Baaghi TV

Category: بلاگ

  • ایس ٹی زونز کا قیام آئی ٹی سیکٹر کے فروغ میں کلیدی کردار ادا کرے گا    وزیرِ اعظم عمران خان

    ایس ٹی زونز کا قیام آئی ٹی سیکٹر کے فروغ میں کلیدی کردار ادا کرے گا وزیرِ اعظم عمران خان

    وزیرِ اعظم عمران خان کی زیر صدارت ملک میں آئی ٹی سیکٹر کے فروغ کے حوالے سے اجلاس منعقد کیا گیا-

    باغی ٹی وی :اجلاس میں آئی ٹی ایکسپرٹ مسعود جبار، چئیرمین پی ٹی اے میجر جنرل (ر)عامر عظیم باجوہ، چئیرمین اسپیشل ٹیکنالوجی زون اتھارٹی عامر ہاشمی، سی ای او این آئی ٹی بی سید شبہات علی شاہ موجود تھے-

    اجلاس میں آئی ٹی سیکٹر کے فروغ کے لئے مختلف قلیل، وسط اور طویل المدت اقدامات پر غور کیا گیا-

    وزیرِ اعظم کو بتایا گیا کہ اس وقت آئی ٹی کے شعبے میں پانچ ارب ڈالر زرمبادلہ کمانے کا پوٹیشنل موجود ہے تاہم سیکٹر منظم نہ ہونے اور سہولیات کے فقدان کی وجہ سے حاصل ہونے والا زرمبادلہ استعداد سے بہت کم ہے۔

    وزیرِ اعظم عمران خان نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک کے نوجوانوں کے پوٹیشنل کو برؤے کار لانے کے حوالے سے آئی ٹی سیکٹر کلیدی اہمیت کا حامل ہے-

    وزیرِ اعظم نے کہا کہ آئی ٹٰی سیکٹر کے حوالے سے ملک میں بے انتہا پوٹیشنل موجود ہےکوویڈ کی وجہ سے جہاں مختلف چیلنجز سامنے آئے ہیں وہاں گھر سے بیٹھ کر کام کرنے کے حوالے سے آئی ٹی تعلیم یافتہ نوجوانوں کے لئے بے شمار مواقع پیدا ہوئے ہیں-

    انہوں نے کہا کہ حکومت آئی ٹی سیکٹر کے ماہرین خصوصاً فری لانسرز کو منظم کرنے کے حوالے سے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات اٹھا رہی ہے-

    وزیرِ اعظم نے ملک میں اسپیشل ٹیکنالوجی زونز کے قیام کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ ایس ٹی زونز کا قیام آئی ٹی سیکٹر کے فروغ میں کلیدی کردار ادا کرے گا-

    وزیرِ اعظم نے ہدایت کی آئی ٹی سیکٹر کے فروغ کے حوالے سے ٹائم لائنز پر مبنی قلیل، وسط اور طویل المدت حکمت عملی کو حتمی شکل دی جائے تاکہ اس پر فوری عمل درآمد شروع کیا جا سکے۔

  • مومنہ مستحسن کو فخرزمان کے رن آؤٹ نے افسردہ کردیا

    مومنہ مستحسن کو فخرزمان کے رن آؤٹ نے افسردہ کردیا

    پاکستان میوزک انڈسٹری کی نامور گلوکارہ مومنہ مستحسن فخرزمان کو رن آؤٹ پر کوئنٹن ڈی کوک کے رویہ پر چپ نہ رہ سکیں-

    باغی ٹی وی : گزشتہ روز جنوبی افریقہ کے خلاف میچ میں کوئنٹن ڈی کوک نے جس طرح فخرزمان کو آؤٹ کیا اس پر سوشل میڈیا سمیت ہر جگہ بحث جاری ہے کسی نے اس کو دھوکہ بازی قرار دی تو کسی نے آئی سی سی رولز کی خلاف ورزی تاہم کوئنٹن ڈی کوک کے اس رویہ نے جہاں سب کو مایوس کیا وہیں گلوکارہ مومنہ مستحسن بھی اس رویہ پر چپ نہ رہ سکیں۔


    سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر مومنہ مستحسن نے کہا کہ کیا جان بوجھ کر کھیل کے دوران کسی کھلاڑی کا دھیان بھٹکانا غلط نہیں، اس طرح کا رویہ دیکھ کر مجھے بہت دکھ ہوا۔

