Baaghi TV

Category: کاروبار

  • انفارمیشن ٹیکنالوجی ضرورت وقت ،ارفع سافٹ ویئر ٹیکنالوجی پارک کے حوالے سے پیشرفت

    انفارمیشن ٹیکنالوجی ضرورت وقت ،ارفع سافٹ ویئر ٹیکنالوجی پارک کے حوالے سے پیشرفت

    ناصر سلمان وائس چیئرمین پنجاب وزیراعلی شکایت سیل اور پروفیسر عدنان چیرمین اے پی پی آئی و ممبر پاکستان امن کمیٹی کی ارفع سافٹ ویئر ٹیکنالوجی پارک آمد ، ڈائریکٹر جنرل ارفع سافٹ ویئر ٹیکنالوجی پارک سے ملاقات ہوئی جس میں انفارمیشن ٹیکنالوجی پارک میں آئی ٹی کے حوالے سے پیشرفت اور آئی ٹی پروفیشنلز کیلئے اقدامات پر گفتگو ہوئی۔
    ارفع ٹیکنالوجی پارک میں پرائیویٹ آئی ٹی کمپنیز آئی ٹی کے حوالے سے خدمات سر انجام دے رہی ہیں، ڈی جی ارفع پارک۔

    پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ نے ڈیجیٹل پنجاب ویژن پر عملدرآمد کرتے ہوئے محکمے ڈیجیٹلائز کررہے ہیں،
    ارفع کریم کی آج سالگرہ پر پاکستانی قوم ارفع کریم کو خراج تحسین پیش کرتی ہے، پروفیسر عدنان

    انفارمیشن ٹیکنالوجی کا فروغ وقت کی ضرورت ہے، آئی ٹی پروفیشنلز کی استعداد کار بڑھانی ہے۔ نئی سافٹ ویئر ٹیکنالوجی پارک کے اضافہ سے زیادہ آئی ٹی پراڈکٹ برآمد کی جاسکیں گی، ناصر سلمان
    حکومت پنجاب ہائر ایجوکیشن کی سفارشات پر ایمرجنگ ٹیکنالوجی یونیورسٹی سمبڑیال میں بنا رہی ہے،
    ارفع سافٹ ویئر ٹیکنالوجی پارک کے مختلف سیکشن کا معائنہ کیا ، میٹرو بس پراجیکٹ کے چیف ایگزیکٹو سید عزیر شاہ نے میٹرو بس آپریٹنگ سسٹم پر بریفننگ دی۔

  • برآمدی شعبہ ترقی کے گھوڑے پر سوار!

    برآمدی شعبہ ترقی کے گھوڑے پر سوار!

    8سال میں پہلی بار پاکستانی برآمدات میں مسلسل چار ماہ اضافہ سے برآمدی شعبہ ترقی کرے گا۔

    برآمدات میں اضافہ ملکی معیشت کی پائیداری کا منہ بولتا ثبوت ہے۔زونل چیئرمین پرگمیا کے بقول برآمدات میں اضافہ میں گارمنٹس  انڈسٹری اہم کردار ادا کر رہی ہے۔

       لاہورمیں ادیب اقبال شیخ زونل چیئرمین پاکستان ریڈی میڈ گارمنٹس مینوفیکچررز اینڈ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن نے 8سال کے بعد پہلی مرتبہ پاکستان کی برآمدات میں مسلسل 4ماہ  اضافہ کو خوش آئند قرار دیتے ہوئی کہا کہ اس سے برآمدی و صنعتی شعبہ جات ترقی کرینگے۔برآمدات میں اضافہ میں گارمنٹس انڈسٹری اپنا بھر پور اور اہم کردار ادا کررہی ہے۔انہوں نے کہا کہ 8 سال کے بعدپہلی بار چار ماہ مسلسل اضافہ سے پاکستانی برآمدات 2ارب  ڈالر سے زائد رہیں، پاکستانی برآمدات میں اضافہ کا رجحان برقرار ہے اور جنوری میں پاکستانی برآمدات8فیصد بڑھ کر2135ارب ڈالر رہیں۔رواں مالی سال کے پہلے 7ماہ کے دوران برآمدات55فیصد بڑھ کر14245ارب ڈالر ہوگئیں ہیں۔

