رانا ثناء اللہ خان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ملک کو تباہ کرنے میں لعن طعن کے کلچر کا بڑا ہاتھ ہے، جبکہ یہ فرعونیت کا عنصر ہے ، انہوں نے چیئرمین پیپلزپارٹی کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری ایک بڑی سیاسی جماعت کے سربراہ ہیں انکو بڑی بردباری کا مظاہر کرنا چاہیےانہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو ہماری تعریفیں کر کے ہمارا مخالف ووٹ نہیں لے سکتے، ہم پی پی چیئرمین کو اُن کی زبان میں جواب نہیں دیں گے۔
لاہور میں میڈیا سے گفتگو میں رانا ثناء اللّٰہ نے کہا کہ بہت سے دوست مسلم لیگ ن کا حصہ بنیں گے، ہمیں یقین ہے کہ ایک بار پھر ملک کو اس بحران سے نکالیں گے۔
مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اور سابق وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللّٰہ نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری کو اُن کی زبان میں جواب نہیں دیں گے۔ ن لیگی رہنما نے مزید کہا کہ لا محالہ بلاول بھٹو کو ہمارے مخالف کا بیانیہ اختیار کرنا پڑگیا، پی پی چیئرمین ہمارے دوست ہیں، ہم اکٹھے کام کرتے رہے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ مہنگائی رک رہی ہے نہ ڈالر نیچے آ رہا ہے، ملک کو آگے لے کر چلنا ہے تو آپ کو سب کو ساتھ لے کر چلنا ہو گا۔ رانا ثناء اللّٰہ نے یہ بھی کہا کہ ن لیگ پنجاب سمیت دوسرے صوبوں میں بھی اکثریت حاصل کرے گی، نواز شریف کی قیادت میں مسلم لیگ ن نے پہلے بھی دو بار ملک کو بحران سے نکالا تھا۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کو باقاعدہ پٹری سے اتارا گیا، چیئرمین پی ٹی آئی کے دور میں میر جعفر اور میر صادق کے لقب دیے جا رہے تھے۔
Category: پنجاب
-

ملک کو تباہ کرنے میں لعن طعن کے کلچر کا بڑا ہاتھ ہے،رانا ثناء اللہ
-

ایس ایس پی شکار پور کا ڈاکوؤں کے خلاف آپریشن میں اہم کامیابی
پولیس اور رینجرز نے شکارپور کے قریب کچے میں مشترکہ آپریشن کیا ہے۔ ایس ایس پی شکار پور کے مطابق ڈاکوؤں کے خلاف آپریشن میں اہم کامیابی ملی ہے۔
سینئر سپرنٹنڈنٹ پولیس (ایس ایس پی) شکارپور کے مطابق بدنام زمانہ ڈاکو وڈن عرف ڈاڈو شیخ نے گرفتاری دے دی۔ ایس ایس پی شکارپور کے مطابق حکومت نے ڈاکو وڈن عرف ڈاڈو کے سر کی قیمت 30 لاکھ روپے مقرر کر رکھی تھی۔
انہوں نے مزید بتایا کہ ڈاکو ڈاڈو شیخ قتل، اقدام قتل، اغواء برائے تاوان اور دیگر 42 مقدمات میں مطلوب تھا۔ -