    مومنہ نے آئی سی سی کے رولز سے متعلق تصویر بھی شئیر کی اور کہا کہ ہم سب کو اسے آئی سی سی کو ٹوئٹ کرنا چاہیے تاکہ جواب ملے –
    https://twitter.com/MominaMustehsan/status/1378764124495118339?s=20
    انہوں نے سوالیہ انداز میں لکھا کہ کیا 41.5 درست قانون ہے؟ اور اگریہ بات ہے تو ، کیا فخر زمان کو غیر منصفانہ طور پر برخاست کیا گیا؟ کرکٹ دنیا بھر میں پسند کیا جاتا ہے اور کھیلا جاتا ہے اور اگر فخرزمان کا آؤٹ ہونا غلط ہے تو اس مسئلہ کو دیکھنا چاہئے تاکہ آئندہ ایسا کچھ نہ ہو-

  • ویوو نے ایکس 60 سیریز کا نیا اسمارٹ فون متعارف کرادیا

    ویوو نے ایکس 60 سیریز کا نیا اسمارٹ فون متعارف کرادیا

    ویوو نے ایکس 60 سیریز کا نیا اسمارٹ فون متعارف کرادیا ہے۔

    باغی ٹی وی : ویوو نے دسمبر 2020 میں ایکس 60 اور ایکس 60 پرو پیش کئے تھے جبکہ جنوری میں ایکس 60 پرو پلس سامنے آیا اور اب ایکس 60 ٹی متعارف کرایا گیا۔

    یہ نیا فون ایکس 60 سے ملتا جلتا ہے تاہم پرو سیسر مختلف ہےاس فون میں ڈیمینسٹی 1100 پراسیسر موجود ہے جبکہ ایکس 60 میں ایکسینوس 1080 جبکہ اس کے گلوبل ورژن میں اسنیپ ڈراگون 970 پراسیسر دیا گیا۔

    فون کے بیک پر 3 کیمروں کا سیٹ اپ موجود ہے جس میں مین کیمرا 48 میگا پکسل کا ہے جس کے ساتھ 13 میگا پکسل الٹرا وائیڈ اور 13 میگا پکسل پورٹریٹ کیمرے موجود ہیں جبکہ فون کے فرنٹ پر 32 میگا پکسل سیلفی کیمرا دیا گیا ہے۔

    ایکس 60 ٹی میں 8 جی بی ریم اور 128 جی بی اسٹوریج موجود ہے 6.56 انچ کا فل ایچ ڈی پلس امولیڈ ڈسپلے 120 ہرٹز ریفریش ریٹ سپورٹ کے ساتھ ہے جبکہ فنگرپرنٹ سنسر اسکرین کے اندر نصب ہے۔

    فون کے اندر 4300 ایم اے ایچ بیٹری 33 واٹ فاسٹ چارجنگ سپورٹ کے ساتھ دی گئی ہے دیگر فیچرز میں این ایف سی، 5 جی سپورٹ اور اینڈرائیڈ 11 آپریٹنگ سسٹم قابل ذکر ہیں۔

    کمپنی کے مطابق مین کیمرے میں گیمبل اسٹیبلائزیشن کا فیچر بھی دیا گیا ہے یہ فون سب سے پہلے چین میں فروخت کے لیے پیش کیا گیا ہے جس کی قیمت 3498 یوآن یعنی 81 ہزار پاکستانی روپے سے زائد رکھی گئی ہے۔

    بلیک بیری 5 جی ٹیکنالوجی کے ساتھ ایک بار پھر تہلکہ مچانے کو تیار

    ہواوے وائرلیس چارجنگ ٹیکنالوجی متعارف کرانے کے لئے تیار

    چینی کمپنی شیاؤمی نے پہلا فولڈایبل اسمارٹ فون لانچ کر دیا

    لینووو لیگیون ٹو پرو گیمنگ اسمارٹ فون متعارف کرانے کے لئے تیار

    چینی اسمارٹ موبائل فون کمپنی شیاؤمی کی ذیلی کمپنی بلیک شارک نے گیمنگ فونز متعارف…

  • گوگل نے ویڈیو کانفرنسنگ سروس میٹ میں مفت کالز کی مدت میں اضافہ کر دیا

    گوگل نے ویڈیو کانفرنسنگ سروس میٹ میں مفت کالز کی مدت میں اضافہ کر دیا

    دنیا کے سب سے بڑے سرچ انجن گوگل نے اپنی ویڈیو کانفرنسنگ سروس میٹ میں لامحدود وقت تک مفت کالز کی مدت میں 30 جون تک اضافہ کردیا۔

    باغی ٹی وی : گوگل نے اپریل 2020 میں اپنی ویڈیو کانفرنسنگ سروس میٹ کو تمام صارفین کے لیے مفت کردیا تھا جس کا مقصد کورونا وائرس کی وبا کے دوران باہمی رابطوں میں لوگوں کو سہولت فراہم کرنا تھا۔

