Baaghi TV

Category: بلاگ

  • سونی نے نئے موبائلز کی جھلک جاری کرتے ہوئے خود کو کریٹیو انٹرٹینمنٹ کمپنی قرار دیا

    سونی نے نئے موبائلز کی جھلک جاری کرتے ہوئے خود کو کریٹیو انٹرٹینمنٹ کمپنی قرار دیا

    سونی کمپنی نے 14 اپریل کو متعارف کرائے جانے والے نئے ایکسپیریا فونز کے حوالے سے 2 ٹیزر جاری کئے ہیں-

    باغی ٹی وی : کمپنی کی جانب سے جاری کی گئی دونوں ویڈیوز میں فونز کے کیمروں اور آڈیو میں مہارت کو دکھایا گیا ہے اور کمپنی نے خود کو کریٹیو انٹرٹینمنٹ کمپنی قرار دیا ہے۔

    پہلی ویڈیو سے عندیہ ملتا ہے کہ کمپنی کی جانب سے 3 نئے اسمارٹ فونز متعارف کرائے جارہے ہیں ویڈیو میں فونز کے ہارڈویئرز جیسسے ہیڈونز، کیمروں اور دیگر پروفیشنل آلات کو بھی دکھایا گیا۔
    https://youtu.be/aw3FnkIFia8
    جبکہ دوسری ویڈیو میں فون کی جھلک بھی موجود ہے جس سے معلوم ہوتا ہے کہ بیک پر 3 کیمروں کا سیٹ اپ موجود ہوگا اور ایسی افواہیں کہ ان میں ایک پیری اسکوپ کیمرا بھی ہوگا ویڈیو میں اس وقت دستیاب ایکسپیریا 1 II اور ایکسپیریا پرو کو بھی دکھایا گیا ہے۔
    https://youtu.be/0tNOgdYQnUc
    خیال رہے کہ سونی کی جانب سے نئے فونز 14 اپریل کو متعارف کرائے جائیں گے اور یہ ایونٹ سونی کے آفیشل یوٹیوب چینیل پر لائیو اسٹریم کیا جائے گا۔

    خیال کیا جا رہا ہے کہ ایکسپیریا 1 III میں 6.5 انچ کا او ایل ای ڈی ڈسپلے دیئے جانے کا امکان ہے جبکہ ایکسپیریا 10 III میں اسنیپ ڈراگون 765 جی پراسیسر اور 6 جی بی ریم جیسے فیچرز ہوں گے۔

    دوسری جانب لوگوں کی جانب سے ان موبائلز کی مارکیٹ میں دستیابی کے لئے بے صبری سے انتظار کیا جارہا ہے-

  • پی ٹی اے نے چوری شدہ اور گمشدہ موبائل فونز بلاک کرنے کیلئےخود کار نظام متعارف کرادیا

    پی ٹی اے نے چوری شدہ اور گمشدہ موبائل فونز بلاک کرنے کیلئےخود کار نظام متعارف کرادیا

    پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے چوری شدہ، گمشدہ اور چھینے گئے موبائل فونز بلاک کرنے کے لیے نیا خود کار ایل ایس ڈی ایس کا نظام متعارف کرادیا۔

    باغی ٹی وی : اس حوالے سے پی ٹی اے کے آفیشل ٹوئٹر ہینڈل پر سلسلہ وار ٹوئٹس میں جاری کردہ پریس ریلیز میں کہا گیا کہ نیا نظام ایسے صارفین کے لیے مددگار ثابت ہوگا جو اپنا موبائل فون چوری ہونے، چھینے جانے یا گم ہونے کی صورت میں اسے بلاک کرانا چاہتے ہیں۔


    پریس ریلیز کے مطابق صارفین اپنے موبائل کا ممکنہ غلط استعمال روکنے کے لیے ایسے موبائل کے آئی ایم ای آئی نمبرز بلاک کرانے کے لیے بھی پی ٹی اے کو درخواست دے سکتے ہیں۔

    پی ٹی اے کے مطابق ایل ایس ڈی ایس ایک خود کار نظام ہے اور یہ نظام، پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کی ڈیوائس آئی ڈینٹی فی کیشن اینڈ بلاکنگ سسٹم (ڈی آئی آر بی ایس) کے ساتھ مربوط ہے۔


    پریس ریلیز میں مزید کہا گیا کہ چوری شدہ موبائل فون کو شکایت کے اندراج کے بعد ضروری تصدیق کیے جانے کے بعد 24 گھنٹوں کے اندر بلاک کردیا جائے گا۔