پاکستان کی ترقی کا راز تعلیم میں ہے، شہباز شریف
سابق وزیراعظم اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف سے سسٹر زیف کی ملاقات کی ہے شہباز شریف کی پاکستان سے تعلق رکھنے والی سسٹر زیف کو 2023 کا گلوبل ٹیچر کا انعام جیتنے پر مبارک دی. سابق وزیراعظم شہباز شریف نے سسٹر زیف کی شاندار کامیابی پر انہیں خراج تحسین پیش کرنے کے لئے دعوت دی تھی،
ملاقات میں سکول نہ جانے والے بچوں، فروغ تعلیم اور تدریس کے شعبے کی بہتری کے حوالے سے امور پر تبادلہ خیال کیا گیاسابق وزیراعظم اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف سے سسٹر زیف کی ملاقات
شہباز شریف کی پاکستان سے تعلق رکھنے والی سسٹر زیف کو 2023 کا گلوبل ٹیچر کا انعام جیتنے پر مبارک دی
شہباز شریف کا سسٹر زیف اور ان کے اہل خانہ کو خراج تحسین
آپ نے پاکستان کا نام روشن کیا پوری قوم کو… pic.twitter.com/oefX9Cnn6R
— PMLN (@pmln_org) November 19, 2023
سسٹر زیف نے شہباز شریف کی تعلیم اور ترقی کے لئے خدمات کو سراہا شہباز شریف کا سسٹر زیف اور ان کے اہل خانہ کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے گفتگو میں کہا ہے کہ آپ نے پاکستان کا نام روشن کیا پوری قوم کو آپ جیسی بیٹی پر فخر ہے، پاکستان کی ترقی کا راز تعلیم میں ہے، شہباز شریف نے مزید کہا کہ نوجوانوں کو تعلیم اور ہنر سے آراستہ کر کے ہی پاکستان کو ترقی سے ہمکنار کیا جا سکتا ہے، اور بچوں اور بچیوں کی تعلیم، انہیں ہنر مند بنانا نواز شریف کی قیادت میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ہمیشہ سے اولین ترجیح رہی ہے،
سسٹر زیف نے شہباز شریف سے کہا کہ آپ نے فروغ تعلیم کے لئے پنجاب انڈاؤمنٹ فنڈ، دانش سکول، تعلیمی وظائف، ای بکس، آئی ٹی اور لیپ ٹاپ سکیمز کے ذریعے گراں قدر خدمات انجام دی ہیں، آپ کی حوصلہ افزائی سے مزید جذبے سے قوم کی خدمت کروں گی،
سسٹر زیف نے حوصلہ افزائی کرنے پر شہباز شریف کا شکریہ ادا کیا پاکستان کی سسٹر زیف کو 8 نومبر کو پیرس میں یونیسکو کی جنرل کانفرنس میں تقریب میں 2023 کا گلوبل ٹیچر پرائز دیا گیاملاقات میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کی رہنما شزا فاطمہ خواجہ اور رومینہ خورشید عالم بھی موجود تھیں -

چکوال مدرسے کا واقعہ افسوسناک ہے،نگران وزیر اعلی پنجاب
نگران وزیر اعلی پنجاب نے چکوال متاثرہ بچوں سے ملاقات کی ہے اس موقع پر انہوں نے کہا چکوال واقعہ کی وجہ سے شرمند ہ بھی ہیں اور افسوس بھی بہت ہے۔ایک مدرسہ میں ہونے والے واقعہ کی وجہ سے سب کو برا نہیں کہا جاسکتا۔ ایک ہی مدرسہ کے چند افراد کی وجہ سے اسی مدرسہ کے دیگر لوگوں کو بھی برا نہیں کہہ سکتے۔ ملزمان کو کیفرکردار تک پہنچنے کیلئے جو ممکن ہوسکا کریں گے۔ آئی جی کو ٹاسک دے دیا ہے، سیکرٹری پراسیکیوشن بھی اپنا کام کریں گے۔ قانون ہم نہیں بنا سکتے تاہم ایسے اقدامات ضرور کریں گے تاکہ آئندہ ایسے واقعات نہ ہوں۔ بچوں کے ساتھ آئندہ ایسے واقعات کی روک تھام کے لئے ٹھوس اقدامات کی ضرورت ہے۔متاثرہ بچوں کی پرائیویسی کا خیال رکھا جائے، میڈیکل نہ کرانے کے فیصلہ کا احترام کرتے ہیں۔ لوکل میڈیا سے متاثرہ بچوں کے نام اور تصویریں وغیرہ پبلک نہ کرنے کی درخواست کرتا ہوں۔ چکوال مدرسہ کے بچوں کے تعداد ایک دو نہیں زیادہ ہے، انہیں تحفظ دینا چاہتے ہیں برے سلوک کی وجہ سے بچے اور ان کے والدین ٹراما میں ہیں۔ برے سلوک کے بعد نشاندہی کے لئے بہت ہمت چاہیے۔ متاثرہ بچوں کو ٹراما سے نکالنا ہے اور نارمل زندگی بحال کرنی ہے۔ بچوں کی پڑھائی بھی بحال کریں گے اور انہیں ٹراما سے بھی نکالا جائے گا۔
-

