Baaghi TV

Category: بلاگ

  • واٹس ایپ ایک اور نیا دلچسپ فیچر متعارف کرانے کے لئے تیار

    واٹس ایپ ایک اور نیا دلچسپ فیچر متعارف کرانے کے لئے تیار

    واٹس ایپ ایک ایسے فیچر پر کام کررہا ہے جس کے ذریعے صارفین کو ایپ میں رنگ تبدیل کرنے کی سہولت فراہم کی جائے گی۔

    باغی ٹی وی : واٹس ایپ نے 4 جنوری کو نئی پرائیویسی پالیسی قبول کرنے کے لیے نوٹیفکیشن 8 فروری 2021 تک نافذ کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ صارفین کو لازمی شرائط قبول کرنا ہوں گے ورنہ ان کے اکاؤنٹس ڈیلیٹ کردیئے جائیں گے جس کے بعد صارفین کے شدید ردعمل نے واٹس ایپ کو اپنا فیصلہ واپس لینے پر مجبور کیا تھا-

    واٹس ایپ دنیا کی مقبول ترین میسیجنگ ایپلی کیشن ہے جس کے ماہانہ صارفین کی تعداد 2 ارب سے زیادہ ہے، فیس بک کی زیر ملکیت اس ایپ میں صارفین کے لیے مسلسل نت نئے فیچرز سامنے آتے رہتے ہیں، جو عام صارفین تک پہنچنے سے قبل بیٹا ٹیسٹرز کو دستیاب ہوتے ہیں-

    تاہم واٹس ایپ نے اپنے صارفین کیلئے ایک نیا فیچر متعارف کرا دیا ہے اس فیچر کے ذریعے چیٹ باکس کے رنگ تبدیل کرسکیں گے-


    ویب بیٹا انفو کے مطابق واٹس ایپ صارفین اس فیچر کے ذریعے چیٹ باکس کے رنگ تبدیل کرسکیں گے اور چیٹ کی اسکرین پر گہرے سبز رنگ کے شیڈ کا انتخاب کرسکیں گے۔

    رپورٹ کے مطابق کمپنی نے اس فیچر کو متعارف کرانے کے حوالے سے فی الحال کسی حتمی تاریخ کا اعلان نہیں کیا ہے۔

    خیال رہے کہ واٹس ایپ انتظامیہ ان دنوں مختلف نئے اور دلچسپ فیچر پر کام کررہی ہے-

  • رمضان میں پانی کی کمی سے بچنے کے لئے گھر میں تیار کئے جانے والے فرحت بخش مشروبات

    رمضان میں پانی کی کمی سے بچنے کے لئے گھر میں تیار کئے جانے والے فرحت بخش مشروبات

    رمضان میں روزہ رکھنے اور گرمی کی شدت کے سبب ڈی ہائیڈریشن کا خطرہ بڑھ جاتا ہے جسے روزہ افطار کے بعد پانی کی مطلوبہ یا زیادہ مقدار استعمال کر کے بچایا جا سکتا ہے۔

    باغی ٹی وی : ماہرین کے مطابق گرمیوں کے موسم میں عام روٹین سے ہٹ کر پانی پینے کا استعمال بڑھا دینا چاہیے تاکہ براہ راست دماغ پر اثر انداز ہونے والی شکایت ڈی ہائیڈریشن سے بچا جا سکے جبکہ رمضان کے دوران دن میں ایسا ممکن نہیں ہو پاتا۔

    تاہم افطار کے دوران یا بعد میں اگر سادہ پانی کے علاوہ گھر میں ہی تیار کیے جانے والے صحت اور فرحت بخش مشروبات کا استعمال کر لیا جائے تو پانی کی کمی دور ہونے کے ساتھ صحت پر بھی متعدد فوائد مرتب ہوتے ہیں اور افطار کے دوران تلی ہوئی مضر صحت غذاؤں کے استعمال کے اثرات بھی کم ہو جاتے ہیں۔

    رمضان کے دوران روزہ ہونے کے سبب دن میں پانی کا استعمال نہیں کیا جا سکتا مگر روزہ افطار کرنے کے بعد پانی کے زیادہ استعمال اور مختلف اقسام کے خوش ذائقہ، فرحت بخش مشروبات کے استعمال سے روزہ دار کی فوراً توانائی بحال ہو جاتی ہے، بھوک کا احسا س بھی کم ہوتا ہے جس کے نتیجے میں وزن میں صحت مندانہ طریقے سے کمی بھی آتی ہے ۔

    مندرجہ ذیل مشروبا ت کا استعمال رمضان کے دوران نہات مفید ثابت ہو سکتے ہیں:

    گنے کا رس:
    گنے کا جوس فوراً توانائی بحال کر کے تروتازہ اور فرحت بخش محسوس کرواتا ہے، تھکاوٹ دور کرتا ہے اور گردوں کی صحت کے نہایت مفید قرار دیا جاتا ہے۔

