Baaghi TV

Category: کشمیر

  • تحریک لبیک کے نامزد امیدوار نے ڈڈیال میں کارنرمیٹنگ کی

    تحریک لبیک کے نامزد امیدوار نے ڈڈیال میں کارنرمیٹنگ کی

    ڈڈیال میں لبیک یارسول اللہﷺ کے زیراہتمام آڑہ جٹاں میں کارنرمیٹنگ کی گئی ہے، اسیرناموس رسالتﷺ سعید منہاس کالیا کے زیرانتظام یہ میٹنگ کی گئی ہے، نامزد امیدوارفیصل مشتاق نے بھی اس میٹنگ میں شرکت کی ہے، شرکا سے گفتگو کرتے ہوئے نامزد امیدوارنے کہا کہ ان شاء اللہ آڑہ جٹاں میں صرف 25 جولاٸی کولبیک یارسول اللہﷺ کی صداٸیں لگاٸی جائیں گی.
    آزادکشمیرمیں الیکشن کے حوالے سے سیاسی جماعتوں کی تیاریاں اپنے زوروں پر جاری ہیں، کارکنان اپنے امیدوارکوجتوانے کیلئے پر امید ہیں.

  • کشمیر کے وارث ہم ہیں، کشمیر صوبہ بنے گا نہ ضم ہونے دیں گے     وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر خان

    کشمیر کے وارث ہم ہیں، کشمیر صوبہ بنے گا نہ ضم ہونے دیں گے وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر خان

    وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر خان نے کہا ہے کہ کشمیر کے وارث ہم ہیں، کشمیر صوبہ بنے گا نہ ضم ہونے دیں گے ، عمران نے پوری قوم کو تقسیم کر دیا –

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق کھانڈا بیلہ میں کارکنان مسلم لیگ ن کے اجتماع سے خطاب کے دوران وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر خان نے کہا کہ اگر جھوٹ فراڈ میں آگے نکل جانے کو تبدیلی کہتے ہیں تو کشمیر میں ایسا نہیں چلے گا،پاکستان میں تبدیلی چند دنوں کی مہمان ہے-

    انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر بھر میں تعمیر وترقی کاجال بچھایا ،ضلع جہلم ویلی کو دس ارب روپے کے فنڈز دئیے جو ماضی کی کوئی حکومت نہ دے سکی اوچھے ہتھکنڈے استعمال کر کے الیکشن نہیں جیتے جاتے-

    راجہ فاروق حیدر خان نے کہا اسٹام دینے والوں اور بیوہ و غریب خواتین کو جعلی امدادی چٹیں دینے والوں کوجیل بھیجوائوں گا –

    راجہ فاروق نے کہا کہ مسلم کانفرنس، پی پی پی،جماعت اسلامی اور پی ٹی آئی نے مل کر ٹکٹ تقسیم کئے ،عوام ایسی کسی تانگہ پارٹی کاحصہ نہ بنیں جو کشمیریوں کے تشخص اور لاکھوں کشمیریوں کے عزت وقار کو داو پر لگائے۔

    وزیر اعظم آزاد کشمیر نے کہا کہ ہم سب کشمیری ہیں اور ایک قوم ہیں ،مجھے کہا گیا کہ آزاد کا لفظ ہٹا دیں اور میں نہیں مانا، میں نے ان کے بہت سے رازوں پر پردہ ڈالا ہوا ہے۔

