Baaghi TV

Category: بلاگ

  • برطانیہ میں ٹک ٹاک کو بھاری جرمانے کا سامنا

    برطانیہ میں ٹک ٹاک کو بھاری جرمانے کا سامنا

    لندن: برطانیہ میں بچوں کے پرائیویسی کے تحفظ کو یقینی نہ بنانے پر ٹک ٹاک کو 27 ملین پاؤنڈزجرمانے کا سامنا ہوسکتا ہے۔

    باغی ٹی وی :برطانوی میڈیا کے مطابق انفارمیشن کمشنر آفس (آئی سی او) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ٹک ٹاک کو نوٹس جاری کیا گیا ہے جو ممکنہ جرمانے کی سزا سنائے جانے کی کارروائی کا آغاز بھی ہے۔

    پرائیویسی قوانین کی خلاف ورزی پر جنوبی کوریا نے گوگل اور میٹا کمپنیوں پر جرمانہ…

    آئی سی او کی تحقیقات میں دریافت کیا گیا کہ ٹک ٹاک کی جانب سے 13 سال سے کم عمر بچوں کے ڈیٹا کو والدین کی اجازت کے بغیر پراسیس کیا جاتا ہے ٹک ٹاک شفاف طریقے سے اپنے صارفین کی تفصیلات فراہم کرنے میں ناکام رہی تھی۔

    آئی سی او کے مطابق ڈیجیٹل سروسز فراہم کرنے والی کمپنیوں کا قانونی فرض ہے کہ وہ صارفین کے تحفظ کو یقینی بنائیں، ہماری عبوری تحقیقات میں معلوم ہوا کہ ٹک ٹاک کمپنی ایسا کرنے میں ناکام رہی ہے۔

    صارفین جو 24 اکتوبر سے واٹس ایپ استعمال نہیں کرسکیں گے

    تحقیقات سے عندیہ ملا ہے کہ ٹک ٹاک نے مئی 2018 سے جولائی 2020 کے دوران یوکے ڈیٹا پروٹیکشن قانون کی خلاف ورزی کی۔

    انفارمیشن کمشنر جان ایڈورڈز نے کہا کہ ہم سب چاہتے ہیں کہ بچے ڈیجیٹل دنیا کو سیکھنے اور اس کا تجربہ کرنے کے قابل ہوں، لیکن ڈیٹا پرائیویسی کے مناسب تحفظات کے ساتھ۔

    اگر سوشل میڈیا کمپنی اس حوالے سے اپنا دفاع کرنے میں ناکام رہی تو اس پر 2 کروڑ 90 لاکھ ڈالرز تک کا جرمانہ عائد کیا جاسکتا ہے۔

    دوسری جانب ٹک ٹاک کے ایک ترجمان نے ایک بیان میں کہا کہ ہم برطانیہ میں پرائیویسی کے تحفظ کے لیے آئی سی او کے کردار کا احترام کرتے ہیں، مگر ہم ابتدائی تحقیقات کے نتائج سے اتفاق نہیں کرتے اور اس حوالے سے آئی سی او کے سامنے اپنا مؤقف بیان کرنے کے لیے تیار ہیں۔

