Baaghi TV

Category: پنجاب

  • مسلم لیگ ن ملک کی واحد جماعت ہے جو مشاورت کے  بڑے، وسیع اور جامع عمل سے گزری،مریم اورنگزیب

    مسلم لیگ ن ملک کی واحد جماعت ہے جو مشاورت کے بڑے، وسیع اور جامع عمل سے گزری،مریم اورنگزیب

    مسلم لیگ ن کی رہنما مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ الحمد للّٰہ ن لیگ نے ایک اور جمہوری و انتخابی سنگِ میل کامیابی سے عبور کرلیا۔اپنے ایک بیان میں مریم اورنگزیب نے کہا کہ 2 دسمبر 2023ء سے شروع پارلیمانی بورڈ کے انٹرویوز کا سلسلہ آج مکمل ہوگیا، ملک بھر سے مسلم لیگ ن کے 2300 امیدواروں کے انٹرویوز ہوئے۔


    انہوں نے بتایا کہ نواز شریف اور شہباز شریف کی زیرِ صدارت پارلیمانی بورڈ نے جمہوری مشق کو انجام دیا، 184 گھنٹے پر محیط عمل میں مرد و خواتین امیدواروں کو بڑی تسلی سے سنا گیا۔مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ انتخابی امیدواروں کی سفارشات اور تجاویز پر غور کیا گیا، مسلم لیگ ن واحد جماعت ہے جو مشاورت کے اتنے بڑے، وسیع اور جامع عمل سے گزری۔ان کا مزید کہنا ہے کہ اِن شاء اللّٰہ پارلیمانی بورڈ جلد اپنے حتمی فیصلوں کا باضابطہ اعلان کرے گا۔ مریم اورنگزیب نے کہا کہ یہ عمل تقریبا 184 گھنٹے پر محیط تھا جس میں مرد وخواتین تمام امیدواروں کو بڑی تسلی سے سنا گیا۔ مسلم لیگ (ن) ملک کی واحد جماعت ہے جو مشاورت کے اتنے بڑے، وسیع اور جامع عمل سے گزری۔ اِن شاءاللہ پارلیمانی بورڈ جلد ہی اپنے حتمی فیصلوں کا باضابطہ اعلان کرے گا.

  • لاہور  علامہ اقبال ائیر پورٹ پر منشیات سمگل کرنے کی کوشش نا کام بنا دی گئی

    لاہور علامہ اقبال ائیر پورٹ پر منشیات سمگل کرنے کی کوشش نا کام بنا دی گئی

    لاہور سے بیرون ملک کروڑوں روپے مالیت کی ہیروئن اسمگلنگ کی کوششیں ناکام بنا دی گئی۔ ایئر پورٹ سیکیورٹی فورسز کے حکام کے مطابق آکاش مسیح اور انی آکاش دوحہ جانے کے لیے علامہ اقبال ایئر پورٹ پہنچے تھے، جوڑے کے سامان کو اسکریننگ کے دوران مشکوک قرار دیا گیا۔ ائیرپورٹ سکیورٹی فورس( اے ایس ایف) حکام کا کہنا ہے کہ آکاش مسیح اور ان کی اہلیہ انی آکاش دوحا قطر جانے کیلئے علامہ اقبال ائیرپورٹ پہنچے جہاں جوڑے کے سامان کو اسکریننگ کے دوران مشکوک قرار دیا گیا۔ ترجمان اے ایس ایف کے مطابق سامان کی تفصیلی تلاشی کے دوران 2.490 کلو گرام آئس ہیروئن برآمد کی گئی، ہیروئن کو 1.250 اور 1.250 کلوگرام کے دو الگ الگ پیکٹوں میں رکھا گیا تھا جو بیگز کے خفیہ خانوں سے برآمد کیے گئے،

