Baaghi TV

Category: کاروبار

  • مہنگائی کو کنٹرول کرنے بارے حکومتی  اقدام ثمر آور ہونے لگے

    مہنگائی کو کنٹرول کرنے بارے حکومتی اقدام ثمر آور ہونے لگے

    مہنگائی کو کنٹرول کرنے بارے حکومتی اقدام ثمر آور ہونے لگے

    باغی ٹی وی پی ٹی آئی حکومت کی کوشش اور اقتصادی اصلاحات کے بعد ملک بھر میں مہنگائی کم ہونے لگی، ادارہ شماریات نے ہفتہ وار مہنگائی رپورٹ جاری کرتے ہوئے کہا کہ حالیہ ہفتے کے دوران مہنگائی کی شرح میں 0.26 فیصد کمی ہوئی ہے۔

    ادارہ شماریات کی طرف سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ایک ہفتہ کے دوران 16 اشیائے خوردنوش کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، انڈوں اور چکن کی قیمتیں کنٹرول نہ ہو سکیں، ایک ہفتے کے دوران فی درجن انڈوں کی قیمت میں 13 روپے اضافہ ہوا، انڈوں کی فی درجن قیمت 195 روپے سے زائد ہو گئی۔

    مہنگائی کی ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے میں لہسن تین روپے فی کلو مہنگا ہوا، لہسن کی قیمت 236 روپے فی کلو تک پہنچ گئی۔ ایک ہفتے کے دوران چکن کی فی کلو قیمت میں ایک روپیہ اضافہ ہوا،چکن کی قیمت 239 روپے فی کلو ہوگئی۔ادارہ شماریات کے مطابق مٹن کی فی کلو قیمت میں بھی ایک روپیہ اضافہ ریکارڈ کیا گیا، خوردنی گھی چھ روپے فی کلو مہنگا ہوا، جس کے بعد ڈھائی کلو کا ڈبہ 643 روپے کا ہوگیا۔اگرچہ سبزی مارکیٹ میں ادرک کی قیمت بہت زیادہ ہے .

    رپورٹ کے مطابق گزشتہ ہفتے کے دوران 13 اشیائے خوردنوش کی قیمتوں میں کمی ہوئی، آلو، پیاز، ٹماٹر کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ ہوئی، آلو اور پیاز ایک ہفتے میں 5.5 روپے فی کلو سستے ہوئے۔ آلو کی قیمت 68 روپے فی کلو ہوگئی ہے، پیاز کی فی کلو قیمت 57 روپے فی کلو ہوگئی،

    ادارہ شماریات کے مطابق ٹماٹر کی قیمت 2 روپے کم ہوکر 117 روپے فی کلو ہو گئی، ایک ہفتے میں چینی 6 روپے فی کلو سستی ہوئی چینی کی فی کلو قیمت 81 روپے فی کلو ہوگئی ہے۔ حالیہ ہفتے دال مسور دال ماش دال چنا دال مونگ بھی سستی ہوئیں، حالیہ ہفتے 22 اشیائے ضروریہ کی قیمتیں مستحکم رہیں۔

  • ڈالر کو پھر سے ریورس گیئر لگ گیا

    ڈالر کو پھر سے ریورس گیئر لگ گیا

    ڈالر کو پھر سے ریورس گیئر لگ گیا

    باغی ٹی وی :مسلسل دو روز اضافے کے بعد امریکی ڈالر کی قیمت کو ریورس گیئر لگ گیا، روپے کے مقابلے میں امریکی کرنسی 20 پیسے سستی ہو گئی۔

    سٹیٹ بینک آف پاکستان کی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق رواں ہفتے کے چوتھے کاروباری روز کے دوران انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر 20 پیسے سستا ہو گیا جس کے بعد انٹر بینک میں امریکی ڈالر 160 روپے 49 پیسے سے گر کر 160 روپے 29 پیسے کی سطح پر پہنچ گیا ہے.

