Baaghi TV

Category: بلاگ

  • مصر میں تین ہزار سال قبل ریت میں دبنے والا ’گمشدہ سنہری شہر‘ دریافت

    مصر میں تین ہزار سال قبل ریت میں دبنے والا ’گمشدہ سنہری شہر‘ دریافت

    ماہرین نے تحقیق کے دوران مصر کے ریگستانی علاقے سے 3 ہزار سال پُرانا’گمشدہ سنہری شہر‘ دریافت کرلیا۔

    باغی ٹی وی : عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق مصر کی ارضیاتی تاریخ کے ماہر زاہی ہواس نے مصری بادشاہوں کی مشہور وادی لکسور کے قریب ریت میں دبا تین ہزار سال قدیم شہر دریافت ہونے کا دعویٰ کیا ہے۔

    رپورٹ کے مطابق مصر کی ماہرین آثار قدیمہ یہ قدیم شہر توتخ عنج آمون کے مقبرے کے بعد ملنے والا سب سے اہم اور تاریخی دریافت ہے ریت میں ہزاروں سال سے دبا یہ شہر ’’توتخ عنک آمون‘‘ کا شہر ہے۔

    اس حوالے سے آثار قدیمہ کے پروفیسر بیٹسی برائن نے بتایا کہ یہ شہر تین ہزار سال قبل ریت میں دب گیا تھا یہاں سے زیورات، رنگوں کے برتن، تصویری اینٹیں اور مٹی کی اشیاء برآمد ہوئی ہیں ان تمام چیزوں پر نویں فرعون آمون ہاٹپ کی مہر ثبت ہیں۔

    مصر میں ​​نوادرات کے سابق وزیر ہواسس نے اس دریافت کو قابل فخر کامیابی قرار دیتے ہوئے کہا کہ بہت سے غیر ملکی مشن آئے اور یہاں کھدائی کرکے گمشدہ شہر کی تلاش کی لیکن کوئی بھی کامیاب نہیں ہوسکا تھا۔

  • ایک درخت پر بیک وقت 300 الگ الگ اقسام کے آم اگانے والا مینگو مین

    ایک درخت پر بیک وقت 300 الگ الگ اقسام کے آم اگانے والا مینگو مین

    لکھنو: ملیح آباد کے 81 سالہ حاجی کلیم اللہ خان نے آم کے ایک درخت پر بیک وقت 300 الگ الگ اقسام کے آم اُگا کر عالمی ریکارڈ قائم کیا ہے۔

    باغی ٹی وی : اس حوالے سے حاجی کلیم اللہ خان بتاتے ہیں کہ سات اقسام کے آم دینے والا ایک درخت وہ 1957 میں اس وقت اُگا چکے تھے جب وہ خود 17 سال کے تھے اور ساتویں جماعت میں فیل ہونے کے بعد اپنے پشتینی باغ میں آموں کی کاشت سے کل وقتی طور پر وابستہ ہوچکے تھے لیکن’’بدقسمتی سے وہ درخت سیلاب کی نذر ہوگیا،‘‘

    کلیم اللہ خان نے کہا آئندہ تیس سالہ تک آم کی کاشت میں تجربہ اور نمایاں مقام حاصل کرنے کے بعد، 1987 میں انہوں نے ایک بار پھر اپنے لڑکپن کے ادھورے منصوبے کو مکمل کرنے کی ٹھان لی تاہم اب کی بار انہوں نے اپنے پشتینی باغ میں آم کے ایسے درخت کا انتخاب کیا جو 100 سال پرانا اور بہت بڑا تھا۔

    وہ الگ الگ اقسام والے آموں کے درختوں کی شاخیں کاٹ کر انہیں قلموں کی شکل دیتے اور اس درخت کی کسی نہ کسی شاخ پر لگا دیتے۔

    وہ اوسطاً ہر مہینے اس درخت میں ایک نئی قسم کی قلم کا اضافہ کردیتے؛ اور یوں بالآخرمیں تقریباً پچیس سال میں وہ درخت ایک ہی وقت میں 300 سے زائد اقسام کے آم دینے کے قابل ہوگیا، جسے بھارت کی ’’لمکا بُک آف ریکارڈز‘‘ میں بھی درج کرلیا گیا۔