  • کشمیری عوام کا فیصلہ دونوں ممالک کو ماننا پڑے گا، بلاول

    کشمیری عوام کا فیصلہ دونوں ممالک کو ماننا پڑے گا، بلاول

    بلاول بھٹو زرداری نے عباس پور کے جلسے میں اپنے خطاب کا آغاز نعرہ نعرہ بھٹو سے کیا ہے، بلاول بھٹو نے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھٹو کے چاہنے والے کھڑے ہیں تو میڈیا والے کیسے کہ سکتے ہیں کہ پیپلز پارٹی ختم ہوگئی ہے، یہ آپ کیلے ٹریلر ہے ہم تو میدان میں نکل چکے ہیں، کشمیر کے جیالوں بھٹو کے ساتھ دے کر آپ نے اپنا آپ دکھایا تھا، 25 جولائی کو وزیراعظم منتخب کرکے ہم بنی گالہ کا رخ کریں گے، یہ تاریخ میں کشمیر کیلئے سب سے اہم الیکشن ہے، دونوں طرف کیلئے ایک پیغام ہوگا، کشمیرکا سودا نا منظور ہے، کشمیر میں جو کچھ ہورہا ہے وہ آزاد کشمیرکی عوام کیلئے نا منظورہے، ہم مودی کوشادیون پردعوت نہیں دیتے، ہم مودی کی آنکھؤں میں آنکھیں ڈال کرجواب دے سکتے ہیں، ہمارا کٹھ پتلی وزیراعظم عمران کہتا ہے کہ میں کیا کروں، قائد عوام نے سکھایا ہے کہ ہزارسال جنگ لڑنا پڑی وہ جنگ لڑیں گے، مودی ایک طرف ظلم کررہا ہےعمران خان کا کیا جواب کیا ہوتا ہے، ہم سمجھتے ہیں کہ کشمیرکے نوجوان کشمیر کے مستقبل کا فیصلہ خود کریں، کشمیر کی مائیں بہنیں جواب دیں گے، ہم کسی کو کشمیر کے سودے کی اجازتی نہیں دیں گے، کرتے ہوئے کہا عباس پور کے پہاڑوں میں نہیں دں گے، پورے پاکستان کوماننا پڑے گا دنیا کوماننا پڑے گا کشمیرکا فیصلہ کشمیر کی عوام کرے گی، کشمیر کی عوام خود فیصلہ کریں‌گے ، وہ فیصلہ اسلام آباد کو بھی ماننا پڑے گا، دہلی کوبھی ماننا پڑے گا، تبدیلی چہرہ کیا ہے، تبدیلی کا اصلی چہرہ مہنگائی ہے، ہم مہنگائی میں اپنے ہمسائیوں سے آگے ہیں، اس حکومت نے جس سکے پاس چھت تھی وہ بھی چھین لی ہے، ہم نے غریب طبقوں کا ساتھ دیا، آج بھی تاریخی مینگائی ہے، ہم نے اپنے دور میں کسی کو تنہا نہیں چھوڑا ہے.

  • ایک ووٹ ایک موٹرسائکل کے بدلے بک رہا ہے، سرداربابرحسین

    ایک ووٹ ایک موٹرسائکل کے بدلے بک رہا ہے، سرداربابرحسین

    جموں کشمیریونائیٹڈ موومنٹ کے امیدواران کا مرکزی سیکرٹریٹ میں اجلاس منعقد ہوا، اجلاس میں جموں کشمیر یونائیٹڈ موومنٹ کے نامزد امیدواروں اورمرکزی کارکنان نے شرکت کی ہے.
    جموں کشمیریونائیٹڈ موومنٹ کے سربراہ سرداربابرحسین نے مرکزی سیکرٹریٹ اسلام آباد میں منعقدہ امیدواران کے سربراہی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ریاست کشمیر کے وسائل پہ قابض لوگوں کو گھر بھیجنے کا وقت آگیا ہے، عوام 25 جولائی کو کرسی پہ مہر لگا کرہمیں کامیاب کریں، ریاست کشمیر کے لوگوں کا معیارزندگی بلند کرنا اولین ترجیح ہے، مقبوضہ کشمیرکی آزادی کے لیے سیاسی تحریک کھڑی کریں گے، ایک ووٹ کے بدلے ایک موٹرسائیکل دیکرووٹ خریدے جا رہے ہیں، الیکشن کمیشن اس کا نوٹس لے، کشمیر کی تحریک کو دنیا بھرمیں اجاگرکرنا ہمارا بنیادی مقصد ہے، بلدیاتی انتخابات کیلئے ریاست کومجبورکریں گے، تا کہ نوجوان قیادت آگے آئے اورریاست کشمیرکی تعمیروترقی میں اپنا کردارادا کرے.
    ہماری زندگی کا مقصد انسانیت کی خدمت اوریہی ہماری سیاست کا طرہ امتیاز ہے، 25جولائی کو کرسی کو ووٹ دیں کوئی بھی آپ کو ترچھی نگاہ سے نہیں دیکھے گا، ہم کرپشن، لوٹ مار کرنے نہیں بلکہ ریاست کشمیرکو سنوارنے کے لئے آئے ہیں، ڈورٹوڈورمہم چلائی جائے گی، وقت بہت کم ہے مگر ہماری ساری امیدیں اللہ تعالی کی ذات سے وابستہ ہیں، جموں کشمیر یونائیٹڈموومنٹ کشمیر کی واحد جماعت ہے جو مذہبی فرقہ واریت، سیاسی فرقہ واریت کا خاتمہ کرسکتی ہے، ختم نبوت اورحرمت رسول ﷺ کے دفاع کیلئے پوری کشمیری قوم کو متحد کریں گے، جموں کشمیر یونائیٹڈ موومنٹ کسی خاص، فرد، برادری یا گروہ کی جماعت نہیں ہیں، ہم تمام کشمیریوں کی نمائندہ جماعت ہیں، شہدائ، غازیوں اوران کے لواحقین کے لیے ویلفیئر کا بہترین نظام قائم کریں گے، شہداء کے خاندانوں کوخصوصی پروٹوکول دیں گے.

