Baaghi TV

Category: پنجاب

  • سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کے گھر پر نامعلوم افراد کا حملہ

    سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کے گھر پر نامعلوم افراد کا حملہ

    سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کے گھر پر حملے کی ابتدائی رپورٹ تیارکر لی گئی

    رپورٹ کے مطابق ثاقب نثار کے گھر پر حملہ 8 بج کر 40 منٹ پر ہوا،پولیس کو حملے سے متعلق اطلاع 9 بجے کی گئی، حملہ آوروں نے گھر کے اندر دیسی ساختہ ہینڈ گرنیڈ پھینکا، حملہ آور ثاقب نثار کے گھر موٹرسائیکل پر آئےتھے،گرنیڈ حملے میں دو پولیس اہلکار زخمی ہوئے،گھر کے پورچ میں کھڑی ثاقب نثار کی ذاتی گاڑی کو بھی نقصان پہنچا، تحقیقاتی ٹیموں نے ابتدائی رپورٹ آئی جی پنجاب کو ارسال کردی،

    سابق چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کا کہنا ہے کہ گھر کے اندر کسی نے کوئی چیز پھینکی ، دھماکے سے گھر میں گاڑی تباہ ہو گئی، ہم سب گھر والے خیریت سے ہیں ،باہر کھڑے گارڈ اور ملازمین معمولی زخمی ہوئے ، پولیس تفتیش کے بعد ہی کچھ کہا جا سکتا ہے ،تفتیش سے ہی پتہ چلے گا کہ کس نے یہ دھماکہ کیا اور مقصد کیا تھا

    ایڈووکیٹ انجم حمید کا کہنا ہے کہ میں ابھی سابق چیف سے مل کر آئی ہوں،سب صدمے میں ہیں،اللہ کا شکر ہے سب محفوظ ہیں، تمام گھر کے افراد گھر میں تھے،جب دھماکہ ہوا،ان کی بہو اور پوتا ابھی گھر پر پہنچے تھے تو دھماکہ ہوا،یہ دستی بم کا دھماکہ تھا،تین افراد زخمی ہوئے،دو پولیس اہلکار اور ان کا ملازم زخمی ہوا، سابق چیف جسٹس کی گیراج میں کھڑی گاڑی کے بلکل قریب دھماکہ ہوا،پی ڈی ایم کی حکومت نے ان سے سیکورٹی واپس لے لی گئی، اس دھماکے میں ٹارگٹ سابق چیف جسٹس ہی تھے

    بم ڈسپازل اسکواڈ نے سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کی رہائشگاہ کو کلئیر قرار دےدیا،بم ڈسپازل اسکواڈ کی ٹیم معائنے کے بعد واپس روانہ ہوگئی،کرائم سین یونٹ اور فرانزک ماہرین کی ٹیمیں شواہد جمع کرنے میں مصروف ہیں،سی ٹی ڈی سمیت دیگر تفتیشی ٹیمیں کیمروں کی فوٹیجز حاصل کرنے میں مصروف ہیں،سربراہ سی ٹی ڈی وسیم سیال بھی ابتدائی معائنے کے بعد روانہ ہو گئے،

    واضح رہے کہ سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کے گھر کے گیراج میں دھماکہ، دھماکے سے گھر کے کھڑکیوں کے شیشے ٹوٹ گئے اور دو سیکیورٹی اہلکار زخمی ہو گئے،پولیس کے مطابق نامعلوم موٹر سائیکل سواروں کی جانب سے کریکر پھینکے گئے، جس کے نتیجے میں زوردار دھماکے ہوئے،پولیس نے شواہد اکھٹے کر کے تفتیش کا آغاز کر لیا ہے،لاہور پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی ،دھماکے کے وقت ثاقب نثار گھر پر موجود تھے،،دھماکہ گیراج مین ہوا ہے،ایمرجنسی کا تعین کرنے کی وجوہات جانی جا رہی ہیں. پولیس کا کہنا ہے کہ سابق چیف جسٹس کے اہل خانہ محفوظ ہیں، پولیس کانسٹیبل عامر اور کانسٹیبل خرم معمولی زخمی ہوئے،

    آئی جی پنجاب نے واقعے کی تمام پہلوؤں سے تحقیقات کرنے کا حکم دے دیا۔انسپکٹر جنرل ( آئی جی) پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کیپٹل سٹی پولیس آفیسر (سی سی پی او) لاہور سے رپورٹ طلب کرلی، آئی جی پنجاب نے دھماکے میں زخمی اہلکاروں کو علاج معالجے کی بہترین سہولتیں فراہم کرنے کی ہدایت کر دی۔ ترجمان پولیس کا کہنا ہے کہ سی سی پی او لاہور، ڈی آئی جی آپریشنز لاہور، ایس ایس پی آپریشنز سمیت سینئر پولیس افسران موقع پر موجود ہیں۔واقعہ کے نتیجہ میں کوئی شدید زخمی نہیں ہے 2 لوگوں کو موقع پہ فرسٹ ایڈ دی گی ہے.