    واضح ‌رہےکہ اپریل 2019 میں ڈالر نے بڑی چھلانگ لگائی تھی اور 141 روپے 50 پیسے پر آ گیا۔ مئی میں اس کی قیمت میں تاریخ کا ایک بڑا اضافہ دیکھا گیا اور یہ 151 روپے تک پہنچ گیا۔جون میں ڈالر نے تمام ریکارڈ توڑ دیے اور تاریخ کی بلند ترین سطح 164روپے پر پہنچ گیا۔جولائی 2019 میں ڈالر کی اڑان رک گئی اور ڈالر کمی کے بعد انٹربینک میں 160 روپے اور اوپن مارکیٹ میں 161 روپے کا ہوگیا۔

    اکتوبر 2019 کے اختتام پر روپے کی قدر مزید بہتر ہوئی اور ڈالر کی قیمت 155.70 روپے رہ گئی۔ نومبر2019 کے اختتام پر ڈالرکی قیمت خرید 155.25 اور قیمت فروخت 155.65 تھی

  • کونسا ملک پاکستان میں سرمایہ کاری کرے گا، شیخ رشید نے خوشخبری سنا دی

    کونسا ملک پاکستان میں سرمایہ کاری کرے گا، شیخ رشید نے خوشخبری سنا دی

    کونساملک پاکستان میں سرمایہ کاری کرے گا، شیخ رشید نے خوشخبری سنا دی

    اسلام آباد:وزیر ریلو ے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ اگلے پانچ سال میں پاکستان میں جدید ریل چلے گی،مصری ریل کمپنیاں پاکستان میں سرمایہ کاری کریں خوش آمدید کہیں گے ۔ منگل کووزیر ریلو ے شیخ رشید احمد سے پاکستان میں مصر کے سفیر ڈاکٹر طارق داہروگ نے وزارت ریلوے میں ملاقات کی ۔

    ملاقات میں پاکستان اور مصر کی ریل کے درمیان شراکت داری اور تعاون پر بات چیت کی گئی اس موقع پر شیخ رشید احمد نے کہاکہ پاکستان ریلوے میں انفرا سٹرکچر اور رولنگ سٹاک بہتری کے جاری منصوبوں میں مصری سرمایہ کاری کو کو خوش آمدید کہیں گے ;245;کراچی ;245; پشاور 1872 کلومیٹر اپ گریڈیشن منصوبے ایم ایلُ ون سے ریلوے میں انقلاب آئیگا ۔

    سرمایہ کاری کے نئے مواقع پیدا ہونگے ۔ مصری ریل اور اس کی نجی ریل کمپنیوں کو شراکت داری کے لئے سہولیات دینگے ۔ پاکستان ریلوے نئی 230 مسافر اور 820 فریٹ ویگنز کے بین الاقوامی ٹینڈر جاری کر چکا ۔ مصری ریلوے اس منصوبے میں حصہ لے ۔ اگلے پانچ سال میں پاکستان میں جدید ریل چلے گی ۔ عوام کو سفر کی بہترین سہولیات مہیا ہونگی ;245; مصری سفیر نے کہاکہ پاکستان ریلوے کی ترقی میں پاکستان کی ترقی ہے ۔ حکومتی سطح پر شراکت داری کی حوصلہ افزائی کرینگے ۔ ملاقات میں چئیرمین ریلوے حبیب الرحمن گیلانی بھی موجود تھے ۔ ریلوے میں جاری منصوبوں سے متعلق سفیر کو آگاہ کیا ۔
    رپورٹ اسلام آباد محمد اویس

  • سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ ریکارڈ

    سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ ریکارڈ

    ملک بھر کی مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں یکدم 1300 روپے کا بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

    باغی ٹی وی :بین الاقوامی مارکیٹ فی اونس سونے کی قیمت میں 33 امریکی ڈالر کی بڑا اضافہ دیکھا گیا جس کے بعد عالمی مارکیٹ میں نئی قیمت 1864 ڈالر ہو گئی ہے۔