  • مسلم کانفرنس کی اہم رکن پی ٹی آئی میں شامل

    مسلم کانفرنس کی اہم رکن پی ٹی آئی میں شامل

    مسلم کانفرنس کوحلقہ غربی باغ میں 440 وولٹ کا جھٹکا لگ گیا ہے، مرکزی ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات پاکستان تحریک انصاف توصیف عباسی کی جارحانہ بیٹنگ جاری ہے.
    سینئررہنما اورمسلم کانفرنس شعبہ خواتین راولپنڈی کی صدرشہناز خان نے مسلم کانفرنس چھوڑ کرپاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کر دیا ہے، چیف آرگنائرزسینیٹرسیف اللہ نیازی سے تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹریٹ میں ملاقات ہوئی ہے، تحریک انصاف کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات توصیف عباسی اور چیف آرگنائزر تحریک انصاف کے چیف آف سٹاف کرنل (ر) امان اللہ بھی موجود ہیں.
    سابق صدر مسلم کانفرنس شعبہ خواتین راولپنڈی نے کہا کہ ہل سرنگ سمیت غربی باغ کا پوراعلاقہ تحریک انصاف کے پرچم تلے متحرک ہوچکا ہے، وزیراعظم عمران خان کے تنازعہ کشمیر پرتاریخی مؤقف نے اہلِ کشمیر کے حوصلوں کو جلا بخشی ہے.

