Baaghi TV

Category: کاروبار

  • سعودی عرب پاکستان کو ماہانہ 100 ملین ڈالرز کا ادھار فیول فراہم کرے گا

    سعودی عرب پاکستان کو ماہانہ 100 ملین ڈالرز کا ادھار فیول فراہم کرے گا

    وفاقی کابینہ نے سعودی عرب سے ڈیفرڈ پے منٹ پر تیل خریداری کے معاہدہ کی منظوری دے دی-

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق وفاقی کابینہ نےتیل خریداری معاہدے کی منظوری سرکولیشن سمری کے ذریعے دی سرکولیشن سمری اکنامک ڈویژن کی جانب سے وفاقی کابینہ کو بھجوائی گئی-

    معاہدے کے تحت سعودی عرب پاکستان کو ماہانہ 100 ملین ڈالرز کا ادھار فیول فراہم کرے گا معاہدے کے تحت پاکستان کو فیول کی ادائیگی کے ساتھ 3 اعشاریہ 80 فیصد مارجن بھی دینا ہو گا معاہدہ ابتدائی طور پر ایک سال کے لیے ہے جسے بعد میں بڑھایا بھی جا سکتا ہے-

    وزارت خزانہ، اسٹیٹ بینک اور ایف بی آر نے پاک سعودی معاہدے کے ڈرافٹ پر اتفاق کیا –

    خیال رہے کہ ڈیفرڈ پے منٹ پر فیول دینے کا وعدہ وزیراعظم کے دورہ سعودی عرب کے دوران ہوا تھا سعودی ولی عہد نے ایک سال تک پاکستان کو ڈیفرڈ پے منٹ پر فیول دینے کا وعدہ کیا تھا-

    واضح رہے کہ عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں 10 فیصد کی نمایاں کمی آئی ہے جس کے بعد یہ قیمت گزشتہ ڈیڑھ سال کی کم ترین سطح پر آگئی ہےعالمی میڈیا کے مطابق جمعہ کے روز مارکیٹ کھلتے ہی خام تیل کی قیمت میں 8.77 ڈالر کمی دیکھی گئی ہے جو کل قیمت کا 10.7 فیصد ہے جس کے بعد فی بیرل قیمت 73 اعشاریہ 45 ڈالر تک گرگئی۔

    اس بڑی کمی کی وجہ کورونا وائرس کی سب سے تبدیل شدہ قسم کو قرار دیا جارہا ہے جسے جنوبی افریقا میں حال ہی میں دریافت کیا گیا ہے۔ قیمت میں یہ کمی اپریل 2020ء کے مقابلے میں سب سے بڑی کمی ہے جو کہ ڈیڑھ سال بعد ہوئی ہے۔

    عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں کم ہونے لگیں‌

    دوسری جانب تیل کی زائد پیداوار بھی اس کمی کی ایک اہم وجہ قرار دی گئی ہے تاہم اب بھی زیادہ حلقوں کی جانب سے جنوبی افریقا میں نمودار ہونے والے کورونا وائرس کی نئی جینیاتی تبدیل شدہ شکل کو اس کا ذمے دار ٹھہرایا گیا ہے اور کئی ممالک پہلے ہی جنوبی افریقا سے آمدورفت پر پابندی عائد کرچکے ہیں۔

    دریں اثنا مختلف اقسام کے خام تیل میں مختلف کمی ہوئی ہے مثلاً ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ خام تیل کی قیمت 9 ڈالر تک کم ہوئی جو ساڑھے 11 فیصد کمی ہے اور اس کے بعد 69 اعشاریہ 77 ڈالر فی بیرل رہ گئی ہے۔ اس طرح مجموعی طور پر اپریل 2020ء کے بعد سے اب تک خام تیل کی قیمت میں یہ سب بڑی کمی دیکھی گئی ہے۔