پی ٹی آئی کے سابق وزراء استحکام پاکستان میں شامل
پاکستان تحریک انصاف کے سابق وزیر علی نواز اعوان اور سردار آصف نکئی نے استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت کر لی ۔ پاکستان تحریک انصاف کے کپتان کا ایک اور بڑا کھلاڑی ساتھ چھوڑ گیا، سابق وفاقی وزیر علی نواز اعوان نے منظر عام پر آ کر پارٹی سے علیحدگی کا اعلان کردیا۔ علی نواز اعوان نے لاہور میں آئی پی پی کے پیٹرن انچیف جہانگیر ترین اور صدر استحکام پاکستان پارٹی علیم خان سے ملاقات کی، ملاقات میں عون چودھری اور آئی پی پی کی دیگر قیادت بھی شریک تھی۔
استحکام پاکستان پارٹی کو ایک اور بڑی کامیابی.
سابق وفاقی وزیر علی نواز اعوان کی پیٹرن انچیف استحکام پاکستان پارٹی جہانگیر خان ترین اور صدر عبدالعلیم خان سے ملاقات اور استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت.
اس موقع پر ایڈیشنل سیکرٹری جنرل عون چوہدری اور سینئر رہنما نعمان لنگڑیال بھی… pic.twitter.com/0VfQ4f16M4— Istehkam-E-Pakistan Party (@istehkamPK) November 19, 2023
جہانگیر ترین سے ملاقات میں علی نواز اعوان نے اپنے آئندہ کے سیاسی فیصلے سے متعلق آگاہ کیا، جہانگیر ترین اور عبدالعلیم خان نے علی نواز اعوان کو آئی پی پی میں شمولیت پر خوش آمدید کہا۔ دوسری جانب سابق صوبائی وزیر سردار آصف نکئی بھی کپتان کا ساتھ چھوڑ گئے اور جہانگیر ترین اور علیم خان سے ملاقات کے بعد انہوں نے بھی استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت کا اعلان کردیا۔ اس ملاقات میں عون چوہدری، صمصام بخاری، نعمان لنگڑیال اور دیگر قیادت بھی شریک تھے۔استحکام پاکستان پارٹی کو ایک اور بڑی کامیابی
سابق صوبائی وزیر مواصلات سردار آصف نکئی کی جہانگیر ترین اور عبدالعلیم خان سے ملاقات
سردار آصف نکئی کا استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت کا اعلان
جہانگیر ترین اور عبدالعلیم خان نے سردار آصف نکئی کا آئی پی پی میں خیر مقدم کیا
اس… pic.twitter.com/klzWuhb7uh
— Istehkam-E-Pakistan Party (@istehkamPK) November 19, 2023
سابق صوبائی وزیر سردار آصف نکئی بھی کپتان کا ساتھ چھوڑ گئے ۔سردار آصف نکئی نے جہانگیر ترین اور علیم خان سے ملاقات کی سردار آصف نکئی نے آئی پی پی میں شمولیت اختیار کر لی۔ ملاقات میں عون چوہدری صمصام بخاری نعمان لنگڑیال اور دیگر قیادت شریک تھی۔ جہانگیر ترین اور علیم خان نے آئی پی پی میں شمولیت پر خوش امدید کہا۔ -

شوگر بورڈ ایڈوائزری کا اجلاس طلب
شوگر ایڈوائزری بورڈ کا اہم اجلاس طلب کر لیا گیا ذرائع کے مطابق اجلاس کی صدارت نگران وفاقی وزیر صنعت و پیداوار گوہر اعجاز 21 نومبر کو کریں گے۔
اجلاس میں شوگر ملز مالکان کا چینی کی برآمد کا معاملہ پیش کیے جانے کا امکان ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ شوگر ملز مالکان نے مزید ڈھائی لاکھ ٹن چینی برآمد کرنے کا مطالبہ کر رکھا ہے، شوگر ایڈوائزری بورڈ چینی کے موجودہ اسٹاک کا جائزہ لے گا۔ وزارت نیشنل فوڈ سیکیورٹی گنے کی کم از کم امدادی قیمت سے متعلق تجاویز دے گی جبکہ کرشنگ سال 24-2023 کے لیے گنے اور چینی کی پیداوار کا تخمینہ پیش کیا جائے گا۔
ذرائع نے بتایا کہ سال 24-2023 کے لیے گنے کی کرشنگ کی تاریخ کا معاملہ بھی ایجنڈے میں شامل ہے۔ -

مرکزی جمعیت اہل حدیث کا مسلم لیگ ن سے اتحاد برقرار
مرکزی جمعیت اہل حدیث پاکستان کی مجلس شوریٰ نے عام انتخابات میں مسلم لیگ ن کے ساتھ انتخابی اتحاد برقرار رکھنے کی منظوری دے دی۔
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سینیٹر ساجد میر نے کہا کہ چیلنجز سے نمٹنے کے لیے سیاسی قیادت کو قومی ایجنڈے پر متفق ہونا ہوگا، قیادت ایک چھت تلے سر جوڑ کر بیٹھے اور ملکی مسائل کا حل نکالے۔پروفیسر ساجد میر نے مزید کہا کہ عام انتخابات میں تاخیر نہیں ہونی چاہیے۔
مجلس شوریٰ کے اجلاس میں سینیٹر حافظ عبدالکریم سمیت ملک بھر سے 600 ارکان شوریٰ شریک ہوئے۔ -

