Baaghi TV

Category: کاروبار

  • ڈالر کی اونچی اڑان مسلسل جاری

    ڈالر کی اونچی اڑان مسلسل جاری

    کاروباری ہفتے کے چوتھے روز بھی ڈالر کی قیمت میں اضافہ ہوا ہےانٹر بینک کے بعد اوپن مارکیٹ میں تمام حدیں ٹوٹ گئیں۔

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق انٹربینک میں ڈالر کی قدر 49 پیسے مزید اضافے کے ساتھ ڈالر173.47 روپے سے 173 روپے 96 پیسے ہو گئی ،انٹربینک میں ڈالر کی ٹریڈنگ 173روپے 96 پیسے پر بند ہوئی۔

    اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت 175 روپے تک پہنچ گئی،انٹربینک میں ڈالر کی ٹریڈنگ 173روپے 96 پیسے پر بند ہوئی۔

    دوسری جانب ڈالر کی قیمت مسلسل اضافے پر گورنراسٹیٹ بینک رضا باقر نے کہا ہے کہ ڈالر کی قیمت بڑھنے سے کچھ لوگوں کو نقصان اور کچھ کو فائدہ ہو رہا ہے۔

    مانچسٹر میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ڈالر کی قیمت بڑھنے سے جن لوگوں کو فائدہ ہو رہا ہے ان کو ہمیں نہیں بھولنا چاہیے بیرون ملک پاکستانی جب اپنے گھروالوں کو پیسے بھیجتے ہیں تو ڈالر کی قیمت اوپر جانے سے ان کے پیسے بڑھ جاتے ہیں۔

    گورنرا سٹیٹ بینک نے کہا کہ ایکسچینج ریٹ بڑھنے سے اشیاکی قیمتوں میں بھی اضافہ ہوا ہے، لیکن روپے کی قدر گرنے سے اوورسیز پاکستانیز کو فائدہ بھی پہنچا ہے پاکستان میں مصنوعی مہنگائی پر جلد قابو پا لیا جائے گا۔ آئی ایم ایف سے کوئی ایسامعاہدہ نہیں کریں گے جس سے ملکی معیشت کونقصان ہو۔

    واضح رہے کہ صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں مسلسل اضافہ جاری ہے،آج فی تولہ سونے کی قیمت دو ہزار روپے بڑھی ہے جس کے بعد فی تولہ سونا ایک لاکھ 24 ہزار 200 روپے کا ہوگیا۔ دس گرام سونے کی قیمت 1714 روپے کے اضافے سے ایک لاکھ 6 ہزار 481 روپے ہوگئی۔

  • سونے کی قیمت میں ریکارڈ اضافہ

    سونے کی قیمت میں ریکارڈ اضافہ

    ملک بھر میں سونے کی قیمتوں میں ریکارڈ اضافہ

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق سندھ صرافہ بازار ایسوسی ایشن کے مطابق اج یعنی جمعرات کے روز سونے کی فی تولہ قیمت میں 2 ہزار روپے اضافے سے ایک لاکھ 24 ہزار200 روپے ہو گئی۔

    اس کے علاوہ 10 گرام سونے کی قیمت ایک ہزار 714 روپے کے اضافے سے ایک لاکھ 6 ہزار481 روپے ہو گئی ہے۔

    پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں اضافہ

    گزشتہ روز بھی سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑا اضافہ ہوا تھا جس کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت ایک لاکھ 22 ہزار 200 روپے تک پہنچ گئی تھی۔

    سونے کی 10 گرام قیمت میں 2 ہزار 144 روپے کا اضافہ ہوا تھا اور اس اضافے کے بعد 10 گرام سونے کی قیمت ایک لاکھ 4 ہزار 767 روپے تک پہنچ گئی تھی گزشتہ ہفتے بھی سونے کی قیمت میں 2 ہزار 300 روپے کا اضافہ ایک ہی روز میں ہوا تھا۔