    گھر بنانا ایک خواب بن گیا , پٹرولیم ڈیلرز کے بعد بلڈر اور ڈویلپرز ایسوسی ایشن نے…

  • فیصل آباد چیمبرآف کامرس میں پہلے وومن انٹر پرینوئر پراڈکٹس ایگزی بیشن کا افتتاح

    فیصل آباد چیمبرآف کامرس میں پہلے وومن انٹر پرینوئر پراڈکٹس ایگزی بیشن کا افتتاح

    فیصل آباد (عثمان صادق) خواتین انٹر پرینوئر کی مصنوعات کی نمائشوں کے ذریعے وسیع پیمانے پر تشہیر سے نہ صرف خواتین کے کاروبار کا دائر ہ کار وسیع ہوگا بلکہ انہیں خریداروں سے براہ راست رابطوں میں بھی آسانی ہو گی۔ یہ بات فیصل آباد وومن چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری کی سابق نائب صدر محترمہ شمع احمد نے مسزعقیلہ عاطف کے ہمراہ فیصل آباد چیمبر کے آڈیٹوریم میں پہلے وومن انٹر پرینوئر پراڈکٹس ایگزی بیشن کا ربن کاٹ کے افتتاح کرتے ہوئے بتائی۔ اس نمائش کا اہتمام فیصل آباد وومن چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری نے کیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ خواتین کو آبادی کے تناسب سے معاشی سرگرمیوں میں حصہ دلانے کیلئے وومن چیمبر بھر پور کوششیں کر رہا ہے جس سے پورے معاشرے میں مثبت تبدیلی کے علاوہ معاشی ترقی کی رفتار کو بھی تیز کرنے میں مدد ملے گی۔ انہوں نے اس حوالے سے وومن چیمبر کی کاوشوں کو سراہا اور کہا کہ گزشتہ چند سالوں میں خواتین کی ترقی کیلئے اہم خدمات سر انجام دی ہیں جبکہ حکومت اور سٹیٹ بینک نے خواتین کو سرمایے کی فراہمی کیلئے کئی پالیسیاں تشکیل دی ہیں۔ انہوں نے خاص طور پر نوجوان تعلیم یافتہ خواتین پر زور دیا کہ وہ وومن چیمبر کے پلیٹ فارم سے اپنے مسائل کی نشاندہی کریں تاکہ اُن کے حل کیلئے قومی سطح پر آواز بلند کی جا سکے۔ اس سے قبل فیصل آباد وومن چیمبر کی صدر محترمہ نگہت شاہد نے کہا کہ مائکرو، چھوٹے اور درمیانے درجہ کا کاروبار کرنے والی خواتین کی مصنوعات کی تشہیر کیلئے قومی اور علاقائی سطح پر نمائشوں کا اہتمام کیا جائے گا۔ انہوں نے فیصل آباد کی سرکردہ کاروباری خواتین کی خدمات کو سراہا اور کہا کہ وہ ”ایک ٹیم اور ایک مقصد“ کے نعرے کے تحت کام کر رہی ہیں جن سے بہت جلد اچھے نتائج برآمد ہوں گے۔انہوں نے اس نمائش کے انعقاد کے سلسلہ میں سینئر نائب صدر محترمہ صوبیہ عقیل، نائب صدر محترمہ فرحت نثار، محترمہ عائشہ مسعود، محترمہ حنا بابر کی خدمات کو سراہا جبکہ فیصل آباد چیمبر آ ف کامرس اینڈانڈسٹری کے صدر عاطف منیر شیخ نے بھی نمائش دیکھی اور خواتین کی مصنوعات کے معیار کو سراہا۔ خواتین کی بڑی تعداد نے اس نمائش کو دیکھا جبکہ اس سلسلہ میں مصنوعی جیولری، فیشن ڈریسز، ہوم ٹیکسٹائل، جوتوں، فوڈ پراڈکٹس کے سٹال بھی لگائے گئے تھے۔