9 مئی واقعات: ایک اور روپوش پی ٹی آئی رہنما گرفتار
بورے والا: پی ٹی آئی جنوبی پنجاب کے رہنما خالد نثار ڈوگر کو 9 مئی کے مقدمے میں گرفتار کر لیا گیا۔
باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق پولیس نے خالد نثارڈوگر کو بورے والا میں ان کے گھر سے گرفتار کیا، خالد نثار ڈوگر کئی ماہ سے بیرون ملک روپوش تھے،وہ حلقہ پی پی 231 سے پی ٹی آئی کے ٹکٹ ہولڈر بھی ہیں۔
9 مئی کو چیئرمین پی ٹی آئی کی گرفتاری کے بعد پرتشدد واقعات میں ملوث تحریک انصاف کے متعدد رہنما تاحال روپوش ہیں، خالد نثار ڈوگر بھی کئی ماہ سے بیرون ملک روپوش تھے-
ملک کا ماحول اس وقت انتخابات کیلئے سازگار ہے،آصف زرداری
واضح رہے کہ 9 مئی کو قومی احتساب بیورو (نیب) نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو القادر ٹرسٹ کیس میں اسلام آباد ہائیکورٹ کے احاطے سے گرفتار کیا تھا جس کے بعد احتجاج کرنے والے تحریک انصاف کے کارکنان نے فوجی تنصیبات اور سرکاری املاک پر حملے کیے جس میں جناح ہاؤس لاہور اور ریڈیو پاکستان پشاور کی عمارت کو بھی نذر آتش کیا گیا۔
ملک میں 9 مئی کو ہونے والی شرپسندی کے بعد قانون نافذ کرنے والے اداروں نے سخت ایکشن لیتے ہوئے متعدد شرپسندوں کو گرفتار کیا جب کہ اس موقع پر تحریک انصاف کے مرکزی رہنماؤں کو تھری ایم پی او کے تحت نظر بند کیا گیا۔
بنگلہ دیشی ٹیم کے کپتان شکیب الحسن نے باضابطہ طور پر سیاست میں قدم رکھ …
پی ٹی آئی کے خلاف کریک ڈاؤن کے بعد اب تک پارٹی کے کئی نامور رہنما اسے خیرباد کہہ چکے ہیں جن میں فواد چوہدری، شیریں مزاری، عامر کیانی، علی زیدی، عمران اسماعیل، پرویز خٹک، محمود خان، فردوس عاشق اعوان، فیاض چوہان، ملیکہ بخاری، آفتاب صدیقی، محمود مولوی بھی شامل ہیں جب کہ پارٹی کے سیکرٹری جنرل اسد عمر بھی تمام عہدوں سے مستعفی ہوچکے ہیں۔
افغانستان ٹی ٹی پی کو پاکستان کے خلاف مسلح کرنے میں مدد فراہم کر …
-