    مزید کہا گیا کہ صارفین پی ٹی اے کی ویب سائٹ پر موجود آن لائن کمپلینٹ منیجمنٹ سسٹم (سی ایم ایس) کے ذریعے پی ٹی اے کو فون بلاک کرنے کی درخواست دے سکتے ہیں۔


    علاوہ ازین صارفین مزید معلومات کے لیے پی ٹی اے کنزیومر سپورٹ سینٹر (CSC) ٹول فری نمبر 55055-0800 پر بھی رابطہ کرسکتے ہیں۔


    پی ٹی اے کے مطابق فون بلاکنگ کی درخواست کے کامیاب اندراج کے بعد درخواست کنندہ کو ایک نمبر فراہم کیا جائے جبکہ گمشدہ فون ملنے کی صورت میں شکایت کنندہ کو سی ایم ایس کے ذریعے ان بلاکنگ کے بھی اسی طریقہ کار پر عمل کرنا ہوگا۔


    خیال رہے کہ حال ہی میں پی ٹی اے کے ٹول فری نمبر، ویب سائٹ یا سی پی ایل سی کراچی کے توسط سے چوری شدہ، چھینے گئے اور گمشدہ موبائل فون کو بلاک یا ان بلاک کیا جارہا تھا تاہم نئے نظام کے متعارف ہونے کے بعد یہ ذرائع ان خدمات کے لیے دستیاب نہیں ہوں گے۔

  • واٹس ایپ کی اینڈرائیڈ اور آئی او ایس ڈیوائسز کے دوران چیٹ منتقلی کے لئے نئے فیچر کی آزمائش

    واٹس ایپ کی اینڈرائیڈ اور آئی او ایس ڈیوائسز کے دوران چیٹ منتقلی کے لئے نئے فیچر کی آزمائش

    فیس بک کی زیرملکیت میسجنگ ایپ واٹس ایپ ایک نئے فیچر کی آزمائش کررہا ہے-

    باغی ٹی وی : اس فیچر جس تحت واٹس ایپ صارفین اینڈرائیڈ اور آئی او ایس ڈیوائسز کے درمیان چیٹ ، لوگس اور ٹرانسکرپٹ با آسانی منتقل کرسکیں گے۔

    واٹس پر نظر رکھنے والی ویب سائٹ ویب بیٹا انفو کے مطابق اس نئے فیچر کے ذریعے واٹس ایپ صارفین کے لیے دو پلیٹ فارم کے درمیان سوئچ کرنا آسان ہوجائے گا۔


    رپورٹ کے مطابق اینڈرائیڈ اور آئی او ایس صارفین واٹس ایپ کے جدید ورژن کے ذریعے ہی آئی او ایس ڈیوائس کا ڈیٹا اینڈرائیڈ ڈیوائس میں بآسانی منتقل کرسکیں گے۔

    س کے بعد چیٹ ایک سے دوسری ڈیوائس میں منتقل کی جاسکے گی تاہم ویب بیٹا انفو کی جانب سے جاری اسکرین شاٹ میں بتایا گیا ہے کہ اگر ایپ میں واٹس ایپ کا جدید ورژن موجود نہیں ہوگا تو ایپ صارف کو چیٹ منتقلی کے لیے اپ ڈیٹ کا سگنل دے گی جس کے بعد چیٹ ایک سے دوسری ڈیوائس میں منتقل کی جاسکے گی-

    یہ نیا فیچر ملٹی ڈیوائس سپورٹ کے لیے بھی کارآمد ہوگا کیونکہ اس چیٹ مائیگریشن ٹول سے صارفین کو ایک اکاؤنٹ کے تحت کئی ڈیوائسز کو منسلک کرنے کی سہولت مل سکے گی۔

    چیٹ مائیگریشن کے لیے کئی تھرڈ پارٹی ایپس موجود ہیں مگر واٹس ایپ ان کو سپورٹ نہیں کرتا بلکہ سیکیورٹی کے لیے خطرہ قرار دیتا ہے۔

    چونکہ ابھی یہ فیچر آزمائش کے مراحل سے گزر رہا ہے اسی لئے یہ کب تک صارفین استعمال کر سکیں گے اس کے بارے میں ابھی کچھ کہنا قبل از وقت ہو گا-

    خیال رہے کہ فی الحال آئی او ایس اور اینڈرائیڈ صارفین کے درمیان چیٹ منتقلی کا کوئی فیچر موجود نہیں ہے جس کے باعث دونوں صارفین کو پریشانی کا سامنا ہے۔