    ایپل نے آئی فون 14متعارف کرا دیا, جسمیں سیٹلائٹ کنکٹیویٹی اور کار کریش ڈٹیکشن…

  • روجھان ـ سنٹر آف ایکسیلنس گرلز اسکول کی طالبات مشکلات کاشکار

    روجھان ـ سنٹر آف ایکسیلنس گرلز اسکول کی طالبات مشکلات کاشکار

    باغی ٹی وی :روجھان( ضامن حسین بکھر نامہ نگار) روجھان سٹی میں سنٹر آف ایکسیلنس گرلز اسکول روجھان میں زیر تعلیم طالبات کے لئے سڑک کراس کرنا سب سے بڑا پیچیدہ مسئلہ ہے جس کے باعث طالبات کو دشواری کا سامنا کرنا پڑتا ہے 30 منٹ تک عام لوکل ٹریفک ماسوائے ایمرجنسی مریضوں کے تمام ٹریفک کو متبادل راستہ اختیار کرنے کی ہدایت کی جائے۔ تفصیلات کے مطابق روجھان میں رودکوہی سیلابی پانی صورتحال کے بعد تعلیمی سرگرمیاں جاری ہو چکی ہیں اور اس وقت سنٹر آف ایکسیلنس گرلز اسکول میں زیر تعلیم سینکڑوں کی تعداد میں دیہات اور شہر سے تعلق رکھنے والی طالبات کو صبح 8:30 اسکول اور 12:10 پر اسکول میں طالبات کو چھٹی ہوتی ہے اس دوران طالبات کو اسکول سے گھر جانا پڑتا ہے اس وقت لوکل ٹریفک سڑک پر رواں دواں ہوتی ہے جس کے باعث طالبات کو حادثے کا خطرہ لاحق اور بچیوں کو آمد و رفت شدید پریشانی میں تکلیف کا سامنا کرنا پڑتا ہے سڑک پر سپیڈ بریکر نہ ہونے کے باعث کسی بھی وقت ناخوشگوار غیر معمولی واقعہ حادثہ رونما ہونے کا خدشہ لاحق ہونے کا اندیشہ ہوتا ہے اس سلسلے میں روجھان کے عوامی تعلیمی دیہی شہری حلقوں نے کمشنر ڈیرہ غازی خان لیاقت علی چٹھہ اور ڈپٹی کمشنر راجن پور عارف رحیم سے اپیل کی ہے کہ طالبات کی اسکول آمد و رفت / اسکول ٹائمنگ کے وقت 30 منٹ تک تھانہ روجھان روڈ پر بیریئر لگا کر سڑک سے لوکل عام ٹریفک کو (ماسوائے ایمرجنسی ایمبولینز ) متبادل راستہ بند روڈ معظم مارکیٹ سے براستہ ولید پیٹرول پمپ سے ویگن اڈا پر ٹریفک کی روانی کو متبادل راستہ اختیار کرنے کی ہدایت کی جائے اور متبادل راستے سے ٹریفک کی روانی ممکن بنائی جائے تاکہ زیر تعلیم طالبات اسکول جانے اور اسکول سے گھر جانے میں کسی قسم کی پریشانی یا غیر معمولی حادثے کے خوف سے محفوظ بنانے جانے کی اپیل کی ہے ۔

  • پنڈی  بھٹیاں : محمود پور کے مقام پر 120ملین کی لاگت سے حفاظتی بند بنایا جائے گا

