Baaghi TV

Category: کاروبار

  • مہنگائی سے ستائے عوام پر گیس بم گرانے کی تیاریاں بھی کر لی گئیں

    مہنگائی سے ستائے عوام پر گیس بم گرانے کی تیاریاں بھی کر لی گئیں

    باغی ٹی وی معاون خصوصی برائے پٹرولیم ندیم بابر نے گیس مزید مہنگی کرنے کا عندیہ دے دیا۔

    وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے پٹرولیم ندیم بابر سے صحافی کی طرف سے سوال پوچھا گیا کہ کیا وفاقی حکومت نے گیس کی قیمتوں میں مزید اضافے کی تیاری کرلی؟ تو اس کے جواب میں انہوں نے گیس مزید مہنگی کرنے کا عندیہ دیتے ہوئے کہا کہ گیس مہنگی کرنے کی اوگرا سفارشات کا جائزہ لے رہے ہیں۔

    معاون خصوصی برائے پٹرولیم کا کہنا تھا کہ گیس مہنگی کرنا بھی پڑی تو معمولی اضافہ کریں گے۔ ابھی تک گیس مہنگی کرنے کا فیصلہ نہیں کیا۔ اوگرا کی سفارشات کا ابھی جائزہ لے رہے ہیں۔

    معاون خصوصی سے ایل پی جی انڈسٹری ایسوسی ایشن کے وفد نے ملاقات کی ہے۔ ملاقات میں ایل پی جی نئی پالیسی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ فائنل ایل پی جی پالیسی کی منظوری سے پہلے متعلقہ انڈسٹری کو اعتماد میں لیا جائے گا۔ چند دنوں میں ایل پی جی پالیسی کے حوالے سے مشاورتی اجلاس منعقد کیا جائے گا۔

    پاکستان کی سب سے بڑی پٹرولیم ریفائنربائیکو پٹرولیم پاکستان لمیٹڈ بائیکونے 31 دسمبر2020 کو ختم ہونے والی ششماہی کیلئے مالیاتی نتائج کا اعلان کیا ہے۔ کمپنی کی مجموعی آمدن تیل کی قیمتوں میں کمی اور کورونا وائرس کے معیشت پر پڑنے والے اثرات کے باعث20 فیصد کمی کے ساتھ گزشتہ سال کی مدت میں 125.6 بلین سے کم ہو کر 100.1 بلین روپے ہوگئی۔

    تاہم بائیکو کے مجموعی منافع میں کروڈ اور فرنس آئل کی موزوں قیمتوں کے باعث30فیصد اضافہ دیکھا گیاجو گزشتہ 2.5 بلین روپے کے مقابلے میں 3.3 بلین روپے ہوگیا۔

  • ملکی معیشت کے حوالے سے اچھی خبر آگئی

    ملکی معیشت کے حوالے سے اچھی خبر آگئی

    ملکی معیشت کے حوالے سے اچھی خبر آگئی

    پاکستان کی معیشت کے حوالے سے سکھ کا سانس ملا ہے، آئی ٹی ایف سی 2021 میں پاکستان کو 1.1 ارب ڈالر کا پٹرول اور ایل این جی ادھار دے گا

    بگڑتی ہوئی ملکی معیشت کیلئے اچھی خبر اور دوبتے کو تنکے کا سہارا کے مترادف ، پاکستان کو ایک ارب 10 کروڑ ڈالر کا ادھار تیل اور ایل این جی ملے گی، پاکستان اور انٹرنیشنل ٹریڈ فنانسنگ کارپوریشن کے درمیان معاہدہ طے پا گیا ہے۔

    آئی ٹی ایف سی 2021ء میں پاکستان کو طے پانے والے معاہدے کے مطابق 1.1 ارب ڈالر کا پٹرول اور ایل این جی ادھار دے گا۔ ادھار پٹرول کی سہولت پی ایس او اور پارکو کو ملے گی۔ ادھار ایل این جی کی سہولت پاکستان ایل این جی لمیٹڈ کو ملے گی.

    واضح رہے کہ اس سے پہلے سعودی عرب کی جانب سے ادھار تیل میں بندش کے معاملے پر ملکی معیشت مشکلات بڑھی تھیں.