    دوسری جانب آئی او ایس پر واٹس ایپ صارفین کے ڈیٹا کا بیک اپ بنانے کے لیے آئی کلاؤڈ کا استعمال کرتا ہے جس کے تحت صارف کے لیے نئے آئی فون پر سوئچ کرنا اور واٹس ایپ ہسٹری ری اسٹور کرنا آسان ہوجاتا ہے جبکہ اینڈرائیڈ ڈیوائسز پر واٹس ایپ چیٹ ہسٹری ری اسٹور اور بیک اپ بنانے کے لیے گوگل ڈرائیو استعمال کی جاتی ہے-

  • گدا گری  از تحریر حمداللہ خان

    گدا گری از تحریر حمداللہ خان

    تحریر حمداللہ خان:گدا گری
    کیا پاکستان واقعی اتناغریب ہے۔اور یہاں واقعی اتنی غربت دکھائ دیتا ہیں۔اس کی زندہ مشال ہر ہسپتال،ہر سڑک،ہر گلی،ہی کوچے پر کوئ نہ کوئ مانگنے والا ضرور دکھائ دیتا ہے۔
    گداگری ایک ایسا معاشرتی ناسور ہے۔ جو ایک جرم اور کاروبارکی شکل اختیار کرچکاھے۔آپکا پالا پڑ جاتا ہے۔شہر کے ہر گلی،محلے اور چوک میں لنگڑا اور لولا گداگر تو دکھاے دیتا ہے۔لیکن انتہائ صحت مند گداگر بھی دکھائیں دیتے ہیں۔
    سوال پیدا ہوتا ہے کہ یہ گداگر کون ہے کہاں پیدا ہوتے ہیں اور کہاں جاتے ہیں۔اگر شام تک کسی ایک گداگر کی نگرانی کریں۔تو آپ کو پتہ چلے گا کہ یہ گداگر تندرست ہو کر اپنے ٹھکانے کو پہنچ جاتے ہیں۔گداگری کی کمائی ایک تحقیق کے مطابق ان کے مالک وصول کرتے ہیں اور ان کو صرف دو وقت کی روٹی دیتے ہیں۔
    وطن عزیز کی شہریوں کو سب معلوم ہے اڈوں کا علم بھی ہے اور اس کاروبار کا علم بھی ہے۔مگر اس کا علاج کوئی نہیں ہے اس نامور طبقے کی کئی اقسام ہیں۔ سب سے ہم غیر ملکی لوگوں کی نظر میں بد نام ہوتے جا رہے ہیں۔پیشہ ور گداگروں کی وجہ سے معاشرے کے مستحق افراد بھی صدقہ اور خیرات سے محروم ہوتے جا رہے ہیں ۔
    یہی گداگر بعض اوقات مختلف وارداتوں کے سبب بھی بنتے ہیں۔مسجدوں اور بازاروں پر مانگنے والی عورتوں اور بچوں کا کوئی قصور نہیں۔ان کے پس پشت ایک مافیا متحرک ہے جو ان کو جبرن اس کام پر مجبور کر رہا ہے۔
    ایبٹ آباد جیسے پرامن شہر میں گزشتہ دس سال سے گداگری اپنے عروج پر پہنچ چکی ہے۔اور پاکستان کے مختلف شہروں سے خواجہ سرا اور گداگر جن کا تعلق سندھ اور پنجاب سے ہے۔لوگوں کو مجبور کرتے ہیں اور زبردستی پیسے نکالنے کی کوشش کرتے ہیں عورتوں کے ساتھ بد تمیزی بھی دکھائی دیتی ہیں۔
    ملک میں گداگری بڑھتی جا رہی ہے اگر معاشرے میں اس کو ابھی سے نہ روکا گیا تو ایک نامور شکل اختیار کر جائے گا جس کو روکنا مشکل نہیں ناممکن ہو جائے گا۔
    اللہ تعالی ہمارے ملک پاکستان سے اس لعنت کو ختم کرے اور ہمیں حلال کی روزی کمانے کی توفیق دے( آمین)

  • باسی کھانوں اور جان لیوا اعصابی گیسوں کی منٹوں میں شناخت کرنے والا دستی قلم

    باسی کھانوں اور جان لیوا اعصابی گیسوں کی منٹوں میں شناخت کرنے والا دستی قلم

    سائنسدانوں نے باسی کھانے، پھل، سبزیوں اور جان لیوا اعصابی گیسوں کی منٹوں میں شناخت کرنے والا ایک دستی قلم بنایا ہے کھانے پینے کی بہت سی اشیا خراب ہونے پر بھی گیس کے بخارات خارج کرتی ہیں جنہیں ہم سونگھ نہیں سکتے تاہم اس قلم کی نِب ان گیسوں کی موجودگی میں رنگ بدلتی ہے۔