    یہ کانفرنسنگ سروس پہلے صرف جی سیوٹ کے صارفین کے لیے مخصوص اور 6 ڈالر ماہانہ پر ہی دستیاب تھی تاہم اس وبا کی وجہ سے گوگل نے اعلان کیا تھا کہ اس میں مفت ویڈیو کال کا دورانیہ 60 منٹ تک ہوگا مگر اس کا اطلاق 30 ستمبر کے بعد سے ہونا تھا۔

    مگر پھر ستمبر میں اس مدت کو 31 مارچ 2021 تک بڑھا دیا گیا تھا جبکہ ایک گھنٹے کی حد بھی اس موقع پر ختم کردی گئی تھی۔

    اب کمپنی نے مدت بڑھاتے ہوئے پھر اعلان کیا ہے کہ صارفین گوگل میٹ کو 30 جون تک مفت استعمال کرسکیں گے اور اس عرصے میں 24 گھنٹے تک کال جاری رکھ سکیں گے۔


    اب صارفین گوگل میٹ میں 100 افراد کو ویڈیو کانفرنس کا حصہ بناسکتے ہیں جبکہ اس سے زیادہ لوگوں کو شامل کرنے کے لیے گوگل ورک اسپیس سبسکرپشن خریدنا ہوگ، جس کے بعد ڈھائی سو افراد کو کانفرنس کا حصہ بنایا جاسکے گا۔

    ان افراد کو گوگل میٹ ایپ انسٹال کرنے کی ضرورت نہیں ہوگی بلکہ وہ ویب براؤزر کے ذریعے بھی کانفرنس کا حصہ بن سکیں گے جبکہ گوگل میٹ کے مفت ورژن کو استعمال کرنے کے لیے جی میل اکاؤنٹ لازمی درکار ہوگا۔

    گوگل کی جانب سے پرائیویسی کے تحفظ کے لیے مختلف اقدامات بھی کیے گئے ہیں جن میں ہوسٹ کنٹرولز یعنی کسی کو میٹنگ میں شامل کرنا یا نہ کرنا، لوگوں کو میوٹ یا چیٹ سے نکالنا، پپیچیدہ میٹنگ کوڈز اور انکرپشن قابل ذکر ہیں۔

    گوگل میٹ کو ڈیسک ٹاپ پر meet.google.com جبکہ آئی او ایس اور اینڈرائیڈ ڈیوائسز پر ایپس میں استعمال کیا جاسکتا ہے۔

  • فیس بک نے نفرت اور نسل کی بنا پر نازیبا جملوں کو روکنے کا ایک اہم ٹول پیش کردیا

    فیس بک نے نفرت اور نسل کی بنا پر نازیبا جملوں کو روکنے کا ایک اہم ٹول پیش کردیا

    فیس بک نے آپ کی پوسٹ پر کسی مطلوبہ شخص کا طنزیہ یا ہراساں کرنے کا تبصرہ یا کمنٹس روکنے کا آپشن پیش کردیا –

    باغی ٹی وی : فیس بک پر کھلاڑیوں اور دیگر شخصیات نے اس جانب اپنی توجہ مبذول کرائی تھی کیونکہ ان کی پوسٹ پر رنگ، نسل اور دیگر تعصبات کی بنیاد پر ہر شخص نے اپنا منہ اور کمنٹس کا دہانہ کھول رکھا تھا فیس بک نے اب اپنے پلیٹ فارم پر نفرت اور نسل کی بنا پر نازیبا جملوں کو روکنے کا ایک اہم ٹول پیش کردیا ہے۔

    کمپنی کے مطابق اس ٹول سے لوگ ایک جانب تو پوسٹ کو تمام افراد، مخصوص افراد یا گروپ کے لیے منتخب کرسکتےہیں۔ اس طرح یہ پوسٹ وہی دیکھ سکیں گے اور عوامی پوسٹ پر بھی مخصوص افراد کو کمنٹس سے روکا جاسکے گا۔

    فیس بک نے اپنے اعلامیے میں کہا کہ ’لوگوں کو عوامی پوسٹ پر مزید کنٹرول فراہم کرکے، ہم پرامید ہیں کہ وہ اپنے مندرجات میں مدد لیتے ہوئے غیرضروری مداخلت کو روک سکیں گے-