    جبکہ گزشتہ مالی سال میں اسی دوران یہ برآمدات 135ارب ڈالر تھیں انہوں نے کہا کہ برآمدات میں مسلسل اضافہ ملکی معیشت کی پائیداری کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ریڈمیڈ گارمنٹس مینوفیکچررز اینڈ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کے عہدیداروں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ ادیب اقبال شیخ نے کہا کہ برآمد کنندگان نے کورونا وائرس وباء اور بیرونی منڈیوں میں مندی کے باوجود برآمدات بڑھائیں حکومت برآمدی شعبہ کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے اسے مزید مراعات دے تاکہ برآمد کنندگان محنت اور توجہ سے ملکی برآمدات میں مزید اضافہ کرکے ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ کریں اس سے  ملکی معیشت مستحکم ہوگی اور حکومت کو بیرونی قرضہ لینے سے نجات ملے گی۔

  • *کراچی بحریہ ٹو کی لانچنگ مقامی لوگوں کے لئے عذاب کا باعث گوٹ کی زمین پر قبضے کا انکشاف *

    *کراچی بحریہ ٹو کی لانچنگ مقامی لوگوں کے لئے عذاب کا باعث گوٹ کی زمین پر قبضے کا انکشاف *

    ذرائع کے مطابق کراچی بحریہ ٹاؤن نے بڑی خاموشی سے مین سپر ہائی وئے پر کمانڈر سٹی کے ساتھ بحریہ ٹاؤں ٹو پر کام شروع کردیا اور دوہفتوں سے مسلسل بڑی بڑی مشینوں سے تیزی کا جاری ہے مگر اچانک تمام گوٹھ کے لوگوں نے بحریہ انتظامیہ پر ہلا بول دیا جسکی وجہ سے انتظامیہ کو کام روکنا پڑا اور متعلقہ تھانے کی بھاری نفری موقع پر پہنچی اور معاملے کی چھان بین شروع کر دی

  • عالمی منڈی میں پٹرولیم مصنوعات کی اضافی قیمتوں کا بوجھ صارفین پر نہ ڈالنے کی درخواست

    عالمی منڈی میں پٹرولیم مصنوعات کی اضافی قیمتوں کا بوجھ صارفین پر نہ ڈالنے کی درخواست

    پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ فورا واپس لیا جائے: لاہور چیمبر

    لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر میاں طارق مصباح، سینئر نائب صدر ناصر حمید خان اور نائب صدر طاہر منظور چودھری نے حکومت پر زور دیا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ فورا واپس لیں، گذشتہ کچھ عرصہ کے دوران لگاتار اضافوں نے کاروباری شعبے کے لیے مسائل پیدا اور پیداواری لاگت میں اضافہ کیا ہے۔ ایک بیان میں لاہور چیمبر کے عہدیدارو ں نے کہا کہ اگرچہ عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں کچھ بڑھی ہیں لیکن ان کا بوجھ صارفین پر ڈالنے کے بجائے حکومت اپنے اخراجات اور پٹرولیم مصنوعات پر ڈیوٹیاں و ٹیکسز کم کرتی تو بہتر ہوتا۔انہوں نے کہا کہ فیول صنعت و تجارت کے لیے بہت اہم ہے، اگر اس پر ڈیوٹیوں اور ٹیکسز کا بوجھ لاد دیا جائے گا تو صرف کاروباری شعبے ہی نہیں بلکہ معیشت کے لیے بھی مسائل میں اضافہ ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے زرعی شعبہ بھی بری طرح متاثر ہوگا اور اس کی پیداواری لاگت بھی مزید بڑھ جائے گی، اس کے علاوہ بجلی کی قیمتوں میں اضافے کا خطرہ بھی منڈلا رہا ہے کیونکہ بجلی کا بہت بڑا حصہ تھرمل ذرائع سے پیدا ہوتاہے۔ انہوں نے کہا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے مجموعی اثرات کو مدنظر رکھتے ہوئے حکومت حالیہ اضافہ فی الفور واپس لینے کا حکم صادر کرے ۔

  • حکومت پاکستان کا جاری کردہ ایس-آر-او کشمیری عوام کی قربانیوں کی تذلیل قرار!

    حکومت پاکستان کا جاری کردہ ایس-آر-او کشمیری عوام کی قربانیوں کی تذلیل قرار!

