Baaghi TV

Category: کشمیر

  • "عمیرہ احمد، دھوپ کی دیوار، ISPR” ایشو کیا ہے؟؟ محمد عبداللہ

    "عمیرہ احمد، دھوپ کی دیوار، ISPR” ایشو کیا ہے؟؟ محمد عبداللہ

    "عمیرہ احمد، دھوپ کی دیوار، ISPR” ایشو کیا ہے؟؟؟
    "کشمیر ہماری شہ رگ ہے” بانی پاکستان محمد علی جناح کے یہ الفاظ عوام پاکستان کے کشمیر موقف کی ترجمانی کرتے ہیں. کشمیریوں اور پاکستانیوں کے دل ساتھ دھڑکتے ہیں. پاکستان اور پاکستان اور پاکستانیوں سے کشمیر اور اہل کشمیر کے لیے جانوں کے نذرانے تک پیش کیے ہیں. قربانیوں کی ایک لمبی داستان ہے جس کو ہندو بنیے کی دوستی کی خاطر فراموش نہیں کیا جاسکتا.
    کوئی بھول سکتا ہے کشمیر میں بھارتی مظالم کو تو بھول جائے، کوئی بھول سکتا ہے افواج پاکستان کے ہزاروں شہداء کو تو بھول جائے، کوئی ہندو بنیئے کے ہاتھوں قیام پاکستان سے لے کر اب تک لاکھوں پاکستانیوں کی شہادتوں کو بھول سکتا ہے تو بھول جائے لیکن خدارا اس قوم کو بھولنے کو نہ کہے… یہ کشمیر کاز سے جڑے ہر انسان کی برداشت کی آخری حد ہے.
    ہر تھوڑے وقفے بعد عوام پاکستان کا نظریہ پاکستان اور کشمیر کاز پر ٹمپریچر چیک کرنے کو نئے نئے حربے و ہتھکنڈے استعمال کیے جاتے ہیں. واللہ پاکستان کی عوام کشمیر پر کسی کمپرومائزنگ پالیسی، کسی ڈاکٹرائن یا فارمولے پر راضی نہیں ہوگی. کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے اور یہ محمد علی جناح نے طے کیا تھا کشمیر پاکستان کی بقاء کا ضامن ہے. کشمیر کو بھارت کو دینا پاکستان کی گردن بھارت کے ہاتھ میں دے دینا ہے.
    یہ ڈرامے یا ویب سیریز یہ امن کی آشائیں کس کی اجازت کے ساتھ لکھی اور ترتیب دی جاتی ہیں. کیوں ان کو روکا نہیں جاتا اور مستزاد یہ کہ موجود وجہ تنازعہ پاکستانی رائٹر عمیرہ احمد کی اسٹوری "دھوپ کی دیوار” جس میں نظریہ پاکستان کی دھجیاں اڑائی گئیں، کشمیر کاز کو یکسر فراموش کرکے بھارت سے دوستی اور امن کی پینگیں بڑھانے کی تلقین کی گئی، گندے پلید ہندو کو افواج پاکستان کے جوانوں کے برابر کا شہید کہا گیا یہ کس کی اجازت سے ہورہا ہے؟ کس نے اس کو لاجسٹک سپورٹ دی ہے. کس نے کراچی، لاہور، سوات اور کشمیر کے علاقوں میں اس سیریز کی شوٹنگ کی اجازت دی اور سپورٹ فراہم کی ہے.
    کشمیر کاز اور نظریہ پاکستان سے جڑے لوگوں کے دل حد سے دکھی اس وقت ہوئے جب عمیرہ احمد نے واشگاف الفاظ میں کہا کہ اس نے 2019 میں افواج پاکستان کے ادارے ISPR کو اپنی اس کہانی کا مسودہ بھیجا تھا کہ آیا اس میں کہیں ترمیم کی ضرورت تو نہیں تو ادارے کی طرف سے اس کو بلا کر شاباش دی گئی اور مسودے کو من و عن اپروو کیا گیا اور ساتھ یہ بھی کہا گیا کہ ہم بھی یہی چاہتے ہیں.
    اس پر عوامی پریشر آیا محب وطن حلقوں سے آوازیں اٹھیں تو نیوز کو ایڈٹ کردیا گیا، عمیرہ کا ٹویٹر اکاؤنٹ بلاک کردیا گیا اور اس نے بیان بدل لیا یا بدلوا دیا گیا کہ یہ اس کی ذاتی تخلیق ہے وہ خود اس کی اچھے برے ہونی کی ذمہ دار ہے کسی نے اس کو نہ سپورٹ کیا نہ کسی نے اس کو قائل کیا یہ لکھنے کے لیے….
    اداروں کو شفاف تحقیقات کرنی چاہیں کہ ان کا نام کیوں اورکس مقصد کے لیے استعمال ہوا کیونکہ کشمیر کاز اور نظریہ پاکستان پر سستی کے ساتھ اگر افواج پاکستان کا نام جڑتا نظر آتا ہے تو محب وطن حلقے اس پر شدید دکھی ہوتے ہیں. کشمیر کاز فقط کوئی چند رٹے رٹائے جملے یا نعرے نہیں یہ ایک تحریک ہے ہزاروں لاکھوں پاکستانیوں اور کشمیریوں کا خون اس میں شامل ہے. کشمیر پاکستان کا مستقبل و بقاء ہے ہم ہرگز بھی اس ایشو پر کسی ذرا سی بھی سستی کے متحمل نہیں ہوسکتے.
    محمد عبداللہ

