Baaghi TV

Category: پنجاب

  • ‎پنجاب بھر میں مختلف بار ایسوسی ایشنز کے سالانہ انتخابات کا عمل جاری

    ‎پنجاب بھر میں مختلف بار ایسوسی ایشنز کے سالانہ انتخابات کا عمل جاری

    ‎پنجاب بھر میں مختلف بار ایسوسی ایشنز کے سالانہ انتخابات کا عمل جاری ہے، جہاں وکلاء اپنے نمائندے منتخب کرنے کے لیے حقِ رائے دہی استعمال کر رہے ہیں۔ بیشتر اضلاع میں پولنگ شام 5 بجے تک جاری رہے گی جبکہ کئی مقامات پر کانٹے دار مقابلوں کی توقع کی جا رہی ہے۔
    لاہور بار ایسوسی ایشن
لاہور بار کے سالانہ انتخابات میں پولنگ کا آغاز ہو چکا ہے۔ بار کی مجموعی طور پر 8 نشستوں پر 27 امیدوار میدان میں ہیں۔ صدر کی نشست پر ادیب اسلم بھنڈر، شاہد جمال بٹ اور عرفان حیات باجوہ کے درمیان مقابلہ ہو رہا ہے۔ انتخابات میں 15 ہزار 851 رجسٹرڈ ووٹرز اپنا ووٹ کاسٹ کریں گے۔
نائب صدر کی مرکزی نشست پر 5 امیدوار مدمقابل ہیں، جبکہ نائب صدر ماڈل ٹاؤن کی نشست پر 3 امیدواروں میں مقابلہ ہے۔ نائب صدر کینٹ کی سیٹ پر زاہد محمود گل اور عمران اولکھ آمنے سامنے ہیں۔ سیکرٹری کی نشست پر 4 امیدواروں کے درمیان سخت مقابلہ متوقع ہے۔
جوائنٹ سیکرٹری کے عہدے کے لیے اسد عباس، ثمینہ بسرہ اور سلمان رحیم کھوکھر میدان میں ہیں۔ فنانس سیکرٹری کی نشست پر زہیب خان اور یاسر نزیر پڈھیار کے درمیان مقابلہ ہے جبکہ لائبریری سیکرٹری کے لیے ارشد چدھڑ سمیت 5 امیدوار حصہ لے رہے ہیں۔
    ‎شیخوپورہ بار ایسوسی ایشن
ڈسٹرکٹ بار شیخوپورہ کے انتخابات الیکشن بورڈ کی ازسرنو تشکیل کے باعث مؤخر کر دیے گئے ہیں۔ ایک ہی دن میں کاغذات کی جانچ پڑتال اور دیگر امور کو ناممکن قرار دیا گیا۔ الیکشن بورڈ کی تبدیلی کے بعد سابق فیصلے کالعدم قرار دے دیے گئے ہیں۔ انتخابات اب 17 جنوری کو ہوں گے۔ بیلٹ پیپرز پر دستخط اور کاغذات کی جانچ کے لیے پولنگ ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔
    ‎گوجرہ بار ایسوسی ایشن
گوجرہ بار کے سالانہ انتخابات میں ووٹنگ جاری ہے، جہاں 397 وکلاء حقِ رائے دہی استعمال کریں گے۔ اتحاد گروپ اور جی ڈی اے گروپ کے درمیان سخت مقابلے کی توقع ہے۔ اتحاد گروپ کے اعجاز اختر کہوجہ صدر جبکہ میاں عثمان محمود جنرل سیکرٹری کے امیدوار ہیں۔ جی ڈی اے گروپ کی جانب سے میاں راغب شہزاد صدر اور ایاز افضل بسرا جنرل سیکرٹری کے امیدوار ہیں۔
    ‎گوجرانوالہ بار ایسوسی ایشن
