Baaghi TV

Category: پنجاب

  • چئیرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی کا بڑا فیصلہ

    چئیرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی کا بڑا فیصلہ

    چئیرمین محسن نقوی پی سی بی کی زیر صدارت اجلاس میں بڑا فیصلہ کر کے سٹیڈیمز کی اپ گریڈیشن کا پلان طلب کرلیا ، قذافی سٹیڈیم لاہور ، نیشنل سٹیڈیم کراچی اور راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم اپ گریڈ ہوں گے ، محسن نقوی نے کہا کہ چیمپئنز ٹرافی سے پہلے تینوں سٹیڈیمز کی اپ گریڈیشن مکمل کی جائے گی۔ اور چئیرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے 3 روز میں قذافی سٹیڈیم کی اپ گریڈیشن کا حتمی ڈیزائن پلان طلب کرلیا ،پی سی بی چئیر مین نے دوسرے مرحلے میں نیشنل کرکٹ سٹیڈیم کراچی اور راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم کی اپ گریڈیشن کا ڈیزائن پلان تیار کر کے کام کا آغاز کیا جائے گا۔ محسن نقوی نے کہا کہ سٹیڈیمز میں شائقین کرکٹ کے سہولتوں کو بہتر بنایا جائے گا۔ ضرورت کے مطابق سٹیڈیم میں نشتوں کا اضافہ کیا جائے گا۔ اور قذافی سٹیڈیم کے باکسز میں سہولتوں کو بہتر بنایا جائے گا۔ محسن نقوی نے مزید کہا کہ اپ گریڈیشن کے کام کو معیار اور رفتار کے ساتھ مکمل کرایا جائے گا۔

  • وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پارٹی ارکان اسمبلی اور اتحادی جماعتوں کے ارکان کو کل ظہرانے پر مدعو  کر لیا

    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پارٹی ارکان اسمبلی اور اتحادی جماعتوں کے ارکان کو کل ظہرانے پر مدعو کر لیا

    صدارتی انتخاب کے سلسلہ میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پارٹی ارکان اسمبلی اور اتحادی جماعتوں کے ارکان کو کل ظہرانے پر مدعو کر لیا۔ظہرانہ کل گورنر ہاؤس میں دوپہر ایک بجے دیا جائے گا، حکومتی اتحادی نماز جمعہ گورنر ہاؤس میں ہی ادا کریں گے، نماز جمعہ کے بعد پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوگا۔پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں ارکان اسمبلی کو صدارتی انتخاب کے حوالے سے بریفنگ دی جائے گی، صدارتی انتخاب کے حوالے سے مختلف ارکان کو اہم ٹاسک بھی سونپے جائیں گے۔حکومتی اتحاد کی طرف سے آصف علی زرداری صدارتی انتخاب میں امیدوار ہیں، کل تمام ارکان اسمبلی کو گورنر ہاؤس میں ووٹنگ کے طریقہ کار سے بھی آگاہ کیا جائے گا۔ دوسری جانب پنجاب اسمبلی کا اجلاس کل سہ پہر تین بجے طلب کر لیا گیا، گورنر پنجاب بلیغ الرحمان نے حکومت پنجاب کی سمری پر اجلاس طلب کیا۔پنجاب اسمبلی کے طلب کردہ اجلاس میں مخصوص نشستوں پر منتخب نئے ارکان حلف اٹھائیں گے۔9 مارچ کو صدارتی انتخاب میں ان ارکان کاووٹ یقینی بنانے کے لئے پنجاب اسمبلی کا اجلاس ایک روز قبل حلف کے لئے طلب کیا گیا۔