  • مسلم لیگ ن کی قیادت کہاں سے الیکشن لڑے گی؟

    مسلم لیگ ن کی قیادت کہاں سے الیکشن لڑے گی؟

    نواز شریف لاہور اور مانسہرہ سے الیکشن لڑیں گے۔پاکستان مسلم لیگ (ن) کی قیادت نے لاہور سے کاغذات نامزدگی حاصل کرلیے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ نواز شریف، شہباز شریف، مریم نواز، حمزہ شہباز کے کاغذات نامزدگی حاصل کرلیے گئے۔ذرائع کے مطابق ن لیگ کی قیادت اپنے پرانے حلقوں سے ہی الیکشن میں حصہ لے گی۔
    مریم نواز این اے 119 کے ساتھ ساتھ اسی حلقے سے صوبائی اسمبلی کی سیٹ کےلیے الیکشن لڑیں گی۔ حمزہ شہباز این اے 118 سے الیکشن میں حصہ لیں گے۔

    نواز شریف لاہور کے این اے 130 اور مانسہرہ سے بھی الیکشن لڑیں گے جبکہ شہباز شریف لاہور کے این اے 123 اور اسکے ساتھ ساتھ صوبائی اسمبلی کی سیٹ پر بھی ایکشن لڑیں گے۔ذرائع نے بتایا کہ مریم نواز دو صوبائی حلقوں سے الیکشن میں حصہ لیں گی۔ذرائع کا کہنا تھا کہ ایاز صادق اور روحیل اصغر کی سیٹ کا فیصلہ نہیں ہوسکا۔

  • خواتین کو نمائندگی دے کر انہیں ملکی ترقی کا حصہ بنانا ہے،عظمی بخاری

    خواتین کو نمائندگی دے کر انہیں ملکی ترقی کا حصہ بنانا ہے،عظمی بخاری

    خواتین امیدواروں میں اعلیٰ تعلیم یافتہ اور اپنے شعبے میں ٹیکنوکریٹس نے حصہ لے کے یہ ثابت کیا کہ وہ کسی میدان میں مردوں سے پیچھے نہیں،۔ خواتین کو نمائندگی دے کر انہیں ملکی ترقی کا حصہ بنانا چاہتے ہیں۔ مسلم لیگ ن کی رہنما عظمیٰ بخاری نے کہا کہ آج مخصوص نشستوں پر خواتین امیدواروں کے انٹرویوز کیے گیے۔ سو سے زائد خواتین نے انٹرویوز میں حصہ لیا۔ لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عظمیٰ بخاری نے کہا کہ پارٹی قائد نواز شریف نے خود خواتین امیدواروں کے انٹرویو کیے۔
    انہوں نے کہا کہ ہماری جماعت خواتین کو ڈھال کے طور پر استعمال نہیں کرتی۔ خواتین ہر پولنگ اسٹیشن پر اپنا مرکزی کردار ادا کرتے ہوئے نظر آئیں گی۔ عظمیٰ بخاری نے کہا کہ مسلم لیگ ن جمہوری ذہن رکھنے والی جماعت ہے۔ بورڈ میں خواتین امیدواروں کے 5 گھنٹے طویل انٹرویوز ہوئے۔ عظمیٰ بخاری نے کہا جو خواتین جنرل الیکشن میں حصہ لے رہی ہیں ان کا آج کے اجلاس سے کوئی تعلق نہیں۔

  • فواد چوہدری الیکشن کس جماعت سے لڑے گے یہ سرپرائز ہے،وکیل فواد چوہدری

    فواد چوہدری الیکشن کس جماعت سے لڑے گے یہ سرپرائز ہے،وکیل فواد چوہدری

    پی ٹی آئی سابق وفاقی وزیر کے وکیل اور بھائی فیصل چودھری ایڈووکیٹ نے کہا کہ فواد چودھر ی انتخاب کس سیاسی جماعت سے لڑیں گے یہ سب کیلئے سرپرائز ہو گا۔
    فیصل چودھری ایڈووکیٹ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سابق وفاقی وزیراطلاعات و نشریات فواد چودھر ی انتخاب کس سیاسی جماعت سے لڑیں گے یہ سب کیلئے سرپرائز ہو گا۔ان کاکہنا تھا کہ فواد چودھری 2024 کا الیکشن جیل سے لڑیں گے۔ انہوں نے کہا کہ کل فواد چودھری کی اینٹی کرپشن کیس میں ضمانت ہو گئی ہے اور آج نیب نے معاملات شروع کردیے ہیں۔ عدالت سے فواد چودھری کے اوپن ٹرائل کیلئے درخواست کی ہے۔ فیصل چوہدری نے کہا کہ فواد چوہدری خود یہ فیصلہ کرے گے کہ انکو کس پارٹی سے لڑنا ہے،