ڈسٹرکٹ بار گوجرانوالہ کے سالانہ انتخابات میں ووٹنگ کا عمل جاری ہے۔ 3460 وکلاء بائیو میٹرک طریقہ کار کے ذریعے ووٹ ڈال رہے ہیں۔ صدر کی نشست پر دو امیدواروں کے درمیان کانٹے دار مقابلہ متوقع ہے جبکہ جنرل سیکرٹری کی نشست پر تین امیدوار میدان میں ہیں۔ دیگر 6 نشستوں پر 12 امیدوار حصہ لے رہے ہیں۔
    ‎راولپنڈی بار ایسوسی ایشن
ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن راولپنڈی کے سال 2026-27 کے انتخابات کے لیے پولنگ شروع ہو چکی ہے۔ لائبریری سیکرٹری چوہدری کاشف متین اور آڈیٹر محمد نزاکت بلامقابلہ منتخب ہو چکے ہیں۔
صدارت کے عہدے پر اسد محمود راجہ، سردار بلال قیوم خان اور طارق محمود ساجد اعوان کے درمیان مقابلہ ہے۔ نائب صدر کی نشست پر شازیہ یاسین ہاشمی شانزے اور محمد عمران کے درمیان ون ٹو ون مقابلہ ہو رہا ہے۔
سیکرٹری کی نشست پر پانچ امیدوار مدمقابل ہیں جبکہ جوائنٹ سیکرٹری کی نشست پر احسن سلیم منج اور شیخ صدام طارق کے درمیان مقابلہ ہے۔ فنانس سیکرٹری کے لیے تین امیدوار میدان میں ہیں۔ انتخابات 20 رکنی الیکشن بورڈ کی نگرانی میں ہو رہے ہیں اور ووٹرز کے لیے پنجاب بار کونسل کا اصل کارڈ لازم قرار دیا گیا ہے۔
    ‎ملتان بار ایسوسی ایشن
ملتان بار میں 7 نشستوں پر 18 امیدوار حصہ لے رہے ہیں۔ صدر کی نشست پر سیدہ بشریٰ نقوی اور چوہدری محمد افضل جٹ آمنے سامنے ہیں۔ جنرل سیکرٹری کے عہدے پر ملک سعادت حسین اور چوہدری محمد افضل شاہد سندھو کے درمیان مقابلہ ہے۔
نائب صدر کی نشست پر چار امیدوار جبکہ جوائنٹ سیکرٹری کے لیے دو خواتین امیدوار میدان میں ہیں۔ فنانس سیکرٹری کی نشست پر دو امیدوار مدمقابل ہیں۔ مجلس عاملہ کی 10 نشستوں پر امیدوار بلامقابلہ منتخب ہو چکے ہیں۔
    ‎بہاولنگر بار ایسوسی ایشن
بہاولنگر ڈسٹرکٹ بار کے انتخابات میں پولنگ صبح 9 بجے شروع ہوئی جو شام 5 بجے تک جاری رہے گی۔ 673 ووٹرز حقِ رائے دہی استعمال کریں گے۔ نائب صدر سمیت دیگر تمام عہدوں پر امیدوار بلامقابلہ کامیاب ہو چکے ہیں۔ الیکشن بورڈ کے مطابق انتخابی عمل پُرامن ہے۔
    ‎قصور، ننکانہ صاحب اور اٹک بار ایسوسی ایشنز
قصور بار کے انتخابات میں ووٹنگ جاری ہے اور سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔ اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان اور وفاقی وزیر ملک رشید احمد خان کے ووٹ کاسٹ کرنے کا بھی امکان ہے۔
ننکانہ صاحب بار میں 897 وکلاء ووٹنگ میں حصہ لے رہے ہیں جبکہ اٹک بار ایسوسی ایشن میں 570 وکلاء اپنا حقِ رائے دہی استعمال کریں گے۔ دونوں اضلاع میں سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے گئے ہیں۔