    عالمی مارکیٹ میں قیمتیں بڑھنے کے بعد ملکی صرافہ مارکیٹوں لاہور، کراچی، اسلام آباد، پشاور، کوئٹہ، حیدر آباد، سکھر، گوجرانوالہ، حیدر آباد، سکھر، راولپنڈی سمیت دیگر جگہوں پر فی تولہ سونے کی قیمت میں 1300 روپے اضافے اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے بعد مارکیٹوں میں نئی قیمت ایک لاکھ 11 ہزار 3 سو روپے ہو گئی۔

    دوسری طرف فی تولہ سونے کی طرح دس گرام سونے کی قیمت میں بھی 1115 روپے کی بڑھوتری دیکھی گئی اور قیمت 95 ہزار 422 روپے پر ہو گئی ہے۔اُدھر فی تولہ چاندی کی قیمت مستحکم رہی جس کے بعد مارکیٹوں میں فی تولہ چاندی کی قیمت 1220 روپے کی سطح پر برقرار ہے

  • برآمدات کے فروغ کے حوالے سے ایک اوراچھی خبر آگئی

    برآمدات کے فروغ کے حوالے سے ایک اوراچھی خبر آگئی

    برآمدات کے فروغ کے حوالے سے ایک اوراچھی خبر آگئی

    باغی ٹی وی : برآمدات کے فروغ کے حوالے سے ایک اوراچھی خبر پہلی بار امریکا کو پاکستانی برآمدات چار سو ملین ڈالر سے زائد ہوگئیں۔

    مشیر تجارت رزاق داؤد نے اپنے ایک بیان میں کہاہے کہ نومبر میں امریکہ کو پاکستانی برآمدات میں نمایاں اضافہ ریکارڈکیاگیاہے اور پہلی بار امریکا کو پاکستان کی ماہانہ برآمدات چارسوملین ڈالر سے زائد ہوئی ہیں۔

    مشیر تجارت نے کہاکہ اکتوبر میں پاکستان کی امریکہ کو برآمدت 430 ملین ڈالرز تھیں، جبکہ نومبر میں پاکستان کی امریکہ کو برآمدات 437 ملین ڈالرز ریکارڈ کی گئیں۔رزاق داؤد نے کہاکہ برآمدکندگان کے لیے امریکی منڈیوں تک رسائی کا بڑا موقع ہے پاکستانی برآمدکندگان، امریکی منڈیوں تک مزید رسائی کے لیے برآمدات بڑھائیں.

    عبدالرزاق داؤد کا کہنا تھا کہ برآمدکنندگان کے لیے امریکی منڈیوں تک رسائی کا بڑا موقع ہے، پاکستانی برآمدکنندگان امریکی منڈیوں تک مزید رسائی کے لیے برآمدات بڑھائیں۔