  • سونے کی ایک تولہ سونے کی قیمت میں 2 ہزار روپے کا اضافہ

    سونے کی ایک تولہ سونے کی قیمت میں 2 ہزار روپے کا اضافہ

    ملک بھرمیں ایک تولہ سونے کی قیمت میں آج دو ہزار روپےاضافہ ہو گیا ہے-

    باغی ٹی وی :سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں 24 قیراط سونے کی فی تولہ قیمت دو ہزار روپے بڑھنے سے 10 گرام سونے کی قیمت 1715 روپے بڑھ کرایک لاکھ چھ ہزار تین سو 10 روپے ہوگئی ہے 22 قیراط سونے کی 10 گرام قیمت 97451 ہے اس کے علاوہ عالمی صرافہ بازار میں سونے کی قدر دو ڈالر کم ہوکر 1860ڈالر فی اونس ہوگئی ہے۔

    واضح رہے کہ دوروز قبل سونے کی فی تولہ قیمت میں دو ہزار روپے کمی دیکھنے میں آئی تھی،سونے کی نئی قیمت ایک لاکھ 24 ہزار روپے فی تولہ ہوگئی ہے ۔

  • انٹر بینک میں ڈالر کی اڑان جاری

    انٹر بینک میں ڈالر کی اڑان جاری

    انٹر بینک میں ڈالر 91 پیسے مہنگا ہو کر 174 روپے 67 پیسے پر بند ہو گیا ۔

    باغی ٹی وی :آج دن کے آغاز میں ڈالر کی قیمت 173.76 روپے تھی انٹربینک مارکیٹ میں کاروبار کے تمام دورانیے میں ڈالر کی اڑان دیکھی گئی جس سے ایک موقع پر ڈالر کی قدر 1.16 روپے کے اضافے سے 174.91 روپے کی سطح پر آگئی تھی تاہم کاروبار کے اختتام پر طلب گھٹنے سے انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 92 پیسے کے اضافے سے 174.67 روپے پر بند ہوئی اسی طرح اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 20 پیسے کے اضافے سے 176 روپے کی سطح پر بند ہوئی۔


    ملک میں جولائی تا اکتوبر 2021ء کے دوران براہ راست بیرونی سرمایہ کاری کا حجم 12 فیصد گھٹ کر 662 ملین ڈالر تک محدود ہونے اور اکتوبر 2020ء کے مقابلے میں اکتوبر 2021ء کے دوران 24 فیصد کی کمی سے 223 ملین ڈالر پر آنے، ڈیمانڈ کی نسبت سپلائی کم ہونے اور درآمدی شعبوں کی ضروریات بڑھنے کے باعث ایک روزہ وقفے کے بعد زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں اتارچڑھاؤ کے باوجود ڈالر دوبارہ مہنگا رہا جس سے ڈالر کے انٹربینک ریٹ دوبارہ 174 روپے سے متجاوز جبکہ اوپن ریٹ 176 روپے کی سطح پر آگیا۔

  • فیصل آباد کی انڈسٹری کو اٹلی کی مشینوں کے علاوہ ان کے ماہرین کی خدمات سے بھی فائدہ اٹھانا چاہیے۔مسٹر آندریس سفیر اٹلی

    فیصل آباد کی انڈسٹری کو اٹلی کی مشینوں کے علاوہ ان کے ماہرین کی خدمات سے بھی فائدہ اٹھانا چاہیے۔مسٹر آندریس سفیر اٹلی

