناقابلِ برداشت ہے، مجرم کو مثال بنایا جائے گا، ایسے سفاک مجرموں کو قانون کے مطابق سخت ترین سزا دلائی جائے گی،بچیوں کے خلاف جرائم پر کوئی نرمی نہیں، ملزم کو قرار واقعی سزا دلانا حکومت پنجاب کی ذمہ داری ہے اغواء اور جنسی تشدد کرنے والا مجرم کسی رعایت کے مستحق نہیں۔

    سونے کی قیمت میں بڑی کمی

    حنا پرویز بٹ کا کہنا تھا کہ متاثرہ طالبہ اور اس کے خاندان کو مکمل قانونی اور تحفظاتی معاونت فراہم کی جائے گی کسی طالبہ کی عزت اور زندگی سے کھیلنے والا قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتا خواتین کے لیے محفوظ پنجاب وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کا وژن ہے۔

    بارشوں کی پیشگوئی، این ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کر دیا

  • پنجاب حکومت  کا چائلڈ لیبر کے لیے ماہانہ وظیفہ مقرر کرنے کا فیصلہ

    پنجاب حکومت کا چائلڈ لیبر کے لیے ماہانہ وظیفہ مقرر کرنے کا فیصلہ

    پنجاب حکومت نے چائلڈ لیبر کے لیے ماہانہ وظیفہ مقرر کرنے کا فیصلہ کیا ہے-

    اس فیصلے کے تحت اٹھارہ سال سے کم عمر بچوں کے والدین کی مالی معاونت کی جائے گی، جبکہ بچوں کو مزدوری سے نکالنے پر والدین کو مشروط کیش سپورٹ دینے کا فیصلہ کیا ہے والدین کی مالی معاونت کے بعد بچوں کو تعلیم اور تربیت فراہم کی جائے گی، چائلڈ لیبر کے خاتمے کے لیے ٹاسک کمیٹیاں قائم کی جائیں گی اور اِس کے لیے جامع پلان تیار کیا جائے گا-

    پنجاب حکومت نے چائلڈ لیبر کے موجودہ قانون میں ترامیم کے لیے سفارشات طلب کر لیں ہیں جبکہ کمیٹیوں کو چائلڈ لیبر کے خاتمے کے لیے 20 سے زائد ٹاسک سونپ دیے گئے، بچوں کی ڈیجیٹل میپنگ اور جیو ٹیگنگ ہو گی،چائلڈ لیبر کے خاتمے کے لیے ہیلپ لائن اور بحالی مراکز قائم کیے جائیں گے، پنجاب حکومت سوشیو اکنامک سروے کے تحت والدین کو ماہانہ وظیفہ دے گی۔

    پاکستان نے اپنا پہلا سرکاری اے آئی اوتار ‘لیلا’ لانچ کر دیا

    امریکا نے باضابطہ طور پر وینزویلا کے تیل کی فروخت شروع کردی

    امریکی ڈالر پاکستانی روپے کے مقابلے میں نمایاں طور پر کم ہو سکتا ہے،ملک بوستان