  • پنجاب: ہر ضلعی اسپتال میں جدید کارڈیک کیتھ لیب کا آغاز

    پنجاب: ہر ضلعی اسپتال میں جدید کارڈیک کیتھ لیب کا آغاز

    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے پنجاب کے ہر ضلع میں کارڈیک کیتھ لیب پروجیکٹ کے آغاز کا اعلان کیا ہے-

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے کہا کہ جھنگ، میانوالی اور روہڑی میں کیتھ لیب جلد فعال کر دی جائیں گی فیز ٹو کے تحت بھکر، چکوال، حافظ آباد، خانیوال، منڈی بہاؤالدین، راجن پور اور ٹوبہ ٹیک سنگھ میں بھی کیتھ لیبیں فنکشنل ہوں گی، کیتھ لیب میں انجیوگرافی، انجیوپلاسٹک اور پرائمری پی سی آئی کی سہولت دستیاب ہوگی، جس سے ہارٹ ایمرجنسی کی صورت میں 60 سے 90 منٹ کے اندر مریض کی جان بچائی جا سکے گی۔

    وزیراعلیٰ نے کہا کہ مریضوں کو دور دراز کے بڑے شہروں کا رخ کرنے کی ضرورت نہیں ہوگی،ضلعی کارڈیالوجی سینٹرز میں انٹروینشنل کارڈیالوجسٹ اور تر بیت یافتہ عملہ تعینات کرنے کے اقدامات بھی شروع کیے جا رہے ہیں، جبکہ ڈاکٹرز کے لیے سپیشل پے پیکیج بھی متعارف کروایا جائے گا-

    پنجاب: بیرونِ ملک روزگار کے خواہشمند نوجوانوں کے لیے پرواز کارڈ پروگرام متعارف

    وزیراعلیٰ کا کہنا ہے کہ ہر ضلع میں قائم جدید ترین کیتھ لیب عالمی ایس او پیز کے مطابق امراض قلب کا بہترین علاج فراہم کرے گی، ہسپتالوں میں رش کم ہوگا اور ہیلتھ کیئر سسٹم میں نمایاں بہتری آئے گی مریم نوازشریف نے وعدہ کیا کہ پنجاب کے ہر شہری کو معیاری اور جدید علاج کی سہولت ان کے دہلیز پر فراہم کی جائے گی۔

    طارق رحمان بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی کے نئے چئیرمین مقرر

  • پی ایس ایل کی 8ویں ٹیم ‘سیالکوٹ’ خریدنے والے حمزہ مجید کون ہیں؟

    پی ایس ایل کی 8ویں ٹیم ‘سیالکوٹ’ خریدنے والے حمزہ مجید کون ہیں؟

    حمزہ مجید چوہدری او زی گروپ کے چیئرمین ہیں جو آج پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی 8ویں فرنچائز کی کامیاب بولی کے بعد ‘سیالکوٹ’ ٹیم کےمالک بن گئے ہیں۔

    حمزہ مجید چوہدری کی کمپنی او زی ڈیولپرز نے ایچ بی ایل پی ایس ایل کی بولی کے عمل میں 185 کروڑ روپے کی کامیاب بولی دے کر سیالکوٹ کے نام سے ٹیم حاصل کرلی،حمزہ مجید چوہدری ایک اوورسیز پاکستانی ہیں جن کی پیدائش کویت میں ہوئی تھی جہاں ان کا خاندان مقیم تھا تاہم بعد میں وہ تعلیم کے لیے آسٹریلیا چلے گئے اور 2008 میں ایک کمرے سے اپنے کاروبار کا آغاز کیا اوزی گروپ کا آغاز انہوں نے 2019 میں کیا جو زیادہ تر ریئل اسٹیٹ اور تعمیرات کے شعبے میں کام کرتا ہےحمزہ مجید کے مطابق وہ 2020 میں پاکستان منتقل ہوئے پاکستان میں گزشتہ 5 سالوں میں ریئل اسٹیٹ کے شعبے میں تنزلی دیکھنے میں آئی ہے اور لوگوں کا اس شعبے سے اعتماد اٹھ گیا ہے-

    حمزہ مجید چوہدری کی قیادت میں او زی گروپ مختلف شعبوں میں اپنی موجودگی قائم کرچکا ہے گروپ سے وابستہ برانڈز، جن میں وائز مارکیٹ بھی شامل ہے، کاروباری دنیا میں نمایاں مقام رکھتے ہیں حمزہ مجید کا گروپ لاہور کی بلند ترین عمارت بھی تعمیر کر رہا ہے جس پر کام جاری ہے۔

    گلین میکس ویل کا آئی پی ایل نہ کھیلنے کا اعلان

    پاکستان میں سرمایہ کاری کے ساتھ ساتھ حمزہ مجید چوہدری بین الاقوامی کرکٹ سرگرمیوں میں بھی شامل رہے ہیں ان کی جانب سے برطانیہ میں منعقد ہونے والی ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز کی اسپانسرشپ بھی کی جاچکی ہے، تاہم پی ایس ایل ٹیم کو خرید کر انہوں نے اس کھیل میں بڑی سرمایہ کاری کا فیصلہ کیا ہے،انہوں نے مقامی صلاحیت کو فروغ دینے کے لیے آسٹریلیا کی ڈویژنل کرکٹ کو پاکستان میں متعارف کرنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔

    او زی ڈیولپرز کی کامیابی کے ساتھ ہی سیالکوٹ نے ملک کی سب سے بڑی ٹی20 لیگ میں باضابطہ طور پر قدم رکھ لیا ہے یہ فرنچائز شہر کی نمائندگی کرے گی جو عالمی سطح پر کرکٹ اور اسپورٹس سامان سازی کے حوالے سے اپنی منفرد شناخت رکھتا ہے۔

    معروف بھارتی اداکار کی مودی حکومت پر شدید تنقید

  • پنجاب کا پہلا اعزازیہ کارڈ برائے امام مسجد لانچ کردیا گیا

    پنجاب کا پہلا اعزازیہ کارڈ برائے امام مسجد لانچ کردیا گیا

    وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے پنجاب کا پہلا اعزازیہ کارڈ برائے امام مسجد لانچ کر دیا ہے-

    آئمہ کرام کے اعزاز میں وزیراعلیٰ ہاؤس کے لان میں پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں مختلف اضلاع سے تعلق رکھنے والے آئمہ کرام نے شرکت کی،تقریب کے دوران وزیراعلیٰ پنجاب اعزازیہ کارڈ پراجیکٹ کے حوالے سے خصوصی ڈاکومنٹری بھی پیش کی گئی –

    وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے آئمہ کرام کو سٹیج پر بلا کر اعزازیہ کارڈ تقسیم کیے، اٹک سے رفیق مغل، فیصل آباد سے رضوان کوثر، ملتان سے نادر رضا جعفری، لاہور سے عبدالوحید، بھکر سے غلام مصطفی، پاکپتن سے اویس منظور، مظفر گڑھ سے سید محمد عون اور ڈی جی خان سے عطاالرحمن کو اعزازیہ کارڈ پیش کیے گئے۔

    ٹریفک قوانین اور منشیات پر زیرو ٹالرنس، آر پی او شیخوپورہ

    punjab

    پنجاب میں پہلی بار 66 ہزار سے زائد امام مسجد صاحبان کو ماہانہ اعزازیہ دیا جائے گا، رجسٹرڈ آئمہ کرام کو ماہانہ 25 ہزار روپے اعزازیہ فراہم کیا جائے گا، جبکہ اس منصوبے پر مجموعی طور پر 20 ارب روپے خرچ کیے جائیں گےشفافیت کو یقینی بنانے کے لیے آئمہ کرام کو براہ راست ڈیجیٹل ادائیگی کی جائے گی، جس کے تحت اعزازیہ کارڈ کے ذریعے اے ٹی ایم سے رقم وصول کی جا سکے گی فروری سے وزیراعلیٰ پنجاب اعزازیہ کارڈ کے ذریعے مستقل بنیادوں پر ادا ئیگیاں شروع کر دی جائیں گی۔

    صوبائی وزیر خواجہ سلمان رفیق نے وزیراعلیٰ اعزازیہ کارڈ برائے امام مسجد پراجیکٹ کے اغراض و مقاصد سے آگاہ کیا وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے آئمہ کرام کی آمد کو حکومت پنجاب کے لیے اعزاز قرار دیتے ہوئے کہا کہ آئمہ کرام معاشرے میں دینی اور اخلاقی رہنمائی میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں اور حکومت ان کی خدمات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔

    فیلڈ مارشل سے بنگلہ دیش کے ایئرچیف کی ملاقات

    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے علما کرام میں اعزازیہ کارڈ تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مذہبی منافرت اور فرقہ واریت کو روکنا تمام علماء کرام کی ذمہ داری ہےکئی لوگوں نے مذہب کے نام پر فتنے کو فروغ دیا، جس سے معاشرے میں انتشار پیدا ہوا اور رینجرز و پولیس کے جوان شہید ہوئے۔