    لیموں پانی:
    لیموں پانی طبی ماہرین کی جانب سے ہر موسم میں تجویز کیا جاتا ہے، لیموں صحت، قوت مدافعت بہتر بنانے اور وٹامن سی کی بھر پور مقدار حاصل کرنے کا بہترین ذریعہ ہےلیموں پانی ناصرف ایک سستا ترین ڈیٹاکس واٹر ثابت ہوتا ہے بلکہ یہ گردوں کی صفائی کے لیے بھی بہترین مشروب قرار دیا جاتا ہے لیموں پانی کے استعمال سے وزن میں کمی آتی ہے، طبیعت کا بھاری پن دور ہوتا ہے اور غذا جَلد ہضم ہوتی ہے ۔

    گل قند کا استعمال:
    لال گلاب کے پھولوں سے تیار گل قند نا صرف گرمی کی شدت کم کرتی ہے بلکہ فرحت بخش احساس بھی جگاتی ہے، روزہ افطار کرنے کے بعد اگر میٹھے کے طو ر پر گل قند کا استعمال کر لیا جائے یا پھر اسے پانی یا دودھ میں شامل کر کے پی لیا جائے تو غذا جَلد ہضم ہو جاتی ہے اور بھاری پن بھی محسوس نہیں ہوتا ہے۔

    کھیرے کا ڈیٹاکس واٹر:
    رمضان ہر انسان کو جسم سے مضر صحت مادوں کو ڈیٹاکس کرنے کا بہترین موقع فراہم کرتا ہے، اس دوران جسم ’انٹرمٹینٹ فاسٹنگ‘ کی حالت میں ہوتا ہے، روزہ افطار کے بعد اگر غذا کے ساتھ کھیرے سے بنا ڈیٹاکس واٹر یا اسموتھی کا استعمال کر لیا جائے تو نظام ہاضمہ سمیت قوت مدافعت بھی بہتر کام کرنے لگتا ہے اور انسانی جسم سے مضر صحت مادوں کا صفایا ہو جاتا ہے ۔

    ناریل کا پانی:
    ناریل کا پانی صحت بخش مائع ہے، ناریل کا پانی بد ہضمی اور تیزابیت کا بہترین علاج ہے اور اس کے استعمال سے انسان خود کو ہلکا اور توانا محسوس کرتا ہے، ناریل کے پانی میں تخم بالنگا ملا کر بھی استعمال کیا جا سکتا ہے، ناریل کا پانی پیٹ پھولنے کی شکایت سے بھی بچاتا ہے۔

  • گوگل کا کوکیز کی جگہ نیا  ٹارگیٹڈ ایڈورٹائزمنٹ سسٹم متعارف کرانے کا فیصلہ

    گوگل کا کوکیز کی جگہ نیا ٹارگیٹڈ ایڈورٹائزمنٹ سسٹم متعارف کرانے کا فیصلہ

    دنیا کے سب سے بڑے سرچ انجن گوگل نے کوکیز کی جگہ ’FLoC‘ متعارف کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق ٹیکنالوجی جائنٹ گوگل نے اپنے ویب براؤزر ’کروم ‘ میں تھرڈ پارٹی کوکیز سپورٹ کے خاتمے پر کام شروع کردیا ہے –

    جب آپ کسی اشتہاری نیٹ ورک کو استعمال کرتے ہیں تو ٹریکنگ کوڈز کی بدولت آپ کے وزٹ کو فالو کیا جاتا ہے تاہم رواں سال کے اختتام تک کروم براؤزر اشتہاری نیٹ ورکس کو کمپیوٹرز، اسمارٹ فون اور ٹیبلیٹس میں ٹریکنگ کوڈز داخل کرنے کی اجازت ختم کردے گا۔

    بہ ظاہر تھرڈ پارٹی کوکیز کا خاتمہ انتہائی پرسنالائزڈ انٹرنیٹ بیسڈ اشتہار کاری کا خاتمہ دکھائی دیتا ہے لیکن ’چور چوری سے جائے ہیرا پھیری سے نہ جائے‘ کے مصداق گوگل کا یہ فیصلہ ڈیجیٹل اشتہاری کاری میں اس کی اجارہ داری کو مزید مضبوط کرے گا۔

    گوگل جلد ہی اپنے نئے ٹارگیٹڈ ایڈورٹائزمنٹ سسٹم کو متعارف کروا رہا ہے فیڈریٹڈ لرننگ آف کوہورٹ ( Federated Learning of Cohorts) اس سسٹم کو آنے والے چند ماہ میں ہی کروم میں ضم کردیا جائے گا جس کا مقصدآپ کے مالیاتی مفادات کو زیادہ تحفظ فراہم کرنا ہے۔

    گوگل کے مطابق اس نئے نظام کے تحت کوہورٹ (یکساں شناخت کی وجہ سے استعمال کنندگان کا ایک گروپ) کی تقسیم براؤزر کے اندر ہوگی ویب سائٹس صارف سے صرف یہ بات پوچھنے کی اہل ہوگی کہ آپ کا براؤزر کس کوہورٹ سے تعلق رکھتا ہے۔

    مثال کے طور پر، اگر آپ موبائل سے متعلق بہت ساری ویب سائٹس وزٹ کرتے ہیں توآپ کو اس کوہورٹ میں شامل کیا جائے گا، صارف کو اس کی براؤزنگ کی بنیاد پرایک فلوک کوہورٹ آئی ڈی مختص کی جائے گی۔