    آج یہ درخت اتنا بڑا ہوچکا ہے کہ اس کے سائے تلے 15 افراد بہت آرام سے پکنک منا سکتے ہیں جبکہ اس کی ہزاروں شاخیں دور دور تک پھیلی ہوئی ہیں۔

    آموں سے اپنے عشق اور آموں کی کاشت میں غیرمعمولی مہارت کی بناء پر حاجی کلیم اللہ خان کو ’’آم آدمی‘‘ کا لقب بھی مل چکا ہے۔

    بعض لوگوں کو اعتراض ہے کہ کلیم اللہ خان کا یہ کارنامہ صرف نمائشی ہے جس کا کوئی مالی فائدہ نہیں۔ لیکن دیگر افراد کہتے ہیں کہ ہر چیز کا فائدہ پیسے کے ترازو میں تولا نہیں جانا چاہیے۔

    اس کارنامے پر حاجی کلیم اللہ خان کو بھارتی حکومت کی جانب سے 2008 میں ’’پدماشری‘‘ اعزاز بھی دیا جاچکا ہے۔

  • مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی ریاستی دہشتگردی ،ماؤں کے  مزید  لخت جگر چھین لیے

    مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی ریاستی دہشتگردی ،ماؤں کے مزید لخت جگر چھین لیے

    مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی ریاستی دہشتگردی ،ماؤں کے مزید لخت جگر چھین لیے

    باغی ٹی وی : مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی ریاستی دہشتگردی کاسلسلہ جاری ہے . قابض بھارتی فورسزنےضلع شوپیاں میں مزید3کشمیریوں کوشہیدکردیا.بھارتی فوج نےمیں سرچ آپریشن کی آڑمیں نوجوانوں کونشانہ بنایا،مقبوضہ وادی میں4روزکےدوران شہیدکشمیریوں کی تعداد10ہوگئی،بھارتی بربریت کےخلاف حریت رہنماوَں کی کال پرمقبوضہ کشمیرمیں مکمل ہڑتال،بھارتی فوج نے سرچ آپریشن کی آڑمیں نوجوانوں کونشانہ بنایا.

    مودی مسلمانوں کا قاتل، کشمیر حق خودارادیت کے منتظر ہیں، صدر مملکت

    یوم یکجہتی کشمیرپرتحریک آزادی بارے مفتیان نے کیا فتویٰ دیا؟ لیاقت بلوچ نے بتا دیا

    کشمیریوں کے قاتل کے ساتھ میں بیٹھوں ،بالکل ممکن نہیں،شاہ محمود قریشی کا بھارتی ہم منصب کی تقریر کا بائیکاٹ

    کشمیر پر دو ایٹمی طاقتیں آمنے سامنے آ سکتی ہیں،وزیراعظم عمران خان کا اقوام متحدہ میں خطاب

    وزیراعظم نے مظلوموں کا مقدمہ دنیا کے سب سے بڑے فورم پررکھ دیا،فردوس عاشق اعوان

    کشمیر پر بھارتی سپریم کورٹ کا فیصلہ بڑی کامیابی ہے، وزیر خارجہ

    مقبوضہ کشمیر،کشمیری سڑکوں‌ پر،عمران خان زندہ باد کے نعرے، کہا اللہ کے بعدعمران خان پر بھروسہ

    برہان وانی کی چوتھی برسی، مقبوضہ کشمیر میں حریت کی اپیل پر مکمل ہڑتال

     

    مقبوضہ وادی میں نام نہاد سرچ آپریشن کی آڑ میں مظلوم اور نہتے کشمیریوں کے قتل کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ وادی میں خوف کے سائے برقرار ہیں جبکہ سری نگر کی جامع مسجد سمیت دیگر مساجد میں نماز جمعہ ادا نہیں کرنے دی جاتی۔ قابض بھارتی فوج نے کشمیریوں کی زندگی اجیرن بنا دی ہے