  • فلسطینی و پاکستانی نوجوان صحافیوں کا کشمیر یوتھ الائنس کے زیراہتمام خصوصی نشست کا انعقاد

    فلسطینی و پاکستانی نوجوان صحافیوں کا کشمیر یوتھ الائنس کے زیراہتمام خصوصی نشست کا انعقاد

    مقبوضہ فلسطین اور مقبوضہ کشمیر میں بسنے والے آزادی کیلئے جدوجہد میں مصروف عمل ہیں، اسرائیلی وبھارتی بربریت کا سامنا کرنے والے فلسطینی و کشمیری منزل کے حصول کیلئے پرامید ہیں، لاکھوں قربانیاں دینے کے باوجود جذبہ حریت زندہ ہے، ان خیالات کا اظہارکشمیری ، فلسطینی و پاکستانی نوجوان صحافیوں نے کشمیر یوتھ الائنس کے زیراہتمام خصوصی نشست میں کیا-

    غزہ، فلسطین سے تعلق رکھنے والے نوجوان صحافی بلال ایلاستال ، جو پاکستان میں اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے کیلئے ٹھہرے ہیں کا کہنا تھا کہ فلسطین میں کم از کم دو دہائیوں سے کٹھ پتلی انتظامیہ نے اسرائیلی مفادات کا تحفظ کیا جس کا نقصان یہ ہوا کہ اسرائیلی کو بربریت کرنے کی آزادی مل گئی-

    بلال ایلاستال کا کہنا تھا کہ فلسطینی مایوس نہیں ہیں بلکہ اپنے بچوں کو آزادی دلانے اور اسرائیل سے اپنی زمینیں واپس لینے کیلئے جدوجہد کررہے ہیں، اسرائیل دہشتگرد ملک ہے جو انسانی حقوق کو بھی روندتے ہوئے بربریت سے باز نہیں آتا،-

    پاکستان سے متعلق فلسطینی کیا سوچتے ہیں اس سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ فلسطینی سمجھتے ہیں کہ پاکستان ان کی پشت پر ہے، وہ پاکستان سے محبت رکھتے ہیں اور انہیں علم ہے کہ پاکستان ہمیشہ ان کے ساتھ کھڑا ہے-

    مقبوضہ جموں کشمیر سے جلاوطنی کی زندگی گزارنے والے نوجوان عمر بٹ کا کہنا تھا کہ کشمیرکے اندر بھارتی غاصبانہ قبضے کے بعد سے آج تک ہر گھر کی ایک نہیں بے شمار درد بھری کہانیاں ہیں، ہزاروں آدھی بیوائیں اپنی شوہروں کی خبر تک جاننے سے محروم ہیں، پیلٹ گن سے ہزاروں بچے ، جوان اور بوڑھے بینائی کھوچکے ہیں، مگر جذبہ حریت سرد نہیں ہوا-

    سیدہ آسیہ اندرابی کے بھانجے ڈاکٹر سید مجاہد گیلانی کا کہنا تھا کہ کشمیریوں کی جدوجہد حق خودارادیت کیلئے ہے، پاکستان کا نام لے کر کشمیری اپنی جان دے رہے ہیں، پاکستان کو اپنی خارجہ پالیسی واضح کرنے کے ساتھ ساتھ کشمیر کیلئے عملی اقدامات کی جانب آنا ہوگا-

    نوجوان صحافی رضی طاہر کا کہنا تھا کہ پاکستانی عوام کشمیر و فلسطین کیلئے بے چین ہیں ، وہ ہمیشہ اپنے حکمرانوں سے مطالبہ کرتے ہیں کہ ٹھوس اقدامات اٹھائے جائیں-