    مریم نوازنے بتایا کہ پورے پنجاب میں 80 ہزارمساجد ہیں اور 70 ہزارمساجد کے امام صاحبان کی درخواستیں موصول ہوئی ہیں، جنہیں ماہانہ 25 ہزار روپے اعزازیہ دیا جائے گا یہ رقم چھوٹی سی ہے لیکن آئمہ کرام کی زندگی میں آسانی پیدا کرےگی اوراعزازیہ کی ادائیگی کیلئے آسان اورشفاف نظام ترتیب دیا گیا ہے، فروری کے آخرسے ہر امام مسجد کا اکاؤنٹ پنجاب بینک میں کھولا جائے گا تاکہ حکومت اورآئمہ کرام کے درمیان رابطہ مضبوط ہو۔

    انہوں نے واضح کیا کہ فتنے کی سرکوبی صرف حکومت کا کام نہیں، بلکہ آئمہ کرام کی معاونت بھی ضروری ہے، ستھرا پنجاب کی گاڑیاں اور عوامی املاک جلائی گئی، گزرگاہیں بند کی گئیں، اور کچھ افراد اس کو مذہب کے نام پر درست قرار دیتے ہیں، جو معاشرے کے لیے خطرناک ہے وزیراعلیٰ نے آئمہ کرام سے کہا کہ وہ حکومت کی آواز عوام تک پہنچائیں اور ملک میں اتحاد و امن قائم رکھیں، یاست مظلوم کا انصاف یقینی بنائے گی اور عوام کی جان و مال کی حفاظت ہر صورت ہوگی۔

    ساتھ ہی مریم نواز نے ٹریفک قوانین پر عمل کی اہمیت پر بھی زور دیا اور کہا کہ یہ سب کی ذمہ داری ہے تاکہ حادثات سے بچا جا سکے اور معاشرہ محفوظ رہے۔

  • مختلف شہروں میں آٹے کی قیمتوں میں اضافہ،ملک میں دوبارہ گندم کا بحران

    مختلف شہروں میں آٹے کی قیمتوں میں اضافہ،ملک میں دوبارہ گندم کا بحران

    
ملک کے مختلف شہروں میں آٹے کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جس سے عوام کی مشکلات میں مزید اضافہ ہو گیا ہے۔ حیدرآباد میں آٹے کی قیمت میں 10 سے 20 روپے فی کلو تک اضافہ ہوا ہے، جہاں 20 کلو آٹے کا تھیلا 2400 روپے سے بڑھ کر 2600 روپے تک جا پہنچا ہے۔
    ‎چکی مالکان کے مطابق 100 کلو گندم کی بوری کی قیمت میں 1300 سے 1500 روپے تک اضافہ ہوا ہے۔ ادھر پشاور میں بھی ایک ہفتے کے دوران 20 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت میں 200 روپے تک اضافہ ہو چکا ہے۔
    ‎فلار ملز ایسوسی ایشن کے ذرائع کا کہنا ہے کہ سرکاری گندم کے اجرا میں تاخیر کے باعث پنجاب میں آٹے کی قلت برقرار ہے، جبکہ جنوبی اور وسطی پنجاب میں صورتحال مزید سنگین ہوتی جا رہی ہے۔ 10 کلو آٹے کے تھیلے کی دستیابی بھی متاثر ہے اور مہنگی گندم کے باعث کئی فلار ملز نے پسائی روک دی ہے۔
    ‎فلار ملز ایسوسی ایشن کے گروپ لیڈر عاصم رضا کے مطابق 4600 روپے فی من گندم خرید کر سستا آٹا فروخت کرنا ممکن نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ محکمہ جتنی گندم فراہم کر رہا ہے، اتنا ہی آٹا مارکیٹ میں بھیجا جا رہا ہے۔ گندم کی قلت اور قیمتوں میں اضافے کے باعث آٹا مزید مہنگا ہونے کا خدشہ ہے، جبکہ گزشتہ سال کے مقابلے میں اس سال گندم کا اجرا نمایاں طور پر کم رہا ہے۔
    ‎دوسری جانب محکمہ خوراک کے ترجمان نے آٹے کی قلت کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ صوبے میں 8 لاکھ میٹرک ٹن گندم موجود ہے اور پنجاب بھر میں آٹے کا ایک ہی سرکاری ریٹ مقرر ہے۔ ترجمان کے مطابق 10 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت 905 روپے اور 20 کلو تھیلے کی قیمت 1810 روپے ہے، اور حکومت آٹے کی قیمت میں اضافے کی اجازت نہیں دے گی۔