  • اگر میرے کاغذات مسترد ہوئے تو  سپریم کورٹ تک جاؤں گی،والدہ عثمان ڈار

    اگر میرے کاغذات مسترد ہوئے تو سپریم کورٹ تک جاؤں گی،والدہ عثمان ڈار

    ستر سال قبل خواجہ آصف کے والد نے بھی مخالف امیدوار کے کاغذات مسترد کر کے الیکشن جیتا تھا ،خواجہ آصف الیکشن سے بھاگ رہا ہے ۔ اسلئے زمین کا جھوٹا پراپیگنڈا کر رہا ہے،سیالکوٹ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ریحانہ ڈار نے کہاکہ جب میں نے کاغذات نامزدگی جمع کروانے تھے اس دن چاروں اطراف پولیس کی نفری تعینات تھی ،جن کے کاغذات چھینے گے انہیں بھی اس طرح پولیس نے گھیرے میں نہیں لیا تھا،سپریم کورٹ سوموٹو نوٹس لے ۔ میرے کاغذات نامزدگی پر خواجہ آصف کے حمایتی نے اعتراض لگایا ہے۔ جس دن کاغذات جمع کروانے جانا تھا ایک روز قبل میرے گھر پر حملہ ہوا۔ریحانہ ڈار نے مزید کہا پولیس نے میرے گھر کو گھیرا اور بیریئرز لگائے، پوچھنا چاہتی ہوں کہ کیا میں دہشت گرد تھی۔ ریحانہ ڈار نے کہاکہ اگر میرے کاغذات مسترد ہوئے تو میں سپریم کورٹ تک جاؤں گی ، 8 فروری کو خواجہ آصف کے شیر کو بلے پڑیں گے ،والدہ عثمان ڈار نے کہاکہ خواجہ آصف نے قمر جاوید باجوہ کو فون کر کے میرے بیٹے کی جیتی ہوئی نشست لی تھی،اگر خواجہ آصف کردار ادا کرتے تو یہ حالات نہ ہوتے ،خواجہ آصف میرے بیٹے کا مجرم ہے ،ان کاکہناتھا کہ انہیں معلوم تھا عمر ڈار گھر موجود نہیں پھر کیوں ریڈ کی گئی . ان کاکہناتھا کہ عثمان ڈار نے جو پریس کانفرنس کی وہ جھوٹ پر مبنی تھی ، عثمان ڈار مر جاتا لیکن جھوٹ نہ بولتا ،جس دن عثمان ڈار گھر آیا وہ زندہ لاش تھی ،عثمان ڈار کو اغوا کیا گیا کسی ادارے نے نوٹس نہیں لیا ،جب عثمان ڈار نے تحریک انصاف کا چھوڑا میں نے اس وقت عوام کے سامنے جہاد کیلئے کھڑی ہو گئی ۔

  • مسلم لیگ ق خواتین امیدواروں میں کون کون شامل

    مسلم لیگ ق خواتین امیدواروں میں کون کون شامل

    پاکستان مسلم لیگ ق کے قومی اور پنجاب اسمبلی کیلئے مخصوص نشستوں پر خواتین امیدواروں کے نام سامنے آگئے، قومی اسمبلی کیلئے جن خواتین کا نام الیکشن کمیشن کو دیا گیا ان میں فرخ خان، مہرین آدم ملک، انیلہ افتخار، سیدہ ثمرین تاج اور سیدہ فردوس پروین شامل ہیں جبکہ پنجاب اسمبلی کیلئے جو نام الیکشن کمیشن میں دیئے گئے ان میں تاشفین عباس، سلمہ سعید ،سیدہ ثمرین تاج،زریں بانو، اونازہ احسان، عزیزہ سعید ، ہما شاہانہ،یاسمین خاکوانی، زویا نعیم ، ثنا رزاق اور انیلہ افتخار شامل ہیں۔ یاد رہے کہ عائشہ گلالئی نے مسلم لیگ ق میں شمولیت کا اعلان کیا تھا تاہم مخصوص نشستوں پر پارٹی کی جانب سے ان کا نام نہیں دیا گیا۔

  • دھند کے باعث موٹر وے کئی مقامات سے بند

    دھند کے باعث موٹر وے کئی مقامات سے بند

    اسلام آباد اور پنجاب میں دھند کے باعث موٹر وے کئی مقامات سے بند کردی گئی، جبکہ جی ٹی روڈ پر بھی حد نگاہ صفر ہے۔