    ڈاکٹر عبداللہ خلیل کا کہنا تھا کہ مسلم امہ کے اتحاد کے بغیر مقبوضہ فلسطین و کشمیر کا حل ممکن نہیں ہے، میڈیا فورم سے محمد عدنان اسحاق، شمس حسین فاروقی، محمد ابوبکر صدیق، محمد آصف سیف نے بھی گفتگو کی اور امید ظاہر کی کہ امت مسلمہ کے نوجوان فلسطین اور کشمیر کیلئے سفارت کاری کریں گے اور مظلوموں کی آواز بنیں گے۔

  • حلقہ ایل اے 37 جموں 4 میں الیکشن کمپین زوروں پر

    حلقہ ایل اے 37 جموں 4 میں الیکشن کمپین زوروں پر

    نارووال (عارف راشد) قصبہ لوہارہ میں حلقہ ایل اے 37 جموں 4 امیدوار قانون ساز اسمبلی چوہدری صدیق بھٹلی ایڈووکیٹ کی حمایت کے حوالے سے وائس چیئرمین لوہارہ حاجی ریاض چوہدری ، حاجی ممتاز چوہدری ، حاجی فریاد چوہدری ، ناصر جمیل گورسی کی طرف سے مہاجرین جموں کشمیر کے اجتماع کا انعقاد، عشائیہ کا اہتمام جس سے خطاب کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیر و مرکزی رہنما مسلم لیگ ن دانیال عزیز ،سابق ایم پی اے اویس قاسم خاں ، امیدوار ایم ایل اے چوہدری صدیق بھٹلی ایڈووکیٹ اور دیگر مقررین نے عوام سے اپیل کی کہ ہمیں ووٹ دیکر کامیاب بنائیں تاکہ مہاجرین کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرایا جائے. قبل ازیں معزز مہمانوں کا پہنچنے پر فقید المثال استقبال کیا گیا. کارکنان نے فلک شگاف نعرے لگائے.

  • وزیراعظم آزادکشمیر کی فلسطین کے مسئلے پر  میڈیا سے گفتگو

    وزیراعظم آزادکشمیر کی فلسطین کے مسئلے پر میڈیا سے گفتگو

    مظفرآباد: تمام اسلامی ممالک فلسطین کی حمایت میں اسرائیل سے سفارتی و تجارتی تعلقات ختم کریں۔اسرائیل کے سپورٹر مغرب پر اقتصادی دباو بڑھایا جائے۔فلسطین اور کشمیر کا مسلہ جلد ہو گا۔وزیراعظم آزادکشمیر نے قائداعظم میموریل پارک کا سنگ بنیاد رکھا ۔

    آزادکشمیر میں سیاحت کو فروغ دینے کے لیے آمدہ بجٹ میں خطیر رقم مختص کر رہے ہیں ۔سیاحت کے مواقع فراہم کرنے سے بے روزگار ی کم ہو گی ۔ آزادکشمیر بھر میں سیاحت کے فروغ کے لیے پارک بنا رہے ہیں ۔راجہ فاروق حیدر ۔

  • مظفرآبادقائم مقام چیف جسٹس آزاد کشمیر ہاںٔی کورٹ انتقال کرگئے۔

    مظفرآبادقائم مقام چیف جسٹس آزاد کشمیر ہاںٔی کورٹ انتقال کرگئے۔

    مظفرآبادقائم مقام چیف جسٹس آزاد کشمیر ہاںٔی کورٹ جسٹس شیراز کیانی وفات پاگںٔے۔جسٹس شیراز کیانی علالت کے باعث راولپنڈی کے ایک ہسپتال میں زیرِ علاج تھے

    جسٹس شیراز کیانی کو آج ان کے آبائی علاقے ڈڈیال میں سپردِ خاک کیا جاںٔے گاآزاد کشمیر کی عدالت عالیہ میں آج 4 مںٔی بروز منگل سوگ کے طور پر تعطیل ہوگی جسٹس شیراز کیانی کی وفات پر وزیراعظم و صدر آزاد کشمیر نے گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے

  • پاکستان میں کورونا وائرس سے مزید 112 اموات،مریضوں میں بھی اضافہ

    پاکستان میں کورونا وائرس سے مزید 112 اموات،مریضوں میں بھی اضافہ

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں کورونا کی تیسری لہر جاری ہے، کرونا مریضوں اور اموات میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے –

    نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں کورونا سے اموات کا ریکارڈ آج پھر ٹوٹ گیا۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 112 افراد انتقال کر گئے –