    باغی ٹی وی : اے سی ایس کی رپورٹ کے مطابق اس پین کو چین مین شینزن انسٹی ٹیوٹ آف ایڈوانسڈ اسٹڈیز نے کئی اداروں کے تعاون سے تیار کیا ہے اس کا اولین نمونہ (پروٹوٹائپ) دیکھنے میں سرنج کی طرح لگتا ہے اور بہت کم خرچ اور مؤثر بھی ہے یہ اپنے خواص کی بنا پر مضر کیمیکل کی انتہائی معمولی مقدار بھی نوٹ کرسکتا ہے۔

    انسان بہت ساری زہریلے بخارات کا سراغ نہیں لگا سکتا ، جنگوں یا حملوں میں اعصابی ایجنٹ گیس استعمال کی جاتی ہے جن کی بو اور رنگت نہیں ہوتی یا خراب شدہ کھانے سے نکلنے والی اتار چڑھاؤ والے زہریلے بخارات ، لہذا ایک سینسر جو ان گیسوں کی اطلاع دے سکتا ہے ‘بہت لمحے میں حراستی مفید ہوگا۔

    فلوریسنس پر مبنی سینسر ایک ممکنہ حل ہیں کیونکہ وہ سستی ہیں اور مرکبات کی کھوج مقدار کو ظاہر کرسکتے ہیں۔ تاہم ، ایک بار جب کچھ گیسوں کے ساتھ رد عمل ظاہر کرتے ہیں تو ، کچھ فلورسکنگ مرکبات اکٹھے ہوجاتے ہیں ، اور ان کی شدت کو کم کرتے ہیں ، اور انہیں پیچیدہ تعمیراتی عمل کی ضرورت پڑسکتی ہے۔

    اس طرح کے سینسر عام طور پر ایگریگیشن انڈیوسڈ ایمیشن فلوروجین (ایل ای جینس) استعمال کرتے ہیں اور مضر کیمیکل ان سے چپکنے کے بعد ایک طرح کی رنگ دار روشنی خارج کرنے لگتے ہیں لیکن اب سے قبل یہ سارے نظام مائعات پر مبنی تھے جس سے تجزیہ کرنے سے پہلے گیسوں کو حل میں تحلیل کرنے کی ضرورت ہوتی ہے ، اور آسانی سے پورٹیبل نہیں ہوتے ہیں۔

    اب ژی جیاؤ، پینگفانگ زینگ، ہیاتو فینگ، بین زونگ ٹینگ اور دیگر ساتھیوں نے ایل ای جینس کو ٹھوس شکل دی ہے اور اسے ایک سوئی کی نوک پر لگایا ہے۔ جیسے ہی کوئی گیس خارج ہوتی ہے یا کسی غذا کے سڑنے سے بخارات نکلتے ہیں اس کا سرا روشن ہوجاتا ہے۔

    اس کے بعد دو عدد پروٹوٹائپ پین بنائے گئے جن میں سے ایک ڈی ایتھائل کلوروفاسفائیٹ (ڈی سی پی) نامی زہریلی گیس کی شناخت کرسکتا ہے جبکہ دوسرا امائن سینسر ہے۔ دونوں نصف گھنٹے میں رنگ بدل کر زہریلی گیس کی موجودگی ظاہر کرسکتے ہیں اس کے بعد مزید تحقیق کرکے امائن شناخت کرنے والے سینسر کا دورانیہ پانچ منٹ تک لایا جاچکا ہے۔

    واضح رہے کہ مچھلی معمولی بھی پرانی ہوگی تو امائن سینسر اسے فوری طور پر شناخت کرلے گا۔ اگلے مرحلے میں مختلف کھانوں کی خرابی نوٹ کرنے والے مختلف سینسر تیار کیے جائیں گے۔

  • ’گوگل وائی فائی‘ ایپ کی وجہ سے اینڈرائیڈ صارفین کا ذاتی ڈیٹا غیرمحفوظ ،کمپنی نے بڑا قدم اٹھا لیا

    ’گوگل وائی فائی‘ ایپ کی وجہ سے اینڈرائیڈ صارفین کا ذاتی ڈیٹا غیرمحفوظ ،کمپنی نے بڑا قدم اٹھا لیا

    انٹرنیٹ کی سب سے بڑی کمپنی گوگل نے اپنے پلے اسٹور سے ’گوگل وائی فائی‘ نامی ایپلیکیشن ہٹانے کا فیصلہ کرلیا-