    فیس بک نے مزید کہا کہ اگر آپ عوامی شخصیت، کوئی تخلیق کار یا کسی برانڈ سے وابستہ ہیں تو آپ بھی کمنٹ کرنے والے افراد کو محدود رکھ سکتےہیں اس سے آپ کا تحفظ بڑھے گا اور آپ کمیونٹی میں بامعنی گفتگو شروع کرسکیں گے۔

    خیال رہے کہ برطانوی فٹبال کھلاڑیوں کو فیس بک پر ایسے ہی مسائل کا سامنا تھا اور وہ اس پلیٹ فارم سے دور ہوتے جارہے تھے۔ تاہم کئی کھلاڑیوں نے کہا تھا ان کی پوسٹ پر نسلی منافرت کے کمنٹس روکنے میں فیس بک ناکام رہا ہے اس کے بعد ہی فیس بک نے یہ قدم اٹھایا ہے۔

  • سچ کی تلاش ، کالم نگار   سردار طیب خان

    سچ کی تلاش ، کالم نگار سردار طیب خان

    ,,سچ کی تلاش کالم نگار
    سردار طیب کے ساتھ ،،

    ہرچند یہ کہ بھٹو زندہ نہیں ہے پر پھر بھی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔آخر کوئی بات تو تھی بھٹو کی

    ’’ہزاروں سال نرگس اپنی بے نوری پہ روتی ہے ، بڑی مشکل سے ہوتا ہے چمن میں دیدہ ور پیدا‘‘ ۔
    – وہ سرائیکی کی جداگانہ شناخت کا ا دراک رکھتے تھے۔
    – جنرل ضیاء الحق نے بھٹو کو تختہ دار تک پہنچا کر4اپریل 1979ء کوپھانسی دی۔

    تاریخ کے اوراق پلٹنے سے معلوم ہوتا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے بانی شہید ذوالفقار علی بھٹو 5جنوری 1928ء کو لاڑکانہ میں پیدا ہوئے۔ آپ کے والد شاہ نواز بھٹو (1888 ئ1957-ئ) سندھ کے زمیندار اور با اثر سیاست دان تھے۔ذوالفقار علی بھٹو کی والدہ خورشیدبانو شاہ نواز کی دوسری بیوی تھیں۔ ہندو مذہب سے تعلق رکھتی تھیں‘اصل نام لکھی بائی تھا لیکن شادی سے پہلے اسلام قبول کر لیا تھا اور اسلامی نام خورشید رکھا گیا تھا۔ آپ نے ابتدائی تعلیم بمبئی سے اور اعلیٰ تعلیم برگلے یونیورسٹی کیلی فورنیا اور آکسفورڈ یونیورسٹی سے حاصل کی۔ کچھ عرصہ سائوتھمپٹن یونیورسٹی میں بین الاقوامی قانون کے لیکچرر بھی رہے۔

    1962ء میں آپ کو وزیر خارجہ بنایا گیا تو پاکستان کی خارجہ پالیسی کا ایک نیا دور شروع ہوااور ایوب خان سے معاہدہ تاشقند پر اختلاف کے باعث 1966ء میں استعفیٰ دے دیا۔ وزارت خارجہ سے علیحدگی کے بعد 30 نومبر 1967ء کو آپ نے اپنے ہم خیال احباب کے ساتھ مل کر لاہور میں ’’پاکستان پیپلز پارٹی‘‘ کی بنیاد رکھی اورغریبوں کے لئے روٹی کپڑا مکان کا نعرہ دیا ۔ مشرقی پاکستان میں عوامی لیگ کو بنگالیوں کے حقوق اور بنگالیوں کی قومی و ثقافتی شناخت کے نعرے پر بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل ہوئی جبکہ مغربی پاکستان میں پیپلز پارٹی بھاری اکثریت سے کامیاب ہوئی، جنرل یحییٰ خان نے عوامی لیگ کے مینڈیٹ کو تسلیم نہ کیا، مشرقی پاکستان میں علیحدگی کی تحریک شروع ہوئی بھارت نے بنگالیوں کا ساتھ دیا 16دسمبر 1971ء کو سقوط ڈھاکہ کا واقعہ رونما ہوا، بقیہ پاکستان کا اقتدار بھٹو کے حوالے ہوا،

    بھٹو نے جنگ سے تباہ حال معیشت کو سہارا دیا، شملہ معاہدے کے ذریعے بھارت سے 90ہزار جنگی قیدی آزاد کرائے،1974ء میںسلامی سر براہی کانفرنس کرائی،1973ء میں سر زمین بے آئین کو آئین دیا، غریب کاشتکاروں اور مزدوروں کیلئے قوانین بنائے اور امریکہ کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کربات کی جس کی پاداش میں بھٹو کی حکومت کا تختہ اُلٹ دیا گیا، بھٹو کو گرفتار کر کے جیل میں ڈال دیا گیا اور جنرل ضیاء الحق نے بھٹو کو تختہ دار تک پہنچا کر4اپریل 1979ء کوپھانسی دیدی۔