    گوگل آپ کے کروم لاگ ان کو آپ کی شمولیت کی پہلی شرط کے طور پر استعمال کرے گا۔ اور اگر آپ نے تھرڈ پارٹی کوکیز کو بلاک کردیا ہے تو پھر آپ کو اس میں شامل نہیں کیا جائے گا۔ تاہم ٹیکنالوجی ماہرین کے مطابق کروم کے اس نئے فیچر اور صا رف کی پرائیویسی کو لاحق تحفظات کو سامنے آنے میں مزید وقت درکار ہے۔

  • پاکستان میں براڈ بینڈ صارفین کی تعداد 10 کروڑ ہو گئی

    پاکستان میں براڈ بینڈ صارفین کی تعداد 10 کروڑ ہو گئی

    اسلام آباد: پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے اعلان کیا ہے کہ ملک میں براڈ بینڈ کی سبسکرپشن یعنی انٹرنیٹ صارفین کی تعداد 10 کروڑ تک پہنچ گئی۔

    باغی ٹی وی :تفصیلات کے مطابق پی ٹی اے نے اپنے بیان میں کہا کہ 2012 میں 2 لاکھ سے بھی کم سبسکرپشن ہوئی تھی لیکن تھری جی سروس کے متعارف ہونے کے بعد 2014 میں یہ تعداد 16 لاکھ ہوگئی اور اب 10 کروڑ ہے۔

    پی ٹی اے نے دعوی کیا کہ اس وقت ملک کی 87 فیصد آبادی کو خطے میں سب سے کم قیمت میں انٹرنیٹ / براڈ بینڈ خدمات تک رسائی حاصل ہے۔

    مزید برآں براڈ بینڈ 3 جی / 4 جی نیٹ ورکس پر فراہم کیا جاتا ہے جس کی اوسطا ڈاؤن لوڈ اسپیڈ 17.7 ایم بی پی ایس ہے اور 11.3 ایم بی پی ایس (موبائل) کی اپ لوڈ کی رفتار ہے جو دوسرے علاقائی ممالک میں رفتار کی سطح سے بھی زیادہ ہے۔

    موبائل ڈیٹا کی قیمتیں مجموعی قومی آمدنی صرف 0.70 فیصد تک گری ہے جو اقوام متحدہ کی براڈبینڈ کمیشن کی سفارشات کی 2 فیصد سے بھی کم ہے۔

    چاروں نیشنل سیلولر موبائل آپریٹرز (سی ایم اوز)، ایس سی او اور فکسڈ لائن براڈبینڈ آپریٹرز بشمول پی ٹی سی ایل کے اجتماعی طور پر اب 10 کروڑ سے زیادہ کے براڈ بینڈ کی رکنیت ہے۔

    پی ٹی اے کے مطابق قومی معیشت کے ہر شعبہ میں ڈیٹا سروسز کے بڑھتے ہوئے استعمال، صارفین میں مقبولیت اور آپریٹرز کی نئی اور جدید سروس متعارف کرانے کی وجہ سے یہ مذکورہ ہدف حاصل ہوا۔

    علاوہ ازیں پاکستان کے شعبہ ٹیلی کام نے بہت سارے سنگ میل حاصل کر لیے ہیں جیسے کہ 2010 میں 10 کروڑ موبائل سبسکرپشنز تک پہنچنا، 2009 میں ملک بھر میں پہلی مرتبہ بایومیٹرک تصدیق شدہ سم متعارف کروانا اور 2019 میں دنیا کا پہلا اوپن سورس ڈیوائس شناختی رجسٹریشن اینڈ بلاکنگ سسٹم نافذ کرنا۔

    پی ٹی اے نے اس اہم مقام کو حاصل کرنے کے لیے صارفین اور خدمات فراہم کرنے والوں کی تعریف کی۔

    براڈ بینڈ کیا ہے؟

    براڈ بینڈ ایک ایسی اصطلاح ہے جسے تیز رفتار انٹرنیٹ کنکشن کی کسی بھی شکل کی وضاحت کے لئے استعمال کیا جاتا ہے جو ہمیشہ جاری رہتا ہے اور ایک ہی وقت میں ایک سے زیادہ چینلز کے ذریعے ڈیٹا منتقل کرسکتا ہے۔

    براڈ بینڈ کا کیا مطلب ہے؟

    براڈ بینڈ کی تکنیکی تعریف ڈیٹا منتقل کرنے کا ایک طریقہ ہے جو تعدد کے وسیع ، یا وسیع ، بینڈ کی حمایت کرنے کی صلاحیت کی وجہ سے بیک وقت دو یا زیادہ ٹریفک کی قسموں کی مدد کر سکتی ہے۔