  • لینووو نے حیرت انگیز فیچر کے ساتھ گیمنگ اسمارٹ فون لیجن ڈوئل 2 متعارف کرا دیا

    لینووو نے حیرت انگیز فیچر کے ساتھ گیمنگ اسمارٹ فون لیجن ڈوئل 2 متعارف کرا دیا

    لینووو نے اپنا نیا گیمنگ اسمارٹ فون لیجن ڈوئل 2 متعارف کرادیا ہے۔

    باغی ٹی وی :لیجن فون ڈوئل 2 میں 6.92 انچ کا او ایل ای ڈی ڈسپلے 144 ہرٹز ریفریش ریٹ اور 720 ہرٹز ٹچ ریسپانس ریٹ سے لیس ہے جبکہ ایچ ڈی آر 10 پلس سپورٹ موجود ہے۔

    فون میں بیزل نہ ہونے کے برابر ہیں کیونکہ اس میں سیلفی کیمرا اسکرین کا حصہ نہیں بلکہ سائیڈ میں پوپ اپ ڈیزائن میں 44 میگا پکسل لینس چھپا ہوا ہے۔

    یہ فون اسنیپ ڈراگون 888 پراسیسر سے لیس ہے جس کے ساتھ 12، 16 اور 18 جی بی ریم جبکہ 256 سے 512 جی بی اسٹوریج کے آپشن دیئے گئے ہیں۔

    اس فون کے دنگ کر دینے والے فیچر 2 بیٹریز جو مجموعی طور پر 5500 ایم اے ایچ کی ہیں جن کو دو 2750 ایم اے ایچ سیلز میں تقسیم کیا گیا ہے ایک چارجنگ پورٹ سے 65 واٹ چارجنگ اسپیڈ ملتی ہے جبکہ دونوں پورٹس کے استعمال یہ رفتار 90 واٹ تک پہنچ جاتی ہے اور محض 30 منٹ میں سوفیصد چارجنگ ممکن ہے۔

    کمپنی کے مطابق فل چارجنگ پر مسلسل 8 گھنٹے تک گیمز کھیلی جاسکتی ہیں اورساتھ ہی 5 جی سپورٹ بھی دی گی ہے۔

    علاوہ ازیں 2 یو ایس بی سی پورٹس، ڈوئل کولنگ فینز، ڈوئل لائنر موٹرز اور 2 الٹرا سونک شولڈ ٹریگرز ہیں-

    گیمنگ فون ہونے کی وجہ سے اس میں ایکسٹرا کنٹرولز دیئے گئے ہہیں یعنی 2 فورس ٹچ پوائنس ڈسپلے میں موجود ہیں جبکہ الٹرا سونک ٹریگرز سائیڈ فرہم میں اور کیپیسٹیو کیز کی جوڑی ڈیوائس پر موجود ہے۔

    فون کے بیک کا ڈیزائن بھی منفرد ہے جس میں 2 چوکور ڈیزائن کے ساتھ درمیان میں ایک گلاس آئی لینڈ کیمرا سیٹ اپ کے لیے دیا گیا ہے۔

    فون کے اندر موجود 2 پنکھے یا فینز فون میں پیدا ہونے والی حرارت کے اخراج کا کام کرتے ہیں اور تھرمل افادیت کو لیجن فون 1 کے مقابلے میں 30 فیصد بہتر بنایا گیا ہے۔

  • واٹس ایپ نے اینڈرائیڈ اور آئی او ایس صارفین کو خوشخبری سنا دی

    واٹس ایپ نے اینڈرائیڈ اور آئی او ایس صارفین کو خوشخبری سنا دی

    فیس بک کی زیر ملکیت میسجنگ ایپ واٹس ایپ نے ڈیسک ٹاپ صارفین کے لئے اینڈرائیڈ اور آئی او ایس صارفین ڈیسک ٹاپ پر آڈیو ویڈیو کال کا فیچر متعارف کرا دیا-

    باغی ٹی وی : واٹس ایپ نے 4 جنوری کو نئی پرائیویسی پالیسی قبول کرنے کے لیے نوٹیفکیشن 8 فروری 2021 تک نافذ کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ صارفین کو لازمی شرائط قبول کرنا ہوں گے ورنہ ان کے اکاؤنٹس ڈیلیٹ کردیئے جائیں گے جس کے بعد صارفین کے شدید ردعمل نے واٹس ایپ کو اپنا فیصلہ واپس لینے پر مجبور کیا تھا-