  • 
اوہائیو میں امریکی نائب صدر جے ڈی وینس کی رہائش گاہ پر حملہ، ایک شخص گرفتار

    
اوہائیو میں امریکی نائب صدر جے ڈی وینس کی رہائش گاہ پر حملہ، ایک شخص گرفتار

    
امریکا کی ریاست اوہائیو میں امریکی نائب صدر جے ڈی وینس کے گھر پر حملے کا واقعہ پیش آیا ہے، جس کے بعد پولیس نے ایک مشتبہ شخص کو گرفتار کر لیا ہے۔
    ‎امریکی میڈیا کے مطابق واقعے کے وقت جے ڈی وینس اور ان کے اہلِ خانہ گھر پر موجود نہیں تھے۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔
    ‎پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ملزم گھر میں داخل ہونے میں کامیاب نہیں ہو سکا، تاہم اس نے ایک کھڑکی کو نقصان پہنچایا۔ حملے کے دوران سیکریٹ سروس کی ایک گاڑی کو بھی نقصان پہنچنے کی اطلاعات ہیں۔
    ‎امریکی میڈیا کے مطابق نائب صدر جے ڈی وینس کو چوبیس گھنٹے سیکریٹ سروس کی سکیورٹی حاصل ہوتی ہے، تاہم ان کی نجی رہائش گاہ پر سکیورٹی کی نوعیت ان کے سفری شیڈول کے مطابق کم یا زیادہ کی جاتی رہتی ہے۔

  • شدید دھند کے باعث  موٹروے کے مختلف حصے بند

    شدید دھند کے باعث موٹروے کے مختلف حصے بند

    وسطی پنجاب میں شدید دھند کے باعث موٹرویز پر حدِ نگاہ انتہائی کم ہو گئی، جس کے پیش نظر موٹروے پولیس نے حفاظتی اقدامات کے تحت مختلف موٹروے سیکشنز بند کر دیئے ہیں۔

    ترجمان موٹروے پولیس سنٹرل ریجن کے مطابق موٹروے ایم 4 پنڈی بھٹیاں سے ملتان تک بڑی گاڑیوں کے لیے دھند کی وجہ سے بند کر دی گئی ہے، جبکہ موٹروے ایم 4 فیصل آباد سے عبدالحکیم تک اور موٹروے ایم 3 سمندری سے رجانہ تک ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند کر دی گئی ہے موٹرویز کی بند ش کا مقصد عوام کی جان و مال کا تحفظ ہے کیونکہ دھند میں لین کی خلاف ورزی اور تیز رفتاری خطرناک حادثات کا باعث بن سکتی ہے۔

    شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ غیر ضروری سفر سے اجتناب کریں اور اگر سفر ناگزیر ہو تو دن کے اوقات میں سفر کو ترجیح دیں دھند میں محفوظ سفری اوقات صبح 10 بجے سے شام 6 بجے تک ہیں،موٹروے پولیس نے ڈرائیور حضرات کو فوگ لائٹس کے لازمی استعمال، لین ڈسپلن پر سختی سے عمل کرنے، آگے والی گاڑی سے محفوظ فاصلہ رکھنے اور تیز رفتاری سے گریز کی ہدایت کی ہے۔

    بلوچستان میں دفعہ 144 نافذ

    ترجمان سید عمران احمد کا کہنا ہے کہ کسی بھی قسم کی رہنمائی یا مدد کیلئے شہری موٹروے پولیس کی ہیلپ لائن 130 پر رابطہ کر سکتے ہیں، موسم بہتر ہوتے ہی موٹرویز کو مرحلہ وار ٹریفک کے لیے بحال کر دیا جائے گا۔

    اداکار آغا شیراز کو دل کا دورہ، اسپتال میں زیر علاج

  • میاں نواز شریف نے سیاست میں عوامی خدمت، ترقی اور فلاح کا کلچر متعارف کرایا،رانا ثنا اللہ

    میاں نواز شریف نے سیاست میں عوامی خدمت، ترقی اور فلاح کا کلچر متعارف کرایا،رانا ثنا اللہ

    پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینیئر رہنما، وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ ،میاں نواز شریف نے سیاست میں عوامی خدمت، ترقی اور فلاح کا کلچر متعارف کرایا-