    سرکاری اداروں میں براڈ بینڈ کی تعریفیں خطے کے لحاظ سے مختلف ہوسکتی ہیں اور کچھ تنظیمیں اس اصطلاح کے استعمال کو اعداد و شمار کی رفتار تک محدود رکھتی ہیں جو ایک مقررہ کم سے کم ضرورت سے زیادہ ہیں۔ یہ عام طور پر اس بات کا یقین کرنے کے لئے کیا جاتا ہے کہ صارفین کو مسلسل انٹرنیٹ خدمات مہیا کرنے والے فراہم کرتے ہیں جو بصورت دیگر کمتر خدمات کو غلط انداز میں پیش کرسکتے ہیں جو حقیقت میں ان سے بہتر ہیں۔

    بہت سارے لوگ براڈ بینڈ کو وائرڈ یا کیبل انٹرنیٹ کنکشن کے طور پر سوچتے ہیں لیکن ٹکنالوجی کا اصل جسمانی نفاذ زیادہ وسیع استعمال سے ظاہر ہوتا ہے جس سے براڈ بینڈ کا مطلب تھوڑا سا وسیع ہوجاتا ہے براڈ بینڈ انٹرنیٹ کنیکشن کی کچھ مثالیں درج ذیل ہیں-

    ڈی ایس ایل (ڈیجیٹل سبسکرائبر لائن)

    فائبر آپٹک کیبل

    کیبل

    3G موبائل براڈ بینڈ

    4 جی موبائل براڈ بینڈ

    5 جی موبائل براڈ بینڈ

    6 جی موبائل براڈ بینڈ

    وائٹ اسپیس وائی فائی

    سیٹلائٹ اور خلا پر مبنی انٹرنیٹ

  • بوسٹن:پالک کے پتوں میں مصنوعی گوشت ’اگانے ‘ کی تیاری

    بوسٹن:پالک کے پتوں میں مصنوعی گوشت ’اگانے ‘ کی تیاری

    امریکی سائنسدانوں نے پالک کے پتے استعمال کرتے ہوئے مصنوعی گوشت بنانے کی ایک نئی ٹیکنالوجی پیش کی ہے

    باغی ٹی وی :بوسٹن کالج کے سائنسدانوں نے پالک کے پتّوں میں مصنوعی گوشت ‘اگانے ’ کے کامیاب تجربات کئے ہیں واضح رہے کہ مصنوعی گوشت پر گزشتہ 70 سال سے تحقیق ہورہی ہے جبکہ اس وقت بھی دنیا بھر میں درجن بھر سے زیادہ تجربہ گاہیں اور اسٹارٹ اپ کمپنیاں مصنوعی گوشت کی پیداوار و معیار کی کارکردگی کو بہتر بنانے پر کام جاری رکھے ہوئے ہیں۔

    مزید برآں گوشت میں کئی طرح کی پروٹین وافر پائی جاتی ہے جو اسے انسانی غذا کےلیے اہم ترین بناتی ہے۔ اسی بناء پر ’’متوازن غذا‘‘ میں گوشت بھی لازماً شامل رکھا جاتا ہے۔

    تاہم گوشت کے حصول کےلیے زیادہ جانور پالنے سے ماحول بھی زیادہ آلودہ ہورہا ہے جبکہ ان پالتو جانوروں کی اپنی غذائی ضروریات بھی ایک الگ مسئلہ بنتی جارہی ہیں۔

    یہ اور اسی طرح کے متعدد مسائل حل کرنے کےلیے تجربہ گاہوں میں مصنوعی گوشت تیار کیا جارہا ہے۔ لیکن اب تک ایسا کوئی طریقہ موجود نہیں جو مصنوعی گوشت کی بڑے پیمانے پر، اور ماحول دوست انداز میں تیاری کو ممکن بنا سکے۔

    دوسری جانب مصنوعی گوشت کے ذائقے اور ظاہری شکل و صورت کو اصل ’’قدرتی گوشت‘‘ جیسا رکھنا بھی اپنی جگہ اہمیت رکھتا ہے۔

    اس سلسلے میں بوسٹن کالج کے سائنسدانوں نے پالک کے پتّوں میں مصنوعی گوشت ’اگانے‘ کے کامیاب تجربات کیے ہیں۔

    تجربات کے دوران انہوں نے تین مختلف اقسام کی گایوں سے گوشت بنانے والے خلیات علیحدہ کرکے ان کی افزائش پیٹری ڈش میں کی۔

    ساتھ ہی ساتھ پالک کے پتوں کو اندرونی طور پر خلیوں سے خالی کردیا گیا، جس کے بعد ان میں صرف جھلی اور کھوکھلی رگیں باقی رہ گئیں۔

    اگلے مرحلے میں گایوں کے خلیات کو پالک کے ’’کھوکھلے پتوں‘‘ میں داخل کرکے سازگار حالات فراہم کیے گئے۔

    14 دن گزرنے کے بعد گایوں کے خلیات نے تقسیم در تقسیم ہو کر اپنی تعداد بڑھانی شروع کردی؛ اور چند دن بعد پالک کے کھوکھلے پتے، مصنوعی گوشت سے بھر چکے تھے۔

