Baaghi TV

Category: کاروبار

  • ایف بی آر نے نئی ایکسپورٹ سہولت ا سکیم 2021 متعارف کرادی

    ایف بی آر نے نئی ایکسپورٹ سہولت ا سکیم 2021 متعارف کرادی

    ایف بی آر نے نئی ایکسپورٹ سہولت ا سکیم 2021 متعارف کرادی

    باغی ٹی وی :ایف بی آر نے نئی ایکسپورٹ سہولت ا سکیم 2021 کے قوانین جاری کر دیئے.نئی ایکسپورٹ سہولت اسکیم کو وفاقی حکومت نے منظورکیا.فنانس ایکٹ 2021 کے تحت پارلیمنٹ نے بھی منظوری دے دی ہے،نئی اسکیم 14 اگست 2021 سے نافذالعمل ہو گی،موجودہ اسکیموں کو مرحلہ وار2 سالوں کے اندر ختم کر دیا جائے گا،

    نئی اسکیم سے چھوٹے اور درمیانے درجے کے انٹر پرائزز کی حوصلہ افزائی ہو گی،ان پٹ کی درآمد پر کوئی ڈیوٹی یا ٹیکس لاگو نہیں ہو گا،نئی ا سکیم کے باعث کاروباری لاگت میں کمی آئے گی،نئی اسکیم سے ٹیکس تعمیل آسان اور تجارتی آسانی فراہم ہو گی،

    نئی ایکسپورٹ سہولتی سکیم 2021ء کے ڈرافٹ قوانین کو ایف بی آر ویب سائٹ پر دیکھا جا سکتا ہے۔نئی ایکسپورٹ سہولتی سکیم کے تحت کم از کم ڈاکیومینٹیشن کی ضرورت ہو گی جس سے چھوٹے اور درمیانے درجے کےاینٹرپرائزز کی حوصلہ افزائی ہو گی،یہ سکیم وی بوک اورپاکستان سنگل ونڈوکےتحت مکمل طورپرخودکارہو گی، اس سکیم کی نمایاں خصوصیت میں پوسٹ کلیرنس آڈٹ اور کنٹرول شامل ہے۔ اس سکیم کو استعمال کرنے والوں میں مینوفیکچررز و ایکسپورٹرز ، کمرشل ایکسپورٹرز، ان ڈائیریکٹ ایکسپورٹرز ، کامن ایکسپورٹ ہاؤسز ، وینڈرز اور انٹرنیشنل ٹول مینوفیکچررز شامل ہیں

  • ہالزمالکان کیلیے خوشخبری سنا دی گئی

    ہالزمالکان کیلیے خوشخبری سنا دی گئی

    این سی اوسی کے اجلاس میں یکم جولائی سے ملک بھرمیں سینما ہالزکھولنےکا فیصلہ کرلیا گیا ہے، سینما ہالزرات 1 بجے تک کھلے رہ سکیں گے، صرف ویکسین لگوانے والےافرادہی سینما میں فلم دیکھ سکیں گے، اجلاس میں کاروباری مراکزکی ٹائمنگ رات 10بجے تک کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، پیٹرول پمپ، میڈیکل اسٹورسمیت ضروریات کےاہم کاروباروں کو24/7 کھلنےکی اجازت دے دی گئی ہے، آوٹ ڈورڈائننگ کی اجازت دے دی گئی ہے، ان ڈور پر50 فیصد کی پابندی عائد کی گئ ہے، صرف ویکسین لگوانےوالےافراد ہی ان ڈور ڈائن اِن کی سہولت حاصل کر سکیں گے، ہوٹلزاورریسٹورنٹس انتظامیہ ویکسی نیشن سرٹیفکیٹ چیک کرنےکالائحہ عمل بنائے کے پاپند ہونگے، آوٹ ڈورشادی کی تقریب میں 400 افراد کی گنجائش کرنےکی اجازت دی گئی ہے، ایس اوپیزکےاطلاق کےساتھ مزارات کودوبارہ کھلنےکی اجازت دے دی گئی ہے، ثقافتی، مذہبی اوردیگر اجتماعات پرپابندی برقراررکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے.

  • اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سےاچھی خبر آگئی

    اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سےاچھی خبر آگئی

    اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سےاچھی خبر آگئی
    باغی ٹی وی : اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سےاچھی خبر آگئی . روشن ڈیجیٹل اکاوَنٹ اہم سنگ میل عبور کرگیا، روشن یجیٹل اکاوَنت جمعہ کوایک اعشاریہ 5 بلین کوکراس کرگیا،روشن ڈیجیٹل اکاوَنت جمعہ کوایک اعشاریہ 5 بلین کوکراس کرگیا،

    نیا پاکستان سرٹیفکیٹ میں ایک بلین کی سرمایہ کاری کی گئی،2ماہ کےعرصہ میں اکاوَنٹس اور ڈیپازٹ کی مد میں ایک بلین ڈالرکانیا ریکارڈ قائم کیا گیا،جمعہ کو روشن ڈیجیٹل اکاوَنٹ کی آمدن ایک اعشاریہ 5بلین سے زائدہوگئی،

    سٹیٹ بینک کے مطابق حسابات جاریہ کے کھاتے جاری مالی سال کے پہلے 11 ماہ میں 153 ملین ڈالرفاضل رہے۔ سٹیٹ بینک کی جانب سے اس حوالہ سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق جولائی سے لےکرمئی 2021 تک کی مدت میں ملکی حسابات جاریہ کے کھاتے 153 ملین ڈالرفاضل رہے،

    گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں حسابات جاریہ کے کھاتوں کا خسارہ 4.3 ارب ڈالرریکارڈکیاگیاتھا۔سٹیٹ بینک کے مطابق مئی 2021 میں حسابات جاریہ کے کھاتوں کاخسارہ 632 ملین ڈالررہا جو اپریل میں 188 ملین ڈالر تھا، اس کی بنیادی وجہ عید کے موقع پرطویل لاک ڈاون وچھٹیوں کی وجہ سے برآمدات میں کمی ہے۔

  • قومی اسمبلی نے 27 وزارتوں کے 2171 ارب سے زائد کے مطالبات زر منظور کر لیے

    قومی اسمبلی نے 27 وزارتوں کے 2171 ارب سے زائد کے مطالبات زر منظور کر لیے

    قومی اسمبلی نے 27 وزارتوں کے 2171 ارب سے زائد کے مطالبات زر منظور کر لیے

    باغی ٹی وی :قومی اسمبلی نے 27 وزارتوں کے 2171 ارب 71 کروڑ کے 67 مطالبات زر منظور کر لیے . وزارت دفاع کے 1384ارب 14 کروڑ روپے کے 5 مطالبات ، وزارت داخلہ کے 184 ارب روپے کے 5مطالبات زر منظور کر لیے گئے . وزارت آبی وسائل کے 92 ارب 90 کروڑ روپے کے 2 مطالبات زر منظور کیے گئے . وزارت تعلیم، فنی تربیت اور ثقافت کے 139ارب روپے کے 8مطالبات زر منظور ہوئے .

    وزارت صنعت و پیداوار کے 16 ارب 54 کروڑ روپے کے 2 مطالبات زر منظور کیے گئے . وزارت موسمیاتی تبدیلی کے 14 ارب 79 کروڑ روپے کے2 مطالبات زر منظور ہوئے . وزارت دفاعی پیداوار کے دو ارب 69 کروڑ روپے کے2مطالبات زر منظور کیے گئے .وزارت اقتصادی امور کے 13 ارب 88 کروڑ روپے کے 2مطالبات زر منظور ہوئے .

    وزارت قانون و انصاف کے 17 ارب 87 کروڑ روپے کے7 مطالبات ، وزارت بین الصوبائی روابط کے 5ارب 39 کروڑ روپے کے 2 مطالبات ،وزارت انسانی حقوق کے ایک ارب46 کروڑ روپے کے2 مطالبات ،قومی اسمبلی کا 3 ارب 19 کروڑ روپے کا ایک مطالبہ،سینیٹ کا ایک ارب 54 کروڑ روپے کا ایک مطالبہ منظور ہوا.

    وزارت امور کشمیر کے 38 ارب 81 کروڑ روپے کے2 مطالبات، وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی کے 15 ارب 23 کروڑ روپے کے2 مطالبات، وزارت مذہبی امور کا ایک ارب 23 کروڑ روپے کا ایک مطالبہ منظور کیا گیا .

