Baaghi TV

Category: کاروبار

  • سٹاک مارکیٹ کا  ٹریڈنگ والیوم ملکی تاریخ  میں پہلی دفعہ  ریکارڈ قائم کرگیا

    سٹاک مارکیٹ کا ٹریڈنگ والیوم ملکی تاریخ میں پہلی دفعہ ریکارڈ قائم کرگیا

    سٹاک مارکیٹ کا ٹریڈنگ والیوم ملکی تاریخ میں پہلی دفعہ ریکارڈ قائم کرگیا

    باغی ٹی وی :ملکی تاریخ میں پہلی بار ٹریڈنگ والیوم ایک ارب 24کروڑ شیئر زکو عبور کر گیا، سنگ میل عبور کرنے میں کم قیمت کم لاگت والے 49 فیصد شیئرز نے اہم کردار ادا کیا،اسٹاک ایکسچینج میں ریکارڈ ٹریڈنگ ہوئی .

    اسٹاک ایکسچینج میں چھوٹی مالیت کے شیئرز میں 49 فیصد ٹریڈنگ ہوئی.اسٹاک ایکسچینج کی تاریخ میں ایک دن میں 84 فیصد شیئرز کی ٹریڈنگ ہو ئی

    ادھر کل بیشتر کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتیں بڑھنے کے باعث مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت79کھرب99ارب روپے سے بڑھ کر80کھرب12ارب روپے ہو گئی جب کہ حصص کی لین دین کے لحاظ سے کاروباری حجم بھی76کروڑ66لاکھ43ہزارشیئرز رہا جو گزشتہ ٹریڈنگ سیشن کے مقابلے میں 8کروڑ 92لاکھ61ہزار شیئرزکم ہے ،

    قیمتوں میں اتار چڑھاؤکے اعتبار سے وائیتھ پاک کے حصص کی قیمت128.62روپے کے اضافے سے 1843.58روپے اورباٹا پا ک کے حصص کی قیمت71.94روپے کے اضافے سے 1699روپے ہوگئی جب کہ کولگیٹ پامولو کے حصص کی قیمت180.99روپے کی کمی سے 2813.01روپے اوررفحان میعظ کے حصص کی قیمت125روپے کی کمی سے 9500روپے ہوگئی۔

  • اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ، احساس ایمرجنسی کیش لینے والوں کے لیے مایوس کن خبر

    اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ، احساس ایمرجنسی کیش لینے والوں کے لیے مایوس کن خبر

    اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ، احساس ایمرجنسی کیش لینے والوں کے لیے مایوس کن خبر

    باغی ٹی وی : اسلام آباد، شوکت ترین کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی اجلاس ہوا.احساس ایمرجنسی کیش کے دوسرے مرحلے کیلئے فنڈز کی سمری موخر کر دی گئی . احساس ایمرجنسی کیش کیلئے سمری آئندہ اجلاس میں دوبارہ پیش کی جائے گی،

    اسپیشل اکنامک زون میں ٹرن اوور ٹیکس کی چھوٹ کا ایجنڈا موخر کردیا گیا.اجلاس میں کے الیکٹرک کے واجبات کے سلسلے میں تجاویز کا جائزہ لیا گیا . واجبات کی ادائیگی کیلئے کیے گئے معاہدہ سائن کرنے کی منظوری دی گئی.

    ہاوَسنگ اینڈ ورکس کیلئے تکنیکی ضمنی گرانٹ کی منظوری،اجلاس میں وزارت صنعت وپیداوار کیلئے تکنیکی گرانٹ کی منظوری دی گئی .