    باغی ٹی وی : ٹیکنالوجی پر نظررکھنے والی ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق ماہرین کی جانب سے کی جانے والی نشاندہی کے بعد گوگل نے اپنے اسٹور پر موجود ’گوگل وائی فائی‘ نامی ایپلیکیشن کو بند کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

    رپورٹ کے مطابق اس ایپلیکیشن کو دنیا بھر میں موجود کروڑ صارفین استعمال کررہے ہیں۔ کمپنی کے مطابق اس ایپ کی وجہ سے اینڈرائیڈ صارفین کا ذاتی ڈیٹا غیر محفوظ ہے۔

    ماہرین کے مطابق انتظامیہ نے فیصلہ کیا ہے گوگل پلے اسٹور سے جلد اس ایپلیکیشن کو ہٹا دیا جائے گا۔

    کمپنی نے ایپلی کیشن استعمال کرنے والے صارفین کو خطرات سے آگاہ کرنا شروع کردیا ہے اور انہیں بتایا کہ جلد اس کو مستقل بند کردیا جائے گا۔

    ماہرین کے مطابق گوگل نے مذکورہ کمپنی کو 25 مئی تک خدشات دور کرنے اور جواب جمع کرانے کی ہدایت کی، مذکورہ تاریخ تک اگر جواب نہ آیا تو گوگل اس ایپ کو بند کردے گا۔

    ٹیکنالوجی ماہرین کے مطابق اس ایپ کو اینڈرائیڈ اور آئی او ایس دونوں آپریٹنگ سسٹم میں استعمال کیا جارہا ہے۔

  • ایل جی کا اسمارٹ فون بزنس بند کرنے کا اعلان

    ایل جی کا اسمارٹ فون بزنس بند کرنے کا اعلان

    جنوبی کوریائی کمپنی ایل جی الیکٹرانکس نے اسمارٹ فونز کی تیاری اور فروخت بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

    باغی ٹی وی :ایل جی کسی زمانے میں موبائل فون کی دنیا کی چند بڑی کمپنیوں میں سے ایک تھی مگر سام سنگ اور چینی کمپنیوں نے اس کی مقبولیت ختم کردی۔

    اس سے قبل جنوری میں ایک رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ لگ بھگ مسلسل 6 سال تک نقصان برداشت کرنے کے بعد ایل جی نے ممکنہ طور پر اپنے اسمارٹ فونز بزنس کو خیرباد کہنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

    تاہم اب کمپنی نے باضابطہ اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ گزشتہ 6 سال میں ساڑھے 4 ارب ڈالر کا نقصان ہوا ہے اور اب وہ اپنی توجہ اسمارٹ ہوم پراڈکٹس پر مرکوز کرے گی۔

    ایل جی نے اعلان کیا ہے کہ وہ 31 جولائی کے بعد اسمارٹ فونز کی تیاری اور فروخت بند کردے گی اور اس کے ساتھ ہی LG اسمارٹ فون مارکیٹ سے دستبردار ہونے والی پہلی اسمارٹ فون کمپنی بن گئی ہے۔

    2007 میں جب آئی فون پیش کیا گیا تو ایل جی، نوکیا، موٹرولا، سام سنگ اور سونی ایریکسن کے بعد 5 ویں بڑی موبائل فون کمپنی تھی لیکن بعد میں LG کے فلیگ شپ ماڈلز نے سافٹ ویئر اور ہارڈ ویئر کے مسائل کا سامنا کرنا شروع کر دیا جس کی تجزیہ کاروں کے نزدیک بنیادی وجہ ماہرین کی کمی تھی۔

    تاہم 2020 کے اختتام پر ایل جی دنیا کی 5 بڑی اسمارٹ فون کمپنیوں میں شامل نہیں تھی حالانکہ ہواوے کو امریکی پابندیوں کے باعث مشکلات کا سامنا ہے مگر وہ تاحال سام سنگ، ایپل، شیاؤمی اور اوپو کے ساتھ 5 بڑی کمپنیوں میں سے ایک ہے۔

    کاؤنٹرپوائنٹ کے اعدادوشمار کے مطابق ، اس وقت ایل جی کے پاس عالمی اسمارٹ فون مارکیٹ کا صرف 2 فیصد حصہ ہے۔

    ایل جی کے سی ای او نے 2020 کے اوائل میں عہدے کو سنبھالا تھا اور اس وقت وعدہ کیا تھا کہ 2021 میں موبائل ڈویژن کو منافع بخش بنایا جائے گا۔

    انہوں نے اس حوالے سے کسی منصوبہ بندی کے بارے میں نہیں بتایا تھا، تاہم کمپنی کے منفرد فونز جیسے ویلوٹ اور ونگ لوگوں کی توجہ کا مرکز نہیں بن سکے اورگزشتہ سال صرف 23 ملین فون فروخت کیے جب کہ اس کے حریف سام سنگ نے 256 ملین فون بیچے۔