    آن لائن ریسرچ جرنل ’’فوڈ بایوسائنسز‘‘ کے تازہ شمارے میں بوسٹن یونیورسٹی کے گلین گاڈت اور ان کے ساتھیوں نے واضح کیا ہے کہ ان کے حالیہ تجربات کا مقصد صرف یہ ثابت کرنا تھا کہ پالک کے پتوں میں مصنوعی گوشت کی افزائش ممکن ہے۔

    آئندہ تجربات میں وہ اس عمل کو تیز رفتار بنا کر مصنوعی گوشت کی پیداوار بڑھانے کے علاوہ دیگر جانوروں کے خلیات اور دوسری سبزیوں کے پتّوں کو آزمانے کا ارادہ بھی رکھتے ہیں۔

  • واٹس ایپ نے صارفین کے لئے ای کرنسی کی سروس دوبارہ بحال کر دی

    واٹس ایپ نے صارفین کے لئے ای کرنسی کی سروس دوبارہ بحال کر دی

    گزشتہ سال جون میں واٹس ایپ نے ایک بہترین فیچر ’ گراؤنڈ بریکنگ ‘متعارف کروایا تھا جس کے تحت واٹس ایپ صارفین عزیز واقارب اوردوستوں کو پیغامات کے علاوہ پیسے بھیج سکتے تھے جبکہ برازیل میں چھوٹے کاروبار کا لین دین واٹس ایپ کے ذریعے کرنے کا آغاز کیا گیا تھا لیکن اس فیچر کو متعارف کروانے کےکچھ دنوں بعد ہی معطل کردیا گیا تھا۔

    باغی ٹی وی : واٹس ایپ کے اس نئے فیچر کو صارفین میں مقبولیت ملی تھی جس کی وجہ سے اب اس فیچر نے دوبارہ کام کرنا شروع کردیا ہے۔

    ابتدا میں اس فیچر کو برازیل کے لیے متعارف کروایا گیا تھا جبکہ کمپنی کا کہنا تھا کہ اسے دیگر ممالک میں بھی متعارف کرایا جائے گا۔

    اس طریقہ کار کو شروع کرنے والی کمپنی کا کہنا تھا کہ ہم چھوٹے کاروباروں کو بھی واٹس ایپ میں ہی فروخت کرنے کے قابل بنارہے ہیں۔ ایسا کرنے کے لئے ، ہم فیس بک پر کام کررہے ہیں ، جو ہمارے ایپس میں ادائیگی کرنے کا ایک محفوظ اور مستقل طریقہ فراہم کرتا ہے۔ میں اپنے تمام شراکت داروں کو یہ ممکن بنانے کے لئے شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں۔

    اس اعلان کے ایک ہفتے سے بھی کم عرصے کے دوران برازیل میں مسابقتی خدشات کو مدنظر رکھتے ہوئے اس سروس کو معطل کردیا گیا تھا۔

    حال میں شائع ہونےو الی فوربز کی رپورٹ کے مطابق برازیل کے بینکوں کی جانب سے خدشہ ظاہر کیا گیا تھا کہ یہ فیچر برازیل کے بینکوں ،فنانشل ٹیکنالوجیز کے لیے نقصان دہ ثابت ہوسکتا ہے جب کہ کہا جارہا تھا کہ اس فیچر میں پرائیویسی معاملات بھی پیش آسکتے ہیں۔

    رپورٹ میں بتایا گیا ہےکہ واٹس ایپ کی اس سروس نے دوبارہ کام کرنا شروع کردیا ہے جس کے بعد واٹس ایپ صارفین ویزا اور ماسٹرکارڈ کے ذریعے اس سروس سے فائدہ اٹھاتے ہوئے رقم منتقل کرسکتے ہیں۔

    واضح رہے کہ ایپل کے پاس ایک ایسی ہی سروس موجود ہے لیکن یہ سروس صرف ایپل ڈیوائسز کے درمیان ہی قابل استعمال ہے جبکہ واٹس ایپ کی سروس اینڈرائڈ اور آئی فون دونوں صارفین کے لیے عام ہے۔

    واٹس ایپ نے ای کرنسی کا فیچر متعارف کروا دیا جس میں صارف خریدی گئی اشیاء کی ادائیگی خود کر سکے گا

    ڈیجیٹل ادائیگیاں کوویڈ19 وباء کے دوران پاکستانی معیشت کے لئے امید کی ایک لہر

  • لیجنڈ کرکٹر سچن ٹنڈولکر کے بارے میں انتہائی تشویشناک  خبر آگئی

    لیجنڈ کرکٹر سچن ٹنڈولکر کے بارے میں انتہائی تشویشناک خبر آگئی

    کرکٹ کے عظیم لیجنڈ سچن ٹنڈولکر نے ہفتے کے روز انکشاف کیا تھا کہ ان کا کورونا وائرس کے لئے کرایا گیا ٹیسٹ مثبت آیا ہے ، دنیا کے سب سے کامیاب بین الاقوامی بلے باز نے یہ خبریٹویٹر پر یہ کہتے ہوئے شئیر کی کہ کہ اس نے گھر میں خود کو قرنطینہ کرلیا ہے۔ "میں خود کو جانچ رہا ہوں اور تمام سفارش شدہ احتیاطی تدابیر اختیار کر رہا ہوں تاکہ کوویڈ کو کنٹرول میں رکھا جاسکے۔

