Baaghi TV

Category: پنجاب

  • اسلام آباد میں بسنت  پر پابندی، جبکہ راولپنڈی میں پتنگ بازی اور ہوائی فائرنگ سے متعدد  افراد زخمی

    اسلام آباد میں بسنت پر پابندی، جبکہ راولپنڈی میں پتنگ بازی اور ہوائی فائرنگ سے متعدد افراد زخمی

    وفاقی دارلحکومت اسلام آباد میں بسنت پر پابندی عائد کر کے دفعہ 144 نافذ کر دی گئی۔ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ شہر میں پتنگ بازی پر مکمل طور پر پابندی عائد ہے۔ڈی سی اسلام آباد نے تمام اسسٹنٹ کمشنرز کوپتنگ بازی کرنے والوں کیخلاف کارروائی کی ہدایت کر دی ہے۔ان کا کہنا ہے کہ شہری پتنگ بازی سے بچوں کو باز رکھیں تاکہ قیمتی جانوں کو محفوظ رکھا جائے۔
    دوسری جانب راولپنڈی پولیس نے پتنگ بازی اور ہوائی فائرنگ کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 260 سے زائد افراد کو گرفتار کرلیا۔کسی زخمی کے چہرے پر اور کسی کے جسم کے دیگر حصوں پر ڈور پھری۔ زخمی افراد کو بے نظیر بھٹو اسپتال منتقل کیا گیا۔ اسپتال کی ایمرجنسی میں زخمیوں کے رش کے باعث دیگر افراد کا داخلہ بند کیا گیا۔زخمیوں میں راولپنڈی کا 7 سالہ عبداللہ، دس سالہ مصطفی، راول روڈ پر زخمی ہونے و الا 14 سالہ شہیر اور 13سالہ عبدالرافع شامل ہیں۔اس کے علاوہ 45 سالہ نورزادہ ، 48 سالہ امتیاز ، بائیس سالہ رجب ، 12سالہ صفیان، 10سالہ اسماعیل اور 7 سالہ ہادی بھی زخمیوں میں شامل ہیں۔بسنت کے موقع پر ہوائی فائرنگ سے زخمی ہونے والوں میں 13سالہ فاطمہ ، 10سالہ مجاہد، عبداللہ اور امجد بھی شامل ہیں۔
    راولپنڈی پولیس 260 سے زائد افراد گرفتارکرلئے گئے، جب کہ 15 ہزار سے زائد پتنگیں اور ڈوریں، 11 پستول اور ساؤنڈ سسٹمز قبضے میں لے لیے۔پولیس کے مطابق پتنگ بازی و ہوائی فائرنگ کے خلاف کریک ڈاؤن رات گئے تک جاری رہے گا، پتنگ بازی و ہوائی فائرنگ میں ملوث افراد کے خلاف قانونی کارروائی کی جا رہی ہے، متعلقہ گھروں، عمارتوں کے مالکان کے خلاف بھی کارروائی کی جائے گی۔

  • پی ٹی آئی کا کل پنجاب اسمبلی کے سامنے احتجاج  کا اعلان

    پی ٹی آئی کا کل پنجاب اسمبلی کے سامنے احتجاج کا اعلان

    پاکستان تحریک انصاف کے سینئر قائدین کا اہم اجلاس ہوا، اجلاس میں وزارتِ اعلیٰ کے امیدوار میاں اسلم اقبال سمیت تمام نومنتخب اراکین کی پنجاب اسمبلی اجلاس میں شرکت کا فیصلہ کیا گیا۔ پی ٹی آئی کے مطابق میاں اسلم اقبال کو وزارتِ اعلیٰ کے انتخاب سے باہر رکھنے کیلئے شرمناک ہتھکنڈے استعمال کئے جا رہے ہیں، مریم نواز کیلئے ریاستی مشینری کے ذریعے میدان خالی کروانے کی کوششیں جاری ہیں۔
    امیدواروں کو کل صبح اجلاس کے موقع پر پنجاب اسمبلی کے باہر بھرپور احتجاج کی ہدایت کی گئی ہے۔تحریک انصاف کا کہنا ہے کہ مریم نواز کے ایما پر پشاور ہائیکورٹ سے ضمانت کے باوجود میاں اسلم اقبال کے اغوا کی کوشش کی گئی، پی ٹی آئی کے منتخب اراکین میاں اسلم اقبال کے ہمراہ اسمبلی پہنچیں گے۔سینئر قیادت پی ٹی آئی کا کہنا ہے کہ ملک کو بنانا ریپبلک اور پنجاب کو قزاقوں کا راجواڑہ بنانے کی ہرگز اجازت نہیں دیں گے، مینڈیٹ چوروں کی ریاستی سرپرستی کا تماشہ بند ہونا چاہئے۔