    این سی او سی کے مطابق گزشتہ روز کورونا کے 65 ہزار 279 ٹیسٹ کئے گئے 4 ہزار 976 نئے کیس سامنے آ گئے۔ ملک بھر میں مثبت کیسز کی شرح تقریبا 7.62 فی صد رہی۔

    پاکستان میں کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 15 ہزار 982 تک پہنچ گئی جبکہ متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 7 لاکھ 45 ہزار182 ہو چکی ہے۔

    این سی او سی کے مطابق کورونا کے سبب س پنجاب میں 7 ہزار 271 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 4 ہزار 541، خیبر پختونخوا 2 ہزار796، اسلام آباد 626، گلگت بلتستان 103، بلوچستان میں 222 اور آزاد کشمیر میں 423 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔اسلام آباد میں کورونا کیسز کی تعداد 68 ہزار665، خیبر پختونخو 1 لاکھ 3ہزاراور419، پنجاب 2 لاکھ 61 ہزار173، سندھ 2 لاکھ 70 ہزار963، بلوچستان 20 ہزار662، آزاد کشمیر 15 ہزار137 اور گلگت بلتستان میں 5 ہزار 163 افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔

    کورونا وائرس پاکستان میں تیزی سے پھیل رہا ہے۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے پاکستان کے 26 اضلاع ہائی رسک قرار دیئے گئے ہیں۔

    قبل ازیں حکومت کی جانب سے ایس او پیز جاری کی گئی ہیں جس کے مطابق ملک میں کورونا کی تیسری لہر کے پیشِ نظر حکومت کے وضع کردہ ایس او پیز پر سختی سے کاربند رہیں۔ ماسک کا استعمال کریں، بار بار ہاتھوں کو 20 سیکنڈ تک صابن سے دھوئیں۔ گھروں کو ہوادار بنائیں اور بلا ضرورت ہرگز گھر سے باہر نہ نکلیں۔ پُرہجوم جگہوں پر جانے سے گریز کریں۔

    پنجاب میں ماسک پہننے کو لازمی قرار دِیا گیا ہے ، ماسک نہ پہننے والوں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی اور جرمانے کے علاوہ چھ ماہ قید بھی ہو سکتی ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹرفردوس عاشق اعوان کا کہن اتھا کہ پنجاب حکومت این سی او سی کی ہدایت پر مکمل عمل کر رہی ہے، صوبے میں کورونا وائرس کی صورتحال خطرناک ہو گئی ہے، گجرات اور گوجرانوالہ کے ہسپتالوں میں مریضوں کی تعداد سب سے زیادہ ہے۔ صوبے بھر میں ماسک پہننا لازمی قرار دیدیا گیا ہے اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی

  • وزیر اعظم آزاد کشمیر نے محکمہ جات کے ملازمین کیلئے خوشخبری سنا دی

    وزیر اعظم آزاد کشمیر نے محکمہ جات کے ملازمین کیلئے خوشخبری سنا دی

    وزیر اعظم آزادجموں وکشمیر راجہ محمد فاروق حیدرخان نے کہا ہے کہ محکمہ جات کے ملازمین کے دیرینہ مطالبات اور ان کے مسائل کے حل کےلئے کابینہ نے 1ارب80کروڑ روپے کے پیکج کی مالیاتی و انتظامی منظوری دیدی ہے ۔ 15ہزار پرائمری ٹیچرز،8400جونئیر ٹیچرز اور ساڑھے5ہزار سینئر ٹیچرز کی اپ گریڈیشن کی منظوری دیدی گئی ہے ۔کابینہ نے ہیلتھ اور نرسنز ٹریننگ الاﺅنس، سپیشل ہیلتھ الاﺅنس ، پیرامیڈیکس کے سروس اسٹرکچر،ہیلتھ فاﺅنڈیشن کے قیام سمیت صحت عامہ کے ملازمین کے جملہ مطالبات کی منظوری بھی دیدی ہے۔

    کابینہ نے پولیس ایڈمنسٹریشن الاﺅنس، سیکرٹریٹ الاﺅنس ، ٹیکنیکل ملازمین کی اپ گریڈیشن سمیت مختلف محکمہ جات کے ملازمین کے دیرینہ مطالبات کی بمطابق سفارشات منظوری دیدی ہے ۔ آزادکشمیر کی تاریخ کا یہ سب سے بڑا پیکج ہے جو ہمارے معاشی طور پر مستحکم ہونے کی عکاس ہے ۔ جب آزادکشمیر لیگ ن کی حکومت قائم ہوئی تھی تو میں نے اپنا پہلا دورہ لاہور ذکوة منافع فنڈسے ادھار لیکر کیا تھالیکن آج اللہ کے فضل وکرم سے ہم مالیاتی طور پر خودکفیل ہیں ۔