  • پنجاب وزیر اعلی  نے رمضان پیکج کی منظوری دے دی

    پنجاب وزیر اعلی نے رمضان پیکج کی منظوری دے دی

    پنجاب وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا پہلا اجلاس ہوا، اجلاس میں وزیر اعلیٰ مریم نواز نے تمام وزراء خصوصی طور پر سکھ برادری سے تعلق رکھنے والے پہلے وزیر رمیش سنگھ اروڑا کو وزرات کا قلم دان سنبھالنے پر مبارکباد دی۔صوبائی کابینہ نے رمضان نگہبان ریلیف پیکیج 2024ء کی منظوری بھی دی، اس پروگرام کے تحت 65 لاکھ سے زائد ریلیف پیکیج مستحق لوگوں کے گھروں تک پہنچائے جائیں گے، مجموعی طور پر سوا تین کروڑ افراد مستفید ہونگے، ریلیف ہیمپر میں 10 کلو آٹا، 2 کلو چاول، 2 کلو چینی، 2 کلو گھی اور 2 کلو بیسن شامل ہوگا۔
    اجلاس میں وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے اربن یونٹ اور سپیشل برانچ کی ٹیمزکو فیلڈ سروے کر کے رمضان نگہبان ہیمپرز کی ترسیل پر رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کر دی، ہیمپرز کی ترسیل کی نگرانی پی آئی ٹی بی کی تیار کردہ ایپ اور ڈیش بورڈ کے ذریعے کی جائے گی، وزیر اعلیٰ نے صوبائی وزراء کو رمضان نگہبان پیکیج کی تقسیم کی کڑی مانیٹرنگ کرنے کی ہدایت کر دی۔
    وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے اشیاء خوردنوش کی کوالٹی کو یقینی بنانے کے لئے ضلعی انتظامیہ اور پنجاب فوڈ اتھارٹی کو ٹاسک دے دیا۔مریم نواز نے کہا کہ رمضان میں گرانفروشوں اور ذخیرہ اندوزوں پر نظر رکھی جائے اور پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو باقاعدہ تربیت دی جائے۔پنجاب کابینہ نے ضلعی سطح پر سستے رمضان بازار لگانے کی بھی منظوری دی، وزیر اعلیٰ نے صوبائی وزراء کو عوام کی فلاح و بہبود یقینی بنانے کے لئے بہترین کوآرڈینیشن کے ساتھ دن رات محنت کرنے کی ہدایت کر دی، انہوں نے رمضان نگہبان پروگرام کی موثر مانٹیرنگ کے لئے صوبائی وزراء پر مشتمل سپیشل کمیٹی بنانے کی ہدایت کی۔
    صوبائی کابینہ کے پہلے اجلاس میں پنجاب گورنمنٹ رولز آف بزنس 2011ء کے تحت وزراء کو کابینہ کی کارروائی کے طریقہ کار پر تفصیلی بریفنگ دی گئی، اجلاس میں کابینہ سٹینڈنگ کمیٹی برائے فنانس اینڈ ڈویلپمنٹ کی تشکیل کی منظوری، کابینہ سٹینڈنگ کمیٹی برائے قانونی امور کی تشکیل کی منظوری اور کابینہ سٹینڈنگ کمیٹی برائے امن و امان کی تشکیل کی منظوری بھی دی گئی۔

  • کوئٹہ کی پوری ٹیم 118 رنز پر آؤٹ، کراچی کنگز کو 119 رنز کا ہدف

    کوئٹہ کی پوری ٹیم 118 رنز پر آؤٹ، کراچی کنگز کو 119 رنز کا ہدف

    پاکستان سپر لیگ 9 میں آج کراچی کنگز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان مقابلہ ہورہا ہے جہاں کوئٹہ کی بیٹنگ لائن بری طرح ناکام ہوگئی۔
    ایچ بی ایل پی ایس ایل کا یہ میچ راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جارہا ہے جہاں کراچی نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔کوئٹہ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 19.1 اوورز میں 118 رنز بنائے جب کہ پوڑی ٹیم پویلین لوٹ گئی۔گلیڈی ایٹرز کے سعود شکیل 33 رنز بناکر نمایاں رہے، اس کے علاوہ جیسن رائے 15، خواجہ نافع 17، رائیلی روسو 10، شیرفین ردرفورڈ 9، عقیل حسین 14، عامر 2 ، محمد حسنین 5 اور عثمان طارق 1 رن بناسکے۔ سرفراز احمد اور ابرار بالترتیب 7 اور ایک رن بنا سکے۔