  • بٹ کوائن کی قیمتوں میں گراوٹ کا سلسلہ بدستور جاری، نئی پابندیوں کےبعد قیمت زمین پر آگئی

    بٹ کوائن کی قیمتوں میں گراوٹ کا سلسلہ بدستور جاری، نئی پابندیوں کےبعد قیمت زمین پر آگئی

    بیجنگ: دنیا کی سب سے مہنگی سمجھی جانی والی کرپٹو کرنسی بٹ کوائن کی قیمتوں میں گراوٹ کا سلسلہ بدستور جاری ہے-

    باغی ٹی وی : برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق کرپٹو کرنسی پر چین کی جانب سے عائد کی گئی، چین میں ہونے والے کریک ڈاؤن کے بعد اس کی قیمت میں تیزی سے کمی کا رجحان جاری ہے نئی پابندیوں کے بعد بٹ کوائن کی قیمت 40 ہزار ڈالر سے بھی نیچے آگئی ہے.

    چین نے کرپٹو کرنسی کی ٹرانزیکشن کی خدمات فراہم کرنے والی مالیاتی کمپنیوں پر پابندی عائد کردی تھی، جب کہ تین ریاستی اداروں ’ نیشنل انٹرنیٹ فنانس ایسوسی ایشن آف چائنا‘ ، ’چائنا بینکنگ ایسوسی ایشن‘ اور’پیمنٹ اینڈ کلیرنگ ایسوسی ایشن ‘ نے گزشتہ روز سوشل میڈیا پر وارننگ جاری کی تھی اورکرپٹو کرنسی کی خرید و فروخت کو سٹہ قرار دیتے ہوئے اس میں سرمایہ کاری کرنے والوں کو تنبیہ بھی کی تھی۔

    چینی حکومت کے اس اقدام کے بعد بٹ کوائن کی قیمت میں 13 فیصد، جبکہ دیگر ڈیجیٹل کوائن ایتھریم، ڈوج کوائین کی قیمت میں 18 فیصد کمی ہوئی۔

    جبکہ گزشتہ ہفتے ٹیسلا کی جانب سے بٹ کوائن کووصول نہ کرنے کے اعلان سے اس کی قیمت میں 10 سے زائد کی کمی ہوگئی تھی۔

    یاد رہے کہ چین نےمنی لانڈرنگ کے خاتمے کے لیے 2019 سے بٹ کوائن کی تجارت کو غیر قانونی قرار دے رکھا ہے، لیکن لوگوں کی جانب سے بٹ کوائن اور دیگر کرپٹو کرنسی کی ٹریڈ نے بیجنگ کی مشکلات میں اضافہ کررکھا ہے-

    بٹ کوئن کی قیمت میں کمی کے بعد سے مایئکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر کرپٹو کریش اور بٹ کوئن کریش ٹوئٹر ٹرینڈ فہرست پر نمبر ون پر ہیں-بٹ کوئن انویسٹرز پر مزاحیہ میمز شئیر کی جارہی ہیں-


    https://twitter.com/Zackrhea/status/1394997346044317699?s=20


    https://twitter.com/ParasharSpeaks/status/1395021102926032896?s=20


    https://twitter.com/Zackrhea/status/1395002362649923590?s=20
    https://twitter.com/NavitaB3/status/1395069916378771456?s=20
    https://twitter.com/readythefool/status/1395179161673637891?s=20

    ایک ٹوئٹ نے ایلون مسک سے دنیا کے دوسرے امیر ترین شخص کا اعزاز چھین لیا

    ٹیسلا نے ماحولیاتی تحفظات کے تناظرمیں بٹ کوائن لینے سے انکار کر دیا

    وقار ذکاء خیبرپختونخواہ حکومت کیجانب سے کرپٹو کرنسی کے ایکسپرٹ مقرر

  • لیوی میں کمی کے باوجود پیٹرولیم مصنوعات میں اضافہ ،عوام پریشان

    لیوی میں کمی کے باوجود پیٹرولیم مصنوعات میں اضافہ ،عوام پریشان

    لیوی میں کمی کے باوجود پیٹرولیم مصنوعات میں اضافہ ،عوام پریشان

    با غی ٹی وی : لیوی میں کمی کے باوجود پیٹرول و ڈیزل کیوں مہنگا ہو رہا ہے جبکہ پانچ ماہ کے دوران پیٹرولیم لیوی میں 79 فیصد تک کمی ریکارڈ کی گئی،۔