  • عثمان ڈار نے سیاسی میدان میں میرے خلاف خواتین کو اتار دیا ،خواجہ آصف

    عثمان ڈار نے سیاسی میدان میں میرے خلاف خواتین کو اتار دیا ،خواجہ آصف

    مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر خواجہ آصف نے عثمان بزدار کے والدہ کے الزامات کا جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ 9 مئی کو عثمان ڈار صاحب جو کردار ادا کیا اور اس کے بعد روپوش ہوگئے تھے، اس کا ملبہ بھی مجھ پہ ڈال دیں۔تحریک انصاف کے سابق رہنما عثمان ڈار کے الزامات پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما خواجہ آصف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر کہا کہ 9 مئی کو عثمان ڈار نے جو کردار ادا کیا اور اس کے بعد روپوش ہوگئے تھے، اس کا ملبہ بھی مجھ پہ ڈال دیں۔


    خواجہ آصف نے کہا کہ عثمان ڈار روپوشی کے بعد پکڑے گئے، اور پھر انہوں نے نجی ٹی وی چینل پر پچھتاوے کا اظہار کیا، معافی مانگی، اور اپنے لیڈر پہ جو الزامات لگائے، اس کا ملبہ بھی میرے پہ ڈال دیں۔ن لیگ کے رہنما کا کہنا تھا کہ اگر عثمان ڈار خود کسی وجہ سے الیکشن نہیں لڑنا چاہتے تو اس کا بوجھ پلیز مجھ پہ نہ ڈالیں، اور درخواست ہے کہ عزت دار لوگ اپنے سیاسی ڈراموں میں والدہ جیسی عظیم ہستی کو استعمال نہیں کرتے، ماں کے احترام اور تقدس کی حفاظت کریں اسے سستی سیاست کے لئے استعمال نہ کریں۔خواجہ آصف نے مزید کہا کہ عثمان ڈار خود ٹی وی پر اینکر کامران شاہد کے ساتھ آکر پتہ نہیں کیا فرماتے رہے یہ وہ جانیں، لیکن مائیں سانجھی ہوتی ہیں، میرے لیے آج بھی وہ ماں بہن کی جگہ ہیں، یہ لازوال رشتے ہوتے ہیں قدر کریں۔

  • استحکام پاکستان کی جانب سے عثمان ڈار کے گھر پر چھاپے کی مذمت

    استحکام پاکستان کی جانب سے عثمان ڈار کے گھر پر چھاپے کی مذمت

    استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) کی ترجمان ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے عثمان ڈار کے گھر پر پولیس کے چھاپے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال ہونا قابل مذمت ہے۔ جو کہ نا قابل برداشت ہے،فردوس عاشق نے مزید کہا کہ نے مزید کہا کہ ماں کو بےتوقیر کر کے سیاسی بیانیہ بنا کر ریٹنگ لینا قابل افسوس ہے۔ترجمان آئی پی پی کا کہنا تھا کہ ماں کے کندھے پر سیاسی بندوق چلانے والے غیرت مند بیٹے اخلاقی، مذہبی، سماجی روایات پامال نہ کریں۔ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ الیکشن میں غیرت مند بیٹے سامنے آئیں۔ ماں جیسے مقدس رشتے کو پامال نہ کریں۔

  • سپریم کورٹ کے فیصلے سے الیکشن سے فرار کی تمام سازشیں دم توڑ گئی،چودھری شجاعت

    سپریم کورٹ کے فیصلے سے الیکشن سے فرار کی تمام سازشیں دم توڑ گئی،چودھری شجاعت

    صدر پاکستان مسلم لیگ (ق) چودھری شجاعت حسین نے سندھ سے پارٹی کے امیدواروں کو فائنل کرنے کیلئے منعقدہ اجلاس کی صدارت کی۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے چودھری شجاعت حسین نے کہا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے سے الیکشن سے فرار کی تمام سازشیں دم توڑ گئی ہیں، ملک کا سیاسی و معاشی مستقبل عام انتخابات سے وابستہ ہے۔مسلم لیگ (ق) کے سربراہ چودھری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ آزاد، منصفانہ اور قابل اعتماد انتخابات انتہائی ضروری ہیں جن میں تمام سیاسی جماعتوں کو حصہ لینے کے یکساں مواقع ملنے چاہئیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان مسلم لیگ (ق) انتخابات میں بھرپور حصہ لے گی اور عوام کی نمائندہ جماعت بن کر ان کی ترجمانی کرے گی، عوام کو اپنے روشن مستقبل کیلئے روایتی سیاستدانوں کے بجائے شعور کو ووٹ دینا ہوگا۔