  • آن لائن فنڈز ٹرانسفر پر بھی  رقم کٹے گی ،کتنی فیس ہوگی  سٹیٹ بینک نے بتادیا

    آن لائن فنڈز ٹرانسفر پر بھی رقم کٹے گی ،کتنی فیس ہوگی سٹیٹ بینک نے بتادیا

    آن لائن فنڈز ٹرانسفر پر بھی رقم کٹے گی ،کتنی فیس ہوگی سٹیٹ بینک نے بتادیا

    باغی ٹی وی : کورونا کے بعد دی جانے والی رخصت بھی ختم کر دی گئی سٹیٹ بینک نے آن لائن فنڈز ٹرانسفر پر فیس کٹوتی کی وضاحت کردی اور بتایا کہ، اب رقم کی منتقلی پر فیس مقرر کی گئی ہے۔

    کورونا سے پہلے کوئی بینک رقم منتقلی پر 100 روپے اورکوئی 400 روپے تک لیتا تھا جو کہ کورونا کے دنوں ختم کردیے تھے ۔ نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق ماہ میں 25 ہزار روپے تک کی آن لائن ٹرانزیکشن مفت ہوگی اور 25 ہزار کے علاوہ مزید 10 ہزار کی ٹرانزیکشن کرنے پر 10 روپے چارج ہوں گے، اسی طرح ایک ماہ میں 50 ہزار کی ٹرانزیکشن پر 25 ہزار سے زائد اضافی 25 ہزار پر 25 روپے ادا کرنا ہوں گے جب کہ ایک ماہ میں بڑی ٹرانزیکشن پر زیادہ سے زیادہ 200 روپے چارج ہوں گے،

    ڈپٹی گورنر کا کہنا تھا کہ ایک ماہ میں 25 ہزار سے زائد کی آن لائن خریداری پر بھی ٹرانزیکشن چارجز فنڈز ٹرانسفر کے طریقہ کار کے تحت لگیں گے جبکہ یوٹیلیٹی بل کی آن لائن پے منٹ پر رقم منتقلی کے چارجز نہیں لگیں گے۔ایک سوال کے جواب میں سیما کامل نے کہا کہ ایسا کوئی قانون نہیں کہ بینک بالغ لڑکی کی گارنٹی نہیں لے، بالغ لڑکی کی بینک کا گارنٹی نہ لینا یہ نا قابل قبول ہے۔

    ان کا کہنا تھاکہ گھریلو خاتون کا صرف شناختی کارڈ پر اکاؤنٹ کھل سکتا ہے اور گھریلو خاتون کے اکاؤنٹ میں پانچ لاکھ سے زیادہ ٹرانزیکشن نہیں ہوسکتی.

    ڈپٹی گورنر اسٹیٹ بینک نے بتایا کہ آئن لائن 10 ہزار روپے تک کی خریداری کی ٹرانزیکشن پر کوئی چارجز نہیں ہوں گے، ایک ماہ میں 25 ہزار سے زائد کی آئن لائن خریداری پر ٹرانزیکشن چارجز لگیں گے۔

  • حکومت نے پٹرولیم مصنوعات پر لیوی کم  کردی

    حکومت نے پٹرولیم مصنوعات پر لیوی کم کردی

    حکومت نے پٹرولیم مصنوعات پر لیوی کم کردی

    حکومت نےپیٹرولیم مصنوعات پرلیوی میں کمی کردی،ہائی اسپیڈڈیزل پرسیلزٹیکس 16روپے 9پیسےسے 16روپے 35 پیسےہوگیا.پیٹرول پرلیوی میں ایک روپے 83 پیسےفی لیٹرکمی کی گی . پیٹرول پرلیوی 4روپے 80 پیسےسےکم کرکے 2روپے 97 پیسےمقرر کردی گئی.

    ہائی اسپیڈڈیزل پرلیوی میں ایک روپے 53 پیسےفی لیٹرکمی کی گئی ،ہائی اسپیڈڈیزل پرلیوی 5روپے 14 پیسےسےکم کرکے 3روپے 61پیسےمقرر کیے. پیٹرول اورہائی اسپیڈڈیزل پرسیلزٹیکس میں اضافہ کیا گیا . پیٹرول پرسیلزٹیکس میں 31 پیسےفی لیٹراضافہ ہوا.