  • ڈالر نے بھی تاریخ رقم کر دی

    ڈالر نے بھی تاریخ رقم کر دی

    ڈالر نے بھی تاریخ رقم کر دی

    پاکستان میں ڈالر کی اونچی اڑان جاری ہے، ڈالر کی پرواز کم ہونے کا نام ہی نہیں لے رہی

    پاکستان میں ڈالر کی قیمت میں مزید اضافہ ہو گیا ہے،انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت ایک روپے 82 پیسے مزید مہنگا ہونے کے بعد 173 روپے ہو گئی ہے جو پاکستان کی تاریخ میں ڈالر کی سب سے زیادہ قیمت ہے جمعے کو کاروبار کے اختتام پر انٹر بینک میں ڈالر 171 روپے 18 پیسے پر بند ہوا تھا ، رواں ہفتے ڈالر کی قیمت میں پھر اضافہ ہو گیا، ڈالر کی قیمت میں اضافے کے بعد پاکستان کے قرضوں میں بھی مزید اضافہ ہو گیا ہے

    سینیٹر سلیم مانڈوی والا کا کہنا ہے کہ حکومت کی نااہلی کے باعث ملک معاشی تباہی کی طرف جا رہا ہے ڈالر پاکستان کی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ہے، ڈالر کی قیمت میں اضافہ آئی ایم ایف کے ساتھ مذاکرات کے ثمرات ہیں، ڈالر کی قیمت میں مسلسل اضافہ پریشان کن عمل ہے، ڈالر کی قیمت میں مسلسل اضافہ حکومت کی معاشی ٹیم کی نااہلی ہے، حکومت نے ڈالر کی بڑھتی قیمت کو نہ روکا تو مہنگائی میں اور اضافہ ہوگا،

    معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ ڈالر کی قیمت میں اضافے اور روپے کی قدر میں کمی کی بنیادی وجہ ہمارا کرنٹ اکاؤنٹ خسارا ہے اور اس کے علاوہ آئی ایم ایف کی جانب سے روپے کی قدر مزید کم کرنے کا مطالبہ بھی ہے جس سے نہ صرف ڈالر کی قیمت مزید بڑھے کا خدشہ ہے بلکہ اس سے مہنگائی میں بھی اضافہ ہو گا

    وزیر داخلہ شیخ رشید احمد ڈالر ذخیرہ کرنے والوں کے خلاف کاروائی کا عندیہ دے چکے ہیں اور افغانستان کو روپے کی قدر میں کمی کا ذمہ دار قرار دے چکے ہیں، شیخ رشید احمد کا یہ بھی کہنا تھا کہ ڈالر ذخیرہ اور مہنگا کرنے والے 88 افراد کو گرفتار کر لیا جبکہ 47 کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے

    قبل ازیں ریٹنگ ایجنسی فچ نے 2022ء میں ڈالر کی قیمت سے متعلق بڑی پيشگوئی کرتے ہوئے کہا تھا کہ آئندہ سال پاکستانی روپیہ مزید کمزور اور ڈالر 180 روپے تک پہنچ جائے گا افغانستان کی صورتحال کے باعث پاکستانی روپے کی قدر گراوٹ کا شکار ہے، آئندہ سال روپیہ مزید کمزور ہوجائے گا۔ فچ نے 2021ء میں ڈالر کے ریٹ 158 روپے تک رہنے کی پیشگوئی کی تھی تاہم رواں سال اوسطاً ڈالر کا نرخ 164 روپے تک رہا

    کرونا وائرس لاہور میں پھیلنے کا خدشہ، انتظامیہ نے بڑا قدم اٹھا لیا

    کرونا ویکسین کی تیاری کے لئے امریکہ مسلمان سائنسدانوں کا محتاج

    پاکستان میں کرونا ویکسین کہاں تک پہنچ گئی، مبشر لقمان کے ساتھ ڈاکٹر جاوید اکرم کے تہلکہ خیز انکشافات