    وزیر اعظم عمران خان کو وزیر اعظم آزاد کشمیر نے خط لکھا ہے ، جس میں  ایف بی آر کی طرف سے جاری کردہ  نوٹیفکیشن ایس آر او نمبر(1) -96-2021 صنعتوں کی بربادی کا باعث قرار دیا ہے . وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر کے خط کا متن میں مزید کہا گیا ہے کہ  حکومت پاکستان آزاد جموں و کشمیر میں چلنے والی تمام صنعتوں پر سیلز ٹیکس لگادیا گیا  ہے. راجا فاروق حیدر کا کہنا ہے کہ  نوٹیفکیشن کے تحت آزاد کشمیر میں بننے والی اشیا پر پاکستانی حدود میں مزید ٹیکس دینا ہوگا. اس سے فیکٹریاں کی پیداواری لاگت بڑھے گی، مہنگائی کا طوفان آئے گا،  حکومت پاکستان نے یہ   ایس آر او نکال کر کشمیری  عوام کی قربانیوں کی تذلیل کی ہے- لہذا اسے واپس لیا جائے وگرنہ  اس ٹیکس سے صنعتیں بند اور بیروزگاری میں اضافہ ہوگا- دقسری طرف  آزاد جموں و کشمیر چیمبر آف کامرس نے بھی اس  ایس آر او کو مسترد کردیا اور ایف بی آر چئیرمین جاوید غنی کو خط لکھ کر SRO واپس لینے کا مطالبہ بھی کیا ہے-

    لاہور کی تاجر برادری نے بھی اس پر آواز اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے شیخ محمد سعید کا کہنا ہے کہ یہ ایس آر  او غلط گائیڈ کر کے نکلوایا گیا ہے وزیر اعظم نوٹس لیں یہ معاشی استحکام کے خلاف قدم ہے 

  • چیمبر آف کامرس کے سابق سینئر نائب صدر، حکومت پر پھٹ پڑے-

    چیمبر آف کامرس کے سابق سینئر نائب صدر، حکومت پر پھٹ پڑے-

    خواجہ خاور رشید کی طرف سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں پھر اضافے پر شدید تنقید

    پنجاب ڈائیز اینڈ کیمیکلز مرچنٹس ایسوسی ایشن کے چیئرمین اور لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سابق سینئر نائب صدر خواجہ خاور رشید نے ایک مرتبہ پھر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کرنے پر حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ حقائق کو نظر انداز کرکے کیے گئے ٹریڈ و انڈسٹری کے لیے تباہی لائیں گے اور اکنامک فرنٹ پر حکومت کے لیے چیلنجز میں اضافہ ہوجائے گا۔ ایک بیان میں خواجہ خاور رشید نے کہا ہے کہ حکومت پچھلے کئی ماہ سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ کرتی جارہی ہے تاکہ اپنے اخراجات پورے کرسکے لیکن اس سے ٹریڈ اور انڈسٹری کو کیا نقصان ہوگا اس کی کسی کو فکر نہیں ہے۔

    خواجہ خاوررشید نے کہا کہ حکومت نہ صرف آئندہ بلاوجہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ سے گریز کرے بلکہ حالیہ اضافہ بھی واپس لے کیونکہ اس سے ٹریڈاور انڈسٹری کے ساتھ ساتھ ایگریکلچر سیکٹر بھی متاثر ہوجائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ان تمام سیکٹرز کی ان پٹ کاسٹ میں اور اضافہ ہوجائے گا جس کی وجہ سے انکم اور خرچ کے درمیان بیلنس بگڑ جائے گااور انڈسٹری کو مزید تباہی کا سامنا کرنا پڑے گا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کو اپنے غیرضروری اخراجات کم کرنے چاہئیں کیونکہ پٹرولیم مصنوعات اور اس کے بعد بجلی کی قیمتوں جیسے اضافے مشکلات حل کرنے کے بجائے مزید بڑھارہے ہیں۔

  • کیا لائیو سٹاک سیکٹر کے دن بدلنے والے ہیں؟

    کیا لائیو سٹاک سیکٹر کے دن بدلنے والے ہیں؟

    کیابزدار حکومت لائیو سٹاک سیکٹر کی پائیدار ترقی کے لئے ایک قدم اور آگے

    ۔وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا کہ پنجاب کی پہلی لائیوسٹاک پالیسی تیار کرلی گئی- لائیوسٹاک پالیسی منظوری کیلئے جلد کابینہ میں پیش کی جائے گی۔ پالیسی سے صوبے میں لائیوسٹاک و ڈیری ڈویلپمنٹ سیکٹر کی پائیدار ترقی ممکن ہوگی۔