    ہماری حکومت پر بے بنیاد اعتراض کرنے والے سامنے آکر بات کریں ‘انہیں دلیل کے ساتھ جواب دیں گے ۔ جو لوگ یہ کہتے ہیں ہم نے اداروں کو تباہ کیا وہ یہ بتائیں کہ انہوں نے ادارہ بنایا ہی کونسا تھا؟آئینی طور پر آخری دن تک وزیراعظم ہوںاور وزیراعظم کاختیارات مدت ختم ہونے تک میرے پاس ہیں۔ان خیالات کا اظہارانہوں نے بدھ کے روز آزادجمو وکشمیرکابینہ اجلاس کے بعدوزراءحکومت چوہدری طارق فاروق، ڈاکٹر نجیب نقی، چوہدری محمدعزیز، بیرسٹر افتخار گیلانی، سردارفاروق احمدطاہر اور ڈاکٹر مصطفی بشیر عباسی کے ہمراہ پریس بریفنگ دیتے ہوئے کیا۔

    وزیراعظم نے کہاکہ ہماری جماعت اور حکومت کو یہ اعزاز حاصل ہےکہ ہم نے ریاست میں میرٹ بحال کیا ، آزادکشمیر حکومت کومالیاتی اور انتظامی طور پر خودکفیل بنایا۔ انہوں نے کہاکہ مختلف محکمہ جات کے ملازمین کے ا پ گریڈیشن اور تنخواہوں کے معاملات کے حل کےلئے چیف سیکرٹری کی سربراہی میں کمیٹی قائم کی جس نے ذیلی محکمہ جات سے سفارشات لیکر کابینہ میں پیش کیں۔ جن کی روشنی میں آج ہم نے اس تاریخی پیکج کا اعلان کیاتاکہ ملازمین ذہنی طور پر مطمئن ہو کر ریاست کی خدمت کر سکیں ۔

    عارضی ملازمین کو مستقل کرنے کے حوالے سے کابینہ کمیٹی میںمعاملات زیر کار ہیں اور کمیٹی سفارشات کے بعد ان پر مزید فیصلہ کیا جائے گا۔اس موقع پر وزیر تعلیم بیرسٹرافتخار گیلانی نے کہا کہ پرائمری اساتذہ کو بی 7اور جونئیر کو بی 9سے اپ گریڈ کر کے بی11دیتے ہوئے انہیں ایلیمنٹری اینڈ سیکنڈری ٹیچر کا نام دیدیا گیا ہے جبکہ سینئر ٹیچرز بی16کو ایک اضافی انکریمنٹ دینے کی منظوری دید ی گئی ہے ۔ اس کے ساتھ ہی پہلے سے نافذ کردہ ٹائم سکیل فارمولہ اسی طرح موجود رہے گا۔ اس اپ گریڈیشن سے 28ہزار900ٹیچرز مستفید ہونگے۔

    انہوں نے کہاکہ ہماری حکومت نے اقتدار میں آتے ہیں اساتذہ کی بھرتیوں کےلئے این ٹی ایس کا نفاذ کیا اور میٹرک پی ٹی سی ، سی ٹی کے تعلیمی معیار کو بی اے اور بی ایڈ میںمبدل کیا۔ اس طرح پرائمری اور جونئیر اساتذہ کی تعلیمی قابلیت مساوی ہونے کی بنا پر انہیں مساوی سکیل دیا گیاہے ۔ انہوں نے کہاکہ 1983کے بعد سے سکیل اپ گریڈیشن کا یہ سب سے بڑا پیکج ہے جو ہماری حکومت کا ایک کارنامہ ہے ۔ ہم امید کرتے ہیں کہ اساتذہ بھی اپنا فرض ادا کریں گے اور اپنی ذمہ داریاں پوری طرح نبھائیں گے ۔

    وزیر خزانہ و صحت ڈاکٹر نجیب نقی خان نے کہا کہ کابینہ نے جولائی2015سے گریڈ 1سے 20تک کے ہیلتھ الاﺅنس میں اضافے ، نرسز کے ڈریس الاﺅنس میں اضافے ، ٹریننگ الاﺅنس کو 15ہزار سے بڑھا کر 20ہزار کرنے ، ڈاکٹرز کے نان پرکٹسنگ الاﺅنس میں اضافے ،پوسٹ گریجویٹ ٹریننگ الاﺅنس میں اضافے ، ہاﺅس آفیسرز کے اعزازیہ میں اضافے ،پیرامیڈیکس کے سروس اسٹرکچر کی منظوری، میڈیکل اسسٹنٹ کو پیرامیڈیکس میں مبدل کرنے، نرسز کے مختلف کیڈرز کو اپ گریڈ کرنے ، لیڈی ہیلتھ کو سول سرونٹ بنانے ، ہیلتھ فاﺅنڈیشن اور کالج آف نرسنگ کے قیام کی منظوری دیدی ہے ۔