    ‏ سوشل میڈیا پر وزیر اعظم کے خلاف غصے کا اظہار کرنے پر بزرگ شہری گرفتار

    کورونا ویکسین لگنے سے 500 کے قریب بھارتیوں کی حالت بگڑ گئی

    کرونا ویکسین کے ذریعے ہمارے جسم میں بندر کا ڈی این اے ڈالا جائے گا،شہری عدالت پہنچ گیا

    عالمی ادارہ صحت کی پاکستان کو کرونا ویکسین بارے بڑی یقین دہانی

    کرونا ویکسین کا راز ہیکرز کی جانب سے چوری کرنے کی کوشش ناکام

    کرونا پھیلاؤ روکنے کے لئے این سی او سی کا عوام سے مدد لینے کا فیصلہ

    کرونا وائرس ، معاون خصوصی برائے صحت نے ہسپتال سربراہان کو دیں اہم ہدایات

  • طیاروں سے پرندوں کے ٹکرانے کے واقعات، پی آئی اے کو لاکھوں ڈالر کا نقصان

    طیاروں سے پرندوں کے ٹکرانے کے واقعات، پی آئی اے کو لاکھوں ڈالر کا نقصان

    طیاروں سے پرندے ٹکرانے کے واقعات میں تسلسل سے اضافہ ہورہا ہے جس سے متعلق پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائن (پی آئی اے) نے جنوری تا ستمبر 2021 تک کی رپورٹ جاری کردی ہے-

    باغی ٹی وی : پی آئی اے کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ میں بتایا گیا ہےکہ پرندوں کے ٹکرانے کی وجہ سے قومی ائیرلائن کو لاکھوں ڈالرز نقصان کا سامنا کرنا پڑا جب کہ لاہور ائیرپورٹ پر پرندے ٹکرانے کے سب سے زیادہ واقعات رپورٹ ہوئے۔

    رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 9 ماہ میں طیاروں کے ساتھ پرندے ٹکرانے کے 60 واقعات رپورٹ ہوئے، علامہ اقبال انٹرنیشنل ائیرپورٹ لاہور پر اس عرصے کے دوران پرندے ٹکرانے کے 21 واقعات رپورٹ ہوئے اسلام آباد میں 13، کراچی میں 8 اور ملتان میں ایک واقعہ رپورٹ ہوا جب کہ سکھر میں 4، کوئٹہ میں ایک، پشاور 6 اور گلگت میں 3 واقعات رپورٹ ہوئے۔

    رپورٹ کے مطابق پرندے ٹکرانے سے پی آئی اے کے بوئنگ777، ائیر بس 320 اوراے ٹی آر طیارے متاثر ہوئے پرندے ٹکرانے کے باعث نہ صرف قومی ائیرلائن کو اضافی اخراجات برداشت کرنا پڑتے ہیں بلکہ پروازوں کا شیڈول بھی متاثرہوتا ہے-

    رپورٹ کے مطابق پی آئی اے کے طیاروں سے پرندے ٹکرانے کے 2 واقعات سعودی عرب کے شہر ریاض جب کہ ایک واقعہ شارجہ میں پیش آیا۔

    عدنان صدیقی ٹوئٹر پر کیوں برس پڑے؟

    ایک مرتبہ پھرقومی ٹی 20کپ کا تاج خیبر پختونخوا نےسر پر سج گیا

    مشرف، گیلانی،زرداری،رحمان ملک کے خلاف درخواستیں مسترد

  • اوپن مارکیٹ میں غیر ملکی کرنسیوں کی قیمت

    اوپن مارکیٹ میں غیر ملکی کرنسیوں کی قیمت

    اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی-

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت 171.20سے بڑھ کر 172.20 پر پہنچ گئی جبکہ دیگر مملاک کی کرنسیوں میں بھی اضافہ ہوا-

    اوپن مارکیٹ میں پاؤنڈز 232.0 سے 234.0، یورو کی قدر 196.0 سے 198.0 ، سعودی ریال کی قیمت 45-25سے 45.70 تک پہنچ گئی-