    حکومت کا دعویٰ ہے کہ عوام کو مہنگائی سے اثرات سے محفوظ رکھنے کی خاطر حکومت نے جنوری 2021 سے اب تک پیٹرول و ڈیزل پر عائد پیٹرولیم لیوی میں واضح کمی کی ہے لیکن یہ اثرات کہیں‌ نظر نہیں آتے پانچ ماہ کے دوران پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

    اوگرا نے گذشتہ روز پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں تین روپے پینتس پیسے فی لیٹر تک اضافے کی تجویز دی تھی لیکن وزیر اعظم نے اوگرا کی تجاویز مسترد کرتے ہوئے قیمتوں میں اضافہ نہ کرنے کی منظوری دی جس کے باعث لیوی میں کمی کی گئی ،پیٹرولیم لیوی میں کمی کا اطلاق آج سے ہوچکا ہے،ذرائع کے مطابق پیٹرول پر لیوی 6 روپے 39 پیسے سے کم کرکے 4 روپے 74 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل پر لیوی 11 روپے 72 پیسے سے کم کرکے 8 روپے 86 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے،مٹی کے تیل اور لائٹ ڈیزل پر پیٹرولیم لیوی صفر ہےوفاقی حکومت کے پاس پیٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل پر 30 روپے فی لیٹر تک لیوی لگانے کا اختیار ہے۔

  • برطانوی کھلاڑی نے فلسطینی بچی کی ویڈیو شیئر کر کے اسرائیل کے ظلم کی کہانی سنا دی

    برطانوی کھلاڑی نے فلسطینی بچی کی ویڈیو شیئر کر کے اسرائیل کے ظلم کی کہانی سنا دی

    برطانوی کھلاڑی نے فلسطینی بچی کی ویڈیو شیئر کر کے اسرائیل کے ظلم کی کہانی سنا دی

    باغی ٹی وی : اسرائیل کی فلسطین کے لوگوں پر ظلم و ستم کے بعد اب کھلاڑیوں نے بھی اسرائیل کے خلاف آواز اٹھانا شروع کردی .

    غزہ میں اسرائیلی فوج کی جارحیت اور ظلم پر انگلش کرکٹر سیم بلنگز فلسطین کی دس سالہ بچی کی روتے ہوئے آہ و فریاد سن کر پریشانی و حیرت میں مبتلا ہوگئے ہیں، سیم بلنگز نے فلسطینی بچی کی ویڈیو شئیر کرتے ہوئے لکھا کہ فلسطین کی موجودہ صورتحال دل دہلا دینے والی ہے، ساتھ ہی انگلش کرکٹر نے ’پرے فار فلسطین‘ کا ہیش ٹیگ بھی استعمال کیا. انگلش کھلاڑی نے فسلطینی بچی کی انگریزی میں گفتگو شیئر کر کے دنیا والوں خصوصا امریکا و یورپ کو باور کرایا ہے .

    فلسطین کے ساتھ کھڑے ہیں،علامہ طاہر اشرفی کا فلسطین کے قاضی القضاء سے رابطہ

    فرانس نے فلسطینیوں کے حق میں ہونے والے احتجاج پر پابندی عائد

    فلسطین مسئلہ پر سلامتی کونسل کا اجلاس امریکا نے موخر کروا دیا

    فلسطینی بھی وجود رکھتے ہیں وہ بھی انسان ہیں،مسلم امریکن خواتین اراکین برس پڑیں

    ہم فلسطین کے ساتھ کھڑے ہیں،وزیراعظم عمران خان کا دنیا کو پیغام

    عالمی برادری فلسطینی عوام کے تحفظ کیلئے فوری اقدام اٹھائے،وزیراعلیٰ پنجاب

    فلسطینیوں پر اسرائیلی مظالم، پاکستان میدان میں آ گیا، کیا اعلان کر دیا؟

    فلسطینی مسلمانوں پراسرائیلی مظالم ،ترکی میں اسرائیلی سفارتخانے کے باہر احتجاج

    فلسطین کی اسلامی مزاحتمی تنظیم حماس نے مانگی ایران سے حمایت

    جب مظلوم فلسطینی بیٹیوں کی گردنوں پر اِسرائیلی بَربریت کا گھٹنا سانسں لینےمیں رکاوٹ بن رہا تھا..جمیل فاروقی برس پڑے