    انہوں نے کہاکہ یوٹیلٹی الاﺅنس کے حوالہ سے سیکرٹریٹ الاونس اور سپیشل الاﺅنس کا جائزہ لیتے ہوئے تما م ملازمین کو دیے جانے کا فیصلہ کیا جائے گا۔ کابینہ نے کلرکس فاﺅنڈیشن کے قیام ، ایجوکیشن کے منسٹریل سٹاف کی ترقیابی کے قواعد کے منظوری، سیکرٹریٹ الاﺅنس کی ملازمین کو بلا تخصیص فراہمی اور پولیس ایڈمنسٹریشن الاﺅنس دیے جانے کے علاوہ ٹیکنیکل ملازمین ،ڈیٹا انٹری آپریٹرز کو بی14دیتے ہوئے سٹینوگرافر میں مبدل کیے جانے اور محکمہ برقیات کے ساتھ انجینئرز،ڈرافٹمین،ہیڈ ڈرافٹمنین اور ٹریسر کی آسامیوں کی اپ گریڈیشن کی بھی منظوری دیدی ہے ۔

    وزیر تعمیرات عامہ چوہدری محمد عزیز نے کہا کہ ہماری حکومت نے ریاستی ملازمین کے مطالبات اپنے وسائل کے اندر رہتے ہوئے پورے کیے ۔ محکمہ تعمیرات کے عامہ کے دس سال سے زائد سروس کے حامل 504قلیوں کو مستقل کر دیا گیاہے ۔ کابینہ نے پاکستان انجینئرنگ کونسل سے رجسٹرڈ انجینئرز کو ٹیکنیکل الاﺅنس دینے اور سب انجینئرز سمیت ٹیکنیکل ملازمین جس محکمہ میں بھی کام کررہے ہیں کا سکیل اپ گریڈ کیے جانے کی منظوری دیدی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ میاں محمد نوازشریف کی جانب سے ریاست کا بجٹ دوگنا کرنے کے بعد آزادکشمیر بھر کی سڑکوں کو اپ گریڈ کر دیا گیا ہے ۔

    شفاف ٹینڈرنگ کی وجہ سے 3 ار ب سے زائد کی بچت ہوئی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ 1ارب80 کروڑ روپے سے زائد کے اس سکیل اپ گریڈیشن پیکج دینے پر وزیر اعظم راجہ محمد فاروق حیدرخان اور ریاستی بیورو کریسی مبارکباد کی مستحق ہے ۔ ہماری حکومت اور جماعت نے ساڑھے چار سال کے دوران تاریخی تعمیر وترقی کروائی ، لوگوں کے مسائل حل کیے اور سماجی انصاف کی فراہمی یقینی بنائی ۔

  • مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی ریاستی دہشتگردی ،ماؤں کے  مزید  لخت جگر چھین لیے

    مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی ریاستی دہشتگردی ،ماؤں کے مزید لخت جگر چھین لیے

    مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی ریاستی دہشتگردی ،ماؤں کے مزید لخت جگر چھین لیے

    باغی ٹی وی : مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی ریاستی دہشتگردی کاسلسلہ جاری ہے . قابض بھارتی فورسزنےضلع شوپیاں میں مزید3کشمیریوں کوشہیدکردیا.بھارتی فوج نےمیں سرچ آپریشن کی آڑمیں نوجوانوں کونشانہ بنایا،مقبوضہ وادی میں4روزکےدوران شہیدکشمیریوں کی تعداد10ہوگئی،بھارتی بربریت کےخلاف حریت رہنماوَں کی کال پرمقبوضہ کشمیرمیں مکمل ہڑتال،بھارتی فوج نے سرچ آپریشن کی آڑمیں نوجوانوں کونشانہ بنایا.