    جبکہ درہم کی قیمت میں 47.70 سے 48.20 ، کینیڈین ڈالر 1350سے 137.00 تک بڑھ گئی ، آسٹریلین ڈالر کی قیمت 123.50 سے 125 ہو گئی لیرا 20.20سے 20.70 ، چائنہ کی کرنسی میں پاکستانی روپے کی قدر کے مقابلے میں 26.سے 26.70 تھائی کرنسی میں 4.60 سے 5.10 کا اضافہ ہوا-

    جبکہ گولڈ کی قیمت میں 200 روپے کا اضافہ ہوا جس کے بعد سونے کی پر تولہ قیمت 1 لاکھ 16 ہزار 200 روپے ہوگیہ جبکہ پر اونس 1763 ڈالر ہو گئی جبکہ چاندی کی فی تولہ قیمت 1 ہزار 420 ہو گئی-

    واضح رہے کہ پاکستان میں سونے کی قیمت میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے اور گزشتہ روز بھی سونے کی قیمت میں 750 روپے فی تولے کا اضافہ ہوا ہے۔

    جبکہ گزشتہ روز اسٹیٹ بینک کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر 30 پیسے مہنگا ہو گیا تھا وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ ڈالر ذخیرہ اور مہنگا کرنے والے 88 افراد کو گرفتار کر لیا جبکہ 47 کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

  • پاکستان اسٹاک ایکسچینج :100 انڈیکس 6 ماہ کی کم ترین سطح پر بند

    پاکستان اسٹاک ایکسچینج :100 انڈیکس 6 ماہ کی کم ترین سطح پر بند

    آج پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی کا رحجان پایا گیا-

    باغی ٹی وی : آج 100 انڈیکس 6 ماہ کی کم ترین سطح پر بند ہوا ہے پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 647 پوائنٹس کمی سے 43829 پر بند ہوا کاروباری دن میں 100 انڈیکس 821 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا۔

    جعلی نتیجہ،کرپشن کی انتہاہ،ڈی ایچ کیو بنا لوگوں کیلئے عذاب

    100 انڈیکس کی آج کم ترین سطح 43720 رہی جبکہ بازار میں آج 22 کروڑ 65 لاکھ شیئرز کے سودے ہوئے جن کی مالیت 8 ارب 27 کروڑ روپے رہی۔

    مارکیٹ کیپٹلائزیشن 108 ارب روپے کم ہوئی ہے جبکہ مارکیٹ کیپٹلائزیشن 7 ہزار 6 سو 78 ارب روپے ہے۔

    روپےکی قدر میں کمی کا سلسلہ جاری، ڈالر مزید مہنگا ہوگیا

    دوسری جانب آج انٹربینک میں ڈالر مزید مہنگا ہونے کے بعد روپے کی قدر مزید گر گئی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے اسٹیٹ بینک کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ہفتے کے پہلے کاروباری روز ہی انٹر بینک میں ڈالر 21 پیسے مہنگا ہو گیا جس کے بعد انٹر بینک میں ڈالر 170.53 سے بڑھ کر 170.74 روپے پر پہنچ گیا۔


    وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے آج میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ ڈالر ذخیرہ اور مہنگا کرنے والے 88 افراد کو گرفتار کر لیا جبکہ 47 کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے ڈالر سے متعلق ڈیل کرنے والی 5 بڑی کمپنیوں کے آڈٹ کا فیصلہ کیا ہے۔

    پاکستان میں کورونا سے مجموعی اموات 28ہزار سے تجاوز

  • روپےکی قدر میں کمی کا سلسلہ جاری، ڈالر مزید مہنگا ہوگیا

    روپےکی قدر میں کمی کا سلسلہ جاری، ڈالر مزید مہنگا ہوگیا

    کراچی: انٹربینک میں ڈالر مزید مہنگا ہونے کے بعد روپے کی قدر مزید گر گئی۔

    باغی ٹی وی : روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے اسٹیٹ بینک کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ہفتے کے پہلے کاروباری روز ہی انٹر بینک میں ڈالر 21 پیسے مہنگا ہو گیا جس کے بعد انٹر بینک میں ڈالر 170.53 سے بڑھ کر 170.74 روپے پر پہنچ گیا۔