    فیصل آباد(عثمان صادق) فیصل آباد کی معیاری ٹیکسٹائل کی مصنوعات کی برانڈنگ اور فیشن انڈسٹری کے پوٹینشل سے بھر پور فائدہ اٹھانے کیلئے فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کو اٹلی کی مشینوں کے علاوہ ان کے ماہرین کی خدمات سے بھی فائدہ اٹھانا چاہیے۔ یہ بات اٹلی کے سفیر مسٹر آندریس فریریز نے فیصل آباد چیمبر کے صدر عاطف منیر شیخ سے ایک ملاقات کے دوران کی۔ انہوں نے کہا کہ کورونا کی وجہ سے دوطرفہ تعلقات کو بڑھانے کےعمل میں وقتی تعطل آیا تاہم اب وہ پاکستان اور اٹلی کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون کو بڑھانے کیلئے بنیادی نوعیت کے اقدامات اٹھا رہے ہیں۔ اس سے قبل عاطف منیر شیخ نے بتایا کہ دونوں ملکوں کے درمیان دوطرفہ تجارت کو 5 بلین ڈالر تک بڑھانے کی گنجائش ہے اور اس سلسلہ میں دونوں ملکوں کے نجی شعبہ کے درمیان براہ راست رابطوں پر توجہ دینا ہوگی۔ انہوں نے بتایا کہ فیصل آباد کے متعدد ٹیکسٹائل اداروں میں اس وقت بھی اٹلی کی مشینیں استعمال ہورہی ہیں جبکہ اٹلی نے فیصل آبا کی نیشنل ٹیکسٹائل یونیورسٹی میں جدید ٹیکسٹائل ٹیکنالوجی سنٹر بھی قائم کیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اٹلی کے ماہرین فیصل آباد کے ٹیکسٹائل سیکٹر کو عالمی منڈیوں میں اپنے برانڈ متعارف کرانے میں بھی مدد دے سکتے ہیں جبکہ فیشن ڈیزائنگ کے شعبہ میں بھی ووطرفہ تعاون سے پاکستان بھاری زرمبادلہ کما سکتا ہے۔ انہوں نے اس سلسلہ میں اٹلی کے سفیر کو فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کا دورہ کرنے کی بھی دعوت دی تاکہ دوطرفہ تعاون بڑھانے کے ساتھ ساتھ فیصل آباد کی ایم تھری انڈسٹریل اسٹیٹ اور علامہ اقبال اسپیشل اکنامک زون میں اٹلی کی طرف سے ٹیکسٹائل کی مشینری مقامی طور پر تیار کرنے پر بھی بات چیت کی جاسکے۔

  • سعودی ریلیف پیکج بھی نہ روک سکا،ڈالرایک بار پھر اونچی اڑان پر

    سعودی ریلیف پیکج بھی نہ روک سکا،ڈالرایک بار پھر اونچی اڑان پر

    سعودی ریلیف پیکج بھی نہ روک سکا،ڈالرایک بار پھر اونچی اڑان پر
    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ڈالر کی اونچی اڑان جاری ہے،

    ڈالر کی قیمت میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے،ڈالر پاکستان کی تاریخ میں ایک بار پھر بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ہے اور تمام ریکارڈ توڑ ڈالے ہیں انٹر بینک مارکیٹ میں کاروبار کے دوران ڈالر 1.81 روپے مہنگا ہونے کے بعد 176 روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ہے ، اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر مہنگا ہوتا جارہا ہے اب تک ڈالر کی قیمت میں ڈیڑھ روپیہ اضافہ ہو چکا ہے جس کے بعد ڈالر 178 روپے میں فروخت ہو رہا ہے ۔گزشتہ ایک ہفتے کے دوران ڈالر تین فیصد مہنگا ہوا ہے

    ڈالر کی قیمت میں اضافے سے براہ راست عام مہنگائی کی صورت میں متاثر ہوتے ہیں ،حالیہ ایک ماہ میں ہر چیز کی قیمت میں اضافہ ڈالر کی قیمت میں اضافے کی وجہ سے ہوا اب ڈالر کی قیمت میں مزید اضافے سے پاکستان میں آنے والے دنوں میں مزید مہنگائی بڑھے گی،گزشتہ دنوں وزیراعظم عمران خان کے دورہ کے بعد سعودی عرب کی جانب سے ریلیف پیکج کے اعلان کے بعد ڈالر کی قیمت میں کمی دیکھنے میں آئی تھی لیکن یہ وقتی ثابت ہوئی اور ڈالرنے ایک بار پھر اونچی پرواز شروع کر دی ہے