    ان تصاویر کو دیکھ کر خودبخود جنت کی یاد آجاتی ہے،مریم نواز کی ٹویٹ پر صارف کا تبصرہ

    فلسطین پر حملے،ترکی نے اسرائیل کے خلاف کونسا قدم اٹھا لیا؟

    اسرائیل کی بربریت جاری، شہادتیں 36 ہو گئیں،ہسپتال زخمیوں سے بھر گئے

    سعودی عرب سے کتنی مزید امداد ملے گی؟ وزیر خارجہ نے حقیقت بتا ہی دی

    ان تصاویر کو دیکھ کر خودبخود جنت کی یاد آجاتی ہے،مریم نواز کی ٹویٹ پر صارف کا تبصرہ

    ہم فلسطین کے ساتھ کھڑے ہیں،وزیراعظم عمران خان کا دنیا کو پیغام

    وزیر خارجہ سے فلسطینی سفیر کی ملاقات،فلسطین کے ساتھ کھڑے ہیں،قریشی

    ایک طرف انسانیت، دوسری طرف بربریت،مسلم امہ کا امتحان ہے، وزیر خارجہ

    اسرائیل کے اس تازہ حملے سے قبل غزہ کی صورت حال سے متعلق اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا اجلاس بے نتیجہ ختم ہوگیا اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انٹونیو گوٹیرس نے کہا کہ جنگ علاقے کو انسانی بحران سے دوچار کرسکتی ہے۔

    علاوہ ازیں او آئی سی نے بھی اسرائیلی بمباری اور وحشیانہ حملوں کو روایتی قرارداد منظور کرکے نمٹادیا قرارداد میں مطالبہ کیا گیا کہ عالمی برادری اپنی ذمہ داریاں پوری کرے۔

    واضح رہے کہ خیال رہے کہ ایک ہفتے سے جاری اسرائیل کی بربریت سے شہید فلسطینیوں کی تعداد 148 ہوگئی ہے، جاں بحق افراد میں 41 بچے اور 23خواتین بھی شامل ہیں۔

  • مسابقتی کمیشن کی انکوائری مکمل، پولٹری کی قیمتوں میں اضافے کی بڑی وجہ سامنے آ گئی

    مسابقتی کمیشن کی انکوائری مکمل، پولٹری کی قیمتوں میں اضافے کی بڑی وجہ سامنے آ گئی

    مسابقتی کمیشن آف پاکستان نے پولٹری انڈسٹری میں انکوائری مکمل کرلی۔

    باغی ٹی وی : انکوائری کے مطابق ملک بھر میں پولٹری فیڈ ملوں کے درمیان کارٹلائزیشن اور گٹھ جوڑ سے قیمتوں میں اضافے کا انکشاف ہوا ہے۔

    مسابقتی کمیشن کی انکوائری میں انکشاف ہوا ہے کہ 19 پولٹری فیڈ کمپنیاں قیمتوں کے تعین کے حوالے سے مبینہ گٹھ جوڑ میں ملوث ہیں اور ان کی مبینہ مقابلہ بازی مخالف سرگرمیاں پولٹری فیڈ کی قیمتوں میں اضافے کا باعث بنی ہیں۔

    رپورٹ کے مطابق پولٹری فیڈ برائلر گوشت اور انڈوں کی لاگت کا تقریبا 75 سے 80 فیصد ہے لہٰذا پولٹری فیڈ کی قیمتوں میں اضافے سے مرغی اور انڈوں کی قیمتوں پر اثر پڑتا ہے۔

    دسمبر 2018 سے دسمبر 2020 کے درمیان فیڈ ملوں نے آپس میں ملی بھگت کر کے پولٹری فیڈ کی قیمتوں میں اوسطاً 836 روپے فی 50 کلوگرام یعنی 32 فی صد اضافہ کیا۔