    پنڈی بھٹیاں : محمود پور کے مقام پر 120ملین کی لاگت سے حفاظتی بند بنایا جائے گا

    بپنڈی ھٹیاں محمود پور کے مقام پر 120ملین کی لاگت سے حفاظتی بند بنایا جائے گا،ہماری ذمہ داری ہے کہ اس نقصان کو روکا جائے جس کیلئے حفاظتی بند بنا یا جارہے ہے چیئرپرسن ٹیوٹا میاں مامون جعفر تارڑ
    باغی ٹی وی : بپنڈی بھٹیاں(شاھدکھرل) جلالپور بھٹیاں کے گاؤں محمود پور سمیت دیگر دیہات کو دریائے چناب کے کٹاؤ سے بچانے کیلئے 120ملین کی لاگت سے حفاظتی بند تعمیر کیا جائیگا۔ڈسٹرکٹ ڈیزاسٹرمینجمنٹ کمیٹی نے حفاظتی بند کی تعمیر کیلئے سمری کمشنرکو ارسال کردی۔ڈپٹی کمشنر حافظ آباد توقیر الیاس چیمہ اور چیئرپرسن ٹیوٹا و ایم پی اے مامون جعفر تارڑ نے محمود پور کا دورہ کیا، اوروہاں دریاکے کٹاؤ اور حفاظتی بند کی تعمیر کا جائزہ لیا۔اسسٹنٹ کمشنر پنڈی بھٹیاں بلاول علی، ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ حافظ مبشر الحسن محکمہ انہار کے افسران اور مقامی معززین بھی اس موقع پر موجود تھے۔ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ محمود پور اور قریبی بستیوں کے رہائشی دیہاتوں کے جان و مال اور قیمتی زرعی اراضی و فصلوں کو دریائے چناب کے کٹاؤ سے بچانے کیلئے ایک میگا پراجیکٹ تیار کیا گیا ہے،اور محمود پور کے مقام پر 120ملین کی لاگت سے حفاظتی بند بنایا جا ئیگا،اور اس سلسلہ میں ڈسٹرکٹ ڈیزاسٹرمینجمنٹ کمیٹی نے سمری کمشنر کو ارسال کر دی ہے۔ جس کے بعد وزیر اعلیٰ پنجاب کی سربراہی میں صوبائی کابینہ اس منصوبے کے لیے فنڈ ز کے اجراء اور تعمیراتی کام کی منظوری دے گی۔انکا کہنا تھا کہ حفاظتی بند کی تعمیر سے لوگوں کا قیمتی جان و مال، زرعی اراضی اور فصلیں محفوظ ہو سکیں گی۔اس موقع پر چیئرپرسن ٹیوٹا و مقامی ایم پی اے مامون جعفر تارڑنے کہا ہے کہ محمود پور کے مقام پر حفاظتی بند کی تعمیر انکی اولین ترجیح ہے، اور انشاء اللہ وہ جلد وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی سے اس منصوبے کیلئے باقاعدہ فنڈز منظور کر وا کر تعمیراتی کام شروع کروائینگے۔انہو ں نے کہا ہے کہ دریاکے کٹاؤ سے عوام کے قیمتی جان و مال کا جو نقصان ہور ہا ہے ہماری ذمہ داری ہے کہ اس نقصان کو روکا جائے جس کیلئے حفاظتی بند بنا یا جارہے ہے اور انشاء اللہ اس حفاظتی بند کی تعمیر سے محمود پور سمیت دیگر دیہات بھی دریا کے کٹاؤ اور سیلابی صورتحا ل سے محفوظ رہ سکیں گے۔

  • محمد پور دیوان اور گردونواح کے سیلاب سے متاثرہ 200 خاندانوں میں راشن ،بستر،کپڑےاور پانی تقسیم

    محمد پور دیوان اور گردونواح کے سیلاب سے متاثرہ 200 خاندانوں میں راشن ،بستر،کپڑےاور پانی تقسیم

    باغی ٹی وی : محمدپوردیوان( جنید احمدانی)منہاج ویلفئیر فاونڈیشن راجن پور کے زیرانتظام محمد پور دیوان اور گردونواح کے سیلاب سے متاثرہ 200 خاندانوں میں راشن ،بستر،کپڑےاور پانی تقسیم کیا گیا۔جس میں مہمان خصوصی مرکزی نائب ناظم اعلی سردار شاکر خان مزاری،ڈاکٹراختر عباس کوارڈینیٹر منہاج ویلفئیر فاونڈیشن یو ۔کے ،ملک عبدالروف مصطفوی کوارڈینیٹر ایم ڈبلیو ایف راجن پور اور ڈائریکٹر جامعہ منہاج القرآن راجن پور ،خالد بلال اعوان ،محمد اشرف ملک،غلام مصطفیٰ مغل نے خصوصی شرکت کی۔۔۔اس موقع پر منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے ذمہ داران کا کہنا تھا کہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کے فلسفے اور ان کے منشور کے مطابق ہر مشکل گھڑی میں منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن بلا رنگ و نسل دکھی انسانیت کی خدمت میں ہمیشہ پیش پیش نظر آتی ہے راجن پور ،ڈی جی خان سمیت پورے پاکستان کے سیلابی علاقوں کے لوگ خود کو تنہا نا سمجھیں منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن اس مشکل گھڑی میں ان کے ساتھ کھڑی ہے متاثرین کی ہر ممکن مدد کی بھی جا رہی ہے اور آئندہ بھی ہر ممکن مدد کی جائے گی اس کے علاؤہ فاضل پور میں سیلاب متاثرین کیلئے تقریباً 50 خیموں پر مشتمل خیمہ بستی بھی لگائی گئی ہے جس میں لوگوں کو کھانے پینے کے ساتھ ساتھ میڈیکل کی سہولیات اور بچوں کو تعلیم بھی دی جا رہی ہے جو کہ ایک احسن اقدام ہے

  • تلہ گنگ- الخدمت فاؤنڈیشن  نے ستر لاکھ روپے کا امدادی چیک صوبائی قیادت کے حوالے کر دیا