    سرائیکی وسیب کے حوالے سے غور کرنے پر معلوم ہوتا ہے کہ ذوالفقار علی بھٹو کا سرائیکی وسیب سے جذباتی لگائو تھا، ان کو سندھی کا شاید ہی کوئی شعر یا د ہو لیکن بہت سی سرائیکی کافیاں انہیںزبانی یاد تھیں، ذوالفقار علی بھٹو ایوان وزیر اعظم میں خصوصی محافل سجا کر پٹھانے خان سے صرف سرائیکی کافیاں سنتے۔ سرائیکی سے محبت کا اس سے بڑھ کر کیا اظہار ہو سکتا ہے کہ جب ذوالفقار علی بھٹو کو یقین ہو چکا تھا کہ ضیاء الحق کورٹ ا نہیں چھوڑے گی نہیں تب بھی آمر سے زندگی کی بھیک مانگنے کی بجائے سرائیکی زبان سے محبت کا ثبوت دیتے ہوئے عدالت میں سرائیکی زبان کی قدامت عظمت اور مٹھاس کو زبر دست الفاظ میں خرا ج عقیدت پیش کرنے کے ساتھ سرائیکی شعر سنائے’’ درداں دی ماری دلڑی علیل اے‘‘ سنائے اور سرائیکی میں یہ بھی پڑھا کہ ’’کیکوں حال سناواں دل دا،کوئی محرم راز نہ ملدا‘‘۔

    ہم کبھی پیپلز پارٹی کے رکن تھے نہ ہیں اور نہ ہی ہوں گے کہ ہماری پہچان سرائیکی قومی شناخت ہے ۔ اس سوال کا ادراک اقتدار پر ستوں کو نہیں ۔ پیپلز پارٹی کے نہ ہوتے ہوئے ہم یہ بات تسلیم کرتے ہیںکہ ذوالفقار علی بھٹو نے بر سر اقتدار آنے کے بعد بہاولپور کے جلسہ عام میں بہاولپور صوبے کے مطالبے کو مسترد کیا ۔ اس وقت بہت سے لوگوں کو یہ بات ناگوار گزری ہوگی لیکن آج ہم سمجھتے ہیں کہ ذوالفقار علی بھٹو نے سرائیکی قوم پر احسان کیا اور سرائیکی قومی شناخت قائم کرانے میں سرائیکی وسیب کی مدد کی۔ ذوالفقار علی بھٹو واحد لیڈرتھے جنہوں نے 1974ء میں ملتان بہاولپور اور ڈیرہ اسماعیل خان میں یونیورسٹیاں قائم کیں۔

    ذوالفقار علی بھٹو واحد لیڈر تھے جنہوں نے سرائیکی صوبہ محاذ کے رہنما ریاض ہاشمی مرحوم کو خصوصی طور پر اپنے گھر المرتضیٰ لاڑکانہ میں بلوا کر یہ کہا کہ تم لوگ بہاولپور کی بجائے اپنی سرائیکی قومی شناخت کے مطابق تین ضلعوں کی ’’ صوبڑی‘‘ کی بجائے ڈیرہ اسماعیل خان تک صوبے کا مطالبہ کرو، ورنہ مر جائو گے۔ ریاض ہاشمی مرحوم کو سمجھ آئی اور انہوں نے فوری طور پر بہاولپور صوبہ محاذ ختم کر کے سرائیکی صوبہ محاذ بنایا۔ ہزار اختلاف کے باوجود یہ تسلیم کرنے کے سوا چارہ نہیںکہ ذوالفقار بھٹو ایک قومی رہنما تھے ’’غریب کو اپنے ہونے کا احساس‘‘ دیکر بلا شبہ بھٹو نے بہت بڑا کارنامہ سر انجام دیا ۔

    بھٹو کی شخصیت کے کئی پہلو تھے۔ ان کاسرائیکی وسیب سے محبت کا حوالہ بہت اعلیٰ ہے ۔ یہ مسلمہ حقیقت ہے کہ نسل در نسل اسمبلیوں میں جانے والے سرائیکی وسیب کے جاگیرداروں کو اپنے خطے کی تہذیب‘ ثقافت اور تاریخ کا علم نہ ہے مگر بھٹو اس سے واقف تھے وہ سرائیکی کی جداگانہ شناخت کا ا دراک رکھتے تھے۔