  • ساہیوال:ٹریفک کے بڑھتے مسائل،حل کے لیے ڈی ایس پی ٹریفک خود میدان میں آگئے

    ساہیوال:ٹریفک کے بڑھتے مسائل،حل کے لیے ڈی ایس پی ٹریفک خود میدان میں آگئے

    ساہیوال:ڈسٹرکٹ ٹریفک آفیسر ڈاکٹر آصف کمال نے کہاکہ ٹریفک کی روانی کوبرقرار رکھنے کیلئے ناجائز تجاوزات کاخاتمہ ناگزیر ہے تاجرتنظیمیں اس سلسلہ میں انتظامیہ کاساتھ دیں،ان خیالات کا اظہار انہوں نے اندرون شہر پاکپتن بازار،دیپالپوربازار،جناح چوک،غوری چوک،گورنمنٹ ایم سی سکول ڈی برانچ چوک،صدربازار اور ہائی سٹریٹ وغیرہ کا دورہ کرتے ہوئے کیا-اس موقع پر مختلف تاجر تنظیموں کے رہنما اور متعلقہ مارکیٹوں کے نمائندے بھی ساتھ تھے،انہوں نے کہا کہ اندرون شہر میں ٹریفک کنٹرول کرنے کیلئے ٹریفک وارڈن دن رات سرگرم عمل ہیں کاروباری اوقات میں شہر میں بڑی ٹریفک کے داخلے پر پابندی یقینی بنائی جارہی ہے ٹریفک کے نظام کو مزید موثر بنانے کیلئے تاجر بھی ہمارا ساتھ دیں،انہوں نے مصروف بازاروں،بالخصوص خواتین اور بچوں کی دکانوں کے بازاروں میں رکشہ جات اور بڑی ٹریفک کا داخلہ بند کرنے کیلئے اپنی نگرانی میں بیئرئیر اور پول لگوائے،اس موقع پر انہوں نے غیرقانونی پارکنگ ختم کرنے بارے احکامات جاری کئے-انہوں نے مزیدکہاکہ میٹروپولیٹن کارپوریشن کے ہمراہ ناجائز تجاوزات کے خاتمہ کیلئے جلد آپریشن شروع کیاجائیگا-واضح رہے کہ ایڈمنسٹریٹر میٹروپولیٹن کارپوریشن ساہیوال کی طرف سے دوکانداروں اور ناجائز قابضین کو 7 دسمبر تک رضاکارانہ طور پر قبضہ ختم کرنے کی مہلت دی گئی تھی تاہم مقررہ مدت ختم ہوجانے کے باوجود اس سلسلے میں ابھی تک کوئی قدم نہیں اٹھایا گیا ہے

  • ساہیوال:جدید زراعت کے تحت کسانوں کے لیے ایسی سہولیات جن کا تصور تک نہ تھا

    ساہیوال:جدید زراعت کے تحت کسانوں کے لیے ایسی سہولیات جن کا تصور تک نہ تھا

    ساہیوال:کمشنر ساہیوال ڈویژن نادر چٹھہ نے کہا ہے کہ چھوٹے کسانوں کو معیاری بیج اور کھاد کی فراہمی یقینی بنائے بغیر زرعی پیداوار میں اضافہ ممکن نہیں جس کے لئے چیکنگ کے نظام کو موثر بنایا جا رہا ہے ہے،قوانین کے موثر نفاذ کے لئے زراعت کے متعلقہ تمام محکموں کی کارکردگی کو مربوط بنا کر مطلوبہ نتائج حاصل کئے جائیں گے -ساہیوال ڈویژن ملک کی زرعی پیداوار میں بنیادی اہمیت کا حامل خطہ ہے جس کی فی ایکٹر پیداوار کو بڑھایا جانا چاہیے- کسانوں کو فصلوں کا پورا معاوضہ دلانے کے لیے ڈویژن کے 7 شہروں کی غلہ منڈیوں میں الیکٹرونک کنڈے بھی لگائے جارہے ہیں – انہوں نے یہ بات اپنے دفتر میں زرعی ٹاسک فورس کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی جس میں ایڈیشنل سیکرٹری پلاننگ محکمہ زراعت راؤ محمد عاطف، ڈپٹی کمشنر اوکاڑہ عامر عقیق،ڈپٹی کمشنر پاکپتن احمد کمال مان،ایڈیشنل کمشنر شفیق احمد ڈوگر، ڈائریکٹر زراعت محمد فاروق جاوید اوراے ڈی سی ریوینیو ساہیوال اویس مشتاق کے علاوہ کسان بورڈ کے سینئر نائب صدر میاں محمد فاروق اور کسان اتحاد کے ضلعی صدر محمد حسین نے بھی شرکت کی- کمشنر نے بتایا کہ کسانوں کے مطالبے پر ساہیوال، اوکاڑہ،حویلی لکھا،پاکپتن،عارف والا اور قبولہ کی غلہ منڈیوں میں الیکٹرک کنڈے لگائے جارہے ہیں ہیں تاکہ وزن کی شکایت ختم ہو جبکہ سبزی و فروٹ منڈیوں میں بولی کے وقت کسانوں کو رسید جاری کی جائے گی- انہوں نے کھادوں اور بیچ میں ملاوٹ کو قومی جرم قرار دیااور کہا کہ کسان دشمن عناصر کی بیخ کنی کے لئے چیکنگ کے نظام کو بھی موثر بنایا جا رہا ہے اور عدالتوں میں مقدمات کی بھرپور تیاری سے پیروی کی جائے گی تاکہ انہیں قرار واقعی سزا دلائی جا سکے- کمشنر نادر چٹھہ نے بتایا کہ پاکستان میں میں آلو کی پیداوار دنیا میں سب سے زیادہ 25 میٹرک ٹن فی ایکڑ ہے جبکہ مکئی کی پیداوار 100میٹرک ٹن فی ایکٹر ہے جو خوش آئند ہے- اجلاس میں ڈائریکٹر زراعت محمد فاروق جاوید نے بتایا کہ پچھلے پانچ ماہ میں زرعی ادویات کے 316 اور کھادوں کے 349نمونے لیکر تجزیے کے لئے لیبارٹری بھجوادیئے گئے ہیں تاکہ ان میں ملاوٹ کو ختم کیا جا سکے-کمشنر نادر چٹھہ نے محکمہ زراعت کے ایکسٹینشن ونگ کی مجموعی کارکردگی پر اطمینان کا اظہارکرتے ہوئے فیلڈ افسران کو ہدایت کی کہ وہ کسانوں سے قریبی رابطہ رکھیں اورانہیں بروقت مشورے دیں تاکہ پیداوار میں ممکنہ حد تک اضافہ ہو سکے –