    واٹس ایپ دنیا کی مقبول ترین میسیجنگ ایپلی کیشن ہے جس کے ماہانہ صارفین کی تعداد 2 ارب سے زیادہ ہے، فیس بک کی زیر ملکیت اس ایپ میں صارفین کے لیے مسلسل نت نئے فیچرز سامنے آتے رہتے ہیں، جو عام صارفین تک پہنچنے سے قبل بیٹا ٹیسٹرز کو دستیاب ہوتے ہیں تاہم اب واٹس ایپ صارفین نے نیا فیچر متعارف کرایا ہے-

    واٹس ایپ کی سرگرمیوں پر نظر رکھنے والی ویب سائٹ ویب بیٹا انفو کی جانب سے ٹوئٹ کی گئی کہ اب تمام صارفین کے لیے ڈیسک ٹاپ پر بھی واٹس ایپ وائس اور ویڈیو کال دستیاب ہے۔


    صارفین کو واٹس ایپ کے ڈیسک ٹاپ ورژن سے متعلق نئے فیچر سے آگاہ کرنے کے لیے واٹس ایپ کی جانب سے اسٹیٹس اپ ڈیٹ کیے جارہے ہیں۔

    خیال رہے کہ گزشتہ ماہ واٹس ایپ نے تصدیق کی تھی کہ واٹس ایپ کی جانب سے جلد ہی ڈیسک ٹاپ ورژن پر وائس اور ویڈیو کالز کا فیچر متعارف کروایا جائے گا۔

    ڈیسک ٹاپ ورژن: موبائل انٹر نیٹ کے بغیرکمپیوٹر کی مدد سے واٹس ایپ کال کرنے کا طریقہ

    واٹس ایپ نے براؤزر اور ڈیسک ٹاپ پر آڈیو اور ویڈیو کال کا فیچر متعارف کروادیا

    واٹس ایپ ایک اور نیا دلچسپ فیچر متعارف کرانے کے لئے تیار

    واٹس ایپ کی اینڈرائیڈ اور آئی او ایس ڈیوائسز کے دوران چیٹ منتقلی کے لئے نئے فیچر…

     

  • پاکستانی طلبا نے مفت لیکچر کے لیے تعلیمی ایپلی کیشن تیار کرلی

    پاکستانی طلبا نے مفت لیکچر کے لیے تعلیمی ایپلی کیشن تیار کرلی

    کورونا وبا کی وجہ سے دیگر سرگرمیوں سمیت تعلیمی ادارے بند ہیں اور اور طلبہ آن لائن تعلیم حاصل کر رہے ہیں انٹرنیٹ کی عدم فراہمی کی جہ سے کچھ طلبا کو یہ سہولت میسر نہیں تاہم ماہرین نے مفت لیکچر کے لیے تعلیمی ایپلی کیشن تیار کرلی ہے-

    باغی ٹی وی :کورونا کی وبا کے دوران تعلیمی اداروں کی بندش سے طلبا کو اپنی تدریس کا عمل جاری رکھنے میں سخت مشکلات پیش آرہی ہیں تدریسی سرگرمیوں کے بارے میں پائی جانے والی مشکلات کو کم کرتے ہوئے طلبا کی ان مشکلات کو ٹیکنالوجی پر مبنی اسٹارٹ اپ Edkasaنے آسان بنادیا ہے –

    لاہور یونیورسٹی آف مینجمنٹ سائنسز کے طلباکے تیار کردہ اس پلیٹ فارم سے پاکستان کے تمام تعلیمی بورڈز سے منسلک نویں اور دسویں جماعت کے علاوہ انٹرمیڈیٹ کی سطح کے طالب علم امتحانات کی گھر بیٹھے تیاری کرکے امتیازی نمبر حاصل کرسکتے ہیں یہ اسٹارٹ اپ زیادہ تر ایسے طلباء کو لرننگ سلوشنز فراہم کرتا ہے جو اسکولوں اور اپنے اطراف میں اساتذہ نہیں ڈھونڈ سکتے۔

    اڈکاسا کے سی ای او محمد فہد تنویر نے ایکسپریس ٹریبیون سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ طلباء کی فکری صلاحیتوں کو جانچنے کے لیے یہ ایک بہترین ٹول ہے اور وہ انہیں مشورہ دیتے ہیں کہ اس کے بعد مزید کیا تعلیم حاصل کی جائے۔