    باغی ٹی وی: ترجمان موٹر وے پولیس کے مطابق دھند کے باعث لاہور اسلام آباد موٹر وے ایم ٹو ٹھوکر نیاز بیگ سے کوٹ سرور تک بند کردی گئی موٹر وے ایم تھری فیض پور سے سمندری تک بند کردی گئی، لاہور سیالکوٹ موٹروے سمبڑیال تک بند کردی گئی ہے، موٹر وے ایم فور ملتان سے عبدالحکیم انٹرچینج تک بند کردی گئی،موٹروے ایم 5 شیرشاہ سے اوچ شریف تک دھند کے باعث بند ہےجبکہ ملتان سکھر موٹروے ایم 5 دھند کےباعث بند ہے ،موٹروے ایم فائیو ظاہر پیر شیر شاہ تک بند ہے۔

    موٹروے پولیس کے مطابق دھند کے باعث شہری سفر کے دوران فوگ لائٹس استعمال کریں اور غر ضروری سفر سے گریز کریں،سردی کی شدت سے دھند کا دورانیہ بڑھ گیا ہے، دھند کے موسم میں صبح 10 سے شام 6 بجے تک بہترین سفری اوقات ہیں معلومات اور مدد کے لیے ہیلپ لائن 130 سے رابطہ کریں-

    دوسری جانب محکمہ موسمیات کے مطابق آج بدھ کے روز ملک کے شمالی علاقوں میں موسم شدید سرد رہے گا جبکہ میدانی علاقوں میں شدید دھندوسموگ چھائی رہنے کا امکان ہے ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ شمالی علاقوں اور شمالی بلوچستان میں شدید سرد رہے گا پنجاب کے بیشتر علاقوں میں شدید دھندوسموگ چھائے رہے گی جبکہ خیبر پختونخوا کے میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں صبح اور رات کےاوقات میں دھند وسموگ چھائے رہنےکا امکان ہے خطہ پوٹھوہار اور کشمیر میں صبح کےاوقات میں بعض مقاما ت پر کہرا پڑنے کا امکان ہے-

  • مونس الہٰی نے چوہدری شجاعت حسین کے صاحبزادوں پر آبائی گھر پر پولیس بھیجنے کا الزام لگادیا،سالک حسین نے بھی جوابی وار کیا

    مونس الہٰی نے چوہدری شجاعت حسین کے صاحبزادوں پر آبائی گھر پر پولیس بھیجنے کا الزام لگادیا،سالک حسین نے بھی جوابی وار کیا

    چوہدری بردران کے صاحبزادے آمنے سامنے ،سابق وفاقی وزیر چوہدری مونس الہٰی نے چوہدری شجاعت حسین کے صاحبزادوں پر آبائی گھر پر پولیس بھیجنے کا الزام لگادیا۔
    مونس الہٰی نے پی ٹی آئی کی سوشل میڈیا ٹیم کے ایک فرد کی پوسٹ ری ٹوئٹ کی اور اس کے ساتھ اپنا پیغام بھی درج کیا۔مونس الہٰی نے جو پوسٹ ری ٹوئٹ کی، اس میں بتایا گیا ہے کہ پولیس نے گجرات میں ظہور پیلس پر چھاپہ مارا ہے اور پی ٹی آئی کے صدر پرویز الہٰی اور مونس الہٰی کے وکلاء، تجویز کنندہ، تائید کنندہ کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔پوسٹ میں بتایا گیا کہ گرفتار ہونے والوں میں ایڈووکیٹ عرفان بشیر کنگ بھی شامل ہیں۔ چوہدری مونس الہٰی نے اس پر اپنے پیغام میں کہا کہ چوہدری شجاعت حسین صاحب کے بیٹوں نے اپنی پھوپھیوں کو گرفتار کرنے کےلیے اپنے ہی آبائی خاندانی گھر پولیس بھیجی۔ https://twitter.com/MoonisElahi6/status/1738898238315393259
    دوسر جانب مسلم لیگ (ق) کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین کے صاحبزادے سالک حسین نے کہا ہے کہ خاندان کی عزت پی ٹی آئی کے ووٹوں کے لیے مت روندو،مونس الہٰی کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے سالک حسین نے کہا کہ کیا آپ نے میڈیا رپورٹنگ کا پیشہ بھی اختیار کیا ہے؟ اگر نہیں تو خبر کی تصدیق کرلو۔انہوں نے کہا کہ اس واقعے کے بارے میں تب معلوم ہوا جب کسی نے یہ ٹوئٹ مجھے بھیجی۔ خاندان کی عزت پی ٹی آئی کے ووٹوں کے لیے مت رولو۔سالک حسین نے مزید کہا کہ عوام حقیقت جانتی ہے۔ مائیں بہنیں سب کی سانجھی ہیں، ان کی ویڈیوز دیکھ کر دل رنجیدہ ہے۔اُن کا کہنا تھا کہ کاغذات نامزدگی جمع کروانے امیدوار کا جانا ضروری نہیں، آپ کے پاس وکلا کی فوج موجود ہے انہیں بھیج دیا ہوتا۔چوہدری سالک حسین نے یہ بھی کہا کہ برائے مہربانی گجرات میں عورت کارڈ نہ چلایا جائے، پورا پاکستان یہ تماشا دیکھ رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ چلو شکر ہے آپ نے اپنے بیان میں تسلیم کیا کہ یہ ہمارا بھی آبائی گھر ہے، وہاں ہمارے آنے پر جو کمروں کو تالے لگ جاتے ہیں انہیں بھی کھلوا دو۔چوہدری سالک حسین نے کہا کہ آپ تو خود کہتے تھے سیاست اپنی اپنی، سیاست کرو ذاتی عناد اور بےبنیاد الزامات مت لگاؤ۔اُنہوں نے کہا کہ ہم دعا گو ہے کہ اللّٰہ تعالیٰ آپ کو صبر دے اور پرویز الہٰی کی مشکلات میں کمی آئے۔