  • ڈالر کی قدر کو ریورس گیئر لگ گیا

    ڈالر کی قدر کو ریورس گیئر لگ گیا

    ڈالر کی قدر کو ریورس گیئر لگ گیا

    باغی ٹی وی :ملک بھر میں ایک روز قیمت بڑھنے کے بعد ڈالر کی قدر کو ریورس گیئر لگ گیا، امریکی ڈالر 29 پیسے سستا ہو گیا۔

    رواں ہفتے کے چوتھے کاروباری روز کے دوران سٹیٹ بینک آف پاکستان کی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر 29 پیسے سستا ہو گیا، جس کے بعد امریکی کرنسی کی نئی قیمت 160 روپے 46 پیسے سے کم ہو کر 160 روپے 160 روپے 17 پیسے ہو گئی ہے

    واضح ‌رہےکہ اپریل 2019 میں ڈالر نے بڑی چھلانگ لگائی تھی اور 141 روپے 50 پیسے پر آ گیا۔ مئی میں اس کی قیمت میں تاریخ کا ایک بڑا اضافہ دیکھا گیا اور یہ 151 روپے تک پہنچ گیا۔جون میں ڈالر نے تمام ریکارڈ توڑ دیے اور تاریخ کی بلند ترین سطح 164روپے پر پہنچ گیا۔جولائی 2019 میں ڈالر کی اڑان رک گئی اور ڈالر کمی کے بعد انٹربینک میں 160 روپے اور اوپن مارکیٹ میں 161 روپے کا ہوگیا۔

    اکتوبر 2019 کے اختتام پر روپے کی قدر مزید بہتر ہوئی اور ڈالر کی قیمت 155.70 روپے رہ گئی۔ نومبر2019 کے اختتام پر ڈالرکی قیمت خرید 155.25 اور قیمت فروخت 155.65 تھی