    فہد تنویر کا کہنا تھا کہ اسے 2017 میں بنایا گیا تھا، اس اسٹارٹ اپ نے مقامی اور انٹرنیشنل انویسٹرز سے 3 لاکھ 20 ہزار ڈالرز جمع کرلیے ہیں جبکہ اس سے قبل بوسٹن میں ہونے والے ایک مقابلے میں یو ایس ایڈ، یوکے ایڈ کی جانب سے انعامی رقم بھی حاصل کی تھی۔

    فہد تنویر نے وضاحت کی کہ یہاں خاص طور پر دور دراز علاقوں میں اسکولز تو موجود تھے جن میں سائنس کے طالب علم تھے لیکن اس خاص مضمون میں اسپیشلٹ کی حیثیت رکھنے والے اساتذہ کی کمی کے باعث ان اسٹوڈنٹس کو مشکلات کا سامنا تھا ٹیکنالوجی پرمبنی اس پلیٹ فارم کا بنیادی مقصد طلبا کو امتحانات کی تیاری کے لیے عالمی معیار کے مطابق تدریس کا تجربہ فراہم کرنا ہے۔

    موبائل ایپلی کیشن کی شکل میں طلبا کی رہنمائی اور نصاب کی تیاری میں مدد دینے والے اس پلیٹ فارم سے اب تک جنوبی پنجاب، کراچی، مظفرآباد اور کوئٹہ کے مختلف علاقوں سمیت پاکستان کے 40 سے زائد اسکول منسلک ہوچکے ہیں اور 55ہزار طالب علم اس منفرد تعلیمی ایپلی کیشن سے استفادہ کررہے ہیں-

    انہوں نے بتایا کہ اس ایپلی کیشن کے ذریعے طلبا کو تجربہ کار اور بہترین صلاحیتوں سے لیس اساتذہ آن لائن پڑھانے کے ساتھ ریکارڈ شدہ لیکچرز کے ذریعے بھی رہنمائی فراہم کرتے ہیں۔

    مختلف کلاسز کے ریاضی، انگریزی، بائیولوجی، کیمسٹری اور فزکس جیسے مشکل مضامین سے متعلق لگ بھگ 4500ویڈیو لیکچرز بھی اس ایپلی کیشن کا حصہ ہیں جن کی مدد سے طلبا بنیادی تصورات کلیئر کرنے کے ساتھ سیکھنے کی تکنیک سے آگہی حاصل کرسکتے ہیں۔

    اس اسٹارٹ اپ نے ہزاروں طلبا کی مدد کی ہے اور سن 2020 میں اساتذہ کے ذریعے 250،000 سے زیادہ سوالات کے جوابات کے ساتھ 1.3ملین گھنٹے سے زیادہ واچ ٹائم ریکارڈ کیا گیا ہے۔

    نئی لانچ شدہ موبائل ایپلی کیشن میں طالب علموں کی ضرورت کا اندازہ لگانے کے لیے ابتدائی کوئز شامل کیا گیا ہے اور اس کے بعد طلباء کی ضروریات جیسے کہ ایک خاص امتحان، مضمون یا ایگزامینیشن بورڈ پر مبنی مطالعہ کے اپنی مرضی کے مطابق راستے پیش کیے جاتے ہیں۔

    اس کے علاوہ مختلف مضامین سے متعلق 15ہزار مختصر سوالات (ایم سی کیوز) بھی اس ایپلی کیشن کا حصہ ہیں، ایپلی کیشن سے وابستہ طالب علم کی ریکنگ بھی کی جاتی ہے تاکہ طالب علم جان سکیں کہ ان کی تیاری کس حد تک موثر ہے۔

  • 50 ہزار روپے قیمت رکھنے والاجدید ٹیکنالوجی سے لیس فیس ماسک

    50 ہزار روپے قیمت رکھنے والاجدید ٹیکنالوجی سے لیس فیس ماسک

    دسمبر 2019 میں چین سے شروع ہونے والی کورونا کی وبا کے بعد دنیا بھر میں ماسک کی ڈیمانڈ بڑھنے کے بعد دنیا کی معروف کمپنیوں اور برانڈز نے بھی دیدہ زیب، اسمارٹ اور مہنگے ترین فیس ماسک متعارف کرائے۔