  • ڈالر کے مقابلے روپے کی قدر مسلسل  بڑھنے لگی

    ڈالر کے مقابلے روپے کی قدر مسلسل بڑھنے لگی

    ڈالر کے مقابلے روپے کی قدر مسلسل بڑھنے لگی

    باغی ٹی وی : ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قیمت بھڑھنے کا سفر جاری ہے، امریکی ڈالر اب تین ماہ کی نچلی ترین سطح پر آ گیا ہے۔

    پاکستانی روپے کی بہتری ڈالر کے مقابلے جاری ہے اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق رواں ہفتے کے تیسرے کاروباری روز کے دوران انٹر بینک میں امریکی ڈالر مزید 13 پیسے سستا ہو گیا اور قیمت 158 روپے 89 سے کم ہو کر 158 روپے 76 پیسے ہو گئی ہے

    ملک بھر میں معاشی اعشاریے کی مثبت خبریں، ریکارڈ ترسیلات زر کا موصول ہونا اور آئی ایم ایف کی طرف سے پاکستان کے قرض پروگرام کی بحالی کے بعد روپے کے تگڑے ہونے کا سلسلہ جاری ہے۔

    واضح ‌رہےکہ اپریل 2019 میں ڈالر نے بڑی چھلانگ لگائی تھی اور 141 روپے 50 پیسے پر آ گیا۔ مئی میں اس کی قیمت میں تاریخ کا ایک بڑا اضافہ دیکھا گیا اور یہ 151 روپے تک پہنچ گیا۔جون میں ڈالر نے تمام ریکارڈ توڑ دیے اور تاریخ کی بلند ترین سطح 164روپے پر پہنچ گیا۔جولائی 2019 میں ڈالر کی اڑان رک گئی اور ڈالر کمی کے بعد انٹربینک میں 160 روپے اور اوپن مارکیٹ میں 161 روپے کا ہوگیا۔

    اکتوبر 2019 کے اختتام پر روپے کی قدر مزید بہتر ہوئی اور ڈالر کی قیمت 155.70 روپے رہ گئی۔ نومبر2019 کے اختتام پر ڈالرکی قیمت خرید 155.25 اور قیمت فروخت 155.65 تھی

  • پاکستان میں اسلامی بینکاری بارے موڈیز کی رپورٹ جاری

    پاکستان میں اسلامی بینکاری بارے موڈیز کی رپورٹ جاری

    پاکستان میں اسلامی بینکاری بارے موڈیز کی رپورٹ جاری

    باغی ٹی وی : پاکستان بینکاری نظام میں اسلامی بینکوں کے شیئر کو 25 فیصد تک لانا چاہتا ہے،عالمی ریٹنگ کے ادارے موڈیز نے رپورٹ جاری کر دی۔

    عالمی ریٹنگ کے ادارے موڈیز نے ایشیائی ممالک جن میں پاکستان، انڈونیشیا اور بنگلا دیش شامل ہیں، اسلامک بینکوں کی کارکردگی پر رپورٹ جاری کی ہے، موڈیز کے مطابق کاروبار میں وسعت کے لئے اسلامک بینکوں کے پاس مناسب رقم موجود ہے۔

    ترسیلاتِ زر میں اضافہ پاکستانی بینکوں کے لیے مثبت کریڈٹ ریٹنگ ہے خاص کر یونائیٹڈ بینک لمیٹڈ جس کا 30 ستمبر 2020 تک ترسیلاتِ زر میں 24 فیصد کے قریب مارکیٹ شئیرتھا کیونکہ انہوں نے ڈپوزٹس لانے اور غیرملکی کرنسی لیکویڈیٹی کی معاونت کی۔

    گھریلو آمدن زیادہ ہونے کی وجہ سے ترسیلاتِ زر نے بینکوں کے لیے قرضوں کے نئے مواقع پیدا کیے اور گھریلو افراد کو قرضوں کی واپسی کے قابل کرنے میں مدد کی۔

    ترسیلاتِ زر نے گھریلو ڈپوزٹس زیادہ کرنے اور بینکوں کو مستحکم اور کم لاگت فنڈنگ فراہم کرنے میں حصہ ڈالا جبکہ انکی غیرملکی کرنسی لیکویڈیٹی کو بھی بڑھایا۔

    بینکوں میں ڈپوزٹس آنے کے باعث حکومتی خزانے سے ڈپوزٹس نکلوانے کے اثرات کو کم کرنے میں مدد ملی، ایک بار جب ٹریژری سنگل اکاؤنٹ مکمل طور پر آپریشنل ہو جائے، تو وفاقی حکومت کو کمرشل بینکوں کی بجائے مرکزی بینک کے ساتھ ڈپوزٹس کرنے کی ضرورت آئے گی۔

  • سونے کی قیمت ایک مرتبہ پھر کمی

    سونے کی قیمت ایک مرتبہ پھر کمی

    سونے کی قیمت ایک مرتبہ پھر کمی

    باغی ٹی وی : مقامی مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت ایک مرتبہ پھر 50 روپے کم ہو گئی۔

    بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 9 امریکی ڈالر کا اضافہ دیکھا گیا اور نئی قیمت 1 ہزار 807 امریکی کرنسی ہو گئی ہے۔