  • پنجاب اور خیبر پختونخوا کی الوداعی اجلاس کل طلب

    پنجاب اور خیبر پختونخوا کی الوداعی اجلاس کل طلب

    نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے پنجاب کابینہ کا الوداعی اجلاس کل 23 فروری کو طلب کر لیا۔اجلاس کل وزیراعلیٰ آفس کے کمیٹی روم میں ہو گا، یہ پنجاب کابینہ کا 42واں اجلاس ہو گا، اجلاس میں تمام صوبائی وزراء، مشیران، چیف سیکرٹری، انسپکٹر جنرل پولیس، چیئرمین پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ، سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو اور تمام سیکرٹریز شرکت کریں گے۔واضح رہے کہ نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی زیرصدارت صوبائی کابینہ کے اجلاسوں میں متعدد بڑے بڑے فیصلے کئے گئے تھے۔ خیبرپختونخوا نگران کابینہ کا آخری اجلاس آج طلب کر لیا گیا۔

    خیبر پختونخوا
    دوسری جانب خیبر پختوا کا بینہ اجلاس بھی کل طلب کر لیا گیا،کابینہ اجلاس کی صدارت نگران وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا جسٹس ریٹائرڈ سید ارشد حسین شاہ کریں گے، اجلاس ساڑھے 11 بجے ہوگا۔اعلامیہ کے مطابق صوبائی نگران کابینہ اجلاس میں آئندہ چار ماہ کے بجٹ کی منظوری دیئے جانے کا امکان ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ موجودہ چار ماہ کے بجٹ کی مدت 29 فروری کو ختم ہو رہی ہے، اجلاس میں نگران وزراء، چیف سیکرٹری، آئی جی پولیس سمیت دیگر اعلیٰ حکام کی شرکت متوقع ہے۔

  • علیمہ خان یہ بتائیں کہ ان کے بھائی نے اقتدار میں رہتے ہوئے عوام کو کیا دیا؟ اعظمیٰ   بخاری

    علیمہ خان یہ بتائیں کہ ان کے بھائی نے اقتدار میں رہتے ہوئے عوام کو کیا دیا؟ اعظمیٰ بخاری

    پاکستان مسلم لیگ (ن) پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری نے علیمہ خان کی پریس کانفرنس پر ردِ عمل دیتے ہوئے عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ علیمہ خان کو یہ نہیں بھولنا چاہیے کہ ان کے بھائی بھابھی کے کیا کارنامے زبان زدعام ہیں۔ کہ علیمہ خان نے مریم نواز سے متعلق بدزبانی سے اپنے فتور ذہن اور تربیت کی عکاسی کی۔
    انہوں نے یہ بھی کہا کہ اگر ان کو شرمندہ ہونا ہے اور شرم آنے کا کوئی امکان ہے تو ان کے اور اپنے اعمال پہ شرمندہ ہوں۔ن لیگ پنجاب کی ترجمان نے کہا کہ علیمہ خان مریم نواز کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے احتیاط کریں۔ علیمہ خان نے مریم نواز سے متعلق بدزبانی سے اپنے فتور ذہن اور تربیت کی عکاسی کی۔ان کا کہنا تھا کہ لاہور کی انسداد دہشت گردی کی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان نے کہا کہ پہلے پیسے چوری کیے گئے اب لوگوں کے ووٹ چوری کیے گئے، مریم نواز کا یہی خواب تھا، وہ اپنا شوق پورا کر لیں۔

    بانی پی ٹی آئی نے صرف اور صرف اپنے خاندان کے مفادات کا تحفظ کیا۔ان کا کہنا تھا کہ سلائی مشینوں کی کمائی سے جائیدادیں بنانے کا دعویٰ کرنے والوں کو کیا معلوم کہ ملک معاشی وژن سے چلتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ علیمہ خان یہ بتائیں کہ ان کے بھائی نے اقتدار میں رہتے ہوئے عوام کو کیا دیا؟، بانی پی ٹی آئی نے صرف اور صرف اپنے خاندان کے مفادات کا تحفظ کیا۔ان کا کہنا تھا کہ علیمہ خان اور ان کے کرپٹ بھائی کے کارنامے کسی سے ڈھکے چھپے نہیں ہیں۔ توشہ خانہ چوری، القادر ٹرسٹ پراپرٹی، ممنوعہ فنڈنگ اور 9 مئی واقعات عوام نہیں بھولے۔عظمیٰ بخاری نے کہا کہ علیمہ خان کو مریم نواز کی کامیابی ہضم نہیں ہو رہی، مریم نواز اور مسلم لیگ ن عوام کے اعتماد پر پورا اتریں گی۔عظمیٰ بخاری نے کہا کہ علیمہ خان کو یہ نہیں بھولنا چاہیے کہ ان کے بھائی نے عوام کے پیسے سے اپنے اور اپنے خاندان کےلیے جائیدادیں بنائیں۔