    تاہم ، میں نے ہلکی علامات کے بعد آج پازیٹو محسوس کیا ہے ۔ گھر میں موجود دیگر تمام افراد کا ٹیسٹ منفی آیا ہے ۔ "میں نے اپنے آپ کو گھر پر قید کرلیا ہے اور اپنے ڈاکٹروں کے مشورے کے مطابق تمام ضروری پروٹوکول پر عمل پیرا ہوں ،” کرکٹ لیجنڈ نے ٹویٹ کیا۔ خود ٹنڈولکر نے ٹویٹ کرکے مداحوں کے ساتھ یہ معلومات شیئر کی ہیں کہ انہیں اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔

    "میں ان تمام صحت کی دیکھ بھال کرنے والے پیشہ ور افراد کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں جو میری اور ملک بھر میں بہت سے دوسرے افراد کی مدد کر رہے ہیں۔”

  • ً چیف منسٹر بلوچستان گولڈ کپ ہاکی ٹورنامنٹ، فا ئنل ٹائٹل کس نے اپنے نام کر لیا؟

    ً چیف منسٹر بلوچستان گولڈ کپ ہاکی ٹورنامنٹ، فا ئنل ٹائٹل کس نے اپنے نام کر لیا؟

    پاکستان واپڈا نے نیشنل بینک کو سنسنی خیز مقابلہ میں شکست دیکر چیف منسٹر بلوچستان گولڈ کپ ہاکی ٹورنامنٹ جیت لیا، اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے، یوتھ ہاکی ڈویلپمنٹ ویژن کے تحت ڈائریکٹوریٹ آف سپورٹس اینڈ یوتھ افیئرز بلوچستان کے تعاون سے پاکستان ہاکی فیڈریشن کے زیر اہتمام اور بلوچستان ہاکی ایسوسی ایشن کی زیرنگرانی چیف منسٹربلوچستان گولڈ کپ ہاکی ٹورنامنٹ پاکستان واپڈا نے جیت لیا۔ فائینل میچ میں پاکستان واپڈا نے نیشنل بینک کو ایک سنسنی خیز مقابلہ میں 1-2 گول سے شکست دیکر ایونٹ اپنے نام کرلیا۔ پاکستان واپڈا کی جانب سے کھیلے کے 10ویں منٹ اور 52ویں منٹ میں ہونہار کھلاڑی رانا وحید نے دو فیلڈ گول سکور کرکے اپنی ٹیم کو برتری دلائی۔ نیشنل بینک کی جانب سے واحد گول کھیل کے 49ویں منٹ میں پینلٹی سٹروک کے ذریعہ فیصل قادر نے سکور کیا۔ اس میچ کو ایمپائرز فیل صیام اور عبدالمنان نے سپورائز کیا جبکہ سجاد عباس ریزرو ایمپائر تھے۔ ججز میں سید غفران شاہ، ایم احسن، محمد علی، فہد علی خان، ایم ادریس اور عبدالقیوم شامل تھے جبکہ ٹیکنیکل آفیسر کی ذمہ داریاں علی عباس نے سرانجام دیں

    قبل ازیں تیسری پوزیشن کا میچ پاکستان آرمی اور پنجاب کلرز کے مابین کھیلا گیا جوکہ پاکستان آرمی نے 2-4 گول سے جیت کر ایونٹ میں تیسری پوزیشن حاصل کرلی۔ پاکستان آرمی کی جانب سے ایم عماد، علی حیدر، شاہد علی اور ایم عمر نے گولک سکور کرکے اپنی ٹیم کی جیت میں کلیدی کردار ادا کیا۔ پنجاب کلر کی ٹیم نے شاندار کھیل مظاہرہ کیا ور دو گولسکور کئے۔ پنجاب کی جانب سے اشعر طارق اور زنیر خالد نے گول سکور کئے۔ اس میچ کو ایمپائرزمظہر اور عبدالولی نے سپروائز کیا جبکہ اسلم خان نیازی نے بطور ٹیکنیکل آفیسر ذمہ داریاں نبھائیں۔