    وزیراعلیٰ عثمان بزدار کا صوبے کے لائیوسٹاک کا مستند ڈیٹا اکٹھا کرنے کی ہدایت- بہترین پلاننگ کے لئے درست اعداد و شمار کا ہونا ضروری ہے۔ ویٹرنری کلینکس کو چیک کرنے کیلئے پنجاب ویٹرنری ہیلتھ کیئر کمیشن قائم کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا- وزیراعلیٰ نے ویٹرنری کمیشن کے قیام کی اصولی منظوری دے دی گئی- ویٹرنری ڈاکٹروں کیلئے بھی ہاؤس جاب شروع کی جائے گی۔ 9 ویٹرنری ہسپتالوں کو اپ گریڈ کریں گے۔

    اوکاڑہ،میانوالی،اٹک،لاہور،سیالکوٹ،فیصل آباد،ملتان،راجن پور اوررحیم یار خان کے ہسپتالوں کی اپ گریڈیشن کی اصولی منظوری دے دی ہے۔ ان ہسپتالوں میں ویٹرنری ڈاکٹروں کو ہاؤس جاب کے مواقع فراہم کیے جائیں گے۔ ڈیرہ غازی خان میں ماڈل ڈیری فارم بنائیں گے۔ محکمہ لائیوسٹاک غیر فعال اداروں کے حوالے سے جامع حکمت عملی اپنائے اوراخراجات کم کر کے وسائل جدید تربیت کی فراہمی پر صرف کیے جائیں۔

    وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی چھوٹے لائیوسٹاک بریڈرز کیلئے جدید تربیت کا اہتمام کرنے کی ہدایت جاری کردی- پنجاب میں لائیوسٹاک فارمرز کو جدید سائنٹیفک طریقہ کار سے روشناس کرایا جائے گا۔ دودھ اورگوشت کی پیداوار بڑھانے کیلئے جدید تربیت کلیدی اہمیت رکھتی ہے۔ زیادہ دودھ او رگوشت والے مویشیوں کی نسل کو فروغ دیا جائے گا۔ وزیراعلیٰ کی لائیوسٹاک فارمز کیلئے ہیلپ لائن 9211کو فعال کرنے کی ہدایت- پنجاب میں دودھ اور گوشت کی پیداوارمیں اضافے کابے پناہ پوٹینشل موجود ہے۔ لائیوسٹاک شعبے کی پائیدار ترقی سے معیشت مستحکم ہوگی۔

    وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی زیر صدارت اعلیٰ سطح کے اس اجلاس میں محکمہ لائیوسٹاک و ڈیری ڈویلپمنٹ کی کارکردگی اور مستقبل کے پروگرامز کا جائزہ لیا گیا- سیکرٹری لائیوسٹاک و ڈیری ڈویلپمنٹ نے محکمے کی کارکردگی اورمستقبل کے پروگرامز کے بارے میں بریفنگ دی- صوبائی وزیر لائیو سٹاک و ڈیری ڈویلپمنٹ سردار حسنین بہادر دریشک،وزیراعلیٰ کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹرفردوس عاشق اعوان،سیکرٹری لائیوسٹاک و ڈیری ڈویلپمنٹ،سپیشل مانیٹرنگ یونٹ کے سربراہ اورمتعلقہ حکام کی اجلاس میں شرکت کی-

  • پاکستان کی برآمدات  بارے اچھی خبر آگئی

    پاکستان کی برآمدات بارے اچھی خبر آگئی

    پاکستان کی برآمدات بارے اچھی خبر آگئی

    باغی ٹی وی : 8 سال کے بعد پہلی مرتبہ پاکستان کی برآمدات مسلسل 4 ماہ کے دوران 2 ارب ڈالر سے زائد رہیں۔

    مشیر برائے تجارت عبد الرزاق داؤد کا کہنا تھا کہ ہماری برآمدات میں اضافہ کا رجحان برقرار ہے۔انہوں نے یہ دعویٰ سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر کیا ہے .

    https://twitter.com/razak_dawood/status/1356214319134990339?s=20
    وزیراعظم عمران خان کے مشیر برائے امور تجارت عبدالرزاق داؤد نے کہا ہے کہ 8 سال میں پہلی مرتبہ پاکستانی برآمدات مسلسل 4 ماہ 2 ارب ڈالر سے زائد رہی ہیں۔

    اسلام آباد سے جاری بیان میں عبدالرزاق داؤد نے کہا کہ یہ بتاتے ہوئے مجھے مسرت محسوس ہو رہی ہے کہ ہماری برآمدات میں اضافےکا رجحان برقرار ہے۔