چکوال مدرسہ میں زیادتی کیس، ملزمان 4 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کےحوالے
چکوال کے مدرسے میں 15 طلبہ سے مبینہ زیادتی کیس میں گرفتار دونوں ملزمان 4 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کےحوالے کردئیےگئے۔
باغی ٹی وی :دونوں ملزمان کو جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیا گیا تفتیشی افسر تھانہ صدر نے دونوں ملزمان کے 5 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی،تفتیشی افسر کا کہنا تھا کہ ملزمان کا ڈی این اے میچ کروانا ہے، مدرسے کے سی سی ٹی وی ویڈیو کا بھی فرانزک کروانا ہے، عدالت نے ملزمان انیس اور ذیشان کو 4 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا اور دونوں ملزمان کو 23 نومبر کو جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں دوبارہ پیش کرنےکا حکم بھی دیا گیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہےکہ جنسی زیادتی کی تصدیق کے لیے ملزمان کے ڈی این اے سیمپل فرانزک لیبارٹری بھجوا دئیے گئے ہیں، ملزمان نے نازیبا حرکات اور تشدد کا اقرار کیا ہے تاہم جنسی زیادتی کا الزام مستردکیا ہے۔
چکوال،مدرسے کے دو اساتذہ کی 15 طلبا کے ساتھ بدفعلی
واضح رہے کہ مدعی مقدمہ کا کہنا ہے کہ میرا بیٹا مدرسہ میں زیر تعلیم تھا، دو اساتذہ ذیشان اور انیس نے میرے بیٹے سمیت 15 طلبا کے ساتھ زیادتی کی، اور انہیں خاموش رہنے کی دھمکی دی، زیادتی کا نشانہ بننے والے طلباء کی عمریں 12اور14سال بتائی جاتی ہیں۔ملزمان چاقو سے ڈراتے اور جسم پر Z کانشان بناتے تھےصدر پولیس نے مستنیر سلطان ولد نذر محمد کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا۔پولیس نے ملزم انیس کو حراست میں لے کر نامعلوم مقام پر منتقل کردیا مدرسے کے استاد زیادتی کے ساتھ تشدد کا نشانہ بھی بناتے تھے اور انکے جسموںپر چھریوں سے نشانات بناتے تھے،دونوں ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے، ڈی پی او چکوال کے مطابق ایک ملزم کو میانوالی جبکہ دوسرے کو جاتلی سے گرفتار کیا گیا ہے-
جیل میں امریکی عہدیداروں کی عمران خان سے ملاقات کا چوہدری پرویز الہٰی …
مدرسے میں زیادتی کے واقعہ کی خبر اسوقت سامنے آئی جب ڈی پی او چکوال کی کھلی کچہری میں متاثرہ بچے کے والد اور چچا نے ڈی پی او کو زیادتی بارے بتایا،ڈی پی او خود مدرسہ گئے اور طلبا سے ملاقات کی،ڈی پی او چکوال کے مطابق متاثرہ طلبا کا ڈی ایچ کیو میں طبی معائنہ کیا گیا،زیادتی کے واقعات تین سے چار ہفتوں کے مابین ہوئے،
-

جیل میں امریکی عہدیداروں کی عمران خان سے ملاقات کا چوہدری پرویز الہٰی کا دعوی بے بنیاد ہے،عامر میر
لاہور: پنجاب حکومت کے ترجمان عامر میر نے اڈیالہ جیل میں سینئر امریکی عہدیداروں کی عمران خان سے ملاقات کے دعوے کو جھوٹ کا پلندہ قرار دے دیا۔
باغی ٹی وی: لاہور سے جاری ایک بیان میں نگراں وزیراطلاعات پنجاب عامر میر کا کہنا تھا کہ چیئرمین پی ٹی آئی سے اڈیالہ جیل میں کسی امریکی عہدیدار کی ملاقات نہیں ہوئی، اس حوالے سے چوہدری پرویز الہٰی کا دعوی بے بنیاد ہےجیل میں کسی بھی قیدی سے ملاقات کے لیے وزارت خارجہ اور وزارت داخلہ کی اجازت درکار ہوتی ہے عمران خان سے ملاقات کے لیے کسی غیر ملکی ڈپلومیٹ نے کبھی درخواست نہیں دی، اگر ملاقات کی درخواست ہی نہیں آئی تو ملاقات کیسے ہوگئی، چوہدری پرویز الہٰی جھوٹی کہانیاں گھڑنے سے اجتناب کریں۔
اسٹیٹ بینک نےخواتین کو بلا سود قرضے کی سہولت کا آغاز کر دیا
واضح رہے کہ چار روز قبل چوہدری پرویز الہیٰ نے عدالت میں پیشی کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے دعویٰ کیا تھا کہ اڈیالہ جیل میں عمران خان سے امریکی عہدیداران، یورپین یونین کے نمائندوں اور آئی ایم ایف وفد نے ملاقات کی ہے،پرویز الہیٰ کے دعوے کے بعد جیل سپرنٹنڈںٹ اور محکمہ جیل خانہ جات کے ترجمان نے اس کی تردید کی تھی اور بتایا تھا کہ عمران خان سے کسی بھی غیر ملکی نے ملاقات نہیں کی، چیئرمین پی ٹی آئی سے صرف اہل خانہ اور وکلا کی ملاقات ہوئی ہےپرویز الہیٰ اور عمران خان دونوں ایک جیل میں تو ہیں مگر ان کے سیل کے درمیان پانچ سو میٹر کا فاصلہ ہے اور دونوں کی اب تک کوئی ملاقات نہیں ہوئی ہے۔
وزارت داخلہ نے فوجی عدالتوں کے خلاف فیصلہ چیلنج کردیا