    تلہ گنگ- الخدمت فاؤنڈیشن نے ستر لاکھ روپے کا امدادی چیک صوبائی قیادت کے حوالے کر دیا

    باغی ٹی وی :تلہ گنگ (شوکت ملک سے) اہلیانِ تلہ گنگ کا الخدمت فاؤنڈیشن پر بھرپور اعتماد، الخدمت فاؤنڈیشن تحصیل تلہ گنگ نے ستر لاکھ روپے کا امدادی چیک صوبائی قیادت کے حوالے کر دیا، تفصیلات کے مطابق اہلیانِ تلہ گنگ نے الخدمت فاؤنڈیشن پر بھرپور اعتماد کرتے ہوئے الخدمت فاؤنڈیشن تحصیل تلہ گنگ کو سیلاب متاثرین کی بھاری امداد فراہم کرکے ریکارڈ قائم کر دیا، صدر الخدمت فاؤنڈیشن تحصیل تلہ گنگ افتخار افتی نے دیگر ضلعی عہدیداران کے ہمراہ ستر لاکھ روپے کا امدادی چیک صدر الخدمت فاؤنڈیشن پنجاب شمالی رضوان احمد کے حوالے کر دیا۔

  • کندھ کوٹ : برساتی سیلاب زدہ علاقوں میں  تحریک لبیک پاکستان کی جانب سے متاثرین میں راشن اور ادویات تقسیم

    کندھ کوٹ : برساتی سیلاب زدہ علاقوں میں تحریک لبیک پاکستان کی جانب سے متاثرین میں راشن اور ادویات تقسیم

    باغی ٹی وی .کندھ کوٹ (نامہ نگار)کندھ کوٹ میں سیلاب اور برساتی سیلاب زدہ علاقوں میں تحریک لبیک پاکستان کی جانب سے متاثرین میں راشن اور ادویات تقسیم کئے گئے کندھ کوٹ کشمور اور تنگوانی میں فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا
    تفصیلات کے مطابق کیمپ میں ماہر ڈاکٹر، چائلڈ اسپیشلسٹ اور تمام امراض کو ڈاکٹروں نے چیکپ کیا کیمپ میں 500 سے زائد مریضوں کا معائنہ کیا اور انہیں ادویات فراہم کیں مختلف علاقوں اور دیہاتوں میں کندھ کوٹ تحریک لبیک پاکستان کی جانب سے متاثرین کی بحالی کے لیے تمام مثبت اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں تحریک لبیک پاکستان کندھ کوٹ کی جانب سے راشن اور ادویات سمیت دیگر امدادی سامان متاثریں تقسیم کرنے کا عمل جاری تحریک لبیک پاکستان کی جانب سے بستروں کمبل پانی اودیات اور دیگر ضروریات کے سامان غریب مستحق برسات متاثرین میں تقسیم تحریک لبیک پاکستان کندہ کوٹ بارشوں سے متاثرہ افراد کی بحالی کے لئے دن رات کوشاں میں مصروف عمل اس موقع پر تحریک لبیک ضلع کشمور کے امیر مفتی محمد قاسم سکندری اور ناظم اعلیٰ مقصود احمد اعوان نے کہا کہ ہم اعلیٰ قیادت کے حکم پر سیلاب متاثرین کی مدد کے لیے کندھ کوٹ کشمور کے مختلف علاقوں میں فری میڈیکل کیمپ لگائی ہیں تحریک لبیک کے ناظم اعلیٰ مقصود احمد اعوان نے مزید کہا کہ فری میڈیکل کیمپ کا مقصد یہ ہے کہ ضلع کے بارانی علاقوں میں عوام کو ڈیلی ویجز پر صحت کی سہولیات فراہم کرنا ہے تاکہ بڑھتی ہوئی وبائی امراض کو روکا جا سکے۔

  • سمندر سے  1300 سال قبل ڈوبنے والے جہاز کی باقیات اور اس میں موجود نوادرات دریافت

    سمندر سے 1300 سال قبل ڈوبنے والے جہاز کی باقیات اور اس میں موجود نوادرات دریافت

    تل ابیب: اسرائیل کے ایک ساحل سے سمندر کے اندر سے 1300 سال قبل ڈوبنے والے جہاز کی باقیات دریافت کی ہیں۔