    واضح رہے کہ افغانستان کی صورتحال اور عالمی مہنگائی کی وجہ سے پاکستانی کرنسی مسلسل دباو کا شکار ہے اور ڈالر کی قیمت میں دن بدن اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے۔

    سینیٹر سلیم مانڈوی والا کا کہنا ہے کہ حکومت کی نااہلی کے باعث ملک معاشی تباہی کی طرف جا رہا ہے ڈالر پاکستان کی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ہے، ڈالر کی قیمت میں اضافہ آئی ایم ایف کے ساتھ مذاکرات کے ثمرات ہیں، ڈالر کی قیمت میں مسلسل اضافہ پریشان کن عمل ہے، ڈالر کی قیمت میں مسلسل اضافہ حکومت کی معاشی ٹیم کی نااہلی ہے، حکومت نے ڈالر کی بڑھتی قیمت کو نہ روکا تو مہنگائی میں اور اضافہ ہوگا،

    معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ ڈالر کی قیمت میں اضافے اور روپے کی قدر میں کمی کی بنیادی وجہ ہمارا کرنٹ اکاؤنٹ خسارا ہے اور اس کے علاوہ آئی ایم ایف کی جانب سے روپے کی قدر مزید کم کرنے کا مطالبہ بھی ہے جس سے نہ صرف ڈالر کی قیمت مزید بڑھے کا خدشہ ہے بلکہ اس سے مہنگائی میں بھی اضافہ ہو گا

    وزیر داخلہ شیخ رشید احمد ڈالر ذخیرہ کرنے والوں کے خلاف کاروائی کا عندیہ دے چکے ہیں اور افغانستان کو روپے کی قدر میں کمی کا ذمہ دار قرار دے چکے ہیں، شیخ رشید احمد کا یہ بھی کہنا تھا کہ ڈالر ذخیرہ اور مہنگا کرنے والے 88 افراد کو گرفتار کر لیا جبکہ 47 کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے

    کرونا وائرس لاہور میں پھیلنے کا خدشہ، انتظامیہ نے بڑا قدم اٹھا لیا

    کرونا ویکسین کی تیاری کے لئے امریکہ مسلمان سائنسدانوں کا محتاج

    پاکستان میں کرونا ویکسین کہاں تک پہنچ گئی، مبشر لقمان کے ساتھ ڈاکٹر جاوید اکرم کے تہلکہ خیز انکشافات

    ‏ سوشل میڈیا پر وزیر اعظم کے خلاف غصے کا اظہار کرنے پر بزرگ شہری گرفتار

    کورونا ویکسین لگنے سے 500 کے قریب بھارتیوں کی حالت بگڑ گئی

    کرونا ویکسین کے ذریعے ہمارے جسم میں بندر کا ڈی این اے ڈالا جائے گا،شہری عدالت پہنچ گیا

    عالمی ادارہ صحت کی پاکستان کو کرونا ویکسین بارے بڑی یقین دہانی

    کرونا ویکسین کا راز ہیکرز کی جانب سے چوری کرنے کی کوشش ناکام

    کرونا پھیلاؤ روکنے کے لئے این سی او سی کا عوام سے مدد لینے کا فیصلہ

    کرونا وائرس ، معاون خصوصی برائے صحت نے ہسپتال سربراہان کو دیں اہم ہدایات

    ڈالر نے بھی تاریخ رقم کر دی

    ڈالر کی قیمت میں اضافے پر قائمہ کمیٹی برائے خزانہ میں ڈپٹی گورنر اسٹیٹ بینک کی بریفنگ