    بین الاقوامی مارکیٹ میں قیمتیں بڑھنے کے برعکس ملکی صرافہ مارکیٹوں لاہور، کراچی، اسلام آباد، پشاور، کوئٹہ، حیدر آباد، سکھر، فیصل آباد، گوجرانوالا، راولپنڈی سمیت دیگر جگہوں پر فی تولہ سونے کی قیمت 50 روپے کم ہونے کے بعد 1 لاکھ 10 ہزار 700 روپے ہو گئی ہے۔

    فی تولہ سونے کی قیمت میں اضافے کے بعد دس گرام سونے کی قدر میں 43 روپے کی تنزلی دیکھی گئی اور نئی قیمت 94 ہزار 907 روپے ہو گئی ہے۔

    مزید برآں فی تولہ اور دس گرام چاندی کی قیمتوں میں بالترتیب 10روپے اور 8.57 روپے کا اضافہ دیکھا گیا اور نئی قیمتیں 1410 روپے اور 1208.84 روپے ہو گئی ہے

  • ڈالر کے مقابلے میں روپیہ تیزی سے تگڑا ہونے لگا

    ڈالر کے مقابلے میں روپیہ تیزی سے تگڑا ہونے لگا

    ڈالر کے مقابلے میں روپیہ تیزی سے تگڑا ہونے لگا

    باغی ٹی وی : ملک بھر میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر تیزی سے بحال ہونے لگی۔

    تفصیلات کے مطابق گزشتہ چند روز کے دوران ملکی معیشت میں مثبت اعشاریے ملنے ، آئی ایم ایف کی طرف سے قرض پروگرام بحال ہونے اور ترسیلات زر کے مسلسل بڑھتی ہوئی خبروں کے باعث روپے کی قدرتیزی سے بحال ہو رہی ہے۔

    رواں ہفتے کے دوسرے کاروباری روز کے دوران اوپن مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر 30 پیسے سستا ہو گیا اور نئی قیمت 159 روپے 10 پیسے ہو گئی ہے۔

    واضح ‌رہےکہ اپریل 2019 میں ڈالر نے بڑی چھلانگ لگائی تھی اور 141 روپے 50 پیسے پر آ گیا۔ مئی میں اس کی قیمت میں تاریخ کا ایک بڑا اضافہ دیکھا گیا اور یہ 151 روپے تک پہنچ گیا۔جون میں ڈالر نے تمام ریکارڈ توڑ دیے اور تاریخ کی بلند ترین سطح 164روپے پر پہنچ گیا۔جولائی 2019 میں ڈالر کی اڑان رک گئی اور ڈالر کمی کے بعد انٹربینک میں 160 روپے اور اوپن مارکیٹ میں 161 روپے کا ہوگیا۔

    اکتوبر 2019 کے اختتام پر روپے کی قدر مزید بہتر ہوئی اور ڈالر کی قیمت 155.70 روپے رہ گئی۔ نومبر2019 کے اختتام پر ڈالرکی قیمت خرید 155.25 اور قیمت فروخت 155.65 تھی

  • کورونا کے بعد اب سرمایہ کاری کا رخ کہاں ہوگا؟

    کورونا کے بعد اب سرمایہ کاری کا رخ کہاں ہوگا؟

    کورونا کے بعد اب سرمایہ کاری کا رخ کہاں ہوگا؟

    باغی ٹی وی : عالمی کاروباری دنیا میں دھات اور تیل کی قیمتوں میں بتدریج اضافہ دیکھا جا رہا ہے, اس تناظر میں تاجر برادری اور بینکنگ کا شعبہ جلد ہی ایک نئی تجارتی کموڈٹی کے مقبول ہونے کا اندازہ لگا رہے ہیں۔

    تجارتی حلقوں میں اس نئی شے کو سپر سائیکل کا نام دیا گیا ہے، اندازہ لگایا گیا ہے کہ اس کاروباری شے کی مارکیٹ ابھرنے کے بعد اس کے دور رس اثرات برسوں قائم رہ سکتے ہیں۔

    عالمی تجارتی منڈیوں میں مختلف اشیا کی قیمتیں توقع کے مطابق بڑھ رہی ہیں اور اس کی ایک وجہ کرونا وائرس کی ویکسین کے متعارف کروانے کے بعد مالی منڈیوں میں پائی جانے والی تیزی اور حکومتوں کی جانب سے اخراجات میں اضافے کے لیے مالی امدادی پیکجز متعارف کروانا ہے۔

    علاوہ ازیں ویکسین کے سامنے آنے کے بعد یہ بھی امید کی جارہی ہے کہ معاشی و اقتصادی سرگرمیاں بحال ہوجائیں گی۔