    فیصل آباد میں عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ نے کہاکہ مسلم لیگ ن کا بنیادی منشور خدمت کی سیاست ہے، جس کی بنیاد میاں نواز شریف نے 40 سال قبل رکھی تھی،میاں نواز شریف نے سیاست میں عوامی خدمت، ترقی اور فلاح کا کلچر متعارف کرایا، اور فیصل آباد میں چلڈرن اسپتال، یونیورسٹیز اور دیگر ترقیاتی منصوبے اس کا عملی نمونہ ہیں۔

    رانا ثنا اللہ نے کہا کہ اگرچہ الیکشن میں شکست کا سامنا ہوا، مگر پارٹی نے عوام کی خدمت کا عمل جاری رکھا، کیونکہ مسلم لیگ (ن) کا مقصد اقتدار حاصل کرنا نہیں، بلکہ بلا تفریق عوام کے مسائل کا حل کرنا ہے مخالفین نے سوشل میڈیا کے ذریعے نفرت، گالی گلوچ اور جھوٹے مقدمات کا سہارا لے کر سیاسی انتقام کا کلچر پیدا کیا، جس کا اثر بچوں پر بھی پڑا اور وہ مخالفین کے خلاف نعرے لگانے لگے۔

    وینزویلا کسی کی کالونی نہیں بنے گا،نائب صدر کا سخت ردعمل

    رانا ثنا اللہ نے اپنی مثال دیتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے خود ایک جھوٹے مقدمے کا سامنا کیا جس میں انہیں سزائے موت کی دھمکی دی گئی، لیکن انہوں نے صبر اور قانون کی حکمرانی پر یقین رکھتے ہوئے 6 سے 7 ماہ جیل میں گزارے اور ان مشکلات کا سامنا کیا مکافاتِ عمل ایک حقیقت ہے اور جو لوگ غلط کام کرتے ہیں انہیں اس کا انجام بھگتنا پڑتا ہے، لہٰذا سزا پانے والے افراد کو مظلوم بننے کے بجائے اپنی غلطیوں پر معافی مانگنی چاہیے، مسلم لیگ (ن) مخالفین کے خلاف جھوٹے کیسز بنانے کا کوئی ایجنڈا نہیں رکھتی اور پارٹی میں ہر فرد کی بات یکساں اہمیت رکھتی ہے، چاہے وہ ساتھی ہو، ووٹر ہو یا مخالف۔

    شاہد آفریدی کی بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کا ٹیم بھارت نہ بھیجنے کے اعلان کی حمایت

    رانا ثنا اللہ نے ملک میں پھیلائے جانے والے منفی پراپیگنڈے کو بے بنیاد قرار دیا اور میڈیا سے درخواست کی کہ وہ اس کی تشہیر نہ کرےملک معاشی بحران اور ڈیفالٹ کے خطرے سے نکلنے کی راہ پر ہے اور آئندہ بجٹ میں عوام کو ریلیف دینے کے لیے اقدامات پہلے ہی شروع کر دیے گئے ہیں، محاذ آرائی مسلم لیگ (ن) کا راستہ نہیں، بلکہ وہ بات چیت اور قانون کے دائرے میں رہ کر عوامی مسائل حل کرنے پر یقین رکھتے ہیں، اور تشدد یا ہڑتال کی سیاست ناکام ہو گی۔

    یتیم اور بے سہارا بچیاں وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی کی خصوصی مہمان بن گئیں

    رانا ثنا اللہ نے اس بات پر زور دیا کہ پاکستان ایک اسلامی ریاست ہے، اور ریاست کے خلاف کسی بھی قسم کی مخالفت برداشت نہیں کی جائے گی،اس لیے ہر شہری اور سیاسی جماعت کو ذمہ داری کا مظاہرہ کرنا ہوگاعوام کی خدمت مسلم لیگ (ن) کی اولین ترجیح ہے، اور کسی کے ساتھ ووٹ نہ دینے پر انتقامی کارروائی نہیں کی جائے گی، بلکہ خدمت کا معیار اس قدر بلند ہونا چاہیے کہ عوام خود کارکردگی دیکھ کر ووٹ دیں۔

  • جنرل (ر) فیض حمید کے وکیل میاں علی اشفاق کا لائسنس معطل

    جنرل (ر) فیض حمید کے وکیل میاں علی اشفاق کا لائسنس معطل

    لاہور: پنجاب بار کونسل نے جنرل فیض حمید کے وکیل میاں علی اشفاق ایڈووکیٹ کا لائسنس معطل کر دیا۔