    پیٹرول پرسیلزٹیکس 15روپے 77پیسےسےبڑھاکر 16روپے 8پیسےمقرر کیا گیا .ہائی اسپیڈڈیزل پرسیلزٹیکس میں 26 پیسےفی لیٹراضافہ کیا گیا. ذرائع کا کہنا ہے کہ

  • ٹرانسپورٹرز کی من مانیاں، کرائے بڑھا دئے

    ٹرانسپورٹرز کی من مانیاں، کرائے بڑھا دئے

    شیخوپورہ(محمد فہیم شاکر) ٹرانسپورٹرز کی طرف سے کرایوں میں از خود اضافہ مسافروں کیلئے درد سر بن گیا، ڈپٹی کمشنر محمد اصغر جوئیہ سے فوری نوٹس لینے اور از خود کرایوں میں اضافہ کرنے والے ٹرانسپورٹرز کے خلاف کاروائی کا مطالبہ، تفصیلات کے مطابق اندرون شہر چلنے والی چھوٹی پرائیویٹ ٹرانسپورٹ سمیت شیخوپورہ سے دیگر اضلاع کو جانے والی مسافر بسوں کے کرایہ جات میں ٹرانسپورٹرز کی طرف سے من مرضی کا اضافہ کردیا گیا ہے جس پر شہریوں کا شدید رد عمل سامنے آیا ہے
    جن کا کہنا ہے کہ ٹرانسپورٹرز کی طرف سے کرایہ جات میں من مرضی کا اضافہ کرکے مسافروں کو استحصال کا نشانہ بنایا جارہا ہے جس پر ٹرانسپورٹ اتھارٹی سمیت دیگر متعلقہ حکام خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں جس کے باعث ٹرانسپورٹرز کو کھلی چھٹی حاصل ہے جبکہ پرائیویٹ مسافر گاڑیوں کا عملہ اعتراض اٹھانے والے مسافروں سے ناروا سلوک روا سمیت انہیں تضحیک کا نشانہ بناتا ہے جس سے گاڑیوں کے عملہ اور مسافرو ں کے مابین لڑائی جھگڑوں کے واقعات بڑھ گئے ہیں اور شہری دوہری اذیت کا شکار ہیں خصوصاً غریب مسافروں کی مشکلات شدید بڑھ گئی ہیں جن کا کوئی پرسان حال نہیں جبکہ مسافر گاڑیوں کی فٹنس بھی چیک نہ کی جارہی ہے جس سے آئے روز حادثات بھی رونما ہورہے ہیں، مسافروں اورشہری و سماجی حلقوں نے ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ محمد اصغر جوئیہ سمیت دیگر متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ کرایہ جات میں از ود اضافہ کرنے والے ٹرانسپورٹرز کے خلاف فوری کاروائی عمل میں لائی جائے تاکہ مسافرو ں کو لاحق تشویش اور جاری مالی استحصال کا خاتمہ ممکن ہوسکے۔

  • تجار کا موٹروے ٹول پلازوں پر ایم ٹیگ نصب کرنے کا مطالبہ

    تجار کا موٹروے ٹول پلازوں پر ایم ٹیگ نصب کرنے کا مطالبہ

    شیخوپورہ(محمد فہیم شاکر سے) شیخوپورہ چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹریز نے وزیر اعظم عمران خان سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ موٹر وے ٹول پلازوں پر ایم ٹیگ سسٹم کو بحال کرے کیونکہ ان ٹول پلازوں پر گاڑیوں کی لمبی لمبی قطاروں سے نہ صرف مسافروں بلکہ ملکی صنعت و معیشت میں اہم کردار ادا کرنے والے صنعتکاروں اور ٹریڈرز کو بھی مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے ٹول پلازوں پر بوتھ کا اضافہ سے مسائل کا حل نہ ہے