    ریاست مدینہ کے دعویدار نے مزید سود والا قرضہ لے لیا ،بہرہ مند تنگی

  • قومی معیشت کی بحالی کیلئے ایس ایم ای سیکٹر کو مزید متحرک کر دار ادا کرنا ہو گا.عبدالرزاق داؤد مشیروزیراعظم

    قومی معیشت کی بحالی کیلئے ایس ایم ای سیکٹر کو مزید متحرک کر دار ادا کرنا ہو گا.عبدالرزاق داؤد مشیروزیراعظم

    فیصل آباد (عثمان صادق) قومی معیشت کی بحالی کیلئے ایس ایم ای سیکٹر کو مزید متحرک کر دار ادا کرنا ہو گا جبکہ حکومت اس شعبہ کی صلاحیتوں سے بھر پور فائدہ اٹھانے کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھا رہی ہے۔ یہ بات کامرس اور سرمایہ کاری بارے وزیر اعظم کے مشیر عبدالرزاق داؤد نے ایس ایم ای بارے جامع پالیسی کی تشکیل کے سلسلہ میں ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ جس میں صنعت و پیداوار بارے وفاقی وزیر مخدوم خسرو بختیار کے علاوہ فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری کے صدر عاطف منیر شیخ نے بھی خصوصی طور پر شرکت کی۔ انہوں نے مختلف چیمبرز اور تجارتی تنظیموں کی طرف سے اس سلسلہ میں پیش کی جانے والی تجاویز کو سراہا اور کہا کہ حکومت ان پر سنجیدگی سے غور کرے گی تاکہ اس شعبہ کو ٹھوس اور مستحکم بنیادوں پر استوار کیا جا سکے۔ اس سے قبل فیصل آباد چیمبر آ ف کامرس اینڈانڈسٹری کے صدر عاطف منیر شیخ نے بتایا کہ ملکی برآمدات میں نوے فیصد حصہ ایس ایم ای سیکٹر کا ہے مگر محدود وسائل سے کام کرنے والے اِن اداروں کا سرمایہ حکومتی ٹیکسوں کے چکر میں پھنس جانے سے انھیں مالی دشواریوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ انہوں نے اس شعبہ کیلئے زیر و ریٹنگ کی سہولت بحال کرنے کا مطالبہ کیا تاکہ انہیں پہلے ٹیکس دینے اور پھر اس کی واپسی کیلئے دفتروں کے چکر نہ لگانے پڑیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ روپے کی قدر میں کمی کی وجہ سے ایس ایم ای شعبہ کی مالی حیثیت کا بھی از سر نو تعین کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ حکومت کی پالیسیوں کا محور یہی شعبہ ہونا چاہیے۔ انہوں نے اس شعبہ کے دیگر مسائل کی بھی نشاندہی کی اور اس توقع کا اظہار کیا کہ حکومت اِن کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرے گی۔

  • کرونا میں کمی کے باعث مختلف ملکوں کے درمیان ٹریڈ اور سرمایہ کاری کے نئے مواقع کھل رہے ہیں۔ہائی کمشنر ساؤتھ افریقہ

    کرونا میں کمی کے باعث مختلف ملکوں کے درمیان ٹریڈ اور سرمایہ کاری کے نئے مواقع کھل رہے ہیں۔ہائی کمشنر ساؤتھ افریقہ