    واضح رہےلاہور کی انسداد دہشت گردی کی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان نے کہا تھا کہ پہلے پیسے چوری کیے گئے اب لوگوں کے ووٹ چوری کیے گئے، مریم نواز کا یہی خواب تھا، وہ اپنا شوق پورا کر لیں۔انہوں نے ہمیں بھیڑ بکریاں سمجھ رکھا ہے، پورے نظام کو اپنے آپ پر شرمندگی ہونی چاہیے، مجھ سے پوچھا گیا آپ غیر ملکیوں کے ساتھ مل کر ریاست کے خلاف کام کر رہی ہیں، میرا ان کے ہر سوال کے لیے جواب یہی تھا، ایبسولیوٹلی ناٹ۔علیمہ خان کا کہنا ہے کہ ن لیگ، پی ٹی آئی کی کم از کم 60 سیٹیں لے کر بیٹھی ہوئی ہے، ن لیگ کی 16 اور ایم کیو ایم کی صرف ایک سیٹ ہے، یہ لوگ حکومت میں بیٹھیں گے تو کیا کریں گے، لوگ انہیں کبھی بھی سنجیدگی سے نہیں لیں گے۔

  • بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی اجازت نہ دی گئی تو عالمی عدالت جائے گے،عمر ایوب

    بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی اجازت نہ دی گئی تو عالمی عدالت جائے گے،عمر ایوب

    پی ٹی آئی کے نامزد وزارت عظمیٰ کے امیدوار عمر ایوب نے کہا ہے ہمیں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی اجازت نہیں دی جا رہی، پنجاب حکومت اور جیل انتظامیہ کس چیز سے خائف ہیں؟ ہمیں ہمارا حق نہیں دیا جا رہا، ہم اپنے حق کیلئے سپریم کورٹ جائیں یا عالمی عدالت جائیں۔ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی اجازت نہ دینا قابل مذمت ہے۔اڈیالہ جیل راولپنڈی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمر ایوب کا کہنا تھا کہ انٹرا پارٹی انتخابات آ رہے ہیں، اپنے لیڈر سے ملاقات کرنی ہے، عدالت نے آج بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کرنے کی اجازت دی، جج صاحب کا آرڈر اڈیالہ جیل کی انتظامیہ کو بھیج رکھا ہے۔

    عمر ایوب کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی نے مجھے وزارت عظمیٰ کا امیدوار نامزد کیا ہے، ہمیں آئینی و قانونی حق کیوں نہیں دیا جا رہا؟ ہم دوبارہ جا کر عدالت کا دروازہ کھٹکھٹائیں گے۔عمر ایوب نے کہا کہ کیا ہم اپنے لیڈر سے ملاقات کی اجازت کے لیے عالمی عدالت جائیں؟ انٹرا پارٹی الیکشن ہیں اور دیگر معاملات ہیں، لیڈر سے مشاورت کرنی ہے۔انہوں نے کہا کہ مطالبہ کرتا ہوں کہ پاکستان میں قانون کی بالادستی یقینی بنائی جائے۔ محسن نقوی، ڈاکٹر عثمان، آئی جی جیل خانہ جات اور وزیراعظم کس چیز سےخائف ہیں؟عمر ایوب نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے مجھے قومی اسمبلی میں وزارت عظمیٰ کا امیدوار نامزد کیا ہے، ملاقات کرنا میرا قانونی حق ہے جس سے محروم رکھا جارہا ہے، بتایا جائے کہ ہم کہاں جائیں، میں احکامات لے کر واپس عدالت جارہا ہوں۔

  • بانی پی ٹی آئی کی جانب سے آج آئی ایم ایف کو خط  لکھنےکا فیصلہ کیا گیا ہے  ، بیر سٹر گوہر

    بانی پی ٹی آئی کی جانب سے آج آئی ایم ایف کو خط لکھنےکا فیصلہ کیا گیا ہے ، بیر سٹر گوہر