    ایونٹ کی فائینل تقریب کے مہمان خصوصی وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال خان تھے۔ معزز مہمان خصوصی نے تقریب تقسیم انعامات مین ایونٹ کی چیمپین ٹیم پاکستان واپڈا کو دلفریب ٹرافی اور 15 لاکھ روپے کیش ایوارڈ، نیشنل بینک ٹیم کو 10 لاکھ روپے کیش ایوارڈ اور پاکستان آرمی ٹیم کو 5 لاکھ روپے کیش ایوارڈ اور ٹرافیاں دیں۔ وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کو پاکستان ہاکی فیڈریشن کی جانب کرنل آصف ناز کھوکھر نے یادگاری شیلڈ پیش کی جبکہ صدر پاکستان ہاکی فیڈریشن برگیڈیئر ر خالد سجاد کھوکھر کی خصوصی ہدایات پرحیدر حسین فائینل تقریب میں شامل ہوئے اور اس موقع پر بیونس آئرس ورلڈ کپ جیتنے کے یادرگار دن کو منانے کے لئے وزیر اعلی بلوچستان جام کمال خان نے خصوص طور پر کیک بھی کاٹا گیا۔ اس موقع پر اولمپین رانا مجاھد علی خاں، اولمپین انجم سعید، اولمپین طاہر زمان، اولمپین عثمان شیخ، اولمپین شکیل عباسی، اولمپین ذیشان اشرف، کرنل آصف ناز کھوکھرسیکرٹری پنجاب ہاکی ایسوسی ایشن، رمضان جمالی سیکرٹری سندھ ہاکی ایسوسی ایشن، ، رائے عثمان اکبر کھرل ممبر ایشین ہاکی فیڈریشن گیم ڈویلپمنٹ کمیٹی، صوبائی کابینہ کے وزراء، سیکرٹر5ی سپورٹس بلوچستان عمران گچکی، ڈی جی سہورٹس بلوچستان دراء بلوچ بھی موجود تھے۔ وزیر اعلی بلوچستان جام کمال خان نے سُر ہاکی لیگ کے انعقاد کا اعلان بھی کیا اور اس ایونٹ کو ہر سال جاری رکھنے کا بھی اعلان کیا۔

  • محض بچوں کا کھیل، از راقم جواد احمد

    محض بچوں کا کھیل، از راقم جواد احمد

    بلاگ: محض بچوں کا کھیل، راقم جواد احمد
    مجھے اچھی طرح یاد ہے جب 9/11 کا ڈرامہ رچایا گیا تو کچھ خنزیر ممالک نے طاقت اور قوت کے بل بوتے پر "عیسائیت کی جنگ” کے نعرے تلے پوری دنیا کو لا کھڑا کیا۔ نیٹو کی فوج ، یورپ ، یہودی ،عیسائ، ہندو سب بدمست ہاتھی بنے ،غراتے ہوئے افغانستان آ پہنچے کہ "یہ بچوں کا کھیل” ہے اور چند دن کی تو بات ہے. کسی سے پیسے مانگے تو کسی سے لاجسٹک سپورٹ، کسی کو آنکھیں دکھائیں تو کسی کو کیے ہوئے فون کام آ گئے کہ پتھر کے زمانہ میں دھکیل دیں گے۔ ہمارا پاکستانی ایمانی لیول اس قدر بلند تھا ” کہ اس کے علاوہ کوئی چارہ نہیں ، دنیا کے ساتھ چلنا پڑنا ہے” کے راگ الپتے پھرتے اس نعرے تلے جا کھڑے ہوئے۔
    پھر یکایک بڑے حملے ،خطر ناک ڈیزی کٹر بم ، جنگی طیاروں کی کارپٹ بمبنگ اور سقوط کابل ہو گیا بظاہر امریکہ اور اتحادیوں کو فتح نصیب ہوئی۔۔ کہا تھا نا کہ ” یہ بچوں کا کھیل ہے” جہاد دہشت گردی اور مجاہد فسادی بن گیا۔ داڈھی مذاق اور ٹوپی والا برقعہ وحشت کی علامت ٹھہری اور خون مسلم سستا ہو گیا۔اسی سستے دور میں انڈیا نے 14 سفارت خانے یہ سوچ کر بنا لئے کہ یار یہ تو واقعی "بچوں کا کھیل ہے اور چند دن کی بات ہے” افغانستان کو گراؤنڈ سمجھ کر میدان میں ہنستے مسکراتے بچوں کو باہر نکال دیا گیا۔ اور ساتھ ہی پوری دنیا میں منادی کروائی گئی لو بچوں کا کھیل ختم کردیا گیا۔
    مگر ۔۔۔۔۔۔ مگر یہ کیا نیو یارک ٹائمز تو کچھ اور ہی دعوہ کر رہا ہے ( مجھے نیو یارک ٹائمز کے اس بیان نے تحریر لکھنے پر مجبور کیا)

    آج کے بچے کہاں جلدی بات ماننے والے ہوتے ہیں۔گھر میں آئیے زیادہ مہمان دیکھ کر وہ سب چپ تو سادھ گئے مگر ضد کی ٹھان لی کی ایڑیاں رگڑیں گے اور اپنا گراؤنڈ واپس لیں گے۔ اب ضدی بچوں سے اپنی بات منوانا کس قدر مشکل کام ہے اس بات کا اندازہ راقم کو بھی خاصا ہے اور قارئین کو بھی۔ ہمارا گراؤنڈ پر قبضہ کیوں کیا یہاں سے کام خراب ہو گیا اور شروع ہوگئی بچوں کی ضد ۔۔۔۔ ضدی بچے گھر میں گھسے مہمانوں کے ناک پر ایسے چڑھ کے ناچے کہ اپنی بات منوا کر ہی دم لیا۔ انگلی کے اشاروں سے حکم دینے والے پہلے بات کرنے پر مجبور ہوئے۔پھر بچوں کو اوے سے آپ سے مخاظب کرنے لگے اور پھر سنا کہ اپنے پاس اور ساتھ بیٹھانے پر بھی راضی ہو گئے اورجب بچے کسی صورت نہ مانے تو بولے اچھا بابا جو چاہو لے لو بس ہماری ناک سے اترو۔اگر کسی کو یقین نہ آئیے تو امریکہ کے معتبر ترین میگزین کی رپورٹ دیکھ سکتا یے