    فیصل آباد (عثمان صادق) کرونا میں کمی کے باعث مختلف ملکوں کے درمیان ٹریڈ اور سرمایہ کاری کے نئے مواقع کھل رہے ہیں۔ ساؤتھ افریقہ اور پاکستان کو بھی اِن مواقعوں سے فائدہ حاصل کرنا چاہیے۔ پاکستان اور ساؤتھ افریقہ کو ٹورازم کے فروغ پر خصوصی توجہ دینا چاہیے۔ یہ بات ساؤتھ افریقہ کے ہائی کمشنر میتھو تھو زالی ماڈی کیزا نے فیصل آباد وومن چیمبر آ ف کامرس اینڈانڈسٹری کے دورے کے دوران فی میل انٹر پرینورز سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے پاکستان گورنمنٹ کی ”Look Africa“کی پالیسی کی تعریف کی اور کہا کہ پاکستانی خواتین کو ساؤتھ افریقہ میں کاروبار ی خواتین سے روابط بڑھانا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ گو پاکستان ٹیکسٹائل میں جدید مہارت رکھتا ہے مگر غیر روایتی منڈیوں میں زیادہ ٹریڈ کا پوٹینشل موجود ہے اور ان پر ان کا فوکس ہونا چاہیے تاکہ غیر روایتی اشیاء کو برآمد کیا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ملکوں میں قدرتی حسن اور برف سے ڈھکی پہاڑوں کا حسین منظر دستیاب ہے اور ہمیں اس پوٹینشل کو زیادہ سے زیادہ استعمال میں لانا چاہیے۔ فیصل آباد وومن چیمبر کی صدر محترمہ نگہت شاہد نے ساؤتھ افریقہ کے ہائی کمشنر کی آمد پر شکریہ ادا کرتے ہوئے اپنے روڈ میپ کا تفصیل کا ذکر کیا۔ انہوں نے کہا کہ وہ فیصل آباد وومن چیمبر کا ایک وفد ساؤتھ افریقہ بھیجنا چاہتی ہیں تاکہ وہاں کی کاروباری خواتین سے ملاقات کر کے باہمی تجارت کے مواقع حاصل کئے جائیں۔ انہوں نے ساؤتھ افریقہ کے ہائی کمشنر سے امید ظاہر کی کہ وہ زیادہ سے زیادہ اس ڈیلی گیشن کے سلسلہ میں مدد کریں۔ انہوں نے بتایا کہ ہمارا زیادہ سے زیادہ فوکس وومن انٹر پرینوئرشپ ڈویلپمنٹ بڑھانا ہے اور اس سلسلہ میں 15نومبر کو آل پاکستان وومن پریزیڈنٹس کی کانفرنس بھی منعقد کر رہی ہیں۔ نائب صدر محترمہ فرحت نثار نے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا جبکہ سینئر نائب صدر محترمہ صوبیہ عقیل، محترمہ شمع احمد اور دیگر خواتین بھی اس موقع پر موجود تھیں۔

  • پاکستانی کرنسی میں تبدیلی کے حوالے سے اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے پالیسی بیان جاری کر دیا

    پاکستانی کرنسی میں تبدیلی کے حوالے سے اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے پالیسی بیان جاری کر دیا

    گزشتہ روز سوشل میڈیا پر چند عناصر نے یہ سنسنی پھیلائی کہ2021میں اسٹیٹ بنک نئی پاکستانی کرنسی متعارف کروا رہا ہے لہذا پرانی کرنسی فروخت یا تبدیل کر لیں

    اس حوالے سے اسٹیٹ بنک آف پاکستان نے فوراً اپنے ٹویٹر پر پیغام جاری کیا کہ ایسا کوئی اقدام نہیں کیا جا رہا لہزا تمام صارفین ہوشیار رہیں تاحال ایسا کوئی عمل ابھی تک زیر غور نہیں ہے

    چند شر پسند اور جرائم پیشہ عناصر نے یہ سنسنی صرف اور صرف فراڈ کیلئے پھیلائی ہے لہزا تمام لوگ اس سے خبردار رہیں اور کسی قسم کی کوئی کرنسی تبدیل نہ کروائیں اور ایسے نوسر بازوں کی نشاندہی کریں جو یہ سنسنی پھیلا رہے ہیں

  • پاکستان محفوظ ملک  ہے جہاں  سرمایہ کاروں کو ہر طرح کا تحفظ حاصل ہے     فواد چودھری