    مودی مسلمانوں کا قاتل، کشمیر حق خودارادیت کے منتظر ہیں، صدر مملکت

    یوم یکجہتی کشمیرپرتحریک آزادی بارے مفتیان نے کیا فتویٰ دیا؟ لیاقت بلوچ نے بتا دیا

    کشمیریوں کے قاتل کے ساتھ میں بیٹھوں ،بالکل ممکن نہیں،شاہ محمود قریشی کا بھارتی ہم منصب کی تقریر کا بائیکاٹ

    کشمیر پر دو ایٹمی طاقتیں آمنے سامنے آ سکتی ہیں،وزیراعظم عمران خان کا اقوام متحدہ میں خطاب

    وزیراعظم نے مظلوموں کا مقدمہ دنیا کے سب سے بڑے فورم پررکھ دیا،فردوس عاشق اعوان

    کشمیر پر بھارتی سپریم کورٹ کا فیصلہ بڑی کامیابی ہے، وزیر خارجہ

    مقبوضہ کشمیر،کشمیری سڑکوں‌ پر،عمران خان زندہ باد کے نعرے، کہا اللہ کے بعدعمران خان پر بھروسہ

    برہان وانی کی چوتھی برسی، مقبوضہ کشمیر میں حریت کی اپیل پر مکمل ہڑتال

     

    مقبوضہ وادی میں نام نہاد سرچ آپریشن کی آڑ میں مظلوم اور نہتے کشمیریوں کے قتل کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ وادی میں خوف کے سائے برقرار ہیں جبکہ سری نگر کی جامع مسجد سمیت دیگر مساجد میں نماز جمعہ ادا نہیں کرنے دی جاتی۔ قابض بھارتی فوج نے کشمیریوں کی زندگی اجیرن بنا دی ہے

  • صدر آزاد کشمیر کا امریکی حکومت سے  مودی حکومت  کے خلاف کارروائی کا مطالبہ

    صدر آزاد کشمیر کا امریکی حکومت سے مودی حکومت کے خلاف کارروائی کا مطالبہ

    مظفر آبادصدرآزاد جموں و کشمیر سردار مسعود خان نے امریکہ کی جوبائیڈن حکومت سے مطالبہ کیا ہےکہ وہ متنازعہ ریاست جموں و کشمیر میں مودی حکومت کی طرف سے ہندو آبادی کی بڑےپیمانے پر منتقلی کے ذریعہ ریاستی مسلم اکثریت کو غیر قانونی طریقہ سے ختم کرنے کےمنصوبے اور مقبوضہ علاقے میں نہتے اور غیر مسلح کشمیریوں کے قتل عام کو بند کرانےکے لیے اپنا کردار ادا کرے۔

    وہ وقت آ گیا ہے کہ امریکہ اپنے اس مفروضے پر نظرثانیکرے کے بھارت کی نو لاکھ فوج مقبوضہ کشمیر میں دشت گردی سے لڑنے کے لیے آئی ہے۔ یہ جھوٹ پر مبنی بھارت کا بیانیہ ہے جس کا حقیقت سے دور تک کوئی تعلق نہیں ہے۔ ایکقومی انگریزی جریدے کو انٹرویو دیتے ہوئے صدر سردار مسعود خان نے کہا کہ امریکہ بھارت سے مقبوضہ جموں و کشمیر میں بد ترین ظلم و تشدد بند کرانے اور شہری اور بنیادی آزادیوں کی بحالی کے لیے غیرمبہم اور دو ٹوک الفاظ میں مطالبہ کرے کیوں کہ امریکہ وہ ملک  ہے جو تقریباً ایک صدی سے انسانوں کے حق خودارادیت کی وکالت کرتا چلا آیا ہے اور اہم ایسے ملک سے یہ توقع نہیں رکھتے وہکشمیریوں کے حق خود ارادیت کی راہ میں رکاوٹ بنے گا۔

    انہوں نے کہا کہ کشمیری جمہوریانداز میں آزادانہ رائے شماری کے ذریعے اپنے مستقبل کا فیصلہ کرنا چاہتے ہیں اوریہ کوئی انوکھا مطالبہ نہیں ہے بلکہ کشمیریوں کے اس حق کو اقوام متحدہ کی سلامتیکونسل کی قراردادوں کی شکل میں عالمی برادری نے پہلے ہی تسلیم کر رکھا ہے۔ عالمیبرادری اور عالمی میڈیا کی طرف سے کشمیر پر ایک بار بھی توجہ مرکوز ہونے کے امکاناتکے بارے میں پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں صدر سردار مسعود خان نے کہا کہ اس سےقبل  کے دنیا جموں و کشمیر کی طرف متوجہ ہوپاکستان اور آزاد کشمیر کی سیاسی جماعتوں کو خود اپنی توجہ کشمیر پر مرتکز کرنی ہوگی کیوں  کہ دنیا یہ دیکھنا چاہتی ہے کہ ہمجس چیز کا مطالبہ اس سے کر رہے ہیں اس کیطرف ہماری اپنی توجہ کتنی ہے۔