    ایل جی نے جنوری 2021 میں رول ایبل فونز متعارف کرانے کا عندیہ دیا تھا تاہم موبائل فون بزنس کے خاتمے کے ساتھ اس منصوبے کو بھی ختم کردیا گیا ہے۔

    رپورٹس کے مطابق ایل جی اپنے اسمارٹ فون ڈویژن کو فروخت کرنے کے لیے ویتنام کے ون گروپ سے بات چیت کر رہا تھا لیکن یہ نتیجہ خیز ثابت نہیں ہوئی۔

    واضح رہے کہ ایل جی الیکٹرانکس کا کل کاروبار پانچ حصوں میں تقسیم ہے۔ اس میں موبائل ڈویژن سب سے چھوٹا ہے۔

    یاد رہے کہ ایل جی سے قبل بلیک بیری اور نوکیا جیسی کمپنیوں کو بھی مشکلات کے باعث اپنے اسمارٹ فون بزنس کو خیرباد کہنا پڑا تھا اب یہ دونوں کمپنیاں دوبارہ مارکیٹ میں آگئی ہیں مگر ایچ ایم ڈی نوکیا برانڈ کا لائسنس رکھتی ہے جبکہ بلیک بیری نے کسی اور اشتراک کیا ہوا ہے۔

    بلیک بیری 5 جی ٹیکنالوجی کے ساتھ ایک بار پھر تہلکہ مچانے کو تیار

  • سام سنگ نے گلیکسی ایف سیریز کے 2 نئے اسمارٹ فونز متعارف کرادیئے

    سام سنگ نے گلیکسی ایف سیریز کے 2 نئے اسمارٹ فونز متعارف کرادیئے

    سمارٹ فونز کمپنی سام سنگ نے گلیکسی ایف سیریز کے 2 نئے اسمارٹ فونز متعارف کرادیئے ہیں۔

    باغی ٹی وی : یہ دونوں فونز گلیکسی ایف 12 اور گلیکسی ایف 02 ایس بھارت میں متعارف کرائے گئے ہیں بنیادی طور پر یہ دونوں فونز گلیکسی ایم سیریز کے ری برانڈ ماڈلز ہیں، گلیکسی ایف 12 گلیکسی ایم 12 جبکہ ایف 02 ایس گلیکسی ایم 02 ایس کی نئی شکل ہے۔

    دونوں فونز کے فرنٹ پر واٹر ڈراپ نوچ موجود ہے-

    گلیکسی ایف 12 میں 6.5 انچ کا ڈسپلے 90 ہرٹز ریفریش ریٹ کے ساتھ دیا گیا ہے جبکہ اینڈرائیڈ 11 آپریٹنگ سسٹم کا امتزاج ون یو آئی 3.1 سے کیا گیا ہے فون کے اندر کمپنی کا اپنا تیار کردہ اوکٹا کور ایکسینوس 850 پراسیسر دیا گیا ہے۔

    فوٹو بشکریہ سام سنگ
    فون کے بیک پر 4 کیمروں کا سیٹ اپ موجود ہے جس میں مین کیمرا 48 میگا پکسل کا ہے جبکہ 5 میگا پکسل الٹرا وائیڈ، 2 میگا پکسل میکرو اور 2 میگا پکسل ڈیپتھ سنسر کیمرے اس سیٹ اپ کا حصہ ہیں، فرنٹ پر 8 میگا پکسل کیمرا موجود ہے۔

    جبکہ 4 جی بی ریم اور 64 سے 128 جی بی اسٹوریج کے آپشن دیئے گئے ہیں جس میں ایس ڈی کارڈ سے مزید اضافہ کیا جاسکتا ہے اورفون کی بیٹری 6000 ایم اے ایچ کی ہے جس کے ساتھ 15 واٹ فاسٹ چارجنگ سپورٹ فراہم کی گئی ہے جبکہ دیگر فیچر میں 4 جی ایل ٹی ای، یو ایس بی ٹائپ سی اور ہیڈفون جیک بھی شامل ہیں-

    فوٹو بشکریہ سام سنگ
    گلیکسی ایف 12 کا 4 جی بی ریم اور 64 جی بی اسٹوریج والا ماڈل 150 ڈالرز (22 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) جبکہ 128 جی بی اسٹوریج والا ورژن 163 ڈالرز (24 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) میں فروخت کیا جائے گا۔