    آج ہمیں بہت دُکھ ہوتا ہے کہ بھٹو کی سیاسی میراث کے وارثوں نے ان کے اس پہلو کو فراموش کر دیا۔آج پاکستان خصوصاً سرائیکی وسیب کے لوگ جس عذاب کا شکار ہیں ، اس کی ذمہ داری پی پی کی موجودہ قیادت پر عائد ہوتی ہے ۔

  • کورونا وائرس سے بچاؤ: مسافر طیاروں میں روبوٹس جراثیم اور وائرسز کا خاتمہ کریں گے

    کورونا وائرس سے بچاؤ: مسافر طیاروں میں روبوٹس جراثیم اور وائرسز کا خاتمہ کریں گے

    الٹراوائیلٹ شعاعیں پھینکنے والے آلات سے لیس روبوٹ سوئس ہوائی جہازوں کو جراثیم اور وائرسز سے پاک کریں گے۔

    باغی ٹی وی : کورونا نے دنیا بھر میں بہت سی صنعتوں کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا ہے جن میں سیاحت اور ہوا بازی کی صنعت سرفہرست ہے ہوائی جہازوں میں جراثیم/ وائرس کش روبوٹس کی آزمائش کا مقصد کورونا کے بعد زبوں حالی کی شکار، فضائی سفر کی صنعت کو بحال کرتے ہوئے مسافروں کا اعتماد بحال کرنا ہے۔

    یہی بات مدنظر رکھتے ہوئے سوئٹزر لینڈ کی اسٹارٹ اپ کمپنی ’یوویا‘ (UVeya) نے جہازوں کو جراثیم سے پاک کرنے کےلیے جراثیم/ وائرس کش الٹراوائلٹ شعاعوں سے لیس روبوٹ تیار کیے ہیں۔

    صلیب کی شکل والے یہ روبوٹ اپنے بازؤوں پر نصب آلات سے نکلنے والی بالائے بنفشی شعاعوں آگے کی طرف ہر سمت میں پھیلاتے ہوئے جہاز کی نشستوں کے درمیان حرکت کرتے ہیں۔

    یوویا کے مطابق، ایسا ایک روبوٹ صرف 13 منٹ میں ایک درمیانے مسافر بردار جہاز کو جس میں لگ بھگ 200 مسافروں کی گنجائش ہو جراثیم اور وائرسوں سے پاک کرسکتا ہے۔

    اس حوالے سے یوویا کے شریک بانی ہودوک ایلمیگر کا کہنا ہے کہ ’الٹراوائیلٹ سی‘‘ شعاعوں کی ٹیکنالوجی گزشتہ 50 سال سے اسپتالوں اور تجربہ گاہوں (لیباریٹریز) میں استعمال کی جا رہی ہے۔ لیکن بداحتیاطی پر یہ شعاعیں انسانوں کےلیے مہلک ہوسکتی ہیں، ’اسی وجہ سے ہم نے یہ کام سرانجام دینے کےلیے خود مختار روبوٹس کی جانب دیکھ رہے ہیں۔‘

    ایلیمگر کا تخمینہ ہے کہ وہ 15،000 سوئس فرانک ($ 15،930) میں فروخت کریں گے – کیونکہ حکومتوں کو یہ یقینی بنانے کے لئے نئے اقدامات کی ضرورت ہے کہ ہوائی مسافر بیمار نہ ہوں۔

    انہوں نے بتایا کہ ان کی ٹیم تجرباتی بنیادوں پر تین روبوٹ تیار کرچکی ہے جن میں ایک کامظاہرہ گزشتہ ہفتے ہی زیورخ کے ہوائی اڈے پر ہلویٹک ایئرویز کے جہازوں میں کیا جاچکا ہے۔

    اگلے مرحلے پر ان کی مزید آزمائشیں دبئی ایئرپورٹ پر ہواباز کمپنیوں کو خدمات فراہم کرنے والی کمپنی ’’دناتا‘‘ کے ذریعے جاری رکھی جائیں گی تاکہ اس ٹیکنالوجی کو محفوظ ثابت کیا جاسکے۔

  • فیس بک کے بانی سمیت 50 کروڑ صارفین کی تفصیلات آن لائن لیک

    فیس بک کے بانی سمیت 50 کروڑ صارفین کی تفصیلات آن لائن لیک

    فیس بک کے بانی کے فون نمبر سمیت 50 کروڑ سے زیادہ صارفین کی ذاتی تفصیلات ہیکرز کے ہاتھ لگنے کے بعد اب آن لائن جاری کردی گئی ہیں-