    باغی ٹی وی :غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق کرونا وائرس کا دنیا کا خاتمہ کو تقریباً ناممکن ہوگیا ہے کیوں کہ عالمی ادارہ صحت نے بھی مستقبل میں کرونا کے موسمی بیماری میں تبدیل ہونے کا عندیہ دیا ہے۔

    اگرچہ پہلے ہی ایل جی سمیت دیگر ٹیکنالوجی کمپنیاں اسمارٹ فیس ماسک متعارف کرا چکی ہیں، جن میں نہ صرف ایل ای ڈی لائٹس ہیں بلکہ وہ چارجنگ پر بھی چلتے ہیں-
    https://twitter.com/xupermask/status/1380206056689651712?s=20
    ایسے ہی اب امریکی ریپر ولیم ایڈمس المعروف ولیم آئی ایم نے امریکی کمپنی ہنی ویل اور ہولی وڈ سائنس فکشن کرداروں اسپائیڈر مین اور بیٹ مین کے لباس تیار کرنے والے ڈیزائنر جوز فرنانڈز کے ساتھ مل کر ایک منفرد فیس ماسک متعارف کرادیا۔


    ولیم آئی ایم نے ہونی ویل اور جوز فرنانڈس کے ساتھ مل کر ’سپر ماسک‘ نامی اسمارٹ فیس ماسک متعارف کرادیا۔

    ’سپر ماسک‘ کی خاص بات یہ ہے کہ اس میں تین پنکھے اور ایسے ڈیجیٹل فلٹرز نصب ہیں جو ہوا کو سانس کے لیے صاف بنانے میں مددگار بناتے ہیں۔


    ’سپر ماسک‘ میں جہاں پنکھے نصب ہیں، وہیں اس میں بلیوٹوتھ، ہیڈفون اور مائیکرو فون کی سہولت بھی ہے اور فیس ماسک کے مذکورہ تمام فیچرز بیٹری کی مدد سے کام کرتے ہیں۔

    ’سپر ماسک‘ کی بیٹری 7 گھنٹے تک کام کرتی ہے اور اس میں ہوا کو صاف بنانے والے فلٹرز کو 30 دن بعد تبدیل بھی کیا جا سکتا ہے۔


    ’سپر ماسک‘ کی رقم 300 امریکی ڈالر یعنی پاکستانی 50 ہزار روپے کے قریب تک رکھی گئی ہے اور اسے ابتدائی طور پر آن لائن فروخت کے لیے پیش کیا گیا ہے۔

    ’سپر ماسک‘ کو پیش کیے جانے پر امریکا میں رعایتی سیل بھی متعارف کرائی گئی ہے اور اسے کمپنی کی ویب سائٹ سے خریدنے پر 80 ڈالر تک کی رعایت حاصل کی جا سکتی ہے۔

    فیس ماسک کا متبادل ’نوزی‘ صارفین کو کب تک دستیاب ہو سکے گا؟

  • فیفا سے پاکستان فٹ بال فیڈریشن کی معطلی:فٹبالر سحر زمان کی اعلی حکام سے مسئلے کو حل کرنے کی اپیل

    فیفا سے پاکستان فٹ بال فیڈریشن کی معطلی:فٹبالر سحر زمان کی اعلی حکام سے مسئلے کو حل کرنے کی اپیل

    حال ہی میں فیفا کی جانب سے پاکستان فٹبال فیڈریشن کے معاملات میں بیرونی مداخلت پر پاکستان کی رکنیت معطل کی گئی ہے جس پر فٹ بالر مایوسی کا اظہار کر رہے ہیں-

    اباغی ٹی وی : 7 اپریل کو جاری خبروں کے مطابق فیفیا نے پی ایف ایف ہیڈ کوارٹر پر مبینہ قبضے کی وجہ سے رکنیت معطل کی ہے پاکستان فٹبال فیڈریشن نارملازیشن کمیٹی کو اختیارات کی واپسی تک پاکستان کی رکنیت معطل رہے گی۔

    فیفا نے پی ایف ایف کے معاملات میں بیرونی مداخلت پر پاکستان کو رکنیت معطل کرنے کے حوالہ سے وارننگ بھی دی تھی،فیفا کی جانب سے لکھے گئے ایک خط میں کہا گیا تھا کہ بدھ 31 مارچ کی رات تک فیڈریشن کا چار ج ہارون ملک کے حوالے نہ کیا گیا تو پاکستان فٹبال کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ پی ایف ایف کے فٹبال ہاؤس میں در اندازی کا معاملہ کانگریس اجلاس میں لے جایا جائے گا۔اگر فیڈریشن کے حالات بہتر نہ ہوئے تو پاکستان فٹبال فیڈریشن کی رُکنیت کو معطل بھی کیا جاسکتا ہے-