    ادارہ شماریات کے ستمبر 2020 کے اعدادوشمار کے مطابق مرغی کی قیمتوں میں 18.31 فیصد اور انڈوں کی قیمتوں میں 5.2 فیصد اضافہ ہو، یہ اضافہ پولٹری فیڈ کی قیمتوں میں 100 روپے فی بیگ اضافہ کے ساتھ ہوا۔

    اکتوبر 2020 میں پولٹری فیڈ ملوں کے ایک اور اضافے کے بعد یعنی لیر کی قیمتوں میں 125 روپے فی 50 کلو بیگ اور برائلر فیڈ کی 175 روپے فی 50 کلو بیگ اضافہ مرغی کی قیمتوں میں 26.62 فیصد اور انڈوں کی قیمتوں میں 23.81 فیصد اضافہ ہوا۔

    رپورٹ کے مطابق نومبر 2020 میں پولٹری فیڈ کی قیمتوں میں ایک بار پھر 150 روپے فی 50 کلو گرام بیگ کا اضافہ ہوا جس کے بعد مرغی اور انڈوں کی قیمتوں میں بالترتیب 20.76 فیصد اور 5.23 فیصد کا اضافہ ہوا۔

    دسمبر 2020 میں پولٹری فیڈ کی قیمتوں میں ایک اور 250 روپے فی 50 کلو گرام اضافہ ہوا جس کے بعد مرغی اور انڈوں کی قیمتوں میں بالترتیب 3.21 فیصد اور 14.08 فیصد اضافہ ہوا۔

  • عالمی وبا کورونا کے باوجود پاکستان نے کینو کی برآمد کا نیا ریکارڈ قائم کرلیا

    عالمی وبا کورونا کے باوجود پاکستان نے کینو کی برآمد کا نیا ریکارڈ قائم کرلیا

    کورونا کی عالمی وبا کے باوجود پاکستان نے کینو کی برآمد کا نیا ریکارڈ قائم کرلیا-

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق رواں سیزن میں پاکستان نے چالیس ملکوں کو چار لاکھ ساٹھ ہزار ٹن کینو برآمد کیا گیا، برآمد کے نتیجے میں پچیس کروڑ تیس لاکھ ڈالر زرمبادلہ حاصل ہوا۔

    پاکستان فروٹ اینڈ ویجیٹیبل ایکسپورٹرزایسوسی ایشن کے سربراہ اعلیٰ وحید احمد کے مطابق رواں سیزن میں دنیا کے چالیس ملکوں کو چار لاکھ ساٹھ ہزار ٹن کینو برآمد کیا گیا،جو ایک ریکارڈ ہے جبکہ رواں سال کینو کی برامد کا ہدف تین لاکھ پچاس ہزار ٹن تھا، ہدف سے زائد کینو برآمد کیا گیا۔

    وحید احمد کے مطابق پاکستانی کینو نے انسانی قوت مدافعت کو مضبوط بنایا،جس کے باعث کینو کی مانگ میں نمایاں اضافہ ہوا-

    پاکستان ایکسپورٹرز ، امپورٹرز ، اور مرچنٹس ایسوسی ایشن سرپرست اعلیٰ اور مشیر وزیر اعظم کے معاون عبد الرزاق داؤد نے اس کامیابی کو وزارت تجارت کے بروقت فیصلوں کی کامیابی قرار دیا ہے۔

  • کاروباری حضرات کے لیے جاز کیش کی نئی ایپ متعارف

    کاروباری حضرات کے لیے جاز کیش کی نئی ایپ متعارف

    کاروباری حضرات کے لیے جاز کیش کی نئی ایپ متعارف

    باغی ٹی وی : کاروبار اور لین دین کے معاملے کو آسان اور موثر بنانے کے لیے جاز کیش نے نئی بزنس ایپ متعارف کرا دی ہے
    کمپنی کا دعوی ٰ ہے کہ اس بزس ایپ سے کاروباری نظام کو بہتر طریقے اور آسانی پیدا کرنے میں مدد دے گی۔ اس ایپ کی مدد سے چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروبار (ایس ایم ایز) والے تاجر بینک اکائونٹ کھلوائے بغیر ہی ڈیجیٹل طریقے سے ادائیگی کر سکتے ہیں۔