    باغی ٹی وی : آن لائن مفت دستیاب اس ڈیٹا سے ایک بار پھر اندازہ ہوتا ہے کہ فیس بک صارفین کے بارے میں کتنی زیادہ تفصیلات اکٹھی کرتی ہے اور فیس بک کی اکٹھی کی گئی تفصیلات کچھ زیادہ محفوظ نہیں۔

    رپورٹ کے مطابق 53 کروڑ 30 لاکھ فیس بک صارفین کی مختلف تفصیلات جیسے فون نمبر، فیس بک آئی ڈیز، مکمل نام، لوکیشنز، تاریخ پیدائش، بائیو اور کچھ کے ای میل ایڈریسز ایک ویب سائٹ پر موجود ہیں۔

    صارفین کے ڈیٹا کے لیک ہونے کی تصدیق فیس بک کے ایک ترجمان نے کرتے ہوئے بتایا کہ یہ پرانا ڈیٹا ہے جس کے بارے میں 2019 میں رپورٹ سامنے آئی تھی، جس کو دریافت کرکے اگست 2019 میں مسئلے کو حل کردیا گیا تھا۔

    اگست 2019 میں کمپنی نے اپنے سرور میں موجود اس خامی کو دور کردیا تھا جس کے باعث یہ تفصیلات ہیکرز کو لیک کرنے کا موقع ملا، تاہم ایک بار سرور سے ڈیٹا نکلنے کے بعد کمپنی کے پاس اسے پھیلنے سے روکنا آسان نہیں ہوتا۔

    سائبر کرائم انٹیلی جنس کمپنی ہڈسن روک کے چیف ٹیکنالوجی آفیسر الون گال نے اس ڈیٹا کو 3 اپریل 2021 کو دریافت کیا۔

    انہوں نے ایک ٹوئٹ میں بتایا کہ اتنے بڑے ڈیٹابیس کو اکثر فوری طور پر بڑے پیمانے پر شیئر نہیں کیا جاتا کیونکہ ہیکرز اس سے طویل المعیاد بنیادوں پر کمانے کے خواہشمند ہوتے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ اس میں کئی ہفتے یا برس لگ سکتے ہیں مگر بتدریج یہ تمام ڈیٹابیس لیک ہوجاتا ہے۔

    53 کروڑ صارفین کا ڈیٹا اس وقت ایک ہیکنگ فورم میں مفت دستیاب ہے۔

    رپورٹ میں بتایا گیا کہ فیس بک کے بانی مارک زکربرگ کا فون نمبر بھی اس تفصیلات کا حصہ ہے بلکہ دعویٰ کیا جارہا ہے کہ مارک زکرگ کی ذاتی تفصیلات بشمول نام، لوکیشن، شادی کی تفصیلات، تاریخ پیدائش اور فیس بک یوزر آئی ڈی سب لیک ہوئی ہیں۔

  • کیا تقریباً ساری دنیا میں اس سال رمضان المبارک کا آغاز 14 اپریل سے ایک ساتھ ہوگا؟   عالمی ماہرین کا تجزیہ

    کیا تقریباً ساری دنیا میں اس سال رمضان المبارک کا آغاز 14 اپریل سے ایک ساتھ ہوگا؟ عالمی ماہرین کا تجزیہ

    رویتِ ہلال کی مستند عالمی ویب سائٹ ’مون سائٹنگ ڈاٹ کام‘ کے ماہرین کا کہنا ہے کہ 13 اپریل 2021 کی شام دنیا کے تقریباً تمام ممالک میں رمضان المبارک کا چاند بہ آسانی دیکھا جاسکے گا یعنی تقریباً ساری دنیا میں اس سال رمضان المبارک کا آغاز 14 اپریل سے ایک ساتھ ہوگا۔

    باغی ٹی وی : اس ویب سائٹ پر ایک تفصیلی نقشے کے ذریعے رمضان المبارک 1442 ہجری کے چاند سے متعلق پیش گوئی کی گئی ہےدنیا کے وہ ممالک جہاں رمضان المبارک کا چاند صرف آنکھ سے بہ آسانی دیکھا جاسکے گا، انہیں اس نقشے میں سبز رنگ سے ظاہر کیا گیا ہے۔

    فوٹو بشکریہ :عالمی ویب سائٹ ’مون سائٹنگ ڈاٹ کام‘

    نقشے میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ان ملکوں میں پورا پاکستان شامل ہے یعنی مطلع صاف ہونے پر پاکستان کے ہر شہر، ہر قصبے، ہر دیہات، غرض ہر علاقے میں رمضان المبارک 1422 ہجری کا چاند بہت آسانی سے دیکھا جاسکے گا۔