    فوٹو بشکریہ سام سنگ

    گلیکسی ایف 02 ایس 6.5 انچ کا ایچ ڈی پلس ڈسپلے موجود ہے جبکہ اینڈرائیڈ 10 آپریٹنگ سسٹم کا امتزاج ون یو آئی سے کیا گیا ہے جبکہ فون کے اندر کوالکوم اسنیپ ڈراگون 450 پراسیسر موجود ہے-

    فون کے بیک پر 13 میگا پکسل مین کیمرے کے ساتھ 2 میگا پکسل میکرو شاٹس اور 2 میگا پکسل ڈیپتھ ڈیٹا کیمرے جبکہ فرنٹ پر 5 میگا پکسل سیلفی کیمرا موجود ہے۔

    گلیکسی ایف 02 ایس میں 5000 ایم اے ایچ بیٹری دی گئی ہے جبکہ اس میں 3 سے 4 جی بی ریم اور 32 سے 64 جی بی اسٹوریج موجود ہے جس میں ایس ڈی کارڈ سے مزید اضافہ کیا جاسکتا ہے۔

    فوٹو بشکریہ سام سنگ
    گلیکسی ایف 02 ایس کا 3 جی بی ریم اور 32 جی بی اسٹوریج والا ورژن 123 ڈالرز (18 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) جبکہ 4 جی بی ریم اور 64 جی بی اسٹوریج والا ماڈل 136 ڈالرز (20 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) میں دستیاب ہوگا۔

  • پوکو کے 2 فلیگ شپ اسمارٹ فونز پاکستان میں فروخت کے لیے پیش

    پوکو کے 2 فلیگ شپ اسمارٹ فونز پاکستان میں فروخت کے لیے پیش

    شیاؤمی کی ذیلی کمپنی پوکو کے 2 فلیگ شپ فیچرز سے پر مشتمل سستے فونز پاکستان میں فروخت کے لیے پیش کردیئے گئے ہیں۔

    باغی ٹی وی :مذکورہ فونز مارچ میں دیگر ممالک میں متعارف کرائے گئے تھے اور اب انہیں پاکستان میں فروخت کے لئے پیش کیا گیا ہے-

    پوکو ایکس 3 پرو دیکھنے میں گزشتہ سال کے پوکو ایکس 3 جیسا ہے جس میں بیک پر کیمرے اور ایل ای ڈی کو ایکس فارمیشن میں دیا گیا ہے۔

    ایکس 3 کے مقابلے میں ایکس 3 پرو میں سب سے بڑی تبدیلی نئے پراسیسر اسنیپ ڈراگون 860 کی ہے جو اوکٹا کور سی پی یو اور ایڈرینو 640 جی پی یو سے لیس ہے-

    فون کے فرنٹ پر پنچ ہول ڈیزائن میں 20 میگا پکسل کیمرا چھپا ہوا ہے جبکہ فون کے بیک پر 4 کیمروں کا سیٹ اپ موجود ہے جس میں مین کیمرا 48 میگا پکسل کا ہےاس کے ساتھ 8 میگا پکسل الٹرا وائیڈ، 2 میگا پکسل میکرو اور 2 میگا پکسل ڈیہتھ سنسنگ کیمرے موجود ہیں۔

    فوٹو بشکریہ پوکو
    فون میں 6.67 انچ کا ایل سی ڈی ڈسپلے فل ایچ ڈی پلس ریزولوش کے ساتھ دیا ہے جس میں 120 ہرٹز ریفریش ریٹ اور 240 ہرٹز ٹچ سیمپلنگ ریٹ سپورٹ موجود ہے۔

    پوکو ایکس 3 پرو میں اینڈرائیڈ 11 کا امتزاج ایم آئی یو آئی 12 سے کیا گیا ہے جبکہ 6 سے 8 جی بی ریم اور 128 سے 256 جی بی اسٹوریج کے آپشنز موجود ہیں۔

    فوٹو بشکریہ پوکو
    یہ فون 5160 ایم اے ایچ بیٹری سے لیس ہے جس کے ساتھ لیکوئیڈ کول ٹیکنالوجی 1.0 پلس ٹیکنالوجی دی گئی ہے جو 33 واٹ فاسٹ چارجنگ سپورٹ فراہم کرتی ہے-

    یہ فون 3 رنگوں میں دستیاب ہوگا جس کا 6 جی بی ریم اور 128 جی بی اسٹوریج والے ماڈل کی قیمت 39 ہزار 999 روپے جبکہ 8 جی بی ریم اور 256 جی بی اسٹوریج والا فون 47 ہزار 999 روپے میں دستیاب ہوگا۔