    نیب ترمیمی آرڈیننس کے خلاف دوبارہ درخواست دائر

    فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالرکی قدر 171 روپے پر برقرار ہے۔

    وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے آج میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ ڈالر ذخیرہ اور مہنگا کرنے والے 88 افراد کو گرفتار کر لیا جبکہ 47 کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

    گرفتاریاں شروع، اب تک کتنے لوگ حراست میں لیے؟ شیخ رشید کا بڑا اعلان

    شیخ رشید کا کہنا تھا کہ ڈالر سے متعلق ڈیل کرنے والی 5 بڑی کمپنیوں کے آڈٹ کا فیصلہ کیا ہے۔

    شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ ڈالر ذخیرہ کرنیوالے 47 افراد کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا، دوہرے شناختی کارڈ کا جرمانہ 10 سے 5 ہزار کر دیا ہے، ‏ڈاکٹر عبدالقدیر کی ایچ 8 میں تدفین کا فیصلہ ان کے خاندان کا تھا،وزیر اعظم کی ہدایت پر فیصل مسجد میں تدفین کا انتظام کیا ، میری بھی خواہش تھی کہ ڈاکٹر عبدالقدیر کی تدفین فیصل مسجد میں ہو منی لانڈرنگ میں ملوث 48 افراد کو گرفتار کر لیا ہے، ‏5 ڈالر ایکسچینج کمپنیوں کے آڈٹ کا فیصلہ کیا ہے، جعلی ویکسی نیشن کے خلاف کارروائی کی ہدایت کی ہے،ڈالر سے متعلق ڈیل کرنے والی 5بڑی کمپنیوں کا آڈٹ کا فیصلہ کیا،جعلی ویکسی نیشن کے خلاف کارروائی کی ہدایت کی ہے،جن بارڈر پر ایف آئی اے، اور کسٹمز نہیں وہاں تعیناتی کی سمری بھیج رہے ہیں،ہم 20ہزار افغانوں کو سہولت دے چکے ہیں،

    ماحولیاتی منظوری کے بغیر مارگلہ ایونیو کی تعمیر کیس پر فیصلہ محفوظ

    شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ کچھ این جی او ز فارن فنڈنگ کا استعمال کررہی ہیں،این سی اوسی کو بدنام کرنےکےلیے جعلی انداراج کیے جا رہے ہیں،پاکستان اپنی تاریخ کے حساس ترین مہینوں سے گزررہا ہے، نادرا میں 163اہلکاروں کو پکڑا ہے ، انکے خلاف کیسز ہونگے،پی ڈی ایم جو کرنے جار ہی ہے یہ نہ ہو اسکے گلے پڑجائے، سول ملٹری کا جواب فواد چودھری یا پرویز خٹک دے سکتے ہیں، افغانستان کا سکون ساری دنیا کا سکون ہے،عمران خان پانچ سال پورے کریں گے –

  • ایشیا کے امیر ترین شخص مکیش امبانی  100 ملین ڈالر کلب میں شامل

    ایشیا کے امیر ترین شخص مکیش امبانی 100 ملین ڈالر کلب میں شامل

    ایشیا کے امیر ترین شخص مکیش امبانی بھی 100 بلین ڈالر کے کلب میں شامل ہو گئے ہیں۔

    باغی ٹی وی : بلومبرگ بلینئرز کے مطابق مکیش امبانی جیف بیزوس اور ایلون مسک کے ساتھ خاص ویلتھ کلب میں شامل ہو گئے ہیں
    گزشتہ جمعے اسٹاک مارکیٹ میں ان کی کمپنی کے شیئرز کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔

    شیئر پرائس میں اضافے کے باعث ان کے اثاثوں کی کل مالیت میں بھی اضافہ ہوا اور انڈیا کی ریلائنس انڈسٹریز لمیٹڈ کے چیئرمین 11 افراد کے اس خاص گروپ کا حصہ بن گئے۔

    فیسبک ،انسٹاگرام ہفتے میں دوسری بار ڈاؤن، کمپنی کا بیان سامنے آ گیا

     

    دنیا امیرترین افراد میں مکیش امبانی کا نمبر اب11 واں ہے پہلے نمبر پر ایلون مسک، دوسرے جیف بیزوس، برنارڈ آرنولٹ تیسرے، بل گیٹس چوتھے، لیری پیج پانچویں، مارک زکربرگ چھٹے، سرگئی برن ساتویں، لیری ایلیسن آٹھویں، اسٹیو بالمر نویں اوروارن بفیٹ دسویں نمبر پر ہیں-

    رپورٹ کے مطابق ایک سال میں ان کے اثاثوں کی قیمت 23.8 بلین ڈالر بڑھنے کے بعد اب 100.6 بلین ڈالر ہے انہوں نے2005 میں اپنے والد کا آئل ریفائننگ اور پیٹروکیمیکل کا کاروبار سنبھالا تھا۔ انہوں نے ٹیکنالوجی اور ای کامرس میں بھی سرمایہ کاری کی۔

    بھارت میں پٹرول کی قیمتیں بڑھ گئیں:پاکستان سے نصف فرق اب ختم ہونے کے قریب

    امبانی کے ریٹیل اور ٹیکنالوجی کے منصوبوں نے پچھلے سال تقریبا 27 بلین ڈالر اکٹھے کیے ہیں انہوں نے گرین انرجی میں سرمایہ کاری کیلئے بھی10 بلین ڈالر کے منصوبے کا اعلان کیا ہے۔

    مکیش امبانی کی دولت کا سب سے زیادہ حصہ ابھی بھی پیٹروکیمیکل سے آتا ہے جو اس کی سالانہ آمدنی میں 73 بلین ڈالر کا تقریبا 60 فیصد حصہ ہے۔

    سعودی کمپنی آرامکو کی مالی قدر میں اضافہ، امریکی کمپنی ایپل کو دباؤ کا سامنا

  • سعودی کمپنی آرامکو کی مالی قدر میں اضافہ، امریکی کمپنی ایپل کو دباؤ کا سامنا

    سعودی کمپنی آرامکو کی مالی قدر میں اضافہ، امریکی کمپنی ایپل کو دباؤ کا سامنا

    سعودی عرب کی سرکاری تیل کی کمپنی آرامکو امریکہ کی ٹیکنالوجی کمپنی ایپل کو ٹکر دینے کی تیاری میں ہے-

    باغی ٹی وی : بزنس انسائیڈر کے مطابق آرامکو دنیا کی بیش قدر کمپنی بننے سے چند قدم کی دوری پر ہے سعودی عرب کی تیل کمپنی کا مارکیٹ قدر میں حجم 20 کھرب ڈالر کے قریب پہنچ چکا ہے جس کے بعد تیل کمپنی ایپل فرم سے صرف تیس ارب ڈالر پیچھے رہ گئی ہے۔

    یاد رہے کہ اب تک امریکہ کی ٹیکنالوجی کمپنی ایپل دنیا کی بیش قدر فرم ہے جس کی مالی قدر 20 کھرب 30 ارب ڈالر ہے اس وقت ایپل کو دباؤکوسامنا ہے کیونکہ سرمایہ کار اس ٹیکنالوجی فرم کے مہنگے اسٹاک کے بارے میں محتاط ہیں جبکہ بانڈ سے کمائی یا منافع میں اضافہ ہورہا ہے۔