    انہوں نے کہا کہ جنوری 2021ء میں پاکستانی برآمدات 8 فیصد اضافے کے بعد 2 اعشاریہ 135 ارب ڈالر رہیں جبکہ گزشتہ سال اسی دورانیے میں یہ برآمدات 1 اعشاریہ 978 ارب ڈالر تھیں۔

    انہوں نے کہا کہ جنوری 2021 میں پاکستان کی برآمدات 8 فیصد بڑھ کر 2.135 ارب ڈالر رہیں، گزشتہ سال جنوری میں برآمدات 1.978 ارب ڈالر تھیں۔

  • چیئرمین پی ایچ اے کے زیر صدارت میٹنگ:  پی ایچ اے راولپنڈی کو خود مختار ادارہ بنانے کا عندیہ

    چیئرمین پی ایچ اے کے زیر صدارت میٹنگ: پی ایچ اے راولپنڈی کو خود مختار ادارہ بنانے کا عندیہ

    چیئرمین پی ایچ اے آصف محمود کے زیر صدارت پارکس اینڈ ہارٹی کلچر اتھارٹی راولپنڈی کے بورڈز آف ڈائریکٹر
    کی گیارہویں میٹنگ۔

    میٹنگ میں حکومت پنجاب کی جانب سے جاری شدہ نوٹیفیکیشن کے تحت ڈیل ویجرز ملازمین کو مستقل کرنے کے لیے ہاؤسنگ ڈیپارٹمنٹ سے منظور شدہ سکروٹنی کمیٹی کے قیام کی منظوری دے دی گئی۔ پارکس اینڈ ہارٹی کلچر اتھارٹی راولپنڈی کے بورڈز آف ڈائریکٹرز کی میٹنگ میں پی ایچ اے راولپنڈی کو خود مختار ادارہ بنانے کے لیے انٹرنیشنل فوڈ چین کو پی ایچ اے راولپنڈی کے بزنس پلان میں شامل کرنے کی منظوری دے دی گئی۔ میٹنگ میں بورڈ آف ڈائیریکٹر نے پی ایچ اے آکشن ریگولیشنز اور پارکوں، گرین بلٹس، میڈینز اور راؤنڈ اباؤٹس کے استعمال کے ریگولیشنز کی منظوری دی۔

    پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی راولپنڈی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی گیارہویں میٹنگ پی ایچ اے ہیڈ آفس کے کمیٹی روم میں ہوئی جس کی صدارت مشیر وزیر اعلیٰ،سابقہ ممبر صوبائی اسمبلی و چیئرمین پی ایچ اے راولپنڈی آصف محمود نے کی۔ میٹنگ میں بورڈ آف گورنرزکے ممبران اور وائس چیئرمین پی ایچ اے راولپنڈی ملک عابد حسین نے شرکت کی۔ میٹنگ کا باقائدہ آغاز قرآن پاک کی تلاوت کریمہ سے کیا گیا۔ چیئرمین پی ایچ اے نے ممبران بورڈ آف ڈائریکٹرز کو خوش آمدید کہا اس کے بعد ڈائریکٹر جنرل سید شفقت رضا نے پی ایچ اے کی گزشتہ کارکردگی کے حوالے سے بورڈ ممبران کو بریفنگ دی۔ جس کے بعد میٹنگ ایجنڈا پر تبادلہ خیال کیا گیا جس میں پی ایچ اے راولپنڈی کی دسویں بورڈ میٹنگ کی منٹس کی منظوری دی گئی۔ میٹنگ میں حکومت پنجاب کی جانب سے جاری شدہ نوٹیفیکیشن کے تحت ڈیل ویجرز ملازمین کو مستقل کرنے کے لیے ہاؤسنگ ڈیپارٹمنٹ سے منظور شدہ سکروٹنی کمیٹی کے قیام کی منظوری دے دی گئی۔

    بورڈ نے پی ایچ اے آکشن ریگولیشنز اور پارکوں، گرین بلٹس، میڈینز اور راؤنڈ اباؤٹس کے استعمال کے ریگولیشنز کی منظوری دی۔ میٹنگ میں پی ایچ اے راولپنڈی کو خود مختار ادارہ بنانے کے لیے انٹر نیشنل فوڈ چین کو پی ایچ اے راولپنڈی سے منسلک کرنے کی منظوری بھی دے دی گئی۔ بورڈ ممبران نے متفقہ طور پر ایجنڈاآئٹمز کی منظوری دی۔ آخر میں مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب برائے ہارٹیکلچر اینڈ ٹورازم و چیئرمین پی ایچ اے آصف محمود نے پی ایچ اے راولپنڈی کو آئندہ چند سالوں میں معاشی طور پر خودمختار ادارہ بنانے کا عز م ظاہر کیااور تما م بورڈ آف ڈائریکٹرز کا شکریہ ادا کیا۔