  • پی ٹی آئی کارکنان سے کاغذات نامزدگی چھیننے کے واقعات  ،صوبائی الیکشن کمشنر کا نوٹس

    پی ٹی آئی کارکنان سے کاغذات نامزدگی چھیننے کے واقعات ،صوبائی الیکشن کمشنر کا نوٹس

    پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) امیدواروں سے کاغذات نامزدگی چھیننے کے واقعات کا صوبائی الیکشن کمشنر پنجاب نے نوٹس لے لیا۔ صوبائی الیکشن کمشنر نے فوری کارروائی کےلیے چیف سیکریٹری اور انسپکٹر جنرل (آئی جی) پنجاب کو خط لکھ کر معاملے پر فوری مداخلت کرنے کی ہدایت کردی۔خط میں کہا گیا کہ پی ٹی آئی امیدواروں سے کاغذات نامزدگی چھیننے کے واقعات میڈیا میں رپورٹ ہو رہے ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق آر او دفاتر سے پی ٹی آئی امیدواروں سے کاغذات نامزدگی چھینے جا رہے ہیں۔صوبائی الیکشن کمشنر کی جانب سے کہا گیا کہ الیکشن کمیشن نے واقعات کے تدارک کےلیے متعلقہ حکام کو خطوط لکھے لیکن کوئی کارروائی نہیں کی گئی۔ ریٹرننگ افسران بھی موجودہ صورتحال پر قابو پانے میں ناکام نظر آرہے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ صوبائی الیکشن کمشنر پنجاب نے ان واقعات سے سیکریٹری الیکشن کمیشن کو بھی آگاہ کر دیا۔ واضح رہے کہ پنجاب کے مختلف جگہوں میں پی ٹی آئی کارکنان کے ساتھ نامناسب رویہ سامنے آیا تھا،