    نیویارک ٹائمز میگزین نے اپنی کور سٹوری میں واضح طور پر لکھا ہے۔۔۔
    # امریکہ باقاعدہ اپنی جنگ ہار چکا ہے اور طالبان کا پلا بھاری ہے
    #ماہانہ 3000 اموات کا سامنا امریکہ اور حواریوں کو کرنا پڑ رہا ہے۔
    #گزرتے وقت کے ساتھ اتحادی فورسز جلد از جلد اپنی چیک پوسٹس خالی چھوڑ کر بھاگ رہے ہیں
    # امریکہ احساس کمتری کا شکار نظر آتا ہے اور اس وقت فیصلہ سازی کی پوزیشن کھو چکا ہے
    # فوج کے انخلا میں امریکہ کو جلدی جبکہ طالبان کو اطمینان ہے
    # جنگ ہارجانے کے سبب امریکہ کی بات منوانے کی سکت ختم ہو چکی ہے
    مجھے نیو یارک ٹائمز کے اس بیان نے تحریر لکھنے پر مجبور کیا کہ طالبان امریکہ جیسی طاقت سے نبز ازما ہو جانے کہ بعد اب افغان اتحادیوں سے نبٹنا محض "بچوں کا کھیل سمجھتے ہیں”

    راقم جواد احمد

  • فیس بک نے نیوز فیڈ سے متعلق نئے فیچرز متعارف کرا دیئے

    فیس بک نے نیوز فیڈ سے متعلق نئے فیچرز متعارف کرا دیئے

    سوشل میڈیا ایپ فیس بک نے نیوز فیڈ کو مزید کنٹرول کرنے والے نئے فیچرز متعارف کروادیئے ہیں ۔

    باغی ٹی وی : فیس بک کے نئے فیچرز کے ذریعے صارف اپنی فیڈز کی الگورتھم رینکنگ کو بند کرسکتے ہیں اور نیوز فیڈ پر اپنی پسند کا مواد دیکھ سکتے ہیں۔


    کمپنی کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ نئے فیچرز کے ذریعے صارف کمنٹ آڈینس کو کنٹرول کرسکتا ہے لیکن اس فیچر کے ذریعے صرف اسی آڈینس کو کنٹرول کیا جاسکے گا جنہیں مینو میں سے منتخب کیا گیا ہو۔

    کمپنی کا کہنا ہے کہ نئے فیچرز کے ذریعے نیوز فیڈ کو ترتیب دینے اور براؤز کرنے میں آسانی ہو گی ساتھ ہی صارف نیوز فیڈ پر اپنی مرضی کا مواد دیکھ سکتا ہے۔

    اس فیچر کے استعمال سے سوشل میڈیا پر تنقید سے بچا جا سکتا ہے تاہم مذکورہ فیچر فوری طور پر بڑی کمپنیز کے پیجز، مواد تیار کرنے والے اداروں، معروف شخصیات اور برانڈز کے لیے متعارف کرایا گیا ہے۔

    مذکورہ فیچر کے تحت شخصیات، اداروں اور برانڈز کو یہ سہولت دی گئی ہے کہ وہ چاہیں تو اپنی پوسٹس پر کمنٹس کا سیکشن بند کردیں یا پھر محدود کردیں۔

    یعنی پوسٹ کرنے کے بعد انہیں کمنٹس کو کنٹرول کرنے کے لیے اضافی آپشن دیا گیا ہے اور نئے فیچر کے تحت فیس بک شخصیات، اداروں اور برانڈز سے پوچھے گا کہ وہ چاہیں تو اپنے خاص دوستوں یا پیجز کو ہی کمنٹس کرنے کی اجازت دیں، چاہیں تو کمنٹس کا سیکشن ہی بند کریں۔

    حال ہی میں فیس بک نے ’ فیورٹس‘ نامی فیچر متعارف کروایا تھا جس کے ذریعے صارفین اپنے دوستوں اور منتخب پیجز کے مواد کو ترجیحی بنیاد پر دیکھ سکتے ہیں۔

    فیورٹس ٹول کے ذریعے کوئی بھی صارف 30 دوستوں اور پیجز کو منتخب کرسکتا ہے جس کے بعد انہی دوستوں یا صفحات کی پوسٹس نیوز فیڈ پر سب سے پہلے نظرآئیں گی۔

    صارفین نیوز فیڈ میں سب سے اوپر موجود نئے مینو "فیڈ فلٹر بار” کے ذریعے فیورٹ ٹول تک رسائی حاصل کرسکتے ہیں اینڈرائڈ صارفین نیوز فیڈ کو اسکرول کرنے کے بعد اس آپشن تک پہنچ سکتے ہیں جب کہ آئندہ چند ہفتوں میں آئی او ایس صارفین کو بھی یہ سہولت فراہم کر دی جائے گی۔