    اسی ویب سائٹ پر مزید بتایا گیا ہے کہ 12 اپریل 2021 کی شام جنوبی اور شمالی امریکا میں رمضان المبارک کا چاند مشکل سے دکھائی دے گا جبکہ ہوائی اور جزائر پولینیشیا میں چاند کا نظارہ بہتر ہوگا۔

    نقشے کے مطابق اس سال رمضان المبارک کے ’نئے چاند‘ کی پیدائش، پاکستانی معیاری وقت کے مطابق، 12 اپریل 2021 کی صبح 7 بج کر 30 منٹ پر ہوگی۔

    تاہم اس نئے چاند کے انسانی آنکھ کےلیے قابلِ مشاہدہ ہونے میں مزید 18 گھنٹے لگ جائیں گے۔ تب تک پاکستان میں 13 اپریل شروع ہوچکی ہوگی اور آدھی رات کے بعد کا وقت ہوگا۔

    لہذا 13 اپریل کی شام، پاکستان میں غروبِ آفتاب کے وقت چاند کی عمر تقریباً 36 گھنٹے ہوگی جس کے باعث رمضان کا چاند خاصا بڑا اور نمایاں ہوچکا ہوگا، جو مطلع صاف ہونے کی صورت میں بہ آسانی نظر آجائے گا۔

  • بلیک بیری 5 جی ٹیکنالوجی کے ساتھ ایک بار پھر تہلکہ مچانے کو تیار

    بلیک بیری 5 جی ٹیکنالوجی کے ساتھ ایک بار پھر تہلکہ مچانے کو تیار

    بلیک بیری 5 جی ٹیکنالوجی کے ساتھ ایک بار پھر مارکیٹ میں تہلکہ مچانے کو تیار ہے-

    باغی ٹی وی : ایک وقت تھا جب بلیک بیری فون کو امارت کا مظہر سمجھا جاتا تھا اپنے سیکیوریٹی فیچرز اور اسمارٹ ایپلی کیشن کی بدولت یہ فون سیلے بریٹیز اور سیاسی شخصیات کی اولین ترجیح ہوا کرتا تھا۔

    بعد ازاں نت نئی ٹیکنالوجی اور جدید سمارٹ فونز متعارف ہونے کے بعد یہ جدت سے ہم آہنگ نہ ہونے کی وجہ سے اپنے وقت کا مشہوراور محفوظ ترین فون’ بلیک بیری‘ قصہ پارینہ بن گیا –

    میڈیا رپورٹس کے مطابق محفوظ ترین سمجھا جانے والا بلیک بیری ایک بار پھر 5 جی ٹیکنالوجی اوراپنے مخصوص فزیکل کی بورڈ اور اینڈرائیڈ آپریٹنگ سسٹم کے ساتھ مارکیٹ میں تہلکہ مچانے کو تیار ہے۔

    رپورٹس کے مطابق بلیک بیری 5 جی کو ایک نئی موبائل کمپنی ’ آن ورڈ موبیلیٹی‘ شیاؤ می، نوکیا، گیمنگ کنسول اور بلیک بیری کے نئے ماڈل بنانے والی کمپنی ’فوکس کون‘ کے اشتراک سے فروخت کے لیے پیش کیا جائے گا۔

    بلیک بیری رواں ماہ 2021 کے وسط میں نئی 5 جی ٹیکنالوجی کے ساتھ کانچ کیا جائے گا-

    فزیکل کی بورڈ والے اس 5 جی فون کو رواں سال کے وسط میں فروخت کے لیے پیش کیا جائے گا اس کی حتمی قیمت ابھی تک سامنے نہیں آسکی ہے لیکن فیچر کے حساب سے اس کی قیمت 800 امریکی ڈالر یا اس سے زائد ہوسکتی ہے۔

    ابتدائی طور پر اس فون کو شمالی امریکا اور یورپ کی مارکیٹ میں پیش کیا جائے گا۔

    آن ورڈ موبیلیٹی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر پیٹر فرینکلن نے حال ہی میں دیے گئے ایک انٹرویوکہا ہے کہ بلیک بیری5 جی اس سال کی ’گلوبل فلیگ شپ ڈیوائس‘ ثابت ہوگی۔

    ان کا کہنا ہے کہ فزیکل کی بورڈ والے اس موبائل فون کو صارفین کی ضروریات کو مد نظر رکھتے ہوئے بلکل نئے سرے سے ڈیزائن کیا جائے گا، طاقت ور بیٹری، زیادہ ریم اور اسٹوریج کے ساتھ اس فون کو اینڈرائیڈ 11 ورژن میں متعارف کروایا جائے گا۔