  • آڈیالہ جیل میں بجلی منقطع

    آڈیالہ جیل میں بجلی منقطع

    ٹرانسمیشن لائن کی مینٹیننس کے سلسلے میں آئیسکو کی جانب سے راولپنڈی اڈیالہ جیل کی بجلی سپلائی معطل کردی گئی۔ بجلی کا متبادل نظام نہ ہونے سے قیدیوں کو مشکلات کا سامنا ہے جبکہ جیل کا نظام بھی متاثر ہوا ہے۔ذرائع کے مطابق جیل میں صرف 2 جنریٹر کام کر رہے ہیں جن سے کام چلانا مشکل ہوگیا ہے جبکہ جیل کے اندر اور اطراف میں موبائل انٹرنیٹ سروس دستیاب ہو گئی ہے۔
    آئیسکو مراسلے کے مطابق 132 کے وی ٹرانسمیشن لائن پر کام جاری ہے، ملحقہ علاقوں میں بجلی معطل رہے گی، ٹرانسمیشن لائنز پر کام ہونے پر 13 ملحقہ علاقوں میں سپلائی معطل ہے۔آئیسکو نے بجلی سپلائی معطلی کا مراسلہ جیل انتظامیہ کو 13 دسمبر کو جاری کیا تھا۔

  • نگران وزیر اعلی پنجاب نے گڈز ٹرانسپورٹ کو کرائے کم کرنے کی ڈیڈ لائن دے دی

    نگران وزیر اعلی پنجاب نے گڈز ٹرانسپورٹ کو کرائے کم کرنے کی ڈیڈ لائن دے دی

    وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے عام آدمی کو ریلیف دینے کےلئے ایک اور حکمت عملی پیش کردی،وزیراعلیٰ پنجاب نے انٹرسٹی ٹرانسپورٹ کےکرایوں میں کمی کا حکم دے دیا ،وزیراعلیٰ نے تمام ڈپٹی کمشنرز کو آج رات تک کرایوں میں کمی کی ڈیڈ لائن دیدی ،اب پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں بڑی کمی کیساتھ انٹرسٹی ٹرانسپورٹ کے کرائے بھی کم ہو نگے۔ سید محسن نقوی نے کہا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا فائدہ عوام کو منتقل کیا جائے،عام آدمی کوریلیف دینے کیلئے انٹرسٹی ٹرانسپورٹ کےکرائے کم کرائے جائے۔ وزیراعلی پنجاب نے آج رات تک کرائے کم نہ کرنیوالے ٹرانسپورٹرز کیخلاف بلاامتیاز کارروائی کا حکم دےدیا۔

  • پنجاب وزیر اعلی محسن نقوی کا تجاوزات کے خلاف کریک ڈاؤن کا حکم

    پنجاب وزیر اعلی محسن نقوی کا تجاوزات کے خلاف کریک ڈاؤن کا حکم

    نگران وزیر اعلی پنجاب نے لاہور میں تجاوزات کے خاتمے کے لئے آپریشن کا فیصلہ کر لیا ،پنجاب حکومت نےلاہو رمیں تجاوزات رضاکارانہ طور پر ختم کرنے کیلئے سخت کریک ڈاؤن کا فیصلہ کرتےہوئے 48 گھنٹے کی مہلت دے دی، نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی زیر صدارت خصوصی اجلاس ہوا جس میں انسداد تجاوزات سے متعلق اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔ محسن نقوی نے کہا کہ شہر میں رضا کارانہ طورپر تجاوزات ختم کرنے کیلئے 48گھنٹے کی مہلت ہے، منگل کی صبح سے باضابطہ آپریشن شروع ہوگا، انسداد تجاوزات مہم میں کوئی نرمی اور رعایت نہیں ہوگی، مہلت ختم ہونے پر لاہور میں تجاوزات کے خاتمے کیلئے آپریشن شروع ہو جائے گا۔ وزیراعلیٰ نے تجاوزات ختم نہ کرنے والوں کی گرفتاریوں کابھی حکم دیے دیا اور کہا کہ اگر اس پر عملدرآمد نہ کیا گیا تو ان کے خلاف مقدمات بھی درج ہوں گے۔