    پاکستان محفوظ ملک ہے جہاں سرمایہ کاروں کو ہر طرح کا تحفظ حاصل ہے فواد چودھری

    وفاقی وزیر اطلاعات فوادچودھری سے انٹرپرینیور آرگنائزیشن کے وفد کی ملاقات کی –

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ پاکستان محفوظ ملک ہے جہاں سرمایہ کاروں کو ہر طرح کا تحفظ حاصل ہے موجودہ حکومت نے ملک میں صنعتی انقلاب کے لیے نمایاں اقدامات اٹھائے،حکومت سرمایہ کاروں کو ہر ممکن سہولیات فراہم کر رہی ہے،سابق ادوار میں ڈی انڈسٹرلائزیشن ہو رہی تھی، موجودہ حکومت نے ملک میں ڈی انڈسٹرلائزیشن روکنے کیلئے اقدامات اٹھائے۔

    فواد چودھری کا کہنا تھا کہ ہمارا یقین ہے کہ صنعتیں ترقی کریں گی تو ملک آگے بڑھے گا، کاروباری ادارے ملک کی جی ڈی پی میں نمایاں حصہ لیتے ہیں، حکومت نے ملک میں صنعتی سرگرمیوں کے فروغ پر بھرپور توجہ دی، ملک میں کام کرنے والی کمپنیوں کے منافع میں ریکارڈ اضافہ ہوا ہے، وزیراعظم نے کورونا کے بعد دنیا کو درپیش معاشی صورتحال کا ذکر کیا۔

    اس سے قبل گزشتہ روز وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کے اقتصادی سفارت کاری اقدام اور پاکستان کے اقتصادی ترجیحاتی ایجنڈے کے تناظر میں ، انٹرپرینیور آرگنائزیشن، لاہور چیپٹر سے منسلک، نوجوان کاروباری حضرات کے وفد کی وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کیساتھ ملاقات ہوئی –

    انٹرپرینیور آرگنائزیشن کے وفد کی وزیر خارجہ سے ملاقات

    یہ ملاقات وزارتِ خارجہ میں ہوئی ،وفد، پاکستان کے چند سرکردہ نوجوان سی ای اوز، پر مشتمل تھا جس کی قیادت ان کے صدر محسن خواجہ کر رہے تھے ۔ انٹرپرینیور آرگنائزیشن کا لاہور چیپٹر، معروف کاروباری گروپوں کے 70 ممبران پر مشتمل ہے جو لاہور، فیصل آباد، سیالکوٹ اور ملتان میں پاکستان کی صنعتوں کے ایک بڑے حصے کی نمائندگی کرتا ہے۔”ایف ایم کنیکٹ” اقدام کے تحت ہونیوالی اس ملاقات میں وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے نوجوان کاروباری حضرات کو پاکستان کے "اقتصادی سفارت کاری وژن” کے خدوخال سے آگاہ کیا-

    وزیر خارجہ نے، وزارتِ خارجہ کی جانب سے اقتصادی سفارت کاری کے حوالے سے اب تک اٹھائے گئے اہم اقدامات پر روشنی ڈالی۔ وزیر خارجہ نے پاکستان میں تجارت اور سرمایہ کاری کے فروغ کیلئے وزیر اعظم عمران خان کی وژن سے شرکاء وفد کو آگاہ کیا ،مخدوم شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ ملکی معیشت کو بہتر اور مستحکم بنانے کیلئے نوجوان کاروباری حضرات کا کردار انتہائی اہمیت کا حامل ہے، وفد کے اراکین نے اقتصادی سفارت کاری کیلئے اٹھائے گئے اقدامات کو سراہتے ہوئے، وزیر خارجہ کا شکریہ ادا کیا-

    میک ان پاکستان پالیسی کے مثبت نتائج آنا شروع ہوگئے،معروف کمپنی کا پاکستان میں…