    ایم ٹیگ کے سسٹم سے نہ صرف حکومت کو ایڈوانس آمدن حاصل ہوگی بلکہ اس سے ٹول پلازوں پر گاڑیوں کے بہاؤ میں بہتری آئے گی، شیخوپورہ چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹریز کے عہدیداروں منظور الحق ملک، امجد نذیر بٹ، حاجی میاں محمد شفیق اشرفی، الحاج لالہ عبدالوحید شیخ، حاجی غلام نبی ورک، ملک اعظم بابر، طارق اقبال مغل، عادل محمود اور دیگر نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ جس طرح جی ٹی روڈ پر ٹول پلازوں میں ای ٹیگ سسٹم کی وجہ سے دو علیحدہ بوتھ قائم کئے گئے ہیں جہاں گاڑیاں رکے بغیر وہاں سے آسانی کے ساتھ گزر جاتی ہیں اسی طرح موٹرویز کے ٹول پلازوں پر بھی ایم ٹیگ کا سسٹم بحال کرکے مسافروں اور بالخصوص ضلع شیخوپورہ کی صنعت سے تعلق رکھنے والے صنعتکار وں کو بھی اس سسٹم سے ریلیف حاصل ہوگا اور وہاں پر گاڑیوں کی لمبی لمبی قطاروں کا بھی خاتمہ ہوجائے گا

    اس سسٹم سے حکومت کو سالانہ اربوں روپے کا ریونیو حاصل ہوگا، موٹرویز کی تکمیل کے وقت یہ سسٹم شروع کیا گیا تھا جو نامعلوم وجوہات کی بناء پر بند کردیا گیا جس سے لاہور، اسلام آباد اورسیالکوٹ سمیت دیگر علاقوں سے آنے والے صنعتکاروں اور ٹریڈرز کی مشکلات میں اضافہ ہوگیا ہے، ایم ٹیگ سسٹم نہ ہونے کی وجہ سے اب مسافروں اور صنعتکاروں کو لمبی لمبی قطاروں میں لگ کر ٹول پلازوں سے گزرنا پڑ رہا ہے جو ایک طرف وقت کا ضیاع بھی ہے تو دوسری طرف اس سے موٹروے ایڈوانس ریونیو سے محروم ہوگیا ہے لہذاٰہمارا وزیر اعظم سے پرزور مطالبہ ہے کہ وہ اس سسٹم کو فی الفور بحال کرنے کا اقدام اٹھائیں۔

  • پاکستان نے مالیاتی اور اقتصادی پالیسی کے باعث نمایاں کامیابیاں حاصل کیں، گورنر سٹیٹ بینک

    پاکستان نے مالیاتی اور اقتصادی پالیسی کے باعث نمایاں کامیابیاں حاصل کیں، گورنر سٹیٹ بینک

    پاکستان نے مالیاتی اور اقتصادی پالیسی کے باعث نمایاں کامیابیاں حاصل کیں، گورنر سٹیٹ بینک

    باغی ٹی وی گورنر سٹیٹ بینک رضا باقر نے بین الاقوامی میڈیا ادارے ”بلوم برگ“ کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ
    پاکستان نے مالیاتی اور اقتصادی پالیسی کے باعث نمایاں کامیابیاں حاصل کی ہیں.قومی معیشت مستحکم ہوئی ہے:

    گورنر سٹیٹ بینک رضا باقر کا کہنا تھا کہ مؤثر مالیاتی اقدامات کی بدولت سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافہ ہوا ہے، پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں نمایاں تیزی آئی ہے ، زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ اعلیٰ معیار کے مالیاتی نظم و ضبط کے اقدامات سے ممکن ہوا.

    معاشی ترقی کے ثمرات عام آدمی تک پہنچانے کے مقام تک پہنچ چکے ہیں، پاکستان میں فی ملین کورونا مریضوں کی شرح 12 فیصد جبکہ عالمی سطح پر یہ شرح 62 فیصد ہے، سال 2020ءمیں عالمی سطح پر جی ڈی پی کی مناسبت سے حکومتی قرضوں میں 10 فیصد اضافہ ہوا ہے،

    گورنر سٹیٹ بینک کا کہنا تھا کہ پاکستان میں مانیٹری پالیسی کا سٹارٹ ریٹ مجموعی طور پر بہترین ہے، پالیسی ریٹ میں کوئی تبدیلی نہیں کی جائے گی، احساس ایمرجنسی کیش پروگرام کو عالمی بینک سمیت دیگر کئی بین الاقوامی اداروں نے سراہا کووڈ19پروگرام میں سب سے پہلے کورونا کیسز میں کمی پر توجہ مرکوز کی گئی ،