    ایک تجارتی تجزیاتی گروپ اوناڈا (ONADA) کے تجزیہ کار ایڈورڈ مویا کا کہنا ہے کہ عالمی اقتصادی ریکوری کی قیادت چین کر رہا ہے اور اس کے باعث لوہے، تانبے اور خام تیل کی قیمتوں میں مسلسل اضافے کا رجحان پیدا ہوا ہے، رواں برس یہ صورت حال ایسی ہی رہنے کا قوی امکان ہے۔

    مویا کا خیال ہے کہ چین اقتصادی ریکوری میں پہلے امریکا اور پھر یورپ کو پچھاڑ دے گا

  • جنوری میں  کرنٹ اکائونٹ خسارے کا ریکارڈ جاری

    جنوری میں کرنٹ اکائونٹ خسارے کا ریکارڈ جاری

    جنوری میں کرنٹ اکائونٹ خسارے کا ریکارڈ جاری

    باغی ٹی وی : سٹیٹ بینک آف پاکستان نے دسمبر 2020 کے 652 ملین ڈالر کے مقابلے میں جنوری 2021 میں پاکستان کا کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 229 ملین ڈالر ریکارڈ کرنے کا انکشاف کیا ہے۔
    مرکزی بینک نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر کہا ہے کہ مالی سال 2021 کے جولائی تا جنوری کے دوران کرنٹ اکاؤنٹ گزشتہ برس کی اسی مدت کے 2544 ملین ڈالر خسارے کے مقابلے میں 912 ملین ڈالر سرپلس ہے۔

    سٹیٹ بینک نے کہا کہ جنوری 2020 میں ملک کو 512 ملین ڈالر خسارے کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

    مرکزی بینک نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ “جنوری 2020 کے مقابلے میں برآمدات میں بتدریج اضافہ ہوا جبکہ ترسیلاتِ زر مسلسل اپنی ریکارڈ سطح پر پہنچیں۔ گھریلو بحران کو حل کرنے کے لیے گندم اور چینی کی کے ساتھ پام آئل کی درآمدات میں نمایاں اضافہ رہا۔ مشینری کی درآمدات میں بھی مسلسل اضافہ دیکھا گیا جو معاشی بحالی کی عکاسی کرتی ہے

  • سونے کی قیمت میں  کمی

    سونے کی قیمت میں کمی

    باغی ٹی وی : ملک میں سونے کی قیمت میں معمولی کمی ہوئی

    آل پاکستان جیولرز مینو فیکچررز ایسوسی ایشن محمد ارشد ‏کا کہنا ہے کہ ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 450 روپے کمی کے بعد ایک لاکھ 9 ہزار 750 ‏روپے ہوگئی۔

    اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 381 روپے کمی کے بعد 94 ہزار 92 روپے ہوگئی۔

    عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں کمی کا رجحان رہا، سونا 16 ڈالر اضافے کے بعد 1769 ‏ڈالر فی اونس پر ٹریڈ ہوا۔

  • امریکی ڈالر پھر سر اٹھانے لگا

    امریکی ڈالر پھر سر اٹھانے لگا

    امریکی ڈالر پھر سر اٹھانے لگا

    باغی ٹی وی : مسلسل گراوٹ کے بعد امریکی ڈالر پھر سر اٹھانے لگا. امریکی ڈالر 17 پیسے مہنگا ہو گیا۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق رواں ہفتے کے آخری کاروباری روز کے دوران انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر 17 پیسے ہو گیا اور قیمت 158 روپے 93 پیسے سے بڑھ کر 159 روپے 10 پیسے ہو گئی ہے۔

    واضح ‌رہےکہ اپریل 2019 میں ڈالر نے بڑی چھلانگ لگائی تھی اور 141 روپے 50 پیسے پر آ گیا۔ مئی میں اس کی قیمت میں تاریخ کا ایک بڑا اضافہ دیکھا گیا اور یہ 151 روپے تک پہنچ گیا۔جون میں ڈالر نے تمام ریکارڈ توڑ دیے اور تاریخ کی بلند ترین سطح 164روپے پر پہنچ گیا۔جولائی 2019 میں ڈالر کی اڑان رک گئی اور ڈالر کمی کے بعد انٹربینک میں 160 روپے اور اوپن مارکیٹ میں 161 روپے کا ہوگیا۔

    اکتوبر 2019 کے اختتام پر روپے کی قدر مزید بہتر ہوئی اور ڈالر کی قیمت 155.70 روپے رہ گئی۔ نومبر2019 کے اختتام پر ڈالرکی قیمت خرید 155.25 اور قیمت فروخت 155.65 تھی