    کراچی کی جانب سے فاسٹ بولر حسن علی نے سب سے زیادہ 4 وکٹیں حاصل کیں، اس کے علاوہ بلیسنگ موزاربانی اور زاہد محمود نے 2،2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔میر حمزہ ایک کھلاڑی کو آؤٹ کرسکے۔پوائنٹس ٹیبل کی بات کی جائے تو اس وقت کوئٹہ 9 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر جب کہ کراچی 4 پوائنٹس کے ساتھ پانچویں نمبر پر ہے۔

    پی ایس ایل کےنویں ایڈیشن میں کراچی کنگزنےٹاس جیت کرکوئٹہ گلیڈی ایٹرزکیخلاف فیلڈنگ کافیصلہ کیاہے۔ پاکستان سپرلیگ(پی ایس ایل )میں اعصاب شکن مقابلوں کاسلسلہ جاری ہے۔ایونٹ کے 22ویں میچ میں کراچی کنگز نےٹاس جیت کر کوئٹہ گلیڈی ایٹرزکوپہلےبیٹنگ کی دعوت دی ہے۔کراچی کنگزکی کپتانی شان مسعودکررہےہیں جبکہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرزکی سربراہی رائلی روسوکررہےہیں۔یادرہےکہ ایونٹ میں آج دومیچ کھیلےجائیں گے،پہلےمیچ میں کراچی کنگ اورکوئٹہ گلیڈی ایٹرزمدمقابل ہونگےجبکہ دوسرےمیچ میں اسلام آبادیونائیٹڈاورلاہورقلندرزمیں جوڑپڑےگا۔
    اس موقع پر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان رائلی روسو نے کہا کہ میچ میں کامیابی سمیٹ کر پلے آف مرحلے تک رسائی کو مزید آسان بنانے کی کوشش کریں گے۔پوائنٹس ٹیبل کی بات کی جائے تو اس وقت کوئٹہ 9 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پر جب کہ کراچی 4 پوائنٹس کے ساتھ پانچویں نمبر پر ہے۔آج دوسرا میچ لاہور قلندرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان کھیلا جانا ہے۔

  • صدارتی انتخابات: پنجاب اسمبلی کا اجلاس 9 مارچ  کو طلب،جبکہ پی پی پی کا نمبر گیم پورا

    صدارتی انتخابات: پنجاب اسمبلی کا اجلاس 9 مارچ کو طلب،جبکہ پی پی پی کا نمبر گیم پورا

    اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے صدارتی انتخابات کے لئے پنجاب اسمبلی کا اجلاس 9مارچ کو دن10بجے طلب کرلیا۔ اجلاس میں پنجاب اسمبلی کے ارکان نئے صدر کے انتخاب کے لئے اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے. اجلاس میں صدر مملکت کے انتخاب کے لیے ووٹنگ ہوگی۔سپیکر ملک محمد احمد خان نے صدارتی انتخاب رولز 1988 کی قاعدہ 9 کی شق بی کے تحت حاصل اختیارات کو بروئے کار لاتے ہوئے اجلاس طلب کیا ہے۔ اس موقع پر سپیکر ملک محمد احمد خان نے کہا کہ اجلاس میں پنجاب اسمبلی کے ارکان نئے صدر کے انتخاب کے لئے اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے۔ اجلاس میں صدر مملکت کے انتخاب کے لیے ووٹنگ ہوگی۔

    دوسری جانب صدارتی انتخابات کیلئے پیپلزپارٹی کا نمبر گیم پورا ہوگیا۔
    صدارتی الیکشن میں آصف علی زرداری اور محمود خان اچکزئی مد مقابل ہونگے جبکہ دونوں امیدواروں کی جانب سے ووٹ کیلئے سیاسی جماعتوں سے رابطے بھی کیے جا رہے ہیں۔ذرائع کے مطابق صدارتی انتخاب کیلئے پی پی پی کا نمبرگیم پورا ہوگیا۔ذرائع نے بتایاکہ بلاول بھٹو کوپی پی پی کی کمیٹی برائے صدارتی مہم کے اراکین نے بریفنگ میں بتایا کہ آصف زرداری کیلئے اب تک 345 الیکٹورل ووٹوں کی حمایت حاصل ہوگئی۔دوسری جانب متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے صدارتی الیکشن میں آصف زرداری کو ووٹ دینے یا نہ دینے کے حوالے سے رابطہ کمیٹی فیصلہ آج کرے گی۔مسلم لیگ ق اور استحکام پاکستان پارٹی آصف علی زرداری کو ووٹ دینے کی یقین دہانی کروا چکی ہیں۔