  • جعلی سگریٹ بنانے والی فیکٹری کے مالک کو گرفتار نہ کرنے کی بڑی وجہ سامنے آگئی

    جعلی سگریٹ بنانے والی فیکٹری کے مالک کو گرفتار نہ کرنے کی بڑی وجہ سامنے آگئی

    دی وائس کے زیراہتمام جعلی سیگریٹ بنانے والی کمپنی وے وارڈ کے خلاف مظفرآباد مرکزی ایوان صحافت کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا ہے، مظاہرین نے پلے کارڈ اورکتبے اٹھا رکھے تھے، جن پروے وارڈ کمپنی کے خلاف انتظامیہ اورپولیس کے خلاف نعرے درج تھے، فضا نااہل انتظامیہ ہائے ہائے، دوہرا قانون نا منظور، نااہل پولیس ہاے ہاے، جعلی سیگریٹ کمپنی بند کرو بند کرو، سے گونج اٹھی ہے، اگردوہفتے کے اندربابرتاج کو گرفتارنہ کیا گیا تویہ معاملہ دی وائس کے زیراہتمام انٹرنیشنل سطح پر اٹھایا جائے گا، جعلی کمپنی کی پشت پناہی کرنے والے نوجوانوں کی زندگیوں سے کھیل رہے ہیں، جس پر ہم خاموش نہیں بیٹھ سکتے، اگرکمپنی کے خلاف کارروائی عمل میں نہیں لائی گی تو ہم پشت پناہی کرنے والوں کے ناموں کوچوکوں چرواہوں میں آویزاں کریں گے.
    نوجوانوں نے چیف سیکرٹری آزاد کشمیر، آئی جی پی آزاد کشمیر، ڈی آئی جی، کمشنر مظفرآباد، ایس ایس پی مظفرآباد ڈی سی مظفرآباد کومخاطب کرتے ہوئے مظاہرین کا کہنا تھا کہ جعلی سیگریٹ بنانے والی فیکٹری کے مالک بابرتاج نامی شخص جس پرمتعدد ایف آئی آردرج ہوئی ہیں کو آج تک کیوں گرفتارنہیں کیا گیا ہے،بابر تاج اسمبلی میں کیسے پہنچتا ہے، بابر تاج کشمیر ہاؤس میں کیسے پہنچتا ہے، بابرتاج پرائم منسٹر ہاؤس کیسے پہنچتا ہے، سی سی ٹی فوٹیج پی ایم ہاؤس سے جعل ساز بابر تاج تک کیسے پہنچی ہیں، ایسے مقامات پر پولیس کی کڑی سیکورٹی ہوتی ہے پھر نامزد ملزم درجنوں ایف آئی آروالا جعل سازملزم ہرجگہ کیوں کھلے عام گھوم پھررہا ہے؟ آخر اس شخص کو اتنی چھوٹ کیوں دے رکھی ہے؟‌ کیا قانون امیراورغریب کے لیے برابر نہیں ہے ، پولیس ملزم کو گرفتار کیوں نہیں کرتی اگر کرتی بھی ہے تو ایک دو گھنٹے بعد رہا کیوں کر دیتی ہے؟ اگر اس طرح کوئی اورعام شہری ہوتا تواس کوعمرقید یا سزائے موت دی جاتی، لیکن اس بااثر شخص کو گرفتار کرتے ہی کیوں چھوڑ دیا جاتا ہے؟
    مظاہرین کا کہنا تھا کہ ہماری ریاست کے اندردوہرا قانون کس لیے قائم کیا گیا ہے؟ ایک عام آدمی کواپنی ضمانتیں کروانے کے لیے مہینوں انتظارکرنا پڑتا ہے، مگراس شخص کو صرف پانچ منٹ میں رہا کردیا جاتا ہے، کیا یہ مافیا اتنا بااثر ہے اس پرپولیس بھی ہاتھ ڈالنے سے ڈرتی ہے؟ آخر اس کے پیچھے رازکیا ہے وہ عوام کے سامنے لایا جائے، اگر پی ایم ہاؤس کی فوٹیج لیک ہوسکتی ہے، اگر پی ایم ہاؤس ہی محفوظ نہیں توایک عام آدمی اپنے آپ کو کیسے محفوظ سمجھے گا؟
    گزشتہ چند روز قبل بھی بابرتاج کی کمپنی میں بڑی تعداد میں شراب اوراسلحہ برآمد ہوا، لیکن کیا مجال اس کے خلاف کوئی کارروائی کی جاتی، ملزم بابرتاج اورکمشنرانکم ٹیکس آخردونوں پی ایم ہاؤس کیا کررہے تھے؟ دونوں کے درمیان جب ہاتھا پائی ہوئی پولیس ہونے کے باوجود اس ملزم کوگرفتارکیوں نہیں کیا گیا تھا، عوام کو بے وقوف نہ سمجھا جائے اس کے پیچھے جن لوگوں کے ہاتھ ہیں ان ہاتھوں کو سامنے لایا جائے، ورنہ ہم اچھی طرح سامنے لانا جانتے ہیں، چند عرصہ قبل بھی اس کی فیکٹری روانی کے مقام پرانکم ٹیکس کی جانب سے چھاپہ مارا گیا ہے، جس پرجعلی سیگریٹ برآمد بھی ہوئے ہے، فیکٹری کوسیل کرنے کے احکامات بھی جاری ہوئے ہیں، لیکن کیا مجال مافیا نے اس فیکٹری کو بند کرنے دیا ہو، ہم نوجوانوں کی زندگیوں سے کھلواڑ نہیں کرنے دیں نگے، چاہئے اس کے لیے ہمیں بھی کیوں نہ تختہ دارپر لٹکا دیا جائے‌، ہمیں مجبور نہ کیا جائے ہم کوہالہ پل بند کرکے احتجاج کرینگے.
    پاکستان کے مختلف تھانوں میں بھی اس جعل سازکے خلاف ایف آئی آر درج ہیں پھر بھی اس کوگرفتارنہ کرنا سمجھ سے بالا تر ہے، اگراس چھوٹی سی ریاست کے اندرجعلی فیکٹریاں بنای جا سکتی ہیں تو دیگرعوام کو بھی چھوٹ دے دینی چاہیے، کیوں کہ ہماری انتظامیہ اور پولیس بہت کمزورہے، یہ صرف کمزوراوربے بس کے لیے رہ گی ہے، کیوںکہ ان کے بس میں نہیں کے بااثراورامیرپرہاتھ ڈال سکے.
    اس موقع پر نواجونوں ک بڑی تعداد موجود تھی، راجہ سمیع بابر، راجہ قیس قدیر، راجہ شیراز، راجہ قاسم فرید، راجہ حسنین، راجہ احسان، احمد گیلانی، عاشر قریشی، ایاز احمد،مزمل ملک، قاسم ریاض، رقیب سلہریا، راجہ زین، حق نوازسلہریا، عماد راجہ، علی راجہ، راجہ احتشام، راجہ مشائق، بلال خان، انس شمریز، ذیشان قاضی، محمد اویس، راجہ نبیل، مہدی شاہ، حنین، راجہ عاصم، راجہ ذوالقرنین، نواز احمد، صفدر راجہ، اسامہ سعید، مدثر شیخ، عمرگل حسن، ملک علیان اعوان، وغیرہ نے شرکت کی ہے.