    فیفا سے پاکستان فٹ بال فیڈریشن (پی ایف ایف) کی رکنیت معطل ہونے پر قومی فٹبالرز نے مایوسی کا اظہارکر رہے ہیں-

    اس سلسلے میں فٹ بالر کلیم اللہ کا کہنا تھا کہ پانچ سال میں دوسری مرتبہ پاکستان فٹبال فیڈریشن کومعطل کیا ہے، صورتحال کا سب سے زیادہ نقصان قومی فٹبالرز اور پاکستان کے امیج کا ہے-

    قومی ویمن فٹ بالر فاطمہ انصاری کا کہنا تھا کہ معطلی کے بعد ہم سب کا مستقبل تباہ ہوجائے گا، موجودہ صورتحال پاکستان میں فٹبالرز کےلیے بہت دکھ کی بات ہے۔حکومت کو ان حالات میں کنٹرول کرنا چاہیے .

    تاہم اب ویمن فٹ بالر سحر زمان نے بھی حکام سے اپیل کی ہے کہ ‘پاکستان میں فٹ بال بچائیں’۔

    سحر زمان نے ایک انسٹاگرام پر ویڈیو پیغام میں حکام سے اپیل کی ہے کہ وہ فیفا کے ذریعہ پاکستان فٹ بال فیڈریشن پر حالیہ پابندی سے متعلق معاملے کو دیکھیں۔

    اطلاعات کے مطابق سحر زمان جو کنیئرڈ کالج کی سابقہ طالبہ ہیں اور پاکستان کی قومی ٹیم کا حصہ ہیں ، نے ایک ویڈیو پیغام شیئر کیا ہے جس میں انہوں نے پاکستان پر حالیہ پابندی کے بارے میں خدشات کا اظہار کیا ہے۔

    سحر نے کہا کہ ہم سب جانتے ہیں کہ پاکستان میں اس وقت فٹ بال کے حالات بہت خراب جا رہے ہیں فیفا نے پہلے ہی پاکستان کی رکنیت کو معطل کرد یا ہے اور ہو سکتا ہے کہ آنے والے وقتوں میں ہم پر پانچ سالوں کے لئے پابندی بھی لگ جائے-

    اس کا مطلب ہے کہ فٹ بال پلئیرز کسی بھی عالمی مقابلے اور کسی بھی عالمی میدان میں پاکستان کی نمائندگی نہیں کر سکیں گے یہ ایک بہت بڑی زیادتی ہو گی ان سب کھلاڑیوں کے ساتھ جنہوں نے اپنی پوری زندگی یا زندگی کا بہت بڑا ٹائم فٹ بال کو دیا ہے-

    انہوں نے کہا کہ اس فیصلے سے ماضی ، حال اور مستقبل کے کھلاڑی متاثر ہوتے ہیں-

    ویڈیو پیغام کے اختتام پر ، نوجوان کھلاڑی نے کہا کہ اس وقت میں درخواست کرتی ہوں یہ ایک عاجزانہ گزارش ہے ان لوگوں سے ، جو اس مسئلے کا حل نکال سکتے ہیں ، جوکسی نہ کسی طرح ہمارے فٹ بال کو بچا سکتے مہربانی کر کے ان سے میری عاجزانہ اپیل ہے کہ آنے والے بچوں کے ساتھ ہم کھلاڑیوں کے ساتھ یہ زیادتی نہ ہونے دیں اس مسئلے کا حل نکالیں تاکہ ہم دل جان لگا کر پاکستانی جھنڈے کی نمائندگی کر سکیں اور پاکستان کا نام عالمی سطح پر روشن کر سکیں-

    واضح رہے کہ سحر زمان پاکستان ویمن فٹ بال کے مکس فیلڈر ہیں۔ وہ دو بار قومی کھیل میں طلائی تمغہ اور پانچ مرتبہ نیشنل ویمن فٹ بال گولڈ میڈل اپنے نام کر چکی ہیں-