  • پی ٹی آئی کی ٹکٹ پر الیکشن لڑنے لئے تیار ہوں ،والدہ عثمان ڈار

    پی ٹی آئی کی ٹکٹ پر الیکشن لڑنے لئے تیار ہوں ،والدہ عثمان ڈار

    پاکستان تحریک انصاف کے سابق رہنما عثمان ڈار کی والدہ نے کہا ہے کہ پہلے خواجہ آصف میرے بیٹے سے ہارا اب مجھ سے ہارے گا ، سیالکوٹ خواجہ آصف کو میرے ظلم کا جواب دے گا،میرے گھر کے باہر ہزاروں کی تعداد میں پولیس کیوں آئی تھی،خواجہ آصف کو مجھ سے خوف ہے۔ اگر مجھے پی ٹی آئی سے ٹکٹ ملا تو پارٹی ٹکٹ پر الیکشن لڑوں گی۔نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے عثمان ڈار کی والدہ ریحانہ امتیاز نے کہا ہے کہ اگر پی ٹی آئی ٹکٹ دے تو پارٹی ٹکٹ پر الیکشن لڑوں گی اور ٹکٹ نہ ملا تو پھر میں آزاد الیکشن لڑوں گی ۔انہوں نے کہا ہے کہ میرے بیٹے عثمان ڈار نے مجبوری میں پی ٹی آئی چھوڑی تھی،لیکن میں سابق چیئرمین پی ٹی آئی کے ساتھ کھڑی ہوں اور بانی تحریک انصا ف کے ویژن کو لیکر آگے چلوں گی۔ خواجہ آصف کو ہار نظر آ رہی ہے اس لیے مگرمچھ کے آنسو ں رو رہا ہے ، چادر اور چاردیواری کے تقد س کو پاما ل کیا گیا ہے۔والدہ عثمان ڈار کا کہنا تھا کہ اگر خواجہ آصف مجھے اپنی بہن سمجھتے تو بھائیوں والا کردار ادا کرتے، جو میرے ساتھ ظلم ہوا ہے اسے دیکھنے اور بتانے میں بہت فرق ہے ،خواجہ آصف مجھے بہن کہہ کر قوم کو گمراہ کر رہے ہیں ۔مجھے زدوکوب کیا گیا کیونکہ میں الیکشن لڑ رہی تھی،آج خواجہ آصف کی ہار ہوگی اور قوم کی ماں کی جیت ہوگی۔

  • رانا ثناء اللہ کی گاڑی حادثے کا شکار ہوگئی،

    رانا ثناء اللہ کی گاڑی حادثے کا شکار ہوگئی،

    پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما رانا ثناء اللّٰہ کی گاڑی کو حادثہ پیش آیا ہے، حادثے کے وقت گاڑی میں ان کی فیملی بھی موجود تھی۔رانا ثناء اللّٰہ کی گاڑی کو فیصل آباد بائی پاس کے نزدیک حادثہ پیش آیا۔تاہم رانا ثناء اللہ کے اہل خانہ نے بتایا کہ سب افراد محفوظ ہیں، تین گاڑیوں کو نقصان پہنچا ہے۔ اہل خانہ کا کہنا ہے کہ رانا ثناء اللّٰہ فیملی کے ہمراہ فیصل آباد سے لاہور آ رہے تھے، گنّوں سے بھری ٹرالی گاڑی سے ٹکرائی،

  • موٹروے ایم 2 لاہور سے خانقاہ ڈوگرہ تک دھند کی وجہ سے بند،موٹر وے پولیس

    موٹروے ایم 2 لاہور سے خانقاہ ڈوگرہ تک دھند کی وجہ سے بند،موٹر وے پولیس

    ترجمان موٹروے سید عمران احمد نے بتایا کہ موٹروے ایم 3 فیض پور سے رجانہ تک دھند کی وجہ سے بند کر دی گئی، موٹر وے ایم 4 بھی عبدالحکیم سے پنڈی بھٹیاں تک دھند کی وجہ سے بند کر دی گئی۔موٹروے وے ترجمان کے مطابق موٹرویز کو عوام کی حفاظت اور محفوظ سفر یقینی بنانے کے لئے بند کیا جاتا ہے، قومی شاہرات پر دھند کا دورانیہ موسم سرد ہونے کے ساتھ بڑھ گیا ہے، روڈ یوزرز زیادہ سے زیادہ دن کے اوقات میں سفر کرنے کو ترجیح دیں، صبح 10 سے شام 6 بجے تک دھند کے موسم میں بہترین سفری اوقات ہیں۔

    سید عمران احمد نے مزید کہا کہ روڈ یوزرز آگے اور پیچھےدھند والی لائٹس کا استعمال کریں، روڈ یوزرز غیر ضروری سفر سے گریز کریں، تیز رفتاری سے پرہیز کریں اور اگلی گاڑی سے مناسب فاصلہ رکھیں، روڈ یوزرز معلومات اور مدد کے لئے ہیلپ لائن 130 سے رابطہ کریں۔