    باغی ٹی وی : غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق جہاز سے کئی قیمتی سامان بھی ملا ہے یہ جہاز ساتویں صدی کے لگ بھگ سمندر میں ڈوب گیا تھا اور اس وقت اسے کوئی نہیں بچا سکا تھا دو شوقیہ غوطہ خوروں نے نیچے سے لکڑی کا ایک ٹکڑا چپکا ہوا دیکھا اور حکام کو اس کی اطلاع دی۔

    پرتگال: یورپ کے سب سے بڑے ڈائنوسار کی ہڈیاں برآمد

    ماہرین کیلئے حیران کن بات یہ ہے کہ اب تقریباً 1300 سال بعد یہ پرانا جہاز مل گیا ہے اور اس وقت جہاز میں جو بھی چیزیں رکھی گئی تھیں وہ اب بھی محفوظ پائی گئی ہیں۔

    رپورٹ کے مطابق اس جہاز میں تقریباً 200 دیگیں قیمتی چیزوں سے بھری ہوئی تھیں۔ جہاز بحیرہ روم کے زمانے کے سامان سے لدا ہوا تھا تاہم جہاز کن وجوہات کی بنا پر غرق ہوا، یہ سبب سامنے نہیں آیا ہے۔

    ماہرین کا کہنا ہے کہ ساتویں صدی میں اسلامی سلطنت کے قیام کے بعد بھی مغربی ممالک سے لوگ تجارت کے لیے یہاں آتے رہے ہوں گے یہی نہیں بلکہ جہاز کے اردگرد ملنے والے نوادرات سے لگتا ہے کہ یہ جہاز مصر یا ترکی سے یہاں آیا تھا۔

    یہ وہ وقت تھا جب بڑی تعداد میں عیسائی بازنطینی سلطنت مشرقی بحیرہ روم کے اس علاقے پر اپنی گرفت کھو رہی تھی اور اسلامی حکومت اپنی رسائی کو بڑھا رہی تھی۔

    حیفا یونیورسٹی کی ایک سمندری آثار قدیمہ کے ماہر اور کھودنے کی ڈائریکٹر ڈیبورا سیویکل نے کہا کہ بحری جہاز کی تباہی، جس کی تاریخ 7ویں یا 8ویں صدی عیسوی ہے، اس بات کا ثبوت ہے کہ بحیرہ روم کے باقی حصوں کے ساتھ مذہبی تقسیم کے باوجود تجارت برقرار رہی-

    مراکش:9 میٹر لمبی سمندری چھپکلی کی باقیات دریافت

    انہوں نے کہا کہ ہاں ہمارے پاس ایک بڑا جہاز کا ملبہ ہے، جس کے بارے میں ہمارے خیال میں اصل جہاز تقریباً 25 میٹر (82 فٹ) لمبا تھا، اور. بحیرہ روم کے تمام سامان سے لدا ہوا تھا ڈیک پر موجود نوادرات سے پتہ چلتا ہے کہ جہاز قبرص، مصر، شاید ترکی اور شاید شمالی افریقہ کے ساحل تک بہت دور تھا۔

    کھدائی اسرائیل سائنس فاؤنڈیشن، آنر فراسٹ فاؤنڈیشن اور ٹیکساس اے اینڈ ایم یونیورسٹی کے انسٹی ٹیوٹ آف ناٹیکل آرکیالوجی کی مدد سے کی گئی اسرائیل کا ساحل ہزاروں سالوں میں ڈوبنے والے بحری جہازوں سے بھرا ہوا ہے۔

    ملبے بحیرہ روم میں کسی اور جگہ کے مقابلے میں مطالعہ کے لیے زیادہ قابل رسائی ہیں کیونکہ یہاں کا سمندر اتھلا ہے اور ریتلی تہہ میں نوادرات محفوظ ہیں۔