    اس وقت پاکستان میں لاکھوں ایس ایم ایز کام کر رہے ہیں جن میں سے چند ہزار ہی ڈیجیٹل ادائیگی کرتے ہیں باقی تقریباََ تمام کیش کے ذریعے لین دین پر انحصار کرتے ہیں۔یہ نیا پلیٹ فارم ڈیجیٹل ادائیگی کے نظام سے واقفیت نہ رکھنے والے چھوٹے و درمیانے درجے کے کاروباری طبقہ کے لیے تیار کیا گیا ہے کیونکہ جاز کیش بزنس ایپ خود کار طریقے سے تاجروں کی کارکردگی اور کاروباری سرگرمیوں کو بہتر بنانے میں مدد دیتی ہے۔ اس ایپ کی مدد سے کاروباری لین دین، تنخواہوں اور سامان کی خریداری کے لئے رقم کی ادائیگی کیو آر کوڈ کے ذریعے کی جا سکتی ہے۔

    اس ایب کی خصوصیت بتاتے ہوئے کمپنی کا کہنا ہے کہ تاجر حضرات اپنے گاہکوں کو حسب ضرورت ڈیجیٹل رسید فراہم کرنے کیلئے کسی بھی وقت کیو آر کوڈ موقع پر ہی تیار کر سکتے ہیں۔ کاروباری حضرات اپنی چند ذاتی اور کاروباری معلومات دے کر کسی بھی جگہ سے تصویر اور شناختی کارڈ کی کاپی اَپ لوڈ کرکے اس ایپ میں خود کو بآسانی رجسٹرڈ کروانے کے اہل ہوں ہوں گے .

  • چینی ایک سو دس روپے کلو پر فروخت، انتظامیہ بے بس

    چینی ایک سو دس روپے کلو پر فروخت، انتظامیہ بے بس

    شیخوپورہ(نمائندہ باغی ٹی وی)شہر بھر میں ڈپٹی کمشنر محمد اصغر جوئیہ چینی کی 85روپے فی کلو فروخت کے اپنے ہی احکامات پر عملدر آمد کروانے میں ناکام ہوگئے چھوٹی بڑی دکانوں اور گلی محلوں میں چینی 100روپے سے 110روپے فی کلو تک فروخت کی جارہی ہے خریدار کی طرف سے سرکاری نرخوں پر چینی فروخت کرنے کی بات سنتے ہی یہ دکاندار آگ بگولہ ہو جاتے ہیں اور خریدار کو چینی دینے سے ہی انکار کردیا جاتا ہے

    چینی کی مقررہ قیمت پر فروخت کیلئے ضلعی انتظامیہ اور پرائس کنٹرول کمیٹیاں کوئی عملی اقدامات نہ اٹھا سکیں شہریوں کی طرف سے بارہا شکایات کے باوجود نہ تو مہنگی چینی کی فروخت پر جرمانے کیلئے جارہے ہیں نہ گراں فروشی پر گرفتاریاں اور جر مانے ہورہے ہیں

    رمضان المبارک کاتیسرا اور آخری عشرہ شروع ہو چکا ہے لیکن اشیاء خوردونوش کی قیمتوں پر قابو نہ پایا جاسکا، الیکٹرونک، پرنٹ و سوشل میڈیا پر چینی آٹا اور مرغی کے گوشت کی مصنوعی قلت اورخودساختہ اضافہ سمیت دیگر اشیاء خوردونوش کی قیمتوں میں اضافے کی خبروں کی اشاعت اور انتظامیہ کی طرف سے نوٹس نہ لئے جانے کے خلاف احتجاج کے باوجود بھی انتظامیہ اور پرائس کنٹرول کمیٹی کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگی

    روزہ دار مقررہ سرکاری نرخوں پر اشیاء خوردو نوش کے حصول کیلئے خوار ہو کر رہ جاتے ہیں، کھجور 300روپے فی کلو، کیلا 150 فی درجن،سیب 180روپے، فالسہ 400روپے فی کلو، بکرے کا گوشت 1200روپے فی کلو اور گائے کا گوشت 600روپے فی کلوجبکہ ڈالٹا گھی 290روپے فی کلوفروخت کیا جارہا ہے شہری حلقوں کا کہنا ہے کہ ڈپٹی کمشنر اور اسسٹنٹ کمشنر ز بھاری تنخواہوں اور مراعات کے باوجود مصنوعی مہنگائی پر قابو نہیں پاسکے

    وزیر اعلیٰ پنجاب جن شہروں میں اشیاء خوردونوش کی قیمتوں میں اضافے کی شکایات مل رہی ہیں انکی انتظامیہ کو معطل کریں جبکہ حکمران جماعت کی طرف سے اعزازی طور پر جن پی ٹی آئی نمائندوں کو پرائس کنٹرول کمیٹیوں کے چیئرمینز نامزد کیا گیا ہے وہ بھی صرف سوشل میڈیا پر ذاتی تشہیر کی حد تک محدود ہو کر رہ گئے ہیں۔

  • مہنگائی کا جن بے قابو،انتظامیہ بے بس

    مہنگائی کا جن بے قابو،انتظامیہ بے بس

    شیخوپورہ(نمائندہ باغی ٹی وی)شیخوپورہ میں ضلعی انتظامیہ کے تمام تر دعوے اور انتظامات دھرے کے دھرے رہ گئے شہر میں اشیاء خوردونوش پھلوں اور سبزیوں کی قیمتیں آسمان چھونے لگیں،ذخیرہ اندوزوں نے مصنوعی قلت پیدا کرکے گراں فروشی کی انتہا کردی
    مرغی کا گوشت 400روپے فی کلو تک فروخت ہورہا ہے جبکہ بکرے کے گوشت کے سرکاری نرخ 900روپے فی کلو ہیں مگروہ بھی 1200روپے فی کلو فروخت ہورہا ہے اور بڑا گوشت 600روپے تک فروخت ہورہا ہے، چینی 95سے 100روپے تک فی کلو اور 10کلو آٹے کا تھیلا 600 روپے میں فروخت کیا جارہا ہے

    پھلوں اور سبزیوں کی قیمتوں میں بھی عدم استحکام ہے، پرائس کنٹرول مجسٹریٹ اور پرائس کنٹرول کمیٹیاں مکمل غیر فعال ہو کر رہ گئی ہیں سیاسی طور پر پرائس کنٹرول کمیٹیوں کے نمائندے بھی کارکردگی دکھانے میں ناکام نظر آرہے ہیں ان کا گلہ ہے کہ انتظامیہ ان سے تعاون نہیں کررہی جبکہ پرائس کنٹرول کمیٹیوں کے نمائندے نہ تو گراں فروشوں کو جرمانے کررہے ہیں اور نہ ہی مقدمات درج کئے جارہے ہیں
    ڈپٹی کمشنر محمد اصغر جوئیہ رمضان المبارک سے قبل سے دعویٰ کرتے آرہے ہیں کہ شہریوں کو تمام اشیاء ارزاں نرخوں پر دستیاب ہوں گی مگر ایسا ہوتا نظر نہیں آرہا نصب رمضان گزر چکا اور عوام مجبوراً اشیاء خوردونوش مہنگے داموں خرید رہی ہے

    سستے رمضان بازاروں میں بھی شہریوں کو مطلوبہ اشیاء خوردونوش دستیاب نہ ہیں اور انکے اوقات بھی محدود ہیں اگر ایک چیز وہاں سے ملتی ہے تو دوسری کیلئے وہاں سے دوسری جگہ جانا پڑتا ہے انتظامیہ وہاں پر بھی تمام اشیاء کی فراہمی کو یقینی نہ بناسکی، شہریوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب سے صورتحال کا نوٹس لینے کی اپیل کی ہے۔