    پاکستان تحریک انصاف کے رہنما بیرسٹر گوہر علی خان کا کہنا ہے کہ مخالفین پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ جن کے پاس حق حکمرانی نہیں ہے وہ غاصب کے طور پر کرسیوں پر بیٹھے گے، یہ لوگ اگر بازار جائیں، نماز کے لیے جائیں یا کسی بھی جگی جائیں لوگ ان کو چور اعظم کہیں گے۔کہ ہمیں آج بھی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی اجازت نہیں دی گئی، عدالتی فیصلوں کو ساری دنیا نے دیکھا ہے، بانی پی ٹی آئی کا جیل میں ہونا غیر قانونی اور غیر آئینی ہے۔راولپنڈی میں اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ پی ٹی آئی پارلیمنٹ کا حصہ بنے گی اور آگے بڑھے گی۔
    بیرسٹرگوہر کا کہنا تھا کہ پارٹی چیئرمین شپ کیلئے ہمارے امیدوار بیرسٹر علی ظفر ہوں گے، عمر ایوب پی ٹی آئی کے جنرل سیکریٹری کے امیدوار ہوں گے۔اس موقع پر عمران خان کے وکیل بیرسٹر سید علی ظفر نے کہا کہ ہمارے لیڈرز کے پاس عدالتی احکامات موجود تھے لیکن ملاقات کا موقع نہیں دیا گیا، اسپیکر اور دیگر عہدوں کے حوالے سے بانی پی ٹی آئی سے ملاقات ضروری ہے۔انہوں نے کہا کہ ایک اہم اطلاع ہے، بانی پی ٹی آئی کی جانب سے آج آئی ایم ایف کو خط جاری کیا جائے گا، یورپین یونین کا اپنا ایک چارٹرڈ ہے، جو یہ ہے کہ کوئی قرضہ تب ہی ملے گا جب گڈ گورننس ہو، جس ملک میں گڈ گورننس نہ ہو ترقی یافتہ ممالک اس ملک میں کام نہیں کرتے، پوری دنیا نے دیکھا کہ کیسے لوگوں کا مینڈیٹ رات کے اندھیرے میں چوری کیا گیا، ہمارے جیتے ہوئے امیدواروں کو ہرایا گیا اور ہارے ہوئے لوگوں کو جتوایا گیا۔

  • پنجاب : لاہور میں نمونیا سے مزید 2 بچے جاں بحق

    پنجاب : لاہور میں نمونیا سے مزید 2 بچے جاں بحق

    لاہور میں 24 گھنٹوں کے دوران 2 بچوں کی ہلاکتیں رپورٹ ہوئیں، پنجاب میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران نمونیا کے 304 اور لاہور میں 114 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔
    پنجاب میں رواں سال نمونیا سے 404 اموات اور لاہور میں 65 ہلاکتیں رپورٹ ہو چکی ہیں، جبکہ صوبے میں 29 ہزار 603 کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں، اسی طرح صوبائی دار الحکومت لاہور میں رواں برس 6 ہزار 438 کیسز رپورٹ ہوئے۔ماہرینِ صحت کا کہنا ہے کہ پنجاب میں نمونیا کے بڑھتے ہوئے کیسز کی بڑی وجہ رواں سال موسمِ سرما میں فضائی آلودگی کی وجہ سے پیدا ہونے والی اسموگ بھی ہے۔
    نمونیا پھیپھڑوں کے اندر انفیکشن کو کہا جاتا ہے، نمونیا کے زیادہ تر کیس وائرس کی وجہ سے ہوتے ہں اور یہ نزلہ و زکام کی علامات کے بعد ظاہر ہو سکتا ہے۔نمونیا ہلکا یا سنگین ہو سکتا ہے، عام طور پر 5 سال یا اس سے کم عمر کے بچوں میں زیادہ عام ہوتا ہے۔ ماہرینِ صحت کا کہنا ہے کہ پنجاب میں نمونیا کے بڑھتے ہوئے کیسز کی بڑی وجہ رواں سال موسمِ سرما میں فضائی آلودگی کی وجہ سے پیدا ہونے والی اسموگ بھی ہے۔

  • 8فروری کی رات پولنگ سٹیشنوں پر نہیں قوم کے مستقبل پر ڈاکا ڈالا گیا،سراج الحق

    8فروری کی رات پولنگ سٹیشنوں پر نہیں قوم کے مستقبل پر ڈاکا ڈالا گیا،سراج الحق

    امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہےکہ 2024ء کے انتخابات میں جیتنے والے ہارنے والوں سے زیادہ پریشان ہیں۔ سراج الحق کا کہنا تھا کہ جہاں عوام کے ووٹ کی قدر نہ ہو وہ ملک دنیا میں تماشا بن جاتا ہے ، 2024ء کے انتخابات میں جیتنے والے ہارنے والوں سے زیادہ پریشان ہیں، انہیں حکومت سازی میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پر رہا ہے۔امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا تھا کہ 8فروری کی رات پولنگ سٹیشنوں پر نہیں قوم کے مستقبل پر ڈاکا ڈالا گیا، قومی ایسے عناصر کو کبھی معاف نہیں کرے گی۔