    پنجاب بارکونسل کی ایگزیکٹو کمیٹی نے میاں علی اشفاق ایڈووکیٹ کے لائسنس کی مستقل منسوخی کے لیے کیس ڈسپلنری کمیٹی کو بھجوا دیا ہےاعلامیے میں کہا گیا کہ سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو کی بنیاد پر پنجاب بار کونسل نے کارروائی کی اور عدالتی ہڑتال کے دوران کراچی سٹی کورٹ میں پیشی پر پیشہ ورانہ ضابطے کی خلاف ورزی قرار کا مرتکب قرار دیا گیا۔

    پنجاب بار کونسل نے کہا کہ ہڑتال کے باعث عدالتی کارروائی پر مکمل پابندی کے باوجود پیشی کی گئی اور نجی گارڈز کے ہمراہ عدالت میں پیش ہونا بھی خلاف ضابطہ ہے جبکہ میاں علی اشفاق ایڈووکیٹ پر وکلا برادری کے خلاف بیانات دینے پر سخت اعتراض، اتحاد اور وقار کو نقصان پہنچانے کا الزام عائد کیا گیا اور پنجاب بار کونسل کے مطابق یہ عمل پروفیشنل مس کنڈکٹ کے زمرے میں آتا ہے۔

    سعودی عرب :گیسکو نےگھریلواستعمال کیلئے ایل پی جی کی قیمتیں یکساں کردی

    پنجاب بارکونسل نے بتایا کہ میاں علی اشفاق کے عمل کو پاکستان لیگل پریکٹیشنرز اینڈ بار کونسلز رولز 1976 کی دفعات 134 اور 175-A کی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے ایگزیکٹو کمیٹی نے متفقہ طور پر لائسنس فوری طور پر معطل کرنے کا فیصلہ کیا-

    واضح رہے کہ میاں علی اشفاق سابق ڈی جی آئی ایس آئی جنرل فیض حمید کے وکیل بھی ہیں اور دو روز قبل سٹی کورٹ کراچی میں مشہور ٹک ٹاکر رجب بٹ کے خلاف دائر کیس میں پیش ہوئے تھے اور اس دوران وکلا کی جانب سے رجب بٹ پر تشدد بھی کیا گیا تھا۔

    آزاد کشمیر: ہیلتھ کارڈ کے اجرا کے حوالے سے اہم پیشرفت

  • وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر  شاندار آتشبازی کا مظاہرہ کیا جائے گا،ذیشان ملک

    وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر شاندار آتشبازی کا مظاہرہ کیا جائے گا،ذیشان ملک

    مشیر وزیراعلیٰ پنجاب ذیشان ملک کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب کی قیادت میں سال 2026 عوامی منصوبوں کا سال ہوگا-

    مشیر وزیراعلیٰ پنجاب ذیشان ملک نے بتایا کہ رائیونڈ میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر نئے سال کے موقع پر لبرٹی چوک پر رات بارہ بجے شاندار آتشبازی کا مظاہرہ کیا جائے گا،یہ پروگرام شہریوں میں خوشی اورجوش وخروش پیدا کرنے کے لئے منعقد کیا جا رہا ہے، وزیراعلیٰ پنجاب کی قیادت میں سال 2026 عوامی منصوبوں کا سال ہوگا اورحکومتِ پنجاب عوامی فلاح و بہبود کواپنی اولین ترجیح کے طورپرجاری رکھے گی۔

    انہوں نے بتایا کہ شہریوں کے لیے بنیادی سہولیات، ترقیاتی منصوبے اور شہرکی خوبصورتی برقراررکھنے کے اقدامات پرخصوصی توجہ دی جائے گی،مشیر وزیراعلیٰ نے اہلِ وطن کو نئے سال کی خوشیاں مبارک پیش کیں اورکہا کہ نئے سال میں بھی حکومت ہر شعبے میں عوامی خدمت اور ترقی کے منصوبوں کو تیزرفتاری سے مکمل کرے گی۔

    انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ اس جشن اور ترقیاتی اقدامات سے بھرپور استفادہ کریں اور نئے سال میں بھی حکومت کے اقدا مات میں تعاون کریں۔