  • پنجاب کابینہ کی حلف برداری کل 4بجے گورنر ہاؤس میں ہو گی

    پنجاب کابینہ کی حلف برداری کل 4بجے گورنر ہاؤس میں ہو گی

    پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر اور پنجاب کی وزیر اعلیٰ مریم نواز نے اپنی کابینہ کیلئے نام فائنل کر لیے ہیں، کابینہ کیلئے منتخب ارکان کل حلف اٹھائیں گے ، پنجاب کابینہ کے وزراء کی حلف برداری کی تقریب کل ہوگی ،پنجاب کابینہ کی حلف برداری کل 4بجے گورنر ہاؤس میں ہو گی،گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمن نامزد صوبائی وزراء سے حلف لیں گے ۔
    گورنر ہاؤس انتظامیہ کو حلف برداری کے حوالے سے آگاہ کردیاگیا ،نامزد صوبائی وزراء کو اطلاع دے دی گئی ہے، قائد مسلم لیگ ن میاں محمد نواز شریف نے پنجاب کابینہ کے ناموں کی منظوری دے دی ،پنجاب کابینہ میں 16 سے 25وزراء شامل ہونگے ،پنجاب کابینہ میں مشیران اور معاونین خصوصی بھی شامل ،پنجاب کابینہ میں مریم اورنگزیب ،رانا ثنااللہ ، پرویز رشید ،عظمی بخاری ،خواجہ عمران نذیز ،خواجہ سلمان رفیق، صہیب بھرت ،ملک فیصل ایوب کھوکھر، رانا سکندر حیات، سردارشیر علی گورچانی ،میاں مجتبی شجاع الرحمن، بلال یاسین کا نام شامل ہے، مسلم لیگ ق اور آئی پی پی کا ایک ایک وزیر بھی پنجاب کابینہ کا حصہ ہوگا۔پنجاب حکومت نے 25 رکنی کابینہ کے نام فائنل کر لیے ہیں۔ذرائع کے مطابق پنجاب کی 25 رکنی کابینہ کل گورنر ہاؤس میں حلف اٹھائے گی۔کابینہ میں مریم اورنگزیب، عظمیٰ بخاری، خواجہ سلمان رفیق، خواجہ عمران نذیر، صہیب بھرت، فیصل ایوب کھوکھر، رانا اسحاق شامل ہیں۔ ق لیگ سے شافع حسین، آئی پی پی سےغضنفرعباس چھینہ بھی کابینہ کا حصہ ہوں گے۔اس کے علاوہ مجتبیٰ شجاع الرحمٰن اور بلال یاسین بھی کابینہ میں شامل ہوں گے۔جبکہ پرویز رشید اور رانا ثناء اللہ معاون خصوصی ہوں گے۔

  • مولانا فضل الرحمان دو روزہ دورے پر لاہور پہنچ گئے

    مولانا فضل الرحمان دو روزہ دورے پر لاہور پہنچ گئے

    جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان دو روزہ دورے پر لاہور پہنچ گئے۔مولانا فضل الرحمان جے یو آئی پنجاب کے زیر اہتمام مختلف پروگراموں میں شرکت کریں گے، مولانا فضل الرحمن دھاندلی کے خلاف احتجاجی تحریک کے سلسلے میں پنجاب کا دورہ کر رہے ہیں۔ترجمان جےیوآئی پنچاب حافظ غضنفر عزیزکاکہناتھاکہ مولانا فضل الرحمن کے ہمراہ مرکزی ترجمان محمد اسلم غوری اور طارق خان بلوچ بھی ہونگے۔ کل دوپہر مولانا فضل الرحمن جے یو آئی پنجاب کے وکلا کنونشن سے خطاب کرینگے۔وکلاکنونشن میں جےیو آئی کی دیگر قیادت اور سینئرقانون دان بھی خطاب کرینگے۔ترجمان جےیوآئی کامزیدکہناتھاکہ مولانافضل الرحمان کل شام قومی اور صوبائی اسمبلی امیدواران کے اعزاز میں عشائیہ سے خطاب بھی کرینگے۔7مارچ کو سربراہ جے یو آئی صوبائی مجلس عمومی و امیدواران کے اجلاس سے خطاب کریں گے،مولانا فضل الرحمن کے دورہ لاہور کے تمام انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں۔