  • نااہل حکمران  عوام کو مہنگائ  کے دلدل میں دھکیل رہے ہیں,سابق وزیر خزانہ ڈاکٹر مفتاح اسماعیل

    نااہل حکمران عوام کو مہنگائ کے دلدل میں دھکیل رہے ہیں,سابق وزیر خزانہ ڈاکٹر مفتاح اسماعیل

    پاکستان مسلم لیگ(ن) سندھ کے جنرل سیکریٹری اور سابق وزیر خزانہ ڈاکٹر مفتاح اسماعیل نے کہاہے کہ نااہل اور سلیکٹیڈ حکمران غریب عوام کو مہنگائی اور بے روزگاری کے دلدل میں دھکیل رہے ہیں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کو مسترد کرتے ہیں، کرپٹ حکمران مہنگائی کرکے آئی ایم ایف کو خوش کرنا چاہتے ہیں۔۔ پیر کو جاری بیان میں ڈاکٹر مفتاح اسماعیل نے کہاکہ پاکستانی عوام سلیکٹڈ حکومت کی بیمار معاشی پالیسیز کا بوجھ نہیں اٹھا سکتی اب تو عالمی ادارے بھی انکے دور حکومت کو کرپشن بڑھانے کا ذمہ دار ٹھہرا رہے ہیں۔۔ مفتاح اسماعیل نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہاکہ عمران صاحب دو ماہ میں 11 روپے سے زائد پٹرول کی قیمتیں بڑھا کر 13 روپے کی سمری مسترد کرنے کا ناٹک کررہے ہیں؟ انہوں نے کہاکہ عمران صاحب پہلے 13 روپے کی سمری تیار کراتے ہیں، پھر کمی کرنے کا ناٹک کرکے قوم پر احسان جتاتے ہیں۔ عمران صاحب اب آپ کی ظلم کی حکومت نہیں چل سکتی، ظلم کی حکومت جائے گی تو آٹا، چینی، پیٹرول، بجلی گیس سستی ہوگی۔۔ انہوں نے کہاکہ عمران صاحب آپ نے کہاتھا کہ پیٹرول کی قیمت بڑھانے کا مطلب ’وزیراعظم چور ہے’ آپ نے 46 روپے اور52 روپے لٹر پیٹرول قوم کو دینے کا وعدہ کیا تھا، کوئی شرم، کوئی حیاء ہوتی ہے۔۔ مفتاح اسماعیل نے کہاکہ عمران صاحب غربت، مہنگائی، بے روزگاری اور ظلم کی تبدیلی لانے کے ذمہ دار آپ ہیں آپ کا گھر تو کوئی اور چلاتا ہے لیکن غریبوں کے چولہے بجھ چکے ہیں آپ کو تو غیرقانونی فارن فنڈنگ آتی ہے لیکن غریبوں کی آمدن ختم ہوچکی ہے ۔۔ انہوں نے کہاکہ عمران صاحب مہنگائی کے ستائے عوام جلد آپ سے استعفی لینے آرہے ہیں عمران صاحب آپ تو آٹا چینی، دوائی، براڈ شیٹ، بجلی، گیس میں جیبیں بھر چکے ، غریب کہاں جائیں، کیسے گزارہ کریں؟ انہوں نے کہاکہ عمران صاحب نے عوام کو ایک روپے کا ریلیف نہیں دیا، الٹا عوام کو ہر روز لوٹ رہے ہیں ، عمران صاحب آپ نے تنخواہیں نہ بڑھائیں، نہ آٹا چینی دوائی سستی ہوئی، الٹا غریبوں کو مزید غریب بنارہے ہیں۔۔غریبوں کی بددعائیں، چیخیں اور فریادیں سنیں اور خدا کا خوف کریں مسلم لیگی رہنما نے کہاکہ
    عمران صاحب مہنگائی کے نتیجے میں ملک میں خودکشیاں اور جرائم بڑھ گئے ہیں، کچھ خدا کا خوف کریں قوم بھوک سے مررہی ہے آپ اور آپ کے وزراء سیاسی بیانات دینے میں مصروف ہیں، یہ بے حسی کی انتہا ہے۔