    اس تلاش میں تقریباً 200 ایسے برتن ملے ہیں جن میں کھانے پینے کی اشیا ہیں جو بحیرہ روم کے علاقوں سے وابستہ ہیں۔ فی الحال اسے متعلقہ محکمے کے حوالے کر دیا گیا ہے اور بڑے پیمانے پر اس کی چھان بین اور تفتیش کی جا رہی ہے۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل اسرائیلی محققین نے یروشلم میں ایک پتھر دریافت کیا تھا جس کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ یہ 2700 سال پرانا ہے اس پتھر کو لوگ بیت الخلا کے طور پر استعمال کرتے تھے، بتایا جاتا ہے کہ یہ پرتعیش بیت الخلاء تھا علاوہ ازیں ماہرین آثار قدیمہ نے 1500 سال پہلے کی شراب کی فیکٹری دریافت کی تھی۔

    تیزی سے بدلتی ہوئی آب وہوا سے دنیا بھر میں انفیکشن بڑھ رہے ہیں،تحقیق

  • پانچ ماہ سے محکمہ بلڈنگز کے ورک چارج ملازمین تنخواہوں سے محروم

    پانچ ماہ سے محکمہ بلڈنگز کے ورک چارج ملازمین تنخواہوں سے محروم

    ڈیرہ ڈویژن محکمہ بلڈنگز کے ورک چارج ملازمین تنخواہوں سے محروم ،گھروں میں فاقے
    باضی ٹی وی : ڈیرہ غازیخان(نامہ نگار) آل پاکستان پی ڈبلیو ڈی ورکر یونین سی بی اے محکمہ بلڈنگز ڈیپارٹمنٹ ڈویژن ڈیرہ غازی خان کے عہدیداروں نے کہاہے کہ پانچ ماہ سے محکمہ بلڈنگز ڈویژن ڈیرہ غازی خان کے ورک چارج ملازمین کو تنخواہ نہ ملنے کی وجہ سے ملازمین خودکشی کرنے پر مجبور اور گورنمنٹ کے ریگولر آرڈر دینے کے باوجود ٹائم پرٹائم دے رہے ہیں حکومت پنجاب نے ورک چارج ملازمین کو ریگولر ورک مین کر دیا پچھلے پانچ ماہ سے نہ ہی تنخواہ دی، نہ ہی آرڈر دیے ،ورک چارج ملازمین کا اعلی حکام و کمشنر ڈیرہ غازی خان سے نوٹس لیکر ملازمین کے مسائل حل کرنے کا مطالبہ کیاہے.

  • ڈیرہ – محکمہ سپورٹس کی زیر نگرانی 28 ستمبر سے سکول کرکٹ چیمپئن شپ کا آغاز کیا جارہا ہے

    ڈیرہ – محکمہ سپورٹس کی زیر نگرانی 28 ستمبر سے سکول کرکٹ چیمپئن شپ کا آغاز کیا جارہا ہے

    محکمہ سپورٹس کی زیر نگرانی 28 ستمبر سے سکول کرکٹ چیمپئن شپ کا آغاز کیا جارہا ہے
    باغی ٹی وی :ڈیرہ غازی خان (۔شزادخان کی رپورٹ )محکمہ سپورٹس کی زیر نگرانی 28 ستمبر سے سکول کرکٹ چیمپئن شپ کا آغاز کیا جارہا ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ،ضلعی انتظامیہ، تعلیم اور لوکل گورنمنٹ کے اشتراک سے فلڈ لائٹس کرکٹ سٹیڈیم ڈیرہ غازی خان میں مقابلے ہوں گے۔ضلع کے منتخب 12 سکولوں کی ٹیمیں حصہ لیں گی۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل صابر حسین نےڈویزنل سپورٹس آفیسر عطاء الرحمن،کرکٹ سٹیڈیم ایڈمنسٹریٹر یاسر چنگوانی اور افسران کے ہمراہ فلڈ لائٹس کرکٹ سٹیڈیم کا دورہ کیا۔کرکٹ پچ،گراونڈ اور دیگر معاملات کا جائزہ لیا۔ڈویژنل سپورٹس آفیسر عطاء الرحمن نے بتایا کہ ٹیموں کو کرکٹ کٹ دی جائے گی۔سکولوں کی ٹیموں سے ڈسٹرکٹ چیمپئن کا انتخاب کیا جائے گا اور یہی ٹیم پنجاب لیول کے مقابلوں میں ضلع کی نمائندگی کرے گی