    عرب میڈیا کے مطابق دنیا بھر میں تیل کی قیمتوں میں اضافے کے باعث آرامکو کمپنی کی مالی قد ر میں اضافہ دیکھنے کو مل رہا ہے ماہرین کا یہ بھی کہنا ہے کہ دونوں کمپنیوں کے حصص کی قدر میں تبدیلی صارفین کے رجحان کی طرف بھی اشارہ کرتی ہے۔

    فاسٹ فوڈز اور ٹریفک حادثات وقوانین کی خلاف ورزی کے درمیان حیران کن تعلق کا انکشاف

    کورونا وبا کی وجہ سے گزشتہ سال تیل کمپنیوں کو شدید نقصان اٹھانا پڑا تھا صارفین گھروں سے باہر نکل رہے ہیں جس کی وجہ سے ایپل کمپنی کے حصص پر منفی اثر پڑا ہے اور آمد و رفت میں اضافے سے تیل کھپت پھر سے بڑھ گئی ہے جس کا براہ راست فائدہ تیل کمپنی آرامکو کو ملا ہے۔

    تیل کی قیمتوں کے لیے عالمی معیار سمجھے جانے والے برینٹ کروڈ کی قیمت ستمبر میں تقریبا 71 ڈالر فی بیرل سے شروع ہوئی تھی ۔ آئل پرائس ڈاٹ کام کے مطابق ۔ منگل کو اس کی قیمت 82 ڈالر فی بیرل سے زیادہ پر پہنچ گئی ہے۔

    سروسز متاثر ہونے کے بعد فیس بُک کواسٹاک مارکیٹ میں 50 ارب ڈالر کا نقصان

    بنک آف امریکا کارپوریشن کے تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ عالمی مارکیٹ میں توانائی کے بحران سے تیل کی قیمتوں میں اضافے میں مدد مل سکتی ہے اور 2014ء کے بعد پہلی مرتبہ خام تیل کی فی بیرل قیمت 100 ڈالر سے بڑھ سکتی ہے۔

    واضح رہے کہ جبکہ سعودی حکومت سعودی آرامکو کمپنی کی 98 فیصد مالک ہے اور باقی حصص سعودی اسٹاک ایکسچینج میں دستیاب ہیں یہ کمپنی پہلے بھی دنیا کی سب سے قیمتی کمپنی رہ چکی ہے۔

    فیس بک انسٹاگرام اور واٹس ایپ 7 گھنٹوں بعد ، مارک زکر برگ کا کتنا نقصان ہوا؟

  • مالی سال کی پہلی سہ ماہی ،تجارتی خسارہ 100 فیصد سے بڑھ گیا

    مالی سال کی پہلی سہ ماہی ،تجارتی خسارہ 100 فیصد سے بڑھ گیا

    مالی سال کی پہلی سہ ماہی ،تجارتی خسارہ 100 فیصد سے بڑھ گیا

    ادارہ شماریات نے پہلی سہ ماہی میں بیرونی تجارت کے اعدادوشمار جاری کردیئے، اعدادوشمار کے مطابق برآمدات 27.32 فیصد اضافے سے 6 ارب 96 کروڑ ڈالر ریکارڈ کی گئیں،گزشتہ سال 5 ارب 47کروڑ ڈالر کی برآمدات کی گئی تھیں درآمدات 65.08 فیصد اضافے سے 18ارب 63کروڑ ڈالر رہیں،گزشتہ سال 11 ارب 28کروڑ ڈالر کی درآمدات کی گئی تھیں ،تجارتی خسارہ 11 ارب 66کروڑ ڈالر سے تجاوز کرگیا،گزشتہ سال کے 5.81ارب ڈالر کے مقابلے خسارہ 100.62 بڑھ گیا