    دنیا کیتوجہ  براہ راست ہمارے جذبے اور کوششوں کےتناسب سے ہو گی۔ ایک اور سوال کے جواب میں صدر آزاد کشمیر نے کہا کہ  مسئلہ کشمیر کے حوالے سے ہمیں اپنی کامیابیوں کو کم کر کے پیش کرنے کی ضرورت نہیں ہے ہمیں یہ نہیں بھولنا چاہیے کہ بھارت کی مقبوضہ جموں و کشمیر میں تازہ جارحیتکے بعد دنیا میں ایک ہنگامہ برپا ہوا تھا اور مسئلہ کشمیر کو دنیا کی با اثرپارلیمانز اور سول سوسائٹی میں بڑے پیمانے پر زیر بحث لایا گیا تھا۔

    لیکن یہ حقیقت اپنی جگہ ہے کہ ہمیں وہ نتائج حاصل نہیں ہوئے جو مطلوب تھے لیکن ہمارے سامنے مسلسل جدوجہد کے سوا کوئی راستہ نہیں ہے۔ بھارتی فوج کے محاصرے میں محصور کشمیری ہر روزاپنے مقدس خون کی قربانی پیش کر رہے ہیں اور اگر وہ  بھارتی فوج کی سنگینوں کے سائے میں ظالم کےسامنے جھکنے کے لیے تیار نہیں تو ہم آزاد شہری ہیں اور ہماری کوششیں اور کارکردگیان سے زیادہ اور بہتر ہونے چاہیے۔

  • مقبوضہ کشمیر بھارتی فوج کے مظالم جاری، کشمیری شہید،

    مقبوضہ کشمیر بھارتی فوج کے مظالم جاری، کشمیری شہید،

    مقبوضہ کشمیر بھارتی فوج کے مظالم جاری، کشمیری شہید

    باغی ٹی وی : مقبوضہ کشمیرمیں ضلع شوپیاں میں بھارتی فوج کی فائرنگ ،ایک کشمیری شہید کر دیا ،بھارتی فوج نے گزشتہ شام محاصرے سرچ آپریشن کی آڑمیں کشمیری نوجوان کوشہید کیا، قابض بھارتی فوج نے600روزہ محاصرے کےدوران323 کشمیریوں کو شہید کیا،قابض بھارتی فوج نے زیادہ تر کشمیریوں کو جعلی مقابلوں میں شہید کیا،قابض بھارتی فوج کی پر تشدد کارروائیوں میں ایک ہزار753کشمیری شدیدزخمی ہوئے،قابض فورسز نے حریت رہنماسمیت 14ہزار سےزیادہ کشمیریوں کوگرفتار کیا،

    اس دوران وادی میں مسلسل کرفیو کے نفاذ سےنظام زندگی مفلوج ہے اور کشمیری گھروں میں محصورہیں ، کرفیو اور پابندیوں کے باعث اب تک مقامی معیشت کو ایک ارب ڈالر کا نقصان ہوچکا ہے جبکہ ہزاروں لوگ بے روزگار ہوچکے ہیں۔

    خیال رہے مقبوضہ کشمیر 5 اگست 2019 سے بھارت کے غیر قانونی محاصرے میں ہے، مودی حکومت کی کشمیریوں کو کشمیر میں اقلیت بنانے کی کوشش جاری ہے، دوسری طرف مقبوضہ کشمیر کے رہائشی اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عمل درآمد کے منتظر ہیں۔

    واضح رہے کہ مودی حکومت نے 5 اگست 2019 کو مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے کا حکم جاری کیا تھا، جس کے بعد بھارتی شہریوں اور غیر مقامیوں کو کشمیر میں جائیدادیں خریدنے اور انہیں مقامی پتے کے شناختی کارڈ جاری کیے جارہے ہیں۔

    بھارتی پارلیمنٹ کے اجلاس میں بھارتی وزیرداخلہ نے آرٹیکل370 ختم کرنے کا بل پیش کیا، تجویز کے تحت غیر مقامی افراد مقبوضہ کشمیر میں سرکاری نوکریاں حاصل کرسکیں گے۔

    بعد ازاں بھارتی صدر نے آرٹیکل 370 ختم کرنے کے بل پر دستخط کر دیے اور گورنر کاعہدہ ختم کرکے اختیارات کونسل آف منسٹرز کو دے دیئے، جس کے بعد مقبوضہ کشمیرکی خصوصی حیثیت ختم ہوگئی