  • اغوا کاروں کی انوکھی واردات: بھاری تاوان کیلئے بن مانس کے بچے اغوا کر لئے

    اغوا کاروں کی انوکھی واردات: بھاری تاوان کیلئے بن مانس کے بچے اغوا کر لئے

    کانگو: ڈیموکریٹک ریپبلک آف کانگو میں اغوا کاروں نے بن مانس کے 3 بچوں کو اغوا کرکے بھاری تاوان مانگ لیا اور ان چمپینزیز کی ہاتھ پاؤں بندھی ویڈیو بھی بھیجی۔

    باغی ٹی وی : عالمی خبر رساں ادارے کےمطابق افریقی ملک جمہوریہ کانگو میں ایک بحالی سینٹر سے 3 بن مانس غائب ہوگئے عملے نے پہلے تو سمجھا کہ شرارتی بن مانس پنجرے سے نکل کر بھاگنے میں کامیاب ہوگئے تاہم حیران کن طور انھیں اغوا کاروں کی کال آئی۔

    ہماری زمین پر چیونٹیوں کی تعداد کتنی ہے؟ محققین نے رپورٹ جاری کر دی

    سی این این کےمطابق پناہ گاہ کے بانی فرینک چینٹیرونے کہا کہ دنیا میں یہ پہلا موقع ہے کہ بچے بندروں کو تاوان کے لیے اغوا کیا گیا تھا-

    چنٹیریو نے بتایا کہ اغوا کار 9 ستمبر کی صبح 3 بجے کے قریب پناہ گاہ میں داخل ہوئے، اور پانچ بچوں میں سے تین بن مانسوں کو لے گئے چنٹیرو کی بیوی کو اغوا کاروں کی طرف سے تین پیغامات اور اغوا شدہ چمپس کی ایک ویڈیو موصول ہوئی۔

    اغوا کاروں نے بتایا کہ تینوں بن مانس ان کی قید میں ہیں اور بحالی مرکز ان کی رہائی کے لیے بھاری تاوان ادا کرے۔ عملے نے اسے مذاق سمجھتے ہوئے بن مانسوں کے ان کی قید میں ہونے کا ثبوت مانگا۔

    عودی شہری کا 53 شادیاں کرنے کا دعوی

    جس پر اغوا کاروں نے بحالی مرکز کے عملے کو ایک ویڈیو بھیجی جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بن مانسوں کے ہاتھ پاؤں باندھے ہوئے ہیں۔ تاوان کے لیے بن مانسوں کے اغوا کی یہ اپنی نوعیت کی پہلی واردات ہے۔

    جس بحالی سینٹر سے یہ بن مانس اغوا ہوئے وہاں اس نسل کے 40 جانور ہیں جب کہ معدومی کے شکار بندر بھی ہیں۔ اغوا ہونے والے بن مانسوں کی عمریں 2 سے 5 سال کے درمیان ہے۔

    چینٹیرو نے کہا کہ ظاہر ہے، ہمارے لیے تاوان ادا کرنا ناممکن ہے،نہ صرف ہمارے پاس پیسے نہیں ہیں، بلکہ آپ کو یہ سمجھنے کی ضرورت ہے کہ اگر ہم ان کے راستے پر چلتے ہیں، تو وہ دو ماہ میں یہ کام بہت اچھی طرح سے کر سکتے ہیں، اور ہمارے پاس اس بات کی بھی کوئی گارنٹی نہیں ہے کہ وہ بچے ہمیں واپس کر دیں گے۔

    چینٹیرو کو یہ بھی خدشہ تھا کہ اس سے مزید اغوا کا دروازہ کھل جائے گا پورے براعظم میں 23 پناہ گاہیں یہ کام کر رہی ہیں۔ اگر ہم تاوان ادا کرتے ہیں، تو یہ ایک مثال قائم کر سکتا ہے اورکئی دوسرے لوگوں کو متوجہ کر سکتا ہے، اس لیے ہمیں انتہائی چوکس رہنا چاہیے-

    درخت جس کے پاس جانے سے 5 ہزار ڈالر جرمانہ اور 6 ماہ قید کی سزا ہو سکتی ہے