  • پاکستان سمیت دنیابھرمیں مقیم کشمیری آج سے ہفتہ شہدا منارہےہیں،مقبوضہ کشمیر میں مکمل ہڑتال کا اعلان

    پاکستان سمیت دنیابھرمیں مقیم کشمیری آج سے ہفتہ شہدا منارہےہیں،مقبوضہ کشمیر میں مکمل ہڑتال کا اعلان

    پاکستان سمیت دنیا بھرمیں مقیم کشمیری آج سےہفتہ شہدامنارہےہیں-

    باغی ٹی وی : کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق ہفتہ شہدامنانےکی کال کل جماعتی حریت کانفرنس نےدی پاکستان اوربیرون ممالک میں دعائیہ تقاریب کا اہتمام کیا جائے گا-

    کشمیر میڈیا سروس کے مطابق کل احتجاجی ریلیاں اورجلوس نکالےجائیں گے، 8جولائی کوشہید برہان وانی کےیوم شہادت کویوم مزاحمت منایا جائےگا اور برہان وانی کےآبائی قصبےترال کی طرف مارچ کیاجائےگا-

    کے ایم ایس کی رپورٹ کے مطابق 13جولائی کو 1931کےشہدا کی یاد میں یوم شہدا منایا جائےگا، ہفتہ شہدا کےدوران مقبوضہ کشمیرمیں مکمل ہڑتال ہوگی-

  • ماضی کو بھول کر مستقبل کو دیکھا جائے بلاول بھٹو

    ماضی کو بھول کر مستقبل کو دیکھا جائے بلاول بھٹو

    چئیرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے نکیال کشمیرمیں الیکشن کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے بے نظیر سے سیکھا ہے کہ جہاں کشمیرکی بہن، بیٹی کا پسینہ گرے گا وہاں ہمارا خون گرے گا، عمران خان کوبزدل وزیراعظم قراردیا گیا ہے، موودی تاریخی حملہ کرتا ہے وزیراعظم بزدلانہ رویہ رکھے ہوئے ہے، ہم آزاد کشمیرکی عوام کے ساتھ ہیں، نا ہم اسلام آباد میں کٹھ پٹھلی حکومت چاہتے ہیں، نا ہم آزاد کشمیرمیں کٹھ پٹھلی حکومت چاہتے ہیں، ہماری اولین ترجیح یہ کہ آزاد کشمیرزیادہ روزگاردیئے جائیں گے، زیادہ نوکریاں دی جائیں گی، پیپلزپارٹی کے دورمیں پینشن کا اضافہ ہوا ہے، تنخواہوں بھی ہمارے دور میں اضافہ کیا گیا ہے، ہم عمران کی طرح آپ کو لاوارث نہیں چھوڑ سکتے ہیں، آپ سب سیاسی جماعت کو جانتے ہیں، پیپلز پارٹی کو موقع دیں تاکہ اپنے آباؤاجداد کے خواب کو پورا کرسکوں، عمران خان نے ایک کروڑ نوکریوں کا وعدہ کر کے نوکروں سے نکال دیا ہے، پیپلزپارٹی وہ جماعت ہے جوعوام کی طاقت پر یقین رکھتے ہیں،ہم نے غریب کا ساتھ دیا ہے، ہم ہر پالیسی میں کلئیر ہیں، کشمیر کا مستقبل کشمیرکی عوام کریں کشمیری عوام اپنے مستقبل کا فیصلہ خود کریں، اسمبلی میں کھڑے ہوکر ہم کہتے ہیں کشمیر کی سودے بازی نا منظور کرتے ہیں، میں آپ کے درمیان ہوں بے نظیر کا مشن، ذولفقار کا مشن نا مکمل ہے، ماضی کو بھول کر مستقبل کو دیکھا جائے، ایک ہی جماعت ہے جو پاکستان کو ہر مسئلے سے نکال سکتا ہے، تیر کا ساتھ دیں، جیت کا نشان تیر کا نشان ہے.