    انہوں نے کہا کہ ن لیگ، پی پی اور ایم کیو ایم کی "عبرت ناک جیت "ہمیشہ یاد رکھی جائے گی، سلیکٹڈ، امپورٹڈ سے ڈیفیکٹڈ وزیراعظم کی تشکیل کا سفر جاری ہے۔امیر جماعت اسلامی کا مزید کہنا تھا کہ ووٹ چوری کرکے نوجوانوں کو مزید مایوس کیا گیا، ہم 65 فیصد آبادی کو ناامیدی کے اندھیروں سے نکالیں گے، ملک میں سویلین بالادستی قائم کرنا ہو گی عوام کے فیصلوں کا احترام کیا جائے۔

  • پنجاب سے دو نو منتخب اراکین صوبائی اسمبلی کی پی ایم ایل این میں شمولیت

    پنجاب سے دو نو منتخب اراکین صوبائی اسمبلی کی پی ایم ایل این میں شمولیت

    ترجمان مسلم لیگ ن کے مطابق پی پی 180قصور سے کامیاب احسن رضاخان اور پی پی 128جھنگ فور سے کرنل (ر) غضنفر قریشی مسلم لیگ (ن) میں شامل ہوئے
    نامزد وزیراعلی مریم نوازشریف سے احسن رضاخان اور کرنل (ر)غضنفر قریشی کی ملاقات ،مریم نواز نے ن لیگ میں شمولیت پرخیرمقدم کیا،مبارکباد پیش کی ۔آزاد ارکان کاکہنا تھاکہ حلقے کے عوام اور سپورٹرز کی مشاورت سے مسلم لیگ (ن) میں شمولیت کا فیصلہ کیا۔
    نامزدوزیراعلیٰ مریم نواز نے اس موقع پر کہا کہ آپ کی حمایت ملک کو تباہی سے ترقی کی طرف واپس لائے گی۔ انتشار ختم کرکے پاکستان کو استحکام کی طرف لیجاناچاہتے ہیں۔پنجاب کی ترقی اور عوام کو ریلیف دینے کی جامع حکمت عملی تیار کرلی ہے۔مسلم لیگ (ن) کی ترقی، تعمیر، عوام کی خوش حالی کی روایت کو نئے جذبے سے آگے بڑھائیں گے۔ن لیگ میں شمولیت اختیار کرنیوالے آزاد ارکان احسن رضاخان اور کرنل (ر)غضنفر قریشی کی مریم نوازشریف کو وزیراعلی پنجاب نامزد ہونے پر مبارک دی۔

  • ایک کمشنر نہیں بہت لوگ ہیں جو دھاندلی کے  ثبوت دے چکے ہیں، علیمہ خان

    ایک کمشنر نہیں بہت لوگ ہیں جو دھاندلی کے ثبوت دے چکے ہیں، علیمہ خان

    مدر آف آل رگنگ یہ ہے کہ پارٹی کو ختم کردیا جائے، بیٹ کا نشانہ لے لیا جائے، جلسے کی اجازت نہ دینا بھی اسی میں آتا ہے، مدر آف آل سلیکشن یہ تھا کہ کرمنلز کے کیسسز ختم کرکے بانی پی ٹی آئی پر ڈال دیئے گئے، انھیں 32 سال سزا دے دی گئی۔ا ڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان کا کہنا تھا کہ ووٹنگ ڈے پر انٹرنیٹ بند کر دیا گیا، لوگ ووٹ کے لئے ادھر ادھر بھٹکتے رہے۔عمران خان کی بہن نے کہا کہ لوگ منہ کھولنے سے ڈرتے ہیں انہیں خدشہ ہے ان کے ساتھ کچھ نہ ہو جائے، کمشنر راولپنڈی نے جو کچھ کہا ثبوت کے بغیر کچھ نہیں کہا۔

    ان کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی نے کہا کرمنل لوگوں کے سارے کیس ختم کردیے گئے، پری پول دھاندلی کی گئی۔علیمہ خان نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ الیکشن ڈے پر تاریخی دھاندلی کی گئی، 8 فروری کی رات کو مدر آف پوسٹ پول دھاندلی کی گئی۔ان کا مزید کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے کہا ہے لوگوں کو ان کا مینڈیٹ واپس کیا جائے، پاکستان کا دنیا کے سامنے تماشا بن گیا ہے