    فیفا سے پاکستان فٹ بال فیڈریشن کی معطلی ، فٹ بالر مایوس ہوگئے

    فیفا نے پاکستان کی رکنیت معطل کر دی

  • قومی انڈر 19 کیمپ ، انڈر 19 گولڈ نے انڈر 19 گرین کو شکست دے دی

    قومی انڈر 19 کیمپ ، انڈر 19 گولڈ نے انڈر 19 گرین کو شکست دے دی

    دورہ بنگلہ دیش کی تیاریوں کے لیے جاری قومی انڈر 19 کیمپ میں کھیلے گئے پریکٹس میچ میں انڈر 19 گولڈ نے انڈر 19 گرین کو نو وکٹوں سے شکست دے دی

    قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں انڈر 19 گولڈ کی دعوت پر انڈر 19 گرین ٹیم پہلے کھیلتے ہوئے 123 رنز بناکر آوٹ ہوگئی ،،،احمد خان 40 اور رضاالمصطفے 33 رنز بناکر نمایاں رہے ،،،

    گولڈ کے عالیان محمود نے تین جبکہ طاہر حسین اور علی اسفند نے ایک ایک کھلاڑی کو آوٹ کیا،،،جواب میں انڈر 19 گولڈ نے 23 ویں اوور میں ایک وکٹ کے نقصان پر 124 رنز بناکر میچ میں کامیابی حاصل کرلی ،، محمد شہزاد 58 ، حسیب اللہ 42 اور فہد منیر نے 16 رنز بنائے ،،، گرین کے فیصل اکرم نے واحد کھلاڑی کو آوٹ کیا ،،،

  • اوپو نےاپنی رینو 5 سیریز میں نیا فون متعارف کرا دیا

    اوپو نےاپنی رینو 5 سیریز میں نیا فون متعارف کرا دیا

    سمارٹ فون بنانے والے کمپنی اوپو نے اوپو رینو 5 سیریز میں ایک اور نئے فون رینو 5 زی 5 جی متعارف کرا دیا ہے-

    باغی ٹی وی :اوپو رینو 5 زی 5 جی میں 6.43 انچ کا فل ایچ ڈی پلس امولیڈ ڈسپلے دیا گیا ہے جس میں فنگرپرنٹ اسکینر اسکرین کے اندر نصب ہےڈسپلے میں پنچ ہول ڈیزائن میں 16 میگا کسل سیلفی کیمرا چھا ہوا ہے۔

    فون کے میڈیا ٹیک کا ڈیمینسٹی 800 یو پراسیسر موجود ہے جس کے ساتھ 8 جی بی ریم اور 128 جی بی اسٹوریج دی گئی ہے۔

    فوٹو بشکریہ اوپو
    جبکہ اوپو رینو 5 زی میں اینڈرائیڈ 11 آپریٹنگ سسٹم کا امتزاج کلر او ایس 11.1 سے کیا گیا ہے فون کے بیک پر 4 کیمروں کا سیٹ اپ موجود ہے جس میں مین کیمرا 48 میگا پکسل کا ہے۔

    اس کے علاوہ 8 میگا پکسل الٹرا وائیڈ، 2 میگا پکسل میکرو اور 2 میگا پکسل مونوکروم کیمرے بھی اس سیٹ اپ کا حصہ ہیں۔

    فون میں 4310 ایم اے ایچ بیٹری 30 واٹ فاسٹ چارجنگ سپورٹ کے ساتھ دی گئی ہےاوپو رینو 5 زی کے دیگر فیچرز میں ہیڈفون جیک، این ایف سی اور 5 جی سپورٹ شامل ہیں۔

    کمپنی کے مطابق کیمرا سیٹ اپ میں الٹرا نائٹ موڈ، ایچ ڈی آر ویڈیو، ڈوئل ویو ویڈیو، فوکس لاک، ڈائنامک بوکھیہ اور اے آئی سین ان ہانسمنٹ 2.0 جیسے فیچرز موجود ہیں۔

    اس فون کو سب سے پہلے سنگاپور اور متحدہ عرب امارات میں فروخت کے لیے پیش کیا گیا ہے جہاں اس کی قیمت 395 ڈالرز (60 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) رکھی گئی ہے۔