    ادارہ شماریات کی رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ اگست کے مقابلے ستمبر میں برآمدات میں 26.13 فیصد اضافہ ہوا ستمبر 2021 میں برآمدات کا حجم 2 ارب 38کروڑ ڈالر تھا ،ستمبر 2020 میں برآمدات کا حجم ایک ارب 88 کروڑ ڈالر تھا،اگست کے مقابلے ستمبر میں درآمدات میں 50.78 فیصد اضافہ ہوا ،ستمبر 2021 میں درآمدات کا حجم 6 ارب 47کروڑ ڈالر تھا،ستمبر 2020 میں درآمدات کا حجم 4 ارب 29 کروڑ ڈالر تھا،

    معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ زیادہ تجارتی خسارہ کرنسی کے کمزور ہونے زیادہ بے روزگاری مہنگائی میں اضافے کا باعث بنتا ہے

    دوسری جانب وزیر مملکت فرخ حبیب کا کہنا ہے کہ حکومت پیداوار اور ایکسپورٹ بیسڈ گروتھ پر کام کررہی ہے،2021-22کی پہلی سہ ماہی میں ایکسپورٹس 7 ارب ڈالر تک پہنچ گئی ہے،ایکسپورٹس میں 28فیصد اضافہ ہوا ہے، ماضی میں کریڈٹ کارڈ اور مصنوعی گروتھ سے ملک دیوالیہ ہونے کے قریب پہنچا،ن لیگی دورمیں ایکسپورٹس بڑھنے کی بجائے کم ہوگئی تھی رواں ماہ کپاس کی پیدوار 100 فیصد بڑھ کر 3.8 ملین گانٹھوں تک پہنچ گئی،پاکستان کو 5 فیصد سے زیادہ جی ڈی پی گروتھ حاصل کرنے میں مدد ملے گی، ہماری برآمدات میں بھی نمایاں اضافہ ہوگا،

    دوسری جانب یر خان محمد جمالی کی زیر صدارت قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے اقتصادی امور کا اجلاس ہوا جس میں ایڈیشنل سیکریٹری اقتصادی امور ذوالفقار حیدر نے کمیٹی کو پاکستان کے بیرونی قرض اور ڈالر کی قدر میں کمی سے ہونے والے اثرات اور دیگر معاشی امور پر بریفنگ دی بریفنگ میں بتایا گیا کہ جون 2018 میں پاکستان کا کل بیرونی قرضہ 96 ارب ڈالر تھا 3 سال میں بیرونی قرض میں 26 ارب ڈالر سے زائد کا اضافہ ہوا اس طرح اب پاکستان پر بیرونی واجب الادا قرض کا حجم 122 ارب 44 کروڑ ڈالر سے زائد ہے۔ذوالفقار حیدر نے بتایا کہ پیرس کلب کا کل قرضہ 3 ارب 78 کروڑ 50 لاکھ ڈالر ہے، جس میں 2 ارب 97 کروڑ ڈالر سے زائد قرض اور 81 کروڑ 40 لاکھ ڈالر شرح سود ہے، کورونا کی وجہ سے پیرس کلب کی جانب سے قرضوں پر ریلیف دیا گیا۔

    بیوی، ساس اورسالی کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل کرنے کے الزام میں گرفتارملزم نے کی ضمانت کی درخواست دائر

    سپریم کورٹ کا سوشل میڈیا اور یوٹیوب پر قابل اعتراض مواد کا نوٹس،ہمارے خاندانوں کو نہیں بخشا جاتا،جسٹس قاضی امین

    ‏ سوشل میڈیا پر وزیر اعظم کے خلاف غصے کا اظہار کرنے پر بزرگ شہری گرفتار

    کرونا میں مرد کو ہمبستری سے روکنا گناہ یا ثواب

    سوشل میڈیا چیٹ سے روکنے پر بیوی نے کیا خلع کا دعویٰ دائر، شوہر نے بھی لگایا گھناؤنا الزام

    سابق اہلیہ کی غیراخلاقی تصاویر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کرنے والے ملزم پر کب ہو گی فردجرم عائد؟

    ‏سوشل میڈیا پرغلط خبریں پھیلانا اورانکو بلاتصدیق فارورڈ کرنا جرم ہے، آصف اقبال سائبر ونگ ایف آئی اے