  • پیپلز پارٹی نے وفاقی وزرا پر کاروائی کیلیے الیکشن کمیشن کو مراسلہ لکھ دیا

    پیپلز پارٹی نے وفاقی وزرا پر کاروائی کیلیے الیکشن کمیشن کو مراسلہ لکھ دیا

    پی پی پی آزاد کشمیر کے صدرچوھدری لطیف اکبرنے الیکشن کمیشن آزادکشمیرکومکتوب لکھا ہے، جس میں آمدہ انتخابات میں وفاقی حکومت کی مداخلت اور ممکنہ دھاندلی کی نشاندہی کی گی ہے، جسکے مطابق انتخابی مہم قوانین کی خلاف ورزی کی جارہی ہے، الیکشن کمیشن سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا گیا ہے، مراسلے میں کہا گیا ہے کہ وفاقی وزرا لوگوں کو ووٹ بیچ رہے ہیں، جلسے میں خطاب کے دوران پاکستان سے فنڈز دینے کی بات کررہے ہیں، اس خلاف ورزی کا ہمارے پاس وڈیو ثبوت ہے، الیکشن کمیشن سے فوری نوٹس لینے کی اپیل کی گئی ہے.

  • ایل اے 2 کے امیدوار نے اپنی پوزیشن کیسے مضبوط کرلیِ؟

    ایل اے 2 کے امیدوار نے اپنی پوزیشن کیسے مضبوط کرلیِ؟

    بڑجن یوسی کنیلی پاکستان تحریک انصاف آزاد جموں وکشمیر کے سینئیرنائب صدراورامیدوار قانون سازاسمبلی حلقہ ایل اے 2 اسلام گڑھ چکسواری چوہدری ظفرانورکی پوزیشن مضبوط ہوگئی ہے، چوہدری ظفرانورکی جارحانہ اننگ جاری ہے، پیپلز پارٹی اورمسلم کانفرنس کی بڑی وکٹیں گرادیں ہیں، پیپلزپارٹی اورمسلم لیگ ن کے کارکنان نے پی ٹی آئی کی ہمایت کا اعلان کردیا ہے، چوہدری عابد حسین، چوہدری محمد خورشید، چوہدری محمد خالد، قمر شہزاد، تیمورادریس، خرم شہزاد، چوہدری ازرم، چوہدری دانیال شبیر، چوہدری انس عابد، چوہدری محمد ایوب، چوہدری حاجی محمد یونس، چوہدری محمد قیوم، چوہدری محمد شاہ نواز، چوہدری ندیم ایوب، جنید علی، چوہدری احمد علی، چوہدری غلام رسول، چوہدری محمد شبیر، چوہدری بنارس سنگال، چوہدری محمد رئیس، عامر سہیل، چوہدری محمد توصیف شبیر، چوہدری حسن رضا، چوہدری محمد فاروق، چوہدری محمد معروف، چوہدری محمد ادریس، عنصر خادم، ناظم حسین، محمد شبیر، چوہدری عمران، چوہدری شیربان، چوہدری عاطف، چوہدری عنصر خادم، حافظ ناظم چوہدری، چوہدری یوسف اور چوہدری طارق نے اپنے کنبے قبیلے سمیت شمولیت کا باقاعدہ اعلان کیا ہے، کارکنان کا کہنا ہے کہ پچھلی حکومتوں نے علاقے میں‌ترقیاتی کاموں پر توجہ نہیں دی ہے، علاقے کےمسائل میں دن بدن اضافہ ہو رہا ہے، پی ٹی آئی کے امیدوار نے علاقے کے مسائل کو حل کرنے کی یقین دہانی کروائی ہے.
    چوہدری ظفرانور نے شامل ہونے والے افراد کو خوش آمید کہا ہے.