  • ایف بی آر کی بڑی کامیابی،چیئرمین ایف بی آر نے گورنر سندھ سے ملاقات میں بتا دیا

    ایف بی آر کی بڑی کامیابی،چیئرمین ایف بی آر نے گورنر سندھ سے ملاقات میں بتا دیا

    گورنر سندھ عمران اسماعیل سے فیڈرل بورڈ آف ریوینیو کے چیئرمین محمد جاوید غنی کی ملاقات کورونا وائرس کے پیش نظر معاشی اہداف ، ٹیکس ہدف کی وصولی ، اٹھائے گئے اقدامات اور اہمیت کے حامل دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا،چیئر مین محمد جاوید غنی نے گورنر سندھ کو ٹیکس وصولی پر تفصیلی بریفنگ دی

    گورنرسندھ عمران اسماعیل نے کہا کہ معاشی سرگرمیوں میں اضافہ کے لئے ایف بی آر کے اقدامات قابل ستائش ہیں۔ ہدف سے زائد ٹیکس وصولی میں ادارہ نے زبردست اقدامات یقینی بنائے۔ اسی وژن کے ساتھ ہم سب کو مل کر کام کرنا ہوگا ، معاشی سرگرمیوں میں اضافہ حکومت کی کامیابی ہے۔ اس وقت کورونا وائرس کے باوجود پاکستان کی معاشی صورتحال تسلی بخش رہی ہے ۔

    چئیر مین ایف بی آر نے کہا کہ جولائی سے نومبر 2020ءمیں 1688 ارب روپے ٹیکس وصولی کی گئی۔جبکہ ہدف 1669 ارب روپے رکھا گیا تھا،اس ضمن میں گذشتہ برس 1623 ارب روپے ریوینیو حاصل ہوا تھا ۔ ایف بی آر نے جولائی سے نومبر تک گروس ریوینیو 1773 ارب روپے وصول کئے۔
    گذشتہ برس 1664ارب روپے وصول ہوئے تھے۔ اس طرح رواں برس 109 ارب روپے اضافی وصول ہوئے۔

  • چینی کتنے روپے کم ہوگئی ، وزیر اعظم نے ٹویٹ کر کے بتا دیا

    چینی کتنے روپے کم ہوگئی ، وزیر اعظم نے ٹویٹ کر کے بتا دیا

    چینی کتنے روپے کم ہوگئی ، وزیر اعظم نے ٹویٹ کر کے بتا دیا

    باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا ہےکہ حکومت کی موثر مداخلت کی وجہ سے چینی کی سابقہ قیمت میں 20 دن کے اندر 20 روپے فی کلو کمی واقع ہوئی ہے۔ کنٹرول نرخوں پر درآمدی چینی کی تقسیم اور کرشنگ سیزن کا بروقت آغاز بھی یقینی بنایا گیا۔ میں نے صوبوں سے مطالبہ کیا ہے کہ کسانوں کوگنے کی ادائیگی یقینی بنائے

    خیال رہے کہ ملک میں شوگر بحران کی وجہ سے چینی کی قیمتوں میں دوگنا اضافہ ہو گیا تھا جس پر وزیراعظم نے نوٹس بھی لیا تھا اور انہوں نے اب دعوی کیا ہے کہ چینی کی قیمتوں میں پچھلے 20دنوں میں 20 روپے فی کلو کمی کی گئی ہے اور کسانوں کو بروقت گنے کی قیمت کی ادئیگی بروقت یقینی بنانے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔

    ضلعی انتظامیہ نے چینی کی ایک کلو گرام قیمت 83 روپے مقرر کردی ۔اس سلسلے میں ڈپٹی کمشنر محمد علی کی طرف سے جاری نوٹیفکیشن میں ضلع بھر میں چینی کی قیمت مقررکی گئی.ڈپٹی کمشنر نے کہا دکاندار چینی کے مقرر نرخ نامے نمایاں جگہوں پر آویزاں کریں اور اوورچارجنگ سے گریز کریں ۔ انہوں نے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو ہدایت کی کہ چینی کی طے کردہ قیمت پر ہر صورت عملدرآمد کرایا جائے ۔