  • منسوخ میچز کی ٹکٹوں کے پیسے  شائقین کرکٹ کو واپس کرنے کا فیصلہ

    منسوخ میچز کی ٹکٹوں کے پیسے شائقین کرکٹ کو واپس کرنے کا فیصلہ

    پاکستان کرکٹ بورڈ کے اعلامیے کے مطابق راولپنڈی میں بارش سے متاثرہ میچز کے ٹکٹس کی واپسی کیلئے شائقین کرکٹ 12 مارچ تک مختلف برانچز کے مراکز سے رقم کی واپسی کی درخواست دے سکتے ہیں۔ ٹکٹ کی واپسی پر رقم کی وصولی کیلئے شائقین کرکٹ کو اصل شناختی کارڈ دکھانا ہوگا، جس سے میچ کا ٹکٹ حاصل کیا گیا تھا جبکہ آن لائن خریدے گئے ٹکٹوں کی ادائیگیاں خریداروں کے بکنگ بینک اکاؤنٹس میں جمع کر دی جائیں گی۔ اسی طرح کارپوریٹ کے ذریعے خریدے گئے ٹکٹس صرف ادارے کو واپس کیے جا سکیں گے تاہم رقم کی واپسی کی انفرادی درخواستوں پر غور نہیں کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے پشاور زلمی بمقابلہ لاہور قلندرز اور اسلام آباد یونائٹیڈ بمقابلہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے میچز بارش کے باعث منسوخ کردیے گئے تھے۔

  • سابق وزیراعلی پنجاب دہشتگردی کے تین مقدمات میں نامزد

    سابق وزیراعلی پنجاب دہشتگردی کے تین مقدمات میں نامزد

    سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی ٹیکسلا سرکل کے تین تھانوں میں دہشت گردی ایکٹ کے تحت درج تین مقدمات میں نامزد کر دیے گئے۔ تحریک انصاف کے صدر و سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی اینٹی کرپشن سمیت دیگر مقدمات میں اڈیالہ جیل میں ہیں۔ راولپنڈی پولیس کی جانب سے حکام کو مراسلے میں بتایا گیا ہے کہ چوہدری پرویز الٰہی ٹیکسلا سرکل راولپنڈی کے تین تھانوں تھانہ ٹیکسلا میں دہشت گردی ایکٹ و دیگر دفعات کے تحت 9مئی 2023 کے مقدمہ نمبر 940، اسی طرح دہشت گردی ایکٹ و دیگر دفعات کے تحت ہی تھانہ ٹیکسلا میں درج 11 مئی 2023 کو درج مقدمہ نمبر 948 اور تھانہ صدر واہ میں دہشت گردی ایکٹ و دیگر دفعات کے تحت 10 مئی 2023 کو درج مقدمہ نمبر 744 میں نامزد ہیں اور پولیس کو مطلوب ہیں.

  • مریم اورنگزیب قومی اسمبلی کی مخصوص نشست سے مستعفی

    مریم اورنگزیب قومی اسمبلی کی مخصوص نشست سے مستعفی

    مسلم لیگ (ن) کے رہنما مریم اورنگزیب نے قومی اسمبلی کی مخصوص نشست سے استعفیٰ دے دیا۔مریم اورنگزیب کے استعفے کے بعد مسلم لیگ ن کی منیبہ اقبال مخصوص نشست پر رکن قومی اسمبلی منتخب ہوگئیں۔منیبہ اقبال کی رکنیت کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔خیال رہے کہ گزشتہ دنوں مریم اورنگزیب نے پنجاب اسمبلی میں خواتین کی مخصوص نشست پر حلف اٹھایا تھا۔ ن لیگ نے مریم اورنگزیب کو پنجاب میں وزیراعلیٰ مریم نواز کی معاونت کیلئے رکھا گیا ہے۔