    پوکو ایف 3 فون پاکستان میں اپریل کے دوسرے ہفتے میں لوگوں کو دستیاب ہوگا۔

    پوکو ایف 3 شیاؤمی ریڈمی کے 40 سے ملتا جلتا ہے اور اس میں 6.67 انچ کا امولیڈ ڈسپلے فل ایچ ڈی ڈسپلے اور 120 ہرٹز ریفریش ریٹ سپورٹ فراہم کرتا ہے۔

    فوٹو بشکریہ پوجو
    جبکہ پوکو ایف3 میں اسنیپ ڈراگون 870 پراسیسر موجود ہے جس میں سی پی یو پرائم کور 3.2 گیگاہرٹز ہے جبکہ ایل پی ڈی ڈی آر 5 ریم اور یو ایف ایف 3.1 اسٹوریج دی گئی ہے۔

    فون کے بیک پر 3 کیمروں کا سیٹ اپ موجود ہے جس میں مین کیمرا 48 میگا پکسل کا ہے جس کے ساتھ 8 میگا پکسل الٹرا وائیڈ اور 5 میگا پکسل میکرو کیمرے بھی موجود ہیں فون کے فرنٹ پر 20 میگا پکسل کیمرا پنچ ہول ڈیزائن میں دیا گیا ہے۔

    فوٹو بشکریہ پوکو
    فون میں ایکس۔ ایکسز وائبریشن موٹر اور ڈولبی ایٹموس ڈوئل اسپیکرز بھی موجود ہیں جبکہ 6 سے 8 جی بی ریم اور 128 سے 256 جی بی اسٹوریج کے آپشن فون میں دیئے گئے ہیں جبکہ 4520 ایم اے ایچ بیٹری 33 واٹ فاسٹ چارجنگ سپورٹ کے ساتھ ہے۔

    فون کا بیسک ورژن 55 ہزار 999 روپے جبکہ ہائی اینڈ ماڈل 65 ہزار 999 روپے میں دستیاب ہوگا۔

  • رئیل می نے نیا مڈرینج اسمارٹ فون ایکس 7 پرو الٹرا پیش کر دیا

    رئیل می نے نیا مڈرینج اسمارٹ فون ایکس 7 پرو الٹرا پیش کر دیا

    اسمارٹ فون کمپنی رئیل می نے اپنا نیا مڈرینج اسمارٹ فون ایکس 7 پرو الٹرا متعارف کرا دیا ہے ۔

    باغی ٹی وی : اس سے قبل کمپنی نے گزشتہ سال ستمبر میں رئیل می نے ایکس 7 پرو متعارف کرایا تھا اور اب اس کا الٹرا ورژن پیش کیا گیا ہے اس نئے فون میں 6.55 انچ کا سپرامولیڈ ڈسپلے 90 ہرٹز ریفریش ریٹ اور خم ایجز کے ساتھ دیا گیا ہے۔

    فون کے فرنٹ پر پنچ ہول ڈیزائن میں 32 میگا پکسل کیمرا چھپا ہوا ہے فون کے بیک پر 3 کیمروں کا سیٹ اپ موجود ہے جس کا مین کیمرا 64 میگا پکسل کا ہے جس کے ساتھ 8 میگا پکسل الٹرا وائیڈ اور 2 میگا پکسل میکرو کیمرے موجود ہیں۔

    فون کے اندر 8 سے 12 جی بی ریم اور 128 سے 256 جی بی اسٹوریج کے آپشنز دیئے گئے ہیں فون میں اینڈرائیڈ 11 آپریٹنگ سسٹم کا امتزاج کمپنی نے اپنے رئیل می یو آئی 2.0 سے کیا ہے۔

    ایکس 7 پرو الٹرا میں 4500 ایم اے ایچ بیٹری 65 واٹ فاسٹ چارجنگ سپورٹ کے ساتھ دی گئی ہے پراسیسر ڈیمینسٹی 1000 پلس ہے جبکہ فنگرپرنٹ سنسر ڈسپلے کے اندر نصب ہے۔

    فون کے دیگر فیچرز میں اسٹیریو اسپیکرز، ڈولبی ایٹموس، وی سی لیکوئیڈ کولنگ، این ایف سی اور 5 جی سپورٹ قابل ذکر ہیں۔

    یہ فون چین میں فروخت کے لیے پیش کیا گیا ہے جس کا 8 جی بی ریم اور 128 جی بی اسٹوریج والا ورژن 2399 یوآن (56 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) جبکہ 12 جی بی ریم اور 256 جی بی اسٹوریج والا ماڈل 2699 یوآن (63 ہزار پاکستانی روپے سے زائد) میں دستیاب ہوگا۔