    حکومت کے موثر اقدامات سے کورونا مریضوں کی شرح کو کم رکھنے میں کامیابی حاصل ہوئی ہے ، سٹیٹ بینک نے احساس ایمرجنسی کیش پروگرام کے لئے رقم فراہم کی:مالیاتی خسارے میں کمی کے لئے بھی موثر اقدام کئے ہیں
    زرعی شعبہ ہماری معیشت کا ایک بڑا حصہ ہے:کسی بھی قومی معاشی پروگرام کے تحت معاشی ترقی اہم ہے:

  • معاشی سرگرمیاں ، صنعتی اور زرعی پیداوار میں بہتری ہوئی یا تنزلی وزیر خزانہ کی رپورٹ جاری

    معاشی سرگرمیاں ، صنعتی اور زرعی پیداوار میں بہتری ہوئی یا تنزلی وزیر خزانہ کی رپورٹ جاری

    معاشی سرگرمیاں ، صنعتی اور زرعی پیداوار میں بہتری ہوئی یا تنزلی وزیر خزانہ کی رپورٹ جاری

    باغی ٹی وی : وزارت خزانہ کی ملکی معیشت پر ماہانہ اپ ڈیٹ آوَٹ لک رپورٹ جاری کردی گئی . وزیر خزانہ کا کہنا تھا معاشی بحالی اور سرگرمیوں میں تیزی کا سلسلہ جاری ہے، صنعتی اور زرعی پیداوار میں بہتری، ٹیکس ریونیو ترسیلات زر میں اضافہ ہو، جولائی تا اپریل ترسیلات زر 29فیصد اضافے سے 24.2 ارب ڈالر ریکارڈہوا.

    وزیر خزانہ کا کہنا تھا ملکی برآمدات 6.5فیصد اضافے سے 21ارب ڈالر کی سطح تک پہنچ گئیں ،ملکی درآمدات 13.5فیصد اضافے سے 42.3ارب ڈالر کی سطح تک پہنچ گئیں ،کرنٹ اکاؤنٹ بیلنس ایک بار پھر80کروڑ ڈالر سرپلس ریکارڈ کیا گیا،

    وزیر خزانہ کا کہنا تھا کرنٹ اکاؤنٹ بیلنس جی ڈی پی کا 0.3فیصد ریکارڈ کیا گیا ،پورٹ فولیو سرمایہ کاری منفی 234ملین ڈالر سے بڑھ کر 2.46ارب ڈالر ہوگئی ،مجموعی زرمبادلہ ذخائر مئی کے اختتام تک 23 ارب ایک کروڑ ڈالر تک پہنچ گئے، اسٹیٹ بینک 15.84 ارب ڈالر، کمرشل بینکوں کے ذخائر 7.17 ارب ڈالر رہے،

    وزیر خزانہ کا کہنا تھا ڈالر کی شرح تبادلہ 153.46روپے فی ڈالر کی سطح پر پہنچ گئی،پہلے 10ماہ میں ٹیکس ریونیو 14.4 فیصد اضافے سے 3780ارب روپے رہا، پہلے 10 ماہ کے دوران پی ایس ڈی پی کی مد میں 565ارب روپے منظورکیے گئے.

    رپورٹ میں کہا گیا کہ مالیاتی خسارہ کم ہو کر 1652ارب روپے کی سطح تک پہنچ گیا،زرعی قرضے 4.6فیصد اضافے سے 953ارب روپے کی سطح پر پہنچ گئے ،مہنگائی کی سالانہ شرح میں اضافہ ، اپریل میں 11.1فیصد رہی،مہنگائی کی سالانہ شرح میں اضافہ ، جولائی تا اپریل میں 8.6فیصد رہی،بڑی صنعتوں کی شرح نمو مارچ میں 22.4فیصد تک پہنچ گئی ،

    رپورٹ میں کہا گیا کہ بڑی صنعتوں کی شرح نمو جولائی تا مارچ میں 9فیصد تک پہنچ گئی ،اسٹاک ایکسچینج انڈیکس 45 ہزار574 پوائنٹس عبور کر گیا،بڑی صنعتوں کی شرح نمو مارچ میں 22.4فیصد تک پہنچ گئی ،