Baaghi TV

Category: پنجاب

  • تمام مذاہب کا احترام کرنا ہم پر لازم ہے،نگران وزیر مذہبی امور

    تمام مذاہب کا احترام کرنا ہم پر لازم ہے،نگران وزیر مذہبی امور

    مذہبی امور اور بین المذاہب ہم آہنگی کے نگران وزیرانیق احمد نے معاشرے میں تمام مذاہب کے احترام کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ انہوں نے لاہور میں بین المذاہب ہم آہنگی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسلام اپنے پیروکاروں کو تمام مذاہب کے احترام کا درس دیتا ہے۔وفاقی وزیر نے لوگوں کے درمیان اتحاد کے فروغ پر بھی زور دیا ۔انہوں نے کہا کہ حکومت ملک میں بین المذاہب ہم آہنگی کے فروغ اور اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کیلئے پرعزم ہے۔رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین عبدالخبیر آزاد نے اپنے خطاب میں برداشت اور بین المذاہب ہم آہنگی کے حوالے سے اسلامی تعلیمات کو اجاگر کیا۔
    وزیراعظم کے معاون خصوصی طاہر حافظ محمود اشرفی نے کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک کا آئین ہر شہری کے حقوق کی ضمانت دیتاہے۔انہوں نے ایسا ماحول پیدا کرنے کیلئے کوششوں کی ضرورت پر زور دیا جس میں کوئی اقلیت خوف محسوس نہ کرے۔

  • ننکانہ صاحب میں بابا گورونانک کے تقریبات جاری

    ننکانہ صاحب میں بابا گورونانک کے تقریبات جاری

    بابا گورونانک دیوجی کے 554 ویں جنم دن کی تین روزہ تقریبات میں شرکت کیلئے 3ہزار سکھ یاتری واہگہ بارڈر کے راستے پاکستان پہنچ گئے ہیں۔ ننکانہ صاحب میں بابا گورونانک کی تین روز تقریبات کا دوسرا روز ہے ، ان تقریبات میں بھارت سمیت اندرون و بیرون ممالک سے ہزاروں سکھ یاتری شریک ہیں ، سکھ یاتری اپنی مذہبی رسومات ادا کرنے میں مصروف ہیں ۔ بھارت سے آئے ہوئے سکھ یاتریوں کو خصوصی بسوں اور سکیورٹی کے حصار میں سچا سودا فاروق آباد روانہ کیا جا رہا ہے ، سکھ یاتری یاترا کرنے کے بعد واپس شام کو واپس گوردوارہ جنم استھان آئیں گے۔یاتری 27 نومبر کو نگر کیرتن کے جلوس میں شرکت کریں گے ، 25 نومبر کو اکھنڈ پاٹ کی رسم سے شروع ہونے والی تقریبات 27 نومبر کو بھوگ کی رسم کیساتھ اختتام پذیر ہو جائیں گی۔
    ڈی پی او صاعد عزیز کے مطابق 3 ہزار سے زائد پولیس اہلکار اپنی ڈیوٹی کے فرائض سر انجام دے رہے ہیں ، گوردواروں سے ملحقہ راستوں کو خار دار تاریں اور بیئرز لگا کر عام عوام کا داخل بند کیا گیا ہے ۔گوردوارہ جات اور اس سے ملحقہ راستوں پر سی سی ٹی وی کیمرے لگائے گئے ہیں ،گوردواروں کے داخلی راستوں پر واک تھرو گیٹ اور سکینر بھی لگائے گئے ہیں ۔واضح رہے کہ پاکستان میں سکھ مت کے پیرو کاروں کے کئی مذہبی مقامات موجود ہیں جنہیں وہ مقدس مقامات کا درجہ دیتے ہیں، بابا گورو نانک کا جنم استھان (پیدائش گاہ) اور ان کی سمادھی (آخری آرام گاہ)، دونوں مقامات پاکستان میں ہی موجود ہیں۔

  • گرو نانک   کی554 جنم دن کی تین روزہ تقریبات، بیرون ممالک سے سکھ یاتری پہنچنا شروع

    گرو نانک کی554 جنم دن کی تین روزہ تقریبات، بیرون ممالک سے سکھ یاتری پہنچنا شروع

    ننکانہ صاحب میں سکھوں کے روحانی پیشوا بابا گرو نانک کی554 جنم دن کی تین روزہ تقریبات کے سلسلہ میں بیرون ممالک سے سکھ یاتری ننکانہ صاحب پہنچنا شروع ہو گئے ۔

    باغی ٹی وی : سکھ مذہب کے بانی بابا گرو نانک دیو جی مہاراج کا 554 ویں جنم دن کی تین روزہ تقریبات ننکانہ صاحب میں شروع ہو گئی ہیں ، دنیا بھر سے ہزاروں سکھ یاتری اپنے گرو کی جنم دن میں شرکت کے لیے ننکانہ صاحب پہنچ گئے ہیں اندرون اور بیرون ملک سے تقریبا ً20 ہزار یاتری ننکانہ صاحب پہنچ چکے ہیں ، بھارت سے آنے والے3000 سے زائد یاتری بذریعہ خصوصی ٹرین ننکانہ صاحب پہنچے ، مہمانوں کے ننکانہ صاحب پہنچنے پر ڈپٹی کمشنر ننکانہ صاحب محمد ارشد اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ننکانہ نے پرتپاک استقبال کیا ۔

    سیاسی جماعتوں سے رابطے کیلئے آصف زرداری نے مذاکراتی کمیٹیاں بنا دیں

    قبل ازیں ایڈیشنل سیکر ٹری رانا شاہد نے بتایا تھا کہ مہمانوں کی سکیورٹی و رہائش سمیت دیگر تمام تر انتظامات مکمل ہیں اور اس ضمن میں چیئرمین بورڈ نے خصوصی احکامات جاری کر رکھے ہیں،نگران وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی اور چیئرمین بورڈ کی ہدایت پر سکھ یاتریوں کو صوبہ بھر میں بہترین سہولیات اور فول پرو سکیورٹی فراہم کرنے کی ہدایت کی گئی ہے ، جنم دن کی تقریبات کی سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے مانیٹرنگ کی جائے گی جبکہ اس کے لیے مرکزی کنٹرول روم قائم کر دیا گیا ۔

    سیالکوٹ:پانچ روز قومی انسداد پولیو مہم ,7 لاکھ 72 ہزارسے زائد بچوں کو قطرے پلائے …

    انہوں نے کہاتھا کہ اندرون بیرون ممالک سے آنے والے سکھ یاتریوں کو بہترین سہولیات،فول پروف سکیورٹی فراہم کرنا اولین ترجیح ہے، پنجاب حکومت نے سکھ برادری کو بابا گرو نانک کی جنم دن کی تقریبات میں شرکت اور مذہبی رسومات کی ادائیگی کے لیے بہترین سہولیات فراہم کرنے کے اقدامات کیے ہیں پہلی بار مذہبی سیاحت پروگرام کا بھی باقاعدہ آغاز کر دیا گیا –

    بجلی چوروں اور نادہندگان کے گرد گھیرا مزید تنگ کیے جانے کا امکان

  • مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کی سابق ارکان اسمبلی سے ملاقات

    مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کی سابق ارکان اسمبلی سے ملاقات

    سابق وزیراعظم اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف سے سینئیر پارٹی رہنماؤں، سابق ارکان قومی اسمبلی اور سابق پارٹی ٹکٹ ہولڈرز کی ملاقاتیں کئے ہیں.
    خواجہ سعد رفیق، رانا ثنا اللہ، سردار ایاز صادق، راجہ ریاض، سردار اویس خان لغاری اور نواب شیر وسیر ملاقات کرنے والوں میں شامل تھے پنجاب اسمبلی کے سابق ڈپٹی سپیکر سردار دوست محمد مزاری اور پارٹی کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل عطاء اللہ تارڑ کی بھی ملاقات ہوئی ، تاہم سابق رکن قومی اسمبلی قیصر احمد شیخ اور سید جاوید حسنین شاہ کی بھی پارٹی صدر سے الگ ملاقات کئے، ملاقاتوں میں تنظیمی امور اور انتخابات کی تیاریوں پر تبادلہ خیال ہوا ، رہنماؤں نے اپنے اپنے علاقوں میں انتخابی تیاریوں پر پارٹی صدر شہباز شریف کو آگاہ کیا،

    اس موقع پر شہباز شریف نے پارٹی راہنمائوں اور کارکنوں کے جذبے اور کاوشوں کو سراہا ،شہباز شریف نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف کی قیادت میں پاکستان کی معاشی خود انحصاری کا خواب حقیقت بنائیں گے، معاشی طور پر خود انحصار اور مضبوط پاکستان امت مسلمہ کے مفادات کے تحفظ میں اہم کردار ادا کرسکتا ہے، شہباز شریف نے کہا کہ "جرم ضعیفی” کی سزا سے بچنے کے لئے مل کر کام کرنا ہوگا، نوجوان ہمارے ملک کا قیمتی ترین اثاثہ ہیں، انہیں تعلیم یافتہ اور ہند مند بنانا ہو گا، شہباز شریف نے مزید کہا کہ ملک کو بحرانوں سے نکالنے اور عوام کو ریلیف دینے کا تجربہ مسلم لیگ (ن) کے پاس ہے، اور نواز شریف کی قیادت میں ایک روشن اور ترقی کرتے پاکستان کا سفر پھر سے شروع کریں گے. ان شاءاللہ پھر سے سب ٹھیک کریں گے،

  • 2024 کے لئے موزوں سفارشات پی ایم  ایل این  کو بھیجنے کی ہدایات

    2024 کے لئے موزوں سفارشات پی ایم ایل این کو بھیجنے کی ہدایات

    چیرمین الیکشن سیل سینیٹر اسحاق ڈار اور صدر مسلم لیگ (ن) پنجاب رانا ثناء اللہ کی زیرصدارت پنجاب کے ڈویژنل کوارڈینیٹرز برائے الیکشن 2024 اور ڈویژنل صدور پنجاب کا ویڈیو لنک پہ اہم اجلاس کیا ہے ، ویڈیو لنک کے زریعے ہونے والے اجلاس میں سینیٹر اسحاق ڈار اور رانا ثناءاللہ نے کوارڈینیٹرز کو اہم ٹاسک سونپ دئیے .
    تمام کوارڈینیٹرز کو تمام ڈویژنل ،ضلعی تنظیمی عہدیداران، اور ونگز کی مشاورت سے یکم دسمبر 2023 تک جنرل الیکشن 2024 کے لئیے موزوں امیدواروں کی سفارشات مسلم لیگ (ن) کے پارلیمانی بورڈ کے غوروخوض اور فیصلوں کے لئے الیکشن سیل کو بھجوانے کی ہدایت کی ہیں،


    تمام کوارڈینیٹرز کو مزید یہ اہم ذمےداری بھی تفویض کی گئی کے وہ اپنے اپنے ڈویژن میں مقامی سطح پر ہر قسم کے اختلافات کو نپٹا کر الیکشن سیل کو مطلع کریں گے۔

  • نیب  کی ٹیم  عمران خان سے تفتیش کے بعد روانہ

    نیب کی ٹیم عمران خان سے تفتیش کے بعد روانہ

    ایڈیشنل ڈائریکٹر وقار احمد کی قیادت میں نیب ٹیم نے چیئرمین پی ٹی آئی سے جیل میں 6 گھنٹے تفتیش مکمل کر کے واپس روانہ ہوگئی۔ نیب کی ٹیم چیئرمین پی ٹی آئی سے تفتیش کے بعد اڈیالہ جیل سے واپس روآنہ ہوگئی، ٹیم نے چیئرمین پی ٹی آئی سے 6 گھنٹے تفتیش کی۔ نیب ٹیم نے چیئرمین پی ٹی آئی سے القادر ٹرسٹ کیس میں تفتیش کی، نیب ٹیم کی قیادت ایڈیشنل ڈائریکٹر وقار احمد کررہے تھے۔ واضح رہے کہ نیب نے چئیرمن پی ٹی آئی سے 15 نومبر سے تفتیش کا آغاز کر رکھا ہے، احتساب عدالت نے گزشتہ سماعت میں نیب کو عمران خان سے 4 روز مزید تفتیش کی اجازت دی تھی.

    دوسری جانب چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان نے اٹک پولیس ٹیم کے روبرو پیش ہونے سے معذرت کرلی۔ اٹک پولیس 9 مئی کے مقدمے میں چیئرمین پی ٹی آئی سے تحقیقات کےلیے پہنچی تو عمران خان نے اُن کے سامنے پیش ہونے سے معذرت کی۔ ذرائع کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی نے اڈیالہ جیل راولپنڈی میں وکلاء کے بغیر پولیس ٹیم کے سامنے پیش ہونے سے انکار کیا۔ ذرائع کے مطابق عمران خان نے مزید کہا کہ وہ وکلاء کی موجودگی میں 9 مئی واقعات پر بیان ریکارڈ کروائیں گے۔ اٹک پولیس ٹیم راولپنڈی جیل میں پی ٹی آئی کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی سے تحقیقات کے بعد جیل سے روانہ ہوگئی۔

  • پنجاب پولیس میں 4 ہزار کانسٹیبل بھرتی کرنے کا فیصلہ

    پنجاب پولیس میں 4 ہزار کانسٹیبل بھرتی کرنے کا فیصلہ

    لاہور: آئی جی ڈاکٹر عثمان انور نے پنجاب پولیس میں 4 ہزار کانسٹیبل بھرتی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

    باغی ٹی وی: آئی جی پنجاب کے مطابق نفری پوری کرنے کے لیے 4 ہزار کانسٹیبلز بھرتی کئے جائیں گے، آئی جی پنجاب نے بھرتی کے لیے حتمی منظوری کی سمری پنجاب حکومت کو بھیج دی، حکومتی منظوری کے بعد بھرتی کا اشتہار شائع کر دیا جائے گا۔

    دوسری جانب تھانہ کلچر ختم کرنے کےلئے اقدامات تیز، آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور،قابل پولیس افسروں میں24کروڑ روپے تقسیم کئے ،آئی جی پنجاب پولیس ڈاکٹر عثمان انور نے کہا ہے کہ تھانیداری کلچر کے خاتمے کے لیے انوسٹیگیشن کے جدید ٹیکنالوجی کے ذرائع اور ہیومین انٹیلی جینس میں بہتر کارکردگی کے حامل پولیس اہلکاروں کو اب تک صوبے بھر میں 24 کروڑ روپے کی رقم تقسیم کی گئی ہے تاکہ ان کی محنت کا کچھ انعام ملے یہ ہر تنخواہ میں ٹرانسفر کی جاتی ہے-

    شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کے قافلے پر حملے میں 2 اہلکار شہید

    انہوں نے کہا کہ تھانہ کلچر کی فرسودگی اس سے ختم ہو رہی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر وہاڑی محمد عیسی خان سے ملاقات میں کیا اس موقع پر ڈی پی او وہاڑی نے آئی جی پی ڈاکٹر عثمان انور کو بتایا کہ اب تک جدید ٹیکنالوجی کے استعمال سے ضلع وہاڑی میں ڈکیتی کے دوران کیے گئے 4 مرڈرز اور 10بلائنڈ مرڈرز کو ٹریس کیا جا چکا ہے ۔

    باجوڑ میں دھماکا، انصار الاسلام کے سابق امیر جاں بحق

    اس موقع پر ڈاکٹر عثمان انور نے ٹیکنالوجی ماہر سلیم کی بھی ان سے ملاقات کرائی جنہوں نے آئی جی پی پنجاب کے سوال پر بتایا کہ وہ اس سلسلے میں جیو فینسنگ ،سی ڈی آر ۔اور ریکارڈ ملزمان سے ہیلپ لیتےہیں، ڈی پی او وہاڑی نے بتایا کہ پولیس میٹنگ اہم ایشو پر ایک بجے شب تک جاری رہی رابطے پر سلیم، کمپیوٹر پر مصروف ملی جرائم کو ٹریس کر نے پر آئی جی پی پنجاب نےسلیم کو ذہین قرار دیتے ہوئے سی سی ون سرٹیفیکیٹ اور کیش پرائز دیا گیا۔

    پاکستان موسمیاتی تبدیلی سے سب سے زیادہ متاثرہ ممالک میں شامل ہے،نگران وزیراعظم

  • شوگر ایڈوائزری بورڈ  میں چینی کی برآمد کا فیصلہ نہ ہو سکا

    شوگر ایڈوائزری بورڈ میں چینی کی برآمد کا فیصلہ نہ ہو سکا

    وفاقی وزارت صنعت و پیداوار کے شوگر ایڈوائزری بورڈ اجلاس میں چینی کی برآمد کا فیصلہ نہ ہوسکا۔ وزیر تجارت و صنعت گوہر اعجاز کی زیرصدارت شوگر ایڈوائزری بورڈکا اجلاس ہوا،اجلاس میں گوہر اعجاز نے شوگر ملز مالکان سے چینی کے اضافی سٹاک کا ریکارڈ طلب کر لیا گیا۔
    حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ شوگر ایڈوائزری بورڈ کے اجلاس میں شوگر ملز مالکان کی جانب سے چینی کی ایکسپورٹ کی اجازت طلب کرنے کے معاملہ پر غور کیا گیا اور شوگر ملز مالکان کو چینی کی مقامی کھپت پوری کرنے کا کہا گیا ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ شوگرملزایسوسی ایشن نے ڈھائی لاکھ ٹن چینی برآمد کرنےکامطالبہ کیا ہے،
    شوگرملزایسوسی ایشن کا دعویٰ ہے کہ ان کے پاس ملک کی ضرورت سے زیادہ چینی موجود ہے، ایسوسی ایشن نےاضافی چینی برآمد کرنے کی اجازت مانگی، حکومت کا کہنا ہے کہ چینی کی برآمد کی اجازت دینےسےمقامی سطح پرچینی مہنگی ہونے کا خدشہ ہے،شوگر ملز ایسوسی ایشن کا دعویٰ ہے کہ ملک میں وافر چینی موجود ہے,موجودہ ذخیرہ دوماہ کیلئےکافی ہے۔

  • شمالی وزیرستان میں شہید ہونے والے سپاہی شاہ زیب کی نماز جنازہ گوجر خان میں ادا

    شمالی وزیرستان میں شہید ہونے والے سپاہی شاہ زیب کی نماز جنازہ گوجر خان میں ادا

    انٹرسروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کے مطابق شمالی وزیرستان میں شہید ہونے والے سپاہی شاہ زیب کی نماز جنازہ گوجر خان میں ادا کر دی گئی۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق شہید کو پورے فوجی اعزاز کے ساتھ ان کے آبائی گاؤں میں سپرد خاک کر دیا گیا، نماز جنازہ میں سینئر حاضر سروس فوجی افسران، عزیز و اقارب اور اہل علاقہ نے شرکت کی۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق شہادت قبول کرنے والے سپاہی شاہ زیب کی عمر 26 سال تھی، شہید سپاہی ضلع راولپنڈی کا رہائشی تھا، سپاہی شاہ زیب کی شہادت دیسی ساختہ بم پھٹنے سے ہوئی تھی۔
    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق پاکستان کی مسلح افواج مادر وطن سے دہشت گردی کی لعنت کو ہر قیمت پر ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔

  • وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی نے گوجرانولہ کے عوام سے کیا وعدہ پورا کر لیا

    وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی نے گوجرانولہ کے عوام سے کیا وعدہ پورا کر لیا

    نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے پنجاب کابینہ کے ہمراہ گوجرانوالہ یونیورسٹی کا سنگِ بنیاد رکھ دیا اور صوبائی وزیر اظفر علی ناصر نے دعا خیر کرائی، اس موقع پر سیکرٹری ہائیر ایجوکیشن وہاؤسنگ، سیکرٹری تعمیرات ومواصلات، کمشنر گوجرانوالہ، آر پی او، ڈپٹی کمشنر اور متعلقہ حکام بھی موجود تھے، انہوں نے قائد اعظم پبلک سکول گوجرانوالہ کا بھی دورہ کیا، صوبائی کا بینہ، چیف سیکرٹری اور آئی جی پنجاب بھی ان کے ہمراہ تھے۔ محسن نقوی اپ گریڈیشن پراجیکٹ کا جائزہ وزیراعلی چلڈرن ہسپتال ، برن یونٹ، کا افتتاح اور سینٹرل جیل، سول ہسپتال اور تھانہ صدر سمیت زیر تعمیر منصوبوں کا دورہ کیا ، وہ کمشنر آفس میں ہونیوالے صوبائی کا بینہ کے اجلاس کی صدارت بھی کریں گے، دورے کے اختتام پر ان کی مختلف وفود سے ملاقاتیں بھی کئیں ۔

    وزیراعلیٰ کو بریفنگ دی گئی کہ یونیورسٹی آف گوجرانوالہ کے قیام کے لیے 5 ارب 61 کروڑ 13 لاکھ سے زائد کا ابتدائی تخمینہ لگایا گیاہے، یونیورسٹی آف گوجرانوالہ 961 کنال پر محیط ہو گی اور یونیورسٹی کے لئے مجوزہ اراضی شہر کے قریب ترین ہے۔ وزیر اعلی محسن نقوی کا یونیورسٹی کی تعمیر کے منصوبے کو جلد مکمل کرنے، وزیر اعلی محسن نقوی کی صوبائی وزیر تعلیم منصور قادر کو یونیورسٹی آف گوجرانوالہ کی تعمیر کے پراجیکٹ کی ذاتی طور پر مانیٹرنگ کرنے ہدایت کی۔ وزیر اعلی محسن نقوی نے آج پنجاب کابینہ کے ہمراہ فلیگ شپ پراجیکٹ ایکسپریس وے موٹر وے لنک روڈ کا تفصیلی دورہ کیا اور مختلف مقامات پر منصوبے کے تعمیراتی کاموں کا معائنہ کیا۔ وزیر اعلی محسن نقوی نے جاری اسفالٹ بچھانے کے عمل کا مشاہدہ کیا، مزدوروں سے مصافحہ کیا اور محنت سے کام کرنے پر مزدوروں کو شاباش دی۔ وزیر اعلی محسن نقوی نے لاہور سیالکوٹ موٹروے کے ساتھ گوجرانوالہ کو لنک کرنے کے لئے زیر تعمیر دو رویہ سڑک کے پراجیکٹ پر پیشرفت کا جائزہ لیا۔ وزیر اعلیٰ محسن نقوی نے 15.2کلومیٹر طویل دو رویہ کیرج وے کی جاری تعمیراتی سرگرمیوں کا مشاہدہ کیا۔ وزیر اعلیٰ محسن نقوی کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ پراجیکٹ کا 65 فیصد کام اور 15.2کلو میٹر طویل لنک روڈ کاتقریباً 100فیصد ارتھ ورک مکمل ہو چکا ہے۔ روڈز کے اسفالٹ کا کام شروع ہونے پر وزیر اعلی محسن نقوی نے پراجیکٹ پر ہونے والی پیشرفت پر اطمینان کا اظہار کیا۔ وزیر اعلیٰ محسن نقوی نے ایف ڈبلیو او اور کمشنر گوجرانوالہ کی ٹیم کی کارکردگی کو سراہا۔وزیر اعلیٰ محسن نقوی نے منصوبے پر کام کی رفتار مزید تیز کرنے اور اعلیٰ تعمیراتی معیار کو یقینی بنانے کا حکم دیا۔وزیراعلیٰ محسن نقوی نے کیرج وے کے دونوں اطراف باڑ لگانے کی بجائے حفاظتی دیوار بنانے کی ہدایت کی اور کہا کہ گوجرانوالہ لاہور سیالکوٹ موٹروے کے منصوبہ کو مقررہ ٹائم لائن کے اندر مکمل کیا جائے گا۔ وزیر اعلیٰ محسن نقوی نے کہا کہ منصوبے کی تکمیل سے وقت کے ساتھ ایندھن کی مد میں خاطر خواہ بچت ہو گی۔ منصوبے کی تکمیل سے گوجرانوالہ کا لاہور کا سفر 45 منٹ رہ جائے گا۔ گوجرانوالہ15.2 کلومیٹر طویل دو رویہ کارپٹیڈ سڑک موٹر وے کے لئے بہترین رسائی فراہم کرے گی۔بریفنگ میں بتایا گیا کہ بینظیر چوک سے واہنڈو انٹر چینج تک زیر تعمیر روڈ پر 6پل، 22باکس،23پائپ کلورٹس،5جانوروں کی گزر گاہیں اور 5سب ویز بھی تعمیر کئے جارہے ہیں۔ ایف ڈبلیو او کے کرنل جمال نے وزیراعلیٰ کو پراجیکٹ پر ہونے والی پیشرفت کے بارے میں بریفنگ دی جبکہ کمشنر گوجرانوالہ اور سیکرٹری تعمیرات و مواصلات نے بھی منصوبے سے متعلق امور کے بارے بریف کیا۔ صوبائی وزراء،مشیران،سیکرٹری تعمیرا ت ومواصلات،کمشنر گوجرانوالہ ڈویژن،ڈپٹی کمشنر اور فرنٹیئر ورکس آرگنائزیشن کے